Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 86

سورة يوسف

قَالَ اِنَّمَاۤ اَشۡکُوۡا بَثِّیۡ وَ حُزۡنِیۡۤ اِلَی اللّٰہِ وَ اَعۡلَمُ مِنَ اللّٰہِ مَا لَا تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۸۶﴾

He said, "I only complain of my suffering and my grief to Allah , and I know from Allah that which you do not know.

انہوں نے کہا کہ میں تو اپنی پریشانیوں اور رنج کی فریاد اللہ ہی سے کر رہا ہوں مجھے اللہ کی طرف سے وہ باتیں معلوم ہیں جو تم نہیں جانتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
اِنَّمَاۤ
بےشک
اَشۡکُوۡا
میں شکایت کرتاہوں
بَثِّیۡ
اپنی بے قراری کی
وَحُزۡنِیۡۤ
اور اپنے غم کی
اِلَی اللّٰہِ
طرف اللہ کے
وَاَعۡلَمُ
اور میں جانتا ہوں
مِنَ اللّٰہِ
اللہ کی طرف سے
مَا
جو
لَاتَعۡلَمُوۡنَ
نہیں تم جانتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
اِنَّمَاۤ
بلاشبہ
اَشۡکُوۡا
میں شکوہ کرتا ہوں
بَثِّیۡ
اپنی ظاہرہو جانے والی بے قراری
وَحُزۡنِیۡۤ
اور اپنے غم کا
اِلَی اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی طرف
وَاَعۡلَمُ
اور میں جانتا ہوں
مِنَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی طرف سے
مَا
جو کچھ
لَاتَعۡلَمُوۡنَ
نہیں تم جانتے
Translated by

Juna Garhi

He said, "I only complain of my suffering and my grief to Allah , and I know from Allah that which you do not know.

انہوں نے کہا کہ میں تو اپنی پریشانیوں اور رنج کی فریاد اللہ ہی سے کر رہا ہوں مجھے اللہ کی طرف سے وہ باتیں معلوم ہیں جو تم نہیں جانتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یعقوب نے جواب دیا : میں تو اپنی پریشانی اور غم کی فریاد (اللہ کے سوا) کسی سے نہیں کرتا۔ اور اللہ سے میں کچھ ایسی چیزیں جانتا ہوں جنہیں تم نہیں جانتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یعقوب نے کہا: ’’میں اپنی ظاہرہوجانے والی بے قراری اورغم کاشکوہ صرف اﷲ تعالیٰ سے ہی کرتا ہوں اور میں اﷲ تعالیٰ کی طرف سے وہ کچھ جانتاہوں جوتم نہیں جانتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He said, |"I complain of my an¬guish and sorrow to none but Allah, and I know from Allah what you do not know.

بولا میں تو کھولتا ہوں اپنا اضطراب اور غم اللہ کے سامنے اور جانتا ہوں اللہ کی طرف سے جو تم نہیں جانتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یعقوب نے فرمایا : میں اپنی پریشانی اور اپنے غم کی فریاد اللہ ہی سے کرتا ہوں اور میں اللہ کی طرف سے وہ کچھ جانتا ہوں جو تم لوگ نہیں جانتے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اس نے کہا میں اپنی پریشانی اور اپنے غم کی فریاد اللہ کے سوا کسی سے نہیں کرتا ، اور اللہ سے جیسا میں واقف ہوں تم نہیں ہو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یعقوب نے کہا : میں اپنے رنج و غم کی فریاد ( تم سے نہیں ) صرف اللہ سے کرتا ہوں ، اور اللہ کے بارے میں جتنا میں جانتا ہوں ، تم نہیں جانتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یعقوب نے کہا میں کیا کروں) اپنے دل کا درد اور غم اللہ تعالیٰ ہی پر کھولتا ہوں تم سے یا اور لوگوں سے تو نہیں کہتا اور میں اللہ تعالیٰ ہی پر کھولتا ہوں تم سے یا اور لوگوں سے نہیں کہتا اور میں اللہ کے فضل سے وہ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

انہوں نے فرمایا یقینا میں تو اپنے رنج وغم کا اظہار اللہ سے کرتا ہوں اور اللہ کی طرف سے وہ باتیں جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس نے (یعقوب نے) کہا میں اپنے رنج و غم کی شکایت صرف اللہ سے کرتا ہوں اور میں اللہ کی طرف سے وہ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

انہوں نے کہا کہ میں اپنے غم واندوہ کا اظہار خدا سے کرتا ہوں۔ اور خدا کی طرف سے وہ باتیں جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He said: I only bewail my cogitation and grief unto Allah, and I know from Allah that which ye know not.

یعقوب (علیہ السلام) نے) فرمایا میں تو اپنے رنج وغم کی شکایت بس (اپنے) اللہ ہی سے کررہا ہوں اور اللہ کی طرف سے وہ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس نے کہا: میں اپنی پریشانی اور اپنے غم کا شکوہ اللہ ہی سے کرتا ہوں اور میں اللہ کی جانب سے وہ باتیں جانتا ہوں ، جو تم نہیں جانتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

یعقوب ( علیہ السلام ) نے فرمایا میں تو اپنے رج و غم کی شکایت اللہ ( تعالیٰ ) ہی سے کرتا رہا ہوں اور اللہ ( تعالیٰ ) کی طرف سے جو کچھ جانتا ہوں وہ تم نہیںجانتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

انہوں نے کہا میں تو اپنے دکھ درد کا اظہار اللہ سے کرتا ہوں اور اللہ کی طرف سے وہ باتیں جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یعقوب نے فرمایا میں تو بس اپنی پریشانی اور غم کی فریاد اپنے اللہ کے حضور ہی کرتا ہوں اور میں اللہ کی طرف سے وہ کچھ جانتا ہوں جس کا علم تمہیں نہیں۔

Translated by

Noor ul Amin

یعقوب نے جواب دیا:میں اپنی پر یشانی اور غم کی فریاداللہ کے سواکسی سے نہیں کرتا اور اللہ سے میں کچھ ایسی چیزیں جانتا ہوں جنہیں تم نہیں جانتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کہا میں تو اپنی پریشانی اور غم کی فریاد اللہ ہی سے کرتا ہوں ( ف۱۹٦ ) اور مجھے اللہ کی وہ شانیں معلوم ہیں جو تم نہیں جانتے ( ف۱۹۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

انہوں نے فرمایا: میں تو اپنی پریشانی اور غم کی فریاد صرف اﷲ کے حضور کرتا ہوں اور میں اﷲ کی طرف سے وہ کچھ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے

Translated by

Hussain Najfi

آپ ( ع ) نے کہا کہ میں اپنے رنج و غم کی شکایت بس اللہ ہی سے کر رہا ہوں اور میں اللہ کی طرف سے وہ کچھ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He said: "I only complain of my distraction and anguish to Allah, and I know from Allah that which ye know not...

Translated by

Muhammad Sarwar

He replied, "I only complain of my sorrow and grief to God. I know about God what you do not know.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He said: "I only complain of my grief and sorrow to Allah, and I know from Allah that which you know not."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: I only complain of my grief and sorrow to Allah, and I know from Allah what you do not know.

Translated by

William Pickthall

He said: I expose my distress and anguish only unto Allah, and I know from Allah that which ye know not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उसने कहाः मैं अपनी परेशानी और अपने ग़म का शिकवा सिर्फ़ अल्लाह से करता हूँ और मैं अल्लाह की तरफ़ से वह बातें जानता हूँ जो तुम नहीं जानते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یعقوب (علیہ السلام) نے فرمایا کہ میں تو اپنے رنج و غم کی صرف اللہ سے شکایت کرتا ہوں اور اللہ کی باتوں کو جتنا میں جانتا ہوں تم نہیں جانتے۔ (86)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس نے کہا میں اپنی بیقراری اور غم کی شکایت صرف اللہ کے حضور پیش کرتا ہوں اور میں اللہ کی طرف سے جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے ہو۔ “ (٨٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس نے کہا میں اپنی پریشانی اور اپنے غم کی فریاد اللہ کے سوا کسی سے نہیں کرتا ، اور اللہ سے جیسا میں واقف ہوں ، تم نہیں ہو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یعقوب نے کہا کہ میں اپنے رنج اور غم کی اللہ ہی سے شکایت کرتا ہوں اور اللہ کی طرف سے مجھے وہ علم عطا ہوا ہے جو تم نہیں جانتے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولا میں تو کھولتا ہوں اپنا اضطراب اور غم اللہ کے سامنے اور جانتا ہوں اللہ کی طرف سے جو تم نہیں جانتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یعقوب (علیہ السلام) نے کہا میں تو اپنے اضطراب اور غم کی صرف اللہ سے شکایت کرتا ہوں اور اللہ کی طرف سے جو باتیں میں جانتا ہوں تم نہیں جانتے