Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 173

سورة البقرة

اِنَّمَا حَرَّمَ عَلَیۡکُمُ الۡمَیۡتَۃَ وَ الدَّمَ وَ لَحۡمَ الۡخِنۡزِیۡرِ وَ مَاۤ اُہِلَّ بِہٖ لِغَیۡرِ اللّٰہِ ۚ فَمَنِ اضۡطُرَّ غَیۡرَ بَاغٍ وَّ لَا عَادٍ فَلَاۤ اِثۡمَ عَلَیۡہِ ؕ اِنَّ اللّٰہَ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۱۷۳﴾

He has only forbidden to you dead animals, blood, the flesh of swine, and that which has been dedicated to other than Allah . But whoever is forced [by necessity], neither desiring [it] nor transgressing [its limit], there is no sin upon him. Indeed, Allah is Forgiving and Merciful.

تم پر مُردہ اور ( بہا ہوا ) خون اور سور کا گوشت اور ہر وہ چیز جس پر اللہ کے سوا دوسروں کا نام پکارا گیا ہو حرام ہے پھر جو مجبور ہو جائے اور وہ حد سے بڑھنے والا اور زیادتی کرنے والا نہ ہو ، اس پر ان کے کھانے میں کوئی گناہ نہیں ، اللہ تعالٰی بخشش کرنے والا مہربان ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّمَا
بیشک
حَرَّمَ
اس نے حرام کیا ہے
عَلَیۡکُمُ
تم پر
الۡمَیۡتَۃَ
مردار
وَالدَّمَ
اور خون
وَلَحۡمَ
اور گوشت
الۡخِنۡزِیۡرِ
خنزیر کا
وَمَاۤ
اور جو
اُہِلَّ
پکارا گیا
بِہٖ
اس کو
لِغَیۡرِ
واسطے غیر
اللّٰہِ
اللہ کے
فَمَنِ
تو جو کوئی
اضۡطُرَّ
مجبور کیا گیا
غَیۡرَ
نہ
بَاغٍ
سرکشی کرنے والا ہو
وَّلَا
اور نہ
عَادٍ
حد سے بڑھنے والا ہو
فَلَاۤ
تو نہیں
اِثۡمَ
کوئی گناہ
عَلَیۡہِ
اس پر
اِنَّ
بیشک
اللّٰہَ
اللہ
غَفُوۡرٌ
بہت بخشنے والا ہے
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم کرنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّمَا
بلا شبہ
حَرَّمَ
اس نے حرام کر ر کھا ہے
عَلَیۡکُمُ
تم پر
الۡمَیۡتَۃَ
مردار
وَالدَّمَ
اور خون
وَلَحۡمَ
اور گوشت
الۡخِنۡزِیۡرِ
سور کا
وَمَاۤ
اور جو
اُہِلَّ
نام پکارا جا ئے
بِہٖ
جس پر
لِغَیۡرِ اللّٰہِ
غیر اللہ کا
فَمَنِ
پھر جو شخص
اضۡطُرَّ
مجبور کر دیا جا ئے
غَیۡرَبَاغٍ
نہ بغا وت کرنے والا ہو
وَّلَا
اور نہ
عَادٍ
حد سے بڑھنے والا
فَلَاۤ
تو نہیں
اِثۡمَ
کوئی گناہ
عَلَیۡہِ
اس پر
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
غَفُوۡرٌ
بے حد بخشنے والا
رَّحِیۡمٌ
نہا یت رحم والا ہے
Translated by

Juna Garhi

He has only forbidden to you dead animals, blood, the flesh of swine, and that which has been dedicated to other than Allah . But whoever is forced [by necessity], neither desiring [it] nor transgressing [its limit], there is no sin upon him. Indeed, Allah is Forgiving and Merciful.

تم پر مُردہ اور ( بہا ہوا ) خون اور سور کا گوشت اور ہر وہ چیز جس پر اللہ کے سوا دوسروں کا نام پکارا گیا ہو حرام ہے پھر جو مجبور ہو جائے اور وہ حد سے بڑھنے والا اور زیادتی کرنے والا نہ ہو ، اس پر ان کے کھانے میں کوئی گناہ نہیں ، اللہ تعالٰی بخشش کرنے والا مہربان ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس نے تو صرف تم پر مردار خون اور خنزیر کا گوشت حرام کیا ہے اور ہر وہ چیز بھی جو غیر اللہ کے نام سے مشہور کردی جائے۔ پھر جو شخص ایسی چیز کھانے پر مجبور ہوجائے درآنحالیکہ وہ نہ تو قانون شکنی کرنے والا ہو اور نہ ضرورت سے زیادہ کھانے والا ہو، تو اس پر کچھ گناہ نہیں۔ (کیونکہ) اللہ تعالیٰ یقینا بڑا بخشنے والا اور نہایت رحم والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقینااﷲ تعالیٰ نے تم پرحرام کر رکھاہے مردار اورخون اورسؤر کے گوشت کو اورجس پرغیراﷲ کا نام پکارا جائےپھرجوشخص مجبورکردیاجائے،اس حال میں کہ نہ وہ بغاوت کرنے والاہو اورنہ وہ حدسے بڑھنے والاہو تواس پرکوئی گناہ نہیں یقیناًاﷲ تعالیٰ بے حدبخشنے والا، نہایت رحم والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He has only forbidden you: carrion, blood, the flesh of swine and that upon which a name other than &Allah& has been invoked. So whoever is compelled by necessity, neither seeking pleasure nor transgressing, then there is no sin on him. Verily, Allah is Most-Forgiving, Very-Merciful.

اس نے تم پر یہی حرام کیا ہے مردہ جانور اور لہو اور گوشت سور کا اور جس جانور پر نام پکارا جائے اللہ کے سوا کسی اور کا پھر جو کوئی بےاختیار ہوجائے نہ تو نافرمانی کرے اور نہ زیادتی تو اس پر کچھ گناہ نہیں بیشک اللہ ہے بڑا بخشنے والا نہایت مہربان۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اس نے تو تم پر یہی حرام کیا ہے ُ مردار اور خون اور خنزیر کا گوشت اور جس پر اللہ کے سوا کسی کا نام پکارا گیا ہو پھر جو کوئی مجبور ہوجائے اور وہ خواہش مند اور حد سے آگے بڑھنے والا نہ ہو تو اس پر کوئی گناہ نہیں۔ یقیناً اللہ بخشنے والا رحم کرنے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah has only forbidden you to eat what dies of itself, and blood and swine flesh and what has been consecrated to any other name than of Allah. But one will incur no sin if, forced by absolute necessity, he eats of any of these forbidden things, provided he has no intention of transgressing the law and does not take more than what is absolutely indispensable: for Allah is very Forgiving and very Merciful.

اللہ کی طرف سے اگر کوئی پابندی تم پر ہے تو وہ یہ ہے ، کہ مردار نہ کھاؤ ، خون سے اور سور کے گوشت سے پرہیز کرو ، اور کوئی ایسی چیز نہ کھاؤ جس پر اللہ کے سِوا کسی اور کا نام لیا گیا ہو ۔ 171 ہاں جو شخص مجبوری کی حالت میں ہو اور وہ ان میں سے کوئی چیز کھا لے بغیر اس کے کہ وہ قانون شکنی کا ارادہ رکھتا ہو یا ضرورت کی حد سے تجاوز کرے ، تو اس پر کچھ گناہ نہیں ، اللہ بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے ۔ 172

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس نے تو تمہارے لئے بس مردار جانور ، خون اور سور حرام کیا ہے ، نیز وہ جانور جس پر اللہ کے سوا کسی اور کا نام پکارا گیا ہو ( ١٠٧ ) ہاں اگر کوئی شخص انتہائی مجبوری کی حالت میں ہو ( اور ان چیزوں میں سے کچھ کھا لے ) جبکہ اس کا مقصد نہ لذت حاصل کرنا ہو اور نہ وہ ( ضرورت کی ) حد سے آگے بڑھے تو اس پر کوئی گناہ نہیں ۔ یقینا اللہ بہت بخشنے والا بڑا مہربان ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اس نے تو تم پر صرف مردار اور خون ( جو بہتا ہو) اور سور کا گوشت اور وہ جا نور جس پر کا ٹتے وقت) اللہ کے سوا اور کسی نام پکارا جائے حرام کیا ہے پھر جو کوئی لا چار ہوجائے لیکن نافرمانی اور سرکشی نہ کرتا ہو اور حد سے زیادہ نہ بڑھتے تو اس پر ان چیزوں کو بھی کھالینے کا) گناہ نہیں بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یقینا اس نے تم پر مردار کو حرام کیا ہے اور خون اور خنزیر کا گوشت اور (ایسا جانور) جس پر (بوقت ذبح) اللہ کے سوا کسی اور کا نام لیا جائے ہاں اگر کوئی بہت مجبور ہوجائے تو وہ حد سے نہ نکلے اور نہ زیادتی کرے تو اس پر گناہ نہ ہوگا یقینا اللہ بخشنے والا مہربان ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس نے تمہارے اوپر مردار جانور، خون، خنزیر کا گوشت اور ہر وہ چیز جس پر اللہ کے سوا کسی کا بھی نام لیا گیا ہو حرام کردیا ہے۔ البتہ جو شخص بےبس اور مجبور ہوجائے ۔ کوئی گناہ نہیں ہے کہ وہ ان چیزوں کو استعمال کرے لیکن شرط یہ ہے کہ اس کا مقصد نہ تو نافرمانی ہو اور نہ حد سے بڑھنے کا ارادہ ہو۔ بلاشبہ اللہ بہت بخشنے والا نہایت مہربان ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اس نے تم پر مرا ہوا جانور اور لہو اور سور کا گوشت اور جس چیز پر خدا کے سوا کسی اور کا نام پکارا جائے حرام کردیا ہے ہاں جو ناچار ہوجائے (بشرطیکہ) خدا کی نافرمانی نہ کرے اور حد (ضرورت) سے باہر نہ نکل جائے اس پر کچھ گناہ نہیں۔ بےشک خدا بخشنے والا (اور) رحم کرنے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He hath only forbidden unto you the carcass and blood and the flesh of swine, and that over which is invoked the name of other than Allah. But whosoever is driven by necessity, neither alusting nor transgressing, for him is no sin; verily Allah is Forgiving, Merciful.

اس نے تو تم پر بس مردار اور خون اور سؤر کا گوشت اور جو (جانور) غیر اللہ کے لئے نامزد کیا گیا ہو حرام کیا ہے لیکن (اس میں بھی) جو شخص مضطر ہوجائے ۔ اور نہ بےحکمی کرنے والا ہو اور نہ حد سے نکل جانے والا ہو تو اس پر کوئی گناہ نہیں بیشک اللہ بڑا بخشنے والا ہے بڑا رحمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس نے تو بس تمہارے لئے مردار ، خون ، سور کا گوشت اور غیر اللہ کے نام کے ذبیحہ کو حرام ٹھہرایا ہے ۔ اس پر بھی جو مجبور ہوجائے اور وہ خواہشمند اور حد سے آگے بڑھنے والا نہ ہو تو اس کیلئے کوئی گناہ نہیں ۔ اللہ بخشنے والا اور رحم فرمانے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

بے شک بات یہ ہے کہ اﷲ ( تعالیٰ ) نے تم لوگوں پر مردار اور خون اور خنزیر کا گوشت اور وہ ( ذبیحہ ) جس پر اﷲ ( تعالیٰ ) کے سوا کسی اور کا نام پکارا جائے ، حرام کردیا ہے ، پس جو انتہائی لاچار ، مجبور ، ضرورت مند ہو اس پر ( ان کے بقدر ضرورت استعمال میں ) کوئی گناہ نہیں ( شرط یہ ہے کہ ) نہ لذت کا طالب ہو اور نہ حد سے تجاوز کرنے والا ہو ، بے شک اﷲ ( تعالیٰ ) بہت بخشنے والے خوب رحم والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اس نے حرام کیا ہے تم پر مردہ جانور اور خون، سور کا گوشت اور جس پر اللہ کے سوا کسی اور کا نام لیا جائے، پھر جو کوئی بےاختیار ہوجائے نافرمانی اور زیادتی کرنے والا نہ ہو تو اس پر کچھ گناہ نہیں۔ بیشک اللہ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سوائے اس کے نہیں کہ اس نے تم پر تمہارے ہی بھلے کے لیے حرام فرمایا ہے مردار، خون، اور خنزیر کے گوشت کو اور ہر ایسی چیز کو جس پر اللہ کے سوا کسی اور کا نام لیا گیا ہو اور اسے اس سے نامزد کیا گیا ہو پھر اس میں بھی اتنی چھوٹ ہے کہ جو کوئی لاچار ہوجائے اور اس بناء پر وہ ان میں سے کچھ کھالے بشرط کہ نہ تو وہ لذت کا طالب ہو اور نہ ہی حد ضرورت سے تجاوز کرنے والا تو ایسے شخص پر کوئی گناہ نہیں بیشک اللہ بڑا بخشنے والا نہایت ہی مہربان ہے

Translated by

Noor ul Amin

اس نے بلاشبہ تم پر مردہ ، اور ( بہاہوا ) خون اور سورکاگوشت حرام کیا اور ہروہ چیزجس پر اللہ کے سوا دوسروں کانام پکارا گیا ہو حرام ہے پھرجومجبورہوحالانکہ نہ قانون شکنی کرنے والا ہو اور نہ حدسے زیادہ بڑھنے والا ہو تواس پر ان کے کھانے میں کوئی گناہ نہیں اللہ یقینًا بڑا بخشنے والا اور رحیم ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اس نے یہی تم پر حرام کئے ہیں مردار ( ف۳۰۲ ) اور خون ( ف۳۰۳ ) اور سُور کا گوشت ( ف۳۰٤ ) اور وہ جانور جو غیر خدان کا نام لے کر ذبح کیا گیا ( ف۳۰۵ ) تو جو ناچار ہو ( ف۳۰٦ ) نہ یوں کہ خواہش سے کھائے اور نہ یوں کہ ضرورت سے آگے بڑھے تو اس پر گناہ نہیں ، بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اس نے تم پر صرف مُردار اور خون اور سؤر کا گوشت اور وہ جانور جس پر ذبح کے وقت غیر اﷲ کا نام پکارا گیا ہو حرام کیا ہے ، پھر جو شخص سخت مجبور ہو جائے نہ تو نافرمانی کرنے والا ہو اور نہ حد سے بڑھنے والا تو اس پر ( زندگی بچانے کی حد تک کھا لینے میں ) کوئی گناہ نہیں ، بیشک اﷲ نہایت بخشنے والا مہربان ہے

Translated by

Hussain Najfi

اس نے ( چوپایوں میں سے ) صرف تمہارے او پر مردار ، خون ، سور کا گوشت اور وہ ( ذبیحہ ) جسے اللہ کے سوا کسی اور کا نام لے کر ذبح کیا گیا ہو ۔ حرام قرار دیا ہے ۔ پس جو شخص ( شدت گرسنگی سے ) مجبور ہو جائے درآنحالیکہ وہ بغاوت یا سرکشی کرنے والا نہ ہو ۔ تو اس پر کوئی گناہ نہیں ہے بے شک خدا بڑا بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He hath only forbidden you dead meat, and blood, and the flesh of swine, and that on which any other name hath been invoked besides that of Allah. But if one is forced by necessity, without wilful disobedience, nor transgressing due limits,- then is he guiltless. For Allah is Oft-forgiving Most Merciful.

Translated by

Muhammad Sarwar

God has forbidden you to eat that which has not been properly slaughtered, blood, pork, and the flesh of any animal which has not been consecrated with a mention of the Name of God. However, in an emergency, without the intention of transgression or repeating transgression, one will not be considered to have committed a sin. God is All-forgiving and All-merciful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He has forbidden you only the Maitah (dead animals), and blood, and the flesh of swine, and that which is slaughtered as a sacrifice for other than Allah. But if one is forced by necessity without willful disobedience nor transgressing due limits, then there is no sin on him. Truly, Allah is Oft-Forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He has only forbidden you what dies of itself, and blood, and flesh of swine, and that over which any other (name) than (that of) Allah has been invoked; but whoever is driven to necessity, not desiring, nor exceeding the limit, no sin shall be upon him; surely Allah is Forgiving, Merciful.

Translated by

William Pickthall

He hath forbidden you only carrion, and blood, and swineflesh, and that which hath been immolated to (the name of) any other than Allah. But he who is driven by necessity, neither craving nor transgressing, it is no sin for him. Lo! Allah is Forgiving, Merciful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह ने तुम पर हराम किया है सिर्फ़ मुर्दार को, और ख़ून को, और सुअर के गोश्त को, और जिस पर अल्लाह के सिवा किसी और का नाम लिया गया हो, फिर जो शख़्स मजबूर हो जाए, वह न उसकी चाहत रखता हो और न हद से आगे बढ़ने वाला हो तो उस पर कोई गुनाह नहीं, बेशक अल्लाह बख़्शने वाला मेहरबान है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ تعالیٰ نے تم پر صرف حرام کیا ہے مردار کو اور خون کو (جو بہتا ہو) اور خنزیر کے گوشت کو (اسی طرح اس کے سب اجزاء کو بھی) ایسے جانور کو جو (بقصد تقرب) غیر اللہ کے نامزد کردیا گیا ہو۔ پھر بھی جو شخص (بھوک سے بہت ہی) بیتاب ہوجاوے بشرطیکہ نہ تو طالب لذت ہو اور نہ (قدر حاجت سے) تجاوز کرنے والا ہو تو اس شحص پر کچھ گناہ نہیں ہوتا واقعی اللہ تعالیٰ ہیں بڑے غفوررحیم۔ (3) (173)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تم پر مردار ‘ خون، سور کا گوشت اور ہر وہ چیز جس پر اللہ تعالیٰ کے سوا دوسروں کا نام لیا گیا ہو حرام ہے۔ پھر جو مجبور ہوجائے اور وہ حد سے بڑھنے والا اور سرکشی کرنے والا نہ ہو اس پر ان کے کھانے میں کوئی گناہ نہیں۔ اللہ تعالیٰ بخشش کرنے والا نہایت مہربان ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ کی طرف سے اگر کوئی پابندی تم پر ہے ، تو وہ یہ ہے کہ مردار نہ کھاؤ۔ خون سے اور سور کے گوشت سے پرہیزکرو ۔ اور کوئی ایسی چیز نہ کھاؤ جس اللہ کے سوا کسی اور کا نام لیا گیا ہو۔ ہاں جو شخص مجبوری کی حالت میں ہو اور وہ ان میں سے کوئی چیز کھالے بغیر اس کے کہ وہ قانون شکنی کا ارادہ رکھتا ہو یا ضرورت کی حد سے تجاوز کرے ، تو اس پر کچھ گناہ نہیں اللہ بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ تعالیٰ نے تم پر صرف مردار اور خون اور خنزیر کا گوشت اور وہ جانور حرام کئے ہیں جن کے ذبح کرتے وقت غیر اللہ کا نام پکارا گیا ہو۔ سو جو شخص مجبوری میں ڈال دیا جائے اس حال میں کہ باغی نہ ہو، اور حد سے بڑھ جانے والانہ ہو تو اس پر کوئی گناہ نہیں بیشک اللہ تعالیٰ غفور ہے رحیم ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اس نے تو تم پر یہی حرام کیا ہے مردہ جانور اور لہو   اور گوشت سور کا اور جس جانور پر نام پکارا جائے اللہ کے سوا کسی اور کا پھر جو کوئی بےاختیار ہوجائے نہ تو نافرمانی کرے اور نہ زیادتی تو اس پر کچھ گناہ نہیں بیشک اللہ ہے بڑا بخشنے والا نہایت مہربان

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اللہ تعالیٰ نے تو تم پر بس مردہ جانور حرام کیا ہے اور خون اور سور کا گوشت اور وہ جانور جو خدا کے سوا کسی دوسرے نام نامزد کردیا گیا ہو یعنی تقرب کی نیت سے اس پر بھی اگر کوئی شخص بےبس ہوجائے بشرطیکہ نہ تو وہ طالب لذت ہو اور نہ حد سے بڑھنے والا تو اس شخص پر کچھ گناہ نہیں ہے بیشک اللہ تعالیٰ بڑا بخشنے والا نہایت مہربانی کرنیوالا ہے