VerbPersonal PronounPersonal Pronoun

تُحْصُوهَآ

you will (be able to) count them

تم شمار کرسکتے ان کو

Verb Form 4
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
أَحْصَى
يُحْصِي
أَحْصِ
مُحْصٍ
مُحْصًی
إِحْصَاء
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلْاِحْصَائُ: (افعال) کے معنیٰ عدد کو حاصل کرنا، کہا جاتا ہے اَحْصَیت کَذَا: میں نے اسے شمار کیا۔ اصل میں یہ لفظ حَصًی (کنکریوں) سے مشتق ہے اور اس سے گننے کا معنی اس لئے لیا گیا ہے کہ عرب لوگ گنتی میں کنکریوں پر اس طرح اعتماد کرتے تھے جس طرح ہم انگلیوں پر کرتے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے: (وَ اَحۡصٰی کُلَّ شَیۡءٍ عَدَدًا ) (۷۲:۲۸) یعنی اﷲ تعالیٰ نے ہر چیز کو گن کر رکھا ہے۔ اور اس کا حاطہ کئے ہوئے ہے۔ ایک حدیث میں ہے(1) (۸۵) مَنْ اَحْصَاھَا دَخَلَ الْجَنَّۃَ کہ جو شخص ان (اسمائے حسنیٰ) کا احصاء کرلے گا (یعنی یاد کرلے گا) وہ جنت میں داخل ہوگا۔ نیز آنحضرت ﷺ نے فرمایا (2) : (۸۶) نَفْسٌ تُنْجِیْھَا خَیْرٌلَّکَ مِنْ اِمَارَۃٍ لَّا تُحْصِیْھا کہ ایک جان کو ہلاکت سے بچا لینا اس امارت سے بہتر ہے جسے تم نباہ نہ سکو۔ قرآن پاک میں ہے: (عَلِمَ اَنۡ لَّنۡ تُحۡصُوۡہُ ) (۷۳:۲۰) اس نے معلوم کیا کہ تم اس کو نباہ نہ سکو گے۔ ایک اور روایت میں ہے (3) (۸۷) اِسْتَقِیْمُوْا وَلَنْ تُحْصُوْا کہ سیدھے رہو اور تم پوری طرح استقامت حاصل نہیں کرسکو گے۔ استقامت کے احصاء اور تحصیل کے متعذر اور مشکل ہونے کی وجہ یہ ہے کہ حق صرف ایک ہے اور باطل کی بے شمار قسمیں ہیں۔ بلکہ حق کی مثال بنسبت باطل کے دائرہ کے اجزاء ہیں ایک نقطہ کی ہے یا کسی ہدف میں نشانہ لگانے کی جگہ کی ہے۔ اس لئے اسے حاصل کرنا نہایت کٹھن کام ہے اسی معنیٰ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے آنحضرت ﷺ نے فرمایا: (4) : (۸۸) مجھے سورۂ ہود اور اس کی مثل دوسری سورتوں نے بوڑھا کردیا تو صحابہ نے عرض کہ کہ ان میں کونسی آیت ہے جس نے آپ ﷺ کو بوڑھا کردیا تو آنحضرت ﷺ نے فرمایا: (فَاسۡتَقِمۡ کَمَاۤ اُمِرۡتَ ) (۱۱:۱۱۲) ہے۔ یعنی جیساکہ تمہیں حکم دیا گیا ہے اس کے مطابق پوری استقامت سے رہو۔ اہل لغت نے یہاں لَنْ تُحْصُوْا کے معنیٰ لَاتُحْصُوْا ثَوابَہٗ کئے ہیں۔ یعنی تم اس ثواب کو شمار میں نہیں لاسکو گے۔

Lemma/Derivative

11 Results
أَحْصَى
Surah:14
Verse:34
تم شمار کرسکتے ان کو
you will (be able to) count them
Surah:16
Verse:18
تم شمار کرسکتے ان کا
you could enumerate them
Surah:18
Verse:12
زیادہ گننے والا ہے
best calculated
Surah:18
Verse:49
اس نے گھیر رکھا ہے اس کو/ شمار کر رکھا ہے اس کو
has enumerated it?"
Surah:19
Verse:94
اس نے گھیر رکھا ہے ان کو
He has enumerated them
Surah:36
Verse:12
شمار کررکھا ہے ہم نے اس کو
We have enumerated it
Surah:58
Verse:6
گن رکھا ہے اس کو
Allah has recorded it
Surah:65
Verse:1
اور شمار کرو۔ گن لو
and keep count
Surah:72
Verse:28
اور اس نے گن رکھا ہے
and He takes account
Surah:73
Verse:20
تم شمار کرسکتے ہیں اس کو
you count it