Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 148

سورة البقرة

وَ لِکُلٍّ وِّجۡہَۃٌ ہُوَ مُوَلِّیۡہَا فَاسۡتَبِقُوا الۡخَیۡرٰتِ ؕ؃ اَیۡنَ مَا تَکُوۡنُوۡا یَاۡتِ بِکُمُ اللّٰہُ جَمِیۡعًا ؕ اِنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ ﴿۱۴۸﴾

For each [religious following] is a direction toward which it faces. So race to [all that is] good. Wherever you may be, Allah will bring you forth [for judgement] all together. Indeed, Allah is over all things competent.

ہر شخص ایک نہ ایک طرف متوجّہ ہو رہا ہے تم نیکیوں کی طرف دوڑو ۔ جہاں کہیں بھی تم ہو گے ، اللہ تمہیں لے آئے گا ۔ اللہ تعالٰی ہرچیز پر قادر ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلِکُلٍّ
اور ہر ایک کے لئے
وِّجۡہَۃٌ
ایک سمت ہے
ہُوَ
وہ
مُوَلِّیۡہَا
منہ) پھیرنے والا ہے اس کی طرف
فَاسۡتَبِقُوا
پس سبقت کرو
الۡخَیۡرٰتِ
نیکیوں میں
اَیۡنَ مَا
جہاں کہیں بھی
تَکُوۡنُوۡا
تم ہو گے
یَاۡتِ
لے آئے گا
بِکُمُ
تمہیں
اللّٰہُ
اللہ
جَمِیۡعًا
سب کو
اِنَّ
بیشک
اللّٰہَ
اللہ
عَلٰی
اوپر
کُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کے
قَدِیۡرٌ
خوب قدرت رکھنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلِکُلٍّ
اور ہر ایک کےلیے
وِّجۡہَۃٌ
ایک سمت ہے
ہُوَ
وہ
مُوَلِّیۡہَا
منہ پھیرنے والا ہے جس کی طرف
فَاسۡتَبِقُوا
سو تم ایک کےدوسرے سے آگےبڑھو
الۡخَیۡرٰتِ
نیکیوں میں
اَیۡنَ مَا
جہاں کہیں بھی
تَکُوۡنُوۡا
تم ہو گے
یَاۡتِ بِکُمُ
لے آئے گا تمہیں
اللّٰہُ
اللہ تعا لٰی
جَمِیۡعًا
اکھٹا
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعا لی
عَلٰی
اوپر
کُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کے
قَدِیۡرٌ
پو ری طرح قدرت رکھنے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

For each [religious following] is a direction toward which it faces. So race to [all that is] good. Wherever you may be, Allah will bring you forth [for judgement] all together. Indeed, Allah is over all things competent.

ہر شخص ایک نہ ایک طرف متوجّہ ہو رہا ہے تم نیکیوں کی طرف دوڑو ۔ جہاں کہیں بھی تم ہو گے ، اللہ تمہیں لے آئے گا ۔ اللہ تعالٰی ہرچیز پر قادر ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہر ایک کے لیے ایک مقررہ جہت ہے جس کی طرف وہ رخ کرتا ہے۔ سو تم نیک کاموں میں پیش قدمی کرو۔ تم جہاں کہیں بھی ہو گے اللہ تمہیں اکٹھا کر لائے گا۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہرایک کے لیے ایک سمت ہے جس کی طرف وہ منہ پھیرنے والاہے،سو نیکیوں میں ایک دوسرے سے آگے بڑھو،تم جہاں کہیں بھی ہوگے اﷲ تعالیٰ تمہیں اکٹھاکر کے لے آئے گا،یقیناًاﷲ تعالیٰ ہر چیزپرپوری طرح قدرت رکھنے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And for everyone there is a direction to which he turns his face. Strive, then, to excel each other in good deeds. Wherever you are, Allah will bring you all together. Allah is certainly powerful over everything.

اور ہر کسی کے واسطے ایک جانب ہے یعنی قبلہ کہ وہ منہ کرتا ہے اس طرف سو تم سبقت کرونیکیوں میں جہاں کہیں تم ہو گے کم لائے گا تم کا اکڑھا، بیشک اللہ ہر چیز کرسکتا ہے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

) ہر ایک کے لیے ایک سمت ہے جس کی طرف وہ رخ کرتا ہے تم نیکیوں میں سبقت کرو جہاں کہیں بھی تم ہو گے اللہ تم سب کو جمع کر کے لے آئے گا یقیناً اللہ تعالیٰ ہرچیز پر قادر ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Everyone has a direction towards which he turns in Prayer: so try to excel one another in good works. Allah will find you wheresoever you be, for nothing is out of Allah's reach.

ہر ایک کے لیے ایک رخ ہے ، جس کی طرف وہ مڑتا ہے ۔ پس تم بھلائیوں کی طرف سبقت کرو ۔ 149 جہاں بھی تم ہو گے ، اللہ تمہیں پا لے گا ۔ اس کی قدرت سے کوئی چیز باہر نہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہر گروہ کی ایک سمت ہے جس کی طرف وہ رخ کرتا ہے ، ۔ لہذا تم نیک کاموں میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرو ۔ تم جہاں بھی ہوگے اللہ تم سب کو ( اپنے پاس ) لے آئے گا ۔ ( ٩٧ ) یقینا اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہر ایک دین والے کا یاک قبلہ ہے جدھر وہ منہ کرتا ہے تم ( اے مسلمانوں) نیکیاں کرنے میں آگے بڑھو 7 تم جہاں رہو اللہ تم کو اکٹھا کرلے گا بیشک اللہ تعالیٰ سب کچھ کرسکتا ہے 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہر ایک (ذی مذہب) کے واسطے ایک قبلہ رہا ہے جس کی طرف وہ رخ کرتا رہا پس نیکیوں میں بڑھ چڑھ کر کوشش کرو تم جہاں کہیں ہوگے اللہ تم سب کو حاضر کریں گے بیشک اللہ ہر چیز پہ قادر ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہر (دین ) والے کا ایک قبلہ ہوتا ہے جس کی طر وہ منہ پھیرتا ہے ۔ تم نیکیوں میں آگے بڑھو۔ تم جہاں کہیں بھی ہوگے اللہ تمہیں اکٹھا کر لائے گا۔ بیشک اللہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہر ایک (فرقے) کے لیے ایک سمت (مقرر) ہے۔ جدھر وہ (عبادت کے وقت) منہ کیا کرتے ہیں۔ تو تم نیکیوں میں سبقت حاصل کرو۔ تم جہاں رہو گے خدا تم سب کو جمع کرلے گا۔ بے شک خدا ہر چیز پر قادر ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

For every one is a direction witherward he turnoth; so strive to be foremost in virtues. Wheresoever ye may be, Allah will bring you together. Verily Allah is over everything Potent.

اور ہر ایک کے لیے کوئی رخ ہوتا ہے جدھر وہ متوجہ رہتا ہے ۔ سو تم نیکیوں کی طرف بڑھو ۔ تم جہاں کہیں بھی ہوگے اللہ تم سب کو پالے گا ۔ بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہر ایک کیلئے ایک سمت ہے ، وہ اسی کی طرف رخ کرنے والا ہے ، تو تم نیکیوں ( کی راہ ) میں سبقت کرو ۔ جہاں کہیں بھی تم ہوگے ، اللہ تم سب کو جمع کرے گا ۔ بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور سب ( لوگوں ) کے لیے ایک سمت ( مقرر ) ہے وہ اس کی طرف رُخ کر ( کے عبادت ) کرتے ہیں ، پس تم لوگ بھلائی کے کاموں میں ایک دوسرے سے آگے بڑھو ، تم جہاں کہیں ( بھی ) ہوئے اﷲ ( تعالیٰ ) تم سب کو لے آئیں گے ، بے شک اﷲ ( تعالیٰ ) ہر چیز پر قدرت رکھنے والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ہر ایک کے لئے ایک جہت ہے جس کی طرف وہ متوجہ ہوتا ہے پس تم بھلائیوں کی طرف سبقت کرو جہاں بھی تم ہو گے اللہ تمہیں اکٹھا کر لائے گا۔ اس کی قدرت سے کوئی چیز باہر نہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہر کسی کیلئے ایک جہت رہی ہے، جدھر وہ اپنا منہ موڑتا ہے، پس تم لوگ (فضول بحثوں میں پڑنے کی بجائے) نیکیوں میں آگے بڑھنے کی کوشش کرو، اور جہاں کہیں بھی تم ہوؤ گے اللہ تم سب کو لے آئے گا اکٹھا کر کے (اپنی قدرت کاملہ سے) بیشک اللہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے،  

Translated by

Noor ul Amin

ہر صاحب مذہب کا ایک قبلہ ہوتا ہے جس کی طرف وہ رُخ کرتا ہے ، پس تم لوگ ( سمت اور قبلہ کے جھگڑوں میں مت پڑوبلکہ ) نیک کاموں کو زیادہ سے زیادہ کروتم جہاں بھی ہوگے اللہ تمہیں اکٹھاکر لائے گابلاشبہ اللہ ہرچیزپرقادرہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہر ایک کے لئے توجہ ایک سمعت ہے کہ وہ اسی طرف منہ کرتا ہے تو یہ چاہو کہ نیکیوں میں اوروں سے آگے نکل جائیں تو کہیں ہو اللہ تم سب کو اکٹھا لے آئے گا ( ف ۲۷۱ ) بیشک اللہ جو چاہے کرے ۔

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہر ایک کے لئے توجہ کی ایک سمت ( مقرر ) ہے وہ اسی کی طرف رُخ کرتا ہے پس تم نیکیوں کی طرف پیش قدمی کیا کرو ، تم جہاں کہیں بھی ہوگے اﷲ تم سب کو جمع کر لے گا ، بیشک اﷲ ہر چیز پر خوب قادر ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور ہر ایک کے لئے ایک سمت ہے جدھر وہ ( نماز کے لیے ) منہ کرتا ہے ( اے مسلمانو! تم اس نزاع کو چھوڑ دو ) پس تم بڑھ چڑھ کر نیکیوں کی طرف سبقت کرو ۔ تم جہاں بھی ہوگے اللہ تم سب کو ( جزا و سزا کے لئے ایک جگہ ) لے آئے گا ۔ بے شک اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

To each is a goal to which Allah turns him; then strive together (as in a race) Towards all that is good. Wheresoever ye are, Allah will bring you Together. For Allah Hath power over all things.

Translated by

Muhammad Sarwar

Every one pursues his goal. Compete with each other in performing good deeds. Wherever you are, God will bring you all together. God has power over all things.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

For every nation there is a direction to which they face (in their prayers). So hasten towards all that is good. Wheresoever you may be, Allah will bring you together (on the Day of Resurrection). Truly, Allah is able to do all things.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And every one has a direction to which he should turn, therefore hasten to (do) good works; wherever you are, Allah will bring you all together; surely Allah has power over all things.

Translated by

William Pickthall

And each one hath a goal toward which he turneth; so vie with one another in good works. Wheresoever ye may be, Allah will bring you all together. Lo! Allah is Able to do all things.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हर एक के लिए एक रुख़ है जिधर वह मुँह करता है, पस तुम भलाई के कामों की तरफ़ दौड़ो, तुम जहाँ कहीं होगे अल्लाह तुम सबको ले आएगा, बेशक अल्लाह सब कुछ कर सकता है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہر شخص (ذی مذہب) کے واسطے ایک ایک قبلہ رہا ہے جس کی طرف وہ (عبادت میں) منہ کرتا رہا ہے سو تم نیک کاموں میں تگا پو (دوڑ دھوپ) کرو۔ تم خواہ کہیں ہوگے (لیکن) اللہ تعالیٰ تم سب کو حاضر کردینگے۔ بالیقین اللہ تعالیٰ ہر امر پر پوری قدرت رکھتے ہیں۔ (148)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہر ایک شخص کی ایک جہت ہے وہ اسی کی طرف پھرتا ہے تم نیکیوں کی طرف سبقت کرو۔ جہاں کہیں بھی تم ہوگے اللہ تعالیٰ تم تمام کو لے آئے گا۔ یقیناً اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہر ایک کے لئے ایک رخ ہے ، جس کی طرف وہ مڑتا ہے ۔ بس تم بھلائیوں کی طرف سبقت کرو ۔ جہاں بھی تم ہوگے ، اللہ تمہیں پالے گا ۔ اس کی قدرت سے کوئی چیز باہر نہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہر جماعت کے لیے ایک جہت ہے، جس کی طرف وہ اپنا رخ کرنے والے ہیں۔ لہٰذا تم نیک کاموں کی طرف آگے بڑھو، جہاں کہیں بھی تم ہو گے اللہ تعالیٰ تم سب کو لے آئے گا۔ بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہر کسی کے واسطے ایک جانب ہے یعنی قبلہ کہ وہ منہ کرتا ہے اس طرف سو تم سبقت کرو نیکیوں میں جہاں کہیں تم ہو گے کر لائے گا تم کو اللہ اکٹھا بیشک اللہ ہر چیز کرسکتا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہر ایک گروہ کی ایک سمت رہی ہے جس کی طرف وہ اپنی عبادت کے وقت منہ کرتا رہا ہے سو مسلمانوں تم نیک کاموں میں سبقت کرو تم جہاں بھی ہو گے اللہ تعالیٰ تم سب کو قیامت میں جمع کردے گا یقینا اللہ تعالیٰ ہر شے پر قادر ہے