Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 16

سورة البقرة

اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ اشۡتَرَوُا الضَّلٰلَۃَ بِالۡہُدٰی ۪ فَمَا رَبِحَتۡ تِّجَارَتُہُمۡ وَ مَا کَانُوۡا مُہۡتَدِیۡنَ ﴿۱۶﴾

Those are the ones who have purchased error [in exchange] for guidance, so their transaction has brought no profit, nor were they guided.

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے گمراہی کو ہدایت کے بدلے میں خرید لیا پس نہ تو ان کی تجارت نے ان کو فائدہ پہنچایا اور نہ یہ ہدایت والے ہوئے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
الَّذِیۡنَ
جنہوں نے
اشۡتَرَوُا
خرید لی
الضَّلٰلَۃَ
گمراہی
بِالۡہُدٰی
بدلے ہدایت کے
فَمَا
تو نہ
رَبِحَتۡ
فائدہ مند ہوئی
تِّجَارَتُہُمۡ
تجارت ان کی
وَمَا
اور نہ
کَانُوۡا
تھے وہ
مُہۡتَدِیۡنَ
ہدایت پانے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اُولٰٓئِکَ
وہ
الَّذِیۡنَ
لوگ
اشۡتَرَوُا
جنہوں نے خرید لی
الضَّلٰلَۃَ
گمراہی
بِالۡہُدٰی
بدلے ہدایت کے
فَمَا
تو نہ
رَبِحَتۡ
نفع مند ہوئی
تِّجَارَتُہُمۡ
تجارت ان کی
وَمَا
اور نہ
کَانُوۡا
وہ ہیں
مُہۡتَدِیۡنَ
ہدایت پانے والے
Translated by

Juna Garhi

Those are the ones who have purchased error [in exchange] for guidance, so their transaction has brought no profit, nor were they guided.

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے گمراہی کو ہدایت کے بدلے میں خرید لیا پس نہ تو ان کی تجارت نے ان کو فائدہ پہنچایا اور نہ یہ ہدایت والے ہوئے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی کو خرید لیا۔ ان کی اس تجارت نے انہیں کچھ نفع نہ دیا اور نہ ہی وہ ہدایت پانے والے تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی خریدی ہے تو نہ اُن کی تجارت اُن کے لیے نفع مندہوئی اورنہ ہی وہ ہدایت پانے والے ہیں

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

These are the people who have bought error at the price of guidance; so their trade has brought no gain, nor have they found guidance.

یہ وہی ہیں جنہوں نے مول لی گمراہی ہدایت کے بدلے سو نافع نہ ہوئی انکی سوداگری اور نہ ہوئے راہ پانے والے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ وہ لوگ ہیں کہ جنہوں نے ہدایت کے عوض گمراہی خرید لی ہے۔ سو نافع نہ ہوئی ان کی تجارت ان کے حق میں اور نہ ہوئے راہ پانے والے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

These are the people who have bartered away Guidance for error, but this is a profitless bargain that they have made, and they are not at all on the right way.

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی خرید لی ہے ، مگر یہ سودا ان کے لئے نفع بخش نہیں ہے اور یہ ہرگز صحیح راستے پر نہیں ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی خرید لی ہے لہٰذا نہ ان کی تجارت میں نفع ہوا اور نہ انہیں صحیح راستہ نصیب ہوا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہی ہیں وہ لوگ جنہوں نے راہ کے بدلے گمراہی مول لی تو نہ نفع ہوا ان کو سو داگری میں نہ انہوں نے راہ پائی، 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

انہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی خریدی تو نہ تو ان کی تجارت نے (انہیں) نفع دیا اور نہ ہی وہ ہدایت پاسکے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی کو خرید لیا ہے۔ اس لین دین میں نہ ان کو نفع ہوگا اور نہ وہ ٹھیک راستے پر چلیں گے (ہدایت حاصل نہ کرسکیں گے) ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت چھوڑ کر گمراہی خریدی، تو نہ تو ان کی تجارت ہی نے کچھ نفع دیا اور نہ وہ ہدایت یاب ہی ہوئے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

These are they who purchased error for guidance, but their traffic profited not, nor have they ever become guided.

یہ وہ لوگ ہیں کہ انہوں نے گمراہی خرید کرلی ہدایت کے بدلے سو نہ ان کی تجارت ہی سود مند ہوئی اور نہ وہ راہ یاب ہوئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہی لوگ ہیں ، جنہوں نے ہدایت پر گمراہی کو ترجیح دی تو ان کی تجارت ان کیلئے نفع بخش نہ ہوئی اور یہ ہدایت پانے والے نہ بنے ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہی ہیں وہ لوگ جنہوں نے گمراہی کو ہدایت پر ترجیح دی پس ان کی تجارت نے کوئی نفع نہ دیا اور یہ ہدایت پر چلنے والے بھی نہیں ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے گمراہی خرید لی ہدایت کے بدلے سو نہ تو ان کی تجارت ہی سود مند ہوئی نہ وہ ہدایت پانے والے ہوئے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ وہ (بد بخت) لوگ ہیں جنہوں نے گمراہی کو اپنایا ہدایت کے بدلے میں پس نہ ان کو نفع دیا ان کی اس تجارت نے اور نہ ہی یہ ہدایت پانے والے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے گمراہی کو ہدایت کے بدلے میں خریدلیا ہے ، پس نہ توان کی تجارت نے ان کو فائدہ پہنچایا اور نہ یہ ہدایت پاس کے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہ لوگ جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی خریدی ( ف۲۳ ) تو ان کا سودا کچھ نفع نہ لایا اور وہ سودے کی راہ جانتے ہی نہ تھے ۔ ( ف۲٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی خریدی لیکن ان کی تجارت فائدہ مند نہ ہوئی اور وہ ( فائدہ مند اور نفع بخش سودے کی ) راہ جانتے ہی نہ تھے

Translated by

Hussain Najfi

یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی خریدلی ۔ سو نہ تو ان کی تجارت سود مند ہوئی اور نہ ہی انہیں ہدایت نصیب ہوئی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

These are they who have bartered Guidance for error: But their traffic is profitless, and they have lost true direction,

Translated by

Muhammad Sarwar

They have traded guidance for error, but their bargain has had no profit and they have missed the true guidance.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

These are they who have purchased error with guidance, so their commerce was profitless. And they were not guided.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

These are they who buy error for the right direction, so their bargain shall bring no gain, nor are they the followers of the right direction.

Translated by

William Pickthall

These are they who purchase error at the price of guidance, so their commerce doth not prosper, neither are they guided.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यह वे लोग हैं जिन्होंने हिदायत के बदले गुमराही ख़रीद ली है; लिहाज़ा न उनकी तिजारत में नफ़ा हुआ और न ही उन्हें सही रास्ता नसीब हुआ।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ وہ لوگ ہیں کہ انہوں نے گمراہی لے لی بجائے ہدایت کے تو سودمند نہ ہوئی ان کی یہ تجارت اور نہ یہ ٹھیک طریقہ پر چلے (6) ۔ (16)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہی لوگ ہیں جنہوں نے گمراہی کو ہدایت کے بدلے خرید لیا۔ پس نہ تو ان کی تجارت نے ان کو فائدہ دیا اور نہ یہ ہدایت پانے والے ہوئے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی خرید لی ہے ، مگر یہ سودا ان کے لئے نفع بخش نہیں ہے اور یہ ہرگز صحیح راستے پر نہیں ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلہ گمراہی خرید لی۔ سو ان کی تجارت نفع مند نہ ہوئی۔ اور نہ وہ ہدایت پر چلنے والے بنے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہ وہی ہیں جنہوں نے مول لی گمراہی ہدایت کے بدلے سو نافع نہ ہوئی ان کی سوداگری اور نہ ہوئے راہ پانے والے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ لوگ وہی ہیں جنہوں نے ہدایت کی بجائے گمراہی خرید لی سو نہ تو ان کی یہ تجارت سود مند ہوئی اور نہ وہ راہ یافتہ ہوئے ۔