Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 155

سورة البقرة

وَ لَنَبۡلُوَنَّکُمۡ بِشَیۡءٍ مِّنَ الۡخَوۡفِ وَ الۡجُوۡعِ وَ نَقۡصٍ مِّنَ الۡاَمۡوَالِ وَ الۡاَنۡفُسِ وَ الثَّمَرٰتِ ؕ وَ بَشِّرِ الصّٰبِرِیۡنَ ﴿۱۵۵﴾ۙ

And We will surely test you with something of fear and hunger and a loss of wealth and lives and fruits, but give good tidings to the patient,

اور ہم کسی نہ کسی طرح تمہاری آزمائش ضرور کریں گے ، دشمن کے ڈر سے ، بھوک پیاس سے ، مال و جان اور پھلوں کی کمی سے اور ان صبر کرنے والوں کو خوشخبری دے دیجئے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَنَبۡلُوَنَّکُمۡ
اور البتہ ہم ضرور آزمائیں گے تمہیں
بِشَیۡءٍ
ساتھ کسی بھی چیزکے
مِّنَ الۡخَوۡفِ
خوف سے
وَالۡجُوۡعِ
اور بھوک سے
وَنَقۡصٍ
اور کمی (کرکے)
مِّنَ الۡاَمۡوَالِ
مالوں سے
وَالۡاَنۡفُسِ
اور جانوں سے
وَالثَّمَرٰتِ
اور پھلوں سے
وَبَشِّرِ
اور خوشخبری دے دیجئے
الصّٰبِرِیۡنَ
صبر کرنے والوں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَنَبۡلُوَنَّکُمۡ
اور یقیناً ہم ضرور آزمائیں گے تمہیں
بِشَیۡءٍ
ساتھ کسی چیز کے
مِّنَ الۡخَوۡفِ
خوف سے
وَالۡجُوۡعِ
اور بھوک سے
وَنَقۡصٍ
اور نقصان سے
مِّنَ الۡاَمۡوَالِ
مالوں کے
وَالۡاَنۡفُسِ
اور جا نو ں کے
وَالثَّمَرٰتِ
اور پھلوں کے
وَبَشِّرِ
اور آپ خوش خبری دے دیں
الصّٰبِرِیۡنَ
صبر کرنے والو ں کو
Translated by

Juna Garhi

And We will surely test you with something of fear and hunger and a loss of wealth and lives and fruits, but give good tidings to the patient,

اور ہم کسی نہ کسی طرح تمہاری آزمائش ضرور کریں گے ، دشمن کے ڈر سے ، بھوک پیاس سے ، مال و جان اور پھلوں کی کمی سے اور ان صبر کرنے والوں کو خوشخبری دے دیجئے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ہم ضرور تمہیں خوف اور فاقہ میں مبتلا کر کے، نیز جان و مال اور پھلوں کے خسارہ میں مبتلا کر کے تمہاری آزمائش کریں گے۔ اور (اے نبی ! ) ایسے صبر کرنے والوں کو خوشخبری دے دیجئے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور یقیناًہم تمہیں خوف اوربھوک سے، مالوں، جانوں اورپھلوں کے نقصان میں سے کسی نہ کسی چیزسے ضرور آزمائیں گے اورصبرکرنے والوں کو آپ خوشخبری دے دیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And surely We will test you with a bit of fear and hunger, and loss in wealth and lives and fruits. And give good tidings to the patient who,

اور البتہ ہم آزمائیں گے تم کو تھوڑے سے ڈر سے اور بھوک سے اور نقصانوں سے مالوں کے اور جانوں کے اور میووں کے اور خوش خبری دے صبر کرنے والوں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم تمہیں لازماً آزمائیں گے کسی قدر خوف اور بھوک سے اور مالوں اور جانوں اور ثمرات کے نقصان سے اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) بشارت دیجیے ان صبر کرنے والوں کو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We will surely put you to trial by involving you in fear and hunger and by causing loss of property, life and earnings. And give good tidings to those who remain steadfast in these trials:

اور ہم ضرور تمہیں خوف و خطر ، فاقہ کشی ، جان و مال کے نقصانات اور آمدنیوں کے گھاٹے میں مبتلا کر کے تمہاری آزمائش کریں گے ۔ ان حالات میں جو لوگ صبر کریں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور دیکھو ہم تمہیں آزمائیں گے ضرور ، ( کبھی ) خوف سے اور ( کبھی ) بھوک سے ( کبھی ) مال و جان اور پھلوں میں کمی کر کے اور جو لوگ ( ایسے حالات میں ) صبر سے کام لیں ان کو خوشخبری سنا دو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور البتہ تم کو کچھ ڈر کچھ بھوک کچھ مال کچھ جا نوں کچھ پھلوں کے نقصان سے آزمائین گے اور صبر کرنے والوں کو خو شخبری دے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم تمہیں کس قدر خوف اور بھوک اور مالوں اور جانوں اور پھلوں کی کمی سے آزمائیں گے اور آپ صبر کرنے والوں کو خوشخبری دیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہم تمہیں آزمائیں گے کسی قدر خوف سے بھوک سے مالوں جانوں اور پھلوں (پیداوار ) کی کمی سے آپ ان صبر کرنے والوں کو خوش خبری دے دیجئے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم کسی قدر خوف اور بھوک اور مال اور جانوں اور میوؤں کے نقصان سے تمہاری آزمائش کریں گے توصبر کرنے والوں کو (خدا کی خوشنودی کی) بشارت سنا دو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We will surely prove you with aught of fear and hunger and diminution in riches and lives and fruits; and bear thou the glad tidings unto the patient;

اور ہم تمہاری آزمائش کرکے رہیں گے کچھ خوف اور بھوک سے اور مال اور جان اور پھلوں کے کچھ نقصان سے ۔ اور آپ صبر کرنے والوں کو خوشخبری سنادیجیے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بیشک ہم تمہارا امتحان کریں گے کسی قدر خوف ، بھوک اور مالوں اور جانوں اور پھلوں کی کمی سے اور ان ثابت قدموں کو خوشخبری سنادو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم البتہ ضروربالضرور ( اے ایمان والو ) تمہیں کچھ خوف اور بھوک اور مالوں اور جانوں اور پھلوں کی کمی کے ذریعے آزمائیں گے اور ( اے محبوبﷺ ) آپ صبر کرنے والوں کو خوشخبری سنائیے!

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم تمہیں خوف و خطر، فاقہ کشی، جان و مال کے نقصانات اور آمدنیوں کے گھاٹے میں مبتلاء کرکے ضرور آزمائیں گے۔ ان حالات میں جو لوگ صبر کریں گے خوشخبری سنا دو ان کو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (کھرے کھوٹے کی تمیز و نکھار کیلئے) ہم نے ضرور تمہاری آزمائش کرنی ہے، کسی قدر خوف، بھوک، اور جان ومال کے نقصان، اور پھلوں (اور آمدنیوں) کے گھاٹے کے ذریعے، اور خوشخبری سنا دو ، ان صبر کرنے والوں کو،

Translated by

Noor ul Amin

اور ہم ضرورتمہیں آزمائیں گے کچھ خوف وہراس اور بھوک سے ، اور جان ومال اور پھلوں کی کمی سے ، اور صبرکرنے والوں کو خوشخبری دے دیجئے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ضرور ہم تمہیں آزمائیں گے کچھ ڈر اور بھوک سے ( ف۲۸۲ ) اور کچھ مالوں اور جانوں اور پھلوں کی کمی سے ( ف۲۸۳ ) اور خوشخبری سنا ان صبر والوں کو ۔

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم ضرور بالضرور تمہیں آزمائیں گے کچھ خوف اور بھوک سے اور کچھ مالوں اور جانوں اور پھلوں کے نقصان سے ، اور ( اے حبیب! ) آپ ( ان ) صبر کرنے والوں کو خوشخبری سنا دیں

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم ضرور تمہیں آزمائیں گے خوف و خطر ، اور کچھ بھوک ( و پیاس ) اور کچھ مالوں ، جانوں اور پھلوں کے نقصان کے ساتھ ( یعنی ان میں سے کسی نہ کسی چیز کے ساتھ ) ۔ ( اے رسول ( ص ) ) خوشخبری دے دو ان صبر کرنے والوں کو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Be sure we shall test you with something of fear and hunger, some loss in goods or lives or the fruits (of your toil), but give glad tidings to those who patiently persevere,

Translated by

Muhammad Sarwar

We shall test you through fear, hunger, loss of life, property, and crops. (Muhammad), give glad news to the people who have patience

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And certainly, We shall test you with something of fear, hunger, loss of wealth, lives and fruits, but give glad tidings to As-Sabirin (the patient).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We will most certainly try you with somewhat of fear and hunger and loss of property and lives and fruits; and give good news to the patient,

Translated by

William Pickthall

And surely We shall try you with something of fear and hunger, and loss of wealth and lives and crops; but give glad tidings to the steadfast,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हम ज़रूर तुमको आज़माएंगे कुछ डर और भूख से और मालों और जानों और फलों में कमी के ज़रिए, और साबित-क़दम रहने वालों को ख़ुश-ख़बरी दे दो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (دیکھو) ہم تمہارا امتحان کریں گے کسی قدر خوف سے اور فاقہ سے اور مال اور جان اور پھلوں کی کمی سے اور آپ ایسے صابرین کو بشارت سنادیجیے۔ (155)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور ہم ضرور تمہاری آزمائش کریں گے دشمن کے ڈر، بھوک، مال و جان اور پھلوں کی کمی سے ‘ ان صبر کرنے والوں کو خوش خبری دیجئے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور ہم ضرور تمہیں خوف وخطر ، فاقہ کشی ، جان ومال کے نقصانات اور آمدنیوں کے گھاٹے میں مبتلا کرکے تمہاری آزمائش کریں گے۔ اور خوشخبری سنائیں ان صبر کرنے والوں کو ،

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ضرور ضرور ہم تم کو آزمائیں گے کچھ خوف سے اور کچھ بھوک سے اور کچھ مالوں میں اور جانوں اور پھلوں میں کمی کر کے، اور خوشخبری سنا دیجیے صبر کرنے والوں کو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور البتہ ہم آزمائیں گے تم کو تھوڑے سے ڈر سے اور تھوڑی سی بھوک سے اور نقصان سے مالوں کے اور جانوں کے اور میووں کے اور خو شخبری دے ان صبر کرنیوالوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور البتہ ہم تمہیں قدرے خوف اور بھوک اور مال و جان کے نقصان اور پھلوں کی کمی سے آزمائیں گے اور آپ ان صبر کرنیوالوں کو بشارت دے دیجئے