Allah said,
أُوْلَـيِكَ الَّذِينَ اشْتَرُوُاْ الضَّلَلَةَ بِالْهُدَى
...
These are they who have purchased error with guidance,
In his Tafsir, As-Suddi reported that Ibn Abbas and Ibn Mas`ud commented saying it means,
"They pursued misguidance and abandoned guidance."
Mujahid said,
"They believed and then disbelieved,"
while Qatadah said,
"They preferred deviation to guidan... ce."
This statement is similar in meaning to Allah's statement about Thamud,
وَأَمَّا ثَمُودُ فَهَدَيْنَـهُمْ فَاسْتَحَبُّواْ الْعَمَى عَلَى الْهُدَى
And as for Thamud, We granted them guidance, but they preferred blindness to guidance. (41:17)
In summary, the statements that we have mentioned from the scholars of Tafsir indicate that the hypocrites deviate from the true guidance and prefer misguidance, substituting wickedness in place of righteousness. This meaning explains Allah's statement,
أُوْلَـيِكَ الَّذِينَ اشْتَرُوُاْ الضَّلَلَةَ بِالْهُدَى
(These are they who have purchased error with guidance),
meaning, they exchanged guidance to buy misguidance. This meaning includes those who first believed, then later disbelieved, whom Allah described,
ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ ءَامَنُواّ ثُمَّ كَفَرُوا فَطُبِعَ عَلَى قُلُوبِهِمْ
That is because they believed, and then disbelieved; therefore their hearts are sealed. (63:3)
The Ayah also includes those who preferred deviation over guidance. The hypocrites fall into several categories.
This is why Allah said,
...
فَمَا رَبِحَت تِّجَارَتُهُمْ وَمَا كَانُواْ مُهْتَدِينَ
So their commerce was profitless. And they were not guided,
meaning their trade did not succeed nor were they righteous or rightly guided throughout all this.
In addition, Ibn Jarir narrated that Qatadah commented on the Ayah,
"By Allah! I have seen them leaving guidance for deviation, leaving the Jama`ah (the community of the believers) for the sects, leaving safety for fear, and the Sunnah for innovation."
Ibn Abi Hatim also reported other similar statements.
Show more
ایمان فروش لوگ
حضرت ابن عباس ، ابن مسعود اور بعض دیگر صحابہ رضوان اللہ علیہم سے مروی ہے کہ انہوں نے ہدایت چھوڑ دی اور گمراہی لے لی ۔ حضرت عبداللہ فرماتے ہیں انہوں نے ایمان کے بدلے کفر قبول کیا ۔ مجاہد فرماتے ہیں ایمان لائے پھر کافر ہو گئے ۔ قتادہ فرماتے ہیں ہدایت پر گمراہی کو پسند کرتے ہیں ... ۔ جیسے اور جگہ قوم ثمود کے بارے میں ہے آیت ( وَاَمَّا ثَمُوْدُ فَهَدَيْنٰهُمْ فَاسْتَــحَبُّوا الْعَمٰى عَلَي الْهُدٰى فَاَخَذَتْهُمْ صٰعِقَةُ الْعَذَابِ الْهُوْنِ بِمَا كَانُوْا يَكْسِبُوْنَ ) 41 ۔ فصلت:17 ) یعنی باوجود اس کے کہ ہم نے قوم ثمود کو ہدایت سے روشناس کر دیا مگر پھر بھی انہوں نے اس رہنمائی کی جگہ اندھے پن کو پسند کیا ۔ مطلب یہ ہوا کہ منافقین ہدایت سے ہٹ کر گمراہی پر آ گئے اور ہدایت کے بدلے گمراہی لے لی گویا ہدایت کو بیچ کر گمراہی خرید لی ۔ اب ایمان لا کر پھر کافر ہوئے ہوں خواہ سرے سے ایمان ہی نصیب نہ ہوا ہو اور ان منافقین میں دونوں قسم کے لوگ تھے ۔ چنانچہ قرآن میں ہے آیت ( ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ اٰمَنُوْا ثُمَّ كَفَرُوْا فَطُبِعَ عَلٰي قُلُوْبِهِمْ فَهُمْ لَا يَفْقَهُوْنَ ) 63 ۔ المنافقون:3 ) یہ اس لئے ہے کہ یہ لوگ ایمان لا کر پھر کافر ہو گئے پس ان کے دلوں پر مہر لگا دی گئی اور ایسے بھی منافق تھے جنہیں ایمان نصیب ہی نہ ہوا پس نہ تو انہیں اس سودے میں فائدہ ہوا ، نہ راہ ملی ، بلکہ ہدایت کے چمنستان سے نکل کر گمراہی کے خارزار میں ، جماعت کے مضبوط قلعہ سے نکل کر تنہائیوں کی تنگ جیل میں ، امن کے وسیع میدان سے نکل کر خوف کی اندھیری کوٹھری میں اور سنت کے پاکیزہ گلشن سے نکل کر بدعت کے سنسان جنگل میں آ گئے ۔ Show more