Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 92

سورة يوسف

قَالَ لَا تَثۡرِیۡبَ عَلَیۡکُمُ الۡیَوۡمَ ؕ یَغۡفِرُ اللّٰہُ لَکُمۡ ۫ وَ ہُوَ اَرۡحَمُ الرّٰحِمِیۡنَ ﴿۹۲﴾

He said, "No blame will there be upon you today. Allah will forgive you; and He is the most merciful of the merciful."

جواب دیا آج تم پر کوئی ملامت نہیں ہے اللہ تمہیں بخشے ، وہ سب مہربانوں سے بڑا مہربان ہے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

قَالَ لاَ تَثْرَيبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ ... He said: "No reproach on you this day." He said to them, `There will be no blame for you today or admonishment, and I will not remind you after today of your error against me.' He then multiplied his generosity by invoking Allah for them for mercy, ... يَغْفِرُ اللّهُ لَكُمْ وَهُوَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ may Allah forgive you, and He is the Most Merciful of those who show mercy!

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

92۔ 1 حضرت یوسف (علیہ السلام) نے بھی پیغمبرانہ عفو و درگزر سے کام لیتے ہوئے فرمایا کہ جو ہوا سو ہوا۔ آج تمہیں کوئی سرزنش اور ملامت نہیں کی جائے گی۔ فتح مکہ والے دن رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بھی مکہ کے ان کفار اور سردران قریش کو، جو آپ کے خون کے پیاسے تھے اور آپ کو طرح طرح کی ایذائیں پہنچائی تھیں، یہی الفاظ ارشاد فرما کر انھیں معاف فرما دیا تھا۔ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٨٩] سیدنا یوسف (علیہ السلام) کا بھائیوں کو فراخدلی سے معاف کردینا :۔ سیدنا یوسف نے ان کے اس اندیشہ کو بھانپ لیا اور انھیں تسلی دیتے ہوئے کہا جو ہوچکا سو ہوچکا۔ آج تم پر کوئی گرفت نہیں، کوئی سرزنش نہیں اور آئندہ میں تمہاری ایسی تقصیر کا ذکر بھی نہ کروں گا۔ میں نے سب کچھ تمہیں معاف کیا اور اللہ سے دست بدعا ہوں کہ وہ بھی تمہیں معاف فرما دے اور مجھے قوی امید ہے کہ وہ ضرور تمہیں معاف فرما دے گا، کیونکہ وہ سب سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

قَالَ لَا تَثْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ :” تَثْرِيْبَ “ کے معنی ملامت، ڈانٹ ڈپٹ، گناہ یاد دلانا سبھی آتے ہیں۔ فرمایا تمہیں ہرگز کوئی ملامت نہیں کرتا، نہ ڈانٹ ڈپٹ، نہ تمہیں کوئی یہ زیادتی یاد دلائے گا۔ ” الْيَوْمَ “ کا معنی صرف آج کا دن نہیں بلکہ مطلق زمانے کے لیے ہے، یعنی اب آئندہ تم پر کوئی ملامت نہیں۔ 3 یہ ہے شان نبوت، اگر کوئی دوسرا آدمی ہوتا تو ایسے قصور واروں پر قابو پالینے کے بعد انھیں ہرگز معاف نہ کرتا۔ یہی سلوک نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فتح مکہ کے بعد وہاں کے رہنے والوں سے فرمایا۔ ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ (فتح مکہ کے دن) قریش کے سرداروں اور بڑے بڑے لوگوں نے کعبہ میں پنا لی، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے، بیت اللہ کا طواف کیا اور ان (٣٦٠) بتوں کے پاس سے گزرتے ہوئے انھیں کمان کے کنارے کے ساتھ ٹھوکا مارتے گئے اور یہ فرماتے گئے : (جَاۗءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ ۭ اِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوْقًا) [ بنی إسرائیل : ٨١ ] جب فارغ ہوئے اور نماز پڑھ لی تو آکر دروازے کی چوکھٹ کے دونوں کناروں کو پکڑا، پھر فرمایا : ” اے معشر قریش ! (بولو) کیا کہتے ہو ؟ “ انھوں نے کہا : ” ہم کہتے ہیں (آپ) رحیم و کریم بھتیجے اور چچا زاد (بھائی) ہیں۔ “ آپ نے پھر ان کے سامنے اپنی بات دہرائی، انھوں نے وہی جواب دیا، تو آپ نے فرمایا : ” پھر میں وہی کہتا ہوں جو میرے بھائی یوسف نے کہا تھا : (لَا تَثْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ ۭ يَغْفِرُ اللّٰهُ لَكُمْ ۡ وَهُوَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِيْنَ ) چناچہ وہ سب نکل کر آئے اور آپ کے ہاتھ پر اسلام کی بیعت کی۔ [ سنن الکبریٰ للنساءي : ٦؍٣٨٢، ٣٨٣ ح : ١١٢٩٨ ] یہ ہے اصل صلہ رحمی، عبداللہ بن عمرو (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ( لَیْسَ الْوَاصِلُ بالْمُکَافِئِ وَلَکِنَّ الْوَاصِلُ الَّذِيْ إِذَا قُطِعَتْ رَحِمُہٗ وَصَلَھَا ) [ بخاري، الأدب، باب لیس الواصل بالمکافأ : ٥٩٩١ ] ” صلہ رحمی کرنے والا وہ نہیں جو صلہ رحمی کے مقابلے میں صلہ رحمی کرتا ہے، بلکہ صلہ رحمی کرنے والا وہ ہے کہ جب اس کی رشتہ داری قطع کی جائے تو وہ اسے ملائے۔ “ يَغْفِرُ اللّٰهُ لَكُمْ ۔۔ : یوسف (علیہ السلام) نے نہ صرف انھیں معاف فرما دیا بلکہ ان کی درخواست کے بغیر ان کے لیے اللہ تعالیٰ سے مغفرت و رحم کی دعا بھی کردی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

لَا تَثْرِ‌يبَ عَلَيْكُمُ (No reproach upon you), that is, ` not to say much about taking a revenge of your injustices against me, on this day, I would not even blame you for it.& This much was the good news of forgiveness from his side which he let them hear. Then, he prayed for them before Allah Ta’ ala: يَغْفِرُ‌ اللَّـهُ لَكُمْ ۖ وَهُوَ أَرْ‌حَمُ الرَّ‌احِمِينَ (May Allah forgive you, and He is the most merciful of all the merciful). After that, he said: اذْهَبُوا بِقَمِيصِي هَـٰذَا فَأَلْقُوهُ عَلَىٰ وَجْهِ أَبِي يَأْتِ بَصِيرً‌ا وَأْتُونِي بِأَهْلِكُمْ أَجْمَعِينَ : ` Go with this shirt of mine and put it over the face of my father, and he will turn into a sighted man [ which will enable him to come here ]. And bring to me all your family [ so that all of us can get together, be happy, enjoy the blessings given by Allah and be grateful to Him ].& Points of Guidance We come to know of many injunctions, rulings, as well as guidelines, which are good to have in life: 1. First of all, the use of the expression: تَصَدَّقْ عَلَيْنَا (` tasaddaq ` alaina&: be charitable to us) in verse 88 raises a question as to how would Sada¬qah and Khairat (charity) become Halal (lawful) for the brothers of Sayy¬idna Yusuf (علیہ السلام) who are the progeny of prophets? Secondly, even if Sada¬qah could be taken as Halal, how would the act of asking for it become Halal? Even if the brothers of Sayyidna Yusuf (علیہ السلام) were no prophets, he himself certainly was. Why did he not warn them against this error? A clear enough answer to this is that the word Sadaqah used here does not mean the real Sadaqah. In fact, the request for a concession in the transaction has been given the name of Sadaqah and Khairat - because, they had just never asked for a free supply of grains. Instead, they had offered ` a capital of very little worth.& And the essence of their request was that this ` capital of very little worth& be accepted in the spir¬it of remission given in such hard circumstances. Moreover, it is also pos¬sible that the unlawfulness of Sadaqah and Khairat (charity) for the pro¬geny of prophets may be exclusive to the Ummah of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - as held by Mujahid from among Tafsir authorities. (Bayan a1-Qur&an) 2. The last sentence of verse 88: إِنَّ اللَّـهَ يَجْزِي الْمُتَصَدِّقِينَ (Surely, Allah rewards the charitable) tells us that Allah Ta` ala gives good return to those who spend in Sadaqah and Khairat (charity). But, there are details to it, that is, there is a general return for Sadaqah and Khairat which is received by everyone, believer or disbeliever, right here in the present world. That return comes in the form of the removal of disasters and hardships. Then, there is the return which is particularly attached to the &Akhirah (Hereafter), that is, the Jannah (Paradise). That is for the believers only. Since the addressee here is the ` Aziz of Misr - and the brothers of Yusuf (علیہ السلام) did not know at that time whether or not he was a be¬liever - therefore, they opted for a sentence which was general, and which included the return of the present world, as well as that of the Hereafter. (Bayan al-Qur&an) Besides, this being an address to the ` Aziz of Misr, the occasion obvi¬ously demanded that the address in this sentence should have been di¬rect, as: ` Allah will give you the best of return.& But, as his being a believ¬er was not known, therefore, the form of address used was general, and any special return for him was not mentioned. (Qurtubi) 3. The sentence: قَدْ مَنَّ اللَّـهُ عَلَيْنَا (Allah has been very kind to us) in verse 90 proves that, should one be in some distress or hardship, then, Allah Ta’ ala delivers one from these and showers him or her with his bless¬ings, now, after that, such a person should not talk about his past hardships anymore. Instead, one should remember nothing but this blessing and favour of Allah Ta` ala which one now has. After having been delivered from distress, and after having been blessed by Divine rewards, to continue crying over past hardships is ingratitude. Such an ungrateful person has been called: کَنُود (kanud) in the Holy Qur&an: إِنَّ الْإِنسَانَ لِرَ‌بِّهِ لَكَنُودٌ (Truly, man is to his Lord, ungrateful - 100:6). The word, kanud, refers to a person who does not remember favours received, but does remember hardships faced. Therefore, Sayyidna Yusuf (علیہ السلام) made no mention at this time of the hardships he had to undergo for a long time due to the actions of his brothers. Instead of that, he mentioned the blessings of Allah only. 4. The last sentence: إِنَّهُ مَن يَتَّقِ وَيَصْبِرْ‌, (Surely, whoever fears Allah and ob¬serves patience, then Allah does not waste the reward of the good-doers) in verse 90 tells us that Taqwa, that is, abstention from sins, and Sabr, that is, patience and fortitude, are two qualities which deliver one from every disaster and distress. The Holy Qur&an has said at several places that a person&s prosperity and success depend on these two qualities, for example: وَإِن تَصْبِرُ‌وا وَتَتَّقُوا لَا يَضُرُّ‌كُمْ كَيْدُهُمْ شَيْئًا ، that is, ` if you keep patience and fear Allah, their cunning shall not harm you at all - 3:120.& A surface view of the verse here may suggest that Sayyidna Yusuf (علیہ السلام) is claiming to be God-fearing and patient in the sense that it was because of his Taqwa and Sabr that he was blessed with deliverance from difficulties and rewarded with high ranks. But, no one can claim Taqwa for himself. It is prohibited by definite statements in the Holy Qur&an, for example: فَلَا تُزَكُّوا أَنفُسَكُمْ ۖ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقَىٰ (Therefore do not claim purity for yourself: He knows best who it is that guards against evil - 53:32). But, in reality, there is no claim here. Instead, this is a confession of the bless¬ings and favours of Allah Ta’ ala, for He first gave him the Taufiq of Sabr and Taqwa and then, through it, came all blessings from Him. The declaration: لَا تَثْرِ‌يبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ (No reproach upon you today) in verse 92 has been made from the highest level of good morals whereby the oppressor was not only forgiven, but spared from reproach too.

لَا تَثْرِيْبَ عَلَيْكُمُ یعنی میں تم سے تمہارے مظالم کا انتقام تو کیا لیتا، آج تم پر کوئی ملامت بھی نہیں کرتا، یہ تو اپنی طرف سے معافی کی خوشخبری سنا دی، پھر اللہ تعالیٰ سے سے دعاء کی يَغْفِرُ اللّٰهُ لَكُمْ ۡ وَهُوَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِيْنَ |" یعنی اللہ تعالیٰ تمہاری خطاؤں کو معاف فرما دیں، وہ سب مہربانوں سے زیادہ مہربان ہیں |" اِذْهَبُوْا بِقَمِيْصِيْ هٰذَا فَاَلْقُوْهُ عَلٰي وَجْهِ اَبِيْ يَاْتِ بَصِيْرً آ وَاْتُوْنِيْ بِاَهْلِكُمْ اَجْمَعِيْنَ یعنی میں تم سے تمہارے مظالم کا انتقام تو کیا لیتا آج تم پر کوئی ملامت بھی نہیں کرتا یہ تو اپنی طرف سے معافی کی خوش خبری سنا دی پھر اللہ تعالیٰ سے دعاء کی يَغْفِرُ اللّٰهُ لَكُمْ ۡ وَهُوَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِيْنَ یعنی اللہ تعالیٰ تمہاری خطاؤں کو معاف فرما دیں وہ سب مہربانوں سے زیادہ مہربان ہیں پھر فرمایا اِذْهَبُوْا بِقَمِيْصِيْ هٰذَا فَاَلْقُوْهُ عَلٰي وَجْهِ اَبِيْ يَاْتِ بَصِيْرً آ وَاْتُوْنِيْ بِاَهْلِكُمْ اَجْمَعِيْنَ یعنی میرا یہ کرتہ لے جاؤ اور اس کو میرے والد کے چہرے پر ڈال دو اس سے ان کی آنکھیں روشن ہوجائیں گی جس سے وہ یہاں تشریف لا سکیں گے اور اپنے باقی گھر والوں کو بھی سب کو میرے پاس لے آؤ (تاکہ سب ملیں اور خوش ہوں اور اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی نعمتوں سے فائدہ اٹھائیں اور شکر گذار ہوں) احکام و ہدایات : آیات مذکورہ سے بہت سے احکام و مسائل اور انسانی زندگی کے لئے اہم ہدایات حاصل ہوئیں اول : لفظ تَصَدَّقْ عَلَيْنَا سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ برادران یوسف (علیہ السلام) اولاد انبیاء ہیں ان کے لئے صدقہ و خیرات کیسے حلال تھا ؟ دوسرے اگر صدقہ حلال بھی ہو تو سوال کرنا کیسے جائز تھا برادران یوسف اگر انبیاء بھی نہ ہوں تو بھی یوسف (علیہ السلام) تو پیغمبر تھے انہوں نے اس غلطی پر کیوں متنبہ نہیں فرمایا ؟ اس کا ایک واضح جواب تو یہ ہے کہ یہاں لفظ صدقہ سے حقیقی صدقہ مراد نہیں بلکہ معاملے میں رعایت کرنے کو صدقہ و خیرات کرنے سے تعبیر کردیا ہے کیونکہ بالکل مفت غلہ کا سوال تو انہوں نے کیا ہی نہ تھا بلکہ کچھ نکمی چیزیں پیش کی تھیں اور درخواست کا حاصل یہ تھا کہ ان کم قیمت چیزوں کو رعایت کر کے قبول فرما لیں اس کے علاوہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اولاد انبیاء کے لئے صدقہ و خیرات کی حرمت صرف امت محمدیہ کے ساتھ مخصوص ہو جیسا کہ ائمہ تفسیر میں سے مجاہد (رح) کا یہی قول ہے (بیان القرآن ) اِنَّ اللّٰهَ يَجْزِي الْمُتَصَدِّقِيْنَ سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ صدقہ و خیرات کرنے والوں کو جزائے خیر دیتے ہیں مگر اس میں تفصیل یہ ہے کہ صدقہ و خیرات کی ایک جزاء تو عام ہے جو ہر مومن کافر کو دنیا میں ملتی ہے وہ ہے رَدّبلا اور دفع مصائب اور ایک جزاء آخرت کے ساتھ مخصوص ہے یعنی جنت وہ صرف اہل ایمان کا حصہ ہے یہاں چونکہ مخاطب عزیز مصر ہے اور برادران یوسف (علیہ السلام) کو ابھی تک یہ معلوم نہیں تھا کہ یہ مومن ہے یا نہیں اس لئے ایسا عام جملہ اختیار کیا جس میں دنیا و آخرت دونوں کی جزاء شامل ہے (بیان القرآن) اس کے علاوہ یہ معلوم بظاہر موقع تو اس جگہ اس کا تھا کہ چونکہ عزیز مصر سے خطاب تھا اس لئے اس جملہ میں بھی خطاب ہی کے صیغہ سے یہ کہا جاتا کہ تم کو اللہ تعالیٰ جزائے خیر دیں گے لیکن چونکہ ان کا تو مومن ہونا معلوم نہ تھا اس لئے عام عنوان اختیار کیا اور خصوصی طور پر ان کو جزا ملنے کا ذکر نہیں کیا (قرطبی) قَدْ مَنَّ اللّٰهُ عَلَيْنَا سے ثابت ہوا کہ جب انسان کسی تکلیف و مصیبت میں گرفتار ہو اور پھر اللہ تعالیٰ اس سے نجات عطا فرما کر اپنی نعمت سے نوازیں تو اب اس کو گذشتہ مصائب کا ذکر کرنے کے بجائے اللہ تعالیٰ کے اس انعام و احسان ہی کا ذکر کرنا چاہئے جو اب حاصل ہوا ہے مصیبت سے انعام الہی کے حصول کے بعد بھی پچھلی تکلیف و مصیبت کو روتے رہنا ناشکری ہے ایسے ہی ناشکرے کو قرآن عزیز میں كَنُوْدٌ کہا گیا ہے اِنَّ الْاِنْسَانَ لِرَبِّهٖ لَكَنُوْدٌ، کنود کہتے ہیں اس شخص کو جو احسانات کو یاد نہ رکھے صرف تکلیفوں اور مصیبتوں کو یاد رکھے، اسی لئے یوسف (علیہ السلام) کو بھائیوں کے عمل سے عرصہ دراز تک جن مصیبتوں سے سابقہ پڑا تھا ان کا اس وقت کوئی ذکر نہیں کیا بلکہ اللہ تعالیٰ کے انعامات ہی کا ذکر فرمایا۔ صبر وتقویٰ ہر مصیبت کا علاج ہے : اِنَّهٗ مَنْ يَّتَّقِ وَيَصْبِرْ سے معلوم ہوا کہ تقوٰی یعنی گناہوں سے بچنا اور تکلیفوں پر صبر و اثبات قدم، یہ دو صفتیں ایسی ہیں جو انسان کو ہر بلاء و مصیبت سے نکال دیتی ہیں قرآن کریم نے بہت سے مواقع میں انہی دو صفتوں پر انسان کی فلاح و کامیابی کا مدار رکھا ہے ارشاد ہے وَاِنْ تَصْبِرُوْا وَتَتَّقُوْا لَا يَضُرُّكُمْ كَيْدُھُمْ شَـيْـــًٔـا یعنی اگر تم نے صبر وتقویٰ اختیار کرلیا تو دشمنوں کی مخالفانہ تدبیریں تمہیں کوئی گزند اور نقصان نہ پہنچا سکیں گی، یہاں بظاہر یہ دعویٰ معلوم ہوتا ہے کہ یوسف (علیہ السلام) اپنے متقی اور صابر ہونے کا ادعاء کر رہے ہیں کہ ہمارے صبر وتقویٰ کی وجہ سے ہمیں مشکلات سے نجات اور درجات عالیہ نصیب ہوئے مگر کسی کو خود اپنے تقوے کا دعویٰ کرنا بنص قرآن ممنوع ہے فَلَا تُزَكُّوْٓا اَنْفُسَكُمْ ۭ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقٰى یعنی اپنی پاکی نہ جتلاؤ اللہ ہی زیادہ جانتا ہے کہ کون متقی ہے مگر یہاں درحقیقت دعویٰ نہیں بلکہ تحدیث بالنعمۃ اور اللہ تعالیٰ کے احسانات کا ذکر ہے کہ اس نے اول ہم کو صبر وتقویٰ کی توفیق عطا فرمائی پھر اس کے ذریعہ تمام نعمتیں عطا فرمائیں لَا تَثْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ یعنی آج تم پر کوئی ملامت نہیں یہ اخلاق کریمانہ کا اعلیٰ مقام ہے کہ ظالم کو صرف معاف ہی نہیں کردیا بلکہ یہ بھی واضح کردیا کہ اب تم پر کوئی ملامت بھی نہیں ،

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

قَالَ لَا تَثْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ ۭ يَغْفِرُ اللّٰهُ لَكُمْ ۡ وَهُوَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِيْنَ 92؁ ثرب التَّثْرِيب : التقریع والتقریر بالذنب . قال تعالی: لا تَثْرِيبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ [يوسف/ 92] ، وروي : «إذا زنت أمة أحدکم فلیجلدها ولا يثرّبها» «1» ، ولا يعرف من لفظه إلا قولهم : الثَّرْبُ ، وهو شحمة رقیقة، وقوله تعالی: يا أَهْلَ يَثْرِبَ [ الأحزاب/ 13] ، أي : أهل المدینة، يصح أن يكون أصله من هذا الباب والیاء تکون فيه زائدة . ( ث ر ب ) التثریب ( تفیل ) کے معنی ہیں کسی کو اس کی پر سر زنش اور زجرو توبیخ کرنا قرآن میں ہے ؛۔ لا تَثْرِيبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ [يوسف/ 92] یوسف نے کہا کہ آج کے دن ( سے ) تم پر کچھ عتاب ( وملامت ) نہیں ہے ۔ ایک روایت میں ہے کہ «إذا زنت أمة أحدکم فلیجلدها ولا يثرّبها»جب کوئی لونڈی زنا کرے تو اسے کوڑی لگائیں اور صرف ملامت پر اکتفا نہ کرے ۔ اور عربی زبان میں اس سے صرف ثرب کا لفظ معروف ہے جس کے معنی باریک اور پتلی سی چربی کے ہیں ( جو انتڑیوں کے ساتھ ہوتی ہے ) اور آیت کریمہ :۔ يا أَهْلَ يَثْرِبَ [ الأحزاب/ 13] اسی مادہ سے ہوا ور اس میں یاء زائدہ ہو ۔ غفر الغَفْرُ : إلباس ما يصونه عن الدّنس، ومنه قيل : اغْفِرْ ثوبک في الوعاء، واصبغ ثوبک فإنّه أَغْفَرُ للوسخ «1» ، والغُفْرَانُ والْمَغْفِرَةُ من اللہ هو أن يصون العبد من أن يمسّه العذاب . قال تعالی: غُفْرانَكَ رَبَّنا[ البقرة/ 285] ( غ ف ر ) الغفر ( ض ) کے معنی کسی کو ایسی چیز پہنا دینے کے ہیں جو اسے میل کچیل سے محفوظ رکھ سکے اسی سے محاورہ ہے اغفر ثوبک فی ولوعاء اپنے کپڑوں کو صندوق وغیرہ میں ڈال کر چھپادو ۔ اصبغ ثوبک فانہ اغفر لو سخ کپڑے کو رنگ لو کیونکہ وہ میل کچیل کو زیادہ چھپانے والا ہے اللہ کی طرف سے مغفرۃ یا غفران کے معنی ہوتے ہیں بندے کو عذاب سے بچالیا ۔ قرآن میں ہے : ۔ غُفْرانَكَ رَبَّنا[ البقرة/ 285] اے پروردگار ہم تیری بخشش مانگتے ہیں ۔ رحم والرَّحْمَةُ رقّة تقتضي الإحسان إلى الْمَرْحُومِ ، وقد تستعمل تارة في الرّقّة المجرّدة، وتارة في الإحسان المجرّد عن الرّقّة، وعلی هذا قول النّبيّ صلّى اللہ عليه وسلم ذاکرا عن ربّه «أنّه لمّا خلق الرَّحِمَ قال له : أنا الرّحمن، وأنت الرّحم، شققت اسمک من اسمي، فمن وصلک وصلته، ومن قطعک بتتّه» ( ر ح م ) الرحم ۔ الرحمۃ وہ رقت قلب جو مرحوم ( یعنی جس پر رحم کیا جائے ) پر احسان کی مقتضی ہو ۔ پھر کبھی اس کا استعمال صرف رقت قلب کے معنی میں ہوتا ہے اور کبھی صرف احسان کے معنی میں خواہ رقت کی وجہ سے نہ ہو ۔ اسی معنی میں آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک حدیث قدسی میں فرمایا ہے (152) انہ لما خلق اللہ الرحم قال لہ انا الرحمن وانت الرحم شفقت اسمک میں اسمی فمن وصلک وصلتہ ومن قطعت قطعتۃ ۔ کہ جب اللہ تعالیٰ نے رحم پیدا کیا تو اس سے فرمایا :۔ تین رحمان ہوں اور تو رحم ہے ۔ میں نے تیرے نام کو اپنے نام سے اخذ کیا ہے ۔ پس جو تجھے ملائے گا ۔ ( یعنی صلہ رحمی کرے گا ) میں بھی اسے ملاؤں گا اور جو تجھے قطع کرلیگا میں اسے پارہ پارہ کردوں گا ، ،

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(٩٢) حضرت یوسف (علیہ السلام) نے ان سے فرمایا تم پر آج کے بعد میری طرف سے کوئی الزام نہیں جو کچھ تم سے قصور ہوا اللہ تعالیٰ اس کو معاف فرمائے وہ والدین سے زیادہ مہربان ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٩٢ (قَالَ لَا تَثْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ ) یہ اس قدر معمولی بات نہیں تھی جسے اس ایک فقرے میں ختم کردیا جاتا ‘ مگر حضرت یوسف کی شخصیت کے ترفع اور اخلاق کی عظمت کی دلیل ہے کہ آپ نے اپنے ان خطا کار بھائیوں کو فوراً غیر مشروط طور پر معاف کردیا۔ یہاں یہ بات بھی نوٹ کرلیں کہ نبی اکرم نے فتح مکہ کے موقع پر اپنے مخالفین جن کے جرائم کی فہرست بڑی طویل اور سنگین تھی کو معاف کرتے ہوئے حضرت یوسف کے اسی قول کا تذکرہ کیا تھا۔ آپ نے فرمایا : (اَنَا اَقُوْلُ کَمَا قَالَ اَخِیْ یُوْسُفُ : لَا تَثْرِیْبَ عَلَیْکُمُ الْیَوْمَ ) ” میں آج (تمہارے بارے میں) وہی کہوں گا جو میرے بھائی حضرت یوسف نے (اپنے بھائیوں سے) کہا تھا : (جاؤ) تم پر آج کوئی گرفت نہیں ہے ! “

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(12:92) تثریب۔ سرزنش ۔ الزام۔ گرفت۔ پکڑ۔ گناہ پر جھڑکنا۔ یا ڈانٹنا۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 5 ۔ تمہیں ہرگز کوئی ملامت نہیں کرتا اور نہ کسی حرکت پر گرفت کرتا ہوں۔ یہاں ” الیوم “ تقلید کے لئے نہیں ہے۔ بلکہ مطلق زمانہ کے لئے ہے (روح) ۔ 6 ۔ یہ ہے شان نبوت۔ اگر کوئی دوسرا آدمی ہوتا ہے تو ایسے قصورواروں پر قابو پالینے کے بعد انہیں ہرگز معاف نہ کرتا۔ یہی سلوک نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فتح مکہ کے بعد وہاں کے رہنے والوں سے فرمایا۔ چناچہ تفاسیر میں ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے دریافت فرمایا : تمہارا کیا خیال ہے کہ آج میں تم سے کیا سلوک کرنے والا ہوں ؟ وہ بولے ” ابن عم کریم “ (آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تو ہمارے سخی اور رحم دل چچا کے بیٹے ہیں) فرمایا : ” لا تتریب تو علیکم یغفر اللہ لکم “ یعنی جائو، تم پر کوئی الزام نہیں۔ اللہ تمہیں معاف فرمائیے۔ (در منشور) ۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

2۔ یعنی بےفکر رہو میرا دل صاف ہوگیا۔ 3۔ اسی دعا سے یہ بھی مفہوم ہوگی کیا کہ میں نے بھی معاف کردیا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

آیت نمبر ٩٢ آج تم سے کوئی مواخذہ نہیں ، کوئی انتقام نہیں اور تمہیں شرمندہ ہونے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ میں نے تمام کدورتوں کو دل سے نکال دیا ہے۔ اللہ بھی تمہیں معاف کر دے۔ بیشک وہ ارحم الراحمین ہے۔ اب روئے سخن ایک دوسرے اہم معاملے کی طرف پھرجاتا ہے۔ اب اس باپ کی فکر دامن گیر ہوجاتی ہے جن کی آنکھیں یوسف (علیہ السلام) کے انتظار میں سفید ہوگئی ہیں۔ سب سے پہلے انہیں خوشخبری دینا ضروری ہے۔ سب سے پہلے ان سے ملنا فرض ہے۔ ان کے دل کی کدورتوں کو دور کرنا ضروری ہے اور وہ جس جسمانی اور روحانی اذیت میں ہیں ، اس سے ان کو جلد از جلد نکالنا ضروری ہے اور سب سے پہلے ان کی بینائی !

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بعثت کے بعد مکہ مکرمہ میں تیرہ (١٣) سال جن مصیبتوں کے ساتھ گزارے اور قریش مکہ کی طرف سے جو تکلیفیں پہنچیں حتیٰ کہ آپ کو ہجرت کرنے پر مجبور کردیا یہ سب واقعات معروف و مشہور ہیں جب مکہ مکرمہ فتح ہوگیا تو اہل مکہ کو خوف تھا کہ دیکھئے ہمارے ساتھ کیا معاملہ ہوتا ہے حضرت ابوہریرہ (رض) نے بیان فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اللہ کے حکم سے جب مکہ مکرمہ فتح کرلیا تو قریش مکہ خوف زدہ ہوئے اور انہوں نے یہ سمجھ لیا کہ آج تو تلوار ہمارا خاتمہ کر دے گی اس موقعہ پر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کعبہ شریف کا طواف کیا اور دو رکعتیں پڑھیں پھر کعبہ شریف کی چوکھٹ کے درمیان کھڑے ہو کر قریش مکہ سے دریافت فرمایا تم کیا کہتے ہو اور تمہارا (میرے بارے میں) کیا خیال ہے ؟ انہوں نے جواب دیا کہ ہم کہتے ہیں کہ آپ ہمارے بھائی کے بیٹے ہیں اور ہمارے چچا کے بیٹے ہیں حلیم ہیں اور رحیم ہیں تین بار یہ سوال جواب ہوا اس کے بعد آپ نے فرمایا کہ میں وہی کہتا ہوں جیسے یوسف ( علیہ السلام) نے کہا تھا (لَا تَثْرِیْبَ عَلَیْکُمُ الْیَوْمَ یَغْفِرُ اللّٰہُ لَکُمْ وَھُوَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَ ) اس کے بعد وہ خوشی خوشی اسلام میں داخل ہوگئے (دلائل النبوۃ للبیہقی ص ٨٥ ج ٥) ۔ سیرت ابن ہشام میں یوں لکھا ہے کہ آپ نے فرمایا اے قریش کی جماعت تمہارا کیا خیال ہے میں تمہارے ساتھ کیا برتاؤ کرنے والا ہوں انہوں نے کہا کہ ہم تو یہی سمجھتے ہیں کہ ہمارے ساتھ خیر کا معاملہ ہوگا آپ ہمارے کریم بھائی ہیں اور کریم بھائی کے بیٹے ہیں آپ نے فرمایا اذھبوا فانتم الطلقاء (جاؤ تم سب آزاد ہو) ۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

92 ۔ یوسف (علیہ السلام) نے کہا آج تم پر کوئی سرزنش ملامت اور الزام نہیں تمہارا قصور اللہ تعالیٰ معاف فرمائے وہ سب رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔ بھائیوں کے ذمہ حقوق العباد اور حقوق اللہ کے دونوں قصور تھے تم پر کوئی الزام نہیں کہہ کر اپنے قصور کی معافی کا اعلان کردیا اور حقوق اللہ کے لئے اللہ تعالیٰ سے بخشش کی دعا کردی اپنے قلب کی صفائی سے بھی مطمئن کردیا اور خدا سے دعا بھی کردی ۔ گویا یوسف (علیہ السلام) کے دل میں کچھ تھا ہی نہیں ۔ قصور واروں کو معاف کرنا اور اس قدر عجلت سے معاف کرنا یہ کام انبیاء (علیہم السلام) ہی کیا کرتے تھے۔