Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 62

سورة بنی اسراءیل

قَالَ اَرَءَیۡتَکَ ہٰذَا الَّذِیۡ کَرَّمۡتَ عَلَیَّ ۫ لَئِنۡ اَخَّرۡتَنِ اِلٰی یَوۡمِ الۡقِیٰمَۃِ لَاَحۡتَنِکَنَّ ذُرِّیَّتَہٗۤ اِلَّا قَلِیۡلًا ﴿۶۲﴾

[Iblees] said, "Do You see this one whom You have honored above me? If You delay me until the Day of Resurrection, I will surely destroy his descendants, except for a few."

اچھا دیکھ لے اسے تو نے مجھ پر بزرگی تو دی ہے لیکن اگر مجھے بھی قیامت تک تو نے ڈھیل دی تو میں اس کی اولاد کو بجز بہت تھوڑے لوگوں کے ، اپنے بس میں کرلوں گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
اَرَءَیۡتَکَ
کیا دیکھا تو نے
ہٰذَا
یہ
الَّذِیۡ
جسے
کَرَّمۡتَ
عزت دی تو نے
عَلَیَّ
مجھ پر
لَئِنۡ
البتہ اگر
اَخَّرۡتَنِ
مہلت دی تو نے مجھے
اِلٰی یَوۡمِ الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے دن تک
لَاَحۡتَنِکَنَّ
البتہ میں ضرور قابو میں کرلوں گا
ذُرِّیَّتَہٗۤ
اس کی اولاد کو
اِلَّا
مگر
قَلِیۡلًا
بہت تھوڑے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
اَرَءَیۡتَکَ
کیا دیکھا تو نے
ہٰذَا
یہ
الَّذِیۡ
جسکو
کَرَّمۡتَ
فضیلت دی تو نے
عَلَیَّ
مجھ پر
لَئِنۡ
یقیناً اگر
اَخَّرۡتَنِ
مہلت دے گا تو مجھے
اِلٰی یَوۡمِ الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے دن تک
لَاَحۡتَنِکَنَّ
ضرور میں جڑ سے اکھاڑ پھینکوں گا
ذُرِّیَّتَہٗۤ
اس کی پوری نسل کو
اِلَّا
سوائے
قَلِیۡلًا
بہت تھوڑے(لوگوں کے)
Translated by

Juna Garhi

[Iblees] said, "Do You see this one whom You have honored above me? If You delay me until the Day of Resurrection, I will surely destroy his descendants, except for a few."

اچھا دیکھ لے اسے تو نے مجھ پر بزرگی تو دی ہے لیکن اگر مجھے بھی قیامت تک تو نے ڈھیل دی تو میں اس کی اولاد کو بجز بہت تھوڑے لوگوں کے ، اپنے بس میں کرلوں گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر کہنے لگا : بھلا دیکھو ! یہ شخص جسے تو نے مجھ پر بزرگی دی ہے۔ اگر تو مجھے روز قیامت تک مہلت دے دے تو میں چند لوگوں کے سوا اس کی تمام تر اولاد کی بیخ کنی کر دوں گا ۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُس نے کہا:کیا تونے دیکھایہ شخص جس کوتو نے مجھ پرفضیلت دی ہے؟یقینااگرتومجھے قیامت کے دن تک مہلت دے گا توبہت تھوڑے لوگوں کے سوااس کی پوری نسل کو ہرصورت جڑ سے اُکھاڑ پھینکوں گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He added, &Tell me, this one whom You have honoured above me; if You give me respite till the Doomsday, I shall subdue his progeny, except a few of them.|"

کہنے لگا بھلا دیکھ لو یہ شخص جس کو تو نے مجھ سے بڑھا دیا اگر تو مجھ کو ڈھیل دیوے قیامت کے دن تک تو میں اس کی اولاد کو ڈھانٹی دے لوں مگر تھوڑے سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اس نے (مزید) کہا کہ ذرا دیکھ تو اس کو جس کو تو نے مجھ پر فضیلت دی ہے اگر تو مجھے مہلت دے دے قیامت کے دن تک تو میں اس کی پوری نسل کو قابو میں کر کے چھوڑوں گا سوائے بہت تھوڑے سے لوگوں کے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

“ پھر وہ بولا” دیکھ تو سہی ، کیا یہ اس قابل تھا کہ تو نے اسے مجھ پر فضیلت دی؟ اگر تو مجھے قیامت کے دن تک مہلت دے تو میں اس کی پوری نسل کی بیخ کنی کر ڈالوں75 ، بس تھوڑے ہی لوگ مجھ سے بچ سکیں گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہنے لگا : بھلا بتاؤ یہ ہے وہ مخلوق جسے تو نے میرے مقابلے میں عزت بخشی ہے ۔ اگر تو نے مجھے قیامت کے دن تک مہلت دی تو میں اس کی اولاد میں سے تھوڑے سے لوگوں کو چھوڑ کر باقی سب کے جبڑوں میں لگام ڈالوں گا ۔ ( ٣٤ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کہنے لگا بتلا تو سہی تو نے جو اس کو (آدم کو) مجھ پر بزرگی دی (تو کیوں بزرگی دی) اگر مجھ کو قیامت تک تو مہلت دے تو میں ضرور اس کی اولاد کی جڑ کاٹ ڈالوں گا مگر تھوڑے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کہنے لگا بھلا دیکھیں تو یہی ہے وہ جس کو آپ نے مجھ پر فضیلت بخشی ہے اگر آپ مجھے قیامت کے دن تک مہلت دے دیں تو میں ضرور تھوڑے لوگوں کے سوا ان کی اولاد کو تباہ کرتا رہوں گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بھلا بتائیے کیا (یہ اس قابل تھا) کہ اس کو میرے اوپر فضیلت (عزت) دی جائے۔ اگر تو مجھے قیامت کے دن تک مہلت دے دے تو سوائے کچھ لوگوں کے سب کو جڑ سے اکھاڑ پھینکوں گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اور از راہ طنز) کہنے لگا کہ دیکھ تو یہی وہ ہے جسے تو نے مجھ پر فضیلت دی ہے۔ اگر تو مجھ کو قیامت کے دن تک مہلت دے تو میں تھوڑے سے شخصوں کے سوا اس کی (تمام) اولاد کی جڑ کاٹتا رہوں گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

lblis said; bethinkest Thou: This one whom Thou hast honoured above me- if Thou deferrest me till the Day of Judgment, shall surely seize his progeny save a few.

(اور) وہ بولا بھلا دیکھ تو یہ شخص جس کو تو نے مجھ پر فوقیت دے رکھی ہے اگر تو نے مجھے مہلت دے دی روز قیامت تک تو میں اس کی (ساری) اولاد کو اپنے بس میں کرلوں گا بجز ایک قدرے قلیل (گروہ کے) ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس نے کہا: ذرا دیکھ تو اس کو جس کو تو نے مجھ پر عزت بخشی ہے ، اگر تونے مجھے روزِ قیامت تک مہلت دے دی تو میں ، ایک قدرے قلیل کے سوا ، اس کی ساری ذریت کو چٹ کر جاؤں گا!

Translated by

Mufti Naeem

اس نے ( طنز کرتے ہوئے ) کہا کہ آپ ہی بتلائیے کہ ( یہی ہے وہ ) جسے آپ نے مجھ پر فضیلت عطا فرمائی ہے اگر آپ مجھ کو قیامت تک مہلت دیں تو میں سوائے چند لوگوں کے اس کی تمام اولاد کو ( پوری طرح ) ضروربالضرور اپنے قابو میں کرلوں گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(اور طنزیہ) کہنے لگادیکھو تو یہی وہ ہے جسے تو نے مجھ پر فضیلت دی ہے اگر تو مجھ کو قیامت کے دن تک کی مہلت دے تو میں کچھ لوگوں کے سوا اس کی اولاد کی جڑ کاٹتا رہوں گا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مزید کہا کہ بھلا دیکھ تو سہی، یہ جس کو تو نے مجھ پر فوقیت دی ہے اگر تو نے مجھے مہلت دے دی قیامت کے دن تک، تو میں جڑ نکال کر رکھ دوں گا اس کی سب نسل کی، بجز تھوڑے سے لوگوں کے

Translated by

Noor ul Amin

کہا بھلادیکھ جسے تونے مجھ پر ( آدم کو ) فوقیت دی ہے ، اگرتومجھے یوم قیامت تک مہلت دے تو میں چند لوگوں کے سوا اس کی تمام تراولادکولگام ڈالے رکھوں گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بولا ( ف۱۳۵ ) دیکھ تو جو یہ تو نے مجھ سے معزز رکھا ( ف۱۳٦ ) اگر تو نے مجھے قیامت تک مہلت دی تو ضرور میں اس کی اولاد کو پیس ڈالوں گا ( ف۱۳۷ ) مگر تھوڑا ( ف۱۳۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اور شیطان یہ بھی ) کہنے لگا: مجھے بتا تو سہی کہ یہ وہ شخص ہے جسے تو نے مجھ پر فضیلت دی ہے ( آخر اس کی کیا وجہ ہے؟ ) اگر تو مجھے قیامت کے دن تک مہلت دے دے تو میں اس کی اولاد کو سوائے چند افراد کے ( اپنے قبضہ میں لے کر ) جڑ سے اکھاڑ دوں گا

Translated by

Hussain Najfi

نیز اس نے کہا بھلا مجھے بتا تو سہی یہ شخص جس کو تو نے مجھ پر فضیلت دی ہے ( آخر کیوں افضل ہے ) اگر تو مجھے قیامت کے دن تک مہلت دے دے تو میں چند افراد کے سوا اس کی پوری اولاد کی بیخ کنی کر ڈالوں گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He said: "Seest Thou? this is the one whom Thou hast honoured above me! If Thou wilt but respite me to the Day of Judgment, I will surely bring his descendants under my sway - all but a few!"

Translated by

Muhammad Sarwar

He continued, "Remember, this one whom you have honored more than me I shall bring him and most of his offspring under my sway if you will give me respite until the Day of Judgment."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He said: "See this one whom You have honored above me, if You give me respite to the Day of Resurrection, I will surely, seize and mislead his offspring, all but a few!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: Tell me, is this he whom Thou hast honored above me? If Thou shouldst respite me to the day of resurrection, I will most certainly cause his progeny to perish except a few.

Translated by

William Pickthall

He said: Seest Thou this (creature) whom Thou hast honoured above me, if Thou give me grace until the Day of Resurrection I verily will seize his seed, save but a few.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उसने कहाः ज़रा देख! यह शख़्स जिसको तूने मुझ पर इज़्ज़त दी है, अगर तू मुझको क़यामत के दिन तक मोहलत दे तो मैं थोड़े लोगों के सिवा उसकी तमाम औलाद को खा जाऊँगा।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کہنے لگا کہ اس شخص کو جو آپ نے مجھ پر فوقیت دی ہے تو بھلا بتلائیے تو خیر اگر آپ نے مجھ کو قیامت کے زمانہ تک مہلت دے دی تو میں (بھی) بجز قدرے قلیل لوگوں کے اس کی تمام اولاد کو اپنے بس میں کروں گا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس نے کہا دیکھ جسے تو نے مجھ پر عزت بخشی ہے اگر تو مجھے قیامت تک مہلت دے تو میں چند لوگوں کے سوا اس کی اولاد کو اپنے چنگل میں پھنسائے رکھوں گا۔ “ (٦٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر بولا : دیکھ تو سہی ، کیا یہ اس قابل تھا کہ تو نے اسے مجھ پر فضیلت دی ؟ اگر تو مجھے قیامت کے دن تک مہلت دے تو میں اس کی پوری نسل کی بیخ کنی کر ڈالوں ، بس تھوڑے ہی لوگ مجھ سے بچ سکیں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اس نے کہا کہ آپ ہی بتائیے یہ جسے آپ نے مجھ پر فوقیت دی ہے اگر آپ نے مجھے قیامت کے دن تک مہلت دے دی تو میں تھوڑے سے افراد کے علاوہ اس کی پوری ذریت کو اپنے قابو میں کروں گا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہنے لگا بھلا دیکھ تو یہ شخص جس کو تو نے مجھ سے بڑھا دیا اگر تو مجھ کو ڈھیل دیوے قیامت کے دن تک تو میں اس کی اولاد کو ڈھانٹی دے لوں مگر تھوڑے سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ابلیس نے یہ بھی کہا یہ شخص جس کو تو نے مجھ پر فضیلت دی ہے بھلا یہ تو بتائو کہ اس میں کون سی فضیلت ہے اگر تو نے مجھ کو قیامت کے دن تک زندہ رہنے کا موقعہ دیدیا۔ تو اس کی تمام اولاد کو بجز تھوڑنے آدمیوں کے اپنے بس میں کرلوں گا۔