Surat Ibrahim

Surah: 14

Verse: 34

سورة إبراهيم

وَ اٰتٰىکُمۡ مِّنۡ کُلِّ مَا سَاَلۡتُمُوۡہُ ؕ وَ اِنۡ تَعُدُّوۡا نِعۡمَتَ اللّٰہِ لَا تُحۡصُوۡہَا ؕ اِنَّ الۡاِنۡسَانَ لَظَلُوۡمٌ کَفَّارٌ ﴿۳۴﴾٪  17

And He gave you from all you asked of Him. And if you should count the favor of Allah , you could not enumerate them. Indeed, mankind is [generally] most unjust and ungrateful.

اسی نے تمہیں تمہاری منہ مانگی کل چیزوں میں سے دے رکھا ہے اگر تم اللہ کے احسان گننا چاہو تو انہیں پورے گن بھی نہیں سکتے یقیناً انسان بڑا ہی بے انصاف اور ناشکرا ہے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

وَاتَاكُم مِّن كُلِّ مَا سَأَلْتُمُوهُ ... And He gave you of all that you asked for, He has prepared for you all that you need in all conditions, and what you ask Him to provide for you, ... وَإِن تَعُدُّواْ نِعْمَتَ اللّهِ لاَ تُحْصُوهَا .... and if you (try to) count the blessings of Allah, never will you be able to count them. Allah states that the servants are never able to count His blessings, let alone thank Him duly for them. .. إِنَّ الاِنسَانَ لَظَلُومٌ كَفَّارٌ Verily, man is indeed an extreme wrongdoer, ungrateful. In Sahih Al-Bukhari it is recorded that the Messenger of Allah used to supplicate; اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ غَيْرَ مَكْفِيَ وَلاَ مُوَدَّعٍ وَلاَ مُسْتَغْنًى عَنْهُ رَبَّنَا O Allah! All praise is due to You, without being able to sufficiently thank You, nor ever wish to be cutoff from You, nor ever feeling rich from relying on You; our Lord! It was reported that Prophet Dawud, peace be upon him, used to say in his supplication, "O Lord! How can I ever duly thank You, when my thanking You is also a favor from You to me" Allah the Exalted answered him, "Now, you have thanked Me sufficiently, O Dawud," meaning, `when you admitted that you will never be able to duly thank Me.'

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

34۔ 1 یعنی اس نے تمہاری ضرورت کی تمام چیزیں مہیا کیں جو تم اس سے طلب کرتے ہو، وہ بھی دیتا ہے اور جسے نہیں مانگتے، لیکن اسے پتہ ہے کہ وہ تمہاری ضرورت ہے، وہ بھی دے دیتا ہے۔ غرض تمہیں زندگی گزارنے کی تمام سہولتیں فراہم کرتا ہے۔ 34۔ 2 یعنی اللہ کی نعمتیں ان گنت ہیں انھیں کوئی شمار میں نہیں لاسکتا۔ چہ جائیکہ کوئی ان نعمتوں کے شکر کا حق ادا کرسکے۔ ایک اثر میں حضرت داؤد (علیہ السلام) کا قول نقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ' اے رب ! میں تیرا شکر کس طرح ادا کروں ؟ جب کہ شکر بجائے خود تیری طرف سے مجھ پر ایک نعمت ہے ' اللہ تعالیٰ نے فرمایا ' اے داؤد اب تو نے میرا شکر ادا کردیا جب کہ تو نے اعتراف کرلیا کہ یا اللہ میں تیری نعمتوں کا شکر ادا کرنے سے قاصر ہوں ' (تفسیر ابن کثیر) 34۔ 3 اللہ کی نعمتوں پر شکر ادا کرنے سے غفلت کی وجہ سے انسان اپنے نفس کے ساتھ ظلم اور بےانصافی کرتا ہے۔ بالخصوص کافر، جو بالکل ہی اللہ سے غافل ہے۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وَاٰتٰىكُمْ مِّنْ كُلِّ مَا سَاَلْتُمُوْهُ : یعنی یہ سب کچھ اور بہت کچھ تمہارے مانگے بغیر دیا۔ علاوہ ازیں جو کچھ تم نے مانگا اس میں سے بھی جتنا چاہا اس نے تمہیں دیا۔ ” من “ تبعیضیہ ہے۔ ایک تفسیر یہ ہے کہ زبان حال یا قال سے تم نے جو مانگا، یعنی اس دنیا میں زندگی گزارنے کے لیے تمہاری حالت جو تقاضا کرتی تھی اور جو بھی تمہاری ضرورت ہوسکتی تھی اس نے اس میں سے جتنا چاہا تمہیں دیا۔ وَاِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَتَ اللّٰهِ لَا تُحْصُوْهَا : یعنی مختصر طور پر بھی نہیں گن سکو گے، کجا یہ کہ تم لا محدود نعمتوں کو شمار کرسکو، تو سوچو تم اس کا شکر کس طرح ادا کرسکتے ہو۔ (شوکانی) ” كَفَّارٌ“ بہت ناشکرا۔ ” اَحْصٰی یُحْصِيْ اِحْصَاءً “ (افعال) شمار کرنا، کیونکہ ” اَلْحَصٰی “ کا معنی کنکری ہے اور عرب کنکریوں کے ذریعے سے شمار کرتے تھے اور ظاہر ہے کہ کنکریوں سے محدود شمار ہی ہوسکتا ہے۔ اِنَّ الْاِنْسَانَ لَظَلُوْمٌ كَفَّارٌ : انسان پر اللہ تعالیٰ کے کتنے احسانات ہیں اور ہر آن ہوتے رہتے ہیں، مگر وہ ہے کہ ذرا تکلیف پہنچتی ہے تو ناشکری پر اتر آتا ہے۔ ” لَظَلُوْمٌ“ سے یہی مراد ہے، یا ” الْاِنْسَانَ “ میں الف لام عہد کا ہے اور مراد کافر انسان ہے کہ وہ اللہ کا حق دوسروں کو دے کر، یعنی غیر اللہ کی عبادت کرکے بہت بڑا ظلم کر رہا ہے۔ فرمایا : (اِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيْمٌ) [ لقمان : ١٣ ]” بیشک شرک یقیناً بہت بڑا ظلم ہے۔ “ کیونکہ ظلم کا معنی ہے ” وَضْعُ الشَّيْءِ فِيْ غَیْرِ مَحَلِّہِ “ کہ کسی چیز کو اس کی جگہ کے علاوہ رکھ دینا۔ تو کافر انسان اللہ کی نعمتیں استعمال کرکے نہ اس کی عبادت کرتا ہے نہ اطاعت بلکہ اللہ تعالیٰ کے احسانات کو مخلوق کے احسانات شمار کرتا ہے، کبھی کسی کو جھولی بھرنے والا کہتا ہے، کبھی کسی کو داتا کہتا ہے، کبھی کسی کو دستگیر، کبھی کسی کو مشکل کشا۔” الْاِنْسَانَ “ سے مراد یہاں کافر انسان ہونے کی دلیل اس سلسلۂ آیات کی ابتدا بھی ہے، فرمایا : (اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِيْنَ بَدَّلُوْا نِعْمَةَ اللّٰهِ كُفْرًا وَّاَحَلُّوْا قَوْمَهُمْ دَارَ الْبَوَارِ 28؀ۙ جَهَنَّمَ ۚ يَصْلَوْنَهَا ۭ وَبِئْسَ الْقَرَارُ ) [ إبراہیم : ٢٨، ٢٩ ] ” کیا تو نے ان لوگوں کی طرف نہیں دیکھا جنھوں نے اللہ کی نعمت کو ناشکری سے بدل دیا اور اپنی قوم کو ہلاکت کے گھر میں لا اتارا، جہنم میں، وہ اس میں داخل ہوں گے اور وہ برا ٹھکانا ہے۔ “ یہ اس کی زبردست ناشکری ہے۔ اے کافر انسان ! افسوس تیری اس کافری اور ناشکری پر۔ کاش ! تو اپنے اصل داتا اور دستگیر کا احسان مانتا، اسی کا شکر ادا کرتا ؂ بتوں سے تجھ کو امیدیں خدا سے نومیدی مجھے بتا تو سہی اور کافری کیا ہے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then, in the first sentence of verse 34, it was said: وَآتَاكُم مِّن كُلِّ مَا سَأَلْتُمُوهُ (And He gave you whatever you asked for) - though, what Allah Tad is pleased to give does not depend on being asked by someone for, the truth of the matter is, that we had never asked for our existence itself. This is what He gave to us in His infinite grace without the asking. Similarly, who had raised hands of prayer that the skies, the earth, the moon, the sun and so many things other than them be created for us? The Master just gave all this to us without our asking for them. Therefore, Al-Qadi Al-Baydawi has explained the meaning of this state¬ment by saying: &Allah Ta’ ala given you everything which is worth asking for, even if you have not actually asked for it&. But, should it be that the meaning intended here is what the words literally suggest, still then, it poses no problem - for what man generally asks for is usually given to him anyway. However, wherever that which he asks for is not given to him in the outward form it was sought, then, in that there is some expedient consideration for the person asking or for the rest of the world, something he does not know about. But, He who is All-Knowing and All-Aware, He knows that, should that which he is asking for were to be given to him, it would become for him or for his family or for the whole world - a curse. In a situation like this, not giving what has been asked for becomes, in itself, a great blessing. But man, because of his lack of knowledge, cannot realize that, therefore, he feels disappointed. In the next sentence of verse 34, it was said: وَإِن تَعُدُّوا نِعْمَتَ اللَّـهِ لَا تُحْصُوهَا (And if you count the bounties of Allah, you cannot count them all) that is, even if all human beings combined together were to count them, they would still remain uncountable. A human being is, as is, a little world, per se. In his or her eyes, nose, ears, hands, feet and in every joint, rath¬er in every muscle and vein, hidden there are endless blessings through which this wonderful walking plant pulsating with hundreds of very deli¬cate micro-machines keeps busy doing all sorts of things. Then, we have the mind-boggling range of Divine creations, up, on and down our earth, in seas and mountains which, despite the revealing research done in modern times and despite the devotion of thousands of experts who have spent their lives trying to determine such life forms, still remain undocu¬mented or unidentified. Then, there is our own concept of Divine bless¬ings whereby we tend to take things which are generally considered as blessings in a positive and perceptible way. In fact, blessings are not re-stricted by such a definition. If we remain safe from diseases, hardships, pain, loss and sorrows, that is a standing blessing in its own right. A person may suffer from so many diseases or discomforts of body and soul in this life and he or she could hardly be expected to keep a count of all that. From this we can guess that it is just impossible for anyone to count out the full array of the blessings, bounties and favours of Allah Ta` ala. Justice demanded that, in return for these countless blessings, equal¬ly countless acts of obedience to Allah and equally countless demonstra¬tions of gratitude to Him should have been made mandatory. But, Allah Ta` ala, in His infinite grace, showed leniency towards intrinsic human weakness. The option granted was: When man looks at reality and con-fesses that fulfilling the demands of the obligatory gratitude is not within his control, then, this very confession has been declared to be suffi¬cient as the alternate of the ideal fulfillment of the obligation of gratitude - as was said by Allah Ta’ ala when Sayyidna Dawud (علیہ السلام) made a similar confession: اَلاٰنَ قد شکرت یا داؤد which means that his making this confession is sufficient to show his gratefulness. At the end of the verse (34), it was said:إِنَّ الْإِنسَانَ لَظَلُومٌ كَفَّارٌ‌ (Surely, man is very unjust, very ungrateful). It means that he should face hardship with patience, keep his words and feelings free from any complaint think¬ing that the fate he faces has come from a wise Master and that too, being in His infinite Wisdom is nothing but a blessing, and when he is blessed with what is good and comforting, let him be thankful for it from his heart both verbally and practically - as is the dictate of justice. But, common human habit works differently from this norm. A little discom¬fort or pain would make them lose patience and go about broadcasting their problem. And if they find some blessing or a little wealth, they would get intoxicated with it and forget all about Allah Ta’ ala, their Ben¬efactor. Therefore, in a verse appearing earlier (5), the attribute of sin¬cere believers has been identified as Sabbar (very patient) and Shakur (very grateful).

(آیت) وَاٰتٰىكُمْ مِّنْ كُلِّ مَا سَاَلْتُمُوْهُ یعنی اللہ تعالیٰ نے دیا تم کو ہر اس چیز میں سے جو تم نے مانگی اگرچہ اللہ تعالیٰ کی عطا اور بخشش کسی کے مانگنے پر موقوف نہیں ہم نے تو اپنا وجود بھی نہیں مانگا تھا اسی نے اپنے فضل سے بےمانگے عطا فرمایا۔ مانبودیم و تقاضا مانبود لطف تو ناگفتہ مامی شنود اسی طرح آسمان، زمین، چاند، سورج، وغیرہ پیدا کرنے کی دعا کس نے مانگی تھی یہ سب کچھ مالک نے بےمانگے ہی دیا ہے اسی لئے قاضی بیضاوی نے اس لفظ کے یہ معنی بیان کئے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے تم کو ہر وہ چیز دے دیجو مانگنے کے قابل ہے اگرچہ تم نے مانگا نہ ہو لیکن اگر الفاظ کے ظاہری معنی ہی مراد ہوں تو ان میں بھی کچھ اشکال نہیں کہ عموما انسان جو کچھ مانگتا اور طلب کرتا ہے اکثر تو اس کو دے ہی دیا جاتا ہے اور جہاں کہیں اس کا سوال اپنی ظاہری صورت میں پورا نہیں کیا جاتا اس میں اس شخص کے لئے یا پورے عالم کے لئے کوئی مصلحت ہوتی ہے جس کا اس کو علم نہیں ہوتا مگر علیم وخبیر جانتے ہیں کہ اگر اس کا یہ سوال پورا کردیا گیا تو خود اس کے لئے یا اس کے خاندان کے لئے یا پورے عالم کے لئے وبال جان بن جائے گا ایسی صورت میں سوال کا پورا نہ کرنا ہی بڑی نعمت ہوتی ہے مگر انسان اپنے قصور علم کی وجہ سے اس کو نہیں جانتا اس لئے غمگین ہوتا ہے۔ (آیت) وَاِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَتَ اللّٰهِ لَا تُحْصُوْهَا یعنی اللہ تعالیٰ کی نعمتیں انسان پر اس قدر ہیں کہ سب انسان مل کر ان کو شمار کرنا چاہیں تو شمار میں بھی نہیں آسکتیں انسان کا اپنا وجود خود ایک عالم اصغر ہے اس کی آنکھ، ناک، کان اور ہاتھ پاؤں اور بدن کے ہر جوڑ بلکہ ہر رگ وریشہ میں رب العزت کی غیر متناہی نعمتیں مستور ہیں جن سے یہ چلتی پھرتی سینکڑوں نازک مشینوں کی عجیب و غریب فیکڑی ہر وقت مشغول بکا رہے پھر آسمان و زمین اور دونوں کی مخلوقات سمندروں پہاڑوں کی مخلوقات کہ آج کی جدید تحقیقات اور اس میں عمریں کھپانے والے ہزاروں ماہرین بھی ان کا احاطہ نہیں کرسکے پھر نعمتیں صرف وہی نہیں جو مثبت صورت میں عام طور پر نعمت سمجھی جاتی ہیں بلکہ ہر مرض ہر تکلیف، ہر مصیبت ہر رنج و غم سے محفوظ رہنا الگ الگ مستقل نعمت ہے ایک انسان کو کتنی قسم کی بیماریاں اور کتنی اقسام کی بدنی اور ذہنی تکلیفیں دنیا میں پیش آسکتی ہیں انہی کا شمار ایک انسان سے نہیں ہوسکتا اس سے اندازہ ہوسکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے پورے عطیات اور نعمتوں کا شمار کس سے ہوسکتا ہے۔ انصاف کا تقاضا یہ تھا کہ بیشمار نعمتوں کے بدلہ میں بیشمار عبادت اور بیشمار شکر لازم ہوتا مگر اللہ تعالیٰ نے ضعیف البنیان انسان کی رعایت فرمائی جب وہ حقیقت پر نظر کرکے یہ اعتراف کرلے کہ شکر واجب سے سبکدوش ہونا اس کی قدرت میں نہیں تو اسی اعتراف کو ادائے شکر کے قائم مقام قرار دے دیا ہے جیسا کہ حق تعالیٰ نے حضرت داؤد (علیہ السلام) کے ایسے ہی اعتراف پر ارشاد فرمایا کہ الان قد شکرت یا داؤد یعنی یہ اعتراف کرلینا ہی ادائے شکر کے لئے کافی ہے۔ آخر آیت میں فرمایا (آیت) اِنَّ الْاِنْسَانَ لَظَلُوْمٌ كَفَّارٌ یعنی انسان بہت بےانصاف اور بڑا ناشکرا ہے یعنی مقتضی انصاف کا تو یہ تھا کہ کوئی تکلیف و مصیبت پیش آئے تو صبر و سکون سے کام لے زبان اور دل کو شکایت سے پاک رکھے اور سمجھے کہ یہ جو کچھ پیش آیا ہے ایک حاکم حکیم کی طرف سے آیا ہے وہ بھی مقتضائے حکمت ہونے کی بناء پر ایک نعمت ہی ہے اور جب کوئی راحت و نعمت ملے تو دل اور زبان ہر عمل سے اس کا شکر گذار ہو مگر عام انسانوں کی عادت اس مختلف ہے کہ ذرا مصیبت و تکلیف پیش آجائے تو بےصبری میں مبتلا ہوجائیں اور کہتے پھریں اور ذرا نعمت و دولت مل جائے تو اس میں مست ہو کر خدا تعالیٰ کو بھلا دیں اسی لئے مؤمنین مخلصین کی صفت پچھلی آیت میں صبارا اور شکور بتلائی گئی ہے۔

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

وَاٰتٰىكُمْ مِّنْ كُلِّ مَا سَاَلْتُمُوْهُ ۭ وَاِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَتَ اللّٰهِ لَا تُحْصُوْهَا ۭ اِنَّ الْاِنْسَانَ لَظَلُوْمٌ كَفَّارٌ 34؀ۧ أتى الإتيان : مجیء بسهولة، ومنه قيل للسیل المارّ علی وجهه ( ا ت ی ) الاتیان ۔ ( مص ض ) کے معنی کسی چیز کے بسہولت آنا کے ہیں ۔ اسی سے سیلاب کو اتی کہا جاتا ہے عد العَدَدُ : آحاد مركّبة، وقیل : تركيب الآحاد، وهما واحد . قال تعالی: عَدَدَ السِّنِينَ وَالْحِسابَ [يونس/ 5] ( ع د د ) العدد ( گنتی ) آحا د مرکبہ کو کہتے ہیں اور بعض نے اس کے معنی ترکیب آحاد یعنی آجا د کو ترکیب دینا بھی کئے ہیں مگر ان دونوں معنی کا مرجع ایک ہی ہے ۔ قرآن میں ہے : ۔ عَدَدَ السِّنِينَ وَالْحِسابَ [يونس/ 5] بر سوں کا شمار اور ( کاموں ) کا حساب نعم النِّعْمَةُ : الحالةُ الحسنةُ ، وبِنَاء النِّعْمَة بِناء الحالةِ التي يكون عليها الإنسان کالجِلْسَة والرِّكْبَة، والنَّعْمَةُ : التَّنَعُّمُ ، وبِنَاؤُها بِنَاءُ المَرَّة من الفِعْلِ کا لضَّرْبَة والشَّتْمَة، والنِّعْمَةُ للجِنْسِ تقال للقلیلِ والکثيرِ. قال تعالی: وَإِنْ تَعُدُّوا نِعْمَةَ اللَّهِ لا تُحْصُوها[ النحل/ 18] ( ن ع م ) النعمۃ اچھی حالت کو کہتے ہیں ۔ اور یہ فعلۃ کے وزن پر ہے جو کسی حالت کے معنی کو ظاہر کرنے کے لئے آتا ہے جیسے : ۔ جلسۃ ورکبۃ وغیرہ ذالک ۔ اور نعمۃ کے معنی تنعم یعنی آرام و آسائش کے ہیں اور یہ فعلۃ کے وزن پر ہے جو مرۃ ہے جو مرۃ کے لئے استعمال ہوتا ہے جیسے : ۔ ضر بۃ وشتمۃ اور نعمۃ کا لفظ اسم جنس ہے جو قلیل وکثیر کیلئے استعمال ہوتا ہے چناچہ قرآن میں ہے وَإِنْ تَعُدُّوا نِعْمَةَ اللَّهِ لا تُحْصُوها[ النحل/ 18] اور اگر خدا کے احسان گننے لگو تو شمار نہ کرسکو ۔ حصا الإحصاء : التحصیل بالعدد، يقال : قد أحصیت کذا، وذلک من لفظ الحصا، واستعمال ذلک فيه من حيث إنهم کانوا يعتمدونه بالعدّ کا عتمادنا فيه علی الأصابع، قال اللہ تعالی: وَأَحْصى كُلَّ شَيْءٍ عَدَداً [ الجن/ 28] ، أي : حصّله وأحاط به . وقال صلّى اللہ عليه وسلم : «من أحصاها دخل الجنّة» «2» وقال : «نفس تنجيها خير لک من إمارة لا تحصيها» ( ح ص ی ) الا حصاء ( افعال ) کے معنی عدد کو حاصل کرنا کہا جاتا ہے احصیت کذا میں نے اسے شمار کیا ۔ اصل میں یہ لفظ حصی ( کنکر یاں ) سے مشتق ہے اور اس سے گننے کا معنی اس لئے لیا گیا ہے کہ عرب لوگ گنتی میں کنکریوں پر اس طرح اعتماد کرتے تھے جس طرح ہم انگلیوں پر کرتے ہیں ۔ قرآن میں ہے : ۔ وَأَحْصى كُلَّ شَيْءٍ عَدَداً [ الجن/ 28] یعنی اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کو گن رکھا ہے ۔ اور اس کا احاطہ کئے ہوئے ہے ۔ ایک حدیث میں ہے کہ«من أحصاها دخل الجنّة» «2» وقال : «نفس تنجيها خير لک من إمارة لا تحصيها» جو شخص ان ( اسمائے حسنٰی ) کا احصا لرلیگا ( یعنی یاد کرلے گا ) ( وہ جنت میں داخل ہوگا نیز آنحضرت نے فرمایا کہ ایک جان کو ہلاکت سے بچالینا اس امارت سے بہتر ہے جسے تم نباہ سکو كفر ( ناشکري) الكُفْرُ في اللّغة : ستر الشیء، ووصف اللیل بِالْكَافِرِ لستره الأشخاص، والزّرّاع لستره البذر في الأرض، وكُفْرُ النّعمة وكُفْرَانُهَا : سترها بترک أداء شكرها، قال تعالی: فَلا كُفْرانَ لِسَعْيِهِ [ الأنبیاء/ 94] . وأعظم الكُفْرِ : جحود الوحدانيّة أو الشریعة أو النّبوّة، والکُفْرَانُ في جحود النّعمة أكثر استعمالا، والکُفْرُ في الدّين أكثر، والکُفُورُ فيهما جمیعا قال : فَأَبَى الظَّالِمُونَ إِلَّا كُفُوراً [ الإسراء/ 99] ، فَأَبى أَكْثَرُ النَّاسِ إِلَّا كُفُوراً [ الفرقان/ 50] ويقال منهما : كَفَرَ فهو كَافِرٌ. قال في الکفران : لِيَبْلُوَنِي أَأَشْكُرُ أَمْ أَكْفُرُ وَمَنْ شَكَرَ فَإِنَّما يَشْكُرُ لِنَفْسِهِ وَمَنْ كَفَرَ فَإِنَّ رَبِّي غَنِيٌّ كَرِيمٌ [ النمل/ 40] ، وقال : وَاشْكُرُوا لِي وَلا تَكْفُرُونِ [ البقرة/ 152] ( ک ف ر ) الکفر اصل میں کفر کے معنی کیس چیز کو چھپانے کے ہیں ۔ اور رات کو کافر کہا جاتا ہے کیونکہ وہ تمام چیزوں کو چھپا لیتی ہے ۔ اسی طرح کا شتکار چونکہ زمین کے اندر بیچ کو چھپاتا ہے ۔ اس لئے اسے بھی کافر کہا جاتا ہے ۔ کفر یا کفر ان نعمت کی ناشکری کر کے اسے چھپانے کے ہیں ۔ قرآن میں ہے : ۔ فَلا كُفْرانَ لِسَعْيِهِ [ الأنبیاء/ 94] ؂ تو اس کی کوشش رائگاں نہ جائے گی ۔ اور سب سے بڑا کفر اللہ تعالیٰ کی وحدانیت یا شریعت حقہ یا نبوات کا انکار ہے ۔ پھر کفران کا لفظ زیادہ نعمت کا انکار کرنے کے معنی ہیں استعمال ہوتا ہے ۔ اور کفر کا لفظ انکار یہ دین کے معنی میں اور کفور کا لفظ دونوں قسم کے انکار پر بولا جاتا ہے ۔ چناچہ قرآن میں ہے : ۔ فَأَبَى الظَّالِمُونَ إِلَّا كُفُوراً [ الإسراء/ 99] تو ظالموں نے انکار کرنے کے سوا اسے قبول نہ کیا فَأَبى أَكْثَرُ النَّاسِ إِلَّا كُفُوراً [ الفرقان/ 50] مگر اکثر لوگوں نے انکار کرنے کے سوا قبول نہ کیا ۔ اور فعل کفر فھوا کافر ہر دو معانی کے لئے آتا ہے ۔ چناچہ می۔ 5 کفران کے متعلق فرمایا : ۔ لِيَبْلُوَنِي أَأَشْكُرُ أَمْ أَكْفُرُ وَمَنْ شَكَرَ فَإِنَّما يَشْكُرُ لِنَفْسِهِ وَمَنْ كَفَرَ فَإِنَّ رَبِّي غَنِيٌّ كَرِيمٌ [ النمل/ 40] تاکہ مجھے آز مائے کر میں شکر کرتا ہوں یا کفران نعمت کرتا ہوم ۔ اور جو شکر کرتا ہے تو اپنے ہی فائدے کے لئے شکر کرتا ہے ۔ اور جو ناشکری کرتا ہے ۔ تو میرا پروردگار بےپروا اور کرم کر نیوالا ہے ۔ وَاشْكُرُوا لِي وَلا تَكْفُرُونِ [ البقرة/ 152] اور میرا احسان مانتے رہنا اور ناشکری نہ کرنا ۔

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(٣٤) اور جو چیز تم نے مانگی وہ تمہیں دی، اب تمہارے لیے مانگنا مناسب نہیں رہا، کیوں کہ اگر تم اللہ تعالیٰ کے احسانات کو شمار کرنے لگو تو شمار میں نہیں لاسکتے اور نہ ان کا شکر ادا کرسکتے ہو یقیناً کافر بہت ہی بڑا بےانصاف اور بہت ہی اللہ تعالیٰ اور اس کی نعمتوں کا ناشکرا ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٣٤ (وَاٰتٰىكُمْ مِّنْ كُلِّ مَا سَاَلْتُمُوْهُ ) یہ مانگنا شعوری بھی ہے اور غیر شعوری بھی۔ یعنی وہ تمام چیزیں بھی اللہ نے ہمارے لیے فراہم کی ہیں جن کا تقاضا ہمارا وجود کرتا ہے اور ہمیں اپنی زندگی کو قائم رکھنے کے لیے ان کی ضرورت ہے۔ کیونکہ انسان کو پوری طرح شعور نہیں ہے کہ اسے کس کس انداز میں کس کس چیز کی ضرورت ہے اور اس کی ضرورت کی یہ چیزیں اسے کہاں کہاں سے دستیاب ہوں گی۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کی دنیوی زندگی کی ضرورتیں پوری کرنے کے لیے اسباب و نتائج کے ایسے ایسے سلسلے پیدا کردیے ہیں جن کا احاطہ کرنا انسانی عقل کے بس میں نہیں ہے۔ اللہ نے بہت سی ایسی چیزیں بھی پیدا کر رکھی ہیں جن سے انسان کی ضرورتیں انجانے میں پوری ہور ہی ہیں۔ مثلاً ایک وقت تک انسان کو کب پتا تھا کہ کون سی چیز میں کون سا وٹامن پایا جاتا ہے۔ مگر وہ وٹامنز مختلف غذاؤں کے ذریعے سے انسان کی ضرورتیں اس طرح پوری کر رہے تھے کہ انسان کو اس کی خبر تک نہ تھی۔ بہر حال اللہ ہمیں وہ چیزیں بھی عطا کرتا ہے جو ہم اس سے شعوری طور پر مانگتے ہیں اور وہ بھی جو ہماری زندگی اور بقا کا فطری تقاضا ہیں۔ (وَاِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَتَ اللّٰهِ لَا تُحْصُوْهَا ۭ اِنَّ الْاِنْسَانَ لَظَلُوْمٌ كَفَّارٌ) انسان کے لیے یہ ممکن ہی نہیں کہ وہ اللہ کی نعمتوں کو گن سکے۔ کفار (ک کی زبر کے ساتھ) یہاں فَعّال کے وزن پر مبالغے کا صیغہ ہے یعنی نا شکری میں بہت بڑھا ہوا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

45. “And He gave you from all that you asked of Him”: He has provided for everything that is required for your life, its development and evolution.

سورة اِبْرٰهِیْم حاشیہ نمبر :45 یعنی تمہاری فطرت کی ہر مانگ پوری کی ، تمہاری زندگی کے لیے جو جو کچھ مطلوب تھا مہیا کیا ، تمہارے بقا اور ارتقاء کے لیے جن جن وسائل کی ضرورت تھی سب فراہم کیے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(14:34) اتکم۔ اس نے تم کو دیا۔ اتی یؤتی ایتاء (باب افعال) سے صیغہ واحد مذکر غائب ماضی معروف۔ کم ضمیر مفعول جمع مذکر حاضر۔ تعدوا۔ عد یعد (باب نصر) سے مضارع مذکر حاضر۔ نون اعرابی ان شرطیہ کے آنے سے گرگیا۔ اگر تم گننے لگو۔ اگر تم شمار کرنے لگو۔ عدد مادّہ۔ لا تحصوھا۔ مضارع منفی مجزوم۔ جمع مذکر حاضر۔ نون اعرابی بوجہ لاحذف ہوگیا ھا ضمیر واحد مؤنث غائب۔ تم اس کو شمار نہ کرسکو گے۔ یعنی تم اللہ کی نعمتوں کو شمار نہیں کرسکو گے۔ احصی یحصی احصائ۔ (افعال) سے مصدر۔ گننا۔ شمار کرنا۔ اصل میں یہ لفظ حصی سے مشتق ہے۔ جس کا معنی کنکریاں ہے۔ اور اس سے گننا کا معنی اس لئے لیا گیا ہے کہ عرب لوگ گنتی میں کنکریاں استعمال کرتے تھے۔ جس طرح ہم انگلیوں پر گنتے ہیں۔ ظلوم۔ نہایت ظلم کرنے والا۔ بڑا بےانصاف۔ نہایت ستمگار۔ ظلم سے بروزن فعول مبالغہ کا صیغہ ہے۔ کفار۔ صیغہ مبالغہ۔ زبردست کافر۔ بہت بڑا ناشکرا۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 4 ۔ دن کو کام کام کرتے ہو اور رات کو سوتے اور آرام کرتے ہو۔ 5 ۔ یعنی اس دنیا میں زندگی گزارنے کے لئے تمہیں جن اسباب و وسائل کی ضرورت تھی اور جو تمہارے تقاضے تھے وہ سب اس نے فراہم کردئیے۔ 6 ۔ یعنی اجمالی طور پر بھی گن نہیں سکو گے چہ جائیکہ تفصیلی طور پر ان کا احصاء ہوسکے تو سوچو تم اس کا شکر کیونکہ ادا کرسکتے ہو۔ (شوکانی) 7 ۔ اس پر اللہ تعالیٰ کے کتنے احسانات ہیں اور ہر آن ہوتے رہتے ہیں مگر وہ ہے کہ ذرا سی تکلیف پہنچتی ہے تو ناشکری پر اتر آتا ہے۔ ظلوم سے یہی مراد ہے۔ (از وحیدی) ۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

3۔ کیونکہ وہ اللہ کی نعمتوں کی قدر اور شکر نہیں کرتا بلکہ اور بالعکس کفر و معصیت کرنے لگتا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

مذکورہ بالا نعمتوں کا ذکر فرمانے کے بعد اجمالاً دوسری نعمتوں کا بھی تذکرہ فرمایا اور فرمایا (وَاٰتٰکُمْ مِّنْ کُلِّ مَا سَاَلْتُمُوْہُ ) (اور جو کچھ تم نے اللہ سے مانگا اس سب میں سے تمہیں عطا فرما دیا) (وَ اِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَتَ اللّٰہِ لَا تُحْصُوْھَا) (اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو شمار کرو تو شمار نہیں کرسکتے) اللہ تعالیٰ شانہٗ کی بیشمار نعمتیں ہیں بہت سی نعمتوں کا تو انسان کو علم بھی نہیں۔ جن سے منتفع ہوتا ہے سر سے پاؤں تک انسان کے جسم میں کیا کیا ہے کتنی رگیں ہیں کتنے پٹھے ہیں ان سب کا پتہ عامۃ الناس کو تو ہے ہی نہیں جن لوگوں نے آلات کے ذریعے ریسرچ کی ہے وہ بھی اب تک پوری طرح جسم انسانی کی مشینری کو سمجھ نہیں پائے اور جس کسی نے پورا سمجھنے کا دعویٰ کیا ہے اس کا دعویٰ غلط نکلا کیونکہ بعد میں اور بہت سی چیزیں ظاہر ہوگئیں، یہ تو انسان کے اپنے اندر کی نعمتوں کا اجمالی تذکرہ ہوا ان کے علاوہ جو اور نعمتیں اور کھانے پینے کی اور پہننے کی اشیاء اور سفر حضر میں کام آنے والی چیزیں ہیں سمندری مخلوقات ہیں جن سے انسان منتفع ہوتا ہے اشجار ہیں انہار ہیں، جبال ہیں، احجار ہیں، مویشی ہیں، انعام ہیں اور کثیر تعداد میں اجناس اور اصناف ہیں ان سب کا شمار انسان کے بس سے باہر ہے نیز اپنے سانسوں کے گننے تک پر قادر نہیں ہے جو اس کی حیات کا ذریعہ ہیں اور ذرا انسان اپنے جسم کے مسامات کو گن کر دکھا دے جن سے پسینہ نکلتا ہے۔ ایک بات ذہن میں آئی اور وہ یہ ہے کہ انسان کو اپنے سر کے بال بہت زیادہ محبوب ہیں ان بالوں سے حسن و جمال ہے کوئی شخص اپنے سارے بال گن کر دکھا دے گنتے گنتے تھک جائے گا اور گن نہ سکے گا پہلے ان بالوں سے فارغ ہو تو دوسری نعمتوں کے گننے میں لگے ولقد صدق للّٰہ (وَ اِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَتَ اللّٰہِ لَا تُحْصُوْھَا) اللہ تعالیٰ نے انسان کو اتنی زیادہ نعمتیں عطا فرمائیں جن کا شمار کرنا اس کے بس سے باہر ہے لیکن وہ اللہ تعالیٰ شانہ کا شکر گزار بندہ بننے کے بجائے ظلوم اور کفار بن گیا جسے آیت کے ختم پر بیان فرمایا (اِنَّ الْاِنْسَانَ لَظَلُوْمٌ کَفَّارٌ) ظلوم کا معنی ہے بہت زیادہ ظلم کرنے والا اور کفار کا معنی ہے بہت زیادہ ناشکرا، انسان اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو استعمال کرتا ہے اور نعمتوں کو اللہ کی نافرمانی میں بھی خرچ کرتا ہے۔ یہ سب اپنی جان پر ظلم کرتا ہے، پھر نعمتوں کا شکر ادا نہیں کرتا یہ بھی ظلم ہے، نعمتوں کو استعمال کرتا ہے اور انکار بھی کرتا ہے کہہ دیتا ہے کہ مجھے اللہ نے کیا دیا ہے کبھی کہتا ہے کہ یہ سب کچھ میں نے اپنی محنت اور اپنی سمجھ سے حاصل کیا ہے نیز اپنے خالق اور مالک کا فرمانبردار نہیں بنتا کفر میں معصیتوں میں جان اور مال خرچ کرتا ہے، یہ سب ظلم ہے اکثر افراد ناشکرے ہی ہیں سورة سبا میں فرمایا (وَقَلِیْلٌ مِّنْ عِبَادِیَ الشَّکُوْرُ ) (اور میرے بندوں میں سے شکر گزار کم ہیں)

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

33:۔ جو کچھ ہم اللہ سے مانگتے ہیں اور جو کچھ ہمیں ملتا ہے وہ ہمیں اللہ تعالیٰ ہی دیتا ہے یعنی ہمارے پاس جس قدر بھی نعمتیں ہیں وہ سب اللہ کی ہی کی عطا کی ہوئی ہیں یہ مطلب نہیں کہ ہم جو کچھ بھی مانگیں وہ سب کچھ ہمیں دے دیتا ہے کیونکہ دینا نہ اس کے اختیار میں ہے اور اس کا فعل حکمت بالغہ پر مبنی ہے۔ البتہ جو کچھ بھی ہمارے پاس ہے وہ سب اللہ ہی کا دیا ہوا ہے اور اتنا ہے کہ ہم اس کو شمار نہیں کرسکتے مگر اس کے باوجود انسان بڑا ناشکر گذار اور احسان فراموش ہے۔ نعمتیں اللہ تعالیٰ دیتا ہے مگر وہ ان کو غیر اللہ کی طرف منسوب کردیتا ہے مثلا بیٹا فلاں پیر نے دیا۔ شفا فلاں بزرگ کی نذر ماننے سے ہوئی اور مصیبت فلاں ولی اللہ کی نیاز دینے سے ٹلی ہے۔ وغیرہ وغیرہ نیز اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر انسان کو اس کے احکام کی اطاعت کی شکل میں ادا کرنا چاہئے تھا مگر وہ سراسر اللہ کا نافرمان ہے۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

34 ۔ اور جو کچھ تم نے مانگا اور طلب کیا اس سب میں سے اس نے تم کو عطا کیا اور اللہ تعالیٰ کی نعمتیں تو اس قدر ہیں کہ اگر ان کو تم شمار کرنے لگو تو تم ان کا شمار او احاطہ نہیں کرسکتے بلا شبہ انسان بڑا ناانصاف اور بڑا ہی نا سپاس ہے۔ مانگنے کا مطلب یہ ہے کہ تمہاری ضرورت اور تمہارے مناسب حال ہر شے میں سے تم کو دیا ، وہ مانگنا زبان حال سے ہو یا زبان قال سے اور اسی پر کیا منحصر ہے اس کی نعمتیں تو ایسی ان گنت ہیں کہ تم اگر گننے لگو تو ان کو گن بھی نہیں سکتے ان کے شمار سے عاجز ہو کر بیٹھ جائو باوجود اس عنایت و مہربانی کے پیشر انسان ناانصاف اور نا سپاس ہیں بعض تو شکر بجا لانے کے خوگر ہی نہیں اور بعض نعمتیں خدا تعالیٰ کی استعمال کرتے ہیں اور شکر دوسروں کا بجا لاتے ہیں۔