Surat Marium

Surah: 19

Verse: 68

سورة مريم

فَوَ رَبِّکَ لَنَحۡشُرَنَّہُمۡ وَ الشَّیٰطِیۡنَ ثُمَّ لَنُحۡضِرَنَّہُمۡ حَوۡلَ جَہَنَّمَ جِثِیًّا ﴿ۚ۶۸﴾

So by your Lord, We will surely gather them and the devils; then We will bring them to be present around Hell upon their knees.

تیرے پروردگار کی قسم! ہم انہیں اور شیطانوں کو جمع کر کے ضرور ضرور جہنم کے ارد گرد گھٹنوں کے بل گرے ہوئے حاضر کر دیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَوَ رَبِّکَ
پس قسم ہے آپ کے رب کی
لَنَحۡشُرَنَّہُمۡ
البتہ ہم ضرور جمع کریں گے ان کو
وَالشَّیٰطِیۡنَ
اور شیطانوں کو
ثُمَّ
پھر
لَنُحۡضِرَنَّہُمۡ
البتہ ہم ضرور حاضر کریں گے انہیں
حَوۡلَ
ارد گرد
جَہَنَّمَ
جہنم کے
جِثِیًّا
گھٹنوں کے بل گرے ہوئے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَوَ رَبِّکَ
پس قسم ہے آپ کے رب کی
لَنَحۡشُرَنَّہُمۡ
ہم ضرور اکٹھا کریں گے ان سب کو
وَالشَّیٰطِیۡنَ
اور شیاطین کو
ثُمَّ
پھر
لَنُحۡضِرَنَّہُمۡ
ہم ضرور حاضر کریں گے ان کو
حَوۡلَ
گرد
جَہَنَّمَ
جہنم کے
جِثِیًّا
گھٹنوں کے بل گرے ہوئے
Translated by

Juna Garhi

So by your Lord, We will surely gather them and the devils; then We will bring them to be present around Hell upon their knees.

تیرے پروردگار کی قسم! ہم انہیں اور شیطانوں کو جمع کر کے ضرور ضرور جہنم کے ارد گرد گھٹنوں کے بل گرے ہوئے حاضر کر دیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ کے پروردگار کی قسم ! ہم انھیں اور ان کے ساتھ شیطانوں کو ضرور جمع کر لائیں گے۔ پھر ان سب کو گھٹنوں کے بل جہنم کے ارد گرد حاضر کردیں گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پس آپ کے رب کی قسم! ہم ان سب کو شیاطین سمیت ضروراکٹھاکریں گے پھرہم ضروراُنہیں جہنم کے گرد گھٹنوں کے بل گرے ہوئے حاضر کریں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, by your Lord, We will definitely gather them together with the devils, then We will definitely make them present around the Jahannam, fallen on their knees.

سو قسم ہے تیرے رب کی ہم گھیر بلائیں گے ان کو اور شیطانوں کو پھر سامنے لائیں گے گرد دوزخ کے گھٹنوں پر گرے ہوئے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے رب کی قسم ! ہم ضرور جمع کریں گے انہیں اور تمام شیطانوں کو بھی پھر ہم ضرور حاضر کریں گے انہیں جہنم کے گرد گھٹنوں کے بل گرے ہوئے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

By your Lord, We will surely muster them and the devils together. Then We will surely bring them all, on their knees, around Hell,

تیرے رب کی قسم ، ہم ضرور ان سب کو اور ان کے ساتھ شیاطین کو بھی 42 گھیر لائیں گے ، پھر جہنم کے گرد لا کر انھیں گھٹنوں کے بل گرا دیں گے

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تو قسم ہے تمہارے پروردگار کی ! ہم ان کو اور ان کے ساتھ سارے شیطانوں کو ضرور اکٹھا کریں گے ، ( ٣٣ ) پھر ان کو دوزخ کے گرد اس طرح لے کر آئیں گے کہ یہ سب گھٹنوں کے بل گرے ہوئے ہوں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو قسم تیرے مالک کی ہم تو ان آدمیوں کو (جو قیامت کے منکر ہیں) اور شیطانوں کو (جنہوں نے آدمیوں کو بہ کیا ا) اکٹھا کرینگے پھر جہنم کے گرد گھنٹوں پر گرے ہوئے ان کو حاضر کرینگے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سو قسم ہے آپ کے پروردگار کی ہم ان کو ضرور جمع فرمائیں گے اور شیاطین کو بھی پھر ان کو ضرور جہنم کے گرد حاضر کریں گے (اس حال میں) کہ وہ گھٹنوں کے بل گرے ہوئے ہوں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کے رب کی قسم ہم ان کو اور ان کے شیطانوں کو گھیر کر لائیں گے اس طرح کہ وہ دوزخ کے اردگرد گھٹنوں کے بل گرے ہوئے ہوں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تمہارے پروردگار کی قسم! ہم ان کو جمع کریں گے اور شیطانوں کو بھی۔ پھر ان سب کو جہنم کے گرد حاضر کریں گے (اور وہ) گھٹنوں پر گرے ہوئے (ہوں گے)

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

By thy Lord, then, We shall surely gather them and the satans; thereafter We shall surely bring them round Hell, kneeling. *Chapter: 19

تو قسم ہے آپ کے پروردگار کی ہم ان کو (بھی) جمع کریں گے اور شیاطین کو (بھی) پھر ان (سب) کو دوزخ کے گرد حاضر کریں گے گھٹنوں کے بل گرے ہوئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس تیرے رب کی قسم! ہم ان کو بھی اور شیطانوں کو بھی ضرور اکٹھا کریں گے ، پھر ہم ان کو جہنم کے گرد اس طرح حاضر کریں گے کہ وہ دوزانو بیٹھے ہوئے ہوں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے پیغمبرﷺ ) پس آپ کے رب کی قسم! ہم ان کو جمع کریں گے اور شیطانوں کو بھی ، پھر ان سب کو جہنم کے گرد اس حالت میں حاضر کریں گے کہ وہ گٹھنوں کے بل گرے ہوئے ہوں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تمہارے رب کی قسم ہم ان کو جمع کریں گے اور شیطانوں کو بھی، پھر ان سب کو جہنم کے گرد جمع کریں گے اور وہ گھٹنوں پر گرے ہوئے ہوں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پس سن لیں یہ لوگ کہ قسم ہے تمہارے رب کی ہم ضرور بالضرور اکٹھا کر لائیں گے ان سب کو بھی، اور ان کے شیطانوں کو بھی پھر ہم حاضر کریں گے ان سب کو جہنم کے گرد گھٹنوں کے بل گھسٹتا ہوا

Translated by

Noor ul Amin

آپ کے رب کی قسم ! ہم انہیں بھی اور شیطانوں کو بھی ضرورجمع کر لائیں گے پھرانہیں گھٹنوں کے بل جہنم کے اردگرد حاضرکرینگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو تمہارے رب کی قسم ہم انھیں ( ف۱۱۵ ) اور شیطانوں سب کو گھیر لائیں گے ( ف۱۱٦ ) اور انھیں دوزخ کے آس پاس حاضر کریں گے گھٹنوں کے بل گرے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پس آپ کے رب کی قسم ہم ان کو اور ( جملہ ) شیطانوں کو ( قیامت کے دن ) ضرور جمع کریں گے پھر ہم ان ( سب ) کو جہنم کے گرد ضرور حاضر کر دیں گے اس طرح کہ وہ گھٹنوں کے بل گرے پڑے ہوں گے

Translated by

Hussain Najfi

تو قسم ہے تمہارے پروردگار کی کہ ہم ان کو اور شیطانوں کو اکٹھا کریں گے پھر ان سب کو جہنم کے اردگرد گھٹنوں کے بل حاضر کریں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

So, by thy Lord, without doubt, We shall gather them together, and (also) the Evil Ones (with them); then shall We bring them forth on their knees round about Hell;

Translated by

Muhammad Sarwar

By your Lord, We will bring them back to life with satan and gather them around hell in large groups.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So by your Lord, surely We shall gather them together, and (also) the Shayatin, then We shall bring them round Hell, Jithyya.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So by your Lord! We will most certainly gather them together and the Shaitans, then shall We certainly cause them to be present round hell on their knees.

Translated by

William Pickthall

And, by thy Lord, verily We shall assemble them and the devils, then We shall bring them, crouching, around hell.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अतः तुम्हारे रब की क़सम! हम अवश्य उन्हें और शैतानों को भी इकट्ठा करेंगे। फिर हम उन्हें जहन्नम के चतुर्दिक इस दशा में ला उपस्थित करेंगे कि वे घुटनों के बल झुके होंगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو قسم ہے آپ کے رب کی ہم ان کو (اس وقت میں) جمع کریں گے اور شیاطین کو بھی پھر ان کو دوزخ کے گردا گرد اس حالت سے ظاہر کریں گے کہ گھٹنوں کے بل گرے ہوں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” تیرے رب کی قسم ہم ضرور ان سب کو اور ان کے ساتھ شیاطین کو بھی گھیر لائیں گے پھر جہنم کے قریب کر انہیں گھٹنوں کے بل گرا دیں گے۔ (٦٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تیرے رب کی قسم ہم ضرور ان سب کو اور ان کے ساتھ شیاطین کو بھی گھیر لائیں گے۔ پھر جہنم کے گرد لاکر انہیں گھٹنوں کے بل گرادیں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تیرے رب کی قسم ہے ہم ان لوگوں کو ضرور ضرور جمع کریں گے اور شیاطین کو بھی، پھر ہم ان کو دوزخ کے قریب اس حال میں حاضر کردیں گے کہ گھٹنوں کے بل گرے ہوئے ہوں گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو قسم ہے تیرے رب کی ہم گھیر بلائیں گے ان کو اور شیطانوں کو پھر سامنے لائیں گے گرد دوزخ کے گھٹنوں پر گرے ہوئے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سو اے پیغمبر قسم ہے آپ کے رب کی ہم ان کو زندہ کر کے جمع کریں گے اور ان کے ساتھ شیاطین کو بھی پھر ہم ان سب کو جہنم کے گردا گرد اس حالت سے لا حاضر کرینگے۔ کہ وہ گھنٹوں کے بل گرے ہوئے ہوں گے