ConjunctionNoun

وَلَحْمَ

and flesh

اور گوشت کو

Verb Form
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
---
---
---
---
---
---
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَللَّحْمُ: (گوشت) کی جمع لِحَامٌ،لُحُوْمٌ اور لُحْمَانٌ آتی ہے۔قرآن پاک میں ہے: (اَوْلَحْمَ الْخِنْزِیْرِ) (۲۔۱۷۳) اور سور کا گوشت۔ (لَحُمَ الرَّجُلَ فَھُوَلَحِیْمٌ کے معنی ہیں:وہ پر گوشت اور موٹا ہوگیا۔ اور موٹے چربی چڑھے ہوئے آدمی کو لاَحِمٌ شَاحِمٌ کہا جاتا ہے۔ جیسے: لاَ بِنٌ وَتَامِرٌ: لَحِمَ (س) کے معنی گوشت کھانے کا حریص ہونا کے ہیں اسی سے بہت زیادہ گوشت خوربازیا بھیٹریے کو لَحِمٌ کہا جاتا ہے۔ بَیْتُ لَحْمٍ: وہ گھر جہاں لوگوں کی اکثر غیبتیں کی جائیں۔ حدیث میں ہے (1) (۱۰۷) اِنَّ اﷲ یَبْغَضُ قَوْ مًالَحْمِیْنَ کہ اﷲ تعالیٰ بہت گوشت خور لوگوں کو ناپسند کرتا ہے یعینی جو ہر وقت لوگوں کی غیبت کرتے رہتے ہیں۔ اَلْحَمَہ کے معنی کسی کو گوشت کھلانے کے ہیں۔ اور اسی سے تشبیہ کے طور پر اس آدمی کو جس کی گذر ان شکار پر ہو۔ رَجُلٌ مُلْحَمٌ کہا جاتا ہے۔ پھر مطلقا تشبیہا ہر کھاتے پیتے آدمی کو مُلْحَمٌ کہہ دیتے ہیں اور اسی سے ,,ثَوْبٌ مُلْحَمٌ ،، کا محاورہ ہے جس کے معنی بنے ہوئے کپڑے کے ہیں کپڑے کے بانا کو لُحْمَۃٌ کہا جاتا ہے جو کہ لُمْحَمۃُ الْبَازِیْ سے مشتق ہے۔ اسی سے کہا جاتا ہے۔ (2) (۱۰۸) اَلْوِلَاَئُ لُحْمَۃٌ کَلُحْمَۃِ النَّسَبَ کہ ولاء کارشتہ بھی نسب کے رشتہ کی طرح ہے شَجَّۃٌ مُتَلَاحِمَۃٌ زخم پر گوشت چڑھ گیا ہو۔ لَحَمْتُ اللَّحْمَ عَنِ الْعَظْمِ میں نے ہڈی سے گوشت کو الگ کردیا۔ لَحَمْستُ الشَّیْ ئَ وَاَلْحَمْتُہ وَلاَ حَمْتُ بَیْنٍَ الشَّیْئَینِ میں نے ایک چیز کو دوسری کے ساتھ اس طرح گتھی کردیا۔ جیسے ہڈی کے ساتھ گوشت پیوست ہوتا ہے۔ اَلِّحَامُ : وہ چیز جس سے برتن کوٹانکا لگایا جائے اَلْحَمْتُ فُلَاناً کسی کو قتل کرکے اس کا گوشت درندوں کو کھلادیا ۔ اَلْحَمْتُ الطَّائِرَ: میں نے پرند کا گوشت کھلایا۔ اَلْحَمْتُکَ فُلَانًا : میں نے فلاں کی غیبت کا موقع دیا۔ اور یہ ایسے ہی ہے جیسے غیبت و بدگوئی کو اکل الحم یعنی گوشت کھانے سے تعبیر کرلیتے ہیں۔ چنانچہ قرآن میں ہے: (اَیُحِبُّ اَحَدُکُمۡ اَنۡ یَّاۡکُلَ لَحۡمَ اَخِیۡہِ مَیۡتًا) (۴۹۔۱۲) کیا تم میں سے کوئی اس بات کو پسند کرے گا کہ اپنے مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھائے۔ فَلانٌ لَحِیْمٌ فلاں کو قتل کردیا گیا۔ گویا اسے درندوں کی خوراک بنادیا گیا۔ اَلْمَلْحَمَۃً معرکہ مَلَاحِمٌ۔

Lemma/Derivative

12 Results
لَحْم