Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 72

سورة يوسف

قَالُوۡا نَفۡقِدُ صُوَاعَ الۡمَلِکِ وَ لِمَنۡ جَآءَ بِہٖ حِمۡلُ بَعِیۡرٍ وَّ اَنَا بِہٖ زَعِیۡمٌ ﴿۷۲﴾

They said, "We are missing the measure of the king. And for he who produces it is [the reward of] a camel's load, and I am responsible for it."

جواب دیا کہ شاہی پیمانہ گم ہے جو اسے لے آئے اسے ایک اونٹ کے بوجھ کا غلہ ملے گا ۔ اس وعدے کا میں ضامن ہوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالُوۡا
انہوں نے کہا
نَفۡقِدُ
ہم گم پاتے ہیں
صُوَاعَ
پیمانہ
الۡمَلِکِ
بادشاہ کا
وَلِمَنۡ
اور اس کے لیے جو
جَآءَ
لائے
بِہٖ
اسے
حِمۡلُ
بوجھ ہے
بَعِیۡرٍ
ایک اونٹ کا
وَّاَنَا
اور میں
بِہٖ
اس کا
زَعِیۡمٌ
ضامن ہوں
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالُوۡا
انہوں نے کہا
نَفۡقِدُ
گم پاتے ہیں ہم
صُوَاعَ
پیمانہ
الۡمَلِکِ
بادشاہ کا
وَلِمَنۡ
اور اس کے لیے جو
جَآءَ
لائےگا
بِہٖ
اسے
حِمۡلُ
بوجھ ہے
بَعِیۡرٍ
ایک اونٹ کا
وَّاَنَا
اور میں
بِہٖ
اس کا
زَعِیۡمٌ
ضامن ہوں
Translated by

Juna Garhi

They said, "We are missing the measure of the king. And for he who produces it is [the reward of] a camel's load, and I am responsible for it."

جواب دیا کہ شاہی پیمانہ گم ہے جو اسے لے آئے اسے ایک اونٹ کے بوجھ کا غلہ ملے گا ۔ اس وعدے کا میں ضامن ہوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ بولے : بادشاہ کا (پانی پینے کا) پیالہ ہمیں نہیں مل رہا۔ جو شخص وہ لا کردے اسے ایک بار شتر انعام ملے گا اور میں اس کا ضامن ہوں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُنہوں نے کہا: ’’ہم بادشاہ کاپیمانہ گم پاتے ہیں اورجواسے لائے گااس کے لیے ایک اونٹ کابوجھ (غلہ)ہوگااورمیں اس کاضامن ہوں۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They said, |"We are missing the measuring-bowl of the king, and whoever brings it back shall deserve a camel-load, and I stand surety for it.|"

بولے ہم نہیں پاتے بادشاہ کا پیمانہ اور جو کوئی اس کو لائے اس کو ملے ایک بوجھ اونٹ کا اور میں ہوں اس کا ضامن

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

انہوں نے جواب دیا کہ ہمیں بادشاہ کا جام زریں نہیں مل رہا اور جو اسے لے آئے گا اسے ایک اونٹ کے بوجھ کے برابر غلہ دیا جائے گا اور میں اس کا ذمہ دار ہوں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

سرکاری ملازموں نے کہا بادشاہ کا پیمانہ ہم کو نہیں ملتا ﴿ اور ان کے جمعدار نے کہا﴾ جو شخص لا کر دے گا اس کے لیے ایک بارِشتر انعام ہے ، اس کا ذمّہ میں لیتا ہوں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

انہوں نے کہا کہ : ہمیں بادشاہ کا پیمانہ نہیں مل رہا ِ ( ٤٧ ) اور جو شخص اسے لاکر دے گا ، اس کو ایک اونٹ کا بوجھ ( انعام میں ) ملے گا ، اور میں اس ( انعام کے دلوانے ) کی ذمہ داری لیتا ہوں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

انہوں نے کہا ہم کو بادشاہ کا کہوڑہ جس سے غلہ ماپتے تھے انہیں ملتا اور جو شخص اس کو لیکر آئے اس کو ایک اونٹ بھر غلہ و انعام ملیگا اور میں اس کا ضامن ہوں (یہ پکارنے والے نے کہا)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

انہوں نے کہا ہم کو شاہی پیالہ نہیں مل رہا اور جو شخص اس کو لے آئے گا اس کو ایک اونٹ کا بوجھ (غلہ) ملے گا اور میں اس بات کا ضامن ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

انہوں نے کہا کہ ہم شاہی پیالہ نہیں پا رہے ہیں اور جو شخص اس کو لا حاضر کرے گا اس کو ایک اونٹ کا بوجھ (انعام) دیا جائے گا اور میں اس کا ذمہ لیتا ہوں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہ بولے کہ بادشاہ (کے پانی پینے) کا گلاس کھویا گیا ہے اور جو شخص اس کو لے آئے اس کے لیے ایک بار شتر (انعام) اور میں اس کا ضامن ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They said: we miss the king's cup; and for him who bringeth it shall be a camel-load; and thereof I am a guarantor.

وہ بولے ہم سے شاہی پیمانہ گم ہوا ہے اور جو کوئی اسے لے آئے گا اس کے لئے ایک بار شتر (غلہ) ہے اور میں اس کا ذمہ دار ہوں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

انہوں نے کہا: ہم شاہی پیمانہ نہیں پارہے ہیں اور جو اس کو لائے گا ، اس کیلئے ایک بارِ شتر غلہ ہے اور میں اس کا ضامن ہوں ۔

Translated by

Mufti Naeem

انہوں نے کہاہم نے بادشاہ کا پیالہ کھودیا ہے اور جو اسے ( ڈھونڈ ) لائے گا اے ( بطور انعام ) ایک اونٹ پر لادا جاسکنے والا غلّہ دیا جائیگا اور میں اس کا ذمہ دار ہوں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہ بولے کہ بادشاہ کا (پانی پینے) کا پیالہ کھو گیا ہے اور جو شخص اس کو لے آئے اس کے لیے ایک بار شتر انعام اور میں اس کا ضامن ہوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سرکاری ملازموں نے کہا، ہمیں بادشاہ کا پیمانہ نہیں مل رہا اور (ان کے کمانڈر نے کہا کہ) جو شخص اسے لا کر دے گا، اسے ایک اونٹ کا بوجھ (بطور انعام) ملے گا، اور میں اس کا ذمہ دار ہوں

Translated by

Noor ul Amin

بادشا ہ کے لوگوں نے کہا:بادشاہ کاپیالہ ہمیں نہیں مل رہاجوشخص وہ لاکردے اسے ایک اونٹ کا غلہ انعام ملے گا اور میں اس کا ذمہ دار ہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بولے ، بادشاہ کا پیمانہ نہیں ملتا اور جو اسے لائے گا اس کے لیے ایک اونٹ کا بوجھ ہے اور میں اس کا ضامن ہوں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ ( درباری ملازم ) بولے: ہمیں بادشاہ کا پیالہ نہیں مل رہا اور جو کوئی اسے ( ڈھونڈ کر ) لے آئے اس کے لئے ایک اونٹ کا غلہ ( انعام ) ہے اور میں اس کا ذمہ دار ہوں

Translated by

Hussain Najfi

انہوں نے کہا کہ ہم نے بادشاہ کے پینے کا ( قیمتی ) کٹورا گم کیا ہے اور جو اسے لائے گا اسے ایک بار شتر ( غلہ ) انعام دیا جائے گا اور میں ( منادی ) اس بات کا ضامن ہوں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They said: "We miss the great beaker of the king; for him who produces it, is (the reward of) a camel load; I will be bound by it."

Translated by

Muhammad Sarwar

They were told, "The King's drinking cup is missing and whoever brings it will receive a camel's load of grain. I promise you that".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They said: "We have lost the bowl of the king and for him who produces it is (the reward of) a camel load; and I will be bound by it."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They said: We miss the king's drinking cup, and he who shall bring it shall have a camel-load and I am responsible for it.

Translated by

William Pickthall

They said: We have lost the king's cup, and he who bringeth it shall have a camel-load, and I (said Joseph) am answerable for it.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन्होंने कहाः हम बादशाह का प्याला नहीं पा रहे हैं, और जो उसको लाएगा उसके लिए एक ऊँट भर ग़ल्ला है और मैं इसका ज़िम्मेदार हूँ।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

انہوں نے کہا ہم کو بادشاہی پیمانہ نہیں ملتا (وہ غائب ہے) اور جو شخص اس کو (لاکر) حاضر کرے اس کو ایک بار شتر غلہ ملے گا اور میں اس (کے دلوانے) کا ذمہ دار ہوں۔ (72)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” انہوں نے کہا ہم بادشاہ کا پیمانہ گم پاتے ہیں اور جو اس کو لائے گا اس کے لیے ایک اونٹ کا غلہ ہوگا اور میں اس کا ضامن ہوں۔ “ (٧٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

سرکاری ملازموں نے کہا بادشاہ کا پیمانہ ہم کو نہیں ملتا ۔ ( اور ان کے جمعدار نے کہا) جو شخص لا کر دے گا اس کے لئے ایک بار شتر انعام ہے ، اس کا میں ذمہ لیتا ہوں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

انہوں نے کہا کہ ہمیں بادشاہ کا پیمانہ نہیں مل رہا ہے۔ اور جو شخص اسے لے کر آئے اس کیلئے ایک اونٹ کا بوجھ ہے اور میں اس کا ذمہ دار ہوں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولے ہم نہیں پاتے بادشاہ کا پیمانہ اور جو کوئی اس کو لائے اس کو ملے ایک بوجھ اونٹ کا، اور میں ہوں اس کا ضامن

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

خدمت گاروں نے کہا ہم کو بادشاہ کا پیمانہ نہیں ملتا اور جو اس پیمانہ کو لے آئے اس کو ایک بار شتر غلہ انعام دیا جائے گا اور میں اس انعام کا ضامن ہوں