Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 127

سورة البقرة

وَ اِذۡ یَرۡفَعُ اِبۡرٰہٖمُ الۡقَوَاعِدَ مِنَ الۡبَیۡتِ وَ اِسۡمٰعِیۡلُ ؕ رَبَّنَا تَقَبَّلۡ مِنَّا ؕ اِنَّکَ اَنۡتَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ ﴿۱۲۷﴾

And [mention] when Abraham was raising the foundations of the House and [with him] Ishmael, [saying], "Our Lord, accept [this] from us. Indeed You are the Hearing, the Knowing.

ابراہیم ( علیہ السلام ) اور اسماعیل ( علیہ السلام ) کعبہ کی بنیادیں اور دیواریں اٹھاتے جاتے تھے اور کہتے جا رہے تھے کہ ہمارے پروردگار !تو ہم سے قبول فرما ، تو ہی سننے والا اور جاننے والا ہے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

And (remember) when Ibrahim (Abraham) and (his son) Ismail (Ishmael) were raising the foundations of the House (the Ka`bah at Makkah), (saying), "Our Lord! Accept (this service) from us. Verily, You are the Hearer, the Knower. Allah said, "O Muhammad! Remind your people when Ibrahim and Ismail built the House and raised its foundations while saying, رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ (Our Lord! Accept (this service) from us. Verily, You are the Hearer, the Knower)." Al-Qurtubi mentioned that Ubayy and Ibn Mas`ud used to recite the Ayah this way, وَإِذْ يَرْفَعُ إِبْرَاهِيمُ الْقَوَاعِدَ مِنَ الْبَيْتِ وَإِسْمَاعِيلُ وَيَقَُولاَنِ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ And (remember) when Ibrahim and (his son) Ismail were raising the foundations of the House (the Ka`bah at Makkah), Saying, "Our Lord! Accept (this service) from us. Verily, You are the Hearer, the Knower." What further testifies to this statement (which adds `saying' to the Ayah) by Ubayy and Ibn Mas`ud, is what came afterwards, رَبَّنَا وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ وَمِن ذُرِّيَّتِنَا أُمَّةً مُّسْلِمَةً لَّكَ (Our Lord! And make us submissive unto You and of our offspring a nation submissive unto You). The Prophets Ibrahim and Ismail were performing a good deed, yet they asked Allah to accept this good deed from them. Ibn Abi Hatim narrated that; Wuhayb bin Al-Ward recited, وَإِذْ يَرْفَعُ إِبْرَاهِيمُ الْقَوَاعِدَ مِنَ الْبَيْتِ وَإِسْمَاعِيلُ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا (And (remember) when Ibrahim and (his son) Ismail were raising the foundations of the House (the Ka`bah at Makkah), (saying), "Our Lord! Accept (this service) from us") and cried and said, "O Khalil of Ar-Rahman! You raise the foundations of the House of Ar-Rahman (Allah), yet you are afraid that He will not accept it from you" This is the behavior of the sincere believers, whom Allah described in His statement, وَالَّذِينَ يُوْتُونَ مَا اتَوا And those who give that which they give, (23:60), meaning, they give away voluntary charity, and perform the acts of worship yet, وَّقُلُوبُهُمْ وَجِلَةٌ (with their hearts full of fear) (23: 60) afraid that these good deeds might not be accepted of them. There is an authentic Hadith narrated by Aishah on this subject, which we will mention later, Allah willing. Al-Bukhari recorded that Ibn Abbas said, "Prophet Ibrahim took Ismail and his mother and went away with them until he reached the area of the House, where he left them next to a tree above Zamzam in the upper area of the Masjid. During that time, Ismail's mother was still nursing him. Makkah was then uninhabited, and there was no water source in it. Ibrahim left them there with a bag containing some dates and a water-skin containing water. Ibrahim then started to leave, and Ismail's mother followed him and said, `O Ibrahim! To whom are you leaving us in this barren valley that is not inhabited?' She repeated the question several times and Ibrahim did not reply. She asked, `Has Allah commanded you to do this?' He said, `Yes.' She said, `I am satisfied that Allah will never abandon us.' Ibrahim left, and when he was far enough away where they could not see him, close to Thaniyyah, he faced the House, raised his hands and supplicated, رَّبَّنَا إِنِّي أَسْكَنتُ مِن ذُرِّيَّتِي بِوَادٍ غَيْرِ ذِي زَرْعٍ عِندَ بَيْتِكَ الْمُحَرَّمِ (O our Lord! I have made some of my offspring to dwell in an uncultivable valley by Your Sacred House (the Ka`bah at Makkah)) until, يَشْكُرُونَ (Give thanks) (14:37). Ismail's mother then returned to her place, started drinking water from the water-skin and nursing Ismail. When the water was used up, she and her son became thirsty. She looked at him, and he was suffering from thirst; she left, because she disliked seeing his face in that condition. She found the nearest mountain to where she was, As-Safa, ascended it and looked, in vain, hoping to see somebody. When she came down to the valley, she raised her garment and ran, just as a tired person runs, until she reached the Al-Marwah mountain. In vain, she looked to see if there was someone there. She ran to and fro (between the two mountains) seven times." Ibn Abbas said that the Messenger of Allah said, "This is why the people make the trip between As-Safa and Al-Marwah (during Hajj and Umrah)." "When she reached Al-Marwah, she heard a voice and said, `Shush,' to herself. She tried to hear the voice again and when she did, she said, `I have heard you. Do you have relief?' She found the angel digging with his heel (or his wing) where Zamzam now exists, and the water gushed out. Ismail's mother was astonished and started digging, using her hand to transfer water to the water-skin." Ibn Abbas said that the Prophet then said, "May Allah grant His mercy to the mother of Ismail, had she left the water, (flow naturally without her intervention), it would have been flowing on the surface of the earth." "Ismail's mother started drinking the water and her milk increased for her child. The angel (Gabriel) said to her, `Do not fear abandonment. There shall be a House for Allah built here by this boy and his father. Allah does not abandon His people.' During that time, the area of the House was raised above ground level and the floods used to reach its right and left sides. Afterwards some people of the tribe of Jurhum, passing through Kada', made camp at the bottom of the valley. They saw some birds, they were astonished, and said, `Birds can only be found at a place where there is water. We did not notice before that this valley had water.' They sent a scout or two who searched the area, found the water, and returned to inform them about it. Then they all went to Ismail's mother, next to the water, and said, `O Mother of Ismail! Will you allow us to be with you (or dwell with you)?' She said, `Yes. But you will have no exclusive right to the water here.' They said, `We agree."' Ibn Abbas said that the Prophet said, "At that time, Ismail's mother liked to have human company." "And thus they stayed there and sent for their relatives to join them. Later on, her boy reached the age of puberty and married a lady from them, for Ismail learned Arabic from them, and they liked the way he was raised. Ismail's mother died after that. Then an idea occurred to Abraham to visit his dependents. So he left (to Makkah). When he arrived, he did not find Ismail, so he asked his wife about him. She said, `He has gone out hunting.' When he asked her about their living conditions, she complained to him that they live in misery and poverty. Abraham said (to her), `When your husband comes, convey my greeting and tell him to change the threshold of his gate.' When Ismail came, he sensed that they had a visitor and asked his wife, `Did we have a visitor?' She said, `Yes. An old man came to visit us and asked me about you, and I told him where you were. He also asked about our condition, and I told him that we live in hardship and poverty.' Ismail said, `Did he ask you to do anything?' She said, `Yes. He asked me to convey his greeting and that you should change the threshold of your gate.' Ismail said to her, `He was my father and you are the threshold, so go to your family (i.e. you are divorced).' So he divorced her and married another woman. Again Ibrahim thought of visiting his dependents whom he had left (at Makkah). Ibrahim came to Ismail's house, but did not find Ismail and asked his wife, `Where is Ismail?' Ismail's wife replied, `He has gone out hunting.' He asked her about their condition, and she said that they have a good life and praised Allah. Ibrahim asked, `What is your food and what is your drink?' She replied, `Our food is meat and our drink is water.' He said, `O Allah! Bless their meat and their drink."' The Prophet (Muhammad) said, "They did not have crops then, otherwise Ibrahim would have invoked Allah to bless that too. Those who do not live in Makkah cannot bear eating a diet only containing meat and water." "Ibrahim said, `When Ismail comes back, convey my greeting to him and ask him to keep the threshold of his gate.' When Ismail came back, he asked, `Has anyone visited us?' She said, `Yes. A good looking old man,' and she praised Ibrahim, `And he asked me about our livelihood and I told him that we live in good conditions.' He asked, `Did he ask you to convey any message?' She said, `Yes. He conveyed his greeting to you and said that you should keep the threshold of your gate.' Ismail said, `That was my father, and you are the threshold; he commanded me to keep you.' Ibrahim then came back visiting and found Ismail behind the Zamzam well, next to a tree, mending his arrows. When he saw Ibrahim, he stood up and they greeted each other, just as the father and son greet each other. Ibrahim said, `O Ismail, Your Lord has ordered me to do something.' He said, `Obey your Lord.' He asked Ismail, `Will you help me?' He said, `Yes, I will help you.' Ibrahim said, `Allah has commanded me to build a house for Him there,' and he pointed to an area that was above ground level. So, both of them rose and started to raise the foundations of the House. Abraham started building (the Ka`bah), while Ismail continued handing him the stones. Both of them were saying, `O our Lord ! Accept (this service) from us, Verily, You are the Hearing, the Knowing.' (2.127)."' Hence, they were building the House, part by part, going around it and saying, رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ (Our Lord! Accept (this service) from us. Verily, You are the Hearer, the Knower). The Story of rebuilding the House by Quraysh before the Messenger of Allah was sent as Prophet In his Sirah, Muhammad bin Ishaq bin Yasar said, "When the Messenger of Allah reached thirty-five years of age, the Quraysh gathered to rebuild the Ka`bah, this included covering it with a roof. However, they were weary of demolishing it. During that time, the Ka`bah was barely above a man's shoulder, so they wanted to raise its height and build a ceiling on top. Some people had stolen the Ka`bah's treasure beforehand, which used to be in a well in the middle of the Ka`bah. The treasure was later found with a man called, Duwayk, a freed servant of Bani Mulayh bin `Amr, from the tribe of Khuza`ah. The Quraysh cut off his hand as punishment. Some people claimed that those who actually stole the treasure left it with Duwayk. Afterwards, the sea brought a ship that belonged to a Roman merchant to the shores of Jeddah, where it washed-up. So they collected the ship's wood to use it for the Ka`bah's ceiling; a Coptic carpenter in Makkah prepared what they needed for the job. When they decided to begin the demolition process to rebuild the House, Abu Wahb bin Amr bin A'idh bin Abd bin Imran bin Makhzum took a stone from the Ka`bah; the stone slipped from his hand and went back to where it had been. He said, `O people of Quraysh! Do not spend on rebuilding the House, except from what was earned from pure sources. No money earned from a prostitute, usury or injustice should be included."' Ibn Ishaq commented here that the people also attribute these words to Al-Walid bin Al-Mughirah bin Abdullah bin Amr bin Makhzum. Ibn Ishaq continued, "The Quraysh began to organize their efforts to rebuild the Ka`bah, each sub tribe taking the responsibility of rebuilding a designated part of it. However, they were still weary about bringing down the Ka`bah. Al-Walid bin Al-Mughirah said, `I will start to bring it down.' He held an ax and stood by the Ka`bah and said, `O Allah! No harm is meant. O Allah! We only seek to do a good service.' He then started to chop the House's stones. The people waited that night and said, `We will wait and see. If something strikes him, we will not bring it down and instead rebuild it the way it was. If nothing happens to him, then Allah will have agreed to what we are doing.' The next morning, Al-Walid went to work on the Ka`bah, and the people started bringing the Ka`bah down with him. When they reached the foundations that Ibrahim built, they uncovered green stones that were above each other, just like a pile of spears." Ibn Ishaq then said that some people told him, "A man from Quraysh, who was helping rebuild the Ka`bah, placed the shovel between two of these stones to pull them up; when one of the stones was moved, all of Makkah shook, so they did not dig up these stones." The Dispute regarding Who should place the Black Stone in Its Place Ibn Ishaq said, "The tribes of Quraysh collected stones to rebuild the House, each tribe collecting on their own. They started rebuilding it, until the rebuilding of the Ka`bah reached the point where the Black Stone was to be placed in its designated site. A dispute erupted between the various tribes of Quraysh, each seeking the honor of placing the Black Stone for their own tribe. The dispute almost led to violence between the leaders of Quraysh in the area of the Sacred House. Banu Abd Ad-Dar and Banu Adi bin Ka`b bin Lu'ay, gave their mutual pledge to fight until death. However, five or four days later, Abu Umayyah bin Al-Mughirah bin Abdullah bin Amr bin Makhzum, the oldest man from Quraysh then intervened at the right moment. Abu Umayyah suggested that Quraysh should appoint the first man to enter the House from its entrance to be a mediator between them. They agreed. The Messenger - Muhammad - was the first person to enter the House. When the various leaders of Quraysh realized who the first one was, they all proclaimed, `This is Al-Amin (the Honest one). We all accept him; This is Muhammad.' When the Prophet reached the area where the leaders were gathering and they informed him about their dispute, he asked them to bring a garment and place it on the ground. He placed the Black Stone on it. He then requested that each of the leaders of Quraysh hold the garment from one side and all participate in lifting the Black Stone, moving it to its designated area. Next, the Prophet carried the Black Stone by himself and placed it in its designated position and built around it. The Quraysh used to call the Messenger of Allah `Al-Amin' even before the revelation came to him." Ibn Az-Zubayr rebuilds Al-Ka`bah the way the Prophet wished Ibn Ishaq said, "During the time of the Prophet, the Ka`bah was eighteen cubits high and was covered with Egyptian linen, and they with a striped garment. Al-Hajjaj bin Yusuf was the first person to cover it with silk." The Ka`bah remained the same way the Quraysh rebuilt it, until it was burned during the reign of Abdullah bin Az-Zubayr, after the year 6o H, at the end of the reign of Yazid bin Muawiyah. During that time, Ibn Az-Zubayr was besieged at Makkah. When it was burned, Ibn Az-Zubayr brought the Ka`bah down and built it upon the foundations of Ibrahim, including the Hijr in it. He also made an eastern door and a western door in the Ka`bah and placed them on ground level. He had heard his aunt Aishah, the Mother of the believers, narrate that the Messenger of Allah had wished that. The Ka`bah remained like this throughout his reign, until Al-Hajjaj killed Ibn Az-Zubayr and then rebuilt it the way it was before, by the order of Abdul-Malik bin Marwan. Muslim recorded that Ata said, "The House was burnt during the reign of Yazid bin Muawiyah, when the people of Ash-Sham raided Makkah. Ibn Az-Zubayr did not touch the House until the people came for Hajj, for he wanted to incite them against the people of Ash-Sham. He said to them, `O people! Advise me regarding the Ka`bah, should we bring it down and rebuild it, or just repair the damage it sustained.' Ibn Abbas said, `I have an opinion about this. You should rebuild the House the way it was when the people became Muslims. You should leave the stones that existed when the people became Muslims and when the Prophet was sent.' Ibn Az-Zubayr said, `If the house of one of them gets burned, he will not be satisfied, until he rebuilds it. How about Allah's House I will invoke my Lord for three days and will then implement what I decide.' When the three days had passed, he decided to bring the Ka`bah down. The people hesitated to bring it down, fearing that the first person to climb on the House would be struck down. A man went on top of the House and threw some stones down, and when the people saw that no harm touched him, they started doing the same. They brought the House down to ground level. Ibn Az-Zubayr surrounded the site with curtains hanging from pillars, so that the House would be covered, until the building was erect. Ibn Az-Zubayr then said, `I heard Aishah say that the Messenger of Allah said, لَوْلاَ أَنَّ النَّاسَ حَدِيثٌ عَهْدُهُمْ بِكُفْرٍ وَلَيْسَ عِنْدِي مِنَ النَّفَقَةِ مَا يُقَوِّينِي عَلى بِنَايِهِ لَكُنْتُ أَدْخَلْتُ فِيهِ مِنَ الْحِجْرِ خَمْسَةَ أَذْرُعٍ وَلَجَعَلْتُ لَهُ بَابًا يَدْخُلُ النَّاسُ مِنْهُ وَبَابًا يَخْرُجُونَ مِنْه If it was not for the fact that the people have recently abandoned disbelief, and that I do not have enough money to spend on it, I would have included in the House five cubits from Al-Hijr and would have made a door for it that people could enter from, and another door that they could exit from. Ibn Az-Zubayr said, `I can spend on this job, and I do not fear the people.' So he added five cubits from the Hijr, which looked like a rear part for the House that people could clearly see. He then built the House and made it eighteen cubits high. He thought that the House was still short and added ten cubits in the front and built two doors in it, one as an entrance and another as an exit. When Ibn Az-Zubayr was killed, Al-Hajjaj wrote to Abdul-Malik bin Marwan asking him about the House and told him that Ibn Az-Zubayr made a rear section for the House. Abdul-Malik wrote back, `We do not agree with Ibn Az-Zubayr's actions. As, for the Ka`bah's height, leave it as it is. As for what he added from the Hijr, bring it down, and build the House as it was before and close the door.' Therefore, Al-Hajjaj brought down the House and rebuilt it as it was." In his Sunan, An-Nasa'i collected the Hadith of the Prophet narrated from Aishah, not the whole story, The correct Sunnah conformed to Ibn Az-Zubayr's actions, because this was what the Prophet wished he could do, but feared that the hearts of the people who recently became Muslim could not bear rebuilding the House. This Sunnah was not clear to Abdul-Malik bin Marwan. Hence, when Abdul-Malik realized that Aishah had narrated the Hadith of the Messenger of Allah on this subject, he said, "I wish we had left it as Ibn Az-Zubayr had made it." Muslim recorded that Ubadydullah bin Ubayd said that Al-Harith bin Abdullah came to Abdul-Malik bin Marwan during his reign. Abdul-Malik said, `I did not think that Abu Khubayb (Ibn Az-Zubayr) heard from Aishah what he said he heard from her.' Al-Harith said, `Yes he did. I heard the Hadith from her.' Abdul-Malik said, `You heard her say what?' He said, `She said that the Messenger of Allah said, إِنَّ قَوْمَكِ اسْتَقْصَرُوا مِنْ بُنْيَانِ الْبَيْتِ وَلَوْلاَ حَدَاثَةُ عَهْدِهِمْ بِالشِّرْكِ أَعَدْتُ مَا تَرَكُوا مِنْهُ فَإِنْ بَدَا لِقَوْمِكِ مِنْ بَعْدِي أَنْ يَبْنُوهُ فَهَلُمِّي لاُِرِيَكِ مَا تَرَكُوهُ مِنْه Your people rebuilt the House smaller. Had it not been for the fact that your people are not far from the time of Shirk, I would add what was left outside of it. If your people afterwards think about rebuilding it, let me show you what they left out of it. He showed her around seven cubits.' One of the narrators of the Hadith, Al-Walid bin Ata, added that the Prophet said, وَلَجَعَلْتُ لَهَا بَابَيْنِ مَوْضُوعَيْنِ فِي الاَْرْضِ شَرْقِيًّا وَغَرْبِيًّا وَهَلْ تَدرِينَ لِمَ كَانَ قَومُكِ رَفَعُوا بَابَهَا I would have made two doors for the House on ground level, one eastern and one western. Do you know why your people raised its door above ground level? She said, `No.' He said, تَعَزُّزًا أَنْ لاَ يَدْخُلَهَا إِلاَّ مَنْ أَرَادُوا فَكَانَ الرَّجُلُ إِذَا هُوَ أَرَادَ أَنْ يَدْخُلَهَا يَدَعُونَهُ يَرْتَقِي حَتَّى إِذَا كَادَ أَنْ يَدْخُلَ دَفَعُوهُ فَسَقَط To allow only those whom they wanted to enter it. When a man whom they did not wish to enter the House climbed to the level of the door, they would push him down. Abdul-Malik then said, `You heard Aishah say this Hadith?' He said, `Yes.' Abdul-Malik said, `I wish I left it as it was." An Ethiopian will destroy the Ka`bah just before the Last Hour The Two Sahihs recorded that Abu Hurayrah said that the Messenger of Allah said, يُخَرِّبُ الْكَعْبَةَ ذُو السُّوَيْقَتَيْنِ مِنَ الْحَبَشَة The Ka`bah will be destroyed by Dhus-Sawiqatayn (literally, a person with two lean legs) from Ethiopia. Also, Ibn Abbas said that the Prophet said, كَأَنِّي بِهِ أَسْوَدَ أَفْحَجَ يَقْلَعُهَا حَجَرًا حَجَرًا As if I see him now: a black person with thin legs plucking the stones of the Ka`bah one after another. Al-Bukhari recorded this Hadith. Imam Ahmad bin Hanbal recorded in his Musnad that Abdullah bin Amr bin Al-`As said that he heard the Messenger of Allah say, يُخَرِّبُ الْكَعْبَةَ ذُو السُّوَيْقَتَيْنِ مِنَ الْحَبَشَةِ وَيَسْلُبُهَا حِلْيَتَهَا وَيُجَرِّدُهَا مِنْ كِسْوَتِهَا وَلَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِ أُصَيْلِعَ وَ أُفَيْدِعَ يَضْرِبُ عَلَيْهَا بِمِسْحَاتِهِ وَمِعْوَلِه Dhus-Sawiqatayn from Ethiopia will destroy the Ka`bah and will loot its adornments and cover. It is as if I see him now: bald, with thin legs striking the Ka`bah with his ax. This will occur after the appearance of Gog and Magog people. Al-Bukhari recorded that Abu Sa`id Al-Khudri said that the Messenger of Allah said, لَيُحَجَّنَّ الْبَيْتُ وَلَيُعْتَمَرَنَّ بَعْدَ خُرُوجِ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوج There will be Hajj and Umrah to the House after the appearance of Gog and Magog people.) Al-Khalil's Supplication Allah said that Ibrahim and Ismail supplicated to Him, رَبَّنَا وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ وَمِن ذُرِّيَّتِنَا أُمَّةً مُّسْلِمَةً لَّكَ وَأَرِنَا مَنَاسِكَنَا وَتُبْ عَلَيْنَأ إِنَّكَ أَنتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ

سناٹے کی آغوش میں زندگی اب جہاں پر بیت اللہ بنا ہوا ہے یہاں ایک ٹیلہ تھا اور سنسان بیابان تھا کوئی اپنے سہنے والا وہاں نہ تھا یہاں پہنچ کر ماں بیٹے کو بٹھا کر پاس تھوڑی سی کھجوریں اور مشکیزہ پانی کا رکھ کر آپ چلے گئے جب خلیل اللہ نے پیٹھ موڑی اور جانے لگے تو مائی حاجرہ نے آواز دی اے خلیل اللہ ہمیں اس دہشت و وحشت والے بیابان میں یکہ و تنہا چھوڑ کر جہاں ہمارا کوئی مونس و ہمدم نہیں آپ کہاں تشریف لے جا رہے ہیں؟ لیکن حضرت ابراہیم نے کوئی جواب نہ دیا بلکہ اس طرف توجہ تک نہ کی ، منہ موڑ کر بھی نہ دیکھا حضرت ہاجرہ کے بار بار کہنے پر بھی آپ نے التفات نہ فرمایا تو آپ فرمانے لگیں اللہ کے خلیل آپ ہمیں کسے سونپ چلے؟ آپ نے کہا اللہ تعالیٰ کو کہا اے خلیل اللہ کیا اللہ تعالیٰ کا آپ کو یہ حکم ہے؟ آپ نے فرمایا ہاں مجھے اللہ کا یہی حکم ہے یہ سن کر ام اسمٰعیل کو تسکین ہو گئی اور فرمانے لگیں پھر تشریف لے جائیے وہ اللہ جل شانہ ہمیں ہرگز ضائع نہ کرے گا اسی کا بھروسہ اور اسی کا سہارا ہے ۔ حضرت ہاجرہ لوٹ گئیں اور اپنے کلیجہ کی ٹھنڈک اپنی آنکھوں کے نور ابن نبی اللہ کو گود میں لے کر اس سنسان بیابان میں اس ہو کے عالم میں لاچار اور مجبور ہو کر بیٹھ رہیں ۔ حضرت ابراہیم جب ثنیہ کے پاس پہنچے اور یہ معلوم کر لیا کہ اب حضرت ہاجرہ پیچھے نہیں اور وہاں سے یہاں تک ان کی نگاہ کام بھی نہیں کر سکتی تو بیت اللہ شریف کی طرف متوجہ ہو کر ہاتھ اٹھا کر دعا کی اور کہا آیت ( رَبَّنَآ اِنِّىْٓ اَسْكَنْتُ مِنْ ذُرِّيَّتِيْ بِوَادٍ غَيْرِ ذِيْ زَرْعٍ عِنْدَ بَيْتِكَ الْمُحَرَّمِ ) 14 ۔ ابراہیم:37 ) الہ العالمین میں نے اپنے بال بچوں کو ایک غیر آباد جنگل میں تیرے برگزیدہ گھر کے پاس چھوڑا ہے تاکہ وہ نماز قائم کریں تو لوگوں کے دلوں کو ان کی طرف جھکا دے اور انہیں پھلوں کی روزیاں دے شاید وہ شکر گزاری کریں آپ نے یہ دعا کر کے حکم اللہ بجا لا کر اپنی اہل و عیال کو اللہ کے سپرد کر کے چلے گئے ادھر حضرت ہاجرہ صبر و شکر کے ساتھ بچے سے دل بہلانے لگیں جب تھوڑی سی کھجوریں اور ذرا سا پانی ختم ہو گیا اب اناج کا ایک دانہ پاس ہے نہ پانی کا گھونٹ خود بھی بھوکی پیاسی ہیں اور بچہ بھی بھوک پیاس سے بیتاب ہے یہاں تک کہ اس معصوم نبی زادے کا پھول سا چہرہ کمھلانے لگا اور وہ تڑپنے اور بلکنے لگا مامتا بھری ماں کبھی اپنی تنہائی اور بےکسی کا خیال کرتی ہے کبھی اپنے ننھے سے اکلوتے بچے کا یہ حال بغور دیکھتی ہے اور سہمی جاتی ہے معلوم ہے کہ کسی انسان کا گزر اس بھیانک جنگل میں نہیں ، میلوں تک آبادی کا نام و نشان نہیں کھانا تو کہاں؟ پانی کا ایک قطرہ بھی میسر نہیں آ سکتا آخر اس ننھی سی جان کا یہ ابتر حال نہیں دیکھا جاتا تو اٹھ کر چلی جاتی ہیں اور صفا پہاڑ جو پاس ہی تھا اس پر چڑھ جاتی ہیں اور میدان کی طرف نظر دواڑاتی ہیں کہ کوئی آتا جاتا نظر آ جائے لیکن نگاہیں مایوسی کے ساتھ چاروں طرف ڈالتی ہیں اور کسی کو بھی نہ دیکھ کر پھر وہاں سے اتر آتی ہیں اور اسی طرح درمیانی تھوڑا سا حصہ دوڑ کر باقی حصہ جلدی جلدی طے کر کے پھر صفا پر چڑھتی ہیں اسی طرح سات مرتبہ کرتی ہیں ہر بار آ کر بچہ کو دیکھ جاتی ہیں اس کی حالت ساعت بہ ساعت بگڑتی جا رہی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں صفا مروہ کی سعی جو حاجی کرتے ہیں اس کی ابتدا یہی سے ساتویں مرتبہ جب حضرت ہاجرہ مروہ پر آتی ہیں تو کچھ آواز کان میں پڑتی ہے آپ خاموش ہو کر احتیاط کے ساتھ اس کی طرف متوجہ ہوتی ہیں کہ یہ آواز کیسی؟ آواز پھر آتی ہے اور اس مرتبہ صاف سنائی دیتی ہے تو آپ آواز کی طرف لپک کر آتی ہیں اور اب جہاں زمزم ہے وہاں حضرت جبرائیل کو پاتی ہیں حضرت جبرائیل پوچھتے ہیں تم کون ہو؟ آپ جواب دیتی ہیں میں ہاجرہ ہوں میں حضرت ابراہیم کے لڑکے کی ماں ہوں فرشتہ پوچھتا ہے ابراہیم تمہیں اس سنسان بیابان میں کسے سونپ گئے ہیں؟ آپ فرماتی ہیں اللہ کو فرمایا پھر تو وہ کافی ہے حضرت ہاجرہ نے فرمایا اے غیبی شخص آواز تو میں نے سن لی کیا کچھ میرا کام بھی نکلے گا ؟ حضرت جبرائیل علیہ السلام نے اپنی ایڑی زمین رگڑی وہیں زمین سے ایک چشمہ پانی کا ابلنے لگا ۔ حضرت ہاجرہ علیہما السلام نے ہاتھ سے اس پانی کو مشک میں بھرنا شروع کیا مشک بھر کر پھر اس خیال سے کہ پانی ادھر ادھر بہ کر نکل نہ جائے آس پاس باڑ باندھنی شروع کر دی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں اللہ ام اسمٰعیل پر رحم کرے اگر وہ اس طرح پانی کو نہ روکتیں تو زم زم کنویں کی مثل میں نہ ہوتا بلکہ وہ ایک جاری نہر کی صورت میں ہوتا اب حضرت ہاجرہ نے پانی پیا اور بچہ کو بھی پلایا اور دودھ پلانے لگیں فرشتے نے کہ دیا کہ تم بےفکر رہو اللہ تمہیں ضائع نہ کرے گا جہاں تم بیٹھی ہو یہاں اللہ کا ایک گھر اس بچے اور اس کے باپ کے ہاتھوں بنے گا حضرت ہاجرہ اب یہیں رہ پڑیں زمزم کا پانی پیتیں اور بچہ سے دل بہلاتیں بارش کے موسم میں پانی کے سیلاب چاروں طرف سے آتے لیکن یہ جگہ ذرا اونچی تھی ادھر ادھر سے پانی گزر جاتا ہے اور یہاں امن رہتا کچھ مدت کے بعد جرہم کا قبیلہ خدا کے راستہ کی طرف سے اتفاقاً گزرا اور مکہ شریف کے نیچے کے حصہ میں اترا ان کی نظریں ایک آبی پرند پر پڑیں تو آپس میں کہنے لگے یہ پرندہ تو پانی کا ہے اور یہاں پانی کبھی نہ تھا ہماری آمدو رفت یہاں سے کئی مرتبہ ہوئی یہ تو خشک جنگل اور چٹیل میدان ہے یہاں پانی کہاں؟ چنانچہ انہوں نے اپنے آدمی اصلیت معلوم کرنے کے لیے بھیجے انہوں نے واپس آ کر خبر دی کہ وہاں تو بہترین اور بہت سا پانی ہے اب وہ سب آئے اور حضرت ام اسمعٰیل سے عرض کرنے لگے کہ مائی صاحبہ اگر آپ اجازت دیں تو ہم بھی یہاں ٹھہر جائیں پانی کی جگہ ہے آپ نے فرمایا ہاں شوق سے رہو لیکن پانی پر قبضہ میرا ہی رہے گا ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں ہاجرہ تو چاہتی تھیں کہ کوئی ہم جنس مل جائے چنانچہ یہ قافلہ یہاں رہ پڑا حضرت اسمٰعیل بھی بڑے ہو گئے ان سب کو آپ سے بڑی محبت ہو گئی یہاں تک کہ آپ بالغ ہوئے تو انہی میں نکاح بھی کیا اور انہی سے عربی بھی سیکھی مائی ہاجرہ علیہما السلام کا انتقام یہیں ہوا جب حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اللہ کی طرف سے اجازت ملی تو آپ اپنے لخت جگر کی ملاقات کے لیے تشریف لائے بعض روایات میں ہے کہ آپ کا یہ آنا جانا براق پر ہوتا تھا ملک شام سے آتے تھے اور پھر واپس جاتے تھے یہاں آئے تو حضرت اسمٰعیل گھر پر نہ ملے اپنی بہو سے پوچھا کہ وہ کہاں ہیں؟ تو جواب ملا کہ کھانے پینے کی تلاش میں یعنی شکار کو گئے ہیں آپ نے پوچھا تمہارا کیا حال ہے؟ کیا برا حال ہے بڑی تنگی اور سختی ہے فرمایا اچھا تمہارے خاوند آویں تو انہیں سلام کہنا اور کہہ دینا کہ اپنے دروازے کی چوکھٹ بدل ڈالیں ۔ حضرت ذبیح اللہ جب واپس آئے تو گویا آپ کو کچھ انس سا معلوم ہوا پوچھنے لگے کیا کوئی صاحب تشریف لائے تھے؟ بیوی نے کہا ہاں ایسی ایسی شکل و شباہت کے ایک عمر رسیدہ بزرگ آئے تھے؟ آپ کی نسبت پوچھا میں نے کہا وہ شکار کی تلاش میں باہر گئے ہیں پھر پوچھا کہ گزران کیسی چلتی ہے؟ میں نے کہا بڑی سختی اور تنگی سے گزر اوقات ہوتی ہے پوچھا کچھ مجھ سے کہنے کو بھی فرما گئے ہیں؟ بیوی نے کہا ہاں کہہ گئے کہ وہ جب وہ آئیں میرا سلام کہنا اور کہ دینا کہ اپنے دروازے کی چوکھٹ بدل ڈالیں آپ فرمانے لگے بیوی سنو یہ میرے والد صاحب تھے اور جو فرما گئے ہیں اس سے مطلب یہ ہے کہ ( چونکہ تم نے ناشکری کی ) میں تم کو الگ کر دوں جاؤ میں نے تمہیں طلاق دی انہیں طلاق دے کر آپ نے اسی قبیلہ میں اپنا دوسرا نکاح کر لیا ایک مدت کے بعد پھر حضرت ابراہیم باجازت الٰہی یہاں آئے اب کی مرتبہ بھی اتفاقاً حضرت ذبیح سے ملاقات نہ ہوئی بہو سے پوچھا تو جواب ملا کہ ہمارے لئے رزق کی تلاش میں شکار کو گئے ہیں آپ آئیے ، تشریف رکھئے جو کچھ حاضر ہے تناول فرمائیے ۔ آپ نے فرمایا یہ تو بتاؤ کہ گزر بسر کیسی ہوتی ہے ؟ کیا حال ہے؟ جواب ملا الحمد للہ ہم خیریت سے ہیں اور بفضل رب کعبہ کشادگی اور راحت ہے اللہ کا بڑا شکر ہے حضرت ابراہیم نے کہا تمہاری خوراک کیا ہے؟ کہا گوشت پوچھا تم پیتے کیا ہو؟ جواب ملا پانی آپ نے دعا کی کہ پروردگار انہیں گوشت اور پانی میں برکت دے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں اگر اناج ان کے پاس ہوتا اور یہ کہتیں تو حضرت خلیل علیہ السلام ان کے لیے اناج کی برکت کی دعا بھی کرتے اب اس دعا کی برکت سے اہل مکہ صرف گوشت اور پانی پر گزر کر سکتے ہیں ۔ اور لوگ نہیں کر سکتے آپ نے فرمایا اچھا میں تو جا رہا ہوں تم اپنے میاں کو میرا سلام کہنا اور کہنا کہ وہ اپنی چوکھٹ کو ثابت اور اباد رکھیں بعد ازں حضرت اسمٰعیل آئے سارا واقعہ معلوم ہوا آپ نے فرمایا یہ میرے والد مکرم تھے مجھے حکم دے گئے ہیں کہ میں تمہیں الگ نہ کروں ( تم شکر گزار ہو )

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[١٥٦] قسطلانی (رح) نے کہا کہ کعبہ دس بار تعمیر ہوا۔ سب سے پہلے اسے فرشتوں نے بنایا۔ دوسری بار آدم (علیہ السلام) نے (آپ (علیہ السلام) کی عمر ہزار سال تھی) تیسری بار شیث (علیہ السلام) (آدم کے بیٹے) نے اور یہ تعمیر طوفان نوح (علیہ السلام) میں گرگئی۔ چوتھی بار حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے پانچویں بار قوم عمالقہ نے، چھٹی بار قبیلہ جرہم نے، ساتویں بار قصی بن کلاب نے (جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے جد امجد ہیں) آٹھویں بار قریش نے (آپ کی بعثت سے پہلے جب کہ حطیم کی جگہ چھوڑ دی تھی) نویں بار حضرت عبداللہ بن زبیر (رض) نے (اپنے دور خلافت میں) دسویں بار حجاج بن یوسف نے۔ اور اس کے بعد آج تک اس علاقہ پر مسلمانوں کا ہی قبضہ چلا آ رہا ہے اور بہت سے بادشاہوں نے اس کی تعمیر، مرمت اور توسیع میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اور یہ سلسلہ تاہنوز جاری ہے۔ اس سلسلہ میں آل سعود کی خدمات گرانقدر ہیں اور لائق تحسین ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

الْقَوَاعِدَ بنیادیں، ابن عباس (رض) نے فرمایا، یعنی بیت اللہ کی وہ بنیادیں جو اس سے پہلے موجود تھیں۔ [ تفسیر عبد الرزاق بسند صحیح ] اس سے معلوم ہوا کہ بیت اللہ پہلے تعمیر ہوچکا تھا، اب از سر نو اس کی بنیادیں اٹھائی جا رہی تھیں۔ سورة حج (٢٦) میں ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ابراہیم (علیہ السلام) کے لیے بیت اللہ کی جگہ متعین فرمائی۔ مزید دیکھیے سورة آل عمران (٩٦) ۔ اس کے بعد بیت اللہ کئی دفعہ تعمیر ہوا۔ جاہلیت میں جب سیلاب سے کعبہ منہدم ہوگیا تو قریش نے دوبارہ اس کی تعمیر کی، مگر مال کی کمی کی وجہ سے اس کا کچھ حصہ باہر چھوڑ دیا، جسے حطیم کہتے ہیں۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی اس کے لیے پتھر اٹھا کر لاتے رہے۔ ابن اسحاق کے مطابق آپ کی عمر اس وقت ٣٥ سال تھی، پھر آپ ہی نے قریش کے جھگڑے میں حجر اسود کا فیصلہ فرمایا اور اسے اس کے مقام پر اپنے دست مبارک سے رکھا۔ دور اسلام میں پہلی مرتبہ عبداللہ بن زبیر (رض) نے اسے ابراہیم (علیہ السلام) والی بنیادوں پر تعمیر کیا، اس کے بعد عبد الملک کے دور خلافت میں حجاج بن یوسف نے اسے گرا کر دوبارہ اسی طرح بنادیا جس طرح جاہلیت میں بنایا گیا تھا۔ اس کے بعد مختلف بادشاہ اسی عمارت کی مرمت و تزئین کرتے رہے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” کعبہ کو حبشیوں میں سے ایک پتلی پنڈلیوں والا برباد کرے گا۔ “ [ بخاری، الحج، باب قول اللہ تعالیٰ : ( جعل اللہ الکعبۃ ۔۔ ) : ١٥٩١۔ مسلم، الفتن، باب لا تقوم الساعۃ ۔۔ : ٧٣٠٦ ]

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Verse 127 shows another essential quality of this great prophet. In obedience to Allah, he had left the fertile land of Syria and made his wife and child to settle in the barren desert, and now he was taking up the labour of building |"the House of Allah.|" This was a moment when a man who had been bearing such hardships in the way of Allah could normally be expected to feel satisfied with himself and relax in a mood of self-congratulation. But |"the Friend of Allah|" recognized the Majesty of Allah, and knew that no creature can possibly worship or obey his Creator as is His due, but within his own limited powers. Consequently, he also knew that in performing the hardest or the greatest tasks one should not be proud of one&s attainment, but should, in all humility, pray to Allah to accept the little effort one has been capable of making - and that, too, with the grace of Allah Himself. That is exactly what Sayyidna Ibrahim did when he started, along with his young son, to build the Ka&bah. That is to say, he prayed to Allah to accept this deed, for Allah hears all prayers, and knows the intentions of His creatures.

اپنے نیک عمل پر بھروسہ اور قناعت نہ کرنے کی تعلیم : رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا حضرت خلیل اللہ (علیہ السلام) نے حکم ربانی کی تعمیل میں ملک شام کے ہرے بھرے خوش منظر خطہ کو چھوڑ کر مکہ مکرمہ کے خشک پہاڑوں کے درمیان اپنے اہل و عیال کو لاڈلا اور بیت اللہ کی تعمیر میں اپنی پوری توانائی خرچ کی یہ موقع ایسا تھا کہ ایسے مجاہدے کرنے والے کے دل میں عجب پیدا ہوتا تو وہ اپنے عمل کو بہت کچھ قابل قدر سمجھتا لیکن یہاں حضرت خلیل اللہ (علیہ السلام) ہیں رب العزت کی بارگاہ عزت و جلال کو پہچاننے والے ہیں کہ کسی انسان سے اللہ تعالیٰ کے شایان شان عبادت و اطاعت ممکن نہیں ہر شخص اپنی قوت وہمت کی مقدار سے کام کرتا ہے اس لئے ضرورت ہے کہ کوئی بھی بڑے سے بڑا عمل کرے تو اس پر ناز نہ کرے بلکہ الحاح وزاری کے ساتھ دعا کرے کہ میرا یہ عمل قبول ہوجائے جیسا کہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے بناء بیت اللہ کے عمل کے متعلق یہ دعا فرمائی کہ اے ہمارے پروردگار آپ ہمارے اس عمل کو قبول فرمالیں کیونکہ آپ توسننے والے اور جاننے والے ہیں ہماری دعا کو سنتے ہیں اور ہماری نیتوں کو جانتے ہیں

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

وَاِذْ يَرْفَعُ اِبْرٰھٖمُ الْقَوَاعِدَ مِنَ الْبَيْتِ وَاِسْمٰعِيْلُ۝ ٠ ۭ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا۝ ٠ ۭ اِنَّكَ اَنْتَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ۝ ١٢٧ رفع الرَّفْعُ في الأجسام الموضوعة إذا أعلیتها عن مقرّها، نحو : وَرَفَعْنا فَوْقَكُمُ الطُّورَ [ البقرة/ 93] ، قال تعالی: اللَّهُ الَّذِي رَفَعَ السَّماواتِ بِغَيْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَها[ الرعد/ 2] ( ر ف ع ) الرفع ( ف ) کے معنی اٹھانے اور بلند کرنے کے ہیں یہ مادی چیز جو اپنی جگہ پر پڑی ہوئی ہو اسے اس کی جگہ سے اٹھا کر بلند کرنے پر بولا جاتا ہے ۔ جیسے فرمایا : وَرَفَعْنا فَوْقَكُمُ الطُّورَ [ البقرة/ 93] اور ہم نے طو ر پہاڑ کو تمہارے اوپر لاکر کھڑا کیا ۔ اللَّهُ الَّذِي رَفَعَ السَّماواتِ بِغَيْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَها[ الرعد/ 2] وہ قادر مطلق ہے جس نے آسمان کو بدوں کسی سہارے کے اونچا بناکر کھڑا کیا ۔ قعد القُعُودُ يقابل به القیام، والْقَعْدَةُ للمرّة، والقِعْدَةُ للحال التي يكون عليها الْقَاعِدُ ، والقُعُودُ قد يكون جمع قاعد . قال : فَاذْكُرُوا اللَّهَ قِياماً وَقُعُوداً [ النساء/ 103] ، الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِياماً وَقُعُوداً [ آل عمران/ 191] ، والمَقْعَدُ : مكان القعود، وجمعه : مَقَاعِدُ. قال تعالی: فِي مَقْعَدِ صِدْقٍ عِنْدَ مَلِيكٍ مُقْتَدِرٍ [ القمر/ 55] أي في مکان هدوّ ، وقوله : مَقاعِدَ لِلْقِتالِ [ آل عمران/ 121] كناية عن المعرکة التي بها المستقرّ ، ويعبّر عن المتکاسل في الشیء بِالْقَاعدِ نحو قوله : لا يَسْتَوِي الْقاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ [ النساء/ 95] ، ومنه : رجل قُعَدَةٌ وضجعة، وقوله : وَفَضَّلَ اللَّهُ الْمُجاهِدِينَ عَلَى الْقاعِدِينَ أَجْراً عَظِيماً [ النساء/ 95] وعن التّرصّد للشیء بالقعود له . نحو قوله : لَأَقْعُدَنَّ لَهُمْ صِراطَكَ الْمُسْتَقِيمَ [ الأعراف/ 16] ، وقوله : إِنَّا هاهُنا قاعِدُونَ [ المائدة/ 24] يعني متوقّفون . وقوله : عَنِ الْيَمِينِ وَعَنِ الشِّمالِ قَعِيدٌ [ ق/ 17] أي : ملك يترصّده ويكتب له وعليه، ويقال ذلک للواحد والجمع، والقَعِيدُ من الوحش : خلاف النّطيح . وقَعِيدَكَ الله، وقِعْدَكَ الله، أي : أسأل اللہ الذي يلزمک حفظک، والقاعِدَةُ : لمن قعدت عن الحیض والتّزوّج، والقَوَاعِدُ جمعها . قال : وَالْقَواعِدُ مِنَ النِّساءِ [ النور/ 60] ، والْمُقْعَدُ : من قَعَدَ عن الدّيون، ولمن يعجز عن النّهوض لزمانة به، وبه شبّه الضّفدع فقیل له : مُقْعَدٌ «1» ، وجمعه : مُقْعَدَاتٌ ، وثدي مُقْعَدٌ للکاعب : ناتئ مصوّر بصورته، والْمُقْعَدُ كناية عن اللئيم الْمُتَقَاعِدِ عن المکارم، وقَوَاعدُ البِنَاءِ : أساسه . قال تعالی: وَإِذْ يَرْفَعُ إِبْراهِيمُ الْقَواعِدَ مِنَ الْبَيْتِ [ البقرة/ 127] ، وقَوَاعِدُ الهودج : خشباته الجارية مجری قواعد البناء . ( ق ع د ) القعود یہ قیام ( کھڑا ہونا کی ضد ہے اس سے قعدۃ صیغہ مرۃ ہے یعنی ایک بار بیٹھنا اور قعدۃ ( بکسر ( قاف ) بیٹھنے کی حالت کو کہتے ہیں اور القعود قاعدۃ کی جمع بھی ہے جیسے فرمایا : ۔ فَاذْكُرُوا اللَّهَ قِياماً وَقُعُوداً [ النساء/ 103] تو کھڑے اور بیٹھے ہر حال میں خدا کو یاد کرو ۔ الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِياماً وَقُعُوداً [ آل عمران/ 191] جو کھڑے اور بیٹھے ہر حال میں خدا کو یاد کرتے ہیں ۔ المقعد کے معنی جائے قیام کے ہیں اس کی جمع مقاعد ہے قرآن میں ہے : ۔ فِي مَقْعَدِ صِدْقٍ عِنْدَ مَلِيكٍ مُقْتَدِرٍ [ القمر/ 55]( یعنی ) پاک مقام میں ہر طرح کی قدرت رکھنے والے بادشاہ کی بار گاہ میں ۔ یعنی نہایت پر سکون مقام میں ہوں گے اور آیت کریمہ : ۔ مَقاعِدَ لِلْقِتالِ [ آل عمران/ 121] لڑائی کیلئے مور چوں پر میں لڑائی کے مورچے مراد ہیں جہاں سپاہی جم کر لڑتے ہیں اور کبھی کسی کام میں سستی کرنے والے کو بھی قاعدۃ کہا جاتا ہے جیسے فرمایا : ۔ لا يَسْتَوِي الْقاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ [ النساء/ 95] جو مسلمان ( گھروں میں ) بیٹھ رہتے اور لڑنے سے جی چراتے ہیں اور کوئی عذر نہیں رکھتے ۔ اسی سے عجل قدعۃ ضجعۃ کا محاورہ جس کے معنی بہت کاہل اور بیٹھنے رہنے والے آدمی کے ہیں نیز فرمایا : ۔ وَفَضَّلَ اللَّهُ الْمُجاهِدِينَ عَلَى الْقاعِدِينَ أَجْراً عَظِيماً [ النساء/ 95] خدا نے مال اور جان سے جہاد کرنے والوں کو بیٹھنے والوں پر درجے میں فضیلت بخشی ہے ۔ اور کبھی قعدۃ لہ کے معی کیس چیز کے لئے گھات لگا کر بیٹھنے اور انتظار کرنے کے بھی آتے ہیں چناچہ قرآن میں ہے : ۔ لَأَقْعُدَنَّ لَهُمْ صِراطَكَ الْمُسْتَقِيمَ [ الأعراف/ 16] میں بھی سیدھے رستے پر بیٹھوں گا ۔ نیز فرمایا : ۔ إِنَّا هاهُنا قاعِدُونَ [ المائدة/ 24] ہم یہیں بیٹھے رہینگے یعنی یہاں بیٹھ کر انتظار کرتے رہینگے اور آیت کر یمہ : ۔ عَنِ الْيَمِينِ وَعَنِ الشِّمالِ قَعِيدٌ [ ق/ 17] جو دائیں بائیں بیٹھے ہیں ۔ میں قعید سے مراد وہ فرشتہ ہے جو ( ہر وقت اعمال کی نگرانی کرتا رہتا ہے اور انسان کے اچھے برے اعمال میں درج کرتا رہتا ہے یہ واحد وجمع دونوں پر بولا جاتا ہے اسے بھی قعید کہا جاتا ہے اور یہ نطیح کی جد ہے ۔ یعنی میں اللہ تعالیٰ سے تیری حفاظت کا سوال کرتا ہوں ۔ القاعدۃ وہ عورت جو عمر رسیدہ ہونے کی وجہ سے نکاح اور حیض کے وابل نہ رہی ہو اس کی جمع قواعد ہے چناچہ قرآن میں ہے : ۔ وَالْقَواعِدُ مِنَ النِّساءِ [ النور/ 60] اور بڑی عمر کی عورتیں ۔ اور مقعدۃ اس شخص کو بھی کہا جاتا ہے جو ملازمت سے سبکدوش ہوچکا ہو اور اپاہج آدمی جو چل پھر نہ سکے اسے بھی مقعد کہہ دیتے ہیں اسی وجہ سے مجازا مینڈک کو بھی مقعد کہا جاتا ہے اس کی جمع مقعدات ہے اور ابھری ہوئی چھاتی پر بھی ثدی مقعد کا لفظ بولا جاتا ہے اور کنایہ کے طور پر کمینے اور خمیس اطوار آدمی پر بھی مقعدۃ کا طلاق ہوتا ہے قواعد لبنآء عمارت کی بنیادیں قرآن میں ہے : ۔ وَإِذْ يَرْفَعُ إِبْراهِيمُ الْقَواعِدَ مِنَ الْبَيْتِ [ البقرة/ 127] اور جب ابراہیم بیت اللہ کی بنیادی اونچی کر رہے تھے قواعد الھودج ( چو کھٹا ) ہودے کی لکڑیاں جو اس کے لئے بمنزلہ بنیاد کے ہوتی ہیں ۔ بيت أصل البیت : مأوى الإنسان باللیل، قال عزّ وجلّ : فَتِلْكَ بُيُوتُهُمْ خاوِيَةً بِما ظَلَمُوا [ النمل/ 52] ، ( ب ی ت ) البیت اصل میں بیت کے معنی انسان کے رات کے ٹھکانہ کے ہیں ۔ کیونکہ بات کا لفظ رات کو کسی جگہ اقامت کرنے پر بولا جاتا ہے ۔ قرآن میں ہے ؛۔ فَتِلْكَ بُيُوتُهُمْ خاوِيَةً بِما ظَلَمُوا [ النمل/ 52] یہ ان کے گھر ان کے ظلم کے سبب خالی پڑے ہیں ۔ قبل ( تقبل) قَبُولُ الشیء علی وجه يقتضي ثوابا کا لهديّة ونحوها . قال تعالی: أُولئِكَ الَّذِينَ نَتَقَبَّلُ عَنْهُمْ أَحْسَنَ ما عَمِلُوا[ الأحقاف/ 16] ، وقوله : إِنَّما يَتَقَبَّلُ اللَّهُ مِنَ الْمُتَّقِينَ [ المائدة/ 27] ، تنبيه أن ليس كل عبادة مُتَقَبَّلَةً ، بل إنّما يتقبّل إذا کان علی وجه مخصوص . قال تعالی: إِنِّي نَذَرْتُ لَكَ ما فِي بَطْنِي مُحَرَّراً فَتَقَبَّلْ مِنِّي [ آل عمران/ 35] . وقیل للکفالة : قُبَالَةٌ فإنّ الکفالة هي أوكد تَقَبُّلٍ ، وقوله : فَتَقَبَّلْ مِنِّي [ آل عمران/ 35] ، فباعتبار معنی الکفالة، وسمّي العهد المکتوب : قُبَالَةً ، وقوله : فَتَقَبَّلَها[ آل عمران/ 37] ، قيل : معناه قبلها، وقیل : معناه تكفّل بها، ويقول اللہ تعالی: كلّفتني أعظم کفالة في الحقیقة وإنما قيل : فَتَقَبَّلَها رَبُّها بِقَبُولٍ [ آل عمران/ 37] ، ولم يقل بتقبّل للجمع بين الأمرین : التَّقَبُّلِ الذي هو التّرقّي في القَبُولِ ، والقَبُولِ الذي يقتضي اور تقبل کے معنی کیس چیز کو اس طرح قبول کرنے کے میں کہ وہ عوض کی مقتضی ہو جیسے ہدیہ وغیرہ قرآن میں ہے : ۔ أُولئِكَ الَّذِينَ نَتَقَبَّلُ عَنْهُمْ أَحْسَنَ ما عَمِلُوا[ الأحقاف/ 16] یہی لوگ ہیں جن کے اعمال نیک ہم قبول کریں گے إِنَّما يَتَقَبَّلُ اللَّهُ مِنَ الْمُتَّقِينَ [ المائدة/ 27] کہ خدا پرہیز گاروں کی نیاز قبول فرمایا کرتا ۔۔۔۔ ہے میں اس بات پر تنبیہ ہے کہ ہر عیادت قبول نہیں ہوتی بلکہ وہی قبول کی جاتی ہے جو مخصوص طریق سے ادا کی جائے ۔ فرمایا : ۔ مُحَرَّراً فَتَقَبَّلْ مِنِّي [ آل عمران/ 35] تو اسے میری طرف سے قبول فرما کفا لۃ کو قبالۃ کہا جاتا ہے کیونکہ کفا لۃ کے معنی مؤ کی طور پر کسی چیز کو قبول کرلینے کے ہیں تو آیت فتقبل منی میں کفالت کے معنی معتبر ہیں اور لکھے ہوئے عہد کو قبالۃ کہا جاتا ہے اور آیت کر یمہ : ۔ فَتَقَبَّلَها رَبُّها بِقَبُولٍ [ آل عمران/ 37] پروردگار نے اسے پسند ید گی کے ساتھ قبول فرمایا : ۔ میں بعض نے کہا ہے کہ یہ بمعنی تقبلھا کے ہے اور بعض نے کہا ہے کہ یہ بمعنی تکلفھا کے ہے یعنی اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اس نے در حقیقت مجھے بہت بڑی کفالت کا ذمہ دار بنا دیا ہے

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

قول باری ہے : واذیرفع ابراھیم القوا عد من البیت واسمعیل (اور یہ کہ ابراہیم اور اسماعیل جب اس گھر کی دیواریں اٹھا رہے تھے) تاآخر آیت بیت کی اساس اور بنیاد کو قواعد البیت کہتے ہیں۔ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے ہاتھوں تعمیر کعبہ کے بارے میں یہ اختلاف رائے ہے کہ آیا آپ نے اس کی پرانی بنیادوں پر دیواریں اٹھائی تھیں یا نئی بنیادیں رکھی تھیں ؟ معمر نے ایوب سے انہوں نے سعید بن جبیر سے اور انہوںں نے حضرت ابن بع اس سے زیر بحث آیت کی تفسیر میں روایت بیان کی ہے کہ ان بنیادوں سے مراد وہ بنیادیں ہیں جو حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی تعمیر کعبہ سے پہلے موجود تھیں۔ عطاء سے بھی اسی قسم کی روایت منقول ہے۔ منصور نے مجاہد سے اور انہوں نے حضرت عبداللہ بن عمر سے ان کا قول نقل کیا ہے کہ : اللہ تعالیٰ نے زمین کی تخلیق سے دو ہزار برس پہلے بیت اللہ کی تخلیق کردی تھی اور پھر اس کے نیچ۔ ے زمین بچھا دی گئی۔ حضرت انس سے مروی ہے کہ حضو ر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : حضرت آدم (علیہ السلام) سے پہلے فرشتے بیت اللہ کا حج کرتے تھے اور پھر آدم (علیہ السلام) نے اس کا حج کیا۔ مجاہد اور عمرو بن دنیار سے مرو ی ہے کہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے اللہ کے حکم کے تحت بیت اللہ کی تعمیر کی تھی۔ حسن بصری کا قول ہے کہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے سب سے پہلے بیت اللہ کا حج کیا تھا۔ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) اور حضرت اسماعیل (علیہ السلام) میں بیت اللہ کا تعمیر کنندہ کون ہے ؟ اس بارے میں اختلاف رائے ہے۔ حضرت ابن عباس کے قول کے مطابق حضرت ابراہیم (علیہ السلام) دیواروں کی چنائی کرتے تھے اور حضرت اسماعیل (علیہ السلام) انہیں پتھر اور گارا وغیرہ پکڑاتے جاتے تھے۔ یہ بات تعمیر کے فعل کو ان دونوں کی طرف منسوب کرتی ہے، اگرچہ ان میں سے ایک فرد محض ہاتھ بٹا رہا تھا۔ اسی بنا پر ہم نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اس قول کے بارے میں جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عائشہ سے فرمایا تھا کہ : اگر ت م مجھ سے پہلے وفات پا جاتیں تو میں تمہیں غسل دیتا اور دفن کرتا کہا تھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اس سے مراد یہ تھی کہ میں تمہیں غسل دینے میں اعانت کرتا۔ السدی اور عبید بن عمیر کے قول کے مطابق دونوں حضرات نے بیت اللہ کی تعمیر کی تھی۔ ایک شاذ و روایت کے مطابق حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے تنہا ہی کعبے کی دیواریں اٹھائی تھیں اس وقت حضرت اسماعیل بہت چھوٹے تھے، لیکن یہ روایت غلط ہے، اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے تعمیر کے فعل کی دونوں کی طرف نسبت کی ہے۔ اور اس کا اطلاق صرف اسی صورت میں ہوسکتا ہے جب یہ تسلیم کرلیا جائے کہ دونوں نے ہی دیواریں اٹھائی تھیں یا ایک دیوار کی چنائی میں مصروف رہے اور دوسرے انہیں پتھر اور گارا وغیرہ پکڑاتے رہے۔ یہ دونوں صورتیں درست ہیں لیکن درج بالا تیسری صورت غلط ہے۔ اللہ تعالیٰ نے جب یہاں یہ فرما دیا : وطھر بیتی للطائفین اور دوسری جگہ فرمایا : ولیطوفوا بالبیت العتیق تو یہ آیتیں پورے بیت اللہ کے طواف کی مقتضی بن گئیں۔ ہشام نے عروہ سے انہوں نے اپنے والد سے اور انہوں نے حضرت عائشہ سے روایت بیان کی ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اہل جاہلیت نے کعبہ کی عمارت کو چھوٹا کردیا تھا۔ اس لئے تم حجر (حطیم) میں داخل ہو کر وہاں نماز پڑھ لیا کرو۔ یہی وجہ ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ کرام نے حجر (حطیم) کے گرد یعنی اس کے پیچھے سے طواف کیا تھا، تاکہ پورے بیت اللہ کے طواف کا یقین حاصل ہوجائے۔ اسی بن اپر حضرت عبداللہ بن الزبیر نے اپنی خلافت کے زمانے میں اسے اس وقت بیت اللہ میں داخل کردیا تھا جب اس میں آگ لگنے کی وجہ سے اس کی دوبارہ تعمیر کی تھی۔ پھر جب حجاج آیا تو اس نے حطیم کو بیت اللہ سے باہر کردیا۔ قول باری ہے : ربنا تقبل منا (اے ہمارے رب، ہم سے یہ خدمت قبول فرما لے) یعنی دونوں باپ بیٹے یہ الفاظ کہتے جاتے تے۔ چونکہ اس لفظ پر کلام کی دلالت ہے۔ اس لئے اسے حذف کردیا گیا جس طرح یہ قول باری : والملٓئکۃ باسطو ! ایدیھم اخرجوا انفسکم (اور فرشتے ہاتھ بڑھا بڑھ اکر کہہ رہے ہوتے ہیں کہ لائو نکالو اپنی جان) تقبل عمل پر ثواب کے ایجاب کو کہتے ہیں۔ آیت اس بات کو متضمن ہے کہ مساجد کی تعمیر بڑی نیکی ہے کیونکہ دونوں حضرات نے اللہ کے لئے بیت اللہ کی تعمیر کی تھی اور انہیں استحقاق ثواب کی خبر دی گئی تھی۔ یہ بات حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اس اشراد کی طرح ہے کہ جو شخص اللہ کے لئے مسجد کی تعمیر کرے خواہ یہ مسجد کو نج کے گھونسلے کی طرح چھوٹی سی کیوں نہ ہو، اللہ جنت میں اس کے لیے ایک گھر تعمیر کر دے گا۔

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(١٢٧) اور جب حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے بیت اللہ کی تعمیر کے لیے اس کا سنگ بنیاد رکھا اور حضرت اسمعیل (علیہ السلام) ان کے ساتھ تعاون کررہے تھے، جب دونوں اس کی تعمیر سے فارغ ہوئے تو انہوں نے دعا کی، پروردگار عالم ہماری اس اپنے گھر کی تعمیر کو قبول فرما، بلاشبہ آپ دعاؤں کو سننے والے اور قبولیت کو کرنے والے ہیں۔ اور یہ تفسیر بھی کی گئی ہے کہ اپنے گھر کی تعمیر میں تو ہماری نیتوں سے اچھی طرح واقف ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ١٢٧ (وَاِذْ یَرْفَعُ اِبْرٰہٖمُ الْقَوَاعِدَ مِنَ الْبَیْتِ وَاِسْمٰعِیْلُ ط) ۔ باپ بیٹا دونوں بیت اللہ کی تعمیر میں لگے ہوئے تھے۔ یہاں لفظ قَوَاعِدَ جو آیا ہے اسے نوٹ کیجیے ‘ یہ قاعدہ کی جمع ہے اور بنیادوں کو کہا جاتا ہے۔ اس لفظ سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) خانہ کعبہ کے اصل معمار اور بانی نہیں ہیں۔ کعبہ سب سے پہلے حضرت آدم (علیہ السلام) نے تعمیر کیا تھا۔ سورة آل عمران (آیت ٩٦) میں الفاظ آئے ہیں : (اِنَّ اَوَّلَ بَیْتٍ وُّضِعَ للنَّاسِ لَلَّذِیْ بِبَکَّۃَ ) بیشک سب سے پہلا گھر جو لوگوں کے لیے مقرر کیا گیا یہی ہے جو مکہ میں ہے۔ اب یہ کیسے ممکن تھا کہ حضرت آدم (علیہ السلام) کے زمانے سے لے کر حضرت ابراہیم (علیہ السلام) تک ‘ کم و بیش چار ہزار برس کے دوران ‘ روئے ارضی پر کوئی مسجد تعمیر نہ ہوئی ہو ؟ اللہ تعالیٰ کی عبادت کے لیے تعمیر کیا گیا سب سے پہلا گھر یہی کعبہ تھا۔ امتداد زمانہ سے اس کی صرف بنیادیں باقی رہ گئی تھیں ‘ اور چونکہ یہ وادی میں واقع تھا جو سیلاب کا راستہ تھا ‘ لہٰذا سیلاب کی وجہ سے اس کی سب دیواریں بہہ گئی تھیں۔ حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل علیہما الصلوٰۃ والسلام نے ان بنیادوں کو پھر سے اٹھایا۔ سورة الحج میں یہ مضمون تفصیل سے آیا ہے۔ جب وہ ان بنیادوں کو اٹھا رہے تھے تو اللہ تعالیٰ سے دعائیں مانگ رہے تھے : (رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا ط) ۔ ہماری اس کوشش اور ہماری اس محنت و مشقت کو قبول فرما ! جس وقت حضرت ابراہیم (علیہ السلام) بیت اللہ کی تعمیر کر رہے تھے اس وقت حضرت اسماعیل ( علیہ السلام) کی عمر لگ بھگ تیرہ برس تھی ‘ آپ ( علیہ السلام) اس کام میں اپنے والد محترم کا ہاتھ بٹا رہے تھے۔ (اِنَّکَ اَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ )

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

83: بیت اللہ جسے کعبہ بھی کہتے ہیں درحقیقت حضرت آدم (علیہ السلام) کے وقت سے تعمیر چلاآتا ہے لیکن حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے دور میں وہ حوادث روزگار سے منہدم ہوچکا تھا، حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کو اسے از سر نو انہی بنیادوں پر تعمیر کرنے کا حکم ہوا تھا جو پہلے سے موجود تھیں اور اللہ تعالیٰ نے بذریعۂ وحی آپ کو بتادی تھیں، اسی لئے قرآن کریم نے یہاں یہ نہیں فرمایا کہ وہ بیت اللہ تعمیر کررہے تھے بلکہ یہ فرمایا ہے کہ وہ اس کی بنیادیں اٹھارہے تھے

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(2:127) یرفع۔ مضارع (بمعنی حکایت حال ماضی یعنی وہ فعل مضارع جو کسی گذشتہ بات کو بیان کرنے کے لئے فعل ماضی کی بجائے استعمال کیا جائے) صیغہ واحد مذکر۔ غائب۔ دفع۔ باب فتح۔ مصدر سے وہ اٹھا رہا تھا۔ وہ بلند کر رہا تھا۔ القواعد۔ جمع اس کی واحد دو طرح سے ہے۔ (1) القاعدۃ۔ جس کے معنی بنیاد ہے۔ دیوار کا وہ حصہ جس پر پوری عمارت قائم ہوتی ہے۔ القواعد بنیادیں۔ جیسا کہ آیت ہذا میں مستعمل ہے۔ القاعد۔ وہ عمر رسیدہ عورت جو حمل اور حیض کے قابل نہ رہی ہو۔ یہاں تاء تانیث لانے کی ضرورت نہیں جو صفات عورتوں کے لئے مخصوص ہیں ان میں تاء تانیث ذکر کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ مرو سے اشتباہ ہی نہیں ہوتا جو تاء تانیث ذکر کرکے رفع اشبتاہ کیا جائے۔ اس معنی میں قرآن مجید میں ہے۔ والقواعد من النساء التی لا یرجون نکاحا (24:60) اور بڑی عمر کی عورتیں جن کو نکاح کی توقع نہیں رہی۔ واسمعیل۔ واؤ عاطفہ ہے اور اسمعیل معطوف ہے۔ اس کا عطف ابراہیم پر ہے۔ البیت۔ سے مراد کعبہ ہے۔ اور جب ابراہیم اور اسماعیل (علیہ السلام) بیت اللہ کی بنادیں اونچی کر رہے تھے۔ ربنا ۔۔ الخ سے قبل عبارت مقدر ہے تقدیر کلام یوں ہے۔ قائلین (یہ کہتے ہوئے) ربنا ۔۔ الخ یہ جملہ ابراہیم و اسماعیل سے حال ہے۔ ترجمہ : جب (حضرت) ابراہیم و اسمعیل (علیہما السلام) بیت اللہ کی بنادیں اونچی کر رہے تھے ۔ دونوں دعا کئے جاتے تھے (یا کہہ رہے تھے) اے ہمارے پروردگار ہم سے (یہ خدمت) قبول فرما۔ تقبل منا کے بعد طاعتنا ایاک محذوف ہے۔ تقبل۔ فعل امر واحد مذکر حاضر۔ تو قبول کر۔ تقبل (تفعل) مصدر سے۔ انک انت السمیع العلیم پر علت ہے قبول کرلینے کی۔ استدعا کے لئے (کیونکہ) بیشک تو ہی سمیع علیم ہے۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 2 اس آیت میں خانہ کعبہ کی تعمیر کا تذکرہ ہے۔ اس کی تعمیر پر مختلف ادوار گزر چکے ہیں۔ آیت سے ظاہر ہے کہ سب سے پہلے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے اس کا سنگ بنیاد رکھا اور پھر اس کی تعمیر کی بعض مفسرین نے بیت اللہ (کعبہ) کی قدامت ثابت کرنے کے لیے اس کا آدم (علیہ السلام) سے بھی پہلے کا قرار دیا ہے بلکہ یہاں تک کہ منھامدت الا رض اور یہ کہ خانہ کعبہ آسمان سے نازل ہوا، طوفان نوح کے وقت دوبارہ آسمان پر آٹھا لیا گیا۔ آدم (علیہ السلام) اور ان کے بعد جملہ انبیاء اس کی زیارت سے مشرف ہوتے رہے۔ عرفہ کے مقام پر حضرت آدم (علیہ السلام) اور حوا (علیہ السلام) کا تعارف ہوا اور جدہ میں حضرت ام ما حوا (علیہ السلام) کی قبر ہے وغیرہ اسی طرح حضر اسود کے متعلق بھی عجیب و غریب حکایات نقل کردی ہیں مگر کعبہ کا شرف تو محض اس وجہ سے ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اسے قبلہ قرار دیا ہے ورنہ وہ بھی ایک عمارت ہے جو مکہ کی پہاڑیوں کے پتھر سے تعمیر ہوئی ہے جیسا کہ انبیاء (علیہم السلام) جسم و لباس میں ہمارے جیسے بشر ہوتے ہیں مگر شرف نبوت سے سرفراز ہونے کی وجہ سے وہ دوسرے لوگوں سے افضل اور ممتاز ہوجاتے ہیں چناچہ حضرت عمر (رض) نے حجر اسود کا استلام کرتے وقت فرمایا میں جانتا ہوں کہ تو ایک پتھر ہے جس میں نفع نقصان پہنچانے کی طاقت نہیں ہے میں صرف اس لے ؛ ا ستلام کرتا ہوں کہ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تیرا استلام کرتے دیکھا ہے۔ ابن لوگوں نے کعبہ حجراسود اور غلاف کعبہ کے متعلق مختلف قسم کی رسوم و بدعات اختیار جن کا شریعت میں کوئی ثبوت نہیں ہے۔ (المنار جاہلیت میں جب قریش نے بیت اللہ کی تعمیر کی تو آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عمر مبارک 35 سال تھی۔ قریش کے نزاع پر آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حجر اسود کو اس کے مقام پر اپنے دست مبارک سے کھا۔ دور اسلام میں پہلی مرتبہ حضرت عبداللہ بن زبیر (رض) نے بیت اللہ دو برہ تعمری کیا اس کے بعد عبدالملک کے دور خلافت میں حجاز نے اس کی از سرنو تعمیر کی اور جاہلی طرز پر بنادیا۔ حدیث میں ہے کہ آخر زمانہ میں ایک حبشی خانہ کعبہ کو ویران کرے گا۔ (ابن کثیر )

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

3۔ حضرت اسماعیل کی شرکت دو طرح ہوسکتی ہے یا تو پتھر گارا دیتے ہوں گے یا کسی وقت چنائی بھی کرتے ہوں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط کلام : حضرت ابراہیم (علیہ السلام) اور حضرت اسماعیل (علیہ السلام) کا بانی کعبہ ہونے کا مزید ثبوت کیونکہ باقاعدہ بیت اللہ کا حج انہی کے زمانے سے شروع ہوا اور انہی پر مناسک حج اتارے گئے تھے۔ تاریخ عالم میں حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ وہ بانئ کعبہ کے نام سے مشہور ہیں اس اعزاز پر فخر کرنے کی بجائے اپنے رب کے سامنے حضور قلب اور عجز کے ساتھ فریاد کر رہے ہیں اے رب کریم ! تیرے گھر کی تولیّت اور تعمیر محض تیرے فضل و کرم کا نتیجہ ہے۔ ورنہ ہماری کیا حیثیت کہ ہم تیرے گھر کی تعمیر اور خدمت کا اعزاز پائیں۔ ہماری التجا ہے کہ اسے دنیا میں سکون کا گہوارہ ‘ مرکزہدایت اور لوگوں کی عقیدت و احترام کا مرجع بنادے اور ہماری طرف سے دنیا و آخرت میں یہ معمولی اور ناچیز محنت تیرے حضور شرف قبولیت پائے۔ نیکی کا حقیقی معیار اور مقام یہ ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے حضور منظور ہوجائے۔ تکمیل کعبہ کے بعد عظیم باپ اور اس کے کریم بیٹے نے مل کر یہ دعائیں بھی کیں کہ بار الٰہا ! ہمیں ہمیشہ اپنا تابع فرمان رکھنا اور ہماری اولادبھی آپ کی تابع فرمان رہے تاکہ ہمارے بعد اس مشن کی پشتیبانی کرتے رہیں اور یہ سلسلۂ ہدایت قیامت تک قائم و دائم رہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بیت اللہ کی حاضری کے آداب اور حج کے مناسک کی راہنمائی کے لیے درخواست پیش کرتے ہوئے یہ بھی فریاد کی کہ اے ہمارے خالق ومالک ! ہم پر ہمیشہ اپنے کرم کی توجہ فرمانا کیونکہ تیری نظر کرم اور مہربانی سے ہی ہماری خطائیں معاف اور دنیاوآخرت میں سرخروئی حاصل ہوگی۔ بیشک آپ توبہ قبول کرنے والے اور نہایت مہربان ہیں۔ تاریخ کعبۃ اللہ : (إِنَّ اَوَّلَ بَیْتٍ وُّضِعَ للنَّاسِ لَلَّذِیْ بِبَکَّۃَ مُبٰرَکًاوَّ ھُدًی لِّلْعٰلَمِیْنَ ) [ آل عمران : ٩٦] ” بیشک سب سے پہلی عبادت گاہ جو انسانوں کے لیے تعمیر ہوئی۔ وہ مکہ مکرمہ میں ہے اس کو خیر و برکت دی گئی ہے اور اہل دنیا کے لیے مرکز ہدایت بنایا گیا ہے۔ “ حافظ ابن حجر عسقلانی (رض) نے فتح الباری شرح جامع صحیح بخاری میں ایک روایت ذکر کی ہے جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ بیت اللہ کی سب سے پہلی اساس حضرت آدم (علیہ السلام) کے ہاتھوں رکھی گئی اور اللہ کے فرشتوں نے ان کو اس جگہ کی نشاندہی کی پھر طوفان نوح اور ہزاروں سال کے حوادث نے اس کو بےنشان کردیا تھا۔ (عَنْ عَبْد اللَّہ بن عَمْرو (رض) مَرْفُوعًا : بَعَثَ اللَّہ جِبْرِیل إِلَی آدَم فَأَمَرَہُ بِبِنَاءِ الْبَیْت فَبَنَاہُ آدَم، ثُمَّ أَمَرَہُ بالطَّوَافِ بِہِ وَقِیلَ لَہُ أَنْتَ أَوَّل النَّاس وَہَذَا أَوَّل بَیْت وُضِعَ للنَّاسِ ) [ شرح فتح الباری : ج ١٠، ص ١٤٦] ” حضرت عبداللہ بن عمرو بیان مرفوع روایت بیان کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت جبرائیل (علیہ السلام) کو آدم (علیہ السلام) کے پاس بھیجا اور انہیں بیت اللہ بنانے کا حکم دیا۔ حضرت آدم (علیہ السلام) نے بیت اللہ کی تعمیر کی، پھر انہیں طواف کا حکم ہوا اور ان سے کہا گیا تو لوگوں میں سے سب سے پہلا ہے اور یہ پہلا گھر ہے جو لوگوں کے لیے تعمیر کیا گیا ہے۔ “ مسائل ١۔ نیکی قبول ہونے کی دعا کرنا چاہیے۔ ٢۔ اللہ تعالیٰ نیتوں کو جانتا اور ہر بات کو سننے والا ہے۔ ٣۔ اپنے اور اولاد کے لیے مسلمان رہنے کی دعا کرتے رہنا چاہیے۔ ٤۔ اللہ تعالیٰ سے حج کی توفیق مانگنا چاہیے۔ ٥۔ اللہ تعالیٰ تو بہ قبول کرنے والا، نہایت ہی شفیق و رحیم ہے۔ تفسیر بالقرآن بیت اللہ کی فضیلت : ١۔ بیت اللہ کی نشاندہی اللہ تعالیٰ نے فرمائی۔ (الحج : ٢٦) ٢۔ دنیا میں سب سے پہلے تعمیر ہونے والا گھر بیت اللہ ہے۔ (آل عمران : ٩٦) ٣۔ بیت اللہ کو ابراہیم و اسماعیل ( علیہ السلام) نے تعمیر کیا۔ (البقرۃ : ١٢٧) ٤۔ بیت اللہ کی زیارت ہر صاحب استطاعت پر فرض ہے۔ (آل عمران : ٩٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ذرا انداز کلام ملاحظہ ہو ! کلام کا آغاز حکایتی ہے ۔ ایک قصے کا آغاز یوں ہوتا ہے ۔ وَإِذْ يَرْفَعُ إِبْرَاهِيمُ الْقَوَاعِدَ مِنَ الْبَيْتِ وَإِسْمَاعِيلُ ” اور یاد کرو جب ابراہیم (علیہ السلام) اور اسماعیل (علیہ السلام) اس گھر کی بنیادیں اٹھا رہے تھے۔ “ اب قاری انتظار میں ہے کہ یہ حکایت آگے بڑھے گی ، لیکن اچانک ہمارے تصور کے اسکرین پر ایسا منظر آتا ہے کہ گویا حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل اس پر سامنے آتے ہیں ۔ محسوس ہوتا ہے کہ گویا تصور نہیں بلکہ ہم اپنی آنکھوں سے ان حضرات کو دیکھ رہے ہیں ۔ وہ ہمارے سامنے حاضر ہیں اور قریب ہے کہ ہم ان حضرات کی یہ رقت آمیز دعا اپنے کانوں سے سن لیں۔ زمزمہ دعا ، نغمہ التجا اور طلب مدعا کی یہ عجیب فضا بالکل آنکھوں کے سامنے ہے ، گویا یہ سب کچھ اسی وقت ہورہا ہے ۔ ایک زندہ اور متحرک منظر سامنے ہے جس کے کردار مشخص کھڑے ہیں ۔ حسین و جمیل تعبیر اور انداز گفتگو قرآن مجید کی خصوصیات میں سے ایک اہم خصوصیت ہے ۔ قرآن مجید ازمنہ سابقہ کے کسی بھی منظر کو اسی طرح بیان کرتا ہے کہ وہ بالکل اسکرین پر چلتا ہوا نظر آتا ہے ۔ زندگی سے بھرپور ، متحرک اور شخصی تصویر کشی اور منظر نگاری کی یہ ایسی خصوصیت ہے جو اللہ کی اس دائمی کتاب ہی کو زیب دیتی ہے اور ہے بھی معجزانہ ۔ اور اس دعا کے اندر کیا ہے ؟ نبوت کی نیاز مندانہ ادا ، نبوت کا پختہ یقین اور اس کائنات میں نظریہ اور عقیدے کا پیغمبرانہ شعور ۔ یہی ادا اور یقین اور یہی شعور اللہ تعالیٰ وارثان انبیاء کو سکھانا چاہتے ہیں ۔ قرآن مجید کی یہ کوشش ہے کہ اس القاء کے ذریعہ یہ شعور وارثان انبیاء کے دل و دماغ میں عمیق تر ہوجائے ۔ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ (١٢٧) ” اے ہمارے رب ، قبول فرما ، بیشک آپ ہی سننے والے ہیں اور جاننے والے ہیں ۔ “ یہ دعائے اجابت ہے ۔ اور یہی منتہائے مراد ہے ۔ اس لئے کہ یہ عمل خالص اللہ کے لئے ہے ۔ خشوع اور خضوع کے ساتھ ۔ اس کے ذریعہ وہ دونوں اللہ کی جانب متوجہ ہوں ۔ اور اس سب کاروائی اور عمل کے پیچھے صرف رضائے الٰہی اور مقبولیت دعا کا جذبہ کار فرما ہے ۔ اور امید کی کرن یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر پکارنے والے کی پکار سنتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اس پکار کے پیچھے جو جذبہ کارفرماہوتا ہے اور پکارنے والے کا جو شعور ہوتا ہے وہ اس کے علم میں ہوتا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل ( علیہ السلام) کا کعبہ شریف تعمیر کرنا کعبہ شریف پہلے فرشتوں نے پھر حضرت آدم (علیہ السلام) نے بنایا پھر عرصہ دراز کے بعد جب طوفان نوح کی وجہ سے اس کی دیواریں مسمار ہوگئیں اور عمارت کا ظاہری پتہ تک نہ رہا تو حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے اپنے بیٹے اسماعیل (علیہ السلام) کو ساتھ لے کر کعبہ شریف کی بنیادیں اٹھائیں اور کعبہ بنایا (کما ذکرہ الازرقی) چونکہ جگہ معلوم نہ تھی اس لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان کو متعین کر کے اس کی جگہ بتادی گئی جس کا ذکر سورة حج کی آیت کریمہ (وَ اِذْ بَوَّاْنَا لِاِبْرَاھِیْمَ مَکَانَ الْبَیْتِ ) میں فرمایا ہے۔ بنائے ابراہیمی میں حطیم کا حصہ کعبہ شریف میں داخل تھا قریش مکہ نے حضور سرور عالم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بعثت سے پانچ سال پہلے جب کعبہ شریف بنایا۔ تو ان کے پاس خرچہ پورا نہ ہونے کی وجہ سے کعبہ شریف کا کچھ حصہ باہر چھوڑ دیا جسے حطیم کہا جاتا ہے اس حصہ میں میز اب رحمت کا پانی گرتا ہے اور نصف قد کے برابر دیواریں بنی ہوئی ہیں اس پر چھت نہیں ہے صحیح مسلم ص ٤٢٩ ج ١ میں ہے کہ حضرت رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عائشہ (رض) سے فرمایا کہ اگر یہ بات نہ ہوتی کہ تیری قوم کے لوگ نئے نئے مسلمان ہوئے ہیں تو میں کعبہ شریف کو توڑ دیتا اور اسے ابراہیم (علیہ السلام) کی بنیادوں پر بنا دیتا اور اس کا دروازہ زمین پر کردیتا اور حجر یعنی حطیم کو اس میں داخل کردیتا دوسری روایت میں ہے کہ آپ نے فرمایا کہ اس کے لیے دو دروازے بنا دیتا۔ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تو کعبہ شریف اسی حال میں رہنے دیا۔ جس طرح قریش مکہ نے بنایا تھا پھر حضرت عبداللہ بن زبیر (رض) نے قواعد ابراہیمیہ پر بنایا تھا اور حطیم کو کعبہ شریف میں داخل کردیا تھا اور دروازے بنا دئیے تھے۔ ایک داخل ہونے کا ایک خارج ہونے کا اور بالکل زمین کے برابر کردیا تھا۔ اندر جانے کے لیے زینہ کی ضرورت نہ تھی پھر حجاج بن یوسف نے اسی طرح بنا دیا جیسا قریش نے بنایا تھا۔ حضرت امام مالک (رض) سے حجاج کے بعد ہارون الرشید بادشاہ نے پوچھا کہ ہم پھر سے اسی طرح بنادیں جیسا حضرت عبداللہ بن زبیر نے بنایا تھا تو انہوں نے فرمایا کہ اے امیر المومنین اس کو بادشاہوں کا کھلونانہ بنائیے، جو بھی آئے گا اسے توڑا کرے گا، اور بنایا کرے گا۔ اس طرح سے لوگوں کے دلوں سے اس کی ہیبت جاتی رہے گی (ذکرہ النووی فی شرح مسلم ص ٤٢٩ ج ١، صحیح بخاری ٤٧٦ ج ١ میں حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے اپنے بیٹے اسماعیل (علیہ السلام) سے فرمایا کہ بیشک مجھے اللہ تعالیٰ نے ایک کام کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے عرض کیا کہ آپ اپنے رب کے حکم کی فرمانبرداری کیجئے۔ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے فرمایا میری مدد کرنا، عرض کیا کہ میں آپ کی مدد کرونگا۔ ابراہیم (علیہ السلام) نے فرمایا کہ بیشک اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے کہ یہاں ایک گھر بناؤں اور ایک اونچے ٹیلے کی طرف اشارہ کیا اس کے بعد دونوں نے بیت اللہ کی بنیادیں اٹھانا شروع کیں۔ حضرت اسماعیل (علیہ السلام) پتھر لاتے تھے اور حضرت ابراہیم (علیہ السلام) تعمیر کرتے جاتے تھے۔ یہاں تک کہ جب دیواریں اونچی ہوگئیں تو یہ پتھر (یعنی مقام ابراہیم) لے آئے جس پر کھڑے ہو کر تعمیر کرتے تھے۔ یہ پتھر زینہ کا کام دیتا تھا۔ حضرت اسماعیل (علیہ السلام) ان کو پتھر دیتے تھے اور دونوں یہ دعا کرتے جاتے تھے۔ اے ہمارے رب ! اور بھیج دے ان میں ایک رسول ان میں سے، جو تلاوت کرے ان پر تیری آیات، اور سکھائے ان کو کتاب اور حکمت، اور ان کا تزکیہ کرے، بیشک تو ہی عزیز ہے، حکیم ہے۔ (رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا اِنَّکَ اَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ ) یہ بات کس قدر ذہن میں بٹھانے کے لائق ہے کہ اللہ کے دو پیارے اللہ کے دونوں پیغمبر خلیل اللہ اور ذبیح اللہ، اللہ کا گھر اللہ کے حکم سے بنا رہے ہیں۔ ان کے اخلاص میں ذرا بھی شبہ نہیں پھر بھی وہ دونوں اللہ تعالیٰ کی بار گاہ میں یوں عرض کرتے ہیں کہ اے ہمارے رب ہم سے قبول فرمائیے، اس سے معلوم ہوا کہ کوئی شخص کیسا ہی مخلص ہو اور کیسا ہی عمل صالح کرے اسے اللہ تعالیٰ سے قبولیت کی دعا کرتے رہنا چاہیے اس بات سے ڈرتا رہے کہ کہیں خود پسندی اور عجب نفس میں مبتلا نہ ہوجائے درحقیقت اہل اخلاص کا یہی طریقہ ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے رضا کے لیے کام کرتے جاتے ہیں اور ڈرتے جاتے ہیں کہ ہمارا یہ عمل قبول ہوتا ہے۔ یا نہیں ؟ کما قال اللہ تبارک و تعالیٰ (وَالَّذِیْنَ یُؤْتُوْنَ مَا اَتَوْا وَقُلُوْبُہُمْ وَجِلَۃٌ اَنَّہُمْ اِِلٰی رَبِّہِمْ رَاجِعُوْنَ ) مفسر ابن کثیر ص ١٧٥ ج ١ نے بحوالہ ابن ابی حاتم وہیب بن الورد سے نقل کیا ہے کہ انہوں نے آیت (یَرْفَعُ اِبْرٰھٖمُ الْقَوَاعِدَ ) (الایۃ) پڑھی پھر رونے لگے اور کہنے لگے کہ اے رحمن کے دوست آپ بیت الرحمن کی بنیادیں اٹھا رہے ہیں اور اس بات سے ڈر رہے ہیں کہ قبول نہ ہو، حضرت ابراہیم و اسماعیل ( علیہ السلام) نے کعبہ شریف بناتے ہوئے یہ دعا بھی کی کہ اے ہمارے رب تو ہمیں اپنا فرمانبر دار بنائے رکھ اور ہماری ذریت میں سے بھی ایک امت بنادے جو تیری فرمانبردار ہو، اس میں اول تو وہی خوف و خشیت والی بات کا مظاہرہ کیا کہ مسلم اور فرمانبر دار ہوتے ہوئے بھی اپنے بارے میں دعا کی اللہ تعالیٰ ہمیں اپنا فرمانبر دار ہی رکھے۔ مومن کو چاہیے کہ ڈرتا رہے اور ایمان و اسلام کی دولت کے لیے اللہ تعالیٰ کا ہمیشہ شکر گزار رہے اور اس کو محض اللہ کی توفیق سمجھے اور اس نعمت کے بقا اور دوام کی دعا کرتا رہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

245 وَاِذْ يَرْفَعُ , وَاِذْ قَالَ اِبْرٰهٖمُپر معطوف ہے اور اِذْ کا عامل یَقُوْلَانِ ہے رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّاسے پہلے محذوف ہے (روح ص 384 ج 1) ویجوز ان یکون القول المحذوف ھو العامل فی اذ (بحر ص 388 ج 1) قواعد قاعدۃ کی جمع ہے جس کے معنی بنیاد کے ہیں۔ اسمعیل کا عطف ابراہیم پر ہے۔ یعنی جب دونوں باپ بیٹا بیت اللہ کی بنیادیں اٹھا رہے تھے تو اس وقت دعا مانگ رہے تھے کہ اے اللہ۔ محض اپنے فضل و رحمت سے ہمارے اعمال قبول فرما۔ اِنَّكَ اَنْتَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ ۔ انت ضمیر فصل اور خبر کا معرفہ ہونا حصر پر دلالت کرتا ہے اور جملہ کا اسمیہ اور ان سے مؤکد ہونا دونوں بزرگوں کی قوت یقین اور پختگی ایمان کو ظاہر کرتا ہے یعنی بیشک یقیناً صرف تو ہی ہماری دعاء کو قبول کرنے والا اور ہماری نیتوں کو جاننے والا ہے۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi