Surat ul Kaahaf

Surah: 18

Verse: 47

سورة الكهف

وَ یَوۡمَ نُسَیِّرُ الۡجِبَالَ وَ تَرَی الۡاَرۡضَ بَارِزَۃً ۙ وَّ حَشَرۡنٰہُمۡ فَلَمۡ نُغَادِرۡ مِنۡہُمۡ اَحَدًا ﴿ۚ۴۷﴾

And [warn of] the Day when We will remove the mountains and you will see the earth prominent, and We will gather them and not leave behind from them anyone.

اور جس دن ہم پہاڑوں کو چلائیں گے اور زمین کو تو صاف کھلی ہوئی دیکھے گا اور تمام لوگوں کو ہم اکٹھا کریں گے ان میں سے ایک کو بھی باقی نہ چھوڑیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَیَوۡمَ
اور جس دن
نُسَیِّرُ
ہم چلائیں گے
الۡجِبَالَ
پہاڑوں کو
وَتَرَی
اور آپ دیکھیں گے
الۡاَرۡضَ
زمین کو
بَارِزَۃً
کھلی ہوئی/عیاں
وَّحَشَرۡنٰہُمۡ
اور اکٹھا کرلیں گے ہم انہیں
فَلَمۡ
پھر نہیں
نُغَادِرۡ
ہم چھوڑ دیں گے
مِنۡہُمۡ
ان میں سے
اَحَدًا
کسی ایک کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَیَوۡمَ
اور جس دن
نُسَیِّرُ
ہم چلائیں گے
الۡجِبَالَ
پہاڑوں کو
وَتَرَی
اور آپ دیکھیں گے
الۡاَرۡضَ
زمین کو
بَارِزَۃً
بالکل صاف میدان
وَّحَشَرۡنٰہُمۡ
اور ہم جمع کریں گے ان کو
فَلَمۡ نُغَادِرۡ
چنانچہ ہم نہیں چھوڑیں گے
مِنۡہُمۡ
ان میں سے
اَحَدًا
کسی ایک کو
Translated by

Juna Garhi

And [warn of] the Day when We will remove the mountains and you will see the earth prominent, and We will gather them and not leave behind from them anyone.

اور جس دن ہم پہاڑوں کو چلائیں گے اور زمین کو تو صاف کھلی ہوئی دیکھے گا اور تمام لوگوں کو ہم اکٹھا کریں گے ان میں سے ایک کو بھی باقی نہ چھوڑیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جس دن ہم پہاڑوں کو چلائیں گے اور آپ زمین کو بالکل چٹیل اور ہموار دیکھیں گے اور ہم لوگوں کو جمع کریں گے تو ان میں سے کسی کو بھی باقی نہیں چھوڑیں گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جس دن ہم پہاڑوں کوچلائیں گے اورآپ زمین کوبالکل صاف میدان دیکھیں گے اورہم ان سب کوجمع کریں گے،چنانچہ ہم ان میں سے کسی کونہ چھوڑیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And (visualize) the Day We shall make mountains move and you see the earth exposed and We shall gather them together so as not to leave a single one of them.

اور جس دن ہم چلائیں پہاڑ اور تو دیکھے زمین کو کھلی ہوئی اور گھیر بلائیں ہم ان کو پھر نہ چھوڑیں ان میں سے ایک کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جس دن ہم چلائیں گے پہاڑوں کو اور تم دیکھو گے زمین کو صاف چٹیل اور ہم سب کو جمع کرلیں گے اور ان میں سے کسی ایک کو بھی نہیں چھوڑیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Bear in mind the Day when We shall set the mountains in motion and you will find the earth void and bare. On that Day We shall muster all men together, leaving none of them behind.

فکر اس دن کی ہونی چاہیے جب کہ ہم پہاڑوں کو چلائیں گے ، 42 اور تم زمین کو بالکل برہنہ پاؤ گے ، 43 اور ہم تمام انسانوں کو اس طرح گھیر کر جمع کریں گے کہ ﴿اگلوں پچھلوں میں سے﴾ ایک بھی نہ چھوٹے گا ، 44

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اس دن کا دھیان رکھو ) جس دن ہم پہاڑوں کو چلائیں گے ۔ ( ٢٧ ) اور تم زمین کو دیکھو گے کہ وہ کھلی پڑی ہے ، ( ٢٨ ) اور ہم ان سب کو گھیر کر اکٹھا کردیں گے ، اور ان میں سے کسی ایک کو بھی نہیں چھوڑیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے پیغمبر) وہ دن یاد کر جس دن ہم پہاڑوں کو سرکار دیں گے 3 اور زمین کو دیکھے گا کھلا میدان 4 اور سب لوگوں کو ہم اکٹھا کریں گے تو ان میں سے ہم کسی کو چھوڑ نہ دیں گے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جس دن ہم پہاڑوں کو چلائیں گے (ہٹا دیں گے) اور تم زمین کو ایک کھلا میدان دیکھو گے اور ان (لوگوں) کو ہم جمع کریں گے تو ان میں سے کسی کو بھی نہیں چھوڑیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(کیسا ہیبت ناک دن ہوگا) جب ہم پہاڑوں کو چلائیں گے۔ اور تم زمین کو کھلا ہوا دیکھو گے۔ پھر ہم سب کو اس طرح گھیر لائیں گے کہ کوئی چھوٹنے نہ پائے گا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جس دن ہم پہاڑوں کو چلائیں گے اور تم زمین کو صاف میدان دیکھو گے اور ان (لوگوں کو) ہم جمع کرلیں گے تو ان میں سے کسی کو بھی نہیں چھوڑیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And beware a Day whereon we will make the mountains to pass, and thou wilt see the earth away plain, and We shall gather them, and We shall leave of them not one.

اور وہ دن (یاد رکھنے کے قابل ہے) جب ہم پہاڑوں کو ہٹا دیں گے اور تو زمین کو دیکھے گا کہ کھلا میدان ہے ۔ اور ہم ان (سب) کو جمع کردیں گے اور ان میں سے کسی کو بھی نہ چھوڑیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

( اس دن کا خیال کرو ) جس دن ہم پہاڑوں کو چلا دیں گے اور تم زمین کو دیکھو گے کہ بالکل عریاں ہوگئی ہے اور ہم ان کو اکٹھا کریں گے تو ان میں سے کسی کو چھوڑیں گے نہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جس دن ہم پہاڑوں کو ( ان کی جگہ سے ہٹاکر ) چلادیں گے اور ( اے مخاطب ) تو زمین کو دیکھے گا کہ وہ کھلا میدان ہے اور ہم ان ( سب لوگوں ) کو جمع کرلیں گے پس ان میں سے کسی ( ایک ) کو بھی نہیں چھوڑیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جس دن ہم پہاڑوں کو چلائیں گے اور تم زمین کو صاف میدان دیکھو گے اور ان لوگوں کو ہم جمع کرلیں گے تو ان میں سے کسی کو بھی نہیں چھوڑیں گے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (یاد کرو اے لوگو، اس دن کو کہ) جس دن چلا دیں گے ہم ان (بھاری بھرکم اور فلک بوس) پہاڑوں کو، اور تم بالکل کھلا (اور برہنہ) دیکھو گے اس زمین کو، (ایک چٹیل میدان کی شکل میں) اور اکٹھا کر لائیں گے ہم ان سب کو اس طور پر کہ ان میں سے کسی کو بھی نہیں چھوڑیں گے،

Translated by

Noor ul Amin

اور جس دن ہم پہاڑوں کو چلائیں گے اور آپ زمین کو بالکل چٹیل میدان دیکھیں گے اور ہم لوگوں کو جمع کریں گے کسی کو بھی نہیں چھوڑیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جس دن ہم پہاڑوں کو چلائیں گے ( ف۱۰۰ ) اور تم زمین کو صاف کھلی ہوئی دیکھو گے ( ف۱۰۱ ) اور ہم انھیں اٹھائیں گے ( ف۱۰۲ ) تو ان میں سے کسی کو نہ چھوڑیں گے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ دن ( قیامت کا ) ہوگا جب ہم پہاڑوں کو ( ریزہ ریزہ کر کے فضا میں ) چلائیں گے اور آپ زمین کو صاف میدان دیکھیں گے ( اس پر شجر ، حجر اور حیوانات و نباتات میں سے کچھ بھی نہ ہوگا ) اور ہم سب انسانوں کو جمع فرمائیں گے اور ان میں سے کسی کو ( بھی ) نہیں چھوڑیں گے

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ دن ( یاد کرو ) جب ہم پہاڑوں کو چلائیں گے اور تم زمین کو دیکھوگے کہ وہ کھلا ہوا میدان ہے اور ہم اس طرح سب لوگوں کو جمع کریں گے کہ کسی ایک کو بھی نہیں چھوڑیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

One Day We shall remove the mountains, and thou wilt see the earth as a level stretch, and We shall gather them, all together, nor shall We leave out any one of them.

Translated by

Muhammad Sarwar

On the day when We will cause the mountains to travel around and the earth to turn into a levelled plain, We will also bring all human beings together. No one will be left behind.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (remember) the Day We shall cause the mountains to pass away, and you will see the earth as a levelled plain, and We shall gather them so that We will leave not one of them behind.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And the day on which We will cause the mountains to pass away and you will see the earth a levelled plain and We will gather them and leave not any one of them behind.

Translated by

William Pickthall

And (bethink you of) the Day when we remove the hills and ye see the earth emerging, and We gather them together so as to leave not one of them behind.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जिस दिन हम पहाड़ों को चलाएँगे और तुम धरती को बिलकुल नग्न देखोगे और हम उन्हें इकट्ठा करेंगे तो उन में से किसी एक को भी न छोड़ेंगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اس دن کو یاد کرنا چاہیئے جس دن ہم پہاڑوں کو ہٹا دیں گے اور آپ زمین کو دیکھیں گے کہ کھلا میدان پڑا ہے اور ہم ان سب کو جمع کردیں گے اور ان میں سے کسی کو بھی نہ چھوڑیں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جس دن ہم پہاڑوں کو چلائیں گے اور آپ زمین کو صاف کھلی پائیں گے اور ہم انھیں اکٹھا کریں گے ان میں سے کسی ایک کو نہیں چھوڑیں گے۔ “ (٤٧) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

فکر اس دن کی ہونی چاہئے جب کہ ہم پہاڑوں کو چلائیں گے ، اور تم زمین کو بالکل برہنہ پائو گے ، اور ہم تمام انسانوں کو اس طرح گھیر کر جمع کریں گے کہ (اگلوں پچھلوں میں سے) ایک بھی نہ چھوٹے گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جس دن ہم پہاڑوں کو چلا دیں گے اور اے مخاطب تو زمین کو دیکھے گا کہ وہ کھلا میدان ہے اور ہم ان سب کو جمع کریں گے سو ان میں سے کسی کو بھی نہ چھوڑیں گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جس دن ہم چلائیں پہاڑ اور تو دیکھے زمین کو کھلی ہوئی اور گھیر بلائیں ہم ان کو پھر نہ چھوڑیں ان میں سے ایک کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ دن قابل ذکر ہے جس دن ہم تمام پہاڑوں کو ہٹا دیں گے اور آپ زمین کو دیکھیں گے کہ وہ ایک کھلا ہوا میدان ہے اور ہم سب لوگوں کو جمع کریں گے اور ان میں سے کسی ایک کو بھی نہ چھوڑیں گے