Surat Marium

Surah: 19

Verse: 82

سورة مريم

کَلَّا ؕ سَیَکۡفُرُوۡنَ بِعِبَادَتِہِمۡ وَ یَکُوۡنُوۡنَ عَلَیۡہِمۡ ضِدًّا ﴿۸۲﴾٪  8

No! Those "gods" will deny their worship of them and will be against them opponents [on the Day of Judgement].

لیکن ایسا ہرگز نہیں ۔ وہ تو ان کی پوجا سے منکر ہوجائیں گے اور الٹے ان کے دشمن بن جائیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

کَلَّا
ہرگز نہیں
سَیَکۡفُرُوۡنَ
عنقریب وہ انکار کریں گے
بِعِبَادَتِہِمۡ
ان کی عبادت کا
وَیَکُوۡنُوۡنَ
اور وہ ہوجائیں گے
عَلَیۡہِمۡ
ان کے
ضِدًّا
مخالف
Word by Word by

Nighat Hashmi

کَلَّا
ہرگز نہیں
سَیَکۡفُرُوۡنَ
جلد ہی وہ انکار کریں گے
بِعِبَادَتِہِمۡ
ان کی عبادت کا
وَیَکُوۡنُوۡنَ
اور وہ ہو جا ئیں گے
عَلَیۡہِمۡ
ان پر(ان کے خلاف)
ضِدًّا
مدمقابل
Translated by

Juna Garhi

No! Those "gods" will deny their worship of them and will be against them opponents [on the Day of Judgement].

لیکن ایسا ہرگز نہیں ۔ وہ تو ان کی پوجا سے منکر ہوجائیں گے اور الٹے ان کے دشمن بن جائیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ایسا ہرگز نہ ہوگا وہ معبود تو ان کی عبادت سے ہی انکار کردیں گے بلکہ الٹا ان کے مخالف بن جائیں گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ہرگز نہیں! جلدہی وہ ان کی عبادت کا انکار کردیں گے اوراِن کے خلاف مدمقابل ہو جائیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Never. They will soon deny their worshipping and they will be just the opposite for them.

ہرگز نہیں، وہ منکر ہوں گے ان کی بندگی سے اور ہوجائیں گے ان کے مخالف۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ہر گز نہیں ! وہ تو ان لوگوں کی عبادت کا انکار کردیں گے اور (وہاں) وہ ان لوگوں کے مخالف ہوجائیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

By no means! They shall soon deny their worship and shall become their adversaries instead.

وہ سب ان کی عبادت کا انکار کریں گے 50 اور الٹے ان کے مخالف بن جائیں گے ۔ ؏ 5

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ سب غلط بات ہے ! وہ تو ان کی عبادت ہی کا انکار کردیں گے ، اور الٹے ان کے مخالف ہوجائیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ہرگز نہیں (یہ معبود ان کا کچھ بچائو نہ کرینگے) بلکہ وہ ان کی عمارت کا انکار کرینگے اور ان کے دشمن بن جائیں گے (ان کے مخالف ہو بیٹھیں گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ہرگز نہیں ! وہ (معبود) ان کی پرستش سے انکار کریں گے اور ان کے مخالف ہوں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اللہ نے فرمایا) ہرگز نہیں۔ وہ (جھوٹے معبود) تو خود ان کی عبادت کا انکار کردیں گے اور ان کے مخالف ہوجائیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ہرگز نہیں وہ (معبودان باطل) ان کی پرستش سے انکار کریں گے اور ان کے دشمن (ومخالف) ہوں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

By no means! anon they shall deny their worship, and become unto them an adversary. *Chapter: 19

ہرگز نہیں۔ (بلکہ) وہ تو عنقریب خود ہی ان کی عبادت کا انکار کربیٹھیں گے اور ان کے مخالف ہوجائیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ہرگز نہیں! وہ ان کی عبادت کا انکار کریں گے اور ان کے عدو بنیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

ہرگز نہیں ، وہ ان کی پرستش کا انکار کرین گے اور وہ ( اُلٹے ) ان کے دشمن ( ومخالف ) ہوجائیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ہرگز نہیں وہ جھوٹے معبود ان کی عبادت سے انکار کردیں گے اور ان کے دشمن اور مخالف ہوں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ہرگز نہیں، وہ تو ان کی عبادت ہی کا انکار کردیں گے اور وہ الٹے ان کے مخالف بن جائیں گے،

Translated by

Noor ul Amin

ہرگز نہیں وہ ان کی عبادت سے ہی انکار کردیں گے بلکہ ان کے مخالف بن جائیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ہرگز نہیں ( ف۱٤۰ ) کوئی دم جاتا ہے کہ وہ ( ف۱٤۱ ) ان کی بندگی سے منکر ہوں گے اور ان کے مخالفت ہوجائیں گے ( ف۱٤۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

ہرگز ( ایسا ) نہیں ہے ، عنقریب وہ ( معبودانِ باطلہ خود ) ان کی پرستش کا انکار کر دیں گے اور ان کے دشمن ہوجائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

ہرگز ایسا نہیں ہے وہ عنقریب ان کی عبادت کا انکار کریں گے اور ان کے مخالف ہوں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Instead, they shall reject their worship, and become adversaries against them.

Translated by

Muhammad Sarwar

In fact, they can have no honor; their gods will renounce their worship of idols and will turn against them.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Nay, but they will deny their worship of them, and will become their adversaries.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

By no means! They shall soon deny their worshipping them, and they shall be adversaries to them.

Translated by

William Pickthall

Nay, but they will deny their worship of them, and become opponents unto them.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कुछ नहीं, ये उन की बन्दगी का इनकार करेंगे और उन के विरोधी बन जाएँगे। -

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(ایسا) ہرگز نہیں (ہوگا بلکہ) وہ تو ان کی عبادت ہی کا انکار کر بیٹھیں گے اور ان کے مخالف ہوجائیں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہ ان کی عبادت کا انکار کریں گے اور ان کے مخالف ہوجائیں گے۔ “ (٨٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کوئی پشتیبان نہ ہوگا۔ وہ سب ان کی عبادت کا انکار کریں گے اور الٹے ان کے مخالف بن جائیں گے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

خبردار ایسا ہرگز نہیں ہے، وہ عنقریب ان کی عبادت کا انکار کریں گے اور وہ ان کے مخالف بن جائیں گے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ہرگز نہیں وہ منکر ہوں گے ان کی بندگی سے اور ہوجائیں گے ان کے مخالف

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ہرگز ایسا نہیں ہوگا بلکہ وہ معبود تو ان مشرکوں کی عبادت ہی سے انکار کردیں گے اور وہ ان کے دشمن ہوجائیں گے۔