Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 91

سورة طه

قَالُوۡا لَنۡ نَّبۡرَحَ عَلَیۡہِ عٰکِفِیۡنَ حَتّٰی یَرۡجِعَ اِلَیۡنَا مُوۡسٰی ﴿۹۱﴾

They said, "We will never cease being devoted to the calf until Moses returns to us."

انہوں نے جواب دیا کہ موسیٰ ( علیہ السلام ) کی واپسی تک تو ہم اسی کے مجاور بنے بیٹھے رہیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالُوۡا
انہوں نے کہا
لَنۡ نَّبۡرَحَ
ہم تو ہمیشہ رہیں گے
عَلَیۡہِ
اس پر
عٰکِفِیۡنَ
جم کر بیٹھنے والے
حَتّٰی
یہیاں تک کہ
یَرۡجِعَ
لوٹ آئے
اِلَیۡنَا
ہماری طرف
مُوۡسٰی
موسیٰ
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالُوۡا
انہوں نے کہا
لَنۡ
ہرگز نہیں
نَّبۡرَحَ
ہم ٹلیں گے
عَلَیۡہِ
اس پر
عٰکِفِیۡنَ
پرستش پر جمے رہنے والے ہیں
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یَرۡجِعَ
لوٹ آئے
اِلَیۡنَا
ہماری طرف
مُوۡسٰی
موسیٰ
Translated by

Juna Garhi

They said, "We will never cease being devoted to the calf until Moses returns to us."

انہوں نے جواب دیا کہ موسیٰ ( علیہ السلام ) کی واپسی تک تو ہم اسی کے مجاور بنے بیٹھے رہیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ کہنے لگے : جب تک موسیٰ ہمارے پاس واپس نہیں آجاتا، ہم تو اسی کی پرستش کرتے رہیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُنہوں نے کہا:ہم تواسی کی پرستش پرجمے رہنے والے ہیں یہاں تک کہ موسیٰ ہماری طرف لوٹ آئے۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They said, |"We will never discontinue staying with it, until Musa returns to us.|"

بولے ہم برابر اسی پر لگے بیٹھے رہیں گے جب تک لوٹ کر آئے ہمارے پاس موسیٰ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

انہوں نے کہا : ہم تو اسی پر اعتکاف کرتے رہیں گے یہاں تک کہ موسیٰ (علیہ السلام) خود ہمارے پاس واپس آجائیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

مگر انہوں نے اس سے کہہ دیا کہ ” ہم تو اسی کی پرستش کرتے رہیں گے جب تک کہ موسی ( علیہ السلام ) واپس نہ آجائے ۔ ” 69

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ کہنے لگے کہ : جب تک موسیٰ واپس نہ آجائیں ، ہم تو اسی کی عبادت پر جمے رہیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

انہوں نے جواب دیا ہم تو برابر بچھڑے (کی پوجا پر جمے رہیں گے جب تک موسلی ہمارے پاس لوٹ کر آئے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہ کہنے لگے جب تک موسیٰ (علیہ السلام) ہمارے پاس واپس نہ آجائیں ہم اسی (کی عبادت) پر برابر جمے رہیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

انہوں نے کہا ہم تو یہیں جمے بیٹھے رہیں گے جب تک موسیٰ ہماری طرف پلٹ کر نہیں آجاتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہ کہنے لگے کہ جب تک موسیٰ ہمارے پاس واپس نہ آئیں ہم تو اس کی پوجا پر قائم رہیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They said: we shall by no means cease to be assiduous to it until there returneth to us Musa.

وہ لوگ بولے ہم تو اسی (کی عبادت) پر جمے رہیں گے تاآنکہ موسیٰ (علیہ السلام) ہمارے پاس لوٹ آئیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ بولے کہ ہم تو اب اسی کی عبادت پر جمے رہیں گے تاآنکہ موسیٰ ہمارے پاس واپس آجائیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہ لوگ کہنے لگے کہ جب تک موسیٰ ( علیہ السلام ) ہمارے پاس واپس نہیں آجاتے ہم تو اس ( کی پوجا پاٹ ) پر برابر جمے بیٹھے رہیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہ بولے کہ جب تک موسیٰ ہمارے پاس نہ آئے ہم تو اس کی پوجا پر قائم رہیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

انہوں نے کہا کہ ہم تو اسی (کی پرستش) پر جمے بیٹھے رہیں گے، یہاں تک کہ موسیٰ ہمارے پاس لوٹ آئے،

Translated by

Noor ul Amin

( سامریوں ) نے کہا:جب تک موسیٰ واپس نہیں آجاتاہم تواسی کی عبادت کریں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بولے ہم تو اس پر آسن مارے جمے ( پوجا کے لیے بیٹھے ) رہیں گے ( ف۱۳٦ ) جب تک ہمارے پاس موسیٰ لوٹ کے آئیں ( ف۱۳۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ بولی: ہم تو اسی ( کی پوجا ) پر جمے رہیں گے تاوقتیکہ موسٰی ( علیہ السلام ) ہماری طرف پلٹ آئیں

Translated by

Hussain Najfi

مگر قوم نے کہا کہ ہم تو برابر اس کی عبادت پر جمے رہیں گے یہاں تک کہ موسیٰ ہماری طرف آجائیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They had said: "We will not abandon this cult, but we will devote ourselves to it until Moses returns to us."

Translated by

Muhammad Sarwar

They said, "We shall continue worshipping the calf until Moses comes back."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They said: "We will not stop worshipping it, until Musa returns to us."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They said: We will by no means cease to keep to its worship until Musa returns to us.

Translated by

William Pickthall

They said: We shall by no means cease to be its votaries till Moses return unto us.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन्होंने कहा, "जब तक मूसा लौटकर हमारे पास न आ जाए, हम तो इस से ही लगे बैठे रहेंगे।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

انہوں نے جواب دیا کہ ہم تو جب تک موسیٰ (علیہ السلام) ہمارے پاس واپس (ہو کر) آئیں اسی (کی عبادت) پر برابر جمے بیٹھے رہیں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

مگر انہوں نے اس سے کہہ دیا کہ ہم تو اسی کی پرستش کرتے رہیں گے جب تک کہ موسیٰ ہمارے ہاں واپس نہ آجائے۔ (٩١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

مگر انہوں نے اس سے کہہ دیا کہ ہم تو اسی کی پرستش کرتے رہیں گے جب تک کہ موسیٰ ہمارے پاس واپس نہ آجائے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کہنے لگے کہ ہم ضرور ضرور اسی پر جمے رہیں گے جب تک ہمارے پاس موسیٰ واپس نہ آئے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولے ہم برابر اسی پر لگے بیٹھے رہیں گے جب تک لوٹ کر آئے ہمارے پاس موسیٰ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

قوم نے جواب دیا کہ ہم تو اس وقت تک جب تک موسیٰ (علیہ السلام) ہمارے پاس لوٹ کر نہ آئے اسی بچھڑے کی پوجا میں لگے رہیں گے۔