Surat Ibrahim

Surah: 14

Verse: 26

سورة إبراهيم

وَ مَثَلُ کَلِمَۃٍ خَبِیۡثَۃٍ کَشَجَرَۃٍ خَبِیۡثَۃِۣ اجۡتُثَّتۡ مِنۡ فَوۡقِ الۡاَرۡضِ مَا لَہَا مِنۡ قَرَارٍ ﴿۲۶﴾

And the example of a bad word is like a bad tree, uprooted from the surface of the earth, not having any stability.

اور ناپاک بات کی مثال گندے درخت جیسی ہے جو زمین کے کچھ ہی اوپر سے اکھاڑ لیا گیا ۔ اسے کچھ ثبات تو ہے نہیں ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

وَمَثلُ كَلِمَةٍ خَبِيثَةٍ كَشَجَرَةٍ خَبِيثَةٍ ... And the parable of an evil word is that of an evil tree, describing the disbelief of the disbeliever, for it has no basis or stability. It is similar to the colocynth tree (a very bitter, unscented plant) which is also called, `Ash-Shiryan'. Shu`bah narrated that Mu`awiyah bin Abi Qurrah narrated that Anas bin Malik said that;...  it is the colocynth tree. Allah said, ... اجْتُثَّتْ ... uprooted, meaning, was cutoff from the root, ... مِن فَوْقِ الاَرْضِ مَا لَهَا مِن قَرَار from the surface of earth, having no stability. therefore, existing without basis or stability, just like Kufr (disbelief), for it does not have a basis or roots. Surely, the works of the disbelievers will never ascend nor will any of them be accepted.   Show more

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

26۔ 1 کلمئہ خبیثہ سے مراد کفر اور شجرہ خبیثہ سے حنظل (اندرائن) کا درخت مراد ہے۔ جس کی جڑ زمین کے اوپر ہی ہوتی ہے اور ذرا سے اشارے سے اکھڑ جاتی ہے۔ یعنی کافر کے اعمال بالکل بےحیثیت۔ نہ وہ آسمان پر چڑھتے ہیں، نہ اللہ کی بارگاہ میں وہ قبولیت کا درجہ پاتے ہیں۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٣٣] خلافت اور دوسرے نظام ہائے حیات :۔ کلمہ طیبہ کے مقابلہ میں کلمہ خبیثہ (گندی بات) یعنی شرک و کفر کی مثال ایسے پودے سے دی گئی ہے جس کی سب صفات شجرہ طیبہ کے برعکس ہیں اس کی جڑ زمین کے اندر گہرائی تک نہیں جاتی بلکہ اوپر ہی اوپر زمین کے قریب ہی رہتی ہے کہ ہوا کا ایک تیز جھونکا آئے تو اسے بیخ و بن سے...  اکھاڑ کر پرے پھینک دے یہ مثال ہر باطل بات اور باطل نظام پر صادق آتی ہے۔ ہمارے ہاں جو مثل مشہور ہے کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے، وہ اسی مضمون کا مصداق ہے۔ حدیث کی رو سے شجرہ خبیثہ سے مراد اندرائن کا پودہ ہے۔ (پنجابی تمہ) جس کا پھل سخت کڑوا ہوتا ہے یعنی جہاں بھی باطل نظام حیات رائج ہوگا۔ کڑوے برگ و بار ہی لائے گا۔ معاشرہ میں بدامنی، رشوت ایک دوسرے کے حقوق کا غصب کرنا، فساد، جان ومال یا آبرو وغیرہ کا محفوظ نہ رہنا۔ غرض کہ ایسے معاشرہ میں عوام کی بےچینی اور اضطراب بڑھتا جاتا ہے اور کئی طرح کے مسائل اٹھ کھڑے ہوتے ہیں اور اگر ان کا کوئی علاج سوچا جائے تو یہ مسائل اور پیچیدہ ہوتے اور بڑھتے جاتے ہیں کیونکہ اصل کا علاج تو کیا نہیں جاتا، ساری توجہ بس علامات پر ہی ہوتی ہے۔ اسلامی نظام حیات صرف ایک ہی طرز پر ہوتا ہے جسے خلافت بھی کہہ سکتے ہیں جبکہ باطل نظام لاتعداد ہوسکتے ہیں جو آئے دن بنتے اور بگڑتے رہتے ہیں حتیٰ کہ ان کا نام تک صفحہ ئہستی سے مٹ جاتا ہے اور ایسے نظام ہر دور میں مختلف اور ایک سے زیادہ بھی رہے ہیں اور آج بھی پائے جاتے ہیں اس کی وجہ صرف یہی ہوتی ہے کہ ان کی بنیاد باطل یا شجرہ خبیثہ پر ہوتی ہے اور باطل کو کبھی استحکام نصیب نہیں ہوتا اور جب تک یہ قائم رہے اس کے برگ و بار کڑوے ہی ہوتے ہیں۔   Show more

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وَمَثَلُ كَلِمَةٍ خَبِيْثَةٍ ۔۔ : اور خبیث کلمہ (گندی بات) سے مراد کفر و شرک کی بات ہے۔ اس کی مثال اس بےکار پودے کی ہے جسے جڑ سے اکھیڑ پھینک دیا گیا ہو اور وہ اتنا کمزور ہو کہ اس کی جڑ زمین میں قائم ہی نہ رہ سکتی ہو۔ معمولی سا ہوا کا جھونکا ہی اسے اکھیڑ پھینکنے کے لیے کافی ہو۔ اسی طرح کلمہ کفر دنیا ... یا آخرت میں ہر طرح بےکار ہے، کسی کام نہیں آئے گا۔ انس (رض) نے اس سے مراد حنظل (تماں، اندرائن) لیا ہے۔ [ ترمذی، تفسیر القرآن، باب و من سورة إبراہیم : ٣١١٩ ] البتہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے انس (رض) کی یہ روایت مرفوعاً ثابت نہیں۔ [ ضعیف سنن الترمذی للألبانی : ٣١١٩ ] طنطاوی نے فرمایا، یہ صرف بطور مثال ایک فرضی پودا ہے جس کا حقیقت میں وجود نہیں، صرف سمجھانے کے لیے اسے بیان کیا گیا ہے۔ تفسیر طبری میں ابن عباس (رض) سے یہ قول مذکور ہے، مگر اس میں قابوس بن ابی ظبیان ایک راوی ضعیف ہے۔ کیونکہ تماں ہو یا اور کوئی پودا بہرحال اس کے پھر بھی کچھ نہ کچھ غذائی نہ سہی دوائی فائدے ہوتے ہیں۔ ایسے ہی بےکار فرضی پودے والا حال شرک و کفر کا ہے جس کی نہ کوئی دلیل ہوتی ہے نہ دل پر اس کا اثر ہوتا ہے، نہ اس کے ساتھ کوئی عمل قبول ہوتا ہے۔ بودا اتنا ہوتا ہے کہ ذرا سے غور و فکر سے اس کا بےحقیقت ہونا واضح ہوجاتا ہے۔ کافر کا کوئی عمل نہ آسمان کی طرف چڑھتا ہے نہ اللہ کے ہاں قبول ہوتا ہے۔ یہ تفسیر مناسب حال معلوم ہوتی ہے، کیونکہ کفر و شرک کا حقیقی وجود ہے ہی نہیں، بلکہ یہ صرف وہم و گمان کی پیروی کا نام ہے، اس لیے اس کی مثال بھی ایسے ہی پودے سے مناسب ہے جس کا وجود فرضی ہو۔  Show more

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Commentary In verse 18, Allah Ta` ala has likened the deeds of disbelievers to ashes which, if blown away by the wind, would scatter all over leaving no traces behind and making it impossible for someone interested to re¬trieve them and put them back to some use. So, the verse: مَّثَلُ الَّذِينَ كَفَرُ‌وا بِرَ‌بِّهِمْ ۖ أَعْمَالُهُمْ كَرَ‌مَادٍ اشْتَدَّتْ بِهِ الرِّ‌يحُ فِي يَوْمٍ عَاصِفٍ (The dee... ds of those who disbelieve their Lord are like ashes blown away by the wind on a stormy day - 18) means that the deeds of disbelievers - though, they may obviously be good too - still, they too do not find acceptance with Allah Ta’ ala. There-fore, they are all wasted. After that, in the verses cited immediately above, the similitude of a believer and his deeds has been given first (24) which is followed by a si¬militude of disbelievers and hypocrites (26). In the earlier verse, a believ¬er and his deeds have been likened to a tree with strong trunks, and roots going deep down the ground watered by underground streams. Deep-set roots give strength and stability to this tree so that strong winds would not throw them off the ground. And being high above the ground level, its fruit too remains protected against polluting agents. Then, another attribute of this tree is that its branches should be fairly elevated skywards. And the third attribute of this tree is that its fruit could be eaten during all seasons and under all conditions. What tree is that and where is it found? About that, the sayings of the commentators differ. In all likelihood, that is a date-palm. This view is supported by experience, observation, and by Hadith narrations as well. That the trunk of the date-palm is high and strong can be noticed physically. That its roots go deep down the ground is also well-known, and its fruit too is eaten at all times and in different ways and condi¬tions. From the time its fruit shows up on the tree upto the time it becomes ripe, it is eaten in all possible forms and situations as is or as transformed into chutneys and jams and in a myriad other preparations. After the fruit becomes ripe, it can be stored throughout the year. It somehow comes handy morning and evening, day and night, summer and winter, almost every season, every time. Even the pith of the tree is eaten while sweet juice is extracted from it. Mats and other articles of use are made from its leaves. Date stones make fine fodder for animals. In contrast, other trees yield their fruit during particular seasons and they become available within those seasons. They are not stored natural¬ly, nor everything in them is put to some or the other use. Based on a narration of Sayyidna Anas , Tirmidhi, Al-Nasa&i, Ibn Hibban and Hakim have reported that the Holy Prophet said: The &good tree& (شَجَرَ‌ةٍ طَيِّبَةٍ mentioned in the Qur&an) is the date-tree; and the &bad tree& (شَجَرَ‌ةٍ خَبِيثَةٍ - also mentioned in the Qur&an) is the tree of Hanzal [ colocynth, citrullus colocynthis ] (Mazhari) According to a report from Mujahid appearing in the Musnad of Ahmad, Sayyidna ` Abdullah ibn ` Umar (رض) said: Once we were present in the company of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) when someone brought the pith of a date-palm for him. At that time, he asked his Companions: &Out of the many trees, there is the tree which is like a believer (at this point, in a narration of Sahih al-Bukhari, it has been mentioned that the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) also said: The leaves of this tree do not fall in any season). Tell me which tree is that?& Sayyidna Ibn ` Umar (رض) says that he felt like tell¬ing him that it was the date tree. But, present there in the sitting were many senior Companions like Sayyidna Abu Bakr and Sayyidna ` Umar (رض) observed their silence and did not have the courage to say that. After that, the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) himself said: &That is the date tree.& One of the reasons why a believer has been likened to this tree is that the faith in Kalimah Tayyibah is his root, which is deep-set and strong. The accidents of the world cannot shake it out. There is no dearth of examples among the most perfect of all believers, the Sahabah and the Tabi` in, rather among the staunch believers of every period of time, that they cared more about their &Iman and less for their life or wealth or anything else. The second reason is their concern for purity and taste for decency in that they are not affected by the pollutants of the world - just like a large tree which remains unaffected by the impur-ities of the land surface. As for these two attributes, they bear similarity to: أَصْلُهَا ثَابِتٌ (with its roots firm - 24) while the third reason is that the way the branches of the date-palm are high and skyward so are the fruits of the &Iman of a believer, that is, their deeds which are also raised toward the heavens. It appears in the Qur&an: إِلَيْهِ يَصْعَدُ الْكَلِمُ الطَّيِّبُ that is, &good words are raised towards Allah Ta’ ala.& The sense is that what a believer does in the form of Dhikr (remembrance) of Allah, Tasbih (proclaiming His purity), Tahlil (saying la ilaha illallah) and the recitation of the Qur&an keeps reaching Allah Ta’ ala morning and evening. The fourth reason is that the way the date fruit is eaten day and night at all times, in all seasons and under all conditions, it is in the same way that the good deeds of a believer continue day and night at all times, in all seasons and under all conditions. And the way everything about the date-palm is useful and beneficial, in the same way, every word and deed, movement and rest, and the effects generated by them, prove beneficial for the whole world - on condition that he or she be a per¬fect believer, and be a faithful practitioner of the teachings of Allah and His Rasul (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) . The Similitude of Disbelievers (Kuffar) In contrast, the second image given is that of disbelievers. They have been likened to a &bad tree& شَجَرَ‌ةٍ خَبِيثَةٍ. It is similar to the example of the &good tree& which refers to the statement of Muslim creed: لا إله إلا اللہ (la ilaha illallah : There is no deity worthy of worship except Allah), that is, &Iman or faith. And, in this manner, the equation of the &bad word& with the &bad tree& denotes words and deeds of disbelief. As stated in the Iladith quoted earlier, the &bad tree& has been identified as: حَنظَل۔ (hanzal) and, according to others, it is garlic. As for the &bad tree,& the Qur&an describes it by saying that its roots do not go deep into the earth, therefore, anyone can pull out the whole of it at will. This is what the expression: اجْتُثَّتْ مِن فَوْقِ الْأَرْ‌ضِ (translated as: &re-moved from the top soil) means - because the real meaning of the word: اجْتُثَّتْ (ujtuththat) is to remove the body of something as a whole. That the deeds of a disbeliever have been likened to such a tree is fairly obvious. First of all, the beliefs of a disbeliever have no root or foundation. In no time, they would lose their ground. Secondly, they are affected by the filth of the world around them. Thirdly, the fruits of their tree, that is, their deeds, are worthless in the sight of Allah. The Special Effect of &Iman Described in the second verse (27) is the special effect of the &Iman or faith of a believer and the saying of la ilaha illallah: لا إله إلا اللہ |"Allah keeps the believers firm with the stable word in the worldly life and in the Hereafter|". It means that the Kalimah Tayyibah, the pivotal guiding principle of a believer, is a &stable word,& stable like a strong and firmly established tree which is kept standing powerfully and surviving eternal¬ly by Allah Ta’ ala, in this world, and in the Hereafter as well. However, the condition is that this blessed statement is uttered with unalloyed sincerity and that the sense of لا إله إلا اللہ (la ilaha illallah : there is no deity worthy of worship except Allah) is understood fully and clearly following which it should be adopted as the guiding principle of life. In other words, one who believes in Kalimah Tayyibah is supported and strengthened with the grace of Allah Ta’ ala because of which he or she stands firm by this conviction right upto the time of death, no matter how many challenges and unwelcome happenings have to be encoun¬tered in its defence. As for the &Akhirah or the Hereafter, one is helped with this Kalimah when it is made to stay on and keep emitting its bene¬ficial effects. It has been said in a Hadith of Sahih al-Bukhari that |"Akhi¬rah& (Hereafter) in this verse means Barzakh (the post-death and pre-Resurrection state of life) that is, the world of the grave. The Reward and Punishment of the Grave Stand Proved from the Qur&an and Sunnah According to Hadith, the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) said: When a believer will be questioned in the grave, he or she will remain firm on this Kalimah, even in a place so awesome and a state so punishing, of course, with Divine will and support, and bear witness to the blessed statement: لا إله إلا اللہ la ilaha illallah. And then he said: This is what the saying of the Qur&an: يُثَبِّتُ اللَّـهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَ‌ةِ (Allah keeps the believers firm with the stable word in the worldly life and in the Hereafter - 27) means. (This Hadith was narrated by Sayyidna Bara& ibn ` Azib). Similar ahadith have been reported from about forty Sahabah (رض) with reliable chains of authorities which Ibn Kathir has put together at this stage of his Tafsir. Ash-Shaykh Jalaluddin As-Suyuti, in his versified treatise At-Tathbit ` Ind at-Tabyit, and by referring to seventy alhadith in Sharh As-Sudur, has confirmed that these narrations have come to us in an uninterrupted (mutawatir) succession. A11 these noble Sahabah رضی اللہ تعالیٰ عنہم ، have declared that |"Akhirah& (Hereafter) in this verse refers to the grave and the verse itself relates to the reward and punishment of the grave. That man, after his death and burial, lives again, answers the ques¬tions asked by the angels, then the coming of reward or punishment as a result of success or failure in this test has been mentioned in almost ten verses of the Holy Qur’ an, by way of hint; while, in seventy mutawatir ahadith (those passed on in uninterrupted succession), these have been mentioned very clearly and explicitly - in which there remains no room for a Muslim to doubt. As for the commonplace doubts like - &in this world of our experience, nobody sees these rewards and punishments& - there is no room here to accommodate detailed answers to them. However, it is quite sufficient to understand that not being able to see something is no proof of its being not present. Nobody sees the Jinn and angels, but they are there. The air is not seen, but it is present there. The deep space which is being probed and examined in our time through rockets and space vehicles was something nobody could see before this, but it did exist. A dreamer dreams of being in some trouble in his dream, even writhes under the pain of punishment, but people around him remain to-tally unaware of what is happening to him. As a matter of principle, it can be said that taking one world on the analogy of the conditions prevailing in the other is wrong by itself. When the Creator of the universe has told us through His Messenger that once we pass on to another world, there is reward and punishment there, it becomes necessary for us to believe in it.  Show more

خلاصہ تفسیر : اور گندہ کلمہ کی (یعنی کلمہ کفر و شرک کی) مثال ایسی ہے جیسے ایک خراب درخت ہو (مراد درخت حنظل ہے) کہ وہ زمین کے اوپر ہی اوپر سے اکھاڑ لیا جاوے (اور) اس کو (زمین میں) کچھ اثبات نہ ہو (خراب فرمایا باعتبار اس کی بو اور مزہ اور رنگ کے یا اس کے پھل کی بو اور مزہ اور رنگ کے یہ صفت طیبہ کے مق... ابل ہوئی اور اوپر سے اکھاڑنے کا مطلب یہ ہے کہ جڑ اس کی دور تک نہیں ہوتی اوپر ہی رکھی ہوتی ہے یہ اَصْلُهَا ثَابِتٌ کے مقابل فرمایا اور مَا لَهَا مِنْ قَرَارٍ اسی کی تاکید کے لئے فرمایا اور اس کی شاخوں کا اونچا نہ جانا اور اس کے پھل کا تفکہا مطلوب نہ ہونا ظاہر ہے یہی حال کلمہ کفر کا ہے کہ گو کافر کے دل میں اس کی جڑ ہے مگر حق کے سامنے اس کا مضمحل و مغلوب ہوجانا مشابہ اسی کے ہے جیسے اس کی جڑ ہی نہیں قال تعالیٰ حُجَّــتُهُمْ دَاحِضَةٌ اور شاید مَا لَهَا مِنْ قَرَارٍ کی تصریح سے کفر کا یہی اضمحلال و مغلوبیت بتلانا مقصود ہے اور چونکہ اس کے اعمال مقبول نہیں ہوتے اس لئے گویا اس درخت کی شاخیں بھی فضاء میں نہیں پھیلیں اور چونکہ اس کے اعمال پر رضائے الہی مرتب نہیں ہوتی اس لئے پھل کی نفی بھی ظاہر ہے اور چونکہ قبول و رضا کا کفر میں بالکل احتمال نہیں اسی لئے مشبہ بہ کی جانب میں شاخوں اور پھل کا ذکر قطعا متروک فرما دیا ہو، بخلاف نفس کفر کے کہ اس کا ذکر اس لئے کیا گیا کہ اس کا وجود محسوس بھی ہے اور احکام جہاد وغیرہ میں معتبر بھی ہے یہ تو دونوں کی مثال ہوگئی آگے اثر کا بیان ہے کہ) اللہ تعالیٰ ایمان والوں کو اس پکی بات (یعنی کلمہ طیبہ ثابت الاصل کی برکت) سے دنیا میں اور آخرت (دونوں جگہوں) میں (دین میں اور امتحان میں) مضبوط رکھتا ہے اور (اس کلمہ خبیثہ کی نحوست سے) ظالموں (یعنی کافروں) کو (دونوں جگہ دین میں اور امتحان میں) بچلا دیتا ہے اور (کسی کو ثابت رکھنے اور کسی کو بچلا دینے میں ہزاروں حکمتیں ہیں پس) اللہ تعالیٰ (اپنی حکمت سے) جو چاہتا ہے کرتا ہے کیا آپ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا (یعنی ان کا حال عجیب ہے) جنہوں نے بجائے نعمت الہی (کے شکر) کے کفر کیا (مراد اس سے کفار مکہ ہیں کذا فی الدرالمنثور عن ابن عباس) اور جنہوں نے اپنی قوم کو ہلاکت کے گھر یعنی جہنم میں پہنچایا (یعنی ان کو بھی کفر کی تعلیم کی جس سے) وہ اس (جہنم) میں داخل ہوں گے اور وہ رہنے کی بری جگہ ہے (اس میں اشارہ ہوگیا کہ ان کا داخل ہونا قرار اور دوام کے لئے ہوگا) کفار کی مثال : اس کے بالمقابل دوسری مثال کفار کی شَجَرَةٍ خَبِيْثَةِ سے دی گئی جس طرح كَلِمُ الطَّيِّبُ سے مراد قول لا الہ الا اللہ یعنی ایمان ہے اسی طرح كَلِمَةٍ خَبِيْثَةٍ سے مراد کلمات کفر اور افعال کفر ہیں شجرہ خبیثہ سے مراد مذکورہ حدیث میں حنظل کو قرار دیا گیا ہے اور بعض نے لہسن وغیرہ کہا ہے۔ اس شجرہ خبیثہ کا حال قرآن نے یہ بیان کیا ہے کہ اس کی جڑیں زمین کے اندر زیادہ نہیں ہوتیں اس لئے جب کوئی چاہے اس درخت کے پورے جثہ کو زمین سے اکھاڑ سکتا ہے اُجْتُثَّتْ مِنْ فَوْقِ الْاَرْضِ کے یہی معنی ہیں کیونکہ اُجْتُثَّتْ کے اصل معنی یہ ہیں کہ کسی چیز کے جثہ کو پورا پورا اٹھا لیا جائے، کافر کے اعمال کو اس درخت سے تشبیہ دینے کی وجہ ظاہر ہے کہ اول تو اس کے عقائد کی کوئی جڑ بنیاد نہیں ذرا دیر میں متزلزل ہوجاتے ہیں دوسرے دنیا کی گندگی سے متاثر ہوتے ہیں تیسرے ان کے درخت کے پھل پھول یعنی اعمال و افعال عند اللہ کار آمد نہیں۔ ایمان کا خاص اثر : اس کے بعدمؤ من کے ایمان اور کلمہ طیبہ کا ایک خاص اثر دوسری آیت میں بیان فرمایا ہے (آیت) يُثَبِّتُ اللّٰهُ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا بالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيٰوةِ الدُّنْيَا وَفِي الْاٰخِرَةِ یعنی مومن کا کلمہ طیبہ مضبوط و مستحکم درخت کی طرح ایک قول ثابت ہے جس کو اللہ تعالیٰ ہمیشہ قائم و برقرار رکھتے ہیں دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی بشرطیکہ یہ کلمہ اخلاص کے ساتھ کہا جائے اور لا الہ الا اللہ کے مفہوم کو پوری طرح سمجھ کر اختیار کیا جائے، مطلب یہ ہے کہ اس کلمہ طیبہ پر ایمان رکھنے والے کی دنیا میں بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے تائید ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ مرتے دم تک اس کلمہ پر قائم رہتا ہے خواہ اس کے خلاف کتنے ہی حوادث سے مقابلہ کرنا پڑے اور آخرت میں اس کلمہ کو قائم و برقرار رکھ کر اس کی مدد کی جاتی ہے صحیح بخاری ومسلم کی ایک حدیث میں ہے کہ آخرت سے مراد اس آیت میں برزخ یعنی قبر کا عالم ہے، قبر کا عذاب وثواب قرآن و حدیث سے ثابت ہے : حدیث یہ ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ جب قبر میں مومن سے سوال کیا جائے گا تو ایسے ہولناک مقام اور سخت حال میں بھی وہ بتائید ربانی اس کلمہ پر قائم رہے گا اور لا الہ اللہ محمد رسول اللہ کی شہادت دے گا اور پھر فرمایا کہ ارشاد قرآنی يُثَبِّتُ اللّٰهُ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا بالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيٰوةِ الدُّنْيَا وَفِي الْاٰخِرَةِ کا یہی مطلب ہے (یہ روایت حدیث حضرت براء بن عازب (رض) نے نقل فرمائی) اسی طرح تقریبا چالیس صحابہ کرام (رض) اجمعین سے معتبر اسانید کے ساتھ اسی مضمون کی حدیثیں منقول ہیں جن کو امام ابن کثیر نے اس جگہ اپنی تفسیر میں جمع کیا ہے اور شیخ جلال الدین سیوطی نے اپنے منظوم رسالہ التثبیت عند التبییت میں اور شرح الصدور میں ستر احادیث کا حوالہ نقل کر کے ان روایات کو متواتر فرمایا ہے ان سب حضرات صحابہ کرام (رض) اجمعین نے آیت مذکورہ میں آخرت سے مراد قبر اور اس آیت کو قبر کے عذاب وثواب سے متعلق قرار دیا ہے۔ مرنے اور دفن ہونے کے بعد قبر میں انسان کا دوبارہ زندہ ہو کر فرشتوں کے سوالات کا جواب دینا پھر اس امتحان میں کامیابی اور ناکامی پر ثواب یا عذاب کا ہونا قرآن مجید کی تقریبا دس آیات میں اشارہ اور رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ستر احادیث متواترہ میں بڑی صراحت و وضاحت کے ساتھ مذکور ہے جس میں مسلمان کو شک وشبہ کی گنجائش نہیں رہے وہ عامیانہ شبہات کہ دنیا میں دیکھنے والوں کو یہ ثواب و عذاب نظر نہیں آتے سو اس کے تفصیلی جوابات کی تو یہاں گنجائش نہیں اجمالا اتنا سمجھ لینا کافی ہے کہ کسی چیز کا نظر نہ آنا اس کے موجود نہ ہونے کی دلیل نہیں ہوتی جنات اور فرشتے بھی کسی کو نظر نہیں آتے مگر موجود ہیں ہوا نظر نہیں آتی مگر موجود ہے جس کائناتی فضا کا اس زمانہ میں راکٹوں کے ذریعہ مشاہدہ ہو رہا ہے وہ اب سے پہلے کسی کو نظر نہ آتی تھی مگر موجود تھی خواب دیکھنے والا خواب میں کسی مصیبت میں گرفتار ہو کر سخت عذاب میں بےچین ہوتا ہے مگر پاس بیٹھنے والوں کو اس کی کچھ خبر نہیں ہوتی اصول کی بات یہ ہے کہ ایک عالم کو دوسرے عالم کے حالات پر قیاس کرنا خود غلط ہے جب خالق کائنات نے اپنے رسول کے ذریعہ دوسرے عالم میں پہنچنے کے بعد اس عذاب وثواب کی خبر دے دیتو اس پر ایمان و اعتقاد رکھنا لازم ہے،   Show more

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

وَمَثَلُ كَلِمَةٍ خَبِيْثَةٍ كَشَجَرَةٍ خَبِيْثَةِۨ اجْتُثَّتْ مِنْ فَوْقِ الْاَرْضِ مَا لَهَا مِنْ قَرَارٍ 26؁ مثل والمَثَلُ عبارة عن قول في شيء يشبه قولا في شيء آخر بينهما مشابهة، ليبيّن أحدهما الآخر ويصوّره . فقال : وَتِلْكَ الْأَمْثالُ نَضْرِبُها لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرُونَ [ الحشر/ 21... ] ، وفي أخری: وَما يَعْقِلُها إِلَّا الْعالِمُونَ [ العنکبوت/ 43] . ( م ث ل ) مثل ( ک ) المثل کے معنی ہیں ایسی بات کے جو کسی دوسری بات سے ملتی جلتی ہو ۔ اور ان میں سے کسی ایک کے ذریعہ دوسری کا مطلب واضح ہوجاتا ہو ۔ اور معاملہ کی شکل سامنے آجاتی ہو ۔ مثلا عین ضرورت پر کسی چیز کو کھودینے کے لئے الصیف ضیعت اللبن کا محاورہ وہ ضرب المثل ہے ۔ چناچہ قرآن میں امثال بیان کرنے کی غرض بیان کرتے ہوئے فرمایا : ۔ وَتِلْكَ الْأَمْثالُ نَضْرِبُها لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرُونَ [ الحشر/ 21] اور یہ مثالیں ہم لوگوں کے سامنے پیش کرتے ہیں تاکہ وہ فکر نہ کریں ۔ خبث الخُبْثُ والخَبِيثُ : ما يكره رداءة وخساسة، محسوسا کان أو معقولا، وأصله الرّديء الدّخلة الجاري مجری خَبَثِ الحدید، وذلک يتناول الباطل في الاعتقاد، والکذب في المقال، والقبیح في الفعال، قال عزّ وجلّ : وَيُحَرِّمُ عَلَيْهِمُ الْخَبائِثَ [ الأعراف/ 157] ، أي : ما لا يوافق النّفس من المحظورات، وقوله تعالی: وَمَثَلُ كَلِمَةٍ خَبِيثَةٍ كَشَجَرَةٍ خَبِيثَةٍ [إبراهيم/ 26] ، فإشارة إلى كلّ كلمة قبیحة من کفر وکذب ونمیمة وغیر ذلك، وقال صلّى اللہ عليه وسلم : «المؤمن أطيب من عمله، والکافر أخبث من عمله» «1» ويقال : خبیث مُخْبِث، أي : فاعل الخبث . ( خ ب ث ) المخبث والخبیث ۔ ہر وہ چیز جو دری اور خسیں ہونے کی وجہ سے بری معلوم ہو خواہ وہ چیز محسوسات سے ہو یا معقولات ( یعنی عقائد و خیالات ) سے تعلق رکھتی ہو اصل میں خبیث روی اور ناکارہ چیز کو کہتے ہیں جو بمنزلہ لو ہے کی میل کے ہو ۔ اس اعتبار سے یہ اعتقاد باطل کذب اور فعل قبیح سب کو شامل ہے ۔ قرآن میں ہے :۔ وَيُحَرِّمُ عَلَيْهِمُ الْخَبائِثَ [ الأعراف/ 157] اور ناپاک چیزوں کو ان پر حرام ٹھہراتے ہیں ۔ یعنی محظورات جو طبیعت کے ناموافق ہیں ۔ آیت :۔ وَمَثَلُ كَلِمَةٍ خَبِيثَةٍ كَشَجَرَةٍ خَبِيثَةٍ [إبراهيم/ 26] اور ناپاک بات کی مثال ناپاک درخت کی سی ہے ۔ میں کفر ، جھوٹ ، چغلی ہر قسم کی قبیح باتیں داخل ہیں حدیث میں ہے :۔ المومن اطیب من عملہ والکافر اخبث من عملہ ۔ کہ مومن اپنے عمل سے پاک اور کافر اپنے عمل سے ناپاک ہے ۔ اور خبیث ومخبث خبث کے مرتکب کو بھی کہا جاتا ہے ۔ جث يقال : جَثَثْتُهُ فَانْجَثَّ ، وجَثَثْتُهُ فَاجْتَثَّ «1» ، قال اللہ عزّ وجل : اجْتُثَّتْ مِنْ فَوْقِ الْأَرْضِ [إبراهيم/ 26] ، أي : اقتلعت جثّتها، والمِجَثَّة : ما يجثّ به، وجثَّة الشیء : شخصه الناتئ، والجُثُّ : ما ارتفع من الأرض، كالأكمة، والجَثِيثَة سمیت به لما بان جثته بعد طبخه، والجَثْجَاث : نبت . ( ج ث ث ) ( ن ) جثا کے معنی کسی چیز کو جڑ سے اکھاڑ دینے کے ہیں اور انجث اس کا مطاوع آتا ہے جیسا کہ ِجس کا مطاوع اجتس آتا ہے قرآن میں ہے ۔ اجْتُثَّتْ مِنْ فَوْقِ الْأَرْضِ [إبراهيم/ 26] زمین کے اوپر ہی ہے اکھیڑ کر پھنیک دیا جائے ۔ المجثۃ ۔ ہر وہ آلہ جس سے درخت کو اکھاڑا یا کھودا جائے ۔ جثۃ الشئء معنی کسی کے ابھرے ہوئے شخص کے ہیں اور الجث ہر اس چیز پر بولا جاتا ہے جو زمین سے بلند ہوجائے جیسے ٹیلہ وغیرہ ۔ فوق فَوْقُ يستعمل في المکان، والزمان، والجسم، والعدد، والمنزلة، وذلک أضرب : الأول : باعتبار العلوّ. نحو : وَرَفَعْنا فَوْقَكُمُ الطُّورَ [ البقرة/ 63] ، مِنْ فَوْقِهِمْ ظُلَلٌ مِنَ النَّارِ [ الزمر/ 16] ، وَجَعَلَ فِيها رَواسِيَ مِنْ فَوْقِها [ فصلت/ 10] ، ويقابله تحت . قال : قُلْ هُوَ الْقادِرُ عَلى أَنْ يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذاباً مِنْ فَوْقِكُمْ أَوْ مِنْ تَحْتِ أَرْجُلِكُمْ [ الأنعام/ 65] الثاني : باعتبار الصّعود والحدور . نحو قوله :إِذْ جاؤُكُمْ مِنْ فَوْقِكُمْ وَمِنْ أَسْفَلَ مِنْكُمْ [ الأحزاب/ 10] . الثالث : يقال في العدد . نحو قوله : فَإِنْ كُنَّ نِساءً فَوْقَ اثْنَتَيْنِ [ النساء/ 11] . الرابع : في الکبر والصّغر مَثَلًا ما بَعُوضَةً فَما فَوْقَها[ البقرة/ 26] . الخامس : باعتبار الفضیلة الدّنيويّة . نحو : وَرَفَعْنا بَعْضَهُمْ فَوْقَ بَعْضٍ دَرَجاتٍ [ الزخرف/ 32] ، أو الأخرويّة : وَالَّذِينَ اتَّقَوْا فَوْقَهُمْ يَوْمَ الْقِيامَةِ [ البقرة/ 212] ، فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا [ آل عمران/ 55] . السادس : باعتبار القهر والغلبة . نحو قوله : وَهُوَ الْقاهِرُ فَوْقَ عِبادِهِ [ الأنعام/ 18] ، وقوله عن فرعون : وَإِنَّا فَوْقَهُمْ قاهِرُونَ [ الأعراف/ 127] ( ف و ق ) فوق یہ مکان ازمان جسم عدد اور مرتبہ کے متعلق استعمال ہوتا ہے اور کئی معنوں میں بولا جاتا ہے اوپر جیسے فرمایا ۔ وَرَفَعْنا فَوْقَكُمُ الطُّورَ [ البقرة/ 63] اور کوہ طور کو تم پر اٹھا کھڑا کیا ۔ مِنْ فَوْقِهِمْ ظُلَلٌ مِنَ النَّارِ [ الزمر/ 16] کے اوپر تو آگ کے سائبان ہوں گے ۔ وَجَعَلَ فِيها رَواسِيَ مِنْ فَوْقِها [ فصلت/ 10] اور اسی نے زمین میں اس کے پہاڑ بنائے ۔ اس کی ضد تحت ہے جس کے معنی نیچے کے ہیں چناچہ فرمایا ۔ قُلْ هُوَ الْقادِرُ عَلى أَنْ يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذاباً مِنْ فَوْقِكُمْ أَوْ مِنْ تَحْتِ أَرْجُلِكُمْ [ الأنعام/ 65] کہ وہ اس پر بھی قدرت رکھتا ہے کہ تم پر اوپر کی طرف سے یا تمہارے پاؤں کے نیچے سے عذاب بھیجے ۔ 2 صعود یعنی بلند ی کی جانب کے معنی میں اس کی ضدا سفل ہے جس کے معنی پستی کی جانب کے ہیں چناچہ فرمایا : ۔ إِذْ جاؤُكُمْ مِنْ فَوْقِكُمْ وَمِنْ أَسْفَلَ مِنْكُمْ [ الأحزاب/ 10] جب وہ تمہارے اوپر اور نیچے کی جانب سے تم پر چڑھ آئے ۔ 3 کسی عدد پر زیادتی کے معنی ظاہر کرنے کے لئے آتا ہے جیسے فرمایا : ۔ فَإِنْ كُنَّ نِساءً فَوْقَ اثْنَتَيْنِ [ النساء/ 11] اگر اولاد صرف لڑکیاں ہی ہوں ( یعنی دو یا ) دو سے زیادہ ۔ 4 جسمانیت کے لحاظ سے بڑا یا چھوٹا ہونے کے معنی دیتا ہے ۔ چناچہ آیت کریمہ : مَثَلًا ما بَعُوضَةً فَما فَوْقَها[ البقرة/ 26] مچھر یا اس سے بڑھ کر کسی چیز مثلا مکھی ۔ مکڑی کی مثال بیان فرمائے ۔ 5 بلحاظ فضیلت دنیوی کے استعمال ہوتا ہے جیسے فرمایا ۔ وَرَفَعْنا بَعْضَهُمْ فَوْقَ بَعْضٍ دَرَجاتٍ [ الزخرف/ 32] اور ایک دوسرے پر درجے بلند کئے ۔ اور کبھی فضلیت اخروی کے لحاظ سے آتا ہے جیسے فرمایا : ۔ وَالَّذِينَ اتَّقَوْا فَوْقَهُمْ يَوْمَ الْقِيامَةِ [ البقرة/ 212] لیکن جو پرہیز گار ہیں وہ قیامت کے دن ان پر پر فائق ہوں گے ۔ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا [ آل عمران/ 55] کافروں پر فائق ۔ 6 فوقیت معنی غلبہ اور تسلط کے جیسے فرمایا : ۔ وَهُوَ الْقاهِرُ فَوْقَ عِبادِهِ [ الأنعام/ 18] اور وہ اپنے بندوں پر غالب ہے ۔ وَإِنَّا فَوْقَهُمْ قاهِرُونَ [ الأعراف/ 127] فرعون سے اور بےشبہ ہم ان پر غالب ہیں ۔ قرار قَرَّ في مکانه يَقِرُّ قَرَاراً ، إذا ثبت ثبوتا جامدا، وأصله من القُرِّ ، وهو البرد، وهو يقتضي السّكون، والحرّ يقتضي الحرکة، وقرئ : وَقَرْنَ فِي بُيُوتِكُنَّ [ الأحزاب/ 33] «1» قيل «2» : أصله اقْرِرْنَ فحذف إحدی الرّاء ین تخفیفا نحو : فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُونَ [ الواقعة/ 65] ، أي : ظللتم . قال تعالی: جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ قَراراً [ غافر/ 64] ( ق ر ر ) قرر فی مکانہ یقر قرار ا ( ض ) کے معنی کسی جگہ جم کر ٹھہر جانے کے ہیں اصل میں یہ فر سے ہے جس کے معنی سردی کے ہیں جو کہ سکون کو چاہتی ہے ۔ اور آیت کریمہ : وَقَرْنَ فِي بُيُوتِكُنَّ [ الأحزاب/ 33 اور اپن گھروں میں ٹھہری رہو ۔ میں ایک قرات وقرن فی بیوتکن ہے ۔ بعض نے کہا ہے کہ یہ اصل میں اقررن ہے ایک راء کو تخفیف کے لئے خلاف کردیا گیا ہے جیسا کہ آیت ؛ فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُونَ [ الواقعة/ 65] ، ہے اور ایک ) لام کو تخفیفا حذف کردیا گیا ہے ۔ القرار ( اسم ) ( ٹھہرنے کی جگہ ) قرآن میں ہے : جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ قَراراً [ غافر/ 64]( جس نے ) زمین کو قرار لگا دبنا یا  Show more

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(٢٦) اور ناپاک کلمہ یعنی کفر وشرک کی مثال ایسی ہے جیسا کہ ایک خبیث درخت ہو اس سے مراد حنظل ہے جس میں نہ کسی قسم کا نفع ہے اور نہ مٹھاس، اسی طرح، شرک میں بھی نہ نفع ہے اور نہ مٹھاس اور جیسا کہ شرک مذموم ہے کسی بھی تعریف کے لائق نہیں، اسی طرح مشرک بھی مذموم ہے، وہ بھی کسی تعریف کے قابل نہیں۔ اس درخت ک... و زمین کے اوپر ہی اوپر سے اکھاڑ لیاجائے اور اس کو میں ثبات نہ ہو، اسی طرح مشرک کے استحکام کے لیے کوئی حجت نہیں ہوتی اور نہ شرک کی حالت میں کوئی عمل قبول ہوتا ہے، جس طرح کہ حنظل کے درخت کے ثبات اور قرار کے لیے کوئی جڑ وغیرہ نہیں ہوتی۔  Show more

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(وَمَثَلُ كَلِمَةٍ خَبِيْثَةٍ كَشَجَرَةٍ خَبِيْثَةِۨ اجْتُثَّتْ مِنْ فَوْقِ الْاَرْضِ مَا لَهَا مِنْ قَرَارٍ ) بھلائی اور اس کے اثرات کے مقابلے میں برائی برائی کی دعوت اور برائی کے اثرات کی مثال ایسی ہے جیسے ایک بہت عمدہ مضبوط اور پھلدار درخت کے مقابلے میں جھاڑ جھنکاڑ۔ نہ اس کی جڑوں میں مضبوطی نہ و... جود کو ثبات نہ سایہ نہ پھل۔ برائی بعض اوقات لوگوں میں رواج بھی پا جاتی ہے انہیں بھلی بھی لگتی ہے اور اس کی ظاہری خوبصورتی میں لوگوں کے لیے وقتی طور پر کشش بھی ہوتی ہے۔ جیسے مال حرام کی کثرت اور چمک دمک لوگوں کو متاثر کرتی ہے مگر حقیقت میں نہ تو برائی کو ثبات اور دوام حاصل ہے اور نہ اس کے اثرات میں لوگوں کے لیے فائدہ !   Show more

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

37. Evil word is the opposite of pure word. It may be applied to everything that is unreal and wrong but here it stands for any false creed that one might adopt as a basis of his system of life, irrespective of whether it be atheism or heresy or disbelief or shirk or idol worship or any other ism that has not been brought by a Messenger. 38. And evil word (false creed) has no stability because it...  is against the law of nature. Therefore, everything in the universe opposes it and refutes it, as if the earth hates it and is ready to spit out its seeds every time they are sown in it, and if some seed succeeds in growing an evil tree, heaven suppresses down its branches. In fact, false creed could never have been allowed to develop, if man had not been given the freedom of choice and respite for work for the sake of his trial. That is why when same foolish people exert to establish a system of life on it, it is allowed to grow to a certain extent, but it produces nothing but harmful results as long as it lasts. And no sooner does it encounter with adverse circumstances than it is thoroughly uprooted from the earth. The distinction between the pure word and the evil word is so apparent that anyone who makes a critical study of the religious, moral, intellectual and cultural history of the world can perceive it easily. For the pure word has always been the one and same during the whole history of mankind and has never been uprooted. On the contrary, there have been innumerable evil words but each and every one has been so uprooted that there has remained hardly anything of it except its name in the pages of history. Nay, some of these had proved to be so absurd that if these are mentioned today one wonders how one could have followed such nonsensical things. There has been another noteworthy difference between the two words. Whenever and wherever the pure word has been adopted by an individual or a community, its blessings had not been confined to that individual and community but had benefited all around them. On the contrary, whenever and wherever an evil word has been adopted by an individual or a community, its evils had spread chaos and disorder all around them. In this connection, it should also be noted that the parable of the pure word and the evil word explains the same theme that had been explained by the similitude of the mound of ashes that is blown away by the wind of the stormy day (Ayat 18) and of the foam of flood, and the scum of the melted metals. (Surah Ar-Raad, Ayat 17).  Show more

سورة اِبْرٰهِیْم حاشیہ نمبر :37 ” یہ لفظ کلمہ طیبہ کی ضد ہے جس کا اطلاق اگرچہ ہر خلاف حقیقت اور مبنی بر غلط قول پر ہو سکتا ہے ، مگر یہاں اس سے مراد ہر وہ باطل عقیدہ ہے جس کو انسان اپنے نظام زندگی کی بنیاد بنائے ، عام اس سے کہ وہ دہریت ہو ، الحاد و زندقہ ہو ، شرک و بت پرستی ہو ، یا کوئی اور ای... سا تخیل جو انبیاء علیہم السلام کے واسطے سے نہ آیا ہو ۔ سورة اِبْرٰهِیْم حاشیہ نمبر :38 دوسرے الفاظ میں اس کا مطلب یہ ہوا کہ عقیدہ باطل چونکہ حقیقت کے خلاف ہے اس لیے قانون فطرت کہیں بھی اس سے موافقت نہیں کرتا ۔ کائنات کا ہر ذرہ اس کی تکذیب کرتا ہے ۔ زمین و آسمان کی ہر شے اس کی تردید کرتی ہے ۔ زمین میں اس کا بیج بونے کی کوشش کی جائے تو ہر وقت وہ اسے اگلنے کے لیے تیار رہتی ہے ۔ آسمان کی طرف اس کی شاخیں بڑھنا چاہیں تو وہ انہیں نیچے دھکیلتا ہے ۔ انسان کو اگر امتحان کی خاطر انتخاب کی آزادی اور عمل کی مہلت نہ دی گئی ہوتی تو یہ بدذات درخت کہیں اگنے ہی نہ پاتا ۔ مگر چونکہ اللہ تعالی نے ابن آدم کو اپنے رحجان کے مطابق کام کرنے کا موقع عطا کیا ہے ، اس لیے جو نادان لوگ قانون فطرت سے لڑ بھڑ کر یہ درخت لگانے کی کوشش کرتے ہیں ، ان کے زور مارنے سے زمین اسے تھوڑی بہت جگہ دے دیتی ہے ، ہوا اور پانی سے کچھ نہ کچھ غذا بھی اسے مل جاتی ہے ، اور فضا بھی اس کی شاخوں کے پھیلنے کے لیے بادل ناخواستہ کچھ موقع دینے پر آمادہ ہو جاتی ہے ۔ لیکن جب تک یہ درخت قائم رہتا ہے کڑوے ، کسیلے ، زہریلے پھل دیتا رہتا ہے ، اور حالات کے بدلتے ہی حوادث کا ایک جھٹکا اس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکتا ہے ۔ کلمہ طیبہ اور کلمات خبیثہ کے اس فرق کو ہر وہ شخص بآسانی محسوس کر سکتا ہے جو دنیا کی مذہبی ، اخلاقی ، فکری اور تمدنی تاریخ کا مطالعہ کرے ۔ وہ دیکھے گا کہ آغاز تاریخ سے آج تک کلمہ طیبہ تو ایک ہی رہا ہے ، مگر کلمات خبیثہ بے شمار پیدا ہو چکے ہیں ۔ کلمہ طیبہ کبھی جڑ سے نہ اکھاڑا جا سکا ، مگر کلمات خبیثہ کی فہرست ہزاروں مردہ کلمات کے ناموں سے بھری پڑی ہے ، حتی کہ ان میں سے بہتوں کا حال یہ ہے کہ آج تاریخ کے صفحات کے سوا کہیں ان کا نام و نشان تک نہیں پایا جاتا ۔ اپنے زمانے میں جن کلمات کا بڑا زور و شور رہا ہے آج ان کا ذکر کیا جائے تو لوگ حیران رہ جائیں کہ کبھی انسان ایسی ایسی حماقتوں کا بھی قائل رہ چکا ہے ۔ پھر کلمہ طیبہ کو جب ، جہاں ، جس شخص یا قوم نے بھی صحیح معنوں میں اپنایا اس کی خوشبو سے اس کا ماحول معطر ہوگیا اور اس کی برکتوں سے صرف اسی شخص یا قوم نے فائدہ نہیں اٹھایا ، بلکہ اس کے گردوپیش کی دنیا بھی ان سے مالا مال ہوگئی ۔ مگر کسی کلمہ خبیث نے جہاں جس انفرادی یا اجتماعی زندگی میں بھی جڑ پکڑی اس کی سڑاند سے سارا ماحول متعفن ہو گیا ۔ اور اس کے کانٹوں کی چبھن سے نہ اس کا ماننے والا امن میں رہا ، نہ کوئی ایسا شخص جس کو اس سے سابقہ پیش آیا ہو ۔ اس سلسلہ میں یہ بات بھی سمجھ لینی چاہیے کہ یہاں تمثیل کے پیرایہ میں اسی مضمون کو سمجھایا گیا ہے جو آیت ۱۸ میں یوں بیان ہوا تھا کہ ” اپنے رب سے کفر کرنے والوں کے اعمال کی مثال اس راکھ کی سی ہے جسے ایک طوفانی دن کی آندھی نے اڑا دیا ہو “ ۔ اور یہی مضمون اس سے پہلے سورہ رعد آیت ۱۷ میں ایک دوسرے انداز سیلاب اور پگھلائی ہوئی دھاتوں کی تمثیل میں بیان ہوچکا ہے ۔   Show more

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

20: ناپاک کلمے سے مراد کفر کا کلمہ ہے، اس کی مثال ایسا خراب درخت ہے جس کی کوئی مضبوط جڑ نہ ہو، بلکہ وہ جھاڑ جھنکاڑ کی شکل میں خود اُگ آئے۔ اُس میں جماو بالکل نہیں ہوتا، اس لئے جو شخص چاہے اُسے آسانی سے اُکھاڑ ڈالتا ہے۔ اِسی طرح کافرانہ عقیدوں کی کوئی عقلی یا نقلی بنیاد نہیں ہوتی۔ اُن کی تردید آسا... نی سے کی جاسکتی ہے۔ اور غالبا اس سے مسلمانوں کو یہ تسلی بھی دی گئی ہے کہ کفر وشرک کے جن عقیدوں نے آج مسلمانوں پر زمین تنگ کی ہوئی ہے، عنقریب وہ وقت آنے والا ہے جب ان کو اس طرح اُکھاڑ پھنکا جائے گا جیسے جھاڑ جھنکاڑ کو اُکھاڑ کر پھینک دیا جاتا ہے۔  Show more

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(14:26) کلمۃ خبیثۃ ۔ اس سے مراد کفروشرک ہے۔ اجتثت۔ ماضی مجہول واحد مؤنث غائب۔ اجتثاث (افتعال) وہ جڑ سے اکھاڑ لی گئی۔ اس کو جڑ سے اکھاڑ لیا گیا۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 3 ۔ حضرت انس (رض) فرماتے ہیں اس درخت سے مراد حنظلہ (اندرائن) ہے۔ (ترمذی) ۔ یہی حال شرک و کفر کا ہے جس کی نہ کوئی دلیل ہوتی ہے نہ دل پر اس کا اثر ہوتا ہے نہ اس سے کوئی بھلائی حاصل ہوتی ہے اور نہ اس کے ساتھ کوئی عمل قبول ہوتا ہے۔ بودی اتنی ہوتی ہے کہ ذرا سے غور و فکر سے اس کا بےحقیقت ہونا واضح ہوجات... ا ہے۔ (کذافی الوحیدی) ۔  Show more

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

26 ۔ اور نا پاک اور گندے کلمہ کی مثال ایسی ہے جیسے ایک خبیث اور نا پاک درخت جو زمین کے اوپر ہی اوپر سے اکھیڑ لیا جائے اس درخت کو کسی قسم کا جمائو اور مضبوطی میسر نہیں ۔ نا پاک کلمہ جیسے کلمہ کفر و شرک درخت کا تنا نہیں جو چاہے اور جب چاہے اکھیڑ لے جڑ دور تک نہیں کافر کے دل میں اگرچہ اس کی جڑ ہے مگر م... حض سطحی جو ذرا سے جھٹکے میں اکھڑ جائے پھر نہ کوئی بو نہ کوئی مزہ ، نہ کھانے کے قابل کوئی پھل جس پر کوئی اچھا اثر مرتب ہو۔ ہو سکتا ہے کلمہ طیبہ کے ساتھ دیگر کلمات تسبیح و تسہیل بھی مراد ہوں ، پہلے درخت سے کھجور کا درخت مراد لیا گیا ہے اور دوسرے درخت سے حنظل مراد لیا گیا ہے اور حنظل کی بیل مراد ہے۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں مسلمانوں کا دعویٰ درست ہے جس کی دلیل صحیح ہے اور دل میں اثر رکھتا ہے اور روز بروز چڑھتا ہے اور کافروں کا دعویٰ جڑ نہیں رکھتا تھوڑا دھیان کرنے سے غلط معلوم ہونے لگے اور دل میں اس سے کچھ نور نہیں ۔ 12 غرض ! عجیب و غریب مثال ہے جس پر جتنا غور کرو بیشمار باریکیاں نظر آتی چلی جاتی ہیں ، بےاطمینانی اور ڈانوا ڈول حالت کو فرمایا ۔ ما لھا من قرار ۔  Show more