Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 120

سورة البقرة

وَ لَنۡ تَرۡضٰی عَنۡکَ الۡیَہُوۡدُ وَ لَا النَّصٰرٰی حَتّٰی تَتَّبِعَ مِلَّتَہُمۡ ؕ قُلۡ اِنَّ ہُدَی اللّٰہِ ہُوَ الۡہُدٰی ؕ وَ لَئِنِ اتَّبَعۡتَ اَہۡوَآءَہُمۡ بَعۡدَ الَّذِیۡ جَآءَکَ مِنَ الۡعِلۡمِ ۙ مَا لَکَ مِنَ اللّٰہِ مِنۡ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیۡرٍ ﴿۱۲۰﴾ؔ

And never will the Jews or the Christians approve of you until you follow their religion. Say, "Indeed, the guidance of Allah is the [only] guidance." If you were to follow their desires after what has come to you of knowledge, you would have against Allah no protector or helper.

آپ سے یہودی اور نصاریٰ ہرگز راضی نہیں ہوں گے جب تک کہ آپ ان کے مذہب کے تابع نہ بن جائیں آپ کہہ دیجئے کہ اللہ کی ہدایت ہی ہدایت ہے اور اگر آپ نے باوجود اپنے پاس علم آ جانے کے ، پھر ان کی خواہشوں کی پیروی کی تو اللہ کے پاس آپ کا نہ تو کوئی ولی ہوگا اور نہ مددگار ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَنۡ
اور ہرگز نہیں
تَرۡضٰی
راضی ہوں گے
عَنۡکَ
آپ سے
الۡیَہُوۡدُ
یہود
وَلَا
اور نہ
النَّصٰرٰی
نصاریٰ
حَتّٰی
یہاں تک کہ
تَتَّبِعَ
آپ پیروی کریں
مِلَّتَہُمۡ
ان کے طریقے کی
قُلۡ
کہہ دیجئے
اِنَّ
بےشک
ہُدَی
ہدایت
اللّٰہِ
اللہ کی
ہُوَ
وہی
الۡہُدٰی
ہدایت ہے
وَلَئِنِ
اور البتہ اگر
اتَّبَعۡتَ
پیروی کی آپ نے
اَہۡوَآءَہُمۡ
ان کی خواہشات کی
بَعۡدَ
بعد اس کے
الَّذِیۡ
جو
جَآءَکَ
آگیا آپ کے پاس
مِنَ الۡعِلۡمِ
علم میں سے
مَا
نہیں
لَکَ
آپ کے لئے
مِنَ اللّٰہِ
اللہ سے (بچانے والا)
مِنۡ وَّلِیٍّ
کوئی حمایتی
وَّلَا
اور نہ
نَصِیۡرٍ
کوئی مدد گار
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَنۡ
اور ہرگز نہیں
تَرۡضٰی
راضی ہوں گے
عَنۡکَ
آپ سے
الۡیَہُوۡدُ
یہودی
وَلَا
اور نہ
النَّصٰرٰی
عیسائی
حَتّٰی
یہاں تک کہ
تَتَّبِعَ
آپ پیروی کریں
مِلَّتَہُمۡ
ان کی ملت کی
قُلۡ
آپ کہہ دیں
اِنَّ
یقیناً
ہُدَی
ہدایت
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی
ہُوَ
وہی
الۡہُدٰی
ہدایت ہے
وَلَئِنِ
اوریقیناً اگر
اتَّبَعۡتَ
آپ نے پیروی کی
اَہۡوَآءَہُمۡ
ان کی خواہشات کی
بَعۡدَ
بعد
الَّذِیۡ
اس کے جو
جَآءَکَ
آچکا آپ کے پاس
مِنَ الۡعِلۡمِ
علم میں سے
مَا
نہیں
لَکَ
آپ کا
مِنَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ سے
مِنۡ وَّلِیٍّ
کوئی دوست
وَّلَا
اور نہ
نَصِیۡرٍ
کوئی مدد گار
Translated by

Juna Garhi

And never will the Jews or the Christians approve of you until you follow their religion. Say, "Indeed, the guidance of Allah is the [only] guidance." If you were to follow their desires after what has come to you of knowledge, you would have against Allah no protector or helper.

آپ سے یہودی اور نصاریٰ ہرگز راضی نہیں ہوں گے جب تک کہ آپ ان کے مذہب کے تابع نہ بن جائیں آپ کہہ دیجئے کہ اللہ کی ہدایت ہی ہدایت ہے اور اگر آپ نے باوجود اپنے پاس علم آ جانے کے ، پھر ان کی خواہشوں کی پیروی کی تو اللہ کے پاس آپ کا نہ تو کوئی ولی ہوگا اور نہ مددگار ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور یہود و نصاریٰ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس وقت تک کبھی خوش نہیں ہوسکتے جب تک کہ آپ ان کے دین کی پیروی نہ کرنے لگیں۔ آپ ان سے کہئے کہ ہدایت تو وہی ہے جو اللہ کی ہے۔ اور اگر آپ علم آجانے کے بعد ان کی خواہشات کی پیروی کریں گے تو آپ کو اللہ سے بچانے والا کوئی حمایتی یا مددگار نہ ہوگا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوریہودی اورعیسائی آپ سے ہرگزراضی نہیں ہوں گے یہاں تک کہ آپ ان کی ملت کی پیروی کریں۔ آپ کہہ دیں کہ یقینا(حقیقی)ہدایت تواﷲ تعالیٰ کی ہدایت ہے اور یقیناًاگر اس علم کے بعدجوآپ کے پاس آچکا،آپ نے ان کی خواہشات کی پیروی کی تواﷲ تعالیٰ سے (بچانے میں)نہ آپ کاکوئی دوست ہوگااورنہ کوئی مددگار

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And the Jews will never be pleased with you, nor will the Christians, unless you follow their faith. Say: |"Guidance of Allah is, indeed, the guidance.|" And were you to follow their desires after what has come to you of the knowledge, there shall be no friend for you against Allah, nor a helper.

اور ہرگز راضی نہ ہوں گے تجھ سے یہود اور نہ نصاریٰ جب تک تو تابع نہ ہو انکے دین کا، تو کہہ دے جو راہ اللہ بتادے وہی راہ سیدھی ہے اور اگر بالفرض تا تابعداری کرے انکی خواہشوں کی بعد اس علم کے جو تجھ کو پہنچا، تو تیرا کوئی نہیں اللہ کے ہاتھ سے حمایت کرنے والا اور نہ مددگار۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ کسی مغالطے میں نہ رہیے) ہرگز راضی نہ ہوں گے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہودی اور نہ نصرانی جب تک کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پیروی نہ کریں ان کی ملت کی کہہ دیجیے ہدایت تو بس اللہ کی ہدایت ہے اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) اگر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کی خواہشات کی پیروی کی اس علم کے بعد جو آپ کے پاس آچکا ہے تو نہیں ہوگا اللہ کے مقابلے میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے کوئی مددگار اور نہ حمایتی۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

یہودی اور عیسائی تم سے ہرگز راضی نہ ہو نگے ، جب تک تم ان کے طریقے پر نہ چلنے لگو ۔ 121 صاف کہہ دو کہ راستہ بس وہی ہے جو اللہ نے بتایا ہے ۔ ورنہ اگر اس علم کے بعد جو تمہارے پاس آچکا ہے ، تم نے ان کی خواہشات کی پیروی کی ، تو اللہ کی پکڑ سے بچانے والا کوئی دوست اور مددگار تمہارے لیے نہیں ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہود و نصاری تم سے اس وقت تک ہرگز راضی نہیں ہوں گے جب تک تم ان کے مذہب کی پیروی نہیں کرو گے ۔ کہہ دو کہ حقیقی ہدایت تو اللہ ہی کی ہدایت ہے ۔ اور تمہارے پاس ( وحی کے ذریعے ) جو علم آگیا ہے اگر کہیں تم نے اس کے بعد بھی ان لوگوں کی خواہشات کی پیروی کرلی تو تمہیں اللہ سے بچانے کے لیے نہ کوئی حمایتی ملے گا نہ کوئی مددگار ۔ ( ٧٧ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور یہود اور نصاریٰ تو تجھ سے کبھی راضی نہ ہو گے جب تک ان کے طریق پر نہ چلے کہہ دے اللہ کی راہ وہی سچی راہ ہے اور اگر علم آنے کے بعد تو ان کی خواہشوں پر چلے تو اللہ سے تیرا حمایتی او بچانے والا کوئی نہیں ہے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور آپ سے یہود اور نصاریٰ تب تک راضی نہ ہوں گے جب تک آپ ان کی خواہشات کی پیروی نہ کریں (ان سے) کہہ دیجئے کہ یقینا اللہ کی ہدایت ہی ، ہدایت ہے اور اگر آپ نے ، آپ کے پاس علم آجانے کے بعد ان کی بات مانی تو اپنے لئے اللہ سے بچانے والا ہ کوئی دوست پائیں گے اور نہ مددگار

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وہ یہودی اور عیسائی اس وقت تک آپ سے خوش نہیں ہو سکتے جب تک آپ ان ہی کے طریقوں پر نہ چلنے لگیں ۔ آپ کہہ دیجئے بیشک ہدایت تو وہی ہدایت ہے جو اللہ کی طرف سے ہے اور اگر آپ علم آجانے کے بعد ان کی خواہشات کی پیروی کرلیں گے تو آپ کو اللہ سے بچانے والا کوئی حمایتی مددگار نہ ملے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور تم سے نہ تو یہودی کبھی خوش ہوں گے اور نہ عیسائی، یہاں تک کہ تم ان کے مذہب کی پیروی اختیار کرلو۔ (ان سے) کہہ دو کہ خدا کی ہدایت (یعنی دین اسلام) ہی ہدایت ہے۔ اور (اے پیغمبر) اگر تم اپنے پاس علم (یعنی وحی خدا) کے آ جانے پر بھی ان کی خواہشوں پر چلو گے تو تم کو (عذاب) خدا سے (بچانے والا) نہ کوئی دوست ہوگا اور نہ کوئی مددگار

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And the Jews will never be pleased with thee, nor the Nazarenes, except thou follow their faith. Say thou: verily the guidance of Allah, --that is the guidance. And of a surety wert thou to follow their desires after that which hath come unto thee of the knowledge, there will be for thee against Allah neither protector nor helper.

اور آپ سے یہود ونصاری ہرگز خوش نہ ہوں گے جب تک کہ آپ ان کے مذہب کے پیرو نہ ہوجائیں ۔ آپ کہہ دیجیے کہ اللہ کی (بتلائی ہوئی) تو راہ بس وہی ہے ۔ اور اگر آپ بعد اس علم کے جو آپ کو پہنچ چکا ہے ان کی خواہشوں کی پیروی کرنے لگے ۔ تو آپ کے لیے اللہ (کی گرفت) کے مقابلہ میں نہ کوئی یار ہوگا نہ مددگار ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور نہ یہود تم سے راضی ہونے والے ہیں اور نہ نصاریٰ ، تا وقتیکہ تم انہی کی ملت کے پیرو نہ بن جاؤ ۔ ان سے کہو کہ اللہ کی ہدایت ہی اصل ہدایت ہے اور اگر تم اس علم حقیقی کے بعد جو تمہارے پاس آچکا ہے ، ان کی خواہشوں پر چلے تو اللہ کے مقابل میں نہ تمہارا کوئی دوست ہوگا اور نہ کوئی مددگار ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( اے محبوبﷺ ) آپ سے یہودی راضی نہیں اور نہ ہی عیسائی ، یہاں تک کہ آپ ( ﷺ ) ان کے دین کی پیری نہ کریں ، آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے ، بے شک اﷲ ( تعالیٰ ) کی ( عطا کی ہوئی ) ہدایت ہی اصل ہدایت ہے ، اور اگر اس علم کے بعد ( بھی ) جو آپ ( ﷺ ) کے پاس ( وحی کے ذریعے ) آچکا ہے اگرآپ نے ان ( کافروں ) کی خواہشات کی پیروی کی ( تو ) اﷲ ( تعالیٰ ) کے مقابلے میں آپ کا کوئی حمایتی نہیں ہوگا اور نہ کوئی مددگار

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہودی اور عیسائی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ہرگز راضی نہ ہوں گے جب تک تم ان کے طریقے پر نہ چلنے لگو۔ صاف کہہ دو کہ راستہ بس وہی ہے جو اللہ نے بتایا ہے ورنہ اس علم کے بعد جو تمہارے پاس آچکا ہے تم نے ان کی خواہشات کی پیروی کی تو اللہ کی پکڑ سے بچانے والا کوئی دوست اور مددگار تمہارے لئے نہیں ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (یاد رکھو کہ) ہرگز راضی نہیں ہوں گے تم سے یہود اور نہ ہی نصاری، یہاں تک کہ تم پیروی کرنے لگو ان کے مذہب کی، (جو کہ ناممکن ہے) فرما دیجیے بیشک ہدایت تو اللہ ہی کی ہدایت ہے اور اگر (بفرض محال) تم نے پیروی کرلی ان کی خواہشات کی، اس علم کے بعد جو کہ پہنچ چکا ہے تمہارے پاس تو تمہارے لئے اللہ (کی گرفت) سے چھڑانے کے لئے نہ کوئی یار ہوگا نہ مددگار،

Translated by

Noor ul Amin

اور یہودی اور نصاریٰ توآپ سے اس وقت تک خوش نہیں ہوسکتے جب تک آپ ان کے دین کی پیروی نہ کریں آپ ( ان سے ) کہہ دیجئے کہ ہدایت تووہ ہےجو اللہ کی ہے ، اور اگرآپ علم آنے کے بعدان کی خواہشات کی پیروی کرینگے توآپکواللہ سے بچانے والاکوئی حامی وناصرنہ ہوگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہرگز تم سے یہود اور نصاری ٰ راضی نہ ہوں گے جب تک تم ان کے دین کی پیروی نہ کرو ( ف۲۱۸ ) تم فرمادو اللہ ہی کی ہدایت ہدایت ہے ( ف۲۱۹ ) اور ( اے سننے والے کسے باشد ) اگر تو ان کی خواہشوں کا پیرو ہوا بعد اس کے کہ تجھے علم آچکا تو اللہ سے تیرا کوئی بچانے والا نہ ہوگا اور نہ مددگار ( ف۲۲۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور یہود و نصارٰی آپ سے ( اس وقت تک ) ہرگز خوش نہیں ہوں گے جب تک آپ ان کے مذہب کی پیروی اختیار نہ کر لیں ، آپ فرما دیں کہ بیشک اللہ کی ( عطا کردہ ) ہدایت ہی ( حقیقی ) ہدایت ہے ، ( امت کی تعلیم کے لئے فرمایا: ) اور اگر ( بفرضِ محال ) آپ نے اس علم کے بعد جو آپ کے پاس ( اللہ کی طرف سے ) آچکا ہے ، ان کی خواہشات کی پیروی کی تو آپ کے لئے اللہ سے بچانے والا نہ کوئی دوست ہوگا اور نہ کوئی مددگار

Translated by

Hussain Najfi

اے رسول یہود و نصاریٰ اس وقت تک آپ سے راضی نہیں ہوں گے جب تک آپ ان کے دین و مذہب کے پیرو نہ ہو جائیں ۔ کہہ دیجئے کہ اللہ کی ہدایت ہی حقیقی ہدایت ہے ( جو اس نے بتائی ہے ) اور اگر آپ نے ( اللہ کی طرف سے ) علم آجانے کے بعد بھی ان لوگوں کی خواہشات و خیالات کی پیروی کی ۔ تو پھر اللہ ( کی گرفت ) سے آپ کو بچانے والا نہ کوئی سرپرست ہوگا اور نہ کوئی یار و مددگار

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Never will the Jews or the Christians be satisfied with thee unless thou follow their form of religion. Say: "The Guidance of Allah,-that is the (only) Guidance." Wert thou to follow their desires after the knowledge which hath reached thee, then wouldst thou find neither Protector nor helper against Allah.

Translated by

Muhammad Sarwar

The Jews and Christians will never be pleased with you unless you follow their faith. (Muhammad) tell them that the guidance of God is the only true guidance. If you follow their wishes after all the knowledge that has come to you, you will no longer have God as your guardian and helper."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Never will the Jews nor the Christians be pleased with you (O Muhammad) till you follow their religion. Say: "Verily, the guidance of Allah (i.e. Islamic Monotheism) that is the (only) guidance. And if you (O Muhammad) were to follow their (Jews and Christians) desires after what you have received of Knowledge (i.e. the Qur'an), then you would have against Allah neither any Wali (protector or guardian) nor any helper.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And the Jews will not be pleased with you, nor the Christians until you follow their religion. Say: Surely Allah's guidance, that is the (true) guidance. And if you follow their desires after the knowledge that has come to you, you shall have no guardian from Allah, nor any helper.

Translated by

William Pickthall

And the Jews will not be pleased with thee, nor will the Christians, till thou follow their creed. Say: Lo! the guidance of Allah (Himself) is Guidance. And if thou shouldst follow their desires after the knowledge which hath come unto thee, then wouldst thou have from Allah no protecting guardian nor helper.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और यहूद व नसारा हरगिज़ तुमसे राज़ी न होंगे जब तक कि तुम उनकी मिल्लत के पैरू न बन जाओ, तुम कहो कि जो राह अल्लाह दिखाता है वही असल राह है, और अगर बाद उस इल्म के जो तुमको पहुँच चुका है तुमने उनकी ख़्वाहिशों की पैरवी की तो अल्लाह के मुक़ाबले में न तुम्हारा कोई दोस्त होगा और न कोई मददगार।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور کبھی خوش نہ ہونگے آپ سے یہ یہود اور نہ یہ نصاریٰ جب تک آپ (خدانخواستہ) ان کے مذہب کے (بالکل) پیروں نہ ہوجاویں۔ (آپ صاف) کہہ دیجیے کہ (بھائی) حقیقت میں تو ہدایت کا وہی رستہ ہے جس کو خدا نے بتلادیا ہے اور اگر آپ اتباع کرنے لگیں ان کے غلط خیالات کا علم (قطعی ثابت بالوحی) آچکنے کے بعد تو آپ کا کوئی خدا سے بچانے والا نہ یار نکلے نہ مددگار۔ (120)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

آپ سے یہود و نصاریٰ ہرگز راضی نہیں ہوں گے۔ جب تک کہ تو ان کے مذہب کا تابع نہ بن جائے۔ فرما دیں کہ اللہ کی ہدایت ہی ہدایت ہے اگر تو نے علم آجانے کے باوجود ان کی خواہشات کی پیروی کی تو اللہ کے ہاں تیرا نہ کوئی ولی ہوگا اور نہ مدد گار

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہودی اور عیسائی تم سے ہرگز راضی نہ ہوں گے جب تک تم ان کے طریقے پر چلنے نہ لگو ۔ صاف صاف کہہ دو کہ راستہ بس وہی ہے جو اللہ نے بنایا ہے ۔ ورنہ اگر اس علم کے بعد ، جو تمہارے پاس آچکا ہے ، تم نے ان کی خواہشات کی پیروی کی ، تو اللہ کی پکڑ سے بچانے والا کوئی دوست اور مددگار تمہارے لئے نہیں ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہرگز راضی نہ ہوں گے آپ سے یہود اور نصاری یہاں تک کہ آپ انکے دین کا اتباع کرلیں۔ آپ فرما دیجیے کہ بلاشبہ اللہ کی ہدایت جو ہے وہی ہدایت ہے اور اگر آپ نے ان کی خواہشوں کا اتباع کیا بعد اس کے کہ آپ کے پاس علم آچکا ہے تو نہ ہوگا آپ کے لیے کوئی ولی اور مددگار جو اللہ سے بچا دے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہرگز راضی نہ ہونگے تجھ سے یہود اور نہ نصاریٰ جب تک تو تابع نہ ہو ان کے دین کا تو کہدے جو راہ اللہ بتلا دے وہی راہ سیدھی ہے اور اگر بالفرض تو تابعداری کرے ان کی خواہشوں کی بعد اس علم کے جو تجھ کو پہنچا تو تیرا کوئی نہیں اللہ کے ہاتھ سے حمایت کرنیوالا اور نہ مددگار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہود و نصاریٰ آپ سے اس وقت تک ہرگز خوش نہیں ہوسکتے جب تک آپ ان کے دین کے پیرو نہ ہوجائیں آپ کہہ دیجئے سیدھی راہ تو وہی ہے جو اللہ تعالیٰ بتادے اور اگر اس علم کے بعد جو آپ کے پاس پہونچ چکا ہے آپ نے بالفرض ان کی خواہشات کی پیروی کرلی تو آپ کو اللہ کے ہاتھ سے بچانے والا نہ کوئی حمایتی ہوگا اور نہ مددگار