Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 148

سورة البقرة

وَ لِکُلٍّ وِّجۡہَۃٌ ہُوَ مُوَلِّیۡہَا فَاسۡتَبِقُوا الۡخَیۡرٰتِ ؕ؃ اَیۡنَ مَا تَکُوۡنُوۡا یَاۡتِ بِکُمُ اللّٰہُ جَمِیۡعًا ؕ اِنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ ﴿۱۴۸﴾

For each [religious following] is a direction toward which it faces. So race to [all that is] good. Wherever you may be, Allah will bring you forth [for judgement] all together. Indeed, Allah is over all things competent.

ہر شخص ایک نہ ایک طرف متوجّہ ہو رہا ہے تم نیکیوں کی طرف دوڑو ۔ جہاں کہیں بھی تم ہو گے ، اللہ تمہیں لے آئے گا ۔ اللہ تعالٰی ہرچیز پر قادر ہے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

Every Nation has a Qiblah Allah said; وَلِكُلٍّ وِجْهَةٌ هُوَ مُوَلِّيهَا فَاسْتَبِقُواْ الْخَيْرَاتِ ... For every nation there is a direction to which they face (in their prayers). So hasten towards all that is good. Al-Awfi reported that Ibn Abbas said: وَلِكُلٍّ وِجْهَةٌ هُوَ مُوَلِّيهَا (For every nation there is a direction to which they face (in their prayers)), ...  "This talks about followers of the various religions. Hence, every nation and tribe has its own Qiblah that they choose, while Allah's appointed Qiblah is what the believers face." Abul-Aliyah said, "The Jew has a direction to which he faces (in the prayer). The Christian has a direction to which he faces. Allah has guided you, O (Muslim) Ummah, to a Qiblah which is the true Qiblah." This statement was also related to Mujahid, Ata, Ad-Dahhak, Ar-Rabi bin Anas, As-Suddi, and others. This last Ayah is similar to what Allah said: لِكُلٍّ جَعَلْنَا مِنكُمْ شِرْعَةً وَمِنْهَـجاً وَلَوْ شَأءَ اللَّهُ لَجَعَلَكُمْ أُمَّةً وَحِدَةً وَلَـكِن لِّيَبْلُوَكُمْ فِى مَأ ءَاتَـكُم فَاسْتَبِقُوا الخَيْرَاتِ إِلَى الله مَرْجِعُكُمْ جَمِيعاً To each among you, We have prescribed a law and a clear way. If Allah had willed, He would have made you one nation, but that (He) may test you in what He has given you; so compete in good deeds. The return of you (all) is to Allah. (5:48) Allah said: ... أَيْنَ مَا تَكُونُواْ يَأْتِ بِكُمُ اللّهُ جَمِيعًا إِنَّ اللّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ Wheresoever you may be, Allah will bring you together (on the Day of Resurrection). Truly, Allah is able to do all things. meaning: He is able to gather you from the earth even if your bodies and flesh disintegrated and scattered.   Show more

سچا قبلہ حضرت ابن عباس فرماتے ہیں مطلب یہ ہے کہ ہر مذہب والوں کا ایک قبلہ ہے لیکن سچا قبلہ وہ ہے جس پر مسلمان ہیں ابو العالیہ کا قول ہے کہ یہود کا بھی قبلہ ہے نصرانیوں کا بھی قبلہ ہے اور تمہارا بھی قبلہ ہے لیکن ہدایت والا قبلہ وہی ہے جس پر اے مسلمانو تم ہو ۔ مجاہد سے یہ بھی مروی ہے کہ ہر ایک وہ ق... وم جو کعبہ کو قبلہ مانتی ہے وہ بھلائیوں میں سبقت کرے آیت ( مولیھا ) کی دوسری قرأت ( مولاھا ) ہے جیسے اور جگہ ہے آیت ( لِكُلٍّ جَعَلْنَا مِنْكُمْ شِرْعَةً وَّمِنْهَاجًا ) 5 ۔ المائدہ:48 ) یعنی ہر شخص کو اپنے اپنے قبلہ کی پڑی ہوئی ہے ہر شخص اپنی اپنی راہ لگا ہوا ہے پھر فرمایا کہ گو تمہارے جسم اور بدن مختلف ہو جائیں گو تم ادھر ادھر بکھر جاؤ لیکن اللہ تمہیں اپنی قدرت کاملہ سے اسی زمین سے جمع کر لے گا ۔   Show more

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

148۔ 1 یعنی ہر مذہب والے نے اپنا پسندیدہ قبلہ بنا رکھا ہے جس کی طرف وہ رخ کرتا ہے۔ ایک دوسرا مفہوم یہ کہ ہر ایک مذہب نے اپنا ایک راستہ اور طریقہ بنا رکھا ہے، جیسے قرآن مجید کے دوسرے مقام پر ہے۔ آیت ( لِكُلٍّ جَعَلْنَا مِنْكُمْ شِرْعَةً وَّمِنْهَاجًا ۭوَلَوْ شَاۗءَ اللّٰهُ لَجَعَلَكُمْ اُمَّةً وَّاح... ِدَةً وَّلٰكِنْ لِّيَبْلُوَكُمْ فِيْ مَآ اٰتٰىكُمْ ) 005:048 یعنی اللہ تعالیٰ نے ہدایت اور ضلالت دونوں کی وضاحت کے بعد انسان کو ان دونوں میں سے کسی کو بھی اختیار کرنے کی جو آزادی دی ہے، اس کی وجہ سے مختلف طریقے اور دستور لوگوں نے بنا لئے ہیں جو ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ اللہ تعالیٰ چاہتا تو سب کو ایک ہی راستے یعنی ہدایت کے راستے پر چلا سکتا تھا، لیکن یہ سب اختیارات دینے سے مقصود ان کا امتحان ہے۔ اس لئے اے مسلمانوں تم تو خیر کی طرف سبقت کرو، یعنی نیکی اور بھلائی ہی کے راستے پر گامزن رہو یہ وحی الٰہی اور اتباع رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہی کا راستہ ہے جس سے دیگر محروم ہیں۔   Show more

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[١٨٥] یعنی اصل چیز رخ کرنا نہیں بلکہ وہ بھلائیاں ہیں جن کے لیے تم نماز پڑھتے ہو۔ لہذا سمت اور مقام کے جھگڑوں میں پڑنے کے بجائے تمہیں اصل مقصد یعنی نیکیوں کے حصول کی فکر کرنا چاہیے۔ اور اس میں ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر کوشش کرنا چاہیے۔ کیونکہ قیامت کے دن یہی نیکیاں تمہارے کام آئیں گی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وِّجْهَةٌ وہ جگہ جس طرف منہ کیا جائے۔ اس کا وزن ” فِعْلَۃٌ“ ہے، جو اس ” فِعْلٌ“ کا مؤنث ہے جو بمعنی مفعول ہے، جیسے ” ذِبْحٌ“ بمعنی ” مَذْبُوْحٌ“ (ابن عاشور) اس آیت میں بتایا جا رہا ہے کہ ابراہیم (علیہ السلام) کا قبلہ اگرچہ کعبہ تھا، مگر بعد میں ہر ایک نے اپنی اپنی مرضی سے کسی نہ کسی سمت کو اپنا قبل... ہ مقرر کرلیا۔ چناچہ یہود نے بیت المقدس کے صخرہ کو قبلہ قرار دے لیا اور نصاریٰ نے بیت المقدس کی مشرقی جانب کو۔ اب تمہارے لیے کعبہ کو قبلہ مقرر کردیا گیا ہے، اس لیے ان لوگوں سے اس بحث کا کوئی خاص فائدہ نہیں کہ کون سی سمت افضل ہے۔ اصل چیز نیکیوں میں سبقت ہے، اس کا اہتمام کرو، کیونکہ تم جہاں بھی ہو گے تمہیں اللہ کے حضور پیش ہونا پڑے گا، جیسا کہ فرمایا : ” نیکی یہ نہیں کہ تم اپنے منہ مشرق اور مغرب کی طرف پھیرو اور لیکن اصل نیکی اس کی ہے جو اللہ اور یوم آخرت اور فرشتوں اور کتاب اور نبیوں پر ایمان لائے اور مال دے اس کی محبت کے باوجود قرابت والوں اور یتیموں اور مسکینوں اور مسافر اور مانگنے والوں کو اور گردنیں چھڑانے میں۔ اور نماز قائم کرے اور زکوٰۃ دے اور جو اپنا عہد پورا کرنے والے ہیں جب عہد کریں اور خصوصاً جو تنگ دستی اور تکلیف میں اور لڑائی کے وقت صبر کرنے والے ہیں، یہی لوگ ہیں جنھوں نے سچ کہا اور یہی بچنے والے ہیں۔ “ [ البقرۃ : ١٧٧ ] نیکیوں میں سبقت میں نماز کو وقت پر ادا کرنا، پہلی صف میں پہلی تکبیر کے ساتھ شامل ہونا، اسی طرح جہاد کی اولین صفوں میں پہنچنا بھی شامل ہے۔  Show more

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The change of Qiblah The question of religious orientation being of the highest significance for an Ummah (or a traditional community), these verses continue and enlarge upon the theme of the Qiblah, and lay down further raisons d&etre for the change. It is, the commentators point out, an observable fact that every traditional community has had a religious orientation of its own, whether appo... inted by Allah or chosen by itself. This being so, why should anyone object, or wonder that Allah has appointed for the Islamic Ummah a Qiblah قبلہ peculiar to it? After all, it is a regular and distinct Tradition in its own right - in fact, the last of all Traditions, which makes it all the more necessary that it must have a distinct Qi¬blah. Anyhow, once the divine commandment has been promulgated, the Muslims need not worry about the objections or the ridicule of others, but should, above all, concern themselves with the performance of good deeds (as defined by Allah and His Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)). They should, indeed, give up fruitless controversies and strive to excel in good deeds, for they have to appear before Allah on the Day of Judgment when they will be rewarded or punished according to their deeds. The raison d&etre laid down in this verse requires that the Muslims should, whether staying at home or travelling, turn their faces in the direction of Al-Masjid al-Harm المسجد الحرام ، for that undoubtedly is the Qiblah قبلہ appointed for them by divine commandment. It is obligatory for them to obey this as well as any other commandment, bearing in mind that Allah is not unaware of what men do. In repeating this commandment, Verse 150 adds a third raison d&etre. The Torah and the evangel had indicated that the promised Last Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) would have the Ka&bah کعبہ as his Qiblah المسجد الحرام . If the Muslims continued to pray with the Baytul-Maqdis بیت المقدس as their Qiblah قبلہ ، the opponents of Islam would have found an argument to justify their denial of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) . But the new commandment with regard to the Qiblah قبلہ takes away the ground from under their feet, and at least the just ones among them can no longer raise this kind of objection. Of course, the stubborn and malignant ones would still carp - they would start saying that it was the Baytul-Maqdis بیت المقدس ، and not the Ka&bah کعبہ ، which had been the Qiblah قبلہ of the earlier prophets, and that the adoption of the Ka&bah کعبہ constituted an infringement of the established prophetic tradition. But the Muslims need not worry about defending Islam against such baseless objections, for the only thing which can be harmful to them is not the hostility of men but the disobedience to or disregard of divine commandments. So, in Verse 150, Allah asks the Muslims to fear, not the enemies of Islam, but Him alone. This is the only way to remain true to the divine guidance they have received - namely, Islam. This steadfastness, too, is a blessing from Allah, and the blessing will appear in its perfect glory in the other world when the Muslims shall, as a reward for their faithfulness, be admitted to Paradise. Let us note that in announcing the commandment with regard to the change in orientation, Verses 144-150 address the listeners three times in the singular number and twice in the plural. In a general way, one can say that this repetition is meant for emphasis. The commandment fixing a new Qiblah قبلہ not only provided an occasion for the glee of the opponents of Islam, but was also a very conspicuous and sudden change in the religious observances of the Muslims themselves, whose hearts would have remained perturbed without such an emphatic repetition. The reiteration also suggests that this is the final and definite decision with regard to the Qiblah قبلہ ، and that no further change can be expected in this matter. Al-Qurtubi has, however, explained this mode of expression in such a way that the repetition becomes something more than mere emphasis, and each phrase, in being repeated, acquires a new implication. It goes without saying that the commandments in the singular number are addressed to the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) himself, and those in the plural to the blessed Companions and to the Muslims in general. Thus, the commandment in Verse 144 pertains to the situation of those who find themselves in Madinah or in their own home-town, whatever that might be, and is intended to make it clear that the injunction is not particular to the mosque of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) but applies to every town or village and to every quarter of a town. Verse 149 repeats the commandment with the addition of the phrase |"from wheresoever you set out|", which shows that the injunction now refers to the state of a journey. Since a journey involves different situations - for example, unbroken travel for several days at a time, or a short or long stay somewhere in the course of the journey, Verse 150 repeats the injunction in order to cover all these situations. Let us add that Verse 148 introduces the theme of orientation with the word Wijhatun, which lexically signifies |"the thing one turns one&s face to|", and which has been interpreted by the blessed Companion Ibn ` Abbas (رض) as |"Qiblah قبلہ |" or religious orientation. In fact, the word Qiblatun itself appears in the reading of the blessed Companion Ubayy ibn Ka&b (رض) ، which leaves no ambiguity in interpreting the phrases.43 43. Before we leave the subject, let us remark that nowadays quite a good number of people, especially those with a Western formation, approach the Holy Qur&an as they do a book composed by a human author who pays due regard to what commonly passes as logic and sequential argument, and often do feel embarrassed or confused when they come across the close repetition of words and phrases in the Book of Allah, finding it impossible to explain or justify what is seemingly redundant. And it is not unlikely that this embarrassment may open the way to shame-faced misgivings and doubts even in the minds of those who wish to serve the cause of Islam in the modern world. What these men of good will tend to ignore is the elementary fact that the Word of Allah cannot be subservient to the rules of philosophical or literary composition, and that the reiteration of words and phrases, even of a sequence of sentences, is a regular mode of expression common to all the Sacred Books of the world. Moreover, the great orthodox (in the sense of unfailing adherence to the Qur&an and Sunnah) commentators of the Holy Qur&an have tried, each in his own way, to suggest the raisons d&etre of this device, and also to explain the possible implications of each particular instance of repetition. Some of the explanations pertaining to the verses we are concerned with here have been summarized by Maulana Muhammad Idris in his own commentary, from which we borrow the following resume: (1) The first declaration is addressed to those who reside in Makkah, the second to those who live in the Arabian peninsula, and the third to all men . living anywhere in the world. (2) The first is intended to cover all the situations and states, the second to cover all the places, and the third to cover all the periods of time. (3) This passage of the Holy Qur&an lays down three raisons d&etre for the change in the religious orientation; hence, the commandment has been affirmed afresh along with each argument. (4) This was the first occasion in the Islamic Shari` ah when a new commandment to abrogate an earlier one came. So, repetition was necessary to impress upon the minds of the people the multiple significance of the occasion and of the commandment. (5) The abrogation of any commandment whatsoever is likely to give rise to all sorts of doubts, and to produce internal or external disorder. The naive cannot, anyhow, understand the why and how of an abrogation occurring in the case of a divine commandment. So, an emphatic reiteration becomes all the more essential. Injunctions and related considerations (1) Verse 145 has already indicated to the Muslims that although Allah has now appointed a new and permanent Qiblah قبلہ for the whole of mankind, yet the Jews and the Christians are not going to give up their respective orientations, nor shall the Muslims ever forsake their own. The People of the Book, anyhow, have no right to object to the Ka&bah being divinely chosen as the Qiblah قبلہ of the Muslims, for - as Verse 148 reminds us - every traditional community (Ummah) has always had a Qiblah قبلہ of its own, and so does the Islamic Ummah. Since the Muslims can be sure of their right to a Qiblah قبلہ peculiar to them, and the People of the Book are not expected to listen to reason, Allah asks the Muslims in this verse not to engage themselves in fruitless discussions and futile disputes, but to |"strive, then, to excel in good deeds.|" The Holy Qur&an discourages unnecessary discussions, for they make one neglect one&s real task, which is to prepare oneself for one&s death and for the other world. So, the verse ends with the rejoinder that on the Day of Judgment Allah shall bring all men together, and suggests that the desire to be safe from the criticism of others and the anxiety to win over them in disputes only betrays one&s attachment to the temporal world, and that wisdom lies in caring more for what is everlasting. (2) The expression |"strive to excel|" also indicates that one should hasten to perform a good deed (whether it be Salah. (prayers) or Sawm صوم (fasting) or the Hajj (pilgrimage) or Zakah (giving of alms) etc.) as soon as one gets the opportunity to do so. For, the ability to do a good deed is a favour from Allah, and negligence in performing it amounts to ungratefulness and disrespect towards Allah. =Hence, it is to be feared that procrastination in this matter may be punished with a withdrawal of the divine favour, and that the culprit may altogether lose the ability to perform good deeds. May Allah protect us from such a fate! The point has been made quite explicit in another verse: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَجِيبُوا لِلَّـهِ وَلِلرَّ‌سُولِ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيكُمْ ۖ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّـهَ يَحُولُ بَيْنَ الْمَرْ‌ءِ وَقَلْبِهِ وَأَنَّهُ إِلَيْهِ تُحْشَرُ‌ونَ ﴿٢٤﴾ |"0 believers, respond to Allah and to the Messenger when he calls you to that which will gave you life; and know that Allah does (sometimes) stand between a man and his heart, and that to Him you shall be mustered|" (8:24). (3) From this very expression - |"strive, then, to excel in good deeds|" - some of the fugaha-& (Muslim jurists) have drawn the conclusion that it is more meritorious to offer each of the five daily prayers as soon as the appointed time for it begins, or as early as possible, and have even cited the ahadith of the Holy Prophet in support of this view, which is shared by Imam Shafi` i (رح) . On the other hand, the great Imam Abu Hanifah and Imam Malik رحمۃ اللہ علیہما specify that it is more meritorious to offer certain prayers a bit late, as has been indicated by the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) himself through his speech or action, while the rest of the prayers should, of course, be offered as early as possible within the time prescribed. An example of the former is provided by Al-Bukhari who reports from the blessed Companion Anas (رض) the superior merit of offering the ` Isha عشاء prayers rather late in the night. The blessed Companion Abu Hurayrah (رض) also reports such a preference on the part of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) himself (Qurtubi). Similarly, Al-Bukhari and Al-Tirmidhi report from the blessed Companion Abu Dharr that in the course of a journey once the blessed Companion Bilal (رض) wanted to recite Adhan اذان (call for prayers) as soon as the time for the zuhr ظھر prayers began, but the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) asked him to wait till it was a bit cooler, and remarked that the heat of the noon-day is a part of the fire of Hell. In other words, the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) evidently preferred the zuhr ظھر prayers to be offered rather late in summer. On the basis of such ahadith, Imam Abu Hanifah and Imam Malik رحمۃ اللہ علیہما have come to the conclusion that although in the case of those prayers regarding which we have not been asked to offer them a bit late (for example, the Maghrib مغرب prayers), it is better to do so as soon as the appointed time begins, yet in the case of those prayers regarding which a specific indication does exist one should offer them somewhat later within the time prescribed. They add that if one wishes to act upon the commandment, |"strive, then, to excel in good deeds|", even in the latter case, then the only way to do so is not to delay the prayers when the desirable or commendable (Mustahabb مستحب ) time has arrived. In short, Verse 148 has, according to a consensus of all the Fugaha&, established the principle that when the time for offering a prescribed prayer has arrived, one should not delay it without a valid excuse, which may either be a clear-cut specification in the Shari&ah (as we have just defined), or a physical disability, like illness, etc.  Show more

خلاصہ تفسیر : اور (دوسری حکمت تحویل قبلہ میں یہ ہے کہ عادۃ اللہ جاری ہے کہ) ہر (مذہب والے) شخص کے واسطے ایک ایک قبلہ رہا ہے جس کی طرف وہ (عبادت میں) منہ کرتا رہا ہے (چونکہ شریعت محمدیہ بھی ایک مستقل دین ہے اس کا قبلہ بھی ایک خاص ہوگیا جب حکمت سب پر ظاہر ہوچکی) سو (مسلمانوں) تم (اب اس بحث کو چھوڑ کر...  اپنے دین کے) نیک کاموں میں آگے بڑہنے کی کوشش کرو (کیونکہ ایک روز اپنے مالک سے سابقہ پڑنا ہے چنانچہ) تم خواہ کہیں ہوگے (لیکن) اللہ تعالیٰ تم سب کو (اپنے اجلاس میں) حاضر کردیں گے (اس وقت نیکیوں پر جزا اور اعمالِ بد پر سزا ہوگی اور) بالیقین اللہ تعالیٰ ہر امر پر پوری قدرت رکھتے ہیں اور (اس حکمت کا مقتضاء بھی یہی ہے کہ جس طرح حضر میں کعبہ کی طرف رخ ہوتا ہے اسی طرح اگر مدینہ سے یا اور کہیں سے) جس جگہ سے بھی (کہیں سفر میں) آپ باہر جاویں تو (بھی) اپنا چہرہ (نماز میں) مسجد حرام کی طرف رکھا کیجئے (غرض حضر وسفر سب حالتوں کا یہی قبلہ ہے) اور یہ (حکم عام قبلہ کا) بالکل حق (اور صحیح) ہے (اور) منجانب اللہ (ہے) اور اللہ تعالیٰ تمہارے کئے ہوئے کاموں سے ذرا بیخبر نہیں، تحویل قبلہ کی تیسری حکمت : اور (مکرر پھر کہا جاتا ہے کہ) آپ جس جگہ سے بھی (سفر میں) باہر جاویں اور حضر میں بدرجہ اولیٰ ) اپنا چہرہ (نماز میں) مسجد حرام کی طرف رکھئے اور (اسی طرح سب مسلمان بھی سن لیں کہ) تم لوگ جہاں کہیں (موجود) ہو اپنا چہرہ (نماز میں) اسی (مسجد حرام) کی طرف رکھا کرو (اور یہ حکم اس لئے مقرر کیا جاتا ہے) تاکہ (ان مخالف) لوگوں کو تمہارے مقابلہ میں (اس) گفتگو (کی مجال) نہ رہے (کہ اگر محمد مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وہی نبی موعود آخر الزماں ہوتے تو ان کی علامات میں تو یہ بھی ہے کہ ان کا اصلی قبلہ کعبہ ہوگا اور یہ تو بیت المقدس کی طرف نماز پڑہتے ہیں یہ تیسری حکمت ہے تحویل قبلہ کی ہاں) مگر ان میں جو (بالکل ہی) بےانصاف ہیں (وہ اب بھی کٹھ حجتی نکالیں گے کہ یہ کیسے نبی ہیں جو اتنے نبیوں کے خلاف کعبہ کی طرف نماز پڑہتے ہیں لیکن جب ایسے مہمل اعتراضوں سے دین حق کو کوئی ضرر نہیں پہنچ سکتا) جو ایسے لوگوں سے (ذرا) اندیشہ نہ کرو (اور ان کے اعتراضوں کے جواب کی فکر میں مت پڑو) اور مجھ سے ڈرتے رہو (کہ میرے احکام کی مخالفت نہ ہونے پاوے کہ یہی مخالفت البتہ تم کو مضر ہے) اور (ہم نے ان سب احکام مذکورہ پر عمل کرنے کی توفیق بھی دی) تاکہ تم پر جو (کچھ) میرا انعام (اکرام متوجہ) ہے (تم کو آخرت میں داخل بہشت کرکے) اس کی تکمیل کردوں اور تاکہ (دنیا میں) تم راہ (حق) پر (یعنی اسلام پر قائم رہنے والوں میں رہو (جس پر وہ تکمیل نعمت مرتب ہوتی ہے) معارف و مسائل : تحویل قبلہ کی حکمتیں : مذکور آیات میں تحویل قبلہ کے لئے الفاظ فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَام تین مرتبہ آئے ہیں اور حَيْثُ مَا كُنْتُمْ فَوَلُّوْا وُجُوْھَكُمْ شَطْرَهٗ دو مرتبہ اس تکرار کی ایک عام وجہ تو یہ ہے کہ تحویل قبلہ کا حکم مخالفین کے لئے شور وشغب کا ذریعہ تھا ہی خود مسلمانوں کے لئے بھی عبادات کا ایک عظیم انقلاب تھا اگر یہ حکم تاکیدات کے ساتھ بتکرار نہ لایا جاتا تو قلوب کا اطمینان و سکون آسان نہ ہوتا اس لئے اس حکم کو بار بار دہرایا گیا جس میں اس کی طرف بھی اشارہ کیا گیا کہ یہ تحویل آخری اور قطعی ہے اب اس کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں، بیان القرآن کے خلاصہ تفسیر میں جو تطبیق کی صورت لکھی گئی ہے قرطبی نے بھی اس کی ایک ایسی تقریر نقل کی ہے جس سے تکرار محض نہ رہے مثلاً فرمایا کہ پہلی مرتبہ جو حکم آیا فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَحَيْثُ مَا كُنْتُمْ فَوَلُّوْا وُجُوْھَكُمْ شَطْرَهٗ یہ حکم حالت حضر کا ہے کہ جب آپ اپنی جگہ مقیم ہیں تو آپ مسجد حرام کی طرف رخ کیا کریں اور پھر پوری امت کو اسی کا حکم دیا گیا، اور حَيْثُ مَا كُنْتُمْ کا مفہوم اس تقریر پر یہ ہوگا کہ اپنے وطن اور شہر میں جس جگہ بھی ہوں استقبال بیت اللہ ہی کا کرنا ہے یہ حکم صرف مسجد نبوی کے ساتھ مخصوص نہیں، پھر دوسری مرتبہ جو انہی الفاظ کے ساتھ حکم آیا اس سے پہلے مِنْ حَيْثُ خَرَجْتَ کے الفاظ نے یہ واضح کردیا کہ یہ حکم وطن سے نکلنے اور سفر کی حالت کے لئے ہے اور چونکہ سفر کے حالات بھی مختلف ہوتے ہیں کبھی چند روز کے لئے کسی بستی میں قیام کیا جاتا ہے کبھی سفر قطع کرنے کا سلسلہ ہوتا ہے ان دونوں حالتوں کو عام کرنے لئے تیسری مرتبہ پھر ان الفاظ کے ساتھ اور وَحَيْثُ مَا كُنْتُمْ کا اضافہ کرکے بتلا دیا کہ سفر کی کوئی بھی حالت ہو ہر حال میں استقبال مسجد حرام ہی کا کرنا ہے اس تیسری مرتبہ کے اعادہ کے ساتھ تحویل قبلہ کی ایک حکمت کا بھی جوڑ لگا دیا گیا کہ مخالفین کو یہ کہنے کا موقع نہ ملے کہ نبی آخر الزماں کا قبلہ تو توراۃ و انجیل کی تصریحات کے مطابق کعبہ ہونا چاہئے اور یہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کعبہ کے بجائے بیت المقدس کا استقبال کرتے ہیں وَلِكُلٍّ وِّجْهَةٌ ھُوَ مُوَلِّيْهَا۔ وِجْهَةٌ بکسر الواؤ کے معنی لغوی جس چیز کی طرف رخ کیا جائے حضرت ابن عباس نے فرمایا کہ اس سے مراد قبلہ ہے اور حضرت ابی بن کعب کی قراءت میں اس جگہ وجہۃٌ کی بجائے قبلۃٌ بھی منقول ہے مراد آیت کی جمہور مفسرین کے نزدیک یہ ہے کہ ہر قوم کا قبلہ جس کی طرف وہ عبادت میں رخ کرتے ہیں مختلف ہے خواہ منجانب اللہ ان کو ایسا ہی حکم ملا ہے یا انہوں نے خود کوئی جانب مقرر کرلی ہے بہرحال یہ امر واقعہ ہے کہ مختلف قوموں کے قبلے مختلف ہوتے چلے آئے ہیں تو اسی حالت میں اگر نبی امی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لئے کوئی خاص قبلہ مقرر کردیا گیا تو انکار وتعجب کی کیا بات ہے، مذہبی مسائل میں فضول بحثوں سے اجتناب کی ہدایت : فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرٰتِ اس سے پہلے جملہ میں یہ فرمایا تھا کہ مختلف قوموں کے مختلف قبلے ہیں، کوئی ایک دوسرے کے قبلہ کو تسلیم نہیں کرتا اس لئے اپنے قبلہ کے حق ہونے پر ان لوگوں سے بحث فضول ہے اس جملے کا حاصل یہ ہے کہ جب یہ معلوم ہے کہ اس بحث سے ان لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچنے گا تو پھر اس فضول بحث کو چھوڑ کر اپنے اصلی کام میں لگ جانا چاہئے اور وہ کام ہے نیک کاموں میں دوڑ دھوپ اور آگے بڑہنے کی کوشش اور چونکہ فضول بحثوں میں وقت ضائع کرنا اور مسابقت الی الخیرات میں سستی کرنا عموما آخرت سے غفلت کے سبب ہوتے ہیں جس کو اپنی آخرت اور انجام کی فکر درپیش ہو وہ کبھی فضول بحثوں میں نہیں الجھتا اپنی منزل طے کرنے کی فکر میں رہتا ہے اس لئے اگلے جملے میں آخرت کی یاد دلانے کے لئے ارشاد فرمایا اَيْنَ مَا تَكُوْنُوْا يَاْتِ بِكُمُ اللّٰهُ جَمِيْعًا جس کا مطلب یہ ہے کہ بحثوں میں ہار جیت اور لوگوں کے اعتراضات سے بچنے کی فکر میں سب چند روزہ دنیا کے لئے ہے اور عنقریب وہ دن آنے والا ہے جس میں اللہ تعالیٰ تمام اقوام عالم کو ایک جگہ جمع کرکے حساب لیں گے عقلمند کا کام یہ ہے کہ اپنے اوقات اس کی فکر میں صرف کرے، عبادات اور نیک اعمال میں بلاوجہ تاخیر کرنا مناسب نہیں مسارعت کرنا چاہئے : لفظ فاسْتَبِقُوا سے یہ بھی معلوم ہوا کہ انسان کو چاہئے کہ کسی نیک عمل کا جب موقع مل جائے تو اس کے کرنے میں دیر نہ کرے کیونکہ بعض اوقات اس کے ٹلانے اور تاخیر کرنے سے توفیق سلب ہوجاتی ہے پھر آدمی کام کر ہی نہیں سکتا خواہ وہ نماز روزہ ہو یا حج و صدقہ وغیرہ قرآن کریم میں یہی مضمون سورة انفال کی آیت میں زیادہ وضاحت سے آیا ہے، يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا اسْتَجِيْبُوْا لِلّٰهِ وَلِلرَّسُوْلِ اِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيْكُمْ ۚ وَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللّٰهَ يَحُوْلُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَقَلْبِهٖ (یعنی اے ایمان والو ! تم اللہ و رسول کے کہنے کو بجا لایا کرو جبکہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تم کو تمہاری زندگی بخش چیز کی طرف بلاتے ہوں اور جان رکھو کہ اللہ تعالیٰ آڑ بن جایا کرتا ہے آدمی کے اور اس کے قلب کے درمیان میں، کیا ہر نماز کا اول وقت میں پڑھنا افضل ہے : اس مسابقت فی الخیرات سے بعض فقہاء نے اس پر استدلال کیا ہے کہ ہر نماز کو اول وقت میں پڑھنا افضل ہے اور وہ روایات حدیث اس کی تائید میں پیش کی ہیں جن میں اول وقت نماز ادا کرنے کی فضیلت آئی ہے۔ امام شافعی کا یہی مذہب ہے مگر امام اعظم ابوحنیفہ ومالک رحمہما اللہ نے دوسری روایات حدیث کی بناء پر اس معاملے میں تفصیل کی ہے کہ جن نمازوں میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تاخیر کرکے پڑھنے کی تعلیم اپنے قول وعمل سے دی ہے ان کا اول اور افضل وقت وہی ہے جو ان احادیث میں بیان ہوا ہے باقی اپنی اصل پر اول وقت میں پڑھی جائیں مثلاً صحیح بخاری میں بروایت انس عشاء کی نماز کو مؤ خر کرکے پڑھنے کی فضیلت مذکور ہے اور حضرت ابوہریرہ نے فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو عشاء کی تاخیر پسند تھی (قرطبی) اسی طرح صحیح بخاری و ترمذی میں بروایت ابوذر منقول ہے کہ ایک سفر میں حضرت بلال نے ظہر کی اذان اول وقت میں دینا چاہی تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے روکا اور فرمایا کہ جب وقت ذرا ٹھنڈا ہوجائے اس وقت اذان کہی جائے کیونکہ گرمی کی شدت جہنم کی آگ سے ہے مطلب یہ ہے کہ گرمی کے زمانے میں نماز ظہر کو تاخیر سے پڑھنا پسند فرمایا، ان روایات کی بناء پر امام ابوحنیفہ اور امام مالک نے فرمایا کہ ان نمازوں میں اول وقت پر عمل کرنے کی صورت یہی ہے کہ جب وقت مستحب ہوجائے تو پھر تاخیر نہ کریں اور جہاں کوئی تاخیر کا حکم نہیں آیا وہاں بالکل ابتداء وقت ہی میں نماز پڑھنا افضل ہے جیسے مغرب، بہرحال آیت مذکورہ سے یہ بات باتفاق ثابت ہوگئی کہ جب نماز کا وقت آجائے تو بغیر ضرورت شرعیہ یا طبعیہ کے تاخیر کرنا اچھا نہیں ضرورت شرعیہ تو وہی ہے جو اوپر لکھی گئی کہ بعض نمازوں کی تاخیر کا آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا ہے اور ضرورت طبعیہ اپنے ذاتی عوارض بیماری و محتاجی کے سبب تاخیر کرنا واللہ اعلم۔   Show more

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

وَلِكُلٍّ وِّجْہَۃٌ ھُوَمُوَلِّيْہَا فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرٰتِ۝ ٠ ۭ۬ اَيْنَ مَا تَكُوْنُوْا يَاْتِ بِكُمُ اللہُ جَمِيْعًا۝ ٠ ۭ اِنَّ اللہَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ۝ ١٤٨ وِجْهَةٌ ويقال للقصد : وجْهٌ ، وللمقصد جهة ووِجْهَةٌ ، وهي حيثما نتوجّه للشیء، قال : لِكُلٍّ وِجْهَةٌ هُوَ مُوَلِّيها[ البقرة/ 1... 48] إشارة إلى الشّريعة، کقوله : شِرْعَةً [ المائدة/ 48] وقال بعضهم : الجاه مقلوب عن الوجه لکن الوجه يقال في العضو والحظوة، والجاه لا يقال إلّا في الحظوة . ووجّهت الشیء : أرسلته في جهة واحدة فتوجّه، اور جھۃ اور وجھۃ کے معنی مقصد کے ہیں یعنی کسی چیز کی طرف متوجہ ہونے کی جگہ قرآن پاک :۔ لِكُلٍّ وِجْهَةٌ هُوَ مُوَلِّيها[ البقرة/ 148] اور ہر ایک فرقے کے لئے ایک سمت مقرر ہے ۔ تو وجھۃ سے شریعت کی طرف اشارہ ہے جیسا کہ دوسری آیت میں فرمایا : ۔ ہم نے تم میں سے ہر ایک ( فر قے ) کے لئے ایک دستور اور طریقہ مقرر کیا ہے ۔ الجاہ ۔ مرتبہ بعض نے کہا ہے کہ یہ وجہ سے مقلوب ہے لیکن وجہ کا لفظ عزت مرتبہ اور چہرہ دونوں معنی میں استعمال ہوتا ہے ۔ اور جاہ کے معنی صرف مرتبہ کے آتے ہیں ۔ وجھت الشی کے معنی کسی چیز کو ایک جانب بھیجنے کے ہیں اور توجہ کے معنی ازخود جانے کے ۔ سبق أصل السَّبْقِ : التّقدّم في السّير، نحو : فَالسَّابِقاتِ سَبْقاً [ النازعات/ 4] ، والِاسْتِبَاقُ : التَّسَابُقُ. قال : إِنَّا ذَهَبْنا نَسْتَبِقُ [يوسف/ 17] ، وَاسْتَبَقَا الْبابَ [يوسف/ 25] ، ثم يتجوّز به في غيره من التّقدّم، قال : ما سَبَقُونا إِلَيْهِ [ الأحقاف/ 11] ، ( س ب ق) السبق اس کے اصل معنی چلنے میں آگے بڑھ جانا کے ہیں ۔ قرآن میں ہے : فَالسَّابِقاتِ سَبْقاً [ النازعات/ 4] پھر وہ ( حکم الہی کو سننے کے لئے لپکتے ہیں ۔ الاستباق کے معنی تسابق یعنی ایک دوسرے سے سبقت کرنا کے ہیں ۔ قرآن میں ہے :َ إِنَّا ذَهَبْنا نَسْتَبِقُ [يوسف/ 17] ہم ایک دوسرے سے دوڑ میں مقابلہ کرنے لگ گئے ۔ وَاسْتَبَقَا الْبابَ [يوسف/ 25] اور دونوں دوڑتے ہوئے دروز سے پر پہنچنے ۔ مجازا ہر شے میں آگے بڑ اجانے کے معنی میں استعمال ہونے لگا ہے ۔ جیسے فرمایا :۔ ما سَبَقُونا إِلَيْهِ [ الأحقاف/ 11] تو یہ ہم سے اس کیطرف سبقت نہ کرجاتے ۔ خَيْراتٌ وقوله : فِيهِنَّ خَيْراتٌ حِسانٌ [ الرحمن/ 70] ، قيل : أصله خَيِّرَات، فخفّف، فالخیرات من النساء الخيّرات، يقال : رجل خَيْرٌ وامرأة خَيْرَةٌ ، وهذا خير الرجال، وهذه خيرة النساء، والمراد بذلک المختارات، أي : فيهنّ مختارات لا رذل فيهنّ. والخیر : الفاضل المختصّ بالخیر، يقال : ناقة خِيَار، وجمل خيار، واستخار اللهَ العبدُ فَخَارَ له، أي : طلب منه الخیر فأولاه، وخَايَرْتُ فلانا کذا فَخِرْتُهُ اور آیت کریمہ : ۔ فِيهِنَّ خَيْراتٌ حِسانٌ [ الرحمن/ 70] ان میں نیک سیرت ( اور ) خوبصورت ۔ ) میں بعض نے کہا ہے کہ خیرات اصل میں خیرات ہے تخفیف کے لئے ایک یائ کو حزف کردیا گیا ۔ کہا جاتا ہے ۔ اور خیرات سے مراد یہ ہے کہ ان میں نیک سیرت عورتیں ہوں گی جن میں کسی قسم کی ( ذالت نہیں پائی جائے گی ۔ الخیر بہتر جو خیر کے ساتھ مختص ہو ( مذکر ومونث ) بہتر اونٹنی یا اونٹ ۔ أين أَيْنَ لفظ يبحث به عن المکان، كما أنّ «متی» يبحث به عن الزمان، والآن : كل زمان مقدّر بين زمانین ماض ومستقبل، نحو : أنا الآن أفعل کذا، وخصّ الآن بالألف واللام المعرّف بهما ولزماه، وافعل کذا آونة، أي : وقتا بعد وقت، وهو من قولهم : الآن . وقولهم : هذا أوان ذلك، أي : زمانه المختص به وبفعله . قال سيبويه رحمه اللہ تعالی: الآن آنك، أي : هذا الوقت وقتک . وآن يؤون، قال أبو العباس رحمه اللہ : ليس من الأوّل، وإنما هو فعل علی حدته . والأَيْنُ : الإعياء، يقال : آنَ يَئِينُ أَيْناً ، وکذلك : أنى يأني أينا : إذا حان . وأمّا بلغ إناه فقد قيل : هو مقلوب من أنى، وقد تقدّم . قال أبو العباس : قال قوم : آنَ يَئِينُ أَيْناً ، والهمزة مقلوبة فيه عن الحاء، وأصله : حان يحين حينا، قال : وأصل الکلمة من الحین . این ( ظرف ) یہ کلمہ کسی جگہ کے متعلق سوال کے لئے آتا ہے جیسا کہ لفظ متی ، ، زمانہ کے متعلق سوال کے لئے آتا ہے ( ا ی ن ) الاین ( ض) کے معنی تھک کر چلنے سے عاجز ۔ ہوجانا کے ہیں آن یئین اینا اور انیٰ یانی ان یا کے معنی کسی چیز کا موسم یا وقت آجانا کے ہیں اور محاورہ میں بلغ اناہ کے متعلق بعض نے کہا ہے کہ انیٰ ( ناقص) سے مقلوب ہے جیسا کہ پہلے گزچکا ہے ۔ ابوالعباس نے کہا ہے کہ آن مقلوب ( بدلاہوا ) ہے اور اصل میں حان یحین حینا ہے اور اصل کلمہ الحین ہے ۔ أتى الإتيان : مجیء بسهولة، ومنه قيل للسیل المارّ علی وجهه : أَتِيّ وأَتَاوِيّ وبه شبّه الغریب فقیل : أتاويّ والإتيان يقال للمجیء بالذات وبالأمر وبالتدبیر، ويقال في الخیر وفي الشر وفي الأعيان والأعراض، نحو قوله تعالی: إِنْ أَتاكُمْ عَذابُ اللَّهِ أَوْ أَتَتْكُمُ السَّاعَةُ [ الأنعام/ 40] ، وقوله تعالی: أَتى أَمْرُ اللَّهِ [ النحل/ 1] ، وقوله : فَأَتَى اللَّهُ بُنْيانَهُمْ مِنَ الْقَواعِدِ [ النحل/ 26] ، أي : بالأمر والتدبیر، نحو : وَجاءَ رَبُّكَ [ الفجر/ 22] ، وعلی هذا النحو قول الشاعرأتيت المروءة من بابها فَلَنَأْتِيَنَّهُمْ بِجُنُودٍ لا قِبَلَ لَهُمْ بِها [ النمل/ 37] ، وقوله : لا يَأْتُونَ الصَّلاةَ إِلَّا وَهُمْ كُسالی [ التوبة/ 54] ، أي : لا يتعاطون، وقوله : يَأْتِينَ الْفاحِشَةَ [ النساء/ 15] ، وفي قراءة عبد اللہ : ( تأتي الفاحشة) فاستعمال الإتيان منها کاستعمال المجیء في قوله : لَقَدْ جِئْتِ شَيْئاً فَرِيًّا [ مریم/ 27] . يقال : أتيته وأتوته ويقال للسقاء إذا مخض وجاء زبده : قد جاء أتوه، وتحقیقه : جاء ما من شأنه أن يأتي منه، فهو مصدر في معنی الفاعل . وهذه أرض کثيرة الإتاء أي : الرّيع، وقوله تعالی: مَأْتِيًّا[ مریم/ 61] مفعول من أتيته . قال بعضهم معناه : آتیا، فجعل المفعول فاعلًا، ولیس کذلک بل يقال : أتيت الأمر وأتاني الأمر، ويقال : أتيته بکذا وآتیته كذا . قال تعالی: وَأُتُوا بِهِ مُتَشابِهاً [ البقرة/ 25] ، وقال : فَلَنَأْتِيَنَّهُمْ بِجُنُودٍ لا قِبَلَ لَهُمْ بِها [ النمل/ 37] ، وقال : وَآتَيْناهُمْ مُلْكاً عَظِيماً [ النساء/ 54] .[ وكلّ موضع ذکر في وصف الکتاب «آتینا» فهو أبلغ من کلّ موضع ذکر فيه «أوتوا» ، لأنّ «أوتوا» قد يقال إذا أوتي من لم يكن منه قبول، وآتیناهم يقال فيمن کان منه قبول ] وقوله تعالی: آتُونِي زُبَرَ الْحَدِيدِ [ الكهف/ 96] وقرأه حمزة موصولة أي : جيئوني . والإِيتاء : الإعطاء، [ وخصّ دفع الصدقة في القرآن بالإيتاء ] نحو : وَأَقامُوا الصَّلاةَ وَآتَوُا الزَّكاةَ [ البقرة/ 277] ، وَإِقامَ الصَّلاةِ وَإِيتاءَ الزَّكاةِ [ الأنبیاء/ 73] ، ووَ لا يَحِلُّ لَكُمْ أَنْ تَأْخُذُوا مِمَّا آتَيْتُمُوهُنَّ شَيْئاً [ البقرة/ 229] ، ووَ لَمْ يُؤْتَ سَعَةً مِنَ الْمالِ [ البقرة/ 247] . ( ا ت ی ) الاتیان ۔ ( مص ض ) کے معنی کسی چیز کے بسہولت آنا کے ہیں ۔ اسی سے سیلاب کو اتی کہا جاتا ہے اور اس سے بطور تشبیہ مسافر کو اتاوی کہہ دیتے ہیں ۔ الغرض اتیان کے معنی |" آنا |" ہیں خواہ کوئی بذاتہ آئے یا اس کا حکم پہنچے یا اس کا نظم ونسق وہاں جاری ہو یہ لفظ خیرو شر اور اعیان و اعراض سب کے متعلق استعمال ہوتا ہے ۔ چناچہ فرمایا : {إِنْ أَتَاكُمْ عَذَابُ اللَّهِ أَوْ أَتَتْكُمُ السَّاعَةُ } [ الأنعام : 40] اگر تم پر خدا کا عذاب آجائے یا قیامت آموجود ہو { أَتَى أَمْرُ اللَّهِ } [ النحل : 1] خد اکا حکم ( یعنی عذاب گویا ) آہی پہنچا۔ اور آیت کریمہ { فَأَتَى اللَّهُ بُنْيَانَهُمْ مِنَ الْقَوَاعِدِ } [ النحل : 26] میں اللہ کے آنے سے اس کے حکم کا عملا نفوذ مراد ہے جس طرح کہ آیت { وَجَاءَ رَبُّكَ } [ الفجر : 22] میں ہے اور شاعر نے کہا ہے ۔ (5) |" اتیت المروءۃ من بابھا تو جو انمروی میں اس کے دروازہ سے داخل ہوا اور آیت کریمہ ۔ { وَلَا يَأْتُونَ الصَّلَاةَ إِلَّا وَهُمْ كُسَالَى } [ التوبة : 54] میں یاتون بمعنی یتعاطون ہے یعنی مشغول ہونا اور آیت کریمہ ۔ { يَأْتِينَ الْفَاحِشَةَ } [ النساء : 15] میں الفاحشہ ( بدکاری ) کے متعلق اتیان کا لفظ ایسے ہی استعمال ہوا ہے جس طرح کہ آیت کریمہ ۔ { لَقَدْ جِئْتِ شَيْئًا فَرِيًّا } [ مریم : 27] فری کے متعلق مجئی کا لفظ استعمال ہوا ہے ( یعنی دونوں جگہ ارتکاب کے معنی ہیں ) اور آیت ( مذکورہ ) میں ایک قرات تاتی الفاحشۃ دونوں طرح آتا ہے ۔ چناچہ ( دودھ کے ، مشکیزہ کو بلونے سے جو اس پر مکھن آجاتا ہے اسے اتوۃ کہا جاتا ہے لیکن اصل میں اتوۃ اس آنے والی چیز کو کہتے ہیں جو کسی دوسری چیز سے حاصل ہوکر آئے لہذا یہ مصدر بمعنی فاعل ہے ۔ ارض کثیرۃ الاباء ۔ زرخیز زمین جس میں بکثرت پیداوار ہو اور آیت کریمہ : {إِنَّهُ كَانَ وَعْدُهُ مَأْتِيًّا } [ مریم : 61] بیشک اس کا وعدہ آیا ہوا ہے ) میں ماتیا ( فعل ) اتیتہ سے اسم مفعول کا صیغہ ہے بعض علماء کا خیال ہے کہ یہاں ماتیا بمعنی آتیا ہے ( یعنی مفعول بمعنی فاعل ) ہے مگر یہ صحیح نہیں ہے کیونکہ محاورہ میں اتیت الامر واتانی الامر دونوں طرح بولا جاتا ہے اتیتہ بکذا واتیتہ کذا ۔ کے معنی کوئی چیز لانا یا دینا کے ہیں قرآن میں ہے ۔ { وَأُتُوا بِهِ مُتَشَابِهًا } [ البقرة : 25] اور ان کو ایک دوسرے کے ہم شکل میوے دیئے جائیں گے ۔ { فَلَنَأْتِيَنَّهُمْ بِجُنُودٍ لَا قِبَلَ لَهُمْ بِهَا } [ النمل : 37] ہم ان پر ایسے لشکر سے حملہ کریں گے جس سے مقابلہ کی ان میں سکت نہیں ہوگی ۔ { مُلْكًا عَظِيمًا } [ النساء : 54] اور سلطنت عظیم بھی بخشی تھی ۔ جن مواضع میں کتاب الہی کے متعلق آتینا ( صیغہ معروف متکلم ) استعمال ہوا ہے وہ اوتوا ( صیغہ مجہول غائب ) سے ابلغ ہے ( کیونکہ ) اوتوا کا لفظ کبھی ایسے موقع پر استعمال ہوتا ہے ۔ جب دوسری طرف سے قبولیت نہ ہو مگر آتینا کا صیغہ اس موقع پر استعمال ہوتا ہے جب دوسری طرف سے قبولیت بھی پائی جائے اور آیت کریمہ { آتُونِي زُبَرَ الْحَدِيدِ } [ الكهف : 96] تو تم لوہے کہ بڑے بڑے ٹکڑے لاؤ ۔ میں ہمزہ نے الف موصولہ ( ائتونی ) کے ساتھ پڑھا ہے جس کے معنی جیئونی کے ہیں ۔ الایتاء ( افعال ) اس کے معنی اعطاء یعنی دینا اور بخشنا ہے ہیں ۔ قرآن بالخصوص صدقات کے دینے پر یہ لفظ استعمال ہوا ہے چناچہ فرمایا :۔ { وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ وَآتَوُا الزَّكَاةَ } [ البقرة : 277] اور نماز پڑہیں اور زکوۃ دیں { وَإِقَامَ الصَّلَاةِ وَإِيتَاءَ الزَّكَاةِ } [ الأنبیاء : 73] اور نماز پڑھنے اور زکوۃ دینے کا حکم بھیجا { وَلَا يَحِلُّ لَكُمْ أَنْ تَأْخُذُوا مِمَّا آتَيْتُمُوهُنَّ } ( سورة البقرة 229) اور یہ جائز نہیں ہے کہ جو مہر تم ان کو دے چکو اس میں سے کچھ واپس لے لو { وَلَمْ يُؤْتَ سَعَةً مِنَ الْمَالِ } [ البقرة : 247] اور اسے مال کی فراخی نہیں دی گئی جمع الجَمْع : ضمّ الشیء بتقریب بعضه من بعض، يقال : جَمَعْتُهُ فَاجْتَمَعَ ، وقال عزّ وجل : وَجُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ [ القیامة/ 9] ، وَجَمَعَ فَأَوْعى [ المعارج/ 18] ، جَمَعَ مالًا وَعَدَّدَهُ [ الهمزة/ 2] ، ( ج م ع ) الجمع ( ف ) کے معنی ہیں متفرق چیزوں کو ایک دوسرے کے قریب لاکر ملا دینا ۔ محاورہ ہے : ۔ چناچہ وہ اکٹھا ہوگیا ۔ قرآن میں ہے ۔ وَجُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ [ القیامة/ 9] اور سورج اور چاند جمع کردیئے جائیں گے ۔ ( مال ) جمع کیا اور بند رکھا ۔ جَمَعَ مالًا وَعَدَّدَهُ [ الهمزة/ 2] مال جمع کرتا ہے اور اس کو گن گن کر رکھتا ہے إِنَّ وأَنَ إِنَّ أَنَّ ينصبان الاسم ويرفعان الخبر، والفرق بينهما أنّ «إِنَّ» يكون ما بعده جملة مستقلة، و «أَنَّ» يكون ما بعده في حکم مفرد يقع موقع مرفوع ومنصوب ومجرور، نحو : أعجبني أَنَّك تخرج، وعلمت أَنَّكَ تخرج، وتعجّبت من أَنَّك تخرج . وإذا أدخل عليه «ما» يبطل عمله، ويقتضي إثبات الحکم للمذکور وصرفه عمّا عداه، نحو : إِنَّمَا الْمُشْرِكُونَ نَجَسٌ [ التوبة/ 28] تنبيها علی أنّ النجاسة التامة هي حاصلة للمختص بالشرک، وقوله عزّ وجل : إِنَّما حَرَّمَ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةَ وَالدَّمَ [ البقرة/ 173] أي : ما حرّم ذلك إلا تنبيها علی أنّ أعظم المحرمات من المطعومات في أصل الشرع هو هذه المذکورات . وأَنْ علی أربعة أوجه : الداخلة علی المعدومین من الفعل الماضي أو المستقبل، ويكون ما بعده في تقدیر مصدر، وينصب المستقبل نحو : أعجبني أن تخرج وأن خرجت . والمخفّفة من الثقیلة نحو : أعجبني أن زيدا منطلق . والمؤكّدة ل «لمّا» نحو : فَلَمَّا أَنْ جاءَ الْبَشِيرُ [يوسف/ 96] . والمفسّرة لما يكون بمعنی القول، نحو : وَانْطَلَقَ الْمَلَأُ مِنْهُمْ أَنِ امْشُوا وَاصْبِرُوا [ ص/ 6] أي : قالوا : امشوا . وكذلك «إِنْ» علی أربعة أوجه : للشرط نحو : إِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبادُكَ [ المائدة/ 118] ، والمخفّفة من الثقیلة ويلزمها اللام نحو : إِنْ كادَ لَيُضِلُّنا [ الفرقان/ 42] ، والنافية، وأكثر ما يجيء يتعقّبه «إلا» ، نحو : إِنْ نَظُنُّ إِلَّا ظَنًّا [ الجاثية/ 32] ، إِنْ هذا إِلَّا قَوْلُ الْبَشَرِ [ المدثر/ 25] ، إِنْ نَقُولُ إِلَّا اعْتَراكَ بَعْضُ آلِهَتِنا بِسُوءٍ [هود/ 54] . والمؤكّدة ل «ما» النافية، نحو : ما إن يخرج زيد ( ان حرف ) ان وان ( حرف ) یہ دونوں اسم کو نصب اور خبر کو رفع دیتے ہیں اور دونوں میں فرق یہ ہے کہ ان جملہ مستقل پر آتا ہے اور ان کا مابعد ایسے مفرد کے حکم میں ہوتا ہے جو اسم مرفوع ، منصوب اور مجرور کی جگہ پر واقع ہوتا ہے جیسے اعجبنی انک تخرج وعجبت انک تخرج اور تعجب من انک تخرج جب ان کے بعد ما ( کافہ ) آجائے تو یہ عمل نہیں کرتا اور کلمہ حصر کے معنی دیتا ہے ۔ فرمایا :۔ { إِنَّمَا الْمُشْرِكُونَ نَجَسٌ } ( سورة التوبة 28) ۔ مشرک تو پلید ہیں (9 ۔ 28) یعنی نجاست تامہ تو مشرکین کے ساتھ مختص ہے ۔ نیز فرمایا :۔ { إِنَّمَا حَرَّمَ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةَ وَالدَّمَ } ( سورة البقرة 173) اس نے تم امر ہوا جانور اور لہو حرام کردیا ہے (2 ۔ 173) یعنی مذکورہ اشیاء کے سوا اور کسی چیز کو حرام قرار نہیں دیا اس میں تنبیہ ہے کہ معلومات میں سے جو چیزیں اصول شریعت میں حرام ہیں ان میں سے یہ چیزیں سب سے بڑھ کر ہیں ۔ ( ان ) یہ چار طرح پر استعمال ہوتا ہے (1) ان مصدریہ ۔ یہ ماضی اور مضارع دونوں پر داخل ہوتا ہے اور اس کا مابعد تاویل مصدر میں ہوتا ہے ۔ ایسی صورت میں یہ مضارع کو نصب دیتا ہے جیسے :۔ اعجبنی ان تخرج وان خرجت ۔ ان المخففہ من المثقلۃ یعنی وہ ان جو ثقیلہ سے خفیفہ کرلیا گیا ہو ( یہ کسی شے کی تحقیق اور ثبوت کے معنی دیتا ہے جیسے ۔ اعجبنی ان زید منطلق ان ( زائدہ ) جو لما کی توکید کے لئے آتا ہے ۔ جیسے فرمایا { فَلَمَّا أَنْ جَاءَ الْبَشِيرُ } ( سورة يوسف 96) جب خوشخبری دینے والا آپہنچا (12 ۔ 92) ان مفسرہ ۔ یہ ہمیشہ اس فعل کے بعد آتا ہے جو قول کے معنیٰ پر مشتمل ہو ( خواہ وہ لفظا ہو یا معنی جیسے فرمایا :۔ { وَانْطَلَقَ الْمَلَأُ مِنْهُمْ } ( سورة ص 6) ان امشوا اور ان میں جو معزز تھے وہ چل کھڑے ہوئے ( اور بولے ) کہ چلو (38 ۔ 6) یہاں ان امشوا ، قالوا کے معنی کو متضمن ہے ان ان کی طرح یہ بھی چار طرح پر استعمال ہوتا ہے ۔ ان شرطیہ جیسے فرمایا :۔ { إِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ } ( سورة المائدة 118) اگر تو ان کو عذاب دے تو یہ تیرے بندے ہیں (5 ۔ 118) ان مخففہ جو ان ثقیلہ سے مخفف ہوتا ہے ( یہ تا کید کے معنی دیتا ہے اور ) اس کے بعد لام ( مفتوح ) کا آنا ضروری ہے جیسے فرمایا :۔ { إِنْ كَادَ لَيُضِلُّنَا } ( سورة الفرقان 42) ( تو ) یہ ضرور ہم کو بہکا دیتا ہے (25 ۔ 42) ان نافیہ اس کے بعداکثر الا آتا ہے جیسے فرمایا :۔ { إِنْ نَظُنُّ إِلَّا ظَنًّا } ( سورة الجاثية 32) ۔۔ ،۔ ہم اس کو محض ظنی خیال کرتے ہیں (45 ۔ 32) { إِنْ هَذَا إِلَّا قَوْلُ الْبَشَرِ } ( سورة المدثر 25) (ٌپھر بولا) یہ ( خدا کا کلام ) نہیں بلکہ ) بشر کا کلام سے (74 ۔ 25) { إِنْ نَقُولُ إِلَّا اعْتَرَاكَ بَعْضُ آلِهَتِنَا بِسُوءٍ } ( سورة هود 54) ۔ ہم تو یہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے کسی معبود نے تمہیں آسیب پہنچا ( کر دیوانہ کر ) دیا ہے (11 ۔ 54) ان ( زائدہ ) جو ( ما) نافیہ کی تاکید کے لئے آتا ہے جیسے : مان یخرج زید ۔ زید باہر نہیں نکلے گا ۔ قَدِيرُ : هو الفاعل لما يشاء علی قَدْرِ ما تقتضي الحکمة، لا زائدا عليه ولا ناقصا عنه، ولذلک لا يصحّ أن يوصف به إلا اللہ تعالی، قال : إِنَّ اللَّهَ عَلى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ [ البقرة/ 20] . والمُقْتَدِرُ يقاربه نحو : عِنْدَ مَلِيكٍ مُقْتَدِرٍ [ القمر/ 55] ، لکن قد يوصف به البشر، وإذا استعمل في اللہ تعالیٰ فمعناه القَدِيرُ ، وإذا استعمل في البشر فمعناه : المتکلّف والمکتسب للقدرة، يقال : قَدَرْتُ علی كذا قُدْرَةً. قال تعالی: لا يَقْدِرُونَ عَلى شَيْءٍ مِمَّا كَسَبُوا[ البقرة/ 264] . القدیر اسے کہتے ہیں جو اقتضائے حکمت کے مطابق جو چاہے کرسکے اور اس میں کمی بیشی نہ ہونے دے ۔ لہذا اللہ کے سوا کسی کو قدیر نہیں کہہ سکتے ۔ قرآن میں ہے : اور وہ جب چاہے ان کے جمع کرلینے پر ۔۔۔۔ قادر ہے ۔ اور یہی معنی تقریبا مقتقدر کے ہیں جیسے فرمایا : عِنْدَ مَلِيكٍ مُقْتَدِرٍ [ القمر/ 55] ہر طرح کی قدرت رکھنے والے بادشاہ کی بار گاہ میں ۔ فَإِنَّا عَلَيْهِمْ مُقْتَدِرُونَ [ الزخرف/ 42] ہم ان پر قابو رکھتے ہیں ۔ لیکن مقتدر کے ساتھ کبھی انسان بھی متصف ہوجاتا ہے ۔ اور جب اللہ تعالیٰ کے متعلق مقتدر کا لفظ استعمال ہو تو یہ قدیر کے ہم معنی ہوتا ہے اور جب انسان کا وصف واقع ہو تو اس کے معنی تکلیف سے قدرت حاصل کرنے والا کے ہوتے ہیں ۔ محاورہ ہے : قدرت علی کذا قدرۃ کہ میں نے فلاں چیز پر قدرت حاصل کرلی ۔ قرآن میں ہے : ( اسی طرح ) یہ ریا کار ) لوگ اپنے اعمال کا کچھ بھی صلہ نہیں لے سکیں گے۔  Show more

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

قول باری ہے : ولکل وجھۃ ھو مولیھا ( اور ہر ایک کے لئے ایک رخ ہے جس کی طرف وہ مڑتا ہے) ایک قول کے مطابق اس کی تفسیر یہ ہے کہ ہر ایک کے لئے ایک قبلہ ہے۔ یہ بات مجاہد سے مروی ہے جس نے کہا ہے : ہر ایک کے لئے ایک طریقہ ہے یعنی اسلام جسے اللہ تعالیٰ نے بطور شریعت جاری کیا ہے۔ حضرت ابن عباس (رض) ، مجاہد او... ر السدی سے منقول ہے کہ یہود اور نصاریٰ میں سے ہر ملت کے لئے ایک طریقہ مقرر ہے حسن بصری نے کہا ہے کہ ہر نبی کے لئے طریقہ تو ایک ہے یعنی اسلام اگرچہ احکام مختلف ہیں جس طرح یہ قول باری ہے ( لکل جعلنا منکم شرعۃ و مھا جاً ( ہم نے تم میں سے ہر ایک کے لئے ایک شریعت اور ایک راہ عمل مقرر کی ہے) قتادہ نے کہا ہے کہ اس سے بیت المقدس کی طرف رخ کرکے اور کعبہ کی طرف رخ کرکے ان کی نماز مراد ہے۔ ایک اور قول کے مطابق اس کا مفہوم ہے دنیا کے مختلف گوشوں میں پھیلی ہوئی مسلم اقوام میں سے ہر قوم کے لئے جن کے علاقوں سے کعبہ کی جہتیں یا تو پیچھے کی طرف ہیں یا آگے کی طرف یا دائیں یا بائیں۔ گویا آیت میں یہ بتایا گیا ہے کہ کعبے کی مختلف جہتوں میں سے کوئی ایک جہت دوسری کسی جہت کی بہ نسبت قبلہ بننے کے لئے اولیٰ نہیں ہوتی بلکہ کعبہ کی ہر جہت قبلہ کی جہت بن سکتی ہے۔ مروی ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) میزاب رحمت کے سامنے بیٹھے ہوئے تھے۔ آپ نے یہ آیت تلاوت کی فلنو لینک قبلۃ ترضھا اور کہا : ” یہی قبلہ ہے “۔ بعض لوگوں نے حضرت ابن عمر (رض) کے اس قول سے یہ سمجھا ہے کہ آپ نے قبلہ کہہ کر میزاب رحمت مراد لی ہے حالانکہ بات ایسی نہیں ہے کیونکہ حضرت ابن عمر (رض) نے یہ کہہ کر درحقیقت کعبہ کی طرف اشارہ کیا ہے۔ میزاب رحمت کی جہت کی تخصیص نہیں کی کہ اس کے ساتھ کعبہ ک دوسری جہتیں شامل نہ ہوں اور تخصیص کی بات کس طرح درست ہوسکتی ہے جبکہ یہ آیتیں موجود ہیں۔ واتخذوا من مقام ابراہیم مصلی۔ نیز قول وجھک شطرا لمسجد الحرام تمام مسلمانوں کا اس پر اتفاق ہے کہ کعبہ کی طرف رخ کرنے والوں کے لیے اس کی تمام جہتیں قبلہ ہیں۔ قول باری : ولکل وجھۃ ھو مولیھا۔ اس پر دلالت کرتا ہے کہ کعبہ سے دور شخص جس بات کا مکلف ہے وہ یہ ہے کہ اپنے ظن غالب سے کام لے کر کعبہ کی جہت کا رخ کرے۔ کعبہ کے محاذات میں آنے کا وہ مکلف نہیں ہے کیونکہ یہ ممکن نہیں ہے کہ کعبہ سے دور بسنے والے اس کے محاذات میں آ جائیں۔ قول باری ہے : فاستبقوا الخیرات ( پس تم بھلائیوں کی طرف سبقت کرو) مراد یہ ہے کہ طاعات کی طرف سبقت کی جائے اور اس سلسلے میں پوری چستی سے کام لیاجائے۔ اس آیت میں یہ استدلال کیا جاتا ہے کہ طاعات میں تعجیل کرنا ان میں تاخیر کرنے سے افضل ہے، بشرطیکہ کوئی ایسی دلیل موجود نہ ہو جو تاخیر کی فضیلت کا پتہ دیتی ہو۔ مثلاً اول وقت میں نماز کی ادائیگی میں تعجیل، اسی طرح زکوۃ اور فریضہ حج کی ادائیگی میں تعجیل کہ وقت آتے ہی اور سبب موجود ہوتے ہی ان کی ادائیگی کرلی جائے۔ آیت سے یہ بھی استدلال کیا گیا ہے کہ امر علی الفور ہوتا ہے یعنی اس پر فی الفور عمل ضروری ہے اور اس میں تاخیر کے جواز کے لئے دلیل کی ضرورت ہوتی ہے وہ اس طرح کہ اگر امر غیر موقف ہو تو سب کے نزدیک اس پر فی الفور عمل لا محالہ نیکی اور بھلائی شمار ہوگا اس طرح زیر بحث آیت کے مض مومن کی بنا پر امر کی تعجیل کا ایجاب ضروری ہوگیا کیونکہ امروجوب کا متقضی ہوتا ہے۔  Show more

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(١٤٨) اور ہر دین والے کے لیے ایک قبلہ ہے جس کی طرف وہ متوجہ ہوتا ہے۔ ایک تفسیر یہ بھی کی گئی ہے کہ ہر ایک بنی کے لیے ایک قبلہ اور کعبہ ہے جس کی جانب اسے چہرہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، اسے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی امت تم تمام پہلی امتوں سے زیادہ اطاعت خداوندی کرو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ١٤٨ (وَلِکُلٍّ وِّجْہَۃٌ ہُوَ مُوَلِّیْہَا (فَاسْتَبِقُوا الْخَیْرٰتِ ط) تو (مسلمانو ! ) ۔ ہم نے تمہارے لیے ایک رخ معینّ کردیا ‘ یعنی بیت اللہ۔ اور ایک باطنی رخ تمہیں یہ اختیار کرنا ہے کہ نیکیوں کی راہ میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرو۔ جیسے نماز کا ایک ظاہر اور ایک باطن ہے۔ ظاہر یہ ہے کہ...  آپ نے باوضو ہو کر قبلے کی طرف رخ کرلیا اور ارکان نماز ادا کیے۔ جبکہ نماز کا باطن خشوع و خضوع ‘ حضور قلب اور رقتّ ہے۔ انسان کو یہ احساس ہو کہ وہ پروردگار عالم کے روبرو حاضر ہو رہا ہے۔   Show more

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

149. There is a subtle gap between this sentence and the next, a gap which the reader can fill with just a little reflection. The idea conveyed here is that anyone who prays will, after all, have to turn his face in some direction. But what is of real significance is not the turning of one's face in some specific direction but one's orientation to righteousness for the sake of which one performs t... he ritual Prayer. A man's real concern should be moral excellence rather than controversies regarding such formal regulations as the direction of Prayer.  Show more

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

97: جو لوگ قبلے کی تبدیلی پر اعتراض کررہے تھے ان پر حجت تمام کرنے کے بعد مسلمانوں کو یہ ہدایت دی جارہی ہے کہ ہر مذہب کے لوگوں نے اپنے اپنے قبلے الگ الگ بنارکھے ہیں اور تمہارے لئے یہ ممکن نہیں ہے کہ اس دنیا میں ان کو کسی ایک قبلے پر جمع کرسکو، لہذا اب ان لوگوں سے قبلے کی بحث میں پڑنے کے بجائے تمہیں ا... پنے کام میں لگ جانا چاہئے اور وہ یہ ہے کہ اپنے نامۂ اعمال میں زیادہ سے زیادہ نیکیوں کا اضافہ کرو اور اس کام میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کرو، آخری انجام یہ ہوگا کہ تمام مذہبوں والوں کو اللہ تعالیٰ اپنے پاس بلائے گا اور اس وقت ان سب کی ترکی تمام ہوجائے گی وہاں سب کا قبلہ ایک ہی ہوجائے گا، کیونکہ سب اللہ کے سامنے کھڑے ہوں گے۔  Show more

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

قبلہ کی تبدیلی کے بعد اہل کتاب اور اہل مکہ طرح طرح کی باتیں بناتے تھے اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی اور فرمایا کہ ہر ایک امت کا ایک قبلہ ہے جس کی طرف وہ لوگ منہ کرتے ہیں۔ یہود کا قبلہ مثلاً بیت المقدس ہے نصاریٰ کا مشرق اور مسلمانوں کا قبلہ جب تک حکم تھا بیت المقدس رہا اب ان کا قبلہ۔ کعبہ ق... رار پایا ہے قبلہ کا مسئلہ اس قدر بڑھانا اور اس میں ہر وقت بحث کرنا کچھ فائدہ کی بات نہیں ہے۔ دین کی بڑی بڑی باتیں مثلاً اہل مکہ کا شرک کو چھوڑ کر اسلام لانا اہل کتاب اپنی کتابوں پر پورا عمل کر کے نبی آخر الزمان پر ایمان لانا ان باتوں میں سبقت کرنی چاہیے کہ یہ باتیں نجات عقبیٰ کا موجب اور اصل دین ہیں۔ اصل دین سے بیخبر رہ کر قبلہ کے مسئلہ کی طرح طرح چھوٹی چھوٹی باتوں میں بحث اور ان کی پابندی سے عقیدہ شرکیہ کی یا انکار کتاب الٰہی کی کیا اصلاح ہوسکتی ہے۔ سورة فرقان میں فرمایا { وَقَدِ مُنَا اِلٰی مَا عَمِلُوْا مِنْ عَمَلٍ فَجَعَلْنَاہُ ھَبَائً مَنْشُوْرًا } ( ٢٥: ٢٣) جس کا حاصل یہ ہے کہ بغیر اصلاح عقیدہ کے مشرکین مکہ یا اہل کتاب چھوٹے چھوٹے سے کچھ نیک عمل کریں گے تو ان کا کچھ اجر نہ پاویں گے بلکہ ان کے وہ نیک عمل قیامت کے دن اس طرح اڑ جائیں گے جس طرح تیز ہوا میں غبار اڑ جاتا ہے۔ صحیحین کی حضرت معاذ کی حدیث اوپر گذر چکی ہے جس کا حاصل یہ ہے کہ اللہ کا حق بندوں پر یہ ہے کہ بندے اللہ کی عبادت میں کسی کو شریک نہ کریں اور اللہ کے اس حق کے ادا ہوجانے کے بعد بندوں کا حق اللہ تعالیٰ پر یہ ہوگا کہ وہ ان کو دوزخ کے عذاب سے بچائے ١۔ اس سے معلوم ہوا کہ بغیر اصلاح کے عقیدہ شرکیہ کے بندہ اپنا کوئی حق اللہ کی بارگاہ سے نہیں پاسکتا۔ اسی واسطے آخر آیت میں فرمایا کہ اللہ اس پر قادر ہے کہ ہر طرح کے عقیدہ اور عمل والوں کو سب کو ایک دن جہاں وہ ہوں وہاں سے اکٹھا کرے تاکہ ہر ایک گروہ کے عقیدے اور عمل کا نتیجہ اس کے سامنے آجاوے۔ حضرت معاذ کی دوسری روایت معتبر سند سے مستدرک حاکم میں ہے جس کا حاصل یہ ہے کہ جس شخص کا دین خالص اور عقیدہ اچھا ہے اس کو نیک عمل تھوڑا سا بھی کافی ہے ٢۔ مطلب یہ ہے کہ توحید کے ساتھ تھوڑا عمل بھی بہت کام دے گا۔ ورنہ بہت سے اعمال بھی ہوا میں اڑ جائیں گے۔ حاصل یہ کہ اس دن کے پیش آنے سے پہلے جس طرح حکم دیا گیا ہے دین کی اصولی اعتقادی باتوں میں ہر ایک گروہ کو سبقت کرنی چاہیے۔ کیونکہ بغیر اس سبقت کے چھوٹی باتوں کا اجر ان دن ہوا میں اڑ جائے گا یہ اعتقادی باتیں وہ ہیں جن کا ذکر آیت { لَیْسَ الْبِرَّ اَنْ تُوَلُوْا وُجُوْھَکُمْ } میں آئے گا۔  Show more

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(2:148) ولکل وجھۃ۔ واؤ عاطفہ۔ اور کل میں تنوین مضاف الیہ کے عوض ہے تقدیر کلام یوں ہے ولکل امۃ وجھۃ۔ وجھۃ۔ مصدر بمعنی قبلہ۔ یا اسم مکان۔ یعنی وہ سمت جس کی طرف رخ کیا جائے۔ اول صورت میں واؤ کا موجود ہونا غیر قیاسی ہے ۔ قیاس کا تقاضا ہے کہ اس کو حذف کردیا جائے (جیسا کہ عدۃ وزنۃ میں واؤ محذوف ہے) صرف...  اصل پر تنبیہ کرنے کے لئے باقی رکھا گیا ہے۔ دوسری صورت میں واؤ کا موجود ہونا قیاسی ہے۔ مراد دونوں صورتوں میں وہ سمت ہے جس کی طرف رخ کیا جاتا ہے۔ ھو ضمیر واحد مذکر غائب یہ کل کی طرف راجع ہے۔ مولیہا۔ ولی یولی تولیۃ (تفعیل) سے۔ مولی اسم فاعل کا صیغہ واحد مذکر ہے۔ مضاف ہے۔ ھا ضمیر واحد مؤنث غائب۔ مضاف الیہ، اس کی طرف رخ پھیرنے والا۔ منہ کرنے والا۔ ولی الی کسی کی طرف توجہ کرنا اور ولی عنہ رخ پھیرنا اعراض کرنا۔ اول الذکر کی مثال۔ لویجدون ملجا او مغرت او مدخلا تولوا الیہ (9:57) یہ اگر کوئی سی بھی پناہ کی جگہ پاتے یا کوئی غار یا کوئی (اور) جگہ گھس بیٹھنے کی تو یہ ضرور منہ اٹھا کر ادھر چل پڑتے۔ مؤخرالذکر کی مثال ثم تولوا عنہ وقالوا معلم مجنون (44:57) پھر انہوں نے اس سے منہ پھیرلیا اور کہنے لگے (یہ تو) پڑھا یا ہوا (اور) دیوانہ ہے۔ جملہ کا ترجمہ :۔ اور ہر ایک کے لئے ایک سمت ہے جس کی طرف وہ منہ کرتا ہے (ہر ایک امت کا اپنا اپنا قبلہ ہے جس کی طرف وہ منہ کرتی ہے) ۔ فاستبوا الخیرات۔ استبقوا۔ فعل امر کا صیغہ جمع مذکر حاضر۔ استباق (افتعال) مصدر تم سبقت کرو۔ تم ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرو۔ الخیرات۔ خیرۃ کی جمع ہے ۔ نیکیاں، بھلائیاں۔ خوبیاں۔ شریف عورتیں۔ نیک عورتیں۔ مراد نیکیاں ہیں ۔ ال استفراق کا ہے یعنی ہر قسم کی نیکیاں۔ الخیرات مجرور ہے۔ اس سے قبل الیٰ مقدر ہے۔ مطلب یہ ہے کہ اتحاد قبلہ ہی نیکی نہیں ہے اس کے علاوہ اور بھی نیکیاں ہیں۔ جن پر سب دین متفق ہیں تم ان سب نیکیوں (بشمول تحویل قبلہ) کو اپنانے میں ایک دوسرے سے سبقت لیجانے کی کوشش کرو۔ یہود اور منافقین نے تو محض کج حجتی کے طور پر تحویل قبلہ کو موضوع سخن بنا رکھا ہے۔ اینما۔ جہاں کہیں، این شرطیہ اور ما موصولہ سے مرکب ہے۔ یہاں بطور ظرف مکان متضمن بمعنی شرط ہے۔ اور ما مزیدہ ہے ای فی ای موضع تکونوا۔ تم جہاں کہیں بھی ہو۔ یات بکم اللہ جمیعا ط یات مضارع مجزوم (بوجہ جواب شرط کے) ب تعدیہ کے لئے کم ضمیر مفعول جمع مذکر حاضر۔ جمیعا صفت ہے کم کی۔ تم سب کو، یعنی تم جہاں کہیں بھی ہوگے تم سب کو اللہ تعالیٰ اکٹھا کرلے گا۔  Show more

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 7 اب اس آیت میں بتایا جا رہا ہے کہ کسی بھی ددر میں تعین قبلہ کے حکم کو اصول دین کو حیثیت حاصل نہیں ہوتی کہ اس میں رد وبد نہ ہو سکے دوسرے احکام کی طرح اس میں نسخ ہوتا رہا ہے۔ چناچہ یہ واقعہ ہے کہ صخرہ کی طرف متوجہ ہوتے ہیں اور نصاری بیت المقدس کی شرقی جانب کی طرف رخ کرت ہیں طرح ان پہلی امتوں کے لیے...  بھی ایک سمت مقرر تھی اس اصل تحت تمہارے لیے کعبہ کو قبلہ قرار دے دیا تمہیں چاہیے کہ نیک کاموں میں سبقت کرو۔ (ابن کثیر۔ المنار) اس میں اشارہ ہے کہ نماز بھی اول وقت ادا کرنے چاہیے حدیث میں ہے خیر الاعمال الصلوہ الاول قعتھا۔ کہ سب سے بہتر عمل اول وقت پر نماز ادا کرنے ہے۔ (بخاری مسلم) فائدہ۔ حاظ ابن تیمہ نے الردعلی المنطقیین (س 29) اور حافظ ابن القیم نے بدائع الفوا ئد (ج 2 ص 168 ۔ 173) میں محققا نہ طور پر ثاتب کیا ہے کہ بیت المقدس کو قبیلہ بنانا اجتہادی امرتھا اور اللہ تعالیٰ نے کسی بھی نبی کو حکم نہیں دیا کہ بیت المقدس کی طرف متوجہ ہو کر نماز پڑھیں، (کتاب الایمان ص 11) ج 8 یعنی آخر تم سب کو اللہ تعالیٰ کے حضور جمع ہونا ہے اور نیک کاموں کے متعلق تم سے پوچھا جائے گا۔ (قرطبی)  Show more

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

آیات 148 152 اسرارو معارف ولکل وجھۃ ھو مولیھا…………………ان اللہ علی کل شی قدیر۔ سب قوموں اور جملہ مذاہب کے لئے کوئی نہ کوئی نقطہ اتحاد ہے ۔ افکار و خیال کے لئے بھی اور عبادات و اعمال کے لئے بھی۔ کسی نے اس کو رنگ ونسل کی حد بندی سے واضح کیا ہے تو کسی نے محض طاقت کو اپنا قبلہ بنالیا ، جیسے آج کل مغرب میں...  سفید فام ہونا ہی معاشرے میں جگہ پانے کا سبب ہے اور سیاہ فام خواہ ان کا مذہب بھی قبول کرلے ان کے دل میں جگہ نہیں بنا سکتا۔ یا ہندوازم کہ جو شے اپنے سے طاقت یا محض جسامت میں بڑی نظر آئی وہاں سر جھک گئے خواہ کوئی بڑا پہاڑ ہو یا دریا ، درخت ہو یا جانور ، اسی طرح ؎ ” ہر قوم راست را ہے دینے و قبلہ گاہے “ کسی نے جغرافیائی حدود کو اور کسی نے محض مخصوص خاندانوں میں پیدا ہونے کو وجہ اتحاد قرار دیا۔ اب یہ تمام غیر اختیاری چیزیں بجائے انسانیت کو کسی وحدت پر جمع کرنے کے بہت سے کثرتوں میں بانٹنے کا سبب بن گئیں۔ مگر دین حق نے ہمیشہ اور ہر دور میں خیال وفکر کو توحید و رسالت پر جمع فرمایا اور ظاہری نقطہ اتحاد قبلہ کو قرار دیا۔ جہاں بلا رنگ ونسل اور بلا تفریق قوم وملک سب انسان بیک وقت جمع ہوسکتے ہیں اور دنیا کے کسی گوشے میں بھی ہو وقت نماز سب کا رخ ایک طرف ہوتا ہے۔ جیسے سب کے دل ایک تار میں پروئے گئے ہیں ویسے ہی سب کے چہرے بھی ایک سمت تو ہوں گے اور یہ اختیاری ہے کہ مرد ، عورت ، پڑھا لکھا ، یا ان پڑھ ، گورا یا کالا سب اختیار کرسکتے ہیں اور یہ ظاہری وباطنی اتحاد فکروعمل کا ایک ایسا مرکزی نقطہ ہے جس کے لئے ہر مکتب فکر نے کوشش کی ہے بالکل اسی طرح اسلام نے بھی ایک سمت عطا فرمائی ہے اور اس میں کوئی انوکھی بات نہیں۔ اس بحث میں پڑنا تو وقت کا ضیاع ہے جو گزرہا ہے۔ تم اطاعت الٰہی اور عبادت الٰہی میں ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر محنت کرو۔ یاد رہے کہ اگر کوئی سمجھنا چاہے تو اس سے بات کرنا تو ضروری ٹھہرا۔ لیکن اگر کوئی محض کج بحثی کرنا چاہے تو اس سے مناظرہ کرنا درست نہیں سوائے اس کے کہ کسی شخص کی باتوں یا اس کے دعو وں سے لوگوں کے گمراہ ہونے کا خطرہ ہو تو اس کا تدارک ضروری ہے کہ سر میدان اس کی سفاہت عیاں ہوجائے اس کام کے لئے اہلیت شرط ہے ، نااہل الٹا دینداروں کو بدنام کرے گا۔ سومحض اپنا سکہ جمانے کے لئے زور دار بحثوں میں نہ پڑو بلکہ یہ زور اللہ کی اطاعت پر صرف کرو۔ اور یہاں ایک دوسرے پر سبقت لے جائو کہ بالآخر تمہیں اللہ ہی کے ہاں جمع ہونا ہے تم جہاں اور جس حال میں ہوگے ، اللہ تمہیں یکجا کرے گا۔ یہ اس کے لئے مشکل نہیں کہ مرنے کے بعد اگر کوئی جل گیا یادرندے کھا گئے یا کسی طرح بھی اس کے اجزاء منتشر ہوگئے تو اس قدر منتشر نہیں ہوسکتے جس قدر پیدا ہونے سے پیشتر تھے کہ روئے زمین کے دانے دانے میں اور ہر شے اور ہر پھل میں کسی نہ کسی جسم کیا جزاء موجود ہیں۔ جو ایک ملک سے دوسرے ملک میں پہنچ کر اس کی غذا بن کر وجود کا حصہ بنتے ہیں اور نطفے سے لے کر مرنے تک اس بدن کی تعمیر شروع رہتی ہے تو مر کر اس قدر نہیں بکھر سکتا جتنا پیدا ہونے سے پہلے تھا۔ سو اللہ کو ہر طرح کی قدرت ہے وہ تم سب کو یکجا فرمائے گا بجائے دنیاوی وقار کے اخروی زندگی تلاش کرو۔ ومن حیث خرجت…………………بغافل عما تعلمون۔ آپ کہیں بھی ہوں ، سفر پر بھی نکلیں تو وقت نماز روخ مسجد حرام کی طرف رکھا کریں۔ یعنی سفر وحضر میں ہمیشہ کے لئے مسلمانوں کا قبلہ یہی ہے اور یہ دین اسلام اور اس کے جملہ احکام حق ہیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پروردگار کی طرف سے یعنی عبادات کوئی محض رسوم نہیں ہیں جیسے مذاہب باطلہ ، کہ ان کی عبادات رسوم سے زیادہ کچھ نہیں ، مگر اسلامی عبادات اللہ کی ربوبیت کا مظہر ہیں۔ جس طرح جسم کی تعمیر کے لئے اس کی ربوبیت نے طرح طرح کے پھل میوے اور غذائیں پیدا فرمائی ہیں۔ اسی طرح روح کی تعمیر کے لئے عبادات اغذ یہ ہیں جیسے تمام غذائوں میں غلہ اور پانی بنیادی حیثیت رکھتے ہیں اسی طرح روح کی غذائوں میں فرائض کی حیثیت ہے اور ان کے بغیر روح زندہ نہیں رہ سکتی سنن ونوافل ان کی زینت کا سبب ہیں۔ جیسے لوگ محض غلہ نہیں پھانکتے بلکہ طرح طرح کی مزیدار ڈشیں بناتے ہیں۔ اسی طرح فرائض کے ساتھ سنن ونوافل مل کر روح کے لئے لذیذ غذا بنتے ہیں۔ ظاہری میں تو غریب ترین آدمی بھی محض دانے نہیں چباتا اس کی روٹی تو بناتا ہی ہے گھر پر میسر نہ ہو تو لسی مانگ کرلے آتا ہے اور زیادہ نہ کرسکے تو چٹنی اچار تو بنا ہی لیتا ہے اس طرف یہ حال ہے تو ادھر غفلت کیوں ؟ وہ بھی تو تمہارے رب کی طرف سے ہے یعنی مظہر ربوبیت ہے عبادات وہی مظہر ربوبیت ہوں گی جو اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف سے ہوں۔ یہاں ایجاد سے کام نہیں چل سکے گا کہ یہ دین حق آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے رب کی طرف سے ہے۔ اب یہاں گھبراہٹ کی ضرورت بھی نہیں کہ لوگ صبح تک سوتے ہیں ہمیں علی الصبح بیدار ہونا پڑتا ہے یا لوگ تو عیش کرتے ہیں اور ہم پر اخلاقی حدود نافذ ہیں یا لوگ تو کھاتے پیتے ہیں اور ہم روزہ رکھتے ہیں بھئی ! یہ آپ لوگوں کے لئے نہیں کرتے ، یہ اللہ کی اطاعت کرتے ہو جو ہر حال میں تمہارا نگران ہے اور ذاتی طور پر تمہاری کارکردگی کو ملاحظہ فرمارہا ہے۔ جو نہیں کرتے۔ وہ بھی اس سے اوجھل نہیں ہیں اور جو کرتے ہیں ان کے حال سے بھی باخبر ہے کرنے والوں کے دلوں کو سوز بخشتا ہے اور ترک فرائض پہ روحانی موت مرتب ہورہی ہے۔ یہ روزانہ نئے مذاہب کی ایجاد اسی بات کی غماض ہے۔ سو آپ جس طرف بھی نکلیں یہی نقطہ اتحاد ہے وجود ظاہر کے لئے خواہ انفرادی طور پر یا اجتماعی طور پر مسلمان جہاں ہوں جس ملک میں ہوں جس حال میں ہوں فردواحد ہو یا افراد کثیرہ۔ وقت نماز تمہارے چہرے مسجد حرام کی طرف ہوں۔ یہاں یہ بھی ظاہر ہوا کہ مسلمان جس حال میں بھی ہو ادائے فرض میں کوتاہی نہ کرے اور نہ مبتلائے بدعات ہو بلکہ اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے احکام کو پوری طرح بجا لائے نہ اس کی سمت بدلے اور نہ افکار میں افتراق پیدا ہو۔ نیز یہ بھی کہ تم فرائض ہی چھوڑ بیٹھو جس طرح تم مذاہب باطلہ کو محض رسومات کا پلندہ کہتے ہو لوگ تمہارے طرز عمل سے دین کی حقانیت پر طنزکریں کہ اسلام اگر واقعی دین ہے اللہ کا حکم ہے یا حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) برحق نبی ہیں تو پھر ان کے ماننے والے ان کی اطاعت کیوں نہیں کرتے اور فرائض تک کی پرواہ نہیں کرتے تو گویا یہ اس بات کا اظہار ہے کہ معاذ اللہ یہ بھی محض ایک فرقہ بندی کے سوا کچھ نہیں یا تم روزمرہ کے امور میں محض لوگوں کے طعنوں سے بچنے کے لئے ارکان دین کی پرواہ نہ کرو۔ اور غیر شرعی رواجات میں مبتلا ہوجائو تو گویا تم نے سمت بدل لی۔ ترسم کہ نہ رسی بکعبہ اے اعرابی ایں راہ کہ می روی بتر کستان است کا مصداق بن گئے اول تو اسلامی اقدار ہی اعلیٰ ترین اقدار ہیں اور اگر کافر بھی ہو تو ان اقدار پر طنز نہیں کرے گا۔ مثلاً سچ بولنا ، جائز طریقے سے پیسہ کمانا ، بدکاری نہ کرنا ، بدکلامی سے اجتناب ، اللہ کی عبادت کرنا یہ سب ایسے امور ہیں کہ سوائے سخت بےانصاف اور ظالم لوگوں کے ان پر کوئی طعن نہ کرے گا۔ اب کوئی طبقہ عام انسانی اقدار کو بھی پامال کرے جھوٹ کو عبادت اور بدکلامی کو قرب الٰہی کا ذریعہ سمجھ بیٹھے یا خیانت اور بدکاری کو طاعت کا درجہ دے دے تو ایسے ظالم اگر ارکان اسلام پر اعتراض کریں بھی تو ان کی پرواہ ہرگز نہ کی جائے کہ ان کا تو معیار ہی الٹ گیا۔ اور عبادات کے لئے معیار ایک ہی ہے کہ اللہ کی خشیت دل میں ہو اور بس ۔ صرف یہ سامنے رہے کہ ترک عبادت سے اللہ کی ناراضگی کا وبال آئے گا۔ اور اس کی عظمت کے پیش نظر خلوص دل سے اس کی عبادت کرے۔ واخسونی یعنی مجھ سے ، میری ناراضگی سے لرزاں وترساں رہو۔ تمہیں غیر کا کیا اندیشہ ۔ اگر یہ نعمت تم نے پالی تو میری نعمتوں کا دروازہ تم پر کھل گیا اور یہ خشیت اسی لئے اپنائو کہ میں اپنی نعمتیں تم پر تمام کردوں اور تم سیدھی راہ پانے والے ہوجائے تم حق شناس اور حق گو قرار پائو۔ دو عالم کی بھلائی تمہارے حصہ میں آئے جس طرح میں نے تم پر انعام کیا ہے اور بہت بڑا انعام کیا ہے کہ۔ کما ارسلنا فیکم…………………مالم تکونوا تعلمون۔ کہ تم میں ایک عظیم رسول تم ہی میں سے مبعوث فرمایا۔ ایک انعام تو یہ کہ تم میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مبعوث فرمایا اور دوسرا یہ کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تم ہی میں سے یعنی نوع انسانی سے پیدا فرما کر انسانیت کو زینت بخشی کہ اگر نبوت کسی اور مخلوق کو ملتی تو اشراف المخلوقات وہی ہوتی ۔ انسان نہ ہوتا کیونکہ مخلوق کے لئے سب سے اعلیٰ درجہ اور انتہائی مقام نبوت ہے۔ باقی تمام کمالات اس کے بعد ہیں تو انبیاء کا نوع انسانی میں سے ہونا انسانیت کے لئے باعث فخر ہے۔ بعض نادان بشریت انبیاء کا سرے سے انکار کردیتے ہیں یہ ایک طرح سے نبوت ہی کا انکار ہے۔ ہاں ! یہ تمیز ضرور رہے کہ نبی بھی بشر تو ہوتے ہیں مگر ماوشما کی طرح نہیں بلکہ بشریت کی انتہائی بلندی اور پر اور نوع بشر کے لئے نمونہ ہوتے ہیں خصوصاً امام الانبیاء حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) منازل قرب کی ان بلندیوں پر فائز ہیں جو صرف آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا حصہ ہیں اور ساری کائنات کے لئے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا اتباع لازمی۔ حتیٰ کہ اگر انبیاء میں سے کوئی ہستی دوبارہ اس عالم آب وگل میں تشریف لائیں گے تو باوجود اس کے کہ خود صاحب کتاب رسول ہیں عمل حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے احکام پہ کریں گے ، سو میرے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ذریعے تمہیں کس قدر نعمتیں ملی ہیں کہ تم پر آیات الٰہی کی تلاوت کرتے اور اللہ کریم کا ذاتی کلام کر دیا ہم سخن بندوں کو اللہ سے تو نے کہ تم سوال کرتے ہو تو اللہ کی طرف سے جواب آتا ہے تم کو پوری زندگی کا نظام اللہ کی طرف سے تعلیم کیا جاتا ہے اور جو بھی اس کی تعلیمات کو قبول کرتا ہے اسے پاک کردیتا ہے فکروخیال ، عقیدہ و اعمال ، ظاہروباطن ہر شرح سے اس کی ایسی صفائی فرماتا ہے کہ اس کے اس کمال کو اللہ اپنی عظیم رحمت کے طور پر سارے انسانوں کے سامنے فرما رہے ہیں۔ گویا ایسا پاک کرتا ہے معمولی عقل کا آدمی بھی سمجھ سکتا ہے کہ ہاں واقعی ان لوگوں کو کسی کی صحبت نصیب ہوئی ہے اور تمہیں کتاب اللہ کی اور حکمت و دانائی یعنی ارشادات رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تعلیم دیتا ہے۔ گویا تعلیم کتاب و حکمت کا مدار تزکیہ پر ہے اگر یہ نعمت نصیب نہ ہوئی تو حقیقی علم یا علم نافع نصیب نہ ہوگا۔ حصول تزکیہ : اب یہ تزکیہ کس طرح حاصل ہوتا تھا۔ صرف نگاہ مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اور صحبت نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے۔ خواہ وہ بالکل تھوڑی دیر کے لئے ہو کہ صفائی باطن سے ولایت خاصہ نصیب ہوتی ہے اور اگر سارے جہاں کے ولی جمع کئے جائیں تو صحابی نہیں بن سکتا بلکہ اس کی گرد پایہ سب نثار ہیں اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی صحبت کا کمال یہ ہے کہ ایک آن میں درجہ صحابیت پر فائز کردیتی ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دو طرح کا فیض نصیب ہوتا ہے ایک علم ظاہر کہ اقوال وافعال رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا مرقع ہے قرآن وحدیث اور فقہ سب اسی قبیل سے ہیں اور فیض صحبت کہ انعکاسی طور پر مجلس میں حاضر ہونے والوں کو نصیب ہوتا اور مس خام کو کندن بناتا ہے۔ دلوں کو روشن اور سینوں کو منور کرتا ہے اور استقامت علی الحق کی استعداد پیدا کرتا ہے اور پہلی قسم کے فیض کی بنیاد بھی یہی فیض صحبت بنتا ہے ورنہ صرف ونحو اور جملوں کی اقسام تو ذہن نشین ہوجاتی ہیں۔ ان پر حقیقی فائدہ مرتب نہیں ہوتا۔ کیا آپ دیکھ نہیں رہے کہ علماء باہم دست و گریبان ہیں اور غضب یہ ہے کہ ایک مسجد والے دوسری مسجد والوں پر کفر کا فتویٰ لگاتے ہیں کبھی علماء کافروں کو اسلام کی طرف راغب کرتے تھے اور آج جگہ جگہ کفر سازی کا کام جاری ہے اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ تزکیہ قلوب نصیب نہیں سو دین بھی قسمت میں نہیں بلکہ محض اپنے وقار کے لئے جنگ جاری ہے الا ماشاء اللہ۔ صرف وہ حضرات اس مصیبت سے بچے ہوئے ہیں جو تزکیہ باطن کی طرف بھی کوشاں ہیں کہ یہی دین کی بنیاد ہے اب اگر یہ کہا جائے کہ آج کل مشکل ہے تو درست نہ ہوگا کہ فیضان نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تو قیامت تک آنے والی انسانیت کے لئے عام ہے اور تعلیمات نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قرآن وحدیث ہر ملک میں ہر دور میں دستیاب ہیں حالانکہ ان میں تو تحریف اور ملاوٹ کا اندیشہ بھی ہوسکتا تھا مگر اللہ نے ایسا اہتمام فرمایا کہ الفاظ قرآنی کو سینوں میں جگہ دی اور حفاظت حدیث کے لئے اپنے پسندیدہ بندے پیدا فرماتے جنہوں نے حق و باطل کو علیحدہ کردیا اور کفر کی ہزار کوششوں کے باوجود یہ علم محفوظ رہے تو تزکیہ ، جو ایک باطنی کیفیت کا نام ہے جس میں نہ تحریف کا ڈر ، نہ ملاوٹ کا اندیشہ ، وہ کیونکر ضائع ہوگیا اور اگر خدانخواستہ ایسا ہوگیا تو پھر دین کہاں رہا۔ یہ اور بات ہے کہ اس کے امین کامیاب ہیں یہ ہمیشہ ہوتا ہے وقلیل ھن عبادی الشکور۔ تھوڑے تو ہوسکتے ہیں ختم نہیں ہوسکتے کہ انہیں حفاظت باری حاصل ہے اور یہی دنیا کے قیام کا سبب ہے۔ جب ختم ہوں گے تو سب ختم ہوجائے گا اور قیامت قائم ہوگی۔ یہ عمل انعکاسی اور القائی ہے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے صحابہ رضوان اللہ علیہم نے ، ان سے تابعین نے ، ان سے تبع تابعین نے اور ان سے اولیائے امت نے حاصل کیا یہ تمام مسلمانوں کی امانت ہے اور تمام مرد وزن کو چاہیے کہ اس نعمت عظمیٰ کو حاصل کرنے کی سعی کریں کہ ربط قرآنی میں سے کے بعد تعلیم کتاب و حکمت ہے نیز تعلیم کتاب بھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا منصب ہے۔ لہٰذا قرآن کے معنی بھی وہی معتبر ہوں گے جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمائے اور جن پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے عمل ہوا۔ آیات نازل ہوئیں تو عربی النسل اور عربی زبان میں ماہر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے ان کا مفہوم حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سمجھا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے اس پر عمل کرکے قبولیت کی سند حاصل کی۔ آج کوئی مفہوم جو قول رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور تعامل صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کے خلاف ہوگا ، قابل قبول نہ ہوگا۔ اور حکمت و دانائی بھی ارشادات رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا نام ہے اس سے باہر یا ان ارشادات کے خلاف جہالت تو ہوسکتی ہے دانائی نہیں۔ نیز تمہیں وہ حقائق تعلیم فرمائے جن تک رسائی بجز تعلیم پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ممکن نہ تھی کہ دنیا کے سارے علوم پیدائش سے لے کر موت تک بات کرتے ہیں اس سے آگے کی جرات نہیں رکھتے مگر عالم بالا کی حقیقتیں اور برزخ کے حالات ، جنت و دوزخ یا حساب وکتاب یہ سب حقیقتیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تم تک پہنچائی ہیں اور خاک نشینوں کو عرش آشنا کردیا ہے اور تم ایسے منعم حقیقی کو ہمیشہ یاد کرتے رہو۔ ذکر الٰہی کی برکات : ذکر کا مفہوم اصلی یاد ہے اور یہ قلب کا فعل ہے زبان سے یاد کرنے کو محض اس لئے ذکر کہہ دیا جاتا کہ زبان دل کی ترجمان ہے لیکن بعض اوقات یہ اداکاری بھی کرجاتی ہے دل میں اور ہوتا ہے ، یہ اور کہتی ہے یہی نفاق ہے اسی طرح بدن کے تمام وہ اعمال جو حدود شرعی کے اندر ہیں ذکر شمار ہوں گے کہ دل میں اللہ کی یاد تھی۔ تب اطاعت کی لیکن اگر اس میں بھی اداکاری ہوتی اور دل کی مطابقت نصیب نہ ہوئی تو منافقت کا وبال سر پر اور اگر دل نے ساتھ دیا تو یہ عملی ذکر اور لسانی ذکر ، مگر ذکر حقیقی وہی ہوگا جو دل کا ہوگا اور دل کو ذکر صاحب دل کی مجلس وصحبت سے انعکاسی والقائی طور پر نصیب ہوگا۔ یہ وہ ضرورت ہے جس سے کسی کو استثناء نہیں ہر مردوزن اور تمام مسلمانوں کی ضرورت ہے یہی نیکوں کے لئے ترقی درجات اور بدکاروں کے لئے توبہ وانابت کا سبب ہے نہ یہ وراثت ہے نہ رنگ ونسل پر مدار رکھتی ہے بلکہ ہر مسلمان کو حاصل کا حق ہے بلکہ سب پر واجب ہے ۔ کہ اس کے لئے کوشش کریں اور دلوں کو اللہ کے مبارک نام سے روشن کریں ایسے کاملین کو تلاش کریں جو اس دولت کے امین ہوں جو حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حقیقی وارث ہوں اور ان کی صحبت کو غنیمت جانیں۔ آج تک تو سب علماء بھی سند فراغت پانے کے بعد ان حضرات کی جستجو کرتے اور اس دولت کو پانے کے لئے سعی بلیغ فرماتے تھے تقریباً سوانح میں یہ قدر مشترک ہے مگر اس دور کی مصیبت یہ ہے کہ اول تو علم ظاہر بھی اٹھ رہا ہے جہان سے کوئی تشریف لے جاتا ہے۔ اس کا بدل ملنا مشکل ہوجاتا ہے رواج یہ ہے کہ چند سطور یاد کیں اور تقریریں کرنے چل نکلے پھر اس پر طرہ یہ کہ ذکر قلبی اور اس کے حصول کی تردید فرمانے لگے۔ بہ ببین تفاوت راہ از کجا ست تابکجا اذکرکم۔ تم محتاج ہو ، تم مجھے احتیاج سے یاد کرو گے میں بےنیاز اور منعم ہوں ، میں تمہیں اپنی عطاء سے یاد کروں گا۔ اور اس طرح تم پر ہمیشہ انعامات باری کا دروا رہے گا۔ یاد رہے کہ ساری مخلوق ہمیشہ اللہ کی عطا کی احتیاج رکھتی ہے اور عطائے باری کا سبب ہے ذکر الٰہی۔ اسی لئے انبیاء کرام کو بھی ذکر الٰہی کی تاکید فرمائی گئی ہے حتیٰ کو خود حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حکم دیا گیا۔ واذکراسم ربک یعنی اپنے پروردگار کے اہم ذاتی کو دل میں بسا لیں ہر دھڑکن اللہ کہتی رہے اس کے ساتھ صفت ربوبیت کا اظہار ہے اسم ربک یعنی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی دائمی ترقی کے لئے رب کے نام کی دائمی یاد بھی ضروری حیرت ہے ان لوگوں پر جو اپنے کو اس ضرورت سے فارغ جانتے ہیں۔ اللہ سب کو صحیح سمجھ عطا فرمائے ، آمین ! دل کی یاد ہی حقیقی شکر ہے محسن کو دل میں بسا لینا ہی اس کے احسانات پر اظہار ممنونیت ہے اور یادرکھو عاجز ہو کر بےنیاز سے کفر نہ کرو۔ یہاں چونکہ کفر شکر کے مقابلے پر لایا گیا ہے اس لئے اس کا ترجمہ ناشکری کیا جاتا ہے لیکن اگر ذرا غور کیا جائے تو بات ناشکری سے بڑھ کر کفر تک پہنچ جاتی ہے۔ کہ ذکر نام ہے دل کی یاد کا۔ اب مسلمان ہونے کے لئے جہاں زبانی اقرار کی ضرورت ہے وہاں تصدیق قلبی ضروری ہے اور اگر قلب تصدیق بھی کرتا ہے تو کسی نہ کسی درجہ میں ذاکر ہے اگر ذکر بالکل ہی اٹھ جائے تو گویا تصدیق قلبی بھی رخصت ہوئی تو یہ حقیقی کفر بن جائے گا۔ فرمایا۔ میرا نام دلوں سے مت مٹنے دو ! ورنہ کفر کی زد میں آجائے گا۔  Show more

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

لغات القرآن : آیت نمبر 148 تا 152 لکل (ہر ایک کے لئے ) ۔ وجھۃ (جہت، سمت، قبلہ، توجہ کا مرکز) ۔ مولی (لوٹنے والا) ۔ فاستبقوا (پھر تم سبقت کرو، آگے بڑھو) ۔ الخیرات (نیکیاں، بھلائیاں ، بہترین اعمال) ۔ حجۃ (مجال گفتگو، باتیں بنانے کا موقع) ۔ لا تخشوا (تم نہ ڈرو) ۔ لاتم (البتہ میں پورا کروں گا (ل، ان، ا... تم) ۔ یعلم (وہ سکھاتا ہے) ۔ اذکرونی (مجھے یاد کرو (اذکروا، ن ، ی) ۔ اذکر (میں یاد کروں گا) ۔ اشکروا (شکر ادا کرو) ۔ لا تکفرون (تم کفر نہ کرو۔ ناقدری نہ کرو) ۔ تشریح : آیت نمبر 148 تا 152 قبلہ کی اس تبدیلی پر کفار، مشرکین اور یہود ونصاریٰ کو شورو ہنگامہ کرنے کا موقع مل گیا، انہوں نے مسلمانوں کو راہ مستقیم سے بھٹکانے کے لئے طرح طرح کے شکوک و شبہات پیدا کرنا شروع کر دئیے۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو اس بات کا جواب یہ دیا کہ کیا تاریخ اور گزری ہوئی امتوں کے حالات اس بات پر گواہ نہیں ہیں کہ ان میں سے ہر ایک کے لئے عبادت کا ایک رخ اور مرکز تھا۔ اگر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اللہ کے حکم سے بیت اللہ کو دعوت اسلام کا اور عبادت کا مرکز قرار دے لیا ہے تو اس میں حیرت اور تعجب کی آخر کون سی بات ہے۔ اللہ تعالیٰ جس طرح چاہتا ہے عظمتوں سے ہمکنار کردیتا ہے۔ تم لوگوں کو تو اس بات پر اس لئے بھی اعتراض نہیں ہونا چاہئے کہ تم تو خود حضرت ابراہیم و اسماعیل (علیہ السلام) کا نام لے لے کر جیتے ہو ان پر فخر کرتے ہو۔ بیت اللہ کو حضرت ابراہیم و اسماعیل (علیہ السلام) ہی نے دوبارہ تعمیر کر کے اس کی مرکزیت کے لئے دعا کی تھی۔ حضرت محمد مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور مسلمان جو اللہ کے فرمانبردار ہیں وہ اس بات کے زیادہ حق دار ہیں کہ حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل (علیہ السلام) کے بنائے ہوئے مرکز کی طرف منہ کریں مسلمانوں سے فرمایا گیا ہے کہ تم کسی کے اعتراض کی پرواہ نہ کرو تم نیکیوں میں سب سے آگے بڑھ جاؤ یہی اس قبلہ کی تبدیلی کا مقصد ہے ۔ یہ اللہ کی نعمت ہے اور سب سے بڑی نعمت تو حضرت محمد مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ذات ہے جو تمہیں اللہ کی کتاب سکھا کر تمہارے دلوں کو مانجھتے ہیں۔ کتاب و حکمت کی وہ باتیں تمہیں سکھاتے ہیں جن کا تمہیں اس سے پہلے علم بھی نہیں تھا۔ فرمایا اے مسلمانو ! اس بات کو یہ کفار اس طرح پہچانتے ہیں جس طرح اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں لیکن وہ اس نعمت کی قدر نہیں کرتے تم جہاں کہیں بھی ہو اپنا رخ بیت اللہ کی طرف رکھنا اور اللہ کی وہ نعمت جو حضرت محمد مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی شکل میں موجود ہے اس کی قدر کرنا، ناشکری کا راستہ اختیار نہ کرنا اگر شکر کا راستہ اختیار کرو گے تو اللہ کی تمام نعمتوں سے تمہیں سرفراز کیا جائے گا۔  Show more

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط کلام : گزشتہ سے پیوستہ ہر مذہب کے لوگوں نے عبادت کے لیے ایک جہت مقرر کر رکھی ہے۔ وہ اسی طرف ہی راغب اور رخ کیے ہوئے ہیں۔ ہندو اپنے عبادت خانوں میں مورتی (بت) کی طرف اور اگر مورتی یعنی بت نہ ہو تو سورج کی طرف منہ کرتے ہیں۔ سکھ اپنی کتاب گرنتھ کی جانب منہ کرتے ہیں۔ کتاب موجود نہ ہونے ... کی صورت میں جس طرف چاہیں چہرہ کرلیتے ہیں۔ بدھ مت بدھا کی مورتی کی طرف، یہودی بیت المقدس میں بھی دیوار گریہ کی طرف اور عیسائی مسجد اقصیٰ کی اس جانب منہ کرتے ہیں جہاں عیسیٰ (علیہ السلام) نے جنم لیا تھا۔ یہ تو مسلمانوں کا امتیاز ہے کہ وہ جہاں کہیں بھی ہوں بیت اللہ کی طرف منہ کرتے ہیں۔ اس لیے ارشاد ہورہا ہے کہ تمہارے رب نے تمہارے چہروں کو اپنے گھر کی طرف پھیرنے کا حکم دیا ہے بس تم اسے قبول کرنے میں سبقت حاصل کرو۔ کیونکہ کا رِ خیر میں سبقت اختیار کرنے سے ایک ولولۂ تازہ پیدا ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ امّتِ مسلمہ کو صرف نیکی کرنے کا حکم نہیں دیا گیا بلکہ نیکیوں میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کا ارشاد ہوا ہے۔ کیونکہ دنیا میں کوئی شعبہ اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک اس میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کا صحت مند رجحان پیدا نہ ہو۔ سبقت کے جذبہ کے بغیر قوموں کی زندگی میں مردگی پیدا ہوجاتی ہے۔ بالآخر زندگی مردہ ہو کر رہ جاتی ہے۔ زندہ اور بیدار قومیں اسی لیے مختلف شعبوں میں مقابلے کروا یا کرتی ہیں۔ قرآن مجید نے جذبۂ مسابقت کو پروان چڑھانے کے لیے ” سَابِقُوْا اور سارِعُوْا “ کے الفاظ استعمال فرمائے ہیں۔ نیکیوں میں سب سے بڑی نیکی نماز ہے ‘ جس کے بارے میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا گیا : (أَیُّ الْعَمَلِ أَحَبُّ إِلَی اللّٰہِ ) ” کونسا عمل اللہ کے ہاں زیادہ پسندیدہ ہے ؟ “ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اَلصَّلَاۃُ عَلٰی وَقْتِھَا :” وقت پر نماز ادا کرنا اللہ کو بہت محبوب ہے۔ “ [ رواہ البخاری : کتاب مواقیت الصلوۃ ] یہاں ہر قسم کی نیکی میں سبقت اور سورة الحدید آیت ٢١ میں مغفرت اور جنت کے لیے یہ الفاظ استعمال کیے گئے۔ جب کہ سورة آل عمران : آیت ١٣٣ میں رب تعالیٰ کی مغفرت اور جنت کے حصول کے لیے تیزروی اختیار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ پھر سورة الواقعہ : آیت ١٠ تا ١٢ میں اس کا نتیجہ بیان کرتے ہوئے فرمایا : نیکیوں میں سبقت کرنے والے ہی قیامت کے دن سب سے آگے ہوں گے۔ جس طرح آج تمہیں اللہ تعالیٰ کے گھر کی طرف رخ کرنے کا حکم دیا جارہا ہے، قیامت کے روز تمہیں اسی گھر کے مالک کے حضور پیش ہونے کا حکم ہوگا اور تم سب کے سب اس کی بارگاہ میں سر جھکائے حاضر ہوگے۔ اب تو تبدیلی قبلہ کا حکم آنے کے باوجود لوگ مختلف سمتوں کی طرف چہرے کیے ہوئے ہیں لیکن وہاں ہر حال میں سب کو ایک ہی بار گاہ اور ایک ہی عدالت میں جمع ہونا ہوگا۔ بلا شک اللہ تعالیٰ تمہیں اور تمہارے اعمال کو اپنے حضور پیش کرنے پر قادر ہے کیونکہ وہ قطرے قطرے، پتّے پتّے اور ذرّے ذرّے پر قدرت رکھتا ہے۔ تحویل قبلہ کا حکم آتے ہی صحابۂ کرام (رض) نے سمع و اطاعت کا وہ نمونہ پیش کیا کہ جس کی دنیا کی تاریخ میں مثال ملنا مشکل ہے۔ ” حضرت عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ لوگ مسجد قبا میں صبح کی نماز ادا کررہے تھے کہ ان کے پاس ایک آدمی نے آکرکہا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر آج رات قرآن نازل ہوا۔ اس میں حکم دیا گیا ہے کہ وہ کعبہ کی طرف منہ کریں لہٰذا تمہیں بھی کعبہ کی طرف رخ کرنا چاہیے۔ لوگوں کے چہرے شام کی طرف تھے۔ اسی وقت انہوں نے اپنے چہروں کو کعبہ کی طرف پھیرلیا۔ “ [ رواہ البخاری : کتاب الصلاۃ، باب ماجاء فی القبلۃ .....] مسائل ١۔ نیکی کے کاموں میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنا چاہیے۔ ٢۔ لوگ جہاں کہیں بھی ہوں گے اللہ تعالیٰ انہیں اپنے پاس جمع کرلے گا۔ ٣۔ اللہ تعالیٰ ذرّے ذرّے اور چپّے چپّے پر قادر ہے۔ تفسیر بالقرآن ہر امت کا قبلہ : ١۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بھی قبلہ کی طرف منہ کرنے کا حکم ہے۔ (البقرۃ : ١٤٩) ٢۔ ہر امّت نے اپنے لیے ایک جہت مقرر کرلی ہے۔ (البقرۃ : ١٤٨) ٣۔ آدمی مسجد حرام میں ہو یا باہر اسے حالت نماز میں قبلہ کی طرف ہی منہ کرنا چاہیے۔ (البقرۃ : ١٤٤)  Show more

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اب بات کا رخ اصل موضوع کی طرف پھرجاتا ہے ۔ مسلمانوں کو حکم دیا جاتا ہے کہ وہ اہل کتاب کی باتوں پر کان ہی نہ دھریں ۔ ان کی ہدایات و رہنمائی قبول ہی نہ کریں اور مستقل مزاجی کے ساتھ اپنے طریق زندگی اور اپنے نقطہ نظر کی طرف بڑھتے چلے جائیں ۔ ہر گروہ کا اپنا رخ رفتار ہوتا ہے ۔ مسلمانوں کا رخ نیکی اور خیر...  کی طرف ہے ۔ انہیں چاہئے کہ کسی چیز کی طرف بھی نظریں نہ اٹھائیں اور بڑھتے چلے جائیں ۔ آخر کار انہیں خداوند قیامت کے سامنے حاضر ہونا ہے جو اس پر اچھی طرح قدرت رکھتا ہے کہ انہیں جمع کرے ۔ وہ قادر ہے کہ وہاں سب کو جزا وسزا دے : وَلِكُلٍّ وِجْهَةٌ هُوَ مُوَلِّيهَا فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ أَيْنَمَا تَكُونُوا يَأْتِ بِكُمُ اللَّهُ جَمِيعًا إِنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ” ہر ایک کے لئے ایک رخ ہے ، جس کی طرف وہ مڑتا ہے ۔ بس تم بھلائیوں کی طرف سبقت کرو ۔ جہاں بھی تم ہوگے ، اللہ تمہیں پالے گا ۔ اس کی قدرت سے کوئی چیز باہر نہیں ۔ “ اہل کتاب جو فتنے پھیلاتے تھے اور جو سازشیں کرتے تھے اور اللہ کے کلام کی جو تاویلات و تحریفات کرتے تھے یہاں مسلمانوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اہل کتاب کی ان کارستانیوں میں بالکل دلچسپی نہ لیں ۔ وہ راہ عمل پر گامزن ہوں اور نیکی کے کام میں میں ایک دوسرے کے آگے بڑھیں ۔ ساتھ ساتھ یہ یاد دہانی بھی کرائی جاتی ہے کہ آخرکار انہیں اللہ تعالیٰ کے سامنے آنا ہے ۔ وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے ۔ اس کے لئے کوئی کام مشکل نہیں ہے ۔ نہ ہی کوئی چیز اس کی نظروں سے اوجھل ہوسکتی ہے ۔ یہ ہے وہ سچائی جس کے مقابلے میں تمام اقوال احوال باطل ہیں ، جن کی کچھ حقیقت ہی نہیں ہوتی۔  Show more

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ہر ملت کا قبلہ الگ الگ ہے اس میں لکل کا مضاف الیہ محذوف ہے۔ ای لکل اھل ملۃ أو جماعۃ من المسلین والیھود و النصاریٰ یعنی ہر مذہب اور ملت اور ہر جماعت کا عبادتوں میں اپنا رخ الگ ہوتا ہے اور ہوتا رہا ہے۔ خواہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے مقرر کردیا گیا ہو۔ خواہ لوگوں نے کوئی جہت اپنے طور پر مقرر کرلی ہو پھر ا... گر نبی اکرم خاتم الانبیاء (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے قبلہ ابراہیمی مقرر کردیا گیا جو دوسروں کے قبلہ سے مختلف ہے تو اس میں اعتراض اور تعجب کی کیا وجہ ہے۔ اور یہ معنی بھی لیا جاسکتا ہے کہ مسلمانوں کا رخ مختلف بلاد و امصار اور مختلف آفاق و اطراف میں مختلف ہوتا ہے۔ چار جہات ( مشرق مغرب جنوب شمال) میں سے کوئی جہت بھی مسلمانوں کا قبلہ نہیں ہے بلکہ ان کا قبلہ کعبہ ہے اور کعبہ شریف کو رخ کرنے سے مختلف علاقوں کے لوگ مختلف جہات کی طرف نماز پڑھتے ہیں۔ رخ سب کا کعبہ شریف ہی کی طرف ہے کوئی مشرق کو رخ کیے ہوئے ہے کوئی مغرب کی طرف نماز پڑھتا ہے کسی کا قبلہ جنوب اور کسی کا قبلہ شمال کی طرف ہے۔ او کل قوم من المسلمین جھۃ و جانب من الکعبۃ یصلی الیھا جنوبیۃ او شمالیۃ او شرقیۃ او غربیۃ۔ (روح المعانی ص ٣ ج ٢) پھر فرمایا (فَاسْتَبِقُوا الْخَیْرَاتِ ) اے مومنو ! ان کاموں کی طرف آگے بڑھو اور پہل کرو جن میں، دارین میں سعادت حاصل ہو قبلہ کا استقبال بھی امر خداوندی کے مطابق کرو اور اس کے سوا دیگر احکام الہیہ میں بھی بڑھ چڑھ کر عمل کرو۔ بعض مفسرین نے فرمایا کہ الخیرات سے نمازیں مراد ہیں جب نماز کا وقت مامور بہ ہوجائے تو نماز کی طرف لپکنے اور آگے بڑھنے کی کوشش کرو۔ پھر فرمایا (اَیْنَ مَا تَکُوْنُوْا یَاْتِ بِکُمُ اللّٰہُ جَمِیْعًا اِنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ) یعنی تم جہاں کہیں بھی ہو جس خطہ زمین میں ہو اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال کی جزا دینے کے لیے تم سب کو جمع فرمائے گا۔ فرمانبرداری اور اعمال صالحہ کی اچھی جزا ملے گی اور برے کاموں کی سزا ملے گی۔ لہٰذا فرصت کو غنیمت جائیں اور موت اور حشر نشر سے غافل نہ ہوں اللہ تعالیٰ کو ہر چیز پر قدرت ہے۔ زندگی بخشنا موت دینا جمع کرنا جزا دینا سب اس کے لیے آسان ہے۔ یہ جو فرمایا کہ ” ہر جماعت کا الگ الگ قبلہ ہے پس تم نیک کاموں کی طرف سبقت کرو “ اس سے واضح ہو رہا ہے کہ مسلمان کا کام فضول بحثوں میں الجھنا نہیں جب یہ معلوم ہوگیا کہ اہل کتاب تمہارے قبلہ کی طرف رخ کرنیوالے نہیں اور تم ان کے قبلہ کی طرف متوجہ نہیں ہوسکتے۔ تو اب بحث بلا ضرورت ہے اور فضول ہے اور وقت کا ضائع کرنا ہے ان بحثوں کو چھوڑ کر اپنے اصلی کام میں لگیں یعنی خیر کے کاموں کی طرف سبقت کریں جو آخرت میں اجر وثواب کا ذریعہ ہیں اور فاسْتَبِقُوْا سے یہ بھی معلوم ہوا کہ جب بھی کبھی خیر کا موقع مل جائے تو فوراً اس کی طرف بڑھنا اور لپکنا چاہیے۔  Show more

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

284 کُلٍ کی تنوین عوض کے لیے ہے۔ ای لکل قوم اور وجھۃ کے معنی قبلۃ کے ہیں (مدارک ص 65 ج 1) مطلب یہ ہے کہ ہر قوم کا ایک علیحدہ قبلہ ہے اور ہر مذہب وملت کے متبعین اپنے اپنے قبلہ کی طرف رخ کرتے ہیں۔ فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرٰتِ ۔ خطاب مسلمانوں سے ہے یعنی ہر قوم اپنے اپنے قبلہ کا اتباع کرتی ہے۔ تم اللہ کے ح... کم کے مطابق نیکی کے کاموں میں سب پر سبقت لے جانے کی کوشش کرو اور جس طرف اللہ تعالیٰ حکم دیتا ہے اسی طرف منہ کرو۔ اَيْنَ مَا تَكُوْنُوْا يَاْتِ بِكُمُ اللّٰهُ جَمِيْعًا۔ یہ تخویف اخروی ہے تم سب مسلمان اور تمہارے دشمن جہاں کہیں بھی ہونگے وہ تمہیں قیامت کے دن ایک جگہ جمع کردیگا اور تمہارے تمام جھگڑوں کا فیصلہ کرے گا۔ لہذا فضول جھگروں اور بحثوں کو چھوڑو اور خدا کی عبادت کرو اور اس کے احکام کا اتباع کرو جو اصل نیکی ہے۔ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْر۔ اس کی قدرت سے کوئی چیز باہر نہیں۔ مارنا اور پھر منتشر اجزاء کو جمع کر کے ان میں دوبارہ جان ڈالنا بھی اس کی قدرت کے تحت داخل ہے۔  Show more

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ف 1 اور آخر اس کعبہ کی جہت کو قبلہ مقرر کرنے میں تعجب کی کیا بات ہے ہر قوم ہر گروہ اور ہر ایک ملت کا ایک قبلہ رہا ہے جس کی طرف وہ اپنی عبادت کے وقت منہ کرتا رہتا ہے تو اس میں بحث کرکے اپناوقت کیوں ضائع کرتے ہو تم نیک اعمال میں بڑھنے اور آگے نکلنے کی کوشش کرو تم جہاں کہیں بھی ہو گے اللہ تعالیٰ تم سب ... کو اپنے حضور میں حاضر کرے گا یقین جانو کہ اللہ تعالیٰ ہر چیز پر پوری طرح قدرت رکھتا ہے۔ (تیسیر) مطلب یہ ہے کہ اس عالم میں ہر گروہ کی خواہ وہ اہل باطل ہو یا اہل حق ہو ایک نہ ایک ایسی جہت ہوا کرتی ہے جس کی طرف وہ اپنی عبادت کے وقت منہ کرتا ہے اہل حق ہو یعنی کسی آسمانی کتاب کا عامل ہو تو آسمانی حکم کی بنا پر اور اہل باطل ہو تو اپنی رائے اور اپنی سمجھ سے کوئی نہ کوئی سمت اختیار کرتا رہا ہے پھر اگر امت محمدیہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جو ایک مستقل امت اور مستقل شریعت کی پابند ہے اس کے لئے بھی ایک قبلہ مقرر کردیا گیا تو آخر اس میں بلاوجہ بحث کیوں کرتے ہو بس اس بحث کو ترک کرو نیکیاں اور اعمال خیر کے حاصل کرنے میں لگ جائو اور یہ بات یادرکھو کہ تم کہیں بھی ہو یا کوئی جہت بھی اختیار کرو تم سب کو ایک دن اللہ تعالیٰ اپنے روبرو حاضر کرنے والا ہے اور یہ سب کو سمیٹ کر قیامت کے میدان میں جمع کرلینا اللہ تعالیٰ پر کچھ دشوار نہیں کیونکہ وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ حضر ت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں یعنی یہ ضد کرنی کہ ہمارا قبلہ بہتر ہے یا تمہارا عبث ہے بہتری اسی کی ہے جو نیکیوں میں زیادہ ہو ہر امت کو ایک ایک قبلہ کا حکم ہوا تھا آخر سب کو ایک جگہ جمع ہونا ہے۔ (موضح القرآن) حضرت شاہ صاحب کی یہ تفسیر اس مشہور قول کی بنا پر ہے جو عام طورپر لوگوں نے اختیار کیا ہے یعنی ولکلٍ سے ہر امت مراد ہو اور مطلب یہ ہو کہ ہر امت کیلئے اللہ تعالیٰ ایک قبلہ معین کرتا رہا ہے لہٰذا امت محمدیہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا قبلہ بھی اس نے کعبہ کو مقرر کردیا لیکن احقر کا ترجمہ اس سے عام ہے اور میں نے ولکل سے ہر ملت اور اس کے ماننے والے مراد لئے ہیں خواہ وہ ملت باطلہ ہو یا ملت آسمانی ہو اور اس کے ماننے والے خواہ کتابی ہوں یا غیر کتابی اگر وہ ملت کسی پیغمبر کی ہوگی تب تو ظاہر ہے کہ ان کا قبلہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے مقرر ہوا ہوگا اور اگر وہ ملت کافرہ اور ملت مشترکہ ہوگی تو اس نے اپنی رائے اور اپنے بڑوں کے دیکھا دیکھی کوئی جہت اور سمت اپنی عبادت کے لئے مقرر کی ہوگی۔ بہر حال عبادت کے لئے کسی سمت خاص کا تقرر ایک عام دستور کے مطابق ہے۔ ملت آسمانی اور ملت کافرہ میں فرق یہ ہے کہ پہلا گروہ اپنا قبلہ خدا کے حکم سے تجویز کرتا ہے اور قبلہ کو محض عبادت کے وقت اسکی طرف منہ کرلینا سمجھتا ہے اور صرف اپنی تنظیم کی غرض سے ایسا کرتا ہے اور دوسرا گروہ یہ کام محض شیطان اور اصنام پرستوں کے مشورہ سے کرتا ہے اور جہت قبلہ کہ محض اس کی طرف منہ کرلینے کی چیز نہیں سمجھتا بلکہ اسکو معبود سمجھ کر اس کے آگے جھکتا ہے۔ بہر حال جب یہ دستور ایسا عام ہے تو امت محمدیہ نے ایسا کونسا نیا کام کیا ہے جو اس کو ہدف ملامت بنا کر مطعون کیا جارہا ہے اور ہر جگہ اسی کا چرچا ہورہا ہے اہل کتاب کہہ رہے ہیں انبیاء کا قبلہ اسی نبی نے ترک کردیا۔ مشرک کہہ رہے ہیں کہ اگر ابراہیم کی مسجد کو قبلہ بنانا تھا تو بیت المقدس کو کیوں قبلہ بنایا تھا اس آیت میں مسلمانوں کو بےموقعہ بحث و مباحثہ سے روکنا اور اعمال خیر کی ترغیب دینا مقصود ہے۔ بعض حضرات نے خیرات سے مراد قبلہ کا حکم لیا ہے یعنی کعبہ کو قبلہ بنانا یہ عمل خیر ہے تم اس حکم کی تعمیل میں عبادت کرو۔ بعض لوگوں نے اعمال خیر کو عام بنایا اور فاستبقوا کے امر کو عام کہا ہے یعنی یہ حکم اہل کتاب اور مسلمانوں سب کو ہے کہ اللہ تعالیٰ کو جو حکم دینا تھا وہ دے چکا اب تم لوگ بےکار بحث مباحثہ نہ کرو بلکہ نیک اعمال کرنے میں جلدی کرو۔ (واللہ اعلم) یہ آیت بھی منجملہ اور اسباب و علل کے ایک سبب ہے یعنی جس طرح قبلہ کے سلسلے میں اور اسباب اور مصالح ذکر فرمائے تھے یہ بھی اس حکم کی ایک مصلحت ہے کہ جس طرح اور سب امتوں کا قبلہ رہا ہے اس امت مستقلہ اور متعدلہ کا بھی ایک قبلہ ہوناچاہئے تھا۔ استباق ایسے بڑھنے کو کہتے ہیں جس میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کرتا ہے اور واقعی اعمال خیراسی قابل ہیں کہ ان میں ایک کو دوسرے سے بڑھنے اور آگے نکلنے کی ضرورت ہے۔ والسابقون السابقون اولک المقربون اب آگے اسی قبلہ کی عمومیتکا اعلان فرماتے ہیں کہ مسلمان خواہ سفر میں ہوں یا حضر میں ہوں ان کا قبلہ مسجد حرام ہی ہوگا۔ (تسہیل)  Show more