Surat ul Kaahaf

Surah: 18

Verse: 8

سورة الكهف

وَ اِنَّا لَجٰعِلُوۡنَ مَا عَلَیۡہَا صَعِیۡدًا جُرُزًا ؕ﴿۸﴾

And indeed, We will make that which is upon it [into] a barren ground.

اس پر جو کچھ ہے ہم اسے ایک ہموار صاف میدان کر ڈالنے والے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِنَّا
اوربے شک ہم
لَجٰعِلُوۡنَ
البتہ بنانے والے ہیں
مَا
اس کو جو
عَلَیۡہَا
اس پر ہے
صَعِیۡدًا
میدان
جُرُزًا
چٹیل
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِنَّا
اور بلاشبہ ہم
لَجٰعِلُوۡنَ
ضرور بنانے والے ہیں
مَا
جو
عَلَیۡہَا
اس پر ہے
صَعِیۡدًا
میدان
جُرُزًا
صاف
Translated by

Juna Garhi

And indeed, We will make that which is upon it [into] a barren ground.

اس پر جو کچھ ہے ہم اسے ایک ہموار صاف میدان کر ڈالنے والے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ جو کچھ زمین پر ہے ہم اسے ایک چٹیل میدان بنا دینے والے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجوبھی زمین پرہیں بلاشبہ ہم اُسے ضرورصاف میدان بنادینے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And surely, We are going to turn what is thereon into a barren land.

اور ہم کو کرنا ہے جو کچھ اس پر ہے میدان چھانٹ کر۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یقیناً ہم بنا کر رکھ دیں گے جو کچھ اس (زمین) پر ہے اسے ایک چٹیل میدان

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

In the ultimate, We shall reduce all that is on the earth to a barren plain.

آخرکار اس سب کو ہم ایک چٹیل میدان بنا دینے والے ہیں ۔ 5

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہ بھی یقین رکھو کہ روئے زمین پر جو کچھ ہے ایک دن ہم اسے ایک سپاٹ میدان بنا دیں گے ۔ ( ٢ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (ایک دن) ہم جو کچھ اس پر ہے (صاف کر کے) چٹیل میدان بنا دینگے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یقینا ہم اس پر تمام چیزوں کو (فنا کرکے) ایک صاف میدان کردیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہم زمین کے اوپر سب چیزوں کو آخر کار ایک صاف اور چٹیل میدان بنا دیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو چیز زمین پر ہے ہم اس کو (نابود کرکے) بنجر میدان کردیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And verily We are going to make whatsoever is thereon a soil bare.

اور ہم اس پر کی تمام چیزوں کو ایک صاف میدان کردیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم بالآخر اس پر جو کچھ ہے ، سب کو چٹیل میدان کرکے رہیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اوربلاشبہ جو چیزیں زمین پر ہیں ، ان کو ( ایک دن ) ہم ویران کرکے چٹیل میدان ( غیر آباد ) میدان بنانے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو چیز زمین پر ہے ہم اس کو ختم کر کے چٹیل میدان کردیں گے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور بلاشبہ ہم نے وہ سب کچھ جو کہ اس (زمین) پر ہے (ایک دن بالکل مٹا کر) اسے ایک چٹیل میدان بنادینا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

نیزجوکچھ زمین پر ہے ہم اسے ( قیامت والے دن ) ایک ہموارصاف میدان بنا دینے والے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک جو کچھ اس پر ہے ایک دن ہم اسے پٹ پر میدان ( سفید زمین ) کو چھوڑیں گے ( ف۱۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور بیشک ہم اِن ( تمام ) چیزوں کو جو اس ( روئے زمین ) پر ہیں ( نابود کر کے ) بنجر میدان بنا دینے والے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور جو کچھ زمین پر ہے ہم اسے ( ایک دن ) چٹیل میدان بنانے والے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Verily what is on earth we shall make but as dust and dry soil (without growth or herbage).

Translated by

Muhammad Sarwar

Let it be known that We will turn all things on earth into dust.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And verily, We shall make all that is on it bare, dry soil.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And most surely We will make what is on it bare ground without herbage.

Translated by

William Pickthall

And lo! We shall make all that is thereon a barren mound.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जो कुछ उस पर है उसे तो हम एक चटियल मैदान बना देने वाले हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم زمین پر کی تمام چیزوں کو ایک صاف میدان (یعنی فنا) کردیں گے۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور بلاشبہ ہم جو کچھ زمین پر ہے اسے ایک چٹیل میدان بنا دینے والے ہیں۔ “ (٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

آخر کار اس سب کو ہم ایک چٹیل میدان بنا دینے والے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور زمین پر جو کچھ ہے بلاشبہ ہم اسے بالکل صاف میدان بنا دینے والے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہم کو کرنا ہے جو کچھ اس پر ہے میدان چھانٹ کر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یقینا ہم زمین پر کی تمام چیزوں کو ایک چٹیل میدان کرنے والے ہیں۔