Surat Ibrahim

Surah: 14

Verse: 34

سورة إبراهيم

وَ اٰتٰىکُمۡ مِّنۡ کُلِّ مَا سَاَلۡتُمُوۡہُ ؕ وَ اِنۡ تَعُدُّوۡا نِعۡمَتَ اللّٰہِ لَا تُحۡصُوۡہَا ؕ اِنَّ الۡاِنۡسَانَ لَظَلُوۡمٌ کَفَّارٌ ﴿۳۴﴾٪  17

And He gave you from all you asked of Him. And if you should count the favor of Allah , you could not enumerate them. Indeed, mankind is [generally] most unjust and ungrateful.

اسی نے تمہیں تمہاری منہ مانگی کل چیزوں میں سے دے رکھا ہے اگر تم اللہ کے احسان گننا چاہو تو انہیں پورے گن بھی نہیں سکتے یقیناً انسان بڑا ہی بے انصاف اور ناشکرا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاٰتٰىکُمۡ
اور اس نے دی تمہیں
مِّنۡ کُلِّ
ہر وہ چیز
مَا
جو
سَاَلۡتُمُوۡہُ
مانگی تم نے اس سے
وَاِنۡ
اور اگر
تَعُدُّوۡا
تم گننے لگو
نِعۡمَتَ
نعمتیں
اللّٰہِ
اللہ کی
لَاتُحۡصُوۡہَا
نہیں تم شمار کرسکتے انہیں
اِنَّ
بےشک
الۡاِنۡسَانَ
انسان
لَظَلُوۡمٌ
البتہ بڑا ظالم ہے
کَفَّارٌ
بڑا ناشکرا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاٰتٰىکُمۡ
اور اس نے دیا تمہیں
مِّنۡ کُلِّ
ہر چیز سے
مَا
جو
سَاَلۡتُمُوۡہُ
سوال کیا تم نے اس سے
وَاِنۡ
اور اگر
تَعُدُّوۡا
تم شمار کرو
نِعۡمَتَ
نعمتیں
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی
لَاتُحۡصُوۡہَا
نہیں تم شمار کر پاؤ گے انہیں
اِنَّ
بلاشبہ
الۡاِنۡسَانَ
انسان
لَظَلُوۡمٌ
یقیناً بڑا ظالم
کَفَّارٌ
بہت ناشکرا ہے
Translated by

Juna Garhi

And He gave you from all you asked of Him. And if you should count the favor of Allah , you could not enumerate them. Indeed, mankind is [generally] most unjust and ungrateful.

اسی نے تمہیں تمہاری منہ مانگی کل چیزوں میں سے دے رکھا ہے اگر تم اللہ کے احسان گننا چاہو تو انہیں پورے گن بھی نہیں سکتے یقیناً انسان بڑا ہی بے انصاف اور ناشکرا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو کچھ بھی تم نے اللہ سے مانگا وہ اس نے تمہیں دیا۔ اور اگر اللہ کی نعمتیں گننا چاہو تو کبھی ان کا حساب نہ رکھ سکو گے۔ انسان تو ہے ہی بےانصاف اور ناشکرا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراُس نے تمہیں ہر چیز میں سے دیاجس کا بھی تم نے اُس سے سوال کیا اور اگرتم اﷲ تعالیٰ کی نعمتوں کوشمار کروتو انہیں شمار نہیں کرپاؤگے۔ بلاشبہ انسان یقینابڑاظالم ،بہت ناشکرا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

and He gave you whatever you asked for. And if you count the bounties of Allah, you cannot count them all. Surely, man is very unjust, very ungrateful.

اور دیا تم کو ہر چیز میں سے جو تم نے مانگی، اور اگر گنو احسان اللہ کے نہ پورے کرسکو بیشک آدمی بڑا بےانصاف ہے ناشکر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اس نے تمہیں وہ سب کچھ دیا جو تم نے اس سے مانگا اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو گننا چاہو گے تو نہیں گن سکو گے۔ یقیناً انسان بڑا ہی ظالم اور بہت نا شکرا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

and Who gave you all that you asked Him for. Were you to count the favours of Allah you shall never be able to encompass them. Verily man is highly unjust, exceedingly ungrateful.

جس نے وہ سب کچھ تمہیں دیا جو تم نے مانگا ۔ 45 اگر تم اللہ کی نعمتوں کا شمار کرنا چاہو تو کر نہیں سکتے ۔ حقیقت یہ ہے کہ انسان بڑا ہی بے انصاف اور ناشکرا ہے ۔ ؏ ۵

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور تم نے جو کچھ مانگا ، اس نے اس میں سے ( جو تمہارے لیے مناسب تھا ) تمہیں دیا ۔ اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو شمار کرنے لگو تو شمار ( بھی ) نہیں کرسکتے ۔ حقیقت یہ ہے کہ انسان بہت بے انصاف ، بڑا ناشکرا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور رات اور دن کو بھی تمہارے 4 کام میں لگایا اور جو تم نے اس خدا سے مانگا وہ سب اس نے تم کو دیا 5 اور اگر تم اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو گنو تو پورا گن نہ سکو گے 6 بیشک آدمی بڑا بےوفا یا بڑا بےانصاف بڑا ناشکرا ہے 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو کچھ تم نے اس سے مانگا سب تم کو عنایت فرمایا اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو گننے لگو تو ان کو شمار نہ کرسکو بیشک انسان بڑا ہی بےانصاف ، بڑا ناشکرا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اس نے تمہیں ہر وہ چیز عطا کی جو تم نے مانگی (مانگ سکتے ہو) اللہ کی نعمتوں کو شمار کرنا چاہو تو تو تم اس کی گنتی نہیں کرسکتے (لیکن اس سب کے باوجود) انسان بڑا ہی ظالم اور ناشکرا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو کچھ تم نے مانگا سب میں سے تم کو عنایت کیا۔ اور اگر خدا کے احسان گننے لگو تو شمار نہ کرسکو۔ (مگر لوگ نعمتوں کا شکر نہیں کرتے) کچھ شک نہیں کہ انسان بڑا بےانصاف اور ناشکرا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And He hath vouchsafed unto you some of everything ye asked Him. And if ye would count Allah's favours, ye can not compute them; verily man is a great wrong-doer, highly ungrateful.

اور (وہ وقت یاد کرو) جب ابراہیم (علیہ السلام) نے عرض کی کہ اے میرے پروردگار اس شہر (مکہ) کو امن والا بنادے اور مجھ کو اور میرے فرزندوں کو اس سے بچائے رکھ کہ ہم لوگ مورتی پوجا کرنے لگیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تم کو ہر اس چیز میں سے بخشا ، جس کے تم طالب بنے اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو گننا چاہو گے تو ان کو شمار نہ کر پاؤ گے ۔ بیشک انسان بڑا ہی حق تلف ، ناشکرا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہروہ چیز جو تم نے اللہ ( تعالیٰ ) سے مانگی ( اگر تمہارحق میںبہتر تھی ) اس نے تمہیں عنایت فرمائی اور اگر تم اللہ ( تعالیٰ ) کی نعمتوں کو گننا چاہو تو انہیں گِن نہیں سکوگے بلاشبہ انسان بہت ہی نا انصاف بڑا ہی ناشکرا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو کچھ تم نے مانگا سب میں سے تم کو عنایت کیا اور اگر اللہ کے احسان گننے لگو تو شمار نہ کرسکو ( مگر لوگ نعمتوں کا شکر نہیں کرتے) یقینا انسان بڑا بےانصاف اور ناشکرا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اس نے عطا فرمایا تم کو ہر اس چیز میں سے جس کا تم نے اس سے سوال کیا اور اگر تم گننے لگو اللہ کی نعمتوں کو تو کبھی بھی گن کر پورا نہیں کرسکو گے (پھر اس قدر نعمتوں پر بھی اس کی ناشکری ؟ ) واقعی انسان بڑا ہی بےانصاف، نہایت ناشکرا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اورجو کچھ بھی تم نے اللہ سے مانگاوہ اس نے تمہیں دیا اور اگرتم اللہ کی نعمتیں گنناچاہو توکبھی ان کاحساب نہ ر کھ سکوگے انسان توہے ہی بے انصاف اور ناشکرا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور تمہیں بہت کچھ منہ مانگا دیا ، اور اگر اللہ کی نعمتیں گنو تو شمار نہ کرسکو گے ، بیشک آدمی بڑا ظالم ناشکرا ہے ( ف۸۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اس نے تمہیں ہر وہ چیز عطا فرما دی جو تم نے اس سے مانگی ، اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو شمار کرنا چاہو ( تو ) پورا شمار نہ کر سکو گے ، بیشک انسان بڑا ہی ظالم بڑا ہی ناشکرگزار ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور جس نے تمہیں ہر چیز میں سے دیا جو تم نے مانگا اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو شمار کرنا چاہو تو شمار نہیں کر سکتے بے شک انسان بڑا ظالم اور بڑا ناشکرا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And He giveth you of all that ye ask for. But if ye count the favours of Allah, never will ye be able to number them. Verily, man is given up to injustice and ingratitude.

Translated by

Muhammad Sarwar

He has given you everything that you asked Him for. Had you wanted to count the bounties of God, you would not have been able to do it. The human being is unjust and disbelieving.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And He gave you of all that you asked for, and if you [try to] count the blessings of Allah, never will you be able to count them. Verily, man is indeed an extreme wrongdoer, ungrateful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And He gives you of all that you ask Him; and if you count Allah's favors, you will not be able to number them; most surely man is very unjust, very ungrateful.

Translated by

William Pickthall

And He giveth you of all ye ask of Him, and if ye would count the bounty of Allah ye cannot reckon it. Lo! man is verily a wrong-doer, an ingrate.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उसने तुमको हर उस चीज़ में से दिया जो तुमने माँगा, अगर तुम अल्लाह की नेमतों को गिनो तो तुम उनको गिन नहीं सकते, बेशक इंसान बहुत बे-इंसाफ़, बड़ा नाशुक्रा है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو چیز تم نے مانگی تم کو ہر چیز دی اور اللہ تعالیٰ کی نعمتیں اگر (ان کو) شمار کرنے لگو تو شمار میں نہیں لا سکتے (مگر) یہ سچ ہے کہ آدمی بہت ہی بےانصاف بڑا ہی ناشکرا ہے۔ (3) (34)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور تمہیں ہر چیز عطا کی جو تم نے اس سے مانگی اور اگر تم اللہ کی نعمت شمار کرو تو اسے شمار نہیں کرسکو گے۔ یقیناً انسان ظالم اور نا شکرا ہے۔ “ (٣٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جس نے وہ سب کچھ تمہیں دیا جو تم نے مانگا۔ اگر تم اللہ کی نعمتوں کا شمار کرنا چاہو تو نہیں کرسکتے۔ حقیقت یہ ہے کہ انسان بڑا ہی بےانصاف اور ناشکرا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور تم نے اس سے جو کچھ مانگا تم کو اس سب میں سے عطا فرما دیا اور اگر تم اللہ کی نعمت کو شمار کرو تو شمار نہیں کرسکتے بلاشبہ انسان بڑا بےانصاف ہے بڑا ہی ناشکرا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور دیا تم کو ہر چیز میں سے جو تم نے مانگی اور اگر گنو احسان اللہ کے نہ پورے کرسکو بیشک آدمی بڑا بےانصاف ہے ناشکرا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو کچھ تم نے طلب کیا اس سب میں سے تم کو اس نے عطا کیا اور اگر تم خدا کی نعمتوں کو شمار کرنا چاہو تو ان کا احاطہ نہیں کرسکتے اس میں کچھ شک نہیں کہ انسان بڑا ناانصاف اور بڑا ہی نا سپاس ہے