Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 76

سورة يوسف

فَبَدَاَ بِاَوۡعِیَتِہِمۡ قَبۡلَ وِعَآءِ اَخِیۡہِ ثُمَّ اسۡتَخۡرَجَہَا مِنۡ وِّعَآءِ اَخِیۡہِ ؕ کَذٰلِکَ کِدۡنَا لِیُوۡسُفَ ؕ مَا کَانَ لِیَاۡخُذَ اَخَاہُ فِیۡ دِیۡنِ الۡمَلِکِ اِلَّاۤ اَنۡ یَّشَآءَ اللّٰہُ ؕ نَرۡفَعُ دَرَجٰتٍ مَّنۡ نَّشَآءُ ؕ وَ فَوۡقَ کُلِّ ذِیۡ عِلۡمٍ عَلِیۡمٌ ﴿۷۶﴾

So he began [the search] with their bags before the bag of his brother; then he extracted it from the bag of his brother. Thus did We plan for Joseph. He could not have taken his brother within the religion of the king except that Allah willed. We raise in degrees whom We will, but over every possessor of knowledge is one [more] knowing.

پس یوسف نے ان کے سامان کی تلاش شروع کی اپنے بھائی کے سامان کی تلاشی سے پہلے پھر اس پیمانہ کو اپنے بھائی کے سامان ( زنبیل ) سے نکالا ہم نے یوسف کے لئے اسی طرح یہ تدبیر کی اس بادشاہ کی قانون کی رو سے یہ اپنے بھائی کو نہ لے جاسکتا تھا مگر یہ کہ اللہ کو منظور ہو ہم جس کے چاہیں درجے بلند کر دیں ہر ذی علم پر فوقیت رکھنے والا دوسرا ذی علم موجود ہے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

فَبَدَأَ بِأَوْعِيَتِهِمْ قَبْلَ وِعَاء أَخِيهِ ... So he (Yusuf) began (the search) in their bags before the bag of his brother. ... ثُمَّ اسْتَخْرَجَهَا مِن وِعَاء أَخِيهِ ... Then he brought it out of his brother's bag. Therefore, Yusuf took Binyamin as a slave according to their judgement and the law which they believed in. So Allah said; ... كَذَلِكَ كِدْنَا لِيُوسُفَ ... Thus did We plan for Yusuf. and this is a good plot that Allah likes and prefers, because it seeks a certain benefit using wisdom and the benefit of all. Allah said next, ... مَا كَانَ لِيَأْخُذَ أَخَاهُ فِي دِينِ الْمَلِكِ ... He could not take his brother by the law of the king, as a captive, for this was not the law of king of Egypt, according to Ad-Dahhak and several other scholars. Allah only allowed Yusuf to take his brother as a captive after his brothers agreed to this judgement beforehand, and he knew that this was their law. ... إِلاَّ أَن يَشَاء اللّهُ ... except that Allah willed it. This is why Allah praised him when He said, ... نَرْفَعُ دَرَجَاتٍ مِّن نَّشَاء ... We raise to degrees whom We will, just as He said in another Ayah, يَرْفَعِ اللَّهُ الَّذِينَ ءَامَنُواْ مِنكُمْ Allah will exalt in degree those of you who believe. (58:11) Allah said next, ... وَفَوْقَ كُلِّ ذِي عِلْمٍ عَلِيمٌ but over all those endowed with knowledge is the All-Knowing. Al-Hasan commented, "There is no knowledgeable person, but there is another person with more knowledge until it ends at Allah the Exalted and Most Honored." In addition, Abdur-Razzaq recorded that Sa`id bin Jubayr said, that we were with Ibn Abbas when he narrated an amazing Hadith. A man in the audience said, `All praise is to Allah! There is an all-knowing above every person endowed with knowledge.' Ibn Abbas responded, `Worse it is that which you said! Allah is the All-Knowing and His knowledge is above the knowledge of every knowledgeable person.' Simak narrated that Ikrimah said that Ibn Abbas said about Allah's statement, وَفَوْقَ كُلِّ ذِي عِلْمٍ عَلِيمٌ (but over all those endowed with knowledge is the All-Knowing (Allah), "This person has more knowledge than that person, and Allah is above all knowledgeable persons." Similar was narrated from Ikrimah. Qatadah said, "Over every person endowed with knowledge is a more knowledgeable person until all knowledge ends with Allah. Verily, knowledge started from Allah, and from Him the scholars learn, and to Him all knowledge returns." Abdullah bin Mas`ud read the Ayah this way, ( وَفَوْقَ كُلِّ عاَلِمٍ عَلِيمٌ ) "And above every scholar, is the All-Knower (Allah)."

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

76۔ 1 پہلے بھائیوں کے سامان کی تلاشی لی۔ آخر میں بنیامین کا سامان دیکھا تاکہ انھیں شبہ نہ ہو کہ یہ کوئی سوچا سمجھا منصوبہ ہے۔ 76۔ 2 یعنی ہم نے وحی کے ذریعے سے یوسف (علیہ السلام) کو یہ تدبیر سمجھائی۔ اس سے معلوم ہوا کہ کسی صحیح غرض کے لئے ایسا طریقہ اختیار کرنا جس کی ظاہری صورت حیلہ کی ہو، جائز ہے بشرطیکہ وہ طریقہ کسی نص شرعی کے خلاف نہ ہو (فتح القدیر) 76۔ 3 یعنی بادشاہ مصر میں جو قانون اور دستور رائج تھا، اس کی روح سے بنیامین کو اس طرح روکنا ممکن نہیں تھا اس لئے انہوں نے اہل قافلہ سے پوچھا کہ بتلاؤ اس جرم کی سزا کیا ہو۔ 76۔ 4 جس طرح یوسف (علیہ السلام) کو اپنی عنایات اور مہربانیوں سے بلند مرتبہ عطا کیا۔ 76۔ 5 یعنی ہر عالم سے بڑھ کر کوئی نہ کوئی عالم ہوتا ہے اس لئے کوئی صاحب علم اس دھوکے میں مبتلا نہ ہو کہ میں ہی اپنے وقت کا سب سے بڑا عالم ہوں۔ اور بعض کہتے ہیں کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر صاحب علم کے اوپر ایک علیم یعنی اللہ تعالیٰ ہے۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٧١] اللہ کی تدبیر کیا تھی ؟ سیدنا یوسف (علیہ السلام) اپنے بھائی بن یمین کو اپنے پاس ہی روک رکھنا چاہتے تھے۔ اور یہ بھی چاہتے تھے کہ ان کے بھائیوں پر ابھی اپنے بادشاہ ہونے کی حقیقت کا راز فاش نہ ہو۔ اسی لیے پیالہ بن یمین کے سامان میں رکھنے کی تدبیر کی گئی تھی اور جو تدبیر اللہ نے سیدنا یوسف کے لیے کی وہ یہ تھی کہ آپ اس کو شاہ مصر کے قانون تعزیرات کے مطابق گرفتار کرکے جیل میں نہ بھیجیں۔ بلکہ اللہ تعالیٰ نے برادران یوسف کے منہ ہی سے یہ بات نکلوا دی کہ ہمارے ہاں چور کی سزا یہ ہوتی ہے کہ جو شخص چوری کرے وہ ایک سال کے لیے اس شخص کی غلامی کرے جس کا اس نے مال چرایا ہے۔ اس طرح باعزت طور پر بن یمین کو کم از کم ایک سال کے لیے اپنے حقیقی بھائی یوسف (علیہ السلام) کے پاس رہنے کا اللہ تعالیٰ نے موقع فراہم کردیا اور وہ کچھ ہو کے رہا جو اللہ کو منظور تھا۔ [٧٢] اس جملہ میں سیدنا یوسف اور برادران یوسف کا تقابل پیش کیا گیا ہے کہ جس یوسف کو اس کے بھائیوں نے کنویں میں ڈال کر صفحہ ہستی سے غائب کرنا چاہا تھا۔ اسے اللہ نے اتنا اعزاز بخشا کہ اس کے بھائی اسی یوسف کے رحم و کرم کے محتاج بن گئے۔ [٧٣] یعنی اگرچہ یوسف کو اللہ تعالیٰ نے علم عطا فرمایا تھا تاہم وہ یہ نہ سمجھ سکے کہ کون سی ایسی تدبیر کی جائے کہ ان کا بھائی باعزت طور پر ان کے پاس رہ سکے۔ یہ تدبیر اللہ نے یوسف کی خاطر پیدا کردی۔ کیونکہ وہ ہر صاحب علم سے بڑھ کر علیم ہستی ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

فَبَدَاَ بِاَوْعِيَتِهِمْ ۔۔ : یعنی پیمانے کی گم شدگی کا اعلان کرنے والے نے (اللہ کی تدبیر کے مطابق) اتفاق سے پہلے دوسرے بھائیوں کی بوریوں کی تلاشی لی اور آخر میں اس (یوسف) کے بھائی کے سامان کی تلاشی لی تو اس میں سے پیمانہ نظر آگیا جو اس تلاشی لینے والے نے نکال لیا۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ یوسف کے لیے یہ تدبیرہم نے کی، بادشاہ مصر کے قانون کی رو سے وہ کسی طرح اپنے بھائی کو نہیں رکھ سکتے تھے، مگر یہ کہ اللہ چاہے۔ خود بھائیوں کے ہاں رائج قانون کے مطابق جو انھوں نے خود بتایا، ان کے لیے بھائی کو یوسف (علیہ السلام) کے پاس چھوڑے بغیر کوئی چارہ نہ رہا۔ نَرْفَعُ دَرَجٰتٍ مَّنْ نَّشَاۗءُ : یعنی ہم جسے چاہتے ہیں علم عطا فرما کر اس کے درجے بلند کرتے ہیں، جیسے دوسرے بھائیوں کے مقابلے میں یوسف (علیہ السلام) کے درجے بلند کیے۔ وَفَوْقَ كُلِّ ذِيْ عِلْمٍ عَلِيْمٌ : یعنی ہر جاننے والے سے بڑھ کر جاننے والا ہے۔ اس لیے کوئی شخص اس غرور میں مبتلا نہ ہو کہ مجھ سے بڑا عالم کوئی نہیں، اللہ تعالیٰ کو موسیٰ (علیہ السلام) کے منہ سے بےساختہ نکلنے والا یہ لفظ بھی پسند نہ آیا، فرمایا، کیوں نہیں ہمارا بندہ خضر تم سے زیادہ علم رکھتا ہے۔ غرض ہر عالم سے بڑا عالم موجود ہے، یہاں تک کہ تمام جاننے والوں کے اوپر وہ ذات پاک ہے جو حاضر و غائب ہر چیز کو پوری طرح جاننے والی ہے اور اس سے کوئی بات مخفی نہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Said in verse 75 was: فَبَدَأَ بِأَوْعِيَتِهِمْ قَبْلَ وِعَاءِ أَخِيهِ , that is, to cover up the real plan, the state officials first searched through the baggage of all broth¬ers. They did not open Benyamin&s baggage first lest that causes any doubts. Then, as said in the first sentence of the next verse (76): ثُمَّ اسْتَخْرَ‌جَهَا مِن وِعَاءِ أَخِيهِ , Benyamin&s baggage was opened up last of all and recovered from it was the ` bowl of the king.& At that sight, all brothers were put to shame. They started chiding Benyamin for having disgraced them. After that, it was said: كَذَٰلِكَ كِدْنَا لِيُوسُفَ ۖ مَا كَانَ لِيَأْخُذَ أَخَاهُ فِي دِينِ الْمَلِكِ إِلَّا أَن يَشَاءَ اللَّـهُ , that is, ` this is how We planned for Yusuf.& He could have not ar¬rested his brother under the Egyptian Imperial Law because, according to their law of theft, there was a corporal punishment for the thief after which he was to be released against the payment of twice the cost of the stolen property. But, here, he had already found out the law of theft oper¬ative in the Shari&ah of Sayyidna Ya` qub (علیہ السلام) . According to this law, de¬taining Benyamin with him became correct and valid. So, also granted through the wisdom and will of Allah Ta’ ala was this wish of Sayyidna Yusuf (علیہ السلام) . Said in the last sentence of the verse is: نَرْ‌فَعُ دَرَ‌جَاتٍ مَّن نَّشَاءُ ۗ وَفَوْقَ كُلِّ ذِي عِلْمٍ عَلِيمٌ (We elevate in ranks whom so We will [ as, in this event, the ranks of Sayyidna Yusuf (علیہ السلام) were elevated over his brothers ]. And above every man who has knowledge, there is someone more knowledgeable). It means that Allah has given precedence to some over others in terms of knowledge. Take the highest of the high in knowledge, there is someone more knowledgeable than him. And if there is someone with a knowledge which is superior to the knowledge of the best among the crea¬tion of Allah, then, we have the &Ilm of Allah jalla thana&uh which is the highest of all forever. Rulings and points of guidance Some injunctions and rulings deduced from the present verses are given below: The statement: وَلِمَن جَاءَ بِهِ حِمْلُ بَعِيرٍ‌ (and whoever brings it back shall deserve a camel-load) in verse 72 proves that it is valid to make a gener¬al announcement that a particular award or remuneration will be paid to anyone who performs a particular act. This is very much like the cur-rent custom of announcing rewards for the arrest of absconding crimi¬nals or for the return of lost properties. Though, this form of transaction does not fall under the juristic definition of Ijarah (hiring), but, in the light of this verse, the justification for this also stands proved. (Qurtubi) 2. The words: وَأَنَا بِهِ زَعِيمٌ (and I stand surety for it) appearing at the end of verse 72 tell us that one person can become the guarantor of financial rights on behalf of another person. The related ruling, according to the majority of Muslim jurists, provides that the creditor has the authority to recover his property from the person legally in debt, or from the guar¬antor, as he chooses. However, if it is recovered from the guarantor, the guarantor would have the right to recover from the person legally in debt whatever cash or property has been taken from him. (Qurtubi) 3. The sentence: كَذَٰلِكَ كِدْنَا لِيُوسُفَ (This is how We planned for Yusuf) in verse 76 tells us that it is permissible, for a valid reason recognized by Shari’ ah, to change the form of a transaction in a way that it brings a change in its legal status. According to the terminology of the fuqaha& (jurists) it is called &Hilah Shar` iah& (i.e. a lawful device to avoid a real hardship). However, the condition is that such an action should not cause the invalidation of the injunctions of the Shari’ ah. If so, all such devices are, by the consensus of Muslim jurists, Haram and unlawful - for example, finding an excuse to avoid paying Zakah, or to embark on an unnecessary journey before or during Ramadan simply to seek an excuse for not fasting. This is universally Haram. The hunt for such excuses and devices has brought Divine punishment on some nations, and the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) has prohibited the use of such stratagems. The entire Muslim Ummah agrees that they are Haram, forbidden and unlawful. Acting upon them does not go on to make whatever is done as permissible. In fact, what falls on the doer is a twofold sin - firstly, that of the original impermissible act; secondly, that of the impermissible device which amounts, in a way, to cheating Allah and His Rasul. That all such hiyal or strategems are impermissible has been proved by Imam Al-Bukhari in his Kitab al Hiyal.

فَبَدَاَ بِاَوْعِيَتِهِمْ قَبْلَ وِعَاۗءِ اَخِيْهِ یعنی سرکاری تفتیش کرنے والوں نے اصل سازش پر پردہ ڈالنے کے لئے پہلے سب بھائیوں کے سامان کی تلاشی لی پہلے ہی بنیامین کا سامان نہیں کھولا تاکہ ان کو شبہ نہ ہو جائے ثُمَّ اسْتَخْرَجَهَا مِنْ وِّعَاۗءِ اَخِيْهِ یعنی آخر میں بنیامین کا سامان کھولا گیا تو اس میں سے صواع الملک کو برآمد کرلیا اس وقت تو سب بھائیوں کی گردنیں شرم سے جھک گئیں اور بنیامین کو سخت سست کہنے لگے کہ تو نے ہمارا منہ کالا کردیا، كَذٰلِكَ كِدْنَا لِيُوْسُفَ ۭ مَا كَانَ لِيَاْخُذَ اَخَاهُ فِيْ دِيْنِ الْمَلِكِ اِلَّآ اَنْ يَّشَاۗءَ اللّٰهُ یعنی اس طرح ہم نے تدبیر کی یوسف کے لئے وہ اپنے بھائی کو شاہ مصر کے قانون کے ماتحت گرفتار نہیں کرسکتے تھے کیونکہ مصر کا قانون چور کے متعلق یہ تھا کہ چور کو مارپیٹ کی سزا دی جائے اور مال مسروقہ سے دوگنی قیمت وصول کر کے چھوڑ دیا جائے مگر انہوں نے یہاں برادران یوسف ہی سے چور کا حکم شریعت یعقوبی کے مطابق دریافت کرلیا تھا اس کی رو سے بنیامین کو اپنے پاس روک لینا صحیح ہوگیا اس طرح اللہ تعالیٰ کی حکمت ومشیت سے یوسف (علیہ السلام) کی یہ مراد بھی پوری ہوگئی نَرْفَعُ دَرَجٰتٍ مَّنْ نَّشَاۗءُ ۭ وَفَوْقَ كُلِّ ذِيْ عِلْمٍ عَلِيْمٌ یعنی ہم جس کو چاہتے ہیں درجات بلند کردیتے ہیں جیسا اس واقعہ میں یوسف (علیہ السلام) کے درجات ان کے بھائیوں کے مقابلہ میں بلند کردیئے گئے اور ہر علم والے کے اوپر اس سے زیادہ علم والا موجود ہے، مطلب یہ ہے کہ مخلوق میں ہم نے علم کے اعتبار سے بعض کو بعض پر فوقیت دی ہے بڑے سے بڑے عالم کے مقابلہ میں کوئی اس سے زیادہ علم رکھنے والا ہوتا ہے اور اگر کوئی شخص ایسا ہے کہ پوری مخلوقات میں کوئی اس سے زیادہ علم نہیں رکھتا تو پھر رب العزت جل شانہ ٗ کا علم تو سب سے بالاتر ہے ہی۔ احکام و مسائل : آیات مذکورہ سے چند احکام و مسائل حاصل ہوئے : اول : آیت وَلِمَنْ جَاۗءَ بِهٖ حِمْلُ بَعِيْرٍ وَّاَنَا بِهٖ زَعِيْمٌ سے ثابت ہوا کہ کسی معین کام کے کرنے پر کوئی اجرت یا انعام مقرر کر کے اعلان عام کردینا کہ جو شخص یہ کام کرے گا اس کو اس قدر انعام یا اجرت ملے گی جیسے اشتہاری مجرموں کے گرفتار کرنے پر یا گمشدہ چیزوں کی واپسی پر اس طرح کے انعامی اعلانات کا عام طور پر رواج ہے اگرچہ اس صورت معاملہ پر فقہی اجارہ کی تعریف صادق نہیں آتی، مگر اس آیت کی رو سے اس کا بھی جواز ثابت ہوگیا (قرطبی) دوسرے اَنَا بِهٖ زَعِيْمٌ سے معلوم ہوا کہ کوئی شخص کسی دوسرے شخص کی طرف سے حق مالی کا ضامن بن سکتا ہے اور اس صورت کا حکم جمہور فقہائے امت کے نزدیک یہ ہے کہ صاحب حق کو اختیار ہوتا ہے کہ وہ اپنا مال اصل مدیون سے یا ضامن سے جس سے بھی چاہے وصول کرسکتا ہے ہاں اگر ضامن سے وصول کیا گیا تو ضامن کو حق ہوگا کہ جس قدر مال اس سے لیا گیا ہے وہ اصل مدیون سے وصول کرے (قرطبی خلافاً لمالک) تیسرے كَذٰلِكَ كِدْنَا لِيُوْسُفَ سے معلوم ہوا کہ کسی شرعی مصلحت کی بناء پر معاملہ کی صورت میں کوئی ایسی تبدیلی اختیار کرنا جس سے احکام بدل جائیں جس کو فقہاء کی اصطلاح میں حیلہ شرعیہ کہا جاتا ہے یہ شرعاً جائز ہے شرط یہ ہے کہ اس سے شرعی احکام کا ابطال لازم نہ آتاہو اور نہ ایسے حیلے باتفاق فقہاء حرام ہیں جیسے زکوٰۃ سے بچنے کے لئے کوئی حیلہ کرنا یا رمضان سے پہلے کوئی غیر ضروری سفر صرف اس لئے اختیار کرنا کہ روزہ نہ رکھنے کی گنجائش نکل آئے یہ باتفاق حرام ہے ایسے ہی حیلے کرنے پر بعض اقوام پر عذاب الہی آیا ہے اور رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایسے حیلوں سے منع فرمایا ہے اور باتفاق امت حرام ہیں ان پر عمل کرنے سے کوئی کام جائز نہیں ہوجاتا بلکہ دوہرا گناہ لازم آتا ہے ایک تو اصل ناجائز کام کا دوسرے یہ ناجائز حیلہ جو ایک حیثیت سے اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ چالبازی کا مرادف ہے اسی طرح کے حیلوں کے ناجائز ہونے کو امام بخاری (رح) نے کتاب الحیل میں ثابت کیا ہے

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

فَبَدَاَ بِاَوْعِيَتِهِمْ قَبْلَ وِعَاۗءِ اَخِيْهِ ثُمَّ اسْتَخْرَجَهَا مِنْ وِّعَاۗءِ اَخِيْهِ ۭ كَذٰلِكَ كِدْنَا لِيُوْسُفَ ۭ مَا كَانَ لِيَاْخُذَ اَخَاهُ فِيْ دِيْنِ الْمَلِكِ اِلَّآ اَنْ يَّشَاۗءَ اللّٰهُ ۭ نَرْفَعُ دَرَجٰتٍ مَّنْ نَّشَاۗءُ ۭ وَفَوْقَ كُلِّ ذِيْ عِلْمٍ عَلِيْمٌ 76؀ بدأ يقال : بَدَأْتُ بکذا وأَبْدَأْتُ وابْتَدَأْتُ ، أي : قدّمت، والبَدْءُ والابتداء : تقدیم الشیء علی غيره ضربا من التقدیم . قال تعالی: وَبَدَأَ خَلْقَ الْإِنْسانِ مِنْ طِينٍ [ السجدة/ 7] ( ب د ء ) بدء ات بکذا وابتدءات میں نے اسے مقدم کیا ۔ اس کے ساتھ ابتدا کی ۔ البداء والابتداء ۔ ایک چیز کو دوسری پر کسی طور مقدم کرنا قرآن میں ہے { وَبَدَأَ خَلْقَ الْإِنْسَانِ مِنْ طِينٍ } ( سورة السجدة 7) اور انسان کی پیدائش کو مٹی سے شروع کیا ۔ وعی الوَعْيُ : حفظ الحدیث ونحوه . يقال : وَعَيْتُهُ في نفسه . قال تعالی: لِنَجْعَلَها لَكُمْ تَذْكِرَةً وَتَعِيَها أُذُنٌ واعِيَةٌ [ الحاقة/ 12] . والإِيعَاءُ : حفظ الأمتعة في الوِعَاءِ. قال تعالی: وَجَمَعَ فَأَوْعى[ المعارج/ 18] قال الشاعر : وقال تعالی: فَبَدَأَ بِأَوْعِيَتِهِمْ قَبْلَ وِعاءِ أَخِيهِ ثُمَّ اسْتَخْرَجَها مِنْ وِعاءِ أَخِيهِ [يوسف/ 76] ( و ع ی ) الوعی ( ض ) کے معنی ( عموما ) بات وغیر کو یاد کرلینا کے ہوتے ہیں جیسے وعیتہ فی نفسی میں نے اسے یاد کرلیا قرآن میں ہے : ۔ لِنَجْعَلَها لَكُمْ تَذْكِرَةً وَتَعِيَها أُذُنٌ واعِيَةٌ [ الحاقة/ 12] تاکہ اس کو تمہارے لئے یاد گار بنائیں اور یاد رکھنے والے کان اسے یاد رکھیں ۔ الایعاء ( افعال ) کے معنی سازو و سامان کو وعاء ظرف میں محفوظ کرنا کے ہیں قرآن میں ہے : ۔ وَجَمَعَ فَأَوْعى[ المعارج/ 18] مال جمع کیا اور بند رکھا الوعاء کے معنی بوری یا تھیلا کے ہیں جس میں دوسری چیزیں اکٹھی کرکے رکھی جائیں جمع اوعیۃ آتی ہے قرآن میں ہے : فَبَدَأَ بِأَوْعِيَتِهِمْ قَبْلَ وِعاءِ أَخِيهِ ثُمَّ اسْتَخْرَجَها مِنْ وِعاءِ أَخِيهِ [يوسف/ 76] پھر یوسف نے ا پنے بھائی کے شلیتے سے پہلے ان کے شلیتوں کو دیکھنا شرو ع کیا پھر اپنے بھائی کے شلیتے میں سے اس کو نکال لیا ۔ كيد الْكَيْدُ : ضرب من الاحتیال، وقد يكون مذموما وممدوحا، وإن کان يستعمل في المذموم أكثر، وکذلک الاستدراج والمکر، ويكون بعض ذلک محمودا، قال : كَذلِكَ كِدْنا لِيُوسُفَ [يوسف/ 76] ( ک ی د ) الکید ( خفیہ تدبیر ) کے معنی ایک قسم کی حیلہ جوئی کے ہیں یہ اچھے معنوں میں بھی استعمال ہوتا ہے اور برے معنوں میں بھی مگر عام طور پر برے معنوں میں استعمال ہوتا ہے اسی طرح لفظ استد راج اور مکر بھی کبھی اچھے معنوں میں فرمایا : ۔ كَذلِكَ كِدْنا لِيُوسُفَ [يوسف/ 76] اسی طرح ہم نے یوسف کے لئے تدبیر کردی ۔ أخذ الأَخْذُ : حوز الشیء وتحصیله، وذلک تارةً بالتناول نحو : مَعاذَ اللَّهِ أَنْ نَأْخُذَ إِلَّا مَنْ وَجَدْنا مَتاعَنا عِنْدَهُ [يوسف/ 79] ، وتارةً بالقهر نحو قوله تعالی: لا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلا نَوْمٌ [ البقرة/ 255] ( اخ ذ) الاخذ ۔ کے معنی ہیں کسی چیز کو حاصل کرلینا جمع کرلینا اور احاطہ میں لے لینا اور یہ حصول کبھی کسی چیز کو پکڑلینے کی صورت میں ہوتا ہے ۔ جیسے فرمایا : ۔ { مَعَاذَ اللهِ أَنْ نَأْخُذَ إِلَّا مَنْ وَجَدْنَا مَتَاعَنَا عِنْدَهُ } ( سورة يوسف 79) خدا پناہ میں رکھے کہ جس شخص کے پاس ہم نے اپنی چیز پائی ہے اس کے سو اہم کسی اور پکڑ لیں اور کبھی غلبہ اور قہر کی صورت میں جیسے فرمایا :۔ { لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ } ( سورة البقرة 255) نہ اس پر اونگھ غالب آسکتی اور نہ ہ نیند ۔ محاورہ ہے ۔ رفع الرَّفْعُ في الأجسام الموضوعة إذا أعلیتها عن مقرّها، نحو : وَرَفَعْنا فَوْقَكُمُ الطُّورَ [ البقرة/ 93] ، قال تعالی: اللَّهُ الَّذِي رَفَعَ السَّماواتِ بِغَيْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَها[ الرعد/ 2] ( ر ف ع ) الرفع ( ف ) کے معنی اٹھانے اور بلند کرنے کے ہیں یہ مادی چیز جو اپنی جگہ پر پڑی ہوئی ہو اسے اس کی جگہ سے اٹھا کر بلند کرنے پر بولا جاتا ہے ۔ جیسے فرمایا : وَرَفَعْنا فَوْقَكُمُ الطُّورَ [ البقرة/ 93] اور ہم نے طو ر پہاڑ کو تمہارے اوپر لاکر کھڑا کیا ۔ اللَّهُ الَّذِي رَفَعَ السَّماواتِ بِغَيْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَها[ الرعد/ 2] وہ قادر مطلق ہے جس نے آسمان کو بدوں کسی سہارے کے اونچا بناکر کھڑا کیا ۔ درج الدّرجة نحو المنزلة، لکن يقال للمنزلة : درجة إذا اعتبرت بالصّعود دون الامتداد علی البسیطة، کدرجة السّطح والسّلّم، ويعبّر بها عن المنزلة الرفیعة : قال تعالی: وَلِلرِّجالِ عَلَيْهِنَّ دَرَجَةٌ [ البقرة/ 228] ( د ر ج ) الدرجۃ : کا لفظ منزلہ ميں اترنے کی جگہ کو درجۃ اس وقت کہتے ہیں جب اس سے صعود یعنی اوپر چڑھتے کا اعتبار کیا جائے ورنہ بسیط جگہ پر امدیاد کے اعتبار سے اسے درجۃ نہیں کہتے جیسا کہ چھت اور سیڑھی کے درجات ہوتے ہیں مگر کبھی اس کا اطلاق مزدلہ رفیع یعنی بلند مرتبہ پر بھی ہوجاتا ہے ۔ چناچہ آیت کریمہ : ۔ وَلِلرِّجالِ عَلَيْهِنَّ دَرَجَةٌ [ البقرة/ 228] البتہ مردوں کو عورتوں پر فضیلت ہے ۔ فوق فَوْقُ يستعمل في المکان، والزمان، والجسم، والعدد، والمنزلة، وذلک أضرب : الأول : باعتبار العلوّ. نحو : وَرَفَعْنا فَوْقَكُمُ الطُّورَ [ البقرة/ 63] ، مِنْ فَوْقِهِمْ ظُلَلٌ مِنَ النَّارِ [ الزمر/ 16] ، وَجَعَلَ فِيها رَواسِيَ مِنْ فَوْقِها [ فصلت/ 10] ، ويقابله تحت . قال : قُلْ هُوَ الْقادِرُ عَلى أَنْ يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذاباً مِنْ فَوْقِكُمْ أَوْ مِنْ تَحْتِ أَرْجُلِكُمْ [ الأنعام/ 65] الثاني : باعتبار الصّعود والحدور . نحو قوله :إِذْ جاؤُكُمْ مِنْ فَوْقِكُمْ وَمِنْ أَسْفَلَ مِنْكُمْ [ الأحزاب/ 10] . الثالث : يقال في العدد . نحو قوله : فَإِنْ كُنَّ نِساءً فَوْقَ اثْنَتَيْنِ [ النساء/ 11] . الرابع : في الکبر والصّغر مَثَلًا ما بَعُوضَةً فَما فَوْقَها[ البقرة/ 26] . الخامس : باعتبار الفضیلة الدّنيويّة . نحو : وَرَفَعْنا بَعْضَهُمْ فَوْقَ بَعْضٍ دَرَجاتٍ [ الزخرف/ 32] ، أو الأخرويّة : وَالَّذِينَ اتَّقَوْا فَوْقَهُمْ يَوْمَ الْقِيامَةِ [ البقرة/ 212] ، فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا [ آل عمران/ 55] . السادس : باعتبار القهر والغلبة . نحو قوله : وَهُوَ الْقاهِرُ فَوْقَ عِبادِهِ [ الأنعام/ 18] ، وقوله عن فرعون : وَإِنَّا فَوْقَهُمْ قاهِرُونَ [ الأعراف/ 127] ( ف و ق ) فوق یہ مکان ازمان جسم عدد اور مرتبہ کے متعلق استعمال ہوتا ہے اور کئی معنوں میں بولا جاتا ہے اوپر جیسے فرمایا ۔ وَرَفَعْنا فَوْقَكُمُ الطُّورَ [ البقرة/ 63] اور کوہ طور کو تم پر اٹھا کھڑا کیا ۔ مِنْ فَوْقِهِمْ ظُلَلٌ مِنَ النَّارِ [ الزمر/ 16] کے اوپر تو آگ کے سائبان ہوں گے ۔ وَجَعَلَ فِيها رَواسِيَ مِنْ فَوْقِها [ فصلت/ 10] اور اسی نے زمین میں اس کے پہاڑ بنائے ۔ اس کی ضد تحت ہے جس کے معنی نیچے کے ہیں چناچہ فرمایا ۔ قُلْ هُوَ الْقادِرُ عَلى أَنْ يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذاباً مِنْ فَوْقِكُمْ أَوْ مِنْ تَحْتِ أَرْجُلِكُمْ [ الأنعام/ 65] کہ وہ اس پر بھی قدرت رکھتا ہے کہ تم پر اوپر کی طرف سے یا تمہارے پاؤں کے نیچے سے عذاب بھیجے ۔ 2 صعود یعنی بلند ی کی جانب کے معنی میں اس کی ضدا سفل ہے جس کے معنی پستی کی جانب کے ہیں چناچہ فرمایا : ۔ إِذْ جاؤُكُمْ مِنْ فَوْقِكُمْ وَمِنْ أَسْفَلَ مِنْكُمْ [ الأحزاب/ 10] جب وہ تمہارے اوپر اور نیچے کی جانب سے تم پر چڑھ آئے ۔ 3 کسی عدد پر زیادتی کے معنی ظاہر کرنے کے لئے آتا ہے جیسے فرمایا : ۔ فَإِنْ كُنَّ نِساءً فَوْقَ اثْنَتَيْنِ [ النساء/ 11] اگر اولاد صرف لڑکیاں ہی ہوں ( یعنی دو یا ) دو سے زیادہ ۔ 4 جسمانیت کے لحاظ سے بڑا یا چھوٹا ہونے کے معنی دیتا ہے ۔ چناچہ آیت کریمہ : مَثَلًا ما بَعُوضَةً فَما فَوْقَها[ البقرة/ 26] مچھر یا اس سے بڑھ کر کسی چیز مثلا مکھی ۔ مکڑی کی مثال بیان فرمائے ۔ 5 بلحاظ فضیلت دنیوی کے استعمال ہوتا ہے جیسے فرمایا ۔ وَرَفَعْنا بَعْضَهُمْ فَوْقَ بَعْضٍ دَرَجاتٍ [ الزخرف/ 32] اور ایک دوسرے پر درجے بلند کئے ۔ اور کبھی فضلیت اخروی کے لحاظ سے آتا ہے جیسے فرمایا : ۔ وَالَّذِينَ اتَّقَوْا فَوْقَهُمْ يَوْمَ الْقِيامَةِ [ البقرة/ 212] لیکن جو پرہیز گار ہیں وہ قیامت کے دن ان پر پر فائق ہوں گے ۔ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا [ آل عمران/ 55] کافروں پر فائق ۔ 6 فوقیت معنی غلبہ اور تسلط کے جیسے فرمایا : ۔ وَهُوَ الْقاهِرُ فَوْقَ عِبادِهِ [ الأنعام/ 18] اور وہ اپنے بندوں پر غالب ہے ۔ وَإِنَّا فَوْقَهُمْ قاهِرُونَ [ الأعراف/ 127] فرعون سے اور بےشبہ ہم ان پر غالب ہیں ۔ ذو ذو علی وجهين : أحدهما : يتوصّل به إلى الوصف بأسماء الأجناس والأنواع، ويضاف إلى الظاهر دون المضمر، ويثنّى ويجمع۔ وَلكِنَّ اللَّهَ ذُو فَضْلٍ [ البقرة/ 251] والثاني في لفظ ذو : لغة لطيّئ، يستعملونه استعمال الذي، ويجعل في الرفع، والنصب والجرّ ، والجمع، والتأنيث علی لفظ واحد ( ذ و ) ذو ( والا ۔ صاحب ) یہ دو طرح پر استعمال ہوتا ہے ( 1) اول یہ کہ اسماء اجناس وانوع کے ساتھ توصیف کے لئے اسے ذریعہ بنایا جاتا ہے ۔ اس صورت میں اسم ضمیر کیطرف مضاف نہیں ہوتا بلکہ ہمیشہ اسم ظاہر کی طرف مضاف ہوتا ہے اور اس کا تنثیہ جمع بھی آتا ہے ۔ چناچہ قرآن میں ہے ۔ وَلكِنَّ اللَّهَ ذُو فَضْلٍ [ البقرة/ 251] لیکن خدا اہل عالم پر بڑا مہرابان ہے ۔ ( 2 ) دوم بنی طیی ذوبمعنی الذی استعمال کرتے ہیں اور یہ رفعی نصبی جری جمع اور تانیث کی صورت میں ایک ہی حالت پر رہتا ہے

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(٧٦) چنانہ حضرت یوسف (علیہ السلام) کے نوکروں نے بنیامین کے تھیلے سے پہلے دوسرے بھائیوں کے تھیلوں کی تلاشی لی ان میں وہ پیمانہ نہیں ملا پھر آخرکار انہوں نے اس برتن کو بنیامین کے تھیلے سے برآمد کیا اس تلاش کرنے والے نے بنیامین کو دعا دی کہ اللہ تعالیٰ تم پر آسانی فرمائے جیسا کہ تم نے مجھ پر آسانی کی۔ ہم نے حضرت یوسف (علیہ السلام) کی خاطر اس طرح تدبیر فرمائی اور ہم نے یوسف (علیہ السلام) کو علم و حکمت، فہم و نبوت اور بادشاہت کے ذریعے عزت و کرامت عطا فرمائی حضرت یوسف (علیہ السلام) اپنے بھائی کو بادشاہ مصر کے قانون سے نہیں لے سکتے تھے اور اللہ تعالیٰ کی مشیت یہی تھی کہ حضرت یوسف (علیہ السلام) اپنے بھائی کو بادشاہ کے قانون سے نہ لیں کیوں کہ بادشاہ کے قانون کے مطابق چور کی سزا تادیب اور قید تھی یا یہ کہ ہاتھ کاٹنا اور قید تھی۔ اور اس کا یہ بھی مطلب ہے کہ اللہ تعالیٰ کو اسی طرح دلوانا منظور تھا کیوں کہ اگر حضرت یوسف (علیہ السلام) کو اس بات کا علم ہوجاتا کہ اللہ کی مرضی شاہی قانون ہی کے ذریعے سے لینے کی ہے تو پھر وہ اسی طرح اپنے بھائی کو لیتے ہم جسے چاہتے ہیں فضیلت میں خاص درجوں تک بڑھا دیتے ہیں جیسا کہ ہم نے دنیا میں بھی بڑھایا اور ہر ایک علم والے سے بڑھ کر دوسرا علم والا ہے یہاں تک کہ سلسلہ اللہ تعالیٰ تک پہنچ جاتا ہے وہ سب سے بڑھ کر علم والا ہے اور اس سے بڑھ کر اور کوئی نہیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(كَذٰلِكَ كِدْنَا لِيُوْسُفَ ) یہ ایک ایسی تدبیر تھی جس میں توریے کا سا انداز تھا اور اس سے مقصود کسی کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ اس پورے خاندان کو آپس میں ملانا تھا۔ اس تدبیر کی ذمہ داری اللہ نے خود لی ہے کہ حضرت یوسف نے اپنی طرف سے ایسا نہیں کیا تھا بلکہ اللہ نے آپ کے لیے یہ ایک راہ نکالی تھی۔ یہ وضاحت اس لیے ضروری تھی تاکہ کسی ذہن میں یہ اشکال پیدا نہ ہو کہ ایسی تدبیر اختیار کرنا شان نبوت کے منافی ہے۔ یہاں پر یہ نکتہ لائق توجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا اختیار بھی مطلق ہے اور اس کا علم بھی ہر شے پر محیط ہے۔ اللہ کو تو علم تھا کہ یہ عارضی سا معاملہ ہے اور اس سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ (مَا كَانَ لِيَاْخُذَ اَخَاهُ فِيْ دِيْنِ الْمَلِكِ اِلَّآ اَنْ يَّشَاۗءَ اللّٰهُ ) لفظ ” دین “ کی تعریف (definition) کے اعتبار سے قرآن کی یہ آیت بہت اہم ہے۔ یہاں دِیْنِ الْمَلِکِ (بادشاہ کے دین) سے مراد وہ نظام ہے جس کے تحت بادشاہ اس پورے ملک کو چلا رہا تھا ‘ جس میں بادشاہ اقتدار اعلیٰ (Sovereignty) کا مالک تھا۔ اس کا اختیار مطلق تھا ‘ اس کا ہر حکم قانون تھا اور پورا نظام سلطنت و مملکت اس کے تابع تھا۔ اس حوالے سے ” دین اللہ “ کی اصطلاح بہت آسانی سے واضح ہوجاتی ہے۔ چناچہ اگر اللہ کے اقتدار (Sovereignty) اور اختیار مطلق کو تسلیم کر کے پورا نظام زندگی اس کے تابع کردیا جائے تو یہی ” دین اللہ “ کا عملی ظہور ہوگا۔ یہی وہ کیفیت تھی جو ” دین اللہ “ کے غلبے کے بعد جزیرہ نمائے عرب میں پیدا ہوئی تھی اور جس کی گواہی سورة النصر میں اس طرح دی گئی ہے : (اِذَاجَآءَ نَصْرُاللّٰہِ وَالْفَتْحُ وَرَاَیْتَ النَّاسَ یَدْخُلُوْنَ فِیْ دِیْنِ اللّٰہِ اَفْوَاجًا) ۔ اسی طرح آج کا دین جسے عوام کی فلاح کا ضامن قرار دیا جا رہا ہے ” دین الجمہور “ ہے۔ اس دین یا نظام میں قانون سازی کا اختیار جمہور یعنی عوام یا عوام کے نمائندوں کو حاصل ہے وہ جسے چاہیں جائز قرار دیں اور جسے چاہیں ناجائز اور یہی سب سے بڑا کفر اور شرک ہے۔ بہر حال اس وقت مصر میں بادشاہی نظام رائج تھا جس کو حضرت یوسف بدل نہیں سکتے تھے کیونکہ آپ بادشاہ تو نہیں تھے۔ آپ کو جو اختیار حاصل تھا وہ اسی نظام کے مطابق اپنے شعبے اور محکمے کی حد تک تھا جس کے وہ انچارج تھے۔ اسی لیے اللہ تعالیٰ نے آپ کے لیے یہ تدبیر نکالی۔ آپ کے بھائیوں سے پہلے یہ اقرار کرا لیا گیا کہ جس کے سامان سے وہ پیالہ برآمد ہوگا سزا کے طور پر اسے خود ہی غلام بننا پڑے گا اور اس طرح حضرت یوسف کے لیے جواز پیدا ہوگیا کہ وہ اپنے بھائی کو اپنے پاس روک سکیں۔ (نَرْفَعُ دَرَجٰتٍ مَّنْ نَّشَاۗءُ ۭ وَفَوْقَ كُلِّ ذِيْ عِلْمٍ عَلِيْمٌ) یعنی علم کے لحاظ سے علماء کے درجات ہیں۔ ہر عالم کے اوپر اس سے بڑا عالم ہے اور یہ درجات اللہ تعالیٰ کی ذات پر جا کر اختتام پذیر ہوتے ہیں جو سب سے بڑا عالم ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

59. Now let us consider the question: How did Allah directly support Prophet Joseph with His plan? It is obvious that the plan of placing the cup in Benjamin’s pack was thought out and executed by Joseph himself. And it is also obvious that the royal servants checked their packs as a matter of routine for such is the procedure that is generally followed on such occasions. There is nothing in this passage that might be called supernatural support by Allah except that the servants asked the brothers to prescribe the punishment for the thief, and they answered that he should be made a bondsman. The sentence that follows also confirms this interpretation. 60. Had Allah willed it, He would not have removed the flaw in the plan of Prophet Joseph. It was this: he could seize his brother according to his plan only by the help of the king’s law, but it was not worthy of a Prophet of Allah to apply that un-Islamic law to his own personal case. For he had taken political power in his hands in order to establish gradually the Islamic law and not to enforce and keep the king’s law in vogue. Had Allah willed it, He would have left no other course for His Prophet except to have resort to the un-Islamic law. But He did not will it so because He did not like to tarnish the fair name of His Prophet. Therefore he made the servants inquire from the brothers (an unusual thing) about the punishment of a thief and they stated the law of Prophet Abraham. Thus not only was the flaw removed, but also no room was left for the brothers to raise any objection against this on the plea that they were not Egyptians, and therefore the law of the land could not be applied against them. As has already been pointed out, this was the support of Allah to which He has referred in the two subsequent verses as a token of His favor and a sign of the perfection of His knowledge. The favor of Allah was that He saved Prophet Joseph from applying the un-Islamic law of the king of Egypt to his personal case, for he was liable to do so under the stress of human weakness. And there can be no greater favor for one than this that Allah Himself should arrange to guard his high moral position. It should, however, be noted that such a high rank is awarded only to those who prove themselves to be righteous in very hard trials. By removing the flaw in his plan, Allah showed that His knowledge was far superior to the knowledge of those, whom (like Prophet Joseph) He had endowed with knowledge. In this connection, there are some other points worthy of consideration and we will deal with them briefly. (1) Generally the words are translated like this: Joseph could not seize his brother by the law of the king, or Joseph was not authorized to seize his brother according to the law of the king. In other words, it means: He could not do this, as there was no provision for it in the king’s law. Whereas it means this: He ought not to have seized him by the king’s law, as it did not behoove him to do so. This version is open to two objections. Firstly, this is against the Quranic usage which usually means, it did not behoove him, it was not right for him and he ought not to have done this. For instance, this is what it means in the following verses. Indeed, Islam alone is the right way in the sight of Allah. (Surah Aal-Imran, Ayat 18). Whosoever will adopt any other way than the way of Islam, it shall not be accepted. (Surah Aal-Imran, Ayat 85). Secondly, such a version is meaningless, for there could have been no reason why he had not the power to seize him for theft according to the law of the king. Can there be any kingdom without having a law for taking action against a thief? (2) As the Quran uses the word which connotes the king’s way of life in addition to the king’s law, it helps to understand the meaning of the sentence under discussion. For it is obvious that the Prophet was sent to establish the way of Allah and not the un-Islamic way of the king. Though by that time he had only partially succeeded in this mission, it was not proper and worthy of a Prophet to adopt the way of the king for his own personal case. Though there was no legal hindrance in his way to seize his brother according to the king’s law, nevertheless, it was inappropriate for him, as a Prophet, to adopt the king’s way which he had hitherto scrupulously avoided as far as his own person was concerned. Thus it is clear that its appropriate interpretation will be this: It did not behoove Joseph to seize his brother by the king’s law. (3) Besides this, by using the word for the law of the land, Allah has denoted the vast comprehension of the word deen and this cuts at the root of the conception of deen of those people who confine the scope of the message of the Prophets to mere worship of One Allah and believe that it has nothing to do with the cultural, political, social, judicial, legal and other mundane affairs of life. Or, they opine that, if at all it has any concern with those matters, it is merely to give some instructions of an optional nature in regard to these, and leave it to the believers to adopt these or their own man made laws, because, they think, there is no harm even in adopting the latter course. This erroneous conception of deen, which has been in vogue among the Muslims for a long time, has been responsible for rendering them neglectful of making exertions for the establishment of the Islamic way of life. As a result of this misconception of deen, they became reconciled to un-Islamic ways of unbelief and ignorance. Nay, they considered this misconception of theirs to be the pattern set by Prophet Joseph and became willing helpers and servants of these un-Islamic systems. Whereas this verse categorically refutes this misconception by declaring that the law of the land is as much a part of the deen of Allah as Salat, Hajj, Fast, and Zakat are. Therefore, the demand of the acceptance of ad-deen made in (Ayat 19 and Ayat 85 of Surah Aal-Imran), that is, “Indeed, Islam alone is the right way, in the sight of Allah” and “Whosoever will adopt any other way than the way of Islam, it shall not be accepted”, includes laws as well as Salat and other obligatory duties prescribed by Allah. Therefore the exclusion of this part of deen from any system would incur the displeasure of Allah. (4) The above interpretation, however, is open to one objection. It does, at least, imply that an un-Islamic way was in vogue in Egypt at the time, when Prophet Joseph was, even according to the present commentator, the supreme head of the country. It is, therefore, a proof that that Prophet himself was enforcing the un-Islamic law of the king. What difference, then, could it have made, if Prophet Joseph had followed, in his personal case too, the system of law of the king which he himself was enforcing instead of the system of law of Prophet Abraham? Most certainly this would have made a vast difference because it would have compromised his position as a Prophet, because he was trying to establish the Islamic Way of life, which naturally could have been accomplished gradually in course of time, during which the king’s law would have inevitably remained in vogue. The same thing happened in Arabia during the mission of the Prophet (peace be upon him) in Al-Madinah, which took nine years to establish the Islamic system in its entirety. During that period, several un-Islamic laws remained in vogue. For instance, drinking, interest, the un-Islamic laws of inheritance and marriage and some wrong ways of trade, etc. had to continue for some time. Likewise the civil and penal codes of Islam took some time for their complete introduction. So there is nothing strange in this that the king’s law continued to be in vogue during the first nine years or so of Prophet Joseph’s reign. But the continuance of the un-Islamic law of the king during the period of transition is no argument to prove that Allah’s Prophet was sent to follow the way of the king and not to establish the way of Allah.

۵۹ ۔ یہاں یہ امر غور طلب ہے کہ اس پورے سلسلہ واقعات میں وہ کون سی تدبیر ہے جو حضرت یوسف کی تائید میں براہ راست خدا کی طرف سے کی گئی؟ ظاہر ہے کہ پیالہ رکھنے کی تدبیر جو حضرت یوسف نے خود کی تھی ، یہ بھی ظاہر ہے کہ سرکاری ملازموں کا چوری کے شبہ میں قافلے والوں کو روکنا بھی حسب معمول وہ کام تھا جو ایسے مواقع پر سب سرکاری ملازم کیا کرتے ہیں ، پھر وہ خاص خدائی تدبیر کون سی ہے؟ اوپر کی آیات میں تلاش کرنے سے اس کے سوا کسی دوسری چیز کو اس کا مصداق نہیں ٹھہرایا جاسکتا کہ سرکاری ملازموں نے خلاف معمول خود مشتبہ ملزموں سے چور کی سزا پوچھی اور انہوں نے وہ سزا بتائی جو شریعت ابراہیمی کی رو سے چور کو دی جاتی تھی ، اس کے دو فائدے ہوئے ۔ ایک یہ کہ حضرت یوسف کو شریعت ابراہیمی پر عمل کا موقع مل گیا ، دوسرا یہ کہ بھائی کو حوالات میں بھیجنے کے بجائے اب وہ اسے اپنے پاس رکھ سکتے تھے ۔ ٦۰ ۔ یعنی یہ بات حضرت یوسف کی شان پیغمبری کے شایاں نہ تھی کہ وہ اپنے ایک ذاتی معاملہ میں شاہ مصر کے قانون پر عمل کرتے ، اپنے بھائی کو روک رکھنے کے لیے انہوں نے خود جو تدبیر کی تھی اس میں یہ خلل رہ گیا تھا کہ بھائی کو روکا تو ضرور جاسکتا تھا مگر شاہ مصر کے قانون تعزیرات سے کام لینا پڑتا ، اور یہ اس پیغمبر کی شان کے مطابق نہ تھا جس نے اختیارات حکومت غیر اسلامی قوانین کی جگہ اسلامی شریعت فانذ کرنے کے لیے اپنے ہاتھ میں لیے تھے ، اگر اللہ چاہتا تو اپنے نبی کو اس بد نما غلطی میں مبتلا ہوجانے دیتا ، مگر اس نے یہ گوارا نہ کیا کہ یہ دھبہ اس کے دامن پر رہ جائے ، اس لیے اس نے براہ راست اپنی تدبیر سے یہ راہ نکال دی کہ اتفاقا برادران یوسف سے چور کی سزا پوچھ لی گئی اور انہوں نے اس کے لیے شریعت ابراہیمی کا قانون بیان کردیا ، یہ چیز اس لحاظ سے بالکل بر محل تھی کہ برادران یوسف مصری رعایا نہ تھے ، ایک آزاد علاقے سے آئے ہوئے لوگ تھے ، لہذا اگر وہ خود اپنے ہاں کے دستور کے مطابق اپنے آدمی کو اس شخص کی غلامی میں دینے کے لیے تیار تھے جس کامال اس نے چرایا تھا ، تو پھر مصری قانون تعزیرات سے اس معاملہ میں مدد لینے کی کوئی ضرورت ہی نہ تھی ، یہی وہ چیز ہے جس کو بعد کی دو آیتوں میں اللہ تعالی نے اپنے احسان اور اپنی علمی برتری سے تعبیر فرامیا ہے ، ایک بندے کے لیے اس سے بڑھ کر بلندی درجہ اور کیا ہوسکتی ہے ، اگر وہ کبھی بشری کمزوری کی بنا پر خود کسی لغزش میں مبتلا ہورہا ہو تو اللہ تعالی غیب سے اس کو بچانے کا انتظام فرما دے ۔ ایسا بلند مرتبہ صرف انہی لوگوں کو ملا کرتا ہے جو اپنی سعی و عمل سے بڑی بڑی آزمائشوں میں اپنا محسن ہونا ثابت کرچکے ہوتے ہیں ، اور اگرچہ حضرت یوسف صاحب علم تھے خود بہت دانشمندی کے ساتھ کام کرتے تھے ، مگر پھر بھی اس موقع پر ان کے علم میں ایک کسر رہ ہی گئی اور اسے اس ہستی نے پورا کیا جو ہر صاحب علم سے بالا تر ہے ۔ یہاں چند امور اور وضاحت طلب رہ جاتے ہیں جن پر ہم مختصر کلام کریں گے: ( ۱ ) عام طور پر اس آیت کا ترجمہ یہ کیا جاتا ہے کہ یوسف بادشاہ کے قانون کی رو سے اپنے بھائی کو نہ پکڑ سکتا تھا ۔ یعنی مَا كَانَ لِيَاْخُذَ کو مترجمین و مفسرین عدم قدرت کے معنی میں لیتے ہیں نہ کہ عدم صحت اور عدم مناسبت کے معنی میں ، لیکن اول تو یہ ترجمہ و تفسیر عربی محاورے اور قرآنی استعمالات دونوں کے لحاظ سے ٹھیک نہیں ہے ، کیونکہ عربی میں عموما ما کان لہ بمعنی ما ینبغی لہ ، ما صح لہ ، ما استقام لہ وغیرہ آتا ہے اور قرآن میں بھی یہ زیادہ تر اسی معنی میں آیا ہے ۔ مثلا ( آیت ) ماکان اللہ ان یتخذ من ولد ، ماکان لنا ان نشرک باللہ من شیء ، ما کان اللہ لیطلعکم علی الغیب ، ماکان اللہ لیضیع ایمانکم ، فما کان اللہ لیظلمھم ، ما کان اللہ لیذر المومنین علی ما انتم فیہ ، ما کان لمومن ان یقتل مومنا ۔ دوسرے اگر اس کے وہ معنی لیے جائیں جو مترجمین و مفسرین بالعموم بیان کرتے ہیں تو بات بالکل مہمل ہوجاتی ہے ، بادشاہ کے قانون میں چور کو نہ پکڑ سکنے کی آخر وجہ کیا ہوسکتی ہے؟ کیا دنیا میں کبھی کوئی سلطنت ایسی بھی رہی ہے جس کا قانون چور کو گرفتار کرنے کی اجازت نہ دیتا ہو؟ ( ۲ ) اللہ تعالی نے شاہی قانون کے لیے دین الملک کا لفظ استعمال کر کے خود اس مطلب کی طرف اشارہ فرما دیا ہے جو ما کان لیاخذ سے لیا جانا چاہیے ، ظاہر ہے کہ اللہ کا پیغمبر زمین میں دین اللہ جاری کرنے کے لیے مبعوث ہوا تھا نہ کہ دین الملک جاری کرنے کے لیے ، اگر حالات کی مجبوری سے اس کی حکومت میں اس وقت تک پوری طرح دین الملک کی جگہ دین اللہ جاری نہ ہوسکا تھا تب بھی کم از کم پیغمبر کا اپنا کام تو یہ نہ تھا کہ اپنے ایک شخصی معاملہ میں دین الملک پر عمل کرے ۔ لہذا حضرت یوسف کا دین الملک کے مطابق اپنے بھائی کو نہ پکڑنا اس بنا پر نہیں تھا کہ دین الملک میں ایسا کرنے کی گنجائش نہ تھی بلکہ اس کی وجہ صرف یہ تھی کہ پیغمبر ہونے کی حیثیت سے اپنی ذاتی حد تک دین اللہ پر عمل کرنا ان کا فرض تھا اور دین الملک کی پیروی ان کے لیے قطعا نامناسب تھی ۔ ( ۳ ) قانون ملکی ( Law of the Land ) کے لیے لفظ دین استعمال کر کے اللہ تعالی نے معنی دین کی وسعت پوری طرح واضح کردی ہے ، اس سے ان لوگوں کے تصور دین کی جڑ کٹ جاتی ہے جو انبیاء علیہم السلام کی دعوت کو صرف عام مذہبی معنوں میں خدائے واحد کی پوجا کرانے اور محض چند مذہبی مراسم و عقائد کی پابندی کرا لینے تک محدود سمجھتے ہیں ، اور یہ خیال کرتے ہیں کہ انسانی تمدن ، سیاست ، معیشت ، عدالت ، قانو اور ایسے ہی دوسرے دنیوی امور کا کوئی تعلق دین سے نہیں ہے ، یا اگر ہے بھی تو ان امور کے بارے میں دین کی ہدایات محض اختیاری سفارشات ہیں جن پر اگر عمل ہوجائے تو اچھا ہے ورنہ انسانوں کو اپنے بنائے ہوئے اصول و ضوابط قبول کرلینے میں بھی کوئی مضائقہ نہیں ، یہ سراسر گمراہانہ تصور دین ، جس کا ایک مدت سے مسلمانوں میں چرچا ہے جو بہت بڑی حد تک مسلمانوں کو اسلامی نظام زندگی کے قیام کی سعی سے غافل کرنے کا ذمہ دار ہے جس کی بدولت مسلمان کفر و جاہلیت کے نظام زندگی پر نہ صرف راضی ہوئے بلکہ ایک نبی کی سنت سمجھ کر اس نظام کے پرزے بننے اور اس کو خود چلانے کے لیے بھی آمادہ ہوگئے ، اس آیت کی رو سے قطعا غلط ثابت ہوتا ہے ، یہاں اللہ تعالی صاف بتا رہا ہے کہ جس طرح نماز ، روزہ اور حج دین ہے اسی طرح وہ قانون بھی دین ہے جس پر سوسائٹی کا نظام اور ملک کا انتظام چلایا جاتا ہے ۔ لہذا ان الدین عند اللہ الاسلام اور ومن یبتغ غیر الاسلام دینا فلن یقبل منہ ، وغیرہ آیات میں جس دین کی اطاعت کا مطالبہ کیا گیا ہے اس سے مراد صرف نماز ، روزہ ہی نہیں بلکہ اسلام کا اجتماعی نظام بھی ہے جس سے ہٹ کر کسی دوسرے نظام کی پیروی خدا کے ہاں ہرگز مقبول نہیں ہوسکتی ۔ ( ٤ ) سوال کیا جاسکتا ہے کہ اس سے کم از کم یہ تو ثابت ہوتا ہے کہ اس وقت تک مصر کی حکومت میں دین الملک ہی جاری تھا ، اب اگر اس حکومت کے حاکم اعلی حضرت یوسف ہی تھے ، جیسا کہ تم خود پہلے ثابت کرچکے ہو ، تو اس سے لازم آتا ہے کہ حضرت یوسف خدا کے پیغمبر ، خود اپنے ہاتھوں سے ملک میں دین الملک جاری کر رہے تھے ، اس کے بعد اگر اپنے ذاتی معاملہ میں حضرت یوسف نے دین الملک کے بجائے شریعت ابراہیمی پر عمل کیا بھی تو اس سے فرق کیا واقع ہوا ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ حضرت یوسف مور تو دین اللہ جاری کرنے ہی پر تھے اور یہی ان کا پیغمبرانہ مشن اور ان کی حکومت کا مقصد تھا ، مگر ایک ملک کا نظام عملا ایک دن کے اندر نہیں بدل جایا کرتا ، آج اگر کوئی بالکیہ ہمارے اختیار میں ہو اور ہم اس میں اسلامی نظام قائم کرنے کی خالص نیت ہی سے اس کا انتظام اپنے ہاتھ میں لیں ، تب بھی اس کے نظام تمدن ، نظام معاشی ، نظام سیاست اور نظام عدالت و قانون کو بالفعل بدلتے بدلتے برسوں لگ جائیں گے اور کچھ مدت تک ہم کو اپنے انتظام میں بھی سابق قوانین برقرار رکھنے پڑیں گے ، کیا تاریخ اس بات پر شاہد ہے کہ خود نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی عرب کے نظام زندگی میں پورا اسلامی انقلاب برپا کرنے کے لیے نو دس سال لگے تھے ؟ اس دوران میں خاتم النبیین کی اپنی حکومت میں چند سال شراب نوشی ہوتی رہی ، سود لیا اور دیا جاتا رہا ، جاہلیت کا قانون میراث جاری رہا ، پرانے قوانین نکاح و طلاق برقرار رہے ، بیوع فاسدہ کی بہت سی صورتیں عمل میں آتی رہیں ، اور اسلامی قوانین دیوانی فوجداری بھی اول روز ہی بتمام و کمال نافذ نہیں ہوگئے ، پس اگر حضرت یوسف کی حکومت میں ابتدائی آٹھ نو سال تک سابق مصری بادشاہت کے کچھ قوانین چلتے رہے ہوں تو اس میں تعجب کی کیا بات ہے اور اس سے یہ دلیل کیسے نکل آتی ہے کہ خدا کا پیغمبر مصر میں خدا کے دین کو نہیں بلکہ بادشاہ کے دین کو جاری کرنے پر مامور تھا ۔ رہی یہ بات کہ جب ملک میں دین الملک جاری تھا ہی تو آخر حضرت یوسف کی اپنی ذات کے لیے اس پر عمل کرنا کیوں شایان شان نہ تھا ، تو یہ سوال بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقہ پر غور کرنے سے بآسانی حل ہوجاتا ہے ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت کے ابتدائی دور میں جب تک قوانین اسلامی جاری نہ ہوئے تھے ، لوگ پرانے طریقے کے مطابق شراب پیتے رہے ، مگر کیا حضور نے بھی پی؟ لوگ سود لیتے دیتے تھے ، مگر کیا آپ نے بھی سودی لین دین کیا ؟ لوگ متعہ کرتے رہے اور جمع بین الاختین کرتے رہے ، مگر کیا حضور نے بھی ایسا کیا ؟ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ داعی اسلامی کا عملی مجبوریوں کی بنا پر احکام اسلامی کے اجراء میں تدریج سے کام لینا اور چیز ہے اور اس کا خود اس تدریج کے دور میں جاہلیت کے طریقوں پر عمل کرنا اور چیز ، تدریج کی رخصتیں دوسروں کے لیے ہیں ، داعی کا اپنا یہ کام نہیں ہے کہ خود ان طریقوں میں سے کسی پر عمل کرے جن کے مٹانے پر وہ مامور ہوا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

49: پہلے دوسرے بھائیوں کی تلاشی اس لئے شروع فرمائی تاکہ تلاشی غیر جانب دار سمجھی جائے۔ 50: یہ سارے بھائی خوشی خوشی یہ سمجھ رہے تھے کہ ہم نے اپنا مقصد پالیا، لیکن اُن کو یہ علم نہیں تھا کہ چلتے چلتے کیا ہونے والا ہے؟ کوئی شخص کتنے ہی بڑے علم کا دعویٰ کرتا ہو، اﷲ تعالیٰ کا علم اُس پر یقینا فائق ہے۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

٧٦۔ جس تدبیر کا اوپر ذکر ہوا اس تدبیر سے بنیامین نے حضرت یوسف (علیہ السلام) کو چھوڑ کر جانے کا افسوس ظاہر کیا بلکہ یہ کہا کہ میں تم کو چھوڑ کر نہ جاؤں گا تو اللہ تعالیٰ نے حضرت یوسف (علیہ السلام) کے دل میں یہ باتیں چھپا دینے کا حیلہ ڈالا اور اس حیلہ کے بعد بھی بنیامین کا مصر میں رہنا مشکل تھا کیوں کہ بادشاہ مصر کے رواج سے چور کی سزا یہ تھی کہ چور کو کچھ کوڑے مارے جاتے تھے اور چوری کی چیز کی دوگنی قیمت بطور جرمانہ کے چور سے وصول کی جاتی تھی اس لئے اللہ تعالیٰ نے یہ بھی حضرت یوسف (علیہ السلام) کے دل میں ڈال دیا کہ وہ اپنے بھائیوں سے پوچھوادیں کہ اگر تم میں سے کوئی چور نکل آیا تو آخر اس کی کیا سزا ہے تاکہ ان کے منہ سے ملت ابراہیمی و یعقوبی کو سزا جو چور کو مالک مال کے پاس برس روز تک غلام بنا کر رکھنا ہے جھوٹ نکل جاوے اور پھر اس کے موافق عمل ہو کر بنیامین حضرت یوسف (علیہ السلام) کے پاس رہ جاویں حاصل معنے آیت کے یہ ہیں کہ یہ دونوں تدبیریں اللہ کی طرف سے حضرت یوسف (علیہ السلام) کے پاس رہ جاویں حاصل معنے آیت کے یہ ہیں کہ یہ دونوں تدبیریں اللہ کی طرف سے حضرت یوسف (علیہ السلام) کے دل میں بروقت نہ ڈالی جاتیں تو بنیامین کا حضرت یوسف (علیہ السلام) کے پاس مصر میں رہنا ہرگز ممکن نہ تھا۔ { الا ان یشاء اللہ }۔ اس کا مطلب مجاہد کے قول کے موافق یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی قدرت سے کوئی چیز باہر نہیں ہے اگر اللہ تعالیٰ چاہتا تو یوسف (علیہ السلام) کے دل میں ایسی کوئی بات ڈال دیتا جس سے وہ مصر کے بادشاہ کے رواج کے موافق بھی بنیامین کو اپنے پاس رکھ لیتے۔ { نرفع درجات من نشاء }۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ دونوں تدبیریں سکھا کر جس طرح اللہ تعالیٰ نے یوسف (علیہ السلام) کے علم کا درجہ ان کے بھائیوں سے بڑہا دیا اسی طرح جس کا درجہ بڑھانا وہ چاہتا ہے بڑھا دیتا ہے مطلب یہ ہے کہ قریش کو محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نبوت پر کچھ تعجب نہ کرنا چاہیے یہ اللہ کی مرضی ہے وہ اپنی مرضی … کے موافق ایک دادا کی اولاد میں سے جس کا مرتبہ چاہے بڑھا دیوے۔ { وفوق کل ذی علم علیم } اس کا حاصل مطلب یہ ہے کہ اللہ کا علم سب سے بڑھ کر ہے۔ صحیح بخاری و مسلم کے حوالہ سے ابی بن کعب (رض) کی حدیث ایک جگہ گزر چکی ہے جس میں خضر (علیہ السلام) نے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) اور اپنے علم کی مثال ایک قطرہ اور اللہ تعالیٰ کے علم کی مثال دریا کی فرمائی۔ ١ ؎ یہ حدیث { وفوق کل ذی علم علیم } کی گویا تفسر ہے سلف کا قول ہے کہ کید کا لفظ مخلوق کے حق میں جب بولا جاتا ہے تو اس کے معنے حیلہ کے ہوتے ہیں اور جب اللہ تعالیٰ کی شان میں بولا جاتا ہے تو اس کے معنے تدبیر کے ہوتے ہیں۔ ١ ؎ صحیح بحاری ص ٤٨١۔ ٤٨٢ ج ١ باب حدیث الخضر مع موسیٰ ۔

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(12: 76) بدا۔ اس نے شروع کیا۔ اس نے ابتداء کی۔ بدء سے باب فتح ماضی واحد مذکر غائب۔ فعل میں فاعل کی ضمیر کا مرجع کون ہے۔ اس کے متعلق دو مختلف اقوال ہیں۔ (1) اس کا مرجع المؤذن ہے۔ پکارنے والا۔ یعنی جس نے پہلے پکار کر کہا تھا۔ ایتہا العیر انکم لسارقون (آیہ : 70) (2) اس کا مرجع حضرت یوسف نے خود ان کے متاع کی تلاشی لی۔ (یا اپنے سامنے دوسروں سے تلاشی کروائی۔ قبل وعاء اخیہ (اپنے بھائی کے سامان (کی تلاشی) سے پہلے) میں اخیہ کی ضمیر واحد مذکر غائب بلا شک وشبہ حضرت یوسف کی طرف راجع ہے۔ جس اس امر کو تقویت پہنچتی ہے کہ بدأ کے فاعل حضرت یوسف خود تھے۔ اوعیتہم۔ مضاف مضاف الیہ۔ اوعیۃ وعاء کی جمع ہے وعاء اس کو کہتے ہیں جس میں کوئی چیز بحفاظت رکھی جائے۔ شلیتہ۔ خرجی۔ الوعی۔ (ض) کے معنی عموماً بات وغیرہ کو یاد کرلینا کے ہیں۔ جیسے و عیتہ فی نفسی میں نے اسے یاد کرلیا۔ قرآن مجید میں ہے لنجعلھا لکم تذکرۃ و تعیہا اذن واعیۃ (69:12) تاکہ اس کو تمہارے لئے یادگار بنائیں اور یاد رکھنے والے کان اسے یاد کریں۔ الایعاء (افعال) کے معنی سازوسامان کو وعاء (ظرف میں محفوظ کرنے کے ہیں۔ قرآن مجید میں ہے جمع فاوعی (70:18) مال جمع کیا اور اس کو بند رکھا۔ الوعاء کے معنی بوری یا تھیلا جس میں دوسری چیزیں اکٹھی کر کے رکھی جائیں۔ اس کی جمع ادعیۃ ہے۔ استخرجھا۔ اس کو نکالا۔ اس کو نکلوایا۔ استخراج (استفعال) سے ماضی واحد مذکر غائب۔ ھا ضمیر مؤنث غائب اس کا مرجع السقایۃ ہے یا صواع ہے جو مذکر مؤنث ہر دو کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ کدنا۔ ماضی جمع متکلم کید۔ مصدر (باب ضرب) ہم نے خفیہ تدبیر کی۔ دین۔ قانون۔ ما کان لیاخذ اخاہ فی دین الملک۔ بادشاہ مصر کے قانون کے مطابق حضرت یوسف (علیہ السلام) اپنے بھائی کو نہیں رکھ سکتے تھے۔ کیونکہ وہاں چوری کی سزا جرمانہ اور تازیانہ تھی۔ لیکن یہ مشیت ایزدی تھی کہ برادرانِ یوسف نے کہہ دیا کہ ہم چور کو وہی سزادیں گے جو ہم خود دیتے ہیں۔ یعنی چور کا صاحب ِ مال کا غلام بن جانا۔ نرفع درجت من تشائ۔ ہم جس کے درجے چاہتے ہیں بلند کرتے ہیں۔ یہاں علمی درجے مراد ہیں جو حضرت یوسف کو اپنے بھائیوں کی نسبت اللہ کی طرف سے عطا ہوئے تھے۔ وفوق کل ذی علم علیم۔ اور ہر صاحب علم پر ایک دوسرا علمی فوقیت رکھتا ہے تا آنکہ یہ سلسلہ اللہ تعالیٰ پر جا ختم ہوتا ہے کہ علم کی ابتداء بھی اسی سے ہے اور انتہا بھی اسی پر ہے۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 9 ۔ یا اس طرح ہم نے یوسف ( علیہ السلام) کے لئے (بنیامین کو رکھ لینے کی) تدبیر کی۔ 1 ۔ کیونکہ مصر کا شاہی قانون یہ تھا کہ چور کو پیٹا جائے اور اس سے چوری کے مال کے علاوہ اتنا ہی مال اور لے کر اس شخص کو دے دیا جائے جس کا مال چوری ہوا ہے۔ اس قانون کی رو سے چور کو غلام نہیں بنایا جاسکتا تھا۔ (ابن کثیر۔ شوکانی) ۔ 2 ۔ یعنی یہ حضرت یوسف (علیہ السلام) نے خود بھائیوں سے دریافت کیا کہ اگر تم چور نکلو تو تمہاری کیا سزا ہونی چاہیے اور پھر یہ جو ان بھائیوں کی زبان سے نکلا کہ جس کے پاس ہوا سے غلام بنا لیا جائے، یہ سب کچھ اس لئے ہوا کہ اللہ نے ایسا چاہا اور اسی نے تدبیر فرمائی۔ ورنہ اگر اللہ نہ چاہتا تو نہ حضرت یوسف اپنے بھائیوں سے چور کی سزا دریافت کرتے نہ بھائی بتاتے اور نہ حضر یوسف ( علیہ السلام) اپنے بھائی بنامین کو اپے ہاں رکھ سکتے۔ 3 ۔ یعی جسے چاہتے ہیں علم عطا فرما کر اس کے درجے بلند کرتے ہیں۔ جیسے دوسر بھائیوں کے مقابلے میں حضرت یوسف ( علیہ السلام) کے درجے بلند کئے۔ 4 ۔ یہاں تک کہ تمام جاننے والوں کے اوپر وہ ذات پاک ہے جسے عالم الغیب والشھادۃ کہتے ہیں۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

5۔ یعنی یوسف (علیہ السلام) بڑے عالم عاقل تھے مگر پھر بھی ہمارے القاء تدبیر کے محتاج تھے وجہ یہ کہ کسی کا علم ذاتی اور محیط نہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

فبدا باوعیتھم۔۔۔۔۔۔۔۔ وعاء اخیہ (١٢ : ٧٦) “ تب یوسف (علیہ السلام) نے اپنے بھائی سے پہلے ان کی خرجیوں کی تلاشی لینی شروع کی پھر اپنے بھائی کی خرجی سے گم شدہ چیز برآمد کرلی ”۔ اس مرحلے پر قرآن اس دہشت اور پریشانی کو بیان نہیں کرتا جس سے برادران یوسف اچانک دو چار ہوگئے۔ ان کو تو سو فیصدی یقین تھا کہ وہ بےگناہ ہیں۔ انہوں نے بیان حلفی بھی دے دیا تھا اور بیک آواز دے دیا تھا۔ قرآن کریم نے منظر کا یہ حصہ انسانی تخیل پر چھوڑ دیا کیونکہ ایسے مواقع پر ایسے تاثرات خود بخود ظاہر ہوتے ہیں۔ اس تاثر کو انسانی خیال پر چھوڑ دیا گیا اور واقعہ پر ایک تبصرہ کردیا گیا تا کہ ابنائے یعقوب جس دہشت اور شرمندگی سے دو چار تھے ، ایک قاری اس سے ذرا نکل آئے۔ کذلک کدنا لیوسف (١٢ : ٧٦) “ اس طرح ہم نے یوسف (علیہ السلام) کی تائید اپنی تدبیرت کی جو نہایت ہی گہری تدبیر تھی۔ ما کان لیاخذ اخاہ فی دین الملک (١٢ : ٧٦) “ اس کو دین شاہی میں اپنے بھائی کو پکڑنے کا حق نہ تھا ”۔ یعنی اگر اس کیس کا فیصلہ شاہی قانون کے مطابق کیا جاتا تو حضرت یوسف (علیہ السلام) بھائی کو شخصی طور پر نہیں روک سکتے تھے۔ صرف اسے چور کی سزا دے سکتے تھے۔ لیکن بھائیوں نے یہ تجویز دی کہ ان کے اپنے دین کے مطابق چور کا فیصلہ ہونا چاہئے ۔ یہ ہے وہ تدبیر جس کے اسباب اللہ نے حضرت یوسف (علیہ السلام) کو سمجھائے ۔ یہ ہے اللہ کی جانب سے یوسف (علیہ السلام) کے حق میں تدبیر۔ لفظ “ کید ” عربی میں خفیہ تدبیر کو کہتے ہیں اور اس کا استعمال لغت میں خیر اور شر دونوں معنوں میں ہوتا ہے۔ لیکن عموماً اس کا استعمال شر میں ذرا زیادہ ہوگیا۔ بظاہر تو یہاں اس کے بھائی کے لئے بھی واقعہ شر ہی کا ہو رہا ہے ، بھائیوں کے لئے بھی یہ بظاہر شر ہے کیونکہ ان کو والد کا سامنا کرنا مشکل ہوگیا۔ پھر حضرت یعقوب (علیہ السلام) کے لئے بھی یہ وقتی طور پر تکلیف دہ امر ہے۔ چناچہ قرآن کریم نے واقعہ کے ظاہری پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کے لئے “ کید ” کا لفظ استعمال کیا جو قرآن کریم کا ایک نہایت ہی لطیف اسلوب بیان ہے۔ ما کان ۔۔۔۔۔۔ یشاء اللہ (١٢ : ٧٦) “ وہ بادشاہ کے قانون میں اپنے بھائی کو نہ پکڑ سکتے تھے الا یہ کہ اللہ ایسا چاہتا ”۔ جیسا کہ اللہ نے ان کے لئے زیر نظر تدبیر کی۔ اس آخری تبصرے میں یہ بھی بتا دیا گیا ہے کہ حضرت یوسف (علیہ السلام) کو اللہ نے بہت ہی رفعتیں بہت ہی علم ، عطا فرما دیا تھا۔ نرفع درجت من نشاء (١٢ : ٧٦) “ ہم جس کے درجے چاہتے ہیں بلند کردیتے ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ یہ تنبیہ بھی کردی جاتی ہے کہ اللہ کا علم سب سے اونچا اور اعلیٰ ہے۔ وفوق کل ذی علم علیم (١٢ : ٧٦) “ اور ایک علم رکھنے والا ایسا ہے جو ہر صاحب علم سے بالاتر ہے ”۔ یہ ایک لطیف احتیاط ہے۔ یہاں قرآن مجید نے اس آیت : کذلک کدنا۔۔۔۔۔۔۔ دین الملک (١٢ : ٧٦) “ ہم نے یوسف (علیہ السلام) کے لئے یوں تدبیر کی۔۔۔۔ وہ اپنے بھائی کو بادشاہ کے قانون نظام میں گرفتار نہ کرسکتے تھے ” میں لفظ “ دین ” کو ایک مخصوص مفہوم میں استعمال کیا گیا ہے اور یہ نہایت ہی ٹیکنیکل اصطلاحی استعمال ہے۔ یعنی نظام اور شریعت کے مفہوم میں کیونکہ مصر کے قانونی نظام میں چور کے لئے یہ سزا نہ تھی کہ اسے جرم کے عوض رکھ ہی لیا جائے۔ یہ سزا صرف حضرت یعقوب (علیہ السلام) کے شرعی اور قانونی نظام میں تھی۔ برادران یوسف اس بات پر راضی ہوگئے تھے کہ کیس کا فیصلہ ان کے قانون کے مطابق کیا جائے۔ جب ۔۔۔۔ اس کے بھائی کی خرجی سے نکلا تو حضرت یوسف (علیہ السلام) نے ان پر انہی کا قانون نافذ کردیا۔ یہاں قرآن کریم نے نظام اور قانون پر “ الدین ” کا اطلاق فرمایا ہے۔ دین کا یہ نہایت ہی واضح اور صریح مفہوم ہے ، اور بیسویں صدی کی جاہلیت میں سب کے ذہن سے یہ مفہوم غائب ہے۔ ان لوگوں کے ذہن سے بھی جو اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں اور ان کے ذہن سے بھی جو اس جاہلیت کے داعی اور پیروکار ہیں۔ ان لوگوں نے دین کا مفہوم عبادت اور مراسم مذہبی تک محدود کردیا ہے۔ یہ سمجھتے ہیں کہ جو شخص اللہ کی وحدانیت پر اعتقاد رکھتا ہو ، رسول کو سچا سمجھتا ہو ، ملائکہ اور کتب پر ایمان رکھتا ہو ، تمام رسولوں کو مانتا ہو ، آخرت پر یقین رکھتا ہو ، اور اچھی اور بری تقدیر کے من جانب اللہ ہونے کا قائل ہو اور پھر وہ فرائض و عبادات پر عمل پیرا ہو ، بس وہ پکا دین دار ہے۔ اگرچہ زندگی کے دوسرے معاملات میں وہ دوسرے ارباب اور دوسرے حاکموں کی اطاعت کرتا ہے اور دوسروں کے قانون اور شریعت کے مطابق فیصلے کرتا ہو حالانکہ اس آیت میں صریح طور پر کہا گیا ہے کہ نظام قانون اور شریعت دین کا مسئلہ ہے اور اللہ کے دین کا مفہوم اللہ کا پورا نظام زندگی ہے۔ “ الدین ” کے مفہوم کو اس قدر محدود کردیا گیا ہے اور اس قدر سکیڑ دیا گیا ہے کہ وہ عبادات اور اعتقادات تک محدود ہو کر رہ گیا ہے لیکن حضرت آدم (علیہ السلام) سے لے کر حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تک تمام انبیاء نے جو دین پیش کیا اس کا مفہوم اس طرح محدود نہ تھا۔ دین کا مفہوم ہمیشہ یہ رہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مکمل بندگی کی جائے۔ ان تمام امور پر عمل کیا جائے جو شریعت کا حصہ ہیں۔ اور ان تمام امور کو ترک کیا جائے جو شریعت کے خلاف ہیں۔ جس طرح اللہ وحدہ آسمانوں میں حاکم ہیں اسی طرح زمین پر بھی اللہ وحدہ کی حکومت قائم کی جائے اور اللہ وحدہ کو تمام انسانوں کا رب سمجھا جائے یعنی وہی حاکم ہو ، وہی قانون ساز ہو ، اور اسی کے احکام و نواہی چلیں۔ اہم بات یہ ہے کہ کون لوگ اللہ کے دین میں ہیں اور کون لوگ بادشاہ کے دین میں ہیں ؟ اس مفہوم کے اعتبار سے جو لوگ اللہ کے نظام ، اللہ کے قانون کی اطاعت کرتے ہیں وہ دین الٰہی میں ہیں اور جو لوگ بادشاہ کے نظام اور قانو کو مانتے ہیں وہ بادشاہ کے دین میں ہیں۔ یہ لوگ اگر شرک بھی کرتے ہیں تو پھر یہ اعتقادات و نظریات میں بھی شرک کے مرتکب ہوتے ہیں اور نظام اور قانون اور دستور میں بھی شرک کے مرتکب ہوتے ہیں۔ دین کے مفہوم کے یہ منطقی اور بدیہی نتائج ہیں اور اسلامی نظریہء حیات کے بدیہیات میں سے ہیں۔ آج کل عوام الناس کے بعض ہمدرد عوام کی طرف سے یہ عذر پیش کرتے ہیں کہ یہ لوگ “ دین اللہ ” کا مفہوم ہی نہیں سمجھتے اس لیے ایسے لوگ نہ اس بات کا مطالبہ کرتے ہیں کہ اسلامی قانون اور دستور کو نافذ کیا جائے اور نہ اس کے لئے جدو جہد کرتے ہیں۔ پھر کیا ان لوگوں کی یہ جہالت اور دین کے حقیقی مفہوم سے لا علمی ان کے لئے معافی کا عذر بن جائے گی ؟ میں تو یہ نہیں سمجھتا کہ دین کے مفہوم کو نہ جاننا اور اس کی حقیقت سے بیخبر ہونا کسی کو دین دار بناتا ہے ۔ کسی حقیقت پر یقین اس وقت حاصل ہوتا ہے جب کسی کو وہ حقیقت معلوم ہو۔ اگر لوگ کسی عقیدے کا علم ہی نہیں رکھتے تو وہ اس کے معتقد کیسے ہو سکتے ہیں اور کس طرح انہیں اس عقیدے والا کہا جاسکتا ہے جبکہ وہ اس عقیدے کا مفہوم ہی نہیں سمجھتے۔ ہو سکتا ہے کہ دین کی حقیقت سے بیخبر ی آخرت میں ان کے حساب و کتاب میں کسی نرمی کا باعث ہو ، یا عذاب میں کمی ہوجائے ، اور یہ حساب ان سے لیا جائے جنہوں نے ان کو دین سکھایا نہیں جبکہ وہ دین کے حقیقی مفہوم سے واقف تھے۔ لیکن یہ ایک مسئلہ ہے جس کا تعلق اخروی حساب سے ہے ، اور تمام اہل جاہلیت کی سزا کا مسئلہ جن تک دعوت نہ پہنچی ہو۔ اس میں بحث و مباحثہ کرنا ہمارے لیے کچھ زیادہ مفید نہیں ہے نہ یہ ہمارا مسئلہ ہے۔ ہمارا فریضہ تو یہ ہے کہ ہم تمام لوگوں کو اسلام کی دعوت دیں اور ایک ایک تک پہنچائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہمارا یہ بھی فریضہ ہے کہ ہم لوگوں کو ان کے موجودہ دین کی حقیقت سمجھائیں۔ یہ کہ یہ دین اللہ کا دین قطعاً نہیں ہے۔ اللہ کا دین تو وہ ہے جو اس کے نصوص کی صورت میں بطور نظام زندگی اور نظام قانون کے موجود ہے۔ اس طرح اسلامی عقائد کے ساتھ جو شخص اللہ کے نظام اور قانون کو بھی رائج اور نافذ کرے گا وہی دین اسلام میں ہوگا۔ جو شخص کسی بادشاہ یا دوسرے شخص کا نظام رائج کرے گا وہ اس کے نظام اور دین میں ہوگا۔ یہ مسئلہ مختلف فیہ نہیں ہے۔ وہ لوگ جو اس دین کے مفہوم ہی سے ناواقف ہیں ، ان کے بارے میں اس بات کا امکان ہی نہیں ہے کہ وہ اس دین کا اعتقاد رکھتے ہوں ۔ کیونکہ ان کی جہالت کا تعلق دین کی بنیاد سے وابستہ ہے اور جو شخص کسی چیز کی حقیقت کا علم نہ رکھتا ہو وہ عقلاً اور واقعتاً اس چیز پر اعتقاد رکھنے کے قابل ہی نہیں رہتا۔ کیونکہ عقیدہ علم کے بعد آتا ہے۔ یہ بات ہدایتہً ثابت ہے کہ علم کے بغیر عقیدہ ممکن نہیں ہے۔ پس ہمارے لیے یہ بہتر ہے کہ ہم لوگوں کے سامنے دین کے اصل مفہوم اور دین کی حقیقت ظاہر کریں ۔ بجائے اس کے کہ ہم ان کی جانب سے بےجامد افعت کریں ، ان کے لیے عذرات تلاش کریں ، ان کے لئے ہم اللہ کریم سے بھی زیادہ رحمدل ہوجائیں۔ جبکہ وہ درحقیقت اللہ کے دین میں داخل نہیں ہیں۔ ایسے لوگوں کے بارے میں پالیسی یہ ہونا چاہئے کہ انہیں صاف صاف بتا دیا جائے کہ ان کی یہ پوزیشن ہے چاہے وہ دین کو اپنائیں یا چھوڑ دیں۔ یہ پالیسی ہمارے لیے بھی مفید ہے اور ان عوام الناس کے لیے بھی مفید ہے۔ اس طرح ہم ان جاہلوں کی گمراہی کے نتائج بھگتنے سے بھی بچ جائیں گے کیونکہ یہ لوگ دین کے مفہوم کو نہ پانے کی وجہ سے دین کے معتقد ہی نہیں رہے۔ اگر ہم ان لوگوں کے سامنے دین کی اصل حقیقت پیش کردیں جو دراصل دین اسلام میں داخل نہیں ہیں بلکہ دین شاہ وغیرہ میں ہیں تو ممکن ہے کہ ان کا ضمیر بیدار ہوجائے اور وہ در حقیقت دین اسلام میں داخل ہوجائیں۔ یہی پالیسی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی رہی ہے اور یہی پالیسی تمام داعیان حق کی ہونی چاہیے ، ہر زمان و مکان میں ہونی چاہیے ، تمام جاہلوں اور جاہلیت پرستوں کے مقابلے میں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

برادران یوسف کے سامان کی تلاشی لینا اور بنیامین کے سامان سے پیمانہ نکل آنا اور اس کو بہانہ بنا کر بنیامین کو روک لینا جب حضرت یوسف (علیہ السلام) کے بھائیوں نے خود ہی یہ کہہ دیا کہ جس کے سامان میں آپ لوگوں کا گمشدہ پیمانہ نکل آئے اس کی ذات ہی کو اس کے بدلہ میں غلام بنا لیا جائے اور یہ بھی کہہ دیا کہ ہم اسی طرح چور کو سزا دیا کرتے ہیں یعنی یہ اسی شریعت کے مطابق ہے جس پر ہم چلتے ہیں تو حضرت یوسف (علیہ السلام) نے ان کے سامانوں کی تلاشی لینا شروع کردی ‘ پہلے دوسرے بھائیوں کے کجاو وں کو دیکھا پھر جب اپنے حقیقی بھائی کے کجا وہ کو ٹٹولا تو اس میں سے پیمانہ کو نکال لیا ‘ رکھا تو خود ہی تھا اور معلوم تھا کہ اس کے کجاوہ میں ہے لیکن پہلے اس میں ہاتھ نہ ڈالا تاکہ وہ لوگ یہ نہ سمجھ لیں کہ یہ ان کی آپس کی سازش ہے۔ بنیامین کے کجاوہ سے پیمانہ نکل آیا تو سب بھائی حیران رہ گئے۔ یہ تدبیر اللہ تعالیٰ نے حضرت یوسف (علیہ السلام) کو بتائی کیونکہ شاہ مصر کے قوانین میں کوئی قانون نہ تھا کہ چوری کرنے والے کو غلام بنا کر رکھ لیا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت یوسف (علیہ السلام) کے دنیا اور آخرت میں درجات بلند فرمائے اور انہیں علوم عطا فرمائے انہیں علوم میں سے ایک تدبیر یہ بھی تھی جو ان کے اپنے بھائی کو روکنے کے لیے ان کے دل میں ڈالی۔ (وفوق کل ذی علم علیم) (اور ہر علم والے کے اوپر علم والا ہے) مطلب یہ ہے کہ بڑے سے بڑے عالم کے مقابلہ میں کوئی ایسا ضرور ہے جو اس سے زیادہ علم رکھنے والا ہے اور جسے ساری مخلوق سے زیادہ علم ہے اللہ تعالیٰ کو اس سے زیادہ علم ہے۔ یہاں یہ اشکال ہوتا ہے کہ حضرت یوسف (علیہ السلام) نے اپنے والد کے رنج اور صدمہ کا کیوں احساس نہیں فرمایا وہ برس ہا برس سے خود حضرت یوسف (علیہ السلام) کی جدائی کے غم میں گھل رہے تھے تھوڑی بہت جو تسلی بنیامین سے تھی وہ بھی ختم ہوئی انہیں مزید تکلیف پہنچانے کی کیسے ہمت ہوئی ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ حضرت یوسف (علیہ السلام) کا پروگرام اپنے والدین اور اپنے بھائیوں کو جلد ہی بلانے کا تھا اور بھائی کا روک لینا اس لئے تھا کہ والد ماجد ان دونوں کو تلاش کرنے کے لیے بھیجیں اور یہ لوگ تیسری بار پھر آئیں اگر بھائی کو نہ روکتے تو ممکن تھا کہ پھر والد کے بھیجنے پر بھی یہ لوگ نہ آتے کیونکہ یوسف (علیہ السلام) کو یہ لوگ مردہ کہہ ہی چکے تھے اب کم از کم ایک بھائی کی تلاش کرنا تو لازم ہی تھا لا محالہ انہیں اپنے والد کے فرمان پر تیسری بار آنا پڑا جیسا کہ آئندہ رکوع میں اس کا ذکر آ رہا ہے ‘ یہاں بعض حضرات نے یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ آزاد کو غلام بنانا کیسے درست ہوا ؟ یہ سوال کوئی وزنی نہیں ہے کیونکہ حقیقی غلام نہیں بنایا تھا صرف روکنے کا بہانہ تھا پھر یہ استرقاق شریعت یعقوبی کے مطابق تھا جو اس زمانہ میں شریعت اسلامیہ تھی جسے ان کے بھائیوں نے (کَذٰلِکَ نَجْزِی الظّٰلِمِیْنَ ) کہہ کر ظاہر کردیا تھا ‘ اور ممکن ہے حضرت یوسف (علیہ السلام) اللہ کی طرف سے جس شریعت پر تھے اس میں بھی چور کا استر قاق جائز ہو ‘ واللہ تعالیٰ اعلم۔ بعض حضرات نے یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ اپنی ضرورت سے دوسرے کو چوری کا الزام لگانا کیسے درست ہوا ؟ جو شخص بری ہو اسے الزام لگانا معاصی کبیرہ میں سے ہے ‘ اس کا جواب یہ ہے کہ حضرت یوسف (علیہ السلام) نے الزام نہیں لگایا انہوں نے تو صرف کجا وہ میں پیمانہ رکھ دیا تھا البتہ کارندوں نے پیالہ نہ پا کر چوری ہونے کا اعلان کردیا ان لوگوں نے بھی اپنے خیال میں الزام نہیں لگایا تھا بلکہ حالات کے اعتبار سے انہیں یقین تھا کہ انہیں میں سے کسی نہ کسی شخص نے پیمانہ رکھ لیا ہے ‘ لیکن یہ اشکال پھر بھی باقی رہ جاتا ہے کہ یہ تو معلوم ہی تھا کہ پیمانہ رکھنے کے بعد جب برآمد ہوگا تو چھوٹے بھائی پر پوری طرح چوری کرنے والی بات لگ جائے گی اور اس طرح اس کی بےآبروئی ہوگی ‘ بعض حضرات نے اس کا یہ جواب دیا ہے کہ بنیامین اپنے بھائیوں کے ساتھ رہنے سے ایسے تنگ ہوگئے تھے کہ حضرت یوسف (علیہ السلام) کے پاس رہ جانے کے لیے چوری کے الزام میں گرفتار ہونا تک گوارہ کرلیا اور دونوں بھائیوں کے مشورے سے ایسا ہوا۔ یہاں یوں بھی کہا جاسکتا ہے کہ چونکہ اس الزام کی حقیقت جلد ہی کھل جانے والی تھی اور آئندہ سب پر آشکارا ہوجانے والا تھا کہ انہوں نے چوری نہیں کی تھی بلکہ یہ ان کے روکنے کے لیے ایک تدبیر کی گئی تھی تو اس الزام کی حیثیت ختم ہوجاتی ہے بھائی کو روکنے کا راستہ بھی نکل آیا اور پھر وہ الزام جلد ہی دفع بھی ہوگیا واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

64:۔ سب کو حضرت یوسف (علیہ السلام) کے سامنے حاضر کیا گیا انہوں نے پہلے بڑے بھائیوں کے سامان کی تلاشی لی اور آخر میں بنیامین کے سامان سے پیمانہ برآمد ہوگیا۔ ” کَذٰلِکَ کِدْنَا لِیُوْسُفَ “ کاف بیان کمال کے لیے ہے یعنی ہم نے یوسف کو یوں تدبیر سجھائی ورنہ بادشاہ کے قانون کے مطابق وہ اپنے بھائی کو اپنے پاس نہیں رکھ سکتے تھے کیونکہ شاہ مصر کا دستور یہ تھا کہ چور سے مال مسروقہ کی قیمت سے دوگنا جرمانہ وصول کر کے اسے چھوڑ دیا جائے (کبیر) ۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

76 ۔ لہٰذا ! اس تجویز کے بعد ان کے سامان کی تلاشی شروع ہوئی اور یوسف (علیہ السلام) نے بن یامین کے سامان اور ان کی بوری سے پہلے اپنے علاقی بھائیوں کی بوریوں کی تلاشی لی پھر اس برتن کو اپنے بھائی کی بوری میں سے نکال لیا اور مال مسروقہ برآمد کرلیا ہم نے اس طرح یوسف (علیہ السلام) کے لئے بن یامین کو روکنے کی تدبیر کی ورنہ یوسف (علیہ السلام) کو اپنے بھائی کو بادشاہ مصر کے قانون سے ہرگز نہ حاصل ک سکتا ۔ الایہ کہ خدا ہی کو منظور ہوتا ہم جس کو چاہتے ہیں ۔ علم میں مخصوص درجات تک بلند کردیتے ہیں اور پہنچا دیتے ہیں اور ہر صاحل علم سے اوپر ایک اور عالم موجود ہے ، یعنی اس خوبی اور حسن تدبیر سے بھائی کو حاصل کیا ان کو محسوس نہ ہوا اور کام ہوگیا سزا کی تجویز خود بھائیوں نے کی تھی اس لئے اب کوئی چارہ نہ تھا کہ بن یامین کو روکا جائے۔ مصر کے قانون میں یہ شکل نہ تھی بلکہ کچھ تادیب اور سزا وغیرہ تھی ، اگر اللہ تعالیٰ کو منظور ہوتا تو وہ دوسری بات تھی مگر قانون کے ذریعہ سے بن یامین حاصل نہیں ہوسکتا تھا۔ درجات علم و عقل مختلف ہیں اور حضرت حق جس کو چاہتے ہیں اس کے درجات بلند کردیتے ہیں اور ہر عالم سے اوپر ایک عالم ہے اور سب سے اوپر اللہ تعالیٰ ہے جس کا عالم اور علیم ہونا ظاہر ہے۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں یعنی بھائیوں کی زبان سے آپ ہی نکلا کہ چور کو غلام کرلو اسی پر پکڑے گئے نہیں تو بادشاہ کا حکم نہ تھا۔ 12