Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
أَبْرَحَ |
يُبْرِحُ |
أَبْرِحْ |
مُبْرِح |
مُبْرَح |
إِبْرَاح |
<اَلْبَرَاحُ: اس وسیع جگہ کو کہتے ہیں جہاں عمارت درخت وغیرہ کچھ نہ ہو۔ لہٰذا کبھی اس میں معنی ظہور کا اعتبار سے لیتے ہیں، جیسے <فَعَلَ کَذَا بَرَاحًا یعنی اس نے کھلے بندوں یہ کام کیا۔ <بَرِحَ الخَفَائُ راز فاش ہوگیا، گویا وہ کھلے میدان میں ہے، اسی سے <بُرَاحُ الدَّارِ ے، جس کے معنی گھر کے کھلے صحن کے ہیں۔ <بَرَحَ: کھلے میدان میں چلا جانا۔ اسی سے <اَلْبَارِحُ ہے، جس کے معنی سخت ہوا کے ہیں۔ <اقلْبَارِحُ مِنَ الظَّبَائِ وَالطَّیْرِ: خاص کر اس ہرن یا پرند کو کہتے ہیں جو شکاری کے سامنے سے ایسے رخ پر گزرے کہ اس کا نشانہ ممکن نہ ہو، ایسے شکار کو منحوس سمجھا جاتا ہے، اس کی جمع <بَوَارِحُ آتی ہے اس کے بالمقابل <سَانِعٌ اس شکار کو کہتے ہیں جو ایسے رخ سے آئے کہ اس کا شکار کرنا آسان ہو ایسے شکار کو میمون (مبارک) خیال کیا جاتا ہے۔ <اَلْبَارِحَۃُ: شب گزشتہ <بَرِحَ کھلی جگہ جم کر ٹھہرے رہنا اسی سے فرمانِ الٰہی <لََااَبْرَحُ ہے، یہ <لَااَزَالُ کی طرح معنی مثبت کے ساتھ مخصوص ہے۔ کیونکہ <بِرِحَ اور <زَالَ میں نفی کے معنی پاتے جاتے ہیں اور <’’لَا‘‘ بھی نفی کے لیے ہوتا ہے اور نفی پر نفی آنے سے اثبات حاصل ہوجاتا ہے، اسی بنا پر فرمایا: <(لَنۡ نَّبۡرَحَ عَلَیۡہِ عٰکِفِیۡنَ ) کہ ہم تو اس (کی پوجا) پر قائم رہیں گے<(۲۰:۹۱) (لَاۤ اَبۡرَحُ حَتّٰۤی اَبۡلُغَ مَجۡمَعَ الۡبَحۡرَیۡنِ ) (۱۸:۶۰) کہ جب تک میں دو دریاؤں کے سنگھم پر نہ پہنچ جاؤں ہٹنے کا نہیں۔ اور <اَلْبَارِحُ سے معنی نحوست کا اعتبار کرکے <تَبْرِیْحٌ اور <تَبَارِیْحٌ کا لفظ تکلیف اور شدائد کے لیے استعمال ہونے لگا ہے، جیسے <بَرَّحَ بِیَ الْاَمْرُ: مجھے فلاں معاملہ سے تکلیف پہنچی، <بَرَّحَ بِیْ فُلَانٌ فِی التَّقَاضِیْ۔ فلاں نے سخت تقاضا کیا۔ <ضَرَبَہٗ ضَرْبًا مُبَرَّحًا اسے سخت مارا۔ <جَائَ فُلَانٌ بِالْبَرحِ۔ فلاں نے حیرت انگیز کام کیا۔ <اَبْرَحْتُ رَبًّا میں اپنے رب کی تعظیم بجالایا۔ <اَبْرَحْتُ جَارًا میں نے ہمسائے کی عزت کی۔ <بَرْحٰی (ارے) نشانہ خطا ہونے پر یہ کلمہ ملامت کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اور اس کے بالمقابل لفظ <’’مَرْحٰی‘‘ ہے جو نشانہ لگنے پر تحسین کے لیے بولا جاتا ہے۔ یعنی: واہ، کیا خوب محاورہ ہے<(1) لَقِیْتُ مِنْہُ الْبَرْحِیْنَ وَالْبُرْحَائَ مجھے اس سے تکالیف پہنچیں <بُرَحَائُ الْحُمّٰی۔ بخار کی شدت۔
Surah:12Verse:80 |
میں ٹلوں گا
will I leave
|
|
Surah:18Verse:60 |
میں پلٹوں گا/ نہ میں پھروں گا
I will cease
|
|
Surah:20Verse:91 |
ہم ٹلیں گے۔ ہم ہمیشہ رہیں گے
we will cease
|