The root of this word, its grammatical form, and every other place in the Quran where the same root is used - with each of those verses one click away.
اَلْمَحْوُ (ن) کے معنی کسی چیز کے اثر اور نشان کو زائل کرنا اور مٹا دینا کے ہیں۔ اسی سے بادشمالی مَحْوَۃُ کہا جاتا ہے۔ (1) کیونکہ وہ بادل کے آثار اور نشانات کو مٹا دیتی ہے۔ قرآن پاک میں ہے (یَمۡحُوا اللّٰہُ مَا یَشَآءُ وَ یُثۡبِتُ ) (۱۳۔۳۹) خدا جس کو چاہتا ہے مٹا دیتا ہے۔ اور (جس کو چاہتا ہے) قائم رکھتا ہے۔
3 results