Surat ul Kaahaf

Surah: 18

Verse: 29

سورة الكهف

وَ قُلِ الۡحَقُّ مِنۡ رَّبِّکُمۡ ۟ فَمَنۡ شَآءَ فَلۡیُؤۡمِنۡ وَّ مَنۡ شَآءَ فَلۡیَکۡفُرۡ ۙ اِنَّاۤ اَعۡتَدۡنَا لِلظّٰلِمِیۡنَ نَارًا ۙ اَحَاطَ بِہِمۡ سُرَادِقُہَا ؕ وَ اِنۡ یَّسۡتَغِیۡثُوۡا یُغَاثُوۡا بِمَآءٍ کَالۡمُہۡلِ یَشۡوِی الۡوُجُوۡہَ ؕ بِئۡسَ الشَّرَابُ ؕ وَ سَآءَتۡ مُرۡتَفَقًا ﴿۲۹﴾

And say, "The truth is from your Lord, so whoever wills - let him believe; and whoever wills - let him disbelieve." Indeed, We have prepared for the wrongdoers a fire whose walls will surround them. And if they call for relief, they will be relieved with water like murky oil, which scalds [their] faces. Wretched is the drink, and evil is the resting place.

اور اعلان کر دے کہ یہ سراسر برحق قرآن تمہارے رب کی طرف سے ہے ۔ اب جو چاہے ایمان لائے اور جو چاہے کفر کرے ۔ ظالموں کے لئے ہم نے وہ آگ تیار کر رکھی ہے جس کی قناتیں انہیں گھیر لیں گی ۔ اگر وہ فریاد رسی چاہیں گے تو ان کی فریاد رسی اس پانی سے کی جائے گی جو تیل کی تلچھٹ جیسا ہوگا جو چہرے بھون دے گا بڑا ہی برا پانی ہے اور بڑی بری آرام گاہ ( دوزخ ) ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقُلِ
اور کہہ دیجیے
الۡحَقُّ
حق
مِنۡ رَّبِّکُمۡ
تمہارے رب کی طرف سے ہے
فَمَنۡ
تو جو
شَآءَ
چاہے
فَلۡیُؤۡمِنۡ
پس وہ ایمان لے آئے
وَّمَنۡ
اور جو
شَآءَ
چاہے
فَلۡیَکۡفُرۡ
پس وہ کفر کرے
اِنَّاۤ
بے شک ہم
اَعۡتَدۡنَا
تیار کر رکھی ہے ہم نے
لِلظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں کے لئے
نَارًا
ایسی آگ
اَحَاطَ
گھیر لیں گی
بِہِمۡ
انہیں
سُرَادِقُہَا
قناتیں(لپٹیں) اس کی
وَاِنۡ
اور اگر
یَّسۡتَغِیۡثُوۡا
وہ فریاد کریں گے
یُغَاثُوۡا
فریاد رسی کئے جائیں گے
بِمَآءٍ
ساتھ پانی کے
کَالۡمُہۡلِ
مانند تیل کی تلچھٹ کے
یَشۡوِی
جو بھون ڈالے گا
الۡوُجُوۡہَ
چہروں کو
بِئۡسَ
کتنی بری ہے
الشَّرَابُ
پینے کی چیز
وَسَآءَتۡ
اور کتنی بری ہے
مُرۡتَفَقًا
آرام گاہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقُلِ
اور آپ کہہ دیں
الۡحَقُّ
حق
مِنۡ رَّبِّکُمۡ
تمہارے رب کی جناب سے
فَمَنۡ
پھر جو
شَآءَ
چاہے
فَلۡیُؤۡمِنۡ
تو وہ ایمان لے آئے
وَّمَنۡ
اورجو
شَآءَ
چاہے
فَلۡیَکۡفُرۡ
تو وہ کفر کرے
اِنَّاۤ
یقیناً
اَعۡتَدۡنَا
ہم نے تیارکر رکھی ہے
لِلظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں کے لئے
نَارًا
آگ
اَحَاطَ
گھیرے میں لے چکی ہیں
بِہِمۡ
اُن کو
سُرَادِقُہَا
اس کی قناتیں(لپٹیں)
وَاِنۡ
اور اگر
یَّسۡتَغِیۡثُوۡا
وہ پانی مانگیں گے
یُغَاثُوۡا
وہ پلائے جائیں گے
بِمَآءٍ
پانی
کَالۡمُہۡلِ
پگھلے ہوئے تانبے جیسا
یَشۡوِی الۡوُجُوۡہَ
جو بھون ڈالے گا چہروں کو
بِئۡسَ
بڑا ہی بُرا ہے
الشَّرَابُ
مشروب
وَسَآءَتۡ
اور بہت ہی بری ہے
مُرۡتَفَقًا
آرام گاہ
Translated by

Juna Garhi

And say, "The truth is from your Lord, so whoever wills - let him believe; and whoever wills - let him disbelieve." Indeed, We have prepared for the wrongdoers a fire whose walls will surround them. And if they call for relief, they will be relieved with water like murky oil, which scalds [their] faces. Wretched is the drink, and evil is the resting place.

اور اعلان کر دے کہ یہ سراسر برحق قرآن تمہارے رب کی طرف سے ہے ۔ اب جو چاہے ایمان لائے اور جو چاہے کفر کرے ۔ ظالموں کے لئے ہم نے وہ آگ تیار کر رکھی ہے جس کی قناتیں انہیں گھیر لیں گی ۔ اگر وہ فریاد رسی چاہیں گے تو ان کی فریاد رسی اس پانی سے کی جائے گی جو تیل کی تلچھٹ جیسا ہوگا جو چہرے بھون دے گا بڑا ہی برا پانی ہے اور بڑی بری آرام گاہ ( دوزخ ) ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نیز آپ انھیں کہئے کہ : حق تو وہ ہے جو تمہارے پروردگار کی طرف سے (آچکا) اب جو چاہے اسے مان لے اور جو چاہے اس کا انکار کردے۔ ہم نے ظالموں کے لئے ایسی آگ تیار کر رکھی ہے جس کی قناتیں اسے گھیرے ہوئے ہیں۔ اور اگر وہ پانی مانگیں گے تو انھیں پینے کو جو پانی دیا جائے گا وہ پگھلے ہوئے تانبے کی طرح گرم گرما اور ان کے چہرے بھون ڈالے گا۔ کتنا برا ہے یہ مشروب اور کیسی بری آرام گاہ ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورآپ کہہ دیں تمہارے رب کی جانب سے یہی حق ہے پھر جو چاہے سو وہ ایمان لائے اور جو چاہے سو وہ کفر کرے ۔یقینا ہم نے ظالموں کے لیے ایسی آگ تیار کر رکھی ہے جس کی لپیٹیں انہیں گھیرے میں لے چکی ہیں اور اگر وہ پانی مانگیں گے تو انہیں پھگلے ہوئے تانبے جیسا پانی دیا جائے گا جو چہروں کو بھون ڈالے گا بڑا ہی برا مشروب ہے اور بہت ہی بری آرام گاہ ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And say, &The truth is from your Lord. Now, whoever so wills may believe and whoever so wills may deny.|" Surely, We have prepared for the unjust a fire, whose tent envelops them. And if they beg for help, they shall be helped with water like oily dregs scalding the faces. And vile is the drink and evil is the Fire as a resting-place.

اور کہہ سچی بات ہے تمہارے رب کی طرف سے، پھر جو کوئی چاہے مانے اور جو کوئی چاہے نہ مانے ہم نے تیار کر رکھی ہے گنہگاروں کے واسطے آگ کہ گھیر رہی ہیں ان کو اس کی قناتیں اور اگر فریاد کریں گے تو ملے گا پانی جیسے پیپ بھون ڈالے منہ کو، کیا برا پینا ہے، اور کیا برا آرام

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور آپ کہہ دیجیے کہ یہی حق ہے تمہارے رب کی طرف سے تو اب جو چاہے ایمان لائے اور جو چاہے کفر کرے ہم نے ظالموں کے لیے آگ تیار کر رکھی ہے اس کی قناتیں ان کا احاطہ کرلیں گی اور اگر وہ پانی کے لیے فریاد کریں گے تو ان کی فریاد رسی ایسے پانی سے کی جائے گی جو (کھولتے ہوئے) تیل کی تلچھٹ جیسا ہوگا جو چہروں کو بھون ڈالے گا بہت ہی بری چیز ہوگی پینے کی اور وہ (جہنم) بہت ہی بری جگہ ہے آرام کی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

صاف کہہ دو کہ یہ حق ہے تمہارے رب کی طرف سے ، اب جس کا جی چاہے مان لے اور جس کا جی چاہے انکار کر دے ۔ 31 ہم نے ﴿انکار کرنے والے﴾ ظالموں کے لیے ایک آگ تیار کر رکھی ہے جس کی لپٹیں انہیں گھیرے میں لے چکی ہیں ۔ 32 وہاں اگر وہ پانی مانگیں گے تو ایسے پانی سے ان کی تواضع کی جائے گی جو تیل کی تلچھٹ جیسا ہوگا 33 اور ان کا منہ بھون ڈالے گا ، بدترین پینے کی چیز اور بہت بری آرام گاہ!

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور کہہ دو کہ : حق تو تمہارے رب کی طرف سے آچکا ہے ۔ اب جو چاہے ایمان لے آئے اور جو چاہے کفر اختیار کرے ۔ ( ٢٣ ) ہم نے بیشک ( ایسے ) ظالموں کے لیے آگ تیار کر رکھی ہے جس کی قناتیں ان کو گھیرے میں لے لیں گی ، اور اگر وہ فریاد کریں گے تو ان کی فریاد کا جواب ایسے پانی سے دیا جائے گا جو تیل کی تلچھٹ جیسا ہوگا ، ( اور ) چہروں کو بھون کر رکھ دے گا ۔ کیسا بدترین پانی ، اور کیسی بری آرام گاہ ! ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے اے پیغمبر ان لوگوں سے) کہہ دے یہ قرآن حق ہے تمہایر مالک کی طرف سے (اترا ہے) پھر جس کا جی چاہے مانے اور جس کا جی چاہے نہ مانے ہم نے کافروں کے لئے آگ تیار رکھی ہے اس کی قناتیں ان کو گھیر لیں گے 1 اور (پیا کے مارے) فریاد کریں گے تو یہ فریاد رسی ہوگی کہ پگھلے ہوئے تانبے (یا تیل) کی تلپھٹ) کی طرح (گرم) پانی (پینے کو) ملیگا جس سے (سامنے آتے ہی) منہ بھ جائیں گے (اس قدر کرم ہوگا) کیا برا پانی ہوگا اور دوزخ بھی کیا بری جگہ ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور فرمادیجئے کہ (یہ دین) حق ہے تمہارے پروردگار کی طرف سے جس کا جی چاہیپس وہ ایمان لے آئے اور جو کوئی چاہے پس وہ کافر رہے یقینا ہم نے ظالموں کے لئے آگ تیار کررکھی ہے جس کی قناتیں ان کو گھیرے ہوں گی اور اگر (پیاس سے) فریاد کریں گے تو ایسے پانی سے ان کی فریاد رسی کی جائے گی جو پگھلے ہوئے تانبے کی طرح گرم (ہوگا) مونہوں کو بھون ڈالے گا کیا ہی برا پانی ہوگا اور کیا ہی بری جگہ ہوگی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور آپ کہہ دیجیے کہ سچائی آپ کے رب کی طرف سے ہے۔ پس جس کا دل چاہے ایمان لائے اور جو چاہے کفر اختیار کرے۔ ہم نے بہرحال ایسے ظالموں کے لئے آگے تیار کر رکھی ہے جس کی لپیٹیں ان کو گھیرے ہوئے ہیں۔ اگر وہ پانی مانگنا چاہیں گے تو ان کی خاطر داری ایسے پانی سے کی جائے گی جو تیل کے تلچھٹ کی طرح کھولتا ہوا ہوگا جو ان کے منہ کو بھون ڈالے گا۔ بدترین پینے کی چیز اور بری آرام گاہ ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور کہہ دو کہ (لوگو) یہ قرآن تمہارے پروردگار کی طرف سے برحق ہے تو جو چاہے ایمان لائے اور جو چاہے کافر رہے۔ ہم نے ظالموں کے لئے دوزخ کی آگ تیار کر رکھی ہے جس کی قناتیں ان کو گھیر رہی ہوں گی۔ اور اگر فریاد کریں گے تو ایسے کھولتے ہوئے پانی سے ان کی دادرسی کی جائے گی (جو) پگھلے ہوئے تانبے کی طرح (گرم ہوگا اور جو) مونہوں کو بھون ڈالے گا (ان کے پینے کا) پانی بھی برا اور آرام گاہ بھی بری

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And say thou: the truth is from your Lord; let him therefore who will, believe, and let him who will, disbelieve. Verily We have gotten ready for the wrong-doers a Fire the awnings whereof shall encompass them; and if they cry for relief they shall be relieved with water like the dregs of oil scalding their faces. 111 the drink, and vile the resting-place!

اور آپ کہہ دیجیے کہ حق تمہارے پروردگار کی طرف سے آچکا ہے سو جس کا جی چاہے ایمان لائے اور جس کا جی چاہے کافر رہے ۔ ہم نے ظالموں کیلئے آگ تیار کر رکھی ہے اس کی قناتیں ان کے گھیرے ہوں گی اور اگر وہ فریاد کریں گے تو ان کی فریاد رسی ایسے پانی سے کی جائے گی جو تیل کی تلچھٹ کی طرح ہوگا۔ چہروں کو بھون ڈالے گا کیسا برا ہوگا وہ پانی اور کیسی بری ہوگی وہ جگہ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور کہہ دو: یہ حق ہے تمہارے رب کی جانب سے تو جس کا جی چاہے ایمان لائے اور جس کا جی چاہے کفر کرے ۔ ہم نے ظالموں کیلئے ایسی آگ تیار کر رکھی ہے ، جس کی قناتیں ان کو اپنے گھیرے میں لے لیں گی اور اگر وہ پانی کیلئے فریاد کریں گے تو ان کی فریاد رسی ایسے پانی سے کی جائے گی ، جو پگھلے ہوئے تانبے کی مانند ہوگا ، چہروں کو بھون ڈالے گا ۔ کیا ہی بُرا پانی ہوگا اور کیا ہی بُرا ٹھکانا!

Translated by

Mufti Naeem

اور ( اے پیغمبر ﷺ ) آپ فرمادیجیے کہ حق تمہارے رب کی طرف سے ( ظاہر ہوچکا ) ہے ، پس جو چاہے ایمان قبول کرلے اور جو چاہے کافر رہے ، بے شک ہم نے ظالموں کے لیے ( دوزخ کی ) آگ تیار کر رکھی ہے ، جس کی قنایتیں ( دیواریں ) ان کو گھیریہوئے ہوں گی اور اگر وہ فریاد کریں گے تو ان کی فریاد رسی ایسے پانی سے کی جائے گی جو تیل کی تلچھٹ کی طرح ( کھولتا ہوا گرم ) ہوگا جو چہروں کو بھون ڈالے گا ، ( یہ ) بہت بُری پینے کی چیز ( ہے ) اور ( دوزخ ) بہت بُری آرام گاہ ( ہے ) ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور کہہ دو کہ لوگو ! یہ (قرآن) تمہارے رب کی طرف سے برحق ہے تو جو چاہے ایمان لائے اور جو چاہے کافر رہے ہم نے ظالموں کے لیے دوزخ کی آگ تیار کر رکھی ہے جس کی قناتیں ان کو گھیر رہی ہوں گی اور اگر فریاد کریں گے تو ایسے کھولتے ہوئے پانی سے ان کی داد رسی کی جائے گی جو پگھلے ہوئے تانبے کی طرح گرم ہوگا جو مونہوں کو بھون ڈالے گا۔ ان کے پینے کا پانی بھی برا اور آرام گاہ بھی بری۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (ان سے صاف) کہہ دو کہ حق تمہارے رب ہی کی طرف سے ہے، سو جس کا جی چاہے ایمان لے آئے اور جس کا جی چاہے کفر کرے (ہمارا نہ کوئی نفع نہ نقصان، پر یہ واضح رہے کہ) ہم نے یقیناً تیار کر رکھی ہے ظالموں کے لئے ایک ایسی ہولناک آگ، جس کی لپیٹوں نے ان کو اپنے گھیرے میں لے رکھا ہے، اور اگر یہ (پیاس کے مارے) پانی مانگیں گے تو ان کی تواضع ایک ایسے پانی سے کی جائے گی جو (بدشکل میں تو) تیل کی تلچھٹ کی طرح ہوگا (مگر کھولتا ہوا گرم اس قدر ہوگا کہ) بھون کر رکھ دے گا ان کے چہروں کو، کیسا برا پانی ہوگا وہ، اور کیسی بری رہائش گاہ ہوگی وہ،

Translated by

Noor ul Amin

نیز آپ کہہ دیجئے کہ یہ دعوتِ حق توتمہارے رب کی طرف سے ہے پس جو چاہےایمان لے آئے اورجو چاہےانکارکردے ، بیشک ہم نے ظالموں کے لئے آگ تیارکررکھی ہے جس کی قناتیں اسے گھیرے ہوئے ہیں اور اگروہ پانی مانگیں گے توانہیں پینے کو جوپانی دیاجائے گا وہ پگھلے ہوئے تانبے کی طرح گرم ہوگا اور ان کے چہرے بھون ڈالے گا بہت ہی براپانی ہوگا اور بہت ہی بری رہنے کی جگہ ہوگی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور فرما دو کہ حق تمہارے رب کی طرف سے ہے ( ف۵۹ ) تو جو چاہے ایمان لائے اور جو چاہے کفر کرے ( ف٦۰ ) بیشک ہم نے ظالموں ( ف٦۱ ) کے لیے وہ آگ تیار کر رکھی ہے جس کی دیواریں انھیں گھیر لیں گی ، اور اگر ( ف٦۲ ) پانی کے لیے فریاد کریں تو ان کی فریاد رسی ہوگی اس پانی سے کہ چرخ دے ( کھولتے ہوئے ) دھات کی طرح ہے کہ ان کے منہ بھون دے گا کیا ہی برا پینا ہے ( ف٦۳ ) اور دوزخ کیا ہی بری ٹھہرنے کی جگہ ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور فرما دیجئے کہ ( یہ ) حق تمہارے رب کی طرف سے ہے ، پس جو چاہے ایمان لے آئے اور جو چاہے انکار کردے ، بیشک ہم نے ظالموں کے لئے ( دوزخ کی ) آگ تیار کر رکھی ہے جس کی دیواریں انہیں گھیر لیں گی ، اور اگر وہ ( پیاس اور تکلیف کے باعث ) فریاد کریں گے تو ان کی فریاد رسی ایسے پانی سے کی جائے گی جو پگھلے ہوئے تانبے کی طرح ہوگا جو ان کے چہروں کو بھون دے گا ، کتنا برا مشروب ہے ، اور کتنی بری آرام گاہ ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور آپ کہہ دیجئے کہ حق تمہارے پروردگار کی طرف سے ہے تو جو چاہے ایمان لائے اور جو چاہے کفر اختیار کرے ۔ بے شک ہم نے ظالموں کیلئے ایسی آگ تیار کر رکھی ہے جس کی قناطیں انہیں گھیر لیں گی اور اگر وہ فریاد کریں گے تو ان کی فریاد رسی ایسے پانی سے کی جائے گی جو پگھلے ہوئے تانبے کی طرح ہوگا ۔ جو چہروں کو بھون ڈالے گا کیا بری چیز ہے پینے کی ۔ اور کیا بری آرام گاہ ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say, "The truth is from your Lord": Let him who will believe, and let him who will, reject (it): for the wrong-doers We have prepared a Fire whose (smoke and flames), like the walls and roof of a tent, will hem them in: if they implore relief they will be granted water like melted brass, that will scald their faces, how dreadful the drink! How uncomfortable a couch to recline on!

Translated by

Muhammad Sarwar

Say," Truth comes from your Lord. Let people have faith or disbelieve as they chose." For the unjust We have prepared a fire which will engulf them with its (flames). Whenever they cry for help they will be answered with water as hot as molted brass which will scald their faces. How terrible is such a drink and such a resting place!

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And say: "The truth is from your Lord." Then whosoever wills, let him believe; and whosoever wills, let him disbelieve. Verily, We have prepared for the wrongdoers, a Fire whose walls will be surrounding them. And if they ask for drink, they will be granted water like Al-Muhl, that will scald their faces. Terrible is the drink, and an evil Murtafaq!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And say: The truth is from your Lord, so let him who please believe, and let him who please disbelieve; surely We have prepared for the iniquitous a fire, the curtains of which shall encompass them about; and if they cry for water, they shall be given water like molten brass which will scald their faces; evil the drink and ill the resting-place.

Translated by

William Pickthall

Say: (It is) the truth from the Lord of you (all). Then whosoever will, let him believe, and whosoever will, let him disbelieve. Lo! We have prepared for disbelievers Fire. Its tent encloseth them. If they ask for showers, they will be showered with water like to molten lead which burneth the faces. Calamitous the drink and ill the resting-place!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कह दो, "वह सत्य है तुम्हारे रब की ओर से। तो अब जो कोई चाहे माने और जो चाहे इनकार कर दे।" हम ने तो अत्याचारियों के लिए आग तैयार कर रखी है, जिस की क़नातों ने उन्हें घेर लिया है। यदि वे फ़रियाद करेंगे तो फ़रियाद के प्रत्युत्तर में उन्हें ऐसा पानी मिलेगा जो तेल की तलछट जैसा होगा; वह उन के मुँह भून डालेगा। बहुत ही बुरा है वह पेय और बहुत ही बुरा है वह विश्रामस्थल!

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اس کا (یہ) حال حد سے گزر گیا ہے اور آپ کہہ دیجیئے کہ (یہ دین حق) تمہارے رب کی طرف سے (آیا) ہے سو جس کا جی چاہے ایمان لے آوے اور جس کا جی چاہے کافر رہے (3) بیشک ہم نے ایسے ظالموں کے لیے آگ تیار کر رکھی ہے کہ اس آگ کی قناتیں اس کو گھیرے ہوں گی (4) اور اگر (پیاس سے) فریاد کریں گے تو ایسے پانی سے ان کی فریاد رسی کی جاوے گی جو تیل کی تلچھٹ کی طرح ہوگا مونہوں کو بھون ڈالے گا کیا ہی برا پانی ہوگا اور دوزخ (بھی) کیا ہی بری جگہ ہوگی۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور فرما دیں یہ حق تمہارے رب کی طرف سے ہے جو چاہے ایمان لائے اور جو چاہے انکار کر دے۔ بیشک ہم نے ظالموں کے لیے آگ تیار کر رکھی ہے، جس کی قناتوں نے انھیں گھیر رکھا ہے اور اگر پانی مانگیں گے تو انھیں تیل کی مانند پانی دیا جائے گا، جو چہروں کو بھون ڈالے گا نہایت برا پینا ہے اور نہایت بری رہنے کی جگہ ہے۔ “ (٢٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

صاف کہہ دو کہ یہ حق ہے تمہارے رب کی طرف سے ، اب جس کا جی چاہے مان لے اور جس کا جی چاہے انکار کر دے ہم نے (انکار کرنے والے) ظالموں کے لئے ایک آگ تیار کر رکھی ہے جس کی لپیٹیں انہیں گھیرے میں لے چکی ہیں۔ وہاں اگر وہ پانی مانگیں گے تو ایسے پانی سے ان کی تواضع کی جائے گی جو تیل کی تلچھٹ جیسا ہوگا اور ان کا منہ بھون ڈالے گا ، بدترین پینے کی چیز اور بہت بری آرام گاہ

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور آپ فرما دیجیے کہ حق تمہارے رب کی طرف سے ہے، سو جس کا جی چاہے مومن ہوجائے اور جس کا جی چاہے کافر رہے، بلاشبہ ہم نے ظالموں کے لیے آگ تیار کر رکھی ہے انہیں اس کی دیواریں گھیرے ہوئے ہوں گی، اور اگر وہ فریاد کریں گے تو ایسے پانی سے ان کی فریاد رسی کی جائے گی جو تیل کی تلچھٹ کی طرح ہوگا، وہ مونہوں کو بھون ڈالے گا، وہ پینے کی بری چیز ہے، اور دوزخ آرام کی بری جگہ ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہہ سچی بات ہے تمہارے رب کی طرف سے پھر جو کوئی چاہے مانے اور جو کوئی چاہے نہ مانے ہم نے تیار کر رکھی ہے گناہ گاروں کے واسطے آگ کہ گھیر رہی ہیں ان کو اس کی قناتیں   اور اگر فریاد کریں گے تو ملے گا پانی جیسے پیپ بھون ڈالے منہ کو کیا برا پینا ہے اور کیا برا آرام

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور آپ ان سے کہہ دیجیے کہ یہ دین حق تمہارے رب کی جانب سے آیا ہے پس جو چاہے اس کو مانے اور جو چاہے نہ مانے بیشک ہم نے ظالموں کے لئے ایک ایسی آگ تیار کر رکھی ہے کہ اس آگ کی قناتیں ان کافروں کو گھیرے ہوئے ہوں گی اور اگر وہ کافر فرمایا د کریں گے تو ان کی فریاد رسی ایک ایسے پانی سے کی جائے گی جو پگھلے ہوئے تانبہ کی مثل ہوگا جو چہروں کو بھون ڈالے گا کیا ہی برا پانی ہے اور وہ آگ آسائش کے لحاظ سے کیا ہی بری آرام گاہ ہے ۔