Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
غَادَرَ |
يُغَادِرُ |
غَادِرْ |
مُغَادِر |
مُغَادَر |
مُغَادَرَة/غِدَار |
اَلْغَدْرُ (ض) اس کے اصل معنی کسی چیز میں خلل واقع کرنے اور اسے چھوڑ دینے کے ہیں اور تَرْکَ الْعَھْدِ یعنی بے وفائی کے معنی میں استعمال ہوتا ہے اسی سے فُلَانٌ غَادِرٌ (بے وفا) کا محاورہ ہے۔ غَادِرٌ کی جمع غَرْرَۃٌ ہے۔ اور بہت بڑے بے وفا اور عہدشکن کو غَدَّارٌ کہا جاتا ہے۔ اَلْاَغْدَرُ وَالْغَدِیْرُ اس پانی کو کہتے ہیں جو سیلاب کسی جوہڑ میں چھوڑ جائے غَدِیْرٌ کی جمع غُدْرَانٌ وَغُدُرٌ: آتی ہے اور اِسْتَغْدَرَ الْغَدِیْرُ کے معنی ہیں: یالاب میں پانی جمع ہوگیا۔ غَدِیْرَۃٌ: لمبے بال، گیسو بافتہ اس کی جمع اَلْغَدَائِرُ ہے او رغَادَرَہٗ کے معنی ہیں اس نے اسے چھوڑ دیا۔ قرآن پاک میں ہے۔ (لَا یُغَادِرُ صَغِیۡرَۃً وَّ لَا کَبِیۡرَۃً اِلَّاۤ اَحۡصٰہَا ) (۱۸:۴۹) نہ چھوٹی بات کو چھوڑتی ہے نہ بڑی (کوئی بات بھی نہیں) مگر اسے لکھ رکھا ہے۔ (فَلَمۡ نُغَادِرۡ مِنۡہُمۡ اَحَدًا) (۱۸:۴۷) تو ان میں سے کسی کو بھی نہ چھوڑیں گے۔ غَدَرَتِ الشَّاۃُ ن (عَنِ الْغَنَمِ) کے معنی بکری کے دوسری بکریوں سے پیچھے رہ جانا کے ہیں اس سے صیغہ (صفت فاعلی) غَدرۃ ہے اور غَدِرٌ اس سنگ زار زمین کو کہتے ہیں جس میں عرصہ دراز تک ویران پڑا رہنے کی وجہ سے، سوراخ پڑگئے ہوں اور اس میں اونٹ یا گھوڑا چلے تو لنگڑا ہوجائے اسی سے محاورہ ہے: مَااَثْبَتَ مَااَثْبَتَ غَدْرَہٗ وہ کس قدر ثابت قدم ہے یہ اس شخص کے حق میں بولتے ہیں جو لغزش کے موقعہ پر ثابت قدم رہے۔
Surah:18Verse:47 |
ہم چھوڑیں گے
We will leave behind
|
|
Surah:18Verse:49 |
چھوڑا اس نے
leaves
|