Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 52

سورة النحل

وَ لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ وَ لَہُ الدِّیۡنُ وَاصِبًا ؕ اَفَغَیۡرَ اللّٰہِ تَتَّقُوۡنَ ﴿۵۲﴾

And to Him belongs whatever is in the heavens and the earth, and to Him is [due] worship constantly. Then is it other than Allah that you fear?

آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اسی کا ہے اور اسی کی عبادت لازم ہے ، کیا پھر تم اس کے سوا اوروں سے ڈرتے ہو؟ ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَہٗ
اور اس کے لیے ہے
مَا
جو کچھ
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین میں ہے
وَلَہُ
اور اسی کے لیے ہے
الدِّیۡنُ
دین
وَاصِبًا
دائمی
اَفَغَیۡرَ اللّٰہِ
کیا پھر غیر اللہ سے
تَتَّقُوۡنَ
تم ڈرتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَہٗ
اور اس کا ہے
مَا
جو
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں ہے
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین میں ہے
وَلَہُ
اور اس کے لیے
الدِّیۡنُ
عبادت
وَاصِبًا
ہمیشہ
اَفَغَیۡرَ
کیا پھر غیر
اللّٰہِ
اللہ تعا لیٰ کے
تَتَّقُوۡنَ
تم ڈرتے ہو
Translated by

Juna Garhi

And to Him belongs whatever is in the heavens and the earth, and to Him is [due] worship constantly. Then is it other than Allah that you fear?

آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اسی کا ہے اور اسی کی عبادت لازم ہے ، کیا پھر تم اس کے سوا اوروں سے ڈرتے ہو؟ ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اسی کا ہے اور اسی کی عبادت لازم ہے۔ پھر کیا تم اللہ کے علاوہ دوسروں سے ڈرتے ہو ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراُسی کاہے جوبھی آسمانوں اور زمین میں ہے عبادت ہمیشہ اسی کے لیے ہے ،کیاپھر غیراﷲسے تم ڈرتے ہو؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And to Him belongs what is in the heavens and the earth and it is only He who deserves obedience as due. Would you, then, fear someone other than Allah?

اور اسی کا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں اور اسی کی عبادت ہے ہمیشہ سو کیا سوائے اللہ کے کسی سے ڈرتے ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اسی کے لیے ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور اسی کے لیے اطاعت ہے ہمیشہ ہمیش تو کیا تم اللہ کے سوا کسی اور کا تقویٰ اختیار کرتے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

His is whatever is in the heavens and the earth, and obedience to Him inevitably pervades the whole universe. Will you, then, hold in awe any other than Allah?

اسی کا ہے وہ سب کچھ جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے ، اور خالصا اسی کا دین ﴿ساری کائنات میں﴾ چل رہا ہے ۔ 44 پھر کیا اللہ کو چھوڑ کر تم کسی اور سے تقوٰی کرو گے؟ 45

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اسی کا ہے ، اور اسی کی اطاعت ہرحال میں لازم ہے ۔ کیا پھر بھی تم اللہ کے سوا اوروں سے ڈرتے ہو؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اسی کا ہے جو کچھ آسمان اور زمین میں ہے اور اسی کی عبادت ہمیشہ قائم ہے (یا اسی کی فرمانبرداری لازم ہے) کیا تم خدا کے سوا دوسرے کسی سے ڈرتے ہو 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور سب کچھ اسی کا ہے جو آسمانوں میں اور زمین میں ہے اور اسی کی عبادت لازم ہے سو کیا تم اللہ کے سوا دوسروں سے ڈرتے ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ اسی کی ملکیت ہے اور اسی کی عبادت و بندگی لازمی ہے۔ پھر کیا تم غیر اللہ سے ڈرتے ہو

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے سب اسی کا ہے اور اسی کی عبادت لازم ہے۔ تو تم خدا کے سوا اوروں سے کیوں ڈرتے ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And His is whatsoever is in the heavens and the earth, and unto Him is obedience due perpetually; will ye then fear any other than Allah?

اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اسی کا دین واجب الاطاعت ہے ۔ تو کیا (پھر بھی) غیر اللہ سے ڈرتے ہو ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور اسی کی اطاعت ہمیشہ لازم ہے ، تو کیا تم غیر اللہ سے ڈرتے ہو؟

Translated by

Mufti Naeem

اورجو کچھ آسمانوں اورزمین میںہے ( سب کاسب ) اسی کاہ ے اورہمیشہ کے لیے اسی کی اطاعت سب پر ضروری ہے تو کیا تم لوگ اللہ ( تعالیٰ ) کے علاوہ کسی اور سے ڈرتے ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب اسی کا ہے اور اسی کی عبادت لازم ہے تو تم اللہ کے سوا اوروں سے کیوں ڈرتے ہو ؟

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اسی (وحدہ، لاشریک) کا ہے وہ سب کچھ جو کہ آسمانوں اور زمین کے اندر (موجود) ہے اور اسی کا حق ہے لازمی اطاعت (و فرمانبرداری) تو کیا پھر بھی تم لوگ اللہ کے سوا اوروں سے ڈرتے ہو ؟

Translated by

Noor ul Amin

آسمانوں اور زمین میںجو کچھ ہے سب اسی کا ہے اور اسی کی عبادت دائمی ہے پھر کیا تم اللہ کے علاوہ دوسروں سے ڈرتے ہو؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور اسی کی فرمانبرداری لازم ہے ، تو اللہ کے سوا کسی دوسرے سے ڈرو گے ، ( ف۱۰۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے ( سب ) اسی کا ہے اور ( سب کے لئے ) اسی کی فرمانبرداری واجب ہے ۔ تو کیا تم غیر اَز خدا ( کسی ) سے ڈرتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

اور اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور اسی کا دین دائمی اور واجب الاطاعت ہے تو کیا تم اللہ کے سوا غیروں سے ڈرتے ہو؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

To Him belongs whatever is in the heavens and on earth, and to Him is duty due always: then will ye fear other than Allah?

Translated by

Muhammad Sarwar

To Him belongs all that is in the heavens and the earth. God's retribution is severe. Should you then have fear of anyone other than God?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

To Him belongs all that is in the heavens and the earth and the religion. Will you then fear any other than Allah

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And whatever is in the heavens and the earth is His, and to Him should obedience be (rendered) constantly; will you then guard against other than (the punishment of) Allah?

Translated by

William Pickthall

Unto Him belongeth whatsoever is in the heavens and the earth, and religion is His for ever. Will ye then fear any other than Allah?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उसी का है जो कुछ आसमानों और ज़मीन में है, और उसी की इताअत है हमेशा, तो क्या तुम अल्लाह के सिवा औरों से डरते हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اسی کی (ملک) ہیں سب کچھ چیزیں جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہیں اور لازمی طور اطاعت بجا لانا اسی کا حق ہے (9) تو کیا پھر بھی اللہ کے سوا اوروں سے ڈرتے رہو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے۔ عبادت ہمیشہ اسی کی ہے پھر کیا اللہ کے سوا ڈرتے ہو۔ “ (٥٢) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس کا ہے وہ سب کچھ جو آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے ، اور خالصتاً اسی کا دین (ساری کائنات میں ) چل رہا ہے ۔ پھر کیا اللہ کو چھوڑ کر تم کسی اور سے تقویٰ کرو گے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اسی کے لیے ہے جو آسمانوں میں ہے اور زمین میں ہے، اور فرمانبرداری کرنا صرف اسی کا حق ہے، کیا تم اللہ کے سوا کسی سے ڈرتے ہو ؟

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اسی کا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں اور اسی کی عبادت ہے ہمیشہ سو کیا سوائے اللہ کے کسی سے ڈرتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو کچھ آسمانوں میں اور زمین میں ہے رب اسی کی ملک ہے اور دائمی طور پر وہی عبادت کا مستحق ہے تو کیا اس پر بھی تم سوائے خدا کے اوروں سے ڈرتے ہو