Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 127

سورة البقرة

وَ اِذۡ یَرۡفَعُ اِبۡرٰہٖمُ الۡقَوَاعِدَ مِنَ الۡبَیۡتِ وَ اِسۡمٰعِیۡلُ ؕ رَبَّنَا تَقَبَّلۡ مِنَّا ؕ اِنَّکَ اَنۡتَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ ﴿۱۲۷﴾

And [mention] when Abraham was raising the foundations of the House and [with him] Ishmael, [saying], "Our Lord, accept [this] from us. Indeed You are the Hearing, the Knowing.

ابراہیم ( علیہ السلام ) اور اسماعیل ( علیہ السلام ) کعبہ کی بنیادیں اور دیواریں اٹھاتے جاتے تھے اور کہتے جا رہے تھے کہ ہمارے پروردگار !تو ہم سے قبول فرما ، تو ہی سننے والا اور جاننے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
یَرۡفَعُ
بلند کر رہے تھے
اِبۡرٰہٖمُ
ابراہیم
الۡقَوَاعِدَ
بنیادیں
مِنَ الۡبَیۡتِ
بیت اللہ کی
وَاِسۡمٰعِیۡلُ
اوراسماعیل
رَبَّنَا
اے ہمارے رب
تَقَبَّلۡ
تو قبول فرما
مِنَّا
ہم سے
اِنَّکَ
بےشک تو
اَنۡتَ
تو ہی ہے
السَّمِیۡعُ
خوب سننے والا
الۡعَلِیۡمُ
خوب جاننے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
یَرۡفَعُ
اُٹھا رہے تھے
اِبۡرٰہٖمُ
ابراہیمؑ
الۡقَوَاعِدَ
بنیادیں
مِنَ الۡبَیۡتِ
بیت اللہ کی
وَاِسۡمٰعِیۡلُ
اور اسماعیلؑ
رَبَّنَا
اے ہمارے رب
تَقَبَّلۡ
قبول فرما
مِنَّا
ہم سے
اِنَّکَ
یقیناً تو
اَنۡتَ
تو ہی
السَّمِیۡعُ
سب کچھ سننے والا
الۡعَلِیۡمُ
سب کچھ جاننے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

And [mention] when Abraham was raising the foundations of the House and [with him] Ishmael, [saying], "Our Lord, accept [this] from us. Indeed You are the Hearing, the Knowing.

ابراہیم ( علیہ السلام ) اور اسماعیل ( علیہ السلام ) کعبہ کی بنیادیں اور دیواریں اٹھاتے جاتے تھے اور کہتے جا رہے تھے کہ ہمارے پروردگار !تو ہم سے قبول فرما ، تو ہی سننے والا اور جاننے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب ابراہیم (علیہ السلام) اور اسماعیل ( علیہ السلام) بیت اللہ کی بنیادیں اٹھا رہے تھے تو انہوں نے دعا کی کہ اے ہمارے پروردگار ! ہم سے (یہ خدمت) قبول فرما لے۔ بلاشبہ تو ہی سب کی سننے والا اور سب کچھ جاننے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب ابراہیم ؑ اوراسماعیل ؑ بیت اﷲکی بنیادیں اُٹھارہے تھے توانہوں نے کہا: ’’اے ہمارے رب!ہم سے قبول فرما،یقیناتوہی سب کچھ سننے والا،سب کچھ جاننے والا ہے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when Ibrahim was raising up the foundations of the House, along with Ismail: |"Our Lord accept from us! Indeed, You - and You alone - are the All-Hearing, the All-Knowing!

اور یاد کرو جب اٹھاتے تھے ابراہیم بنیادیں خانہ کعبہ کی اور اسماعیل دعا کرتے تھے اے پروردگار ہمارے قبول کر ہم سے بیشک تو ہی ہے سننے والا جاننے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یاد کرو جب ابراہیم (علیہ السلام) اور اسماعیل ( علیہ السلام) ہمارے گھر کی بنیادوں کو اٹھا رہے تھے اے ہمارے ربّ ! ہم سے یہ خدمت قبول فرما لے یقیناً توُ سب کچھ سننے والا جاننے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اور یاد کرو ابراہیم علیہ السلام اور اسماعیل علیہ السلام جب اس گھر کی دیواریں اٹھا رہے تھے ، تو دعا کرتے جاتے تھے ، اے ہمارے رب ، ہم سے یہ خدمت قبول فرما لے ، تو سب کی سننے اور سب کچھ جاننے والا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اس وقت کا تصور کرو جب ابراہیم بیت اللہ کی بنیادیں اٹھا رہے تھے ( ٨٣ ) اور اسماعیل بھی ( ان کے ساتھ شریک تھے ، اور دونوں یہ کہتے جاتے تھے کہ ) اے ہمارے پروردگار ! ہم سے ( یہ خدمت ) قبول فرما لے ۔ بیشک تو اور صرف تو ہی ، ہر ایک کی سننے والا ، ہر ایک کو جاننے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور یادر کر) جب ابراہیم خانہ کعبہ کے پایوں کو اونچا کر رہا تھا ( یعنی بنا رہا تھا ( اور انکے ساتھ اسمعیل ( علیہ السلام) بھی ( وہ پتھر لالاکر دیتے اور ابراہیم ( علیہ السلام) بناتے تھے نوں نے دعا کی) پروردگار ہمارے یہ خدمت ہماری قبول فرمالے تو ( دعا کو) سنتا ہے ( دلی کی نیت کو) جانتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ابراہیم اور اسماعیل (علیہما السلام) بیت اللہ کی بنیادیں اٹھا رہے تھے (اور دعا کر رہے تھے) اے ہمارے پروردگار ! ہماری یہ کاوش قبول فرمائیے یقینا آپ سننے (اور) جاننے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یاد کرو جب ابراہیم (علیہ السلام) و اسماعیل (علیہ السلام) بیت اللہ کی بنیادیں بلند کر رہے تھے تو دعا کرتے جاتے تھے اے ہمارے پروردگار ہم نے (اس کوشش کو ) قبول فرما۔ بیشک آپ ہی سننے والے اور جاننے والے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب ابراہیم اور اسمٰعیل بیت الله کی بنیادیں اونچی کر رہے تھے (تو دعا کئے جاتے تھے کہ) اے پروردگار، ہم سے یہ خدمت قبول فرما۔ بےشک تو سننے والا (اور) جاننے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And recall what time Ibrahim was raising the foundation of the House and also Ismai'l, praying: our Lord! accept of us; verily Thou! Thou art the Hearer, the Knower!

اور (وہ وقت بھی یاد رکھنے کے قابل ہے) جب ابراہیم (علیہ السلام) اور اسمعیل (علیہ السلام) خانہ (کعبہ) کی بنیادیں بلند کررہے تھے ۔ اے ہمارے پروردگار ہم سے (یہ) قبول کر ۔ یقیناً تو ہی (سب کچھ) سننے والا ہے (سب کچھ) جاننے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ( یاد کرو ) جبکہ ابراہیم اور اسماعیل بیت اللہ کی بنیادیں اٹھا رہے تھے ۔ انہوں نے دعا کی کہ اے ہمارے ربّ! ہماری جانب سے ( یہ دعا ) قبول فرما ۔ بیشک تو ہی سننے والا ، جاننے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ابراہیم (علیہ السلام) اور اسماعیل (علیہ السلام) جب اس گھر کی دیواریں اٹھا رہے تھے تو دعا کرتے جاتے تھے اے ہمارے رب ! ہم سے یہ خدمت قبول فرما لے تو سب کی سننے والا اور سب کچھ جاننے والا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (وہ بھی یاد کرنے کے لائق ہے کہ) جب ابراہیم بنیادیں اٹھا رہے تھے (اللہ کے) اس گھر کی، اور اسماعیل بھی، (اور غایت درجہ عجز و انکساری سے یہ بھی کہتے جا رہے تھے کہ) اے ہمارے رب (اپنے کرم سے) قبول فرما لے ہم سے، (ہماری یہ محنت) بیشک تو ہی سننے والا، جاننے والا،

Translated by

Noor ul Amin

اور جب ابراہیم واسمعٰیل بیت اللہ کی بنیادیں اٹھارہے تھے ( تودعاکی ) ’’اے ہمارے رب ( ہماری خدمت ) قبول فرما ، بلاشبہ توہی سب کی سننے والا اور سب کچھ جاننے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب اٹھاتا تھا ابراہیم اس گھر کی نیویں اور اسماعیل یہ کہتے ہوئے اے رب ہمارے ہم سے قبول فرما ( ف۲۳۱ ) بیشک تو ہی ہے سنتا جانتا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( یاد کرو ) جب ابراہیم اور اسماعیل ( علیھما السلام ) خانہ کعبہ کی بنیادیں اٹھا رہے تھے ( تو دونوں دعا کر رہے تھے ) کہ اے ہمارے رب! تو ہم سے ( یہ خدمت ) قبول فرما لے ، بیشک تو خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور ( وہ وقت بھی یاد کرو ) جب ابراہیم اور اسماعیل اس گھر ( خانہ کعبہ ) کی بنیادیں بلند کر رہے تھے ۔ ( اور اس کے ساتھ ساتھ یہ دعا کرتے جاتے تھے ) اے ہمارے پروردگار ہم سے ( یہ عمل ) قبول فرما ۔ بے شک تو بڑا سننے والا اور بڑا جاننے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And remember Abraham and Isma'il raised the foundations of the House (With this prayer): "Our Lord! Accept (this service) from us: For Thou art the All-Hearing, the All-knowing.

Translated by

Muhammad Sarwar

While Abraham and Ishmael were raising the foundation of the house, they prayed, "Lord, accept our labor. You are All-hearing and All-knowing.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (remember) when Ibrahim and (his son) Isma`il were raising the foundations of the House (the Ka`bah at Makkah), (saying), "Our Lord! Accept (this service) from us. Verily, You are the Hearer, the Knower."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when Ibrahim and Ismail raised the foundations of the House: Our Lord! accept from us; surely Thou art the Hearing, the Knowing:

Translated by

William Pickthall

And when Abraham and Ishmael were raising the foundations of the House, (Abraham prayed): Our Lord! Accept from us (this duty). Lo! Thou, only Thou, art the Hearer, the Knower.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब इब्राहीम और इस्माईल (अलैहिमस्सलाम) बैतुल्लाह की दीवारें उठा रहे थे और यह कहते जाते थेः ऐ हमारे रब! क़बूल कर हमसे, यक़ीनन तू ही सुनने वाला जानने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب کہ اٹھا رہے تھے ابراہیم (علیہ السلام) دیواریں خانہ کعبہ کی اور اسماعیل ( علیہ السلام) بھی (3) ( اور یہ کہتے جاتے تھے کہ) اے ہمارے پروردگار (یہ خدمت) ہم سے قبول فرمائیے بلاشبہ آپ خوب سننے والے ہیں۔ (127)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جب ابراہیم (علیہ السلام) اور اسماعیل (علیہ السلام) کعبہ کی بنیادیں اٹھاتے ہوئے دعائیں مانگ رہے تھے کہ ہمارے پروردگار ہم سے قبول فرما بلاشبہ تو ہی سننے والا اور جاننے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور یاد کرو ابراہیم (علیہ السلام) جب اس گھر کی دیواریں اٹھا رہے تھے ، تو یہ دعا کرتے جاتے تھے ! اے ہمارے رب ! ہم سے یہ خدمت قبول فرمالے تو سب کی سننے اور سب کچھ جاننے والا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب اٹھا رہے تھے ابراہیم (علیہ السلام) کعبہ کی بنیادیں اور اسماعیل (علیہ السلام) بھی اے ہمارے رب قبول فرمالے ہم سے بیشک تو ہی خوب سننے والا جاننے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور یاد کر جب اٹھاتے تھے ابراہیم بنیادیں خانہ کعبہ کی اور اسماعیل اور دعاء کرتے تھے اے پروردگار ہمارے قبول کر ہم سے بیشک تو ہی ہے سننے والا جاننے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب ابراہیم (علیہ السلام) خانہ کعبہ کی بنیادیں ا ونچی کر رہا تھا اور اس کے ساتھ اسماعیل (علیہ السلام) بھی اے ہمارے پروردگار ہم سے قبول فرما بیشک تو ہی ہے سننے والا جاننے والا