Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 115

سورة البقرة

وَ لِلّٰہِ الۡمَشۡرِقُ وَ الۡمَغۡرِبُ ٭ فَاَیۡنَمَا تُوَلُّوۡا فَثَمَّ وَجۡہُ اللّٰہِ ؕ اِنَّ اللّٰہَ وَاسِعٌ عَلِیۡمٌ ﴿۱۱۵﴾

And to Allah belongs the east and the west. So wherever you [might] turn, there is the Face of Allah . Indeed, Allah is all-Encompassing and Knowing.

اور مشرق اور مغرب کا مالک اللہ ہی ہے ۔ تم جدھر بھی منہ کرو ادھر ہی اللہ کا منہ ہے اللہ تعالٰی کشادگی اور وسعت والا اور بڑے علم والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلِلّٰہِ
اور اللہ ہی کے لئے ہیں
الۡمَشۡرِقُ
مشرق
وَالۡمَغۡرِبُ
اور مغرب
فَاَیۡنَمَا
پھر جس طرف
تُوَلُّوۡا
تم منہ کروگے
فَثَمَّ
تو وہیں ہے
وَجۡہُ
چہرہ
اللّٰہِ
اللہ کا
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
وَاسِعٌ
وسعت والا ہے
عَلِیۡمٌ
خوب جاننے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلِلّٰہِ
اور اللہ تعالیٰ کے لئےہیں
الۡمَشۡرِقُ
مشرق
وَالۡمَغۡرِبُ
اور مغرب
فَاَیۡنَمَا
چنانچہ جدھر بھی
تُوَلُّوۡا
تم رُخ کروگے
فَثَمَّ
تو اسی طرف ہے
وَجۡہُ
چہرہ
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کا
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
وَاسِعٌ
بڑی وسعت والا
عَلِیۡمٌ
سب کچھ جاننے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

And to Allah belongs the east and the west. So wherever you [might] turn, there is the Face of Allah . Indeed, Allah is all-Encompassing and Knowing.

اور مشرق اور مغرب کا مالک اللہ ہی ہے ۔ تم جدھر بھی منہ کرو ادھر ہی اللہ کا منہ ہے اللہ تعالٰی کشادگی اور وسعت والا اور بڑے علم والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

مشرق اور مغرب سب اللہ ہی کے ہیں۔ تم جدھر بھی رخ کرو گے ادھر ہی اللہ کا رخ ہے۔ بلاشبہ اللہ بہت وسعت والا اور سب کچھ جاننے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورمشرق اورمغرب اﷲ تعالیٰ کے لیے ہیں چنانچہ جدھربھی تم رُخ کروگے تواسی طرف اﷲ تعالیٰ کاچہرہ ہے ۔یقینااﷲ تعالیٰ بڑی وسعت والا،سب کچھ جاننے والا ہے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

To Allah belongs the East and the West. So, whichever way you turn, there is the Face of Allah. Indeed, Allah is all-Embracing, all-Knowing.

اور اللہ ہی کا ہے مشرق اور مغرب سو جس طرف تم منہ کرو ہاں ہی متوجہ ہے اللہ بیشک بےانتہا بخشش کرنیوالا سب کچھ ناننے والا ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور مشرق اور مغرب سب اللہ کے ہیں یقیناً اللہ بہت وسعت والا سب کچھ جاننے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The East and the West, all belong to Allah: you will face Allah in whichsoever direction you turn your face: Allah is All-Embracing and All-Knowing.

مشرق اور مغرب سب اللہ کے ہیں ۔ جس طرف بھی تم رخ کرو گے ، اسی طرف اللہ کا رخ ہے115 اللہ بڑی وسعت والا ہے اور سب کچھ جاننے والا ہے ۔ 116

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور مشرق و مغرب سب اللہ ہی کی ہیں ۔ لہذا جس طرف بھی تم رخ کرو گے ، وہیں اللہ کا رخ ہے ۔ ( ٧٥ ) بیشک اللہ بہت وسعت والا ، بڑا علم رکھنے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور پورب اور پچھم دونوں اللہ کے ہیں تو جدھر تم منہ کرو ادھر ہی قبلہ ہے بیشک اللہ گنجائش والا ہے ( یعنی اس کی رحمت بہت وسیع اور سب کو شامل ہے) باخبر 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور مشرق ومغرب اللہ کے لئے ہیں تو تم جس طرف رخ کرو تو اسی طرف اللہ کا رخ ہے کہ اللہ تمام جہات کو محیط (اور ) بہت علم والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

مشرق و مغرب اللہ ہی کے لئے ہے، تم جس طرف بھی منہ پھیرو گے وہیں اللہ کو پاؤ گے۔ بیشک اللہ بےانتہا بخشش کرنے والا اور سب کچھ جاننے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور مشرق اور مغرب سب خدا ہی کا ہے۔ تو جدھر تم رخ کرو۔ ادھر خدا کی ذات ہے۔ بے شک خدا صاحبِ وسعت اور باخبر ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And unto Allah belongeth the east and the west; so withersoever you turn there is the countenance of Allah: verily Allah is pervading, Knowing.

اور اللہ ہی کا ہے مشرق (بھی) اور مغرب (بھی) ۔ سو تم جدھر کو بھی منہ پھیرو ۔ اللہ ہی کی ذات ہے ۔ اللہ بڑا وسعت والا ہے ۔ بڑا علم والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور مشرق ہو یا مغرب ، دونوں اللہ ہی کے ہیں ، تو جدھر بھی رخ کرو اسی طرف اللہ ہے ۔ بیشک اللہ بڑی گنجائش رکھنے والا اور علم والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور مشرق اور مغرب ( غرض ہر سمت ) اﷲ ( تعالیٰ ) ہی کے لیے ہے ، پس تم جس طرف بھی منہ کرو گے پس وہاں اﷲ ( تعالیٰ ) ( کی ذات موجود ) ہے ، بے شک اﷲ ( تعالیٰ ) بڑی وسعت والے بہت علم والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

مشرق و مغرب اللہ ہی کا ہے تو جس طرف تم منہ کرو اللہ وہاں موجود (وہیں اللہ کی ذات ہے) ہے۔ بیشک اللہ بخشنے والا اور سب کچھ جاننے والا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اللہ (وحدہ لاشریک) ہی کے لئے ہے مشرق بھی، اور مغرب بھی، سو تم جدھر بھی رخ کرو گے وہاں اللہ کی ذات (اقدس و اعلیٰ ) کو پاؤ گے، بیشک اللہ (پاک سبحانہ و تعالیٰ ) بڑی وسعت والا، نہایت ہی علم والا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اور مشرق اور مغرب سب اللہ ہی کے ہیں تم جدِھربھی رُخ کروگے اُدھرہی اللہ کا رُخ ہے ، بلاشبہ اللہ بہت وسعت والا اور سب کچھ جا ننے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور پورب و پچھم سب اللہ ہی کا ہے تو تم جدھر منہ کرو ادھر وجہ اللہ ( خدا کی رحمت تمہاری طرف متوجہ ) ہے بیشک اللہ وسعت والا علم والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور مشرق و مغرب ( سب ) اللہ ہی کا ہے ، پس تم جدھر بھی رخ کرو ادھر ہی اللہ کی توجہ ہے ( یعنی ہر سمت ہی اللہ کی ذات جلوہ گر ہے ) ، بیشک اللہ بڑی وسعت والا سب کچھ جاننے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور مشرق و مغرب ( پورب و پچھم ) سب اللہ کے ہی ہیں سو تم جدھر بھی رخ کرو ادھر ہی اللہ کی ذات موجود ہے یقینا اللہ بڑی وسعت والا ، بڑا علم والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

To Allah belong the east and the West: Whithersoever ye turn, there is the presence of Allah. For Allah is all-Pervading, all-Knowing.

Translated by

Muhammad Sarwar

The East and the West belong to God. Wherever you turn, you are always in the presence of God. God is Munificent and Omniscient.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And to Allah belong the east and the west, so wherever you turn (yourselves or your faces) there is the Face of Allah (and He is High above, over His Throne). Surely, Allah is Sufficient (for His creatures' needs), Knowing.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And Allah's is the East and the West, therefore, whither you turn, thither is Allah's purpose; surely Allah is Ample-giving, Knowing.

Translated by

William Pickthall

Unto Allah belong the East and the West, and whithersoever ye turn, there is Allah's Countenance. Lo! Allah is All-Embracing, All-Knowing.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और मशरिक़ और मग़रिब अल्लाह ही के लिए है, तुम जिधर रुख़ करो उसी तरफ़ अल्लाह है, यक़ीनन अल्लाह वुसअत वाला है इल्म वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اللہ کی مملوک ہیں (سب سمتیں) مشرق بھی اور مغرب بھی۔ کیونکہ تم لوگ جس طرف منہ کرو ادھر (ہی) اللہ تعالیٰ کا رخ ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ ( تمام جہات کو) محیط ہیں کامل العلم ہیں۔ (6) (115)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

مشرق اور مغرب اللہ ہی کے لیے ہیں تم جدھر بھی منہ کرو ادھر ہی اللہ کی توجہ ہے اللہ تعالیٰ بڑی وسعت اور علم والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

مشرق اور مغرب سب اللہ کے ہیں جس کی طرف بھی تم رخ کروگے اسی طرح اللہ کا رخ ہے ۔ اللہ بڑی وسعت والا اور سب کچھ جاننے والا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اللہ ہی کے لیے ہے مشرق اور مغرب، سو تم جس طرف بھی رخ کرو ادھر اللہ کا رخ ہے، بیشک اللہ واسع ہے علیم ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اللہ ہی کا ہے مشرق اور مغرب سو جس طرف تم منہ کرو وہاں ہی متوجہ ہے اللہ بیشک اللہ بےانتہا بخشش کرنے والا سب کچھ جاننے والا ہے،

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور خدا ہی کی ملک ہے مشرق بھی اور مغرب بھی سو جہاں سے بھی تم اس کی جانب متوجہ ہو گے وہیں اللہ تعالیٰ کی توجہ موجود ہے بیشک اللہ تعالیٰ صاحب وسعت اور ہر ایک سے با خبر ہے