Surat Ibrahim

Surah: 14

Verse: 26

سورة إبراهيم

وَ مَثَلُ کَلِمَۃٍ خَبِیۡثَۃٍ کَشَجَرَۃٍ خَبِیۡثَۃِۣ اجۡتُثَّتۡ مِنۡ فَوۡقِ الۡاَرۡضِ مَا لَہَا مِنۡ قَرَارٍ ﴿۲۶﴾

And the example of a bad word is like a bad tree, uprooted from the surface of the earth, not having any stability.

اور ناپاک بات کی مثال گندے درخت جیسی ہے جو زمین کے کچھ ہی اوپر سے اکھاڑ لیا گیا ۔ اسے کچھ ثبات تو ہے نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَثَلُ
اور مثال
کَلِمَۃٍ
کلمہ
خَبِیۡثَۃٍ
خبیثہ / ناپاک کی
کَشَجَرَۃٍ
مانند درخت
خَبِیۡثَۃِۣ
ناپاک کے
اجۡتُثَّتۡ
جو اکھاڑا گیا
مِنۡ فَوۡقِ
اوپر سے
الۡاَرۡضِ
زمین کے
مَا
نہیں
لَہَا
اس کے لئے
مِنۡ قَرَارٍ
کوئی قرار
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَثَلُ
اور مثال
کَلِمَۃٍ خَبِیۡثَۃٍ
گندی بات کی
کَشَجَرَۃٍ
پودے کی طرح ہے
خَبِیۡثَۃِۣ
گندے
اجۡتُثَّتۡ
اکھاڑ لیا گیا
مِنۡ فَوۡقِ الۡاَرۡضِ
زمین کے اوپرہی سے
مَالَہَا
نہیں اس کے لیے
مِنۡ قَرَارٍ
کوئی استحکام
Translated by

Juna Garhi

And the example of a bad word is like a bad tree, uprooted from the surface of the earth, not having any stability.

اور ناپاک بات کی مثال گندے درخت جیسی ہے جو زمین کے کچھ ہی اوپر سے اکھاڑ لیا گیا ۔ اسے کچھ ثبات تو ہے نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور گندے کلمہ (شرک) کی مثال ایک خراب درخت کی سی ہے جسے زمین کی سطح سے ہی اکھاڑ پھینکا جائے اور اسے کچھ استحکام نہ ہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور گندی بات کی مثال گندے پودے کی طرح ہے جو زمین کے اوپرسے ہی اُکھاڑ لیا گیا، اس کے لیے کوئی استحکام نہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And the parable of a bad word is like a bad tree, re-moved from the top soil, having no firm root.

اور مثال گندی بات کی جیسے درخت گندا اکھاڑ لیا اس کو زمین کے اوپر سے کچھ نہیں اس کو ٹھہراؤ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور کلمہ خبیثہ کی مثال ایسی ہے جیسے ایک گھٹیا درخت (جھاڑ جھنکاڑ) جسے زمین کے اوپر سے ہی اکھاڑ لیا جائے اس کے لیے کوئی قرار نہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And the example of an evil word is that of an evil tree, uprooted from the surface of the earth, wholly unable to endure.

اور کلمہ خبیثہ 37 کی مثال ایک بدذات درخت کی سی ہے جو زمین کی سطح سے اکھاڑ پھینکا جاتا ہے ، اس کے لیے کوئی استحکام نہیں ہے ۔ 38

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ناپاک کلمے کی مثال ایک خراب درخت کی طرح ہے جسے زمین کے اوپر ہی اوپر سے اکھاڑ لیا جائے ، اس میں ذرا بھی جماؤ نہ ہو ۔ ( ٢٠ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور کلمہ خبیثہ کی (ناپاک گندی بات شرک اور کفر کی) مثال اس چند درخت بی سی ہے جو زمین کے اوپر ہی اوپر سے اکھاڑ لیا جاتا ہے اس کا جمائو ہی نہیں 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بری بات (کلمہ کفر وشرک) کی مثال ایسی ہے جیسے اب خراب درخت ہو کہ زمین کے اوپر ہی سے اکھاڑ کر پھینک دیا جائے (اور) اس کو ذرا بھی قرار (ثبات) نہ ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور کلمہ خبیثہ (گندہ کلام) اس درخت کی طرح ہے جس کو زمین کے اوپر ہی سے اکھاڑ لیا جائے اور اس کے لئے کچھ بھی جماؤ نہ ہو

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ناپاک بات کی مثال ناپاک درخت کی سی ہے (نہ جڑ مستحکم نہ شاخیں بلند) زمین کے اوپر ہی سے اکھیڑ کر پھینک دیا جائے گا اس کو ذرا بھی قرار (وثبات) نہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And the similitude of the foul word is as a foul tree, uprooted from upon the earth, and there is for it no stability.

اور گندہ کلمہ کی تمثیل ایسی ہے جیسے ایک گندہ درخت ہو کہ وہ زمین کے اوپر ہی اوپر اکھاڑلیا جائے (اور) اسے کچھ بھی ثبات نہ ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور کلمۂ خبیثہ کی تمثیل ایک شجرۂ خبیثہ کی ہے جو زمین کے اوپر ہی سے اکھاڑ لیا جائے ، اسے ذرا ثبات حاصل نہ ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور گندے کلمے ( غلط عقائد ) کی مثال ایسی ہے جیسے خراب ( ناکارہ ) درخت جسے زمین کے اوپر ہی اوپر سے اکھاڑ لیا جائے جس کے لیے ( جڑ ) میں کوئی طاقت ( جماؤ ) ہی نہیںہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ناپاک کلمے کی مثال ناپاک درخت کی سی ہے (نہ جڑ مضبوط اور نہ شاخیں بلند) زمین کے اوپر ہی سے اکھاڑ کر پھینک دیا جائے اور وہ ہرگز مضبوط نہیں ہوتا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور مثال کلمہ خبیثہ کی ایک ایسے خبیث درخت کی سی ہے جسے زمین کے اوپر سے ہی اکھاڑ پھینکا گیا ہو، اس کے لئے کچھ بھی ٹھہراؤ نہ ہو،

Translated by

Noor ul Amin

اور ناپاک اور خبیث کلمہ ( شرک ) کی مثال ایک خراب درخت کی سی ہے جسے زمین کی سطح سے ہی اکھاڑ پھینکاجائے اور جس کی جڑ مضبوط نہ ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور گندی بات ( ف٦۵ ) کی مثال جیسے ایک گندہ پیڑ ( ف٦٦ ) کہ زمین کے اوپر سے کاٹ دیا گیا اب اسے کوئی قیام نہیں ( ف٦۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ناپاک بات کی مثال اس ناپاک درخت کی سی ہے جسے زمین کے اوپر ہی سے اکھاڑ لیا جائے ، اسے ذرا بھی قرار ( و بقا ) نہ ہو

Translated by

Hussain Najfi

اور کلمۂ خبیثہ ( ناپاک کلمہ ) کی مثال شجرۂ خبیثہ ( ناپاک درخت ) کی سی ہے جسے زمین کے اوپر سے اکھاڑ لیا جائے اور اس کے لئے ثبات و قرار نہ ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And the parable of an evil Word is that of an evil tree: It is torn up by the root from the surface of the earth: it has no stability.

Translated by

Muhammad Sarwar

An evil word is compared to an evil tree with no firm roots in the land and thus has no stability.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And the parable of an evil word is that of an evil tree uprooted from the surface of earth, having no stability.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And the parable of an evil word is as an evil tree pulled up from the earth's surface; it has no stability.

Translated by

William Pickthall

And the similitude of a bad saying is as a bad tree, uprooted from upon the earth, possessing no stability.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और कलिमा ख़बीसा की मिसाल एक ख़राब दरख़्त की सी है जो ज़मीन के ऊपर ही से उखाड़ लिया जाए कि उसमें ज़रा भी जमाव न हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور گندہ کلمہ کی (یعنی کلمہ کفر و شرک کی) مثال ایسی ہے جیسے ایک خراب درخت ہو کہ زمین کے اوپر ہی اوپر سے اکھاڑ لیا جاوے اس کو کچھ ثبات نہ ہو۔ (26)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور گندی بات کی مثال ایک گندے پودے کی طرح ہے، جو زمین کے اوپر سے اکھاڑ لیا گیا ہو، اس کے لیے کچھ بھی ٹھہرنا نہیں ہے۔ “ (٢٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور کلمہ خبیثہ کی مثال ایک بدذات درخت کی سی ہے جو زمین کی سطح سے اکھاڑ پھینکا جاتا ہے ، اس کے لئے کوئی استحکام نہیں ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور کلمہ خبیثہ کی مثال ایسی ہے جیسے خبیث درخت ہو جسے زمین کے اوپر سے اکھاڑ دیا گیا ہو اس کے لیے ثبات نہیں ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور مثال گندی بات کی جیسے درخت گندا اکھاڑ لیا اس کو زمین کے اوپر سے کچھ نہیں اس کو ٹھہراؤ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور نا پاک کلمہ کی مثال ایسی ہے جیسے ایک خبیث درخت جو زمین کے اوپر ہی اوپر اکھیڑ لیا جائے اس درخت کو کسی قسم کا جمائو میسر نہیں ،