Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 45

سورة النحل

اَفَاَمِنَ الَّذِیۡنَ مَکَرُوا السَّیِّاٰتِ اَنۡ یَّخۡسِفَ اللّٰہُ بِہِمُ الۡاَرۡضَ اَوۡ یَاۡتِیَہُمُ الۡعَذَابُ مِنۡ حَیۡثُ لَا یَشۡعُرُوۡنَ ﴿ۙ۴۵﴾

Then, do those who have planned evil deeds feel secure that Allah will not cause the earth to swallow them or that the punishment will not come upon them from where they do not perceive?

بدترین داؤ پیچ کرنے والے کیا اس بات سے بے خوف ہوگئے ہیں کہ اللہ تعالٰی انہیں زمین میں دھنسا دے یا ان کے پاس ایسی جگہ سے عذاب آجائے جہاں کا انہیں وہم وگمان بھی نہ ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَفَاَمِنَ
کیا پھر بےخوف ہوگئے
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
مَکَرُوا
چالیں چلیں
السَّیِّاٰتِ
بری
اَنۡ
کہ
یَّخۡسِفَ
دھنسا دے
اللّٰہُ
اللہ
بِہِمُ
انہیں
الۡاَرۡضَ
زمین میں
اَوۡ
یا
یَاۡتِیَہُمُ
آجائے ان کے پاس
الۡعَذَابُ
عذاب
مِنۡ حَیۡثُ
جہاں سے
لَایَشۡعُرُوۡنَ
نہیں وہ شعور رکھتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَفَاَمِنَ
تو کیا با لکل ہی بےخوف ہیں
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جنہوں نے
مَکَرُوا
تدبیریں کیں
السَّیِّاٰتِ
بری
اَنۡ
یہ کہ
یَّخۡسِفَ
دھنسا دے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
بِہِمُ
انہیں
الۡاَرۡضَ
زمین میں
اَوۡ
یا
یَاۡتِیَہُمُ
آ جائےان پر
الۡعَذَابُ
عذاب
مِنۡ حَیۡثُ
جہاں سے
لَایَشۡعُرُوۡنَ
وہ سوچتے ہی نہ ہوں
Translated by

Juna Garhi

Then, do those who have planned evil deeds feel secure that Allah will not cause the earth to swallow them or that the punishment will not come upon them from where they do not perceive?

بدترین داؤ پیچ کرنے والے کیا اس بات سے بے خوف ہوگئے ہیں کہ اللہ تعالٰی انہیں زمین میں دھنسا دے یا ان کے پاس ایسی جگہ سے عذاب آجائے جہاں کا انہیں وہم وگمان بھی نہ ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو لوگ بری چالیں چل رہے ہیں کیا وہ اس بات سے بےخوف ہوگئے ہیں کہ اللہ انھیں زمین میں دھنسا دے یا ایسی جگہ سے ان پر عذاب آجائے جہاں سے آنے کا انھیں وہم و گمان بھی نہ ہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

توکیاوہ لوگ جنہوں نے بُری تدبیریں کیں بالکل ہی بے خوف ہیں کہ اﷲ تعالیٰ انہیں زمین میں دھنسادے ؟یاان پر عذاب وہاں سے آ جائے جہاں سے وہ سوچتے ہی نہ ہوں

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Do they who contrive evil plots feel immune from that Allah makes the earth cave in with them, or from that the punishment comes to them from where they would not perceive,

سو کیا نڈر ہوگئے وہ لوگ جو برے فریب کرتے ہیں اس سے کہ دھنسا دیوے اللہ ان کو زمین میں یا آپہنچے ان پر عذاب جہاں سے خبر نہ رکھتے ہوں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو کیا بےخوف ہوگئے ہیں وہ لوگ جنہوں نے بری چالیں چلیں اس بات سے کہ اللہ انہیں زمین میں دھنسا دے یا (انہیں یہ خوف بھی نہیں رہا کہ) ان پر آدھمکے کوئی عذاب جہاں سے انہیں گمان تک نہ ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do those who have been devising evil plans (against the mission of the Messenger) feel secure that Allah will not cause the earth to swallow them up or that chastisement will not come upon them from a direction that they will not even be able to imagine;

پھر کیا وہ لوگ جو ﴿دعوت پیغمبر کے مخالف ہیں﴾ بدتر سے بدتر چالیں چل رہے ہیں اس بات سے بالکل ہی بے خوف ہو گئے ہیں کہ اللہ ان کو زمین میں دھنسا دے ، یا ایسے گوشے سے ان پر عذاب لے آئے جدھر سے اس کے آنے کا ان کو وہم و گمان تک نہ ہو ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تو کیا وہ لوگ جو برے برے منصوبے بنا رہے ہیں اس بات سے بالکل بے خوف ہوگئے ہیں کہ اللہ انہیں زمین میں دھنسا دے ، یا ان پر عذاب ایسی جگہ سے آپڑے کہ انہیں احساس تک نہ ہو؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اس لئے کہ اوہ خود بھی) غور کریں کیا جو لوگ برے برے مگر کر رہے ہیں اور آنحضرت کو تکلیف پہنچانا چاہتے ہیں) ان کو یہ ڈر نہیں ہے کہ اللہ ان کو زمین میں دھنسا مارے (جیسے قارون کو دھنسا مارا) یا جدھر سے ان کو خیال بھی نہ ہو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو لوگ بری تدبیریں کرتے ہیں تو کیا وہ اس بات سے بےفکر ہیں کہ اللہ ان کو زمین میں دھنسا دیں یا ان پر (ایسی طرف سے) عذاب آجائے جہاں سے ان کو گمان بھی نہ ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ لوگ جو بدترین تدبیریں کرتے ہیں کیا وہ اس سے بےفکر ہوگئے کہ اللہ ان کو زمین میں دھنسا دے یا ایسی جگہ سے ان پر عذاب لے آئے جہاں سے ان کو خبر ہی نہ ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا جو لوگ بری بری چالیں چلتے ہیں اس بات سے بےخوف ہیں کہ خدا ان کو زمین میں دھنسا دے یا (ایسی طرف سے) ان پر عذاب آجائے جہاں سے ان کو خبر ہی نہ ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Feel then they secure who have plctted vices that Allah will not sink them into the earth or that the torment may come upon them whence they perceive not?

کیا وہ لوگ جو بڑے بڑے منصوبے باندھتے رہتے ہیں اس امر سے بےفکر ہوگئے ہیں کہ اللہ انہیں زمین میں دھنسا دے یا ان پر عذاب ایسے موقع سے آپڑے کہ انہیں گمان بھی نہ ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا وہ لوگ جو بری بری چالیں چل رہے ہیں ، اس بات سے نچنت ہیں کہ اللہ ان کے سمیت زمین کو دھنسا دے یا ان پر عذاب وہاں سے آدھمکے ، جہاں سے ان کو گمان بھی نہ ہو؟

Translated by

Mufti Naeem

تو کیا جو لوگ ( اسلام اور پیغمبراسلام کے خلاف ) بُرے بُرے منصوبے بناتے ہیں اس بات سے مطمئن ہیں کہ ( کہیں ) اللہ ( تعالیٰ ) انہیں زمین میں دھنسا دے یا ( اس طرح ) ان پر عذاب آجائے کہ انہیں ( اس طرح کے عذاب کا ) وہم وگمان ہی نہ ہو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا جو لوگ بری بری چالیں چلتے ہیں اس بات سے بےخوف ہیں کہ اللہ ان کو زمین میں دھنسا دے یا ایسی طرف سے ان پر عذاب آجائے جہاں سے ان کو خبر ہی نہ ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تو کیا وہ لوگ جو بری چالیں چلتے ہیں (حق اور اہل حق کے خلاف، کیا وہ نڈر اور) بےخوف ہوگئے اس بات سے کہ اللہ دھنسا دے ان کو زمین میں ؟ یا آپہنچے ان پر عذاب جہاں سے اس کے آنے کا ان کو وہم و گمان بھی نہ ہو،

Translated by

Noor ul Amin

جو لوگ بری چالیں چل رہے ہیں کیا وہ بے خوف ہوگئے ہیں کہ اللہ انہیں زمین میں دھنسادے یاایسی جگہ سے ان پر عذاب بھیجے جہاں سے انہیں وہم وگمان بھی نہ ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو کیا جو لوگ بڑے مکر کرتے ہیں ( ف۹٤ ) اس سے نہیں ڈرتے کہ اللہ انھیں زمین میں دھنسادے ( ف۹۵ ) یا انھیں وہاں سے عذاب آئے جہاں سے انھیں خبر نہ ہو ، ( ف۹٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا وہ بُرے مکر و فریب کرنے والے لوگ اس بات سے بے خوف ہو گئے ہیں کہ اللہ انہیں زمین میں دھنسا دے یا ( کسی ) ایسی جگہ سے ان پر عذاب بھیج دے جس کا انہیں کوئی خیال بھی نہ ہو

Translated by

Hussain Najfi

کیا وہ لوگ جو ( پیغمبر ( ص ) کے خلاف ) بری تدبیریں اور ترکیبیں کر رہے ہیں وہ اس بات سے مطمئن ہوگئے ہیں کہ اللہ انہیں زمین میں دھنسا دے یا ان پر ایسے موقع سے عذاب آجائے جہاں سے انہیں وہم و گمان بھی نہ ہو؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Do then those who devise evil (plots) feel secure that Allah will not cause the earth to swallow them up, or that the Wrath will not seize them from directions they little perceive?-

Translated by

Muhammad Sarwar

Can they who have devised evil plans expect to be safe from the command of God to the earth to swallow them up, or from a torment which might strike them from an unexpected direction?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Do then those who devise evil plots feel secure that Allah will not cause them to sink into the earth, or that torment will not seize them from where they do not perceive it

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Do they then who plan evil (deeds) feel secure (of this) that Allah will not cause the earth to swallow them or that punishment may not overtake them from whence they do not perceive?

Translated by

William Pickthall

Are they who plan ill-deeds then secure that Allah will not cause the earth to swallow them, or that the doom will not come on them whence they know not?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या वे लोग जो बुरी तदबीरें कर रहे हैं वे इस बात से बेफ़िक्र हैं कि अल्लाह उनको ज़मीन में धंसा दे या उन पर अज़ाब वहाँ से आए जहाँ से उनको गुमान भी न हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جو لوگ بری بری تدبیریں کرتے ہیں کیا ایسے لوگ پھر بھی اس بات سے بےفکر ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کو زیر زمین دھنسا دے یا ان پر ایسے موقع سے عذاب آ پڑے جہاں سے اس کو گمان بھی نہ ہو۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” تو کیا جن لوگوں نے بری تدبیریں کیں ہیں وہ اس سے بےخوف ہوگئے ہیں کہ اللہ انہیں زمین میں دھنسا دے یا ان پر وہاں سے عذاب آجائے کہ جہاں سے وہ سوچ سکتے نہ ہوں۔ “ (٤٥) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر کیا وہ لوگ جو (دعوت پیغمبر کی مخالفت میں ) بدتر سے بدتر چالیں چل رہے ہیں ، اس بات سے بالکل ہی بےخوف ہوگئے ہیں کہ اللہ ان کو زمین میں دھنسا دے ، یا ایسے گوشے سے ان پر عذاب لے آئے جدھر سے اس کے آنے کا ان کو وہم و گمان تک نہ ہو ،

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جو لوگ بری بری تدبیریں کرتے ہیں کیا اس بات سے بےخوف ہیں کہ اللہ انہیں زمین میں دھنسا دے یا ان کے پاس ایسی جگہ سے عذاب آجائے جہاں سے ان کو گمان بھی نہ ہو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تاکہ وہ غور کریں سو کیا نڈر ہوگئے وہ لوگ جو برے فریب کرتے ہیں اس سے کہ دھنسا دیوے اللہ ان کو زمین میں یا آپہنچے ان پر عذاب جہاں سے خبر نہ رکھتے ہوں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور کیا جو لوگ بد ترین چالیں چلتے رہتے ہیں وہ اس بات سے نڈر ہوگئے ہیں کہ خدا ان کو زمین میں دھنسا دے یا وہ اس بات سے نڈر ہوگئے ہیں کہ ان پر کسی ایسی جگہ سے عذاب آپہنچے جہاں سے انہیں گمان بھی نہ ہو