Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
أَهَلَّ |
يُهِلُّ |
أَهْلِل/اَهِلَّ |
مُهِلّ |
مُهَلّ |
إِهْلَال |
اَلْھَلَالُ: مہینے کی پہلی اور دوسری تاریخ کے چاند کو کہتے ہیں پھر اس کے بعد اسے قمر کہا جاتا ہے اس کی جمع اَھِلَّۃٌ ہے چنانچہ قرآن پاک میں ہے: ۔ (یَسۡـَٔلُوۡنَکَ عَنِ الۡاَہِلَّۃِ ؕ قُلۡ ہِیَ مَوَاقِیۡتُ لِلنَّاسِ وَ الۡحَجِّ) (۲۔۱۸۹) (اے محمدؐ) لوگ تم سے نئے چاند کے بارے میں دریافت کرتے ہیں کہ (گھٹتا بڑھتا کیوں ہے) کہدو کہ وہ لوگوں کے کاموں کی میعادیں اور حج کے وقت معلوم ہونے کا ذریعہ ہے یعنی ہلال کے طلوع ہونے اور اس کے کم و بیش ہونے کی حکمت پوچھتے ہیں۔تشبیہ کے طور پر ھَلَالٌ کا لفظ مختلف معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔ (۱) شکار کرنے کا نیزہ جو ہلال کی طرح دو شاخ کا ہوتا ہے۔ (۲) ایک قسم کا زہریلا سانپ (۳) کنویں کے تلے میں تھوڑا سا پانی جو گول دائرے کی شکل پر ہوتا ہے۔ (۴) چکی کا کنارہ۔ (جب کہ ٹوٹ جائے) اَھَلَّ الْھِلَالُ کے معنی چاند نظر آنے کے ہیں اور اِسْتَھَلَّ کے معنی روئت ہلال ہیں لیکن کبھی استہلال بمعنی ہلال بھی آجاتا ہے جیسے اِسْتِجَابَۃ بمعنی اَجَابَۃ الْاِھْلَالُ کے معنی چاند کے نظر آنے پر آواز بلند کرنے کے ہیں پھر یہ لفظ عام آواز بلند کرنے کے معنی میں استعمال ہوتا ہے اور اسی سے تشبیہا اَھَلَّ الصَّبِیُّ کا محاورہ ہے جس کے معنی ہیں بچے نے آواز بلند کی اور آیت: (وَ مَاۤ اُہِلَّ بِہٖ لِغَیۡرِ اللّٰہِ) (۲۔۱۷۳) اور جس چیز پر خدا کے سوا کسی اور کا نام پکار اجائے۔کے معنی ہیں کہ جس پر غیر اللہ کا نام پکارا جائے یعنی جو بتوں کے نام پر ذبح کیا گیا ہو۔بعض نے کہا ہے کہ اِھْلَال اور تَھَلُّلٌ کے معنی لَااِلٰہَ اِلَّا اﷲُ کہنے کے ہیں اور یہ لفظ جملہ مخفف ہے جیسے کہ تَبَسْمَلَ وَبَسْمَلَۃٌ اور نَحْوْقَلَ وَحَوْقَلَۃُ کے معنی بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اور لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاﷲِ کہنے کے ہیں اور اسی سے اِھْلَالِ بَالْحَجِّ ہے جس کے معنی بلند آواز سے تلبیہ کہنے کے ہیں اور باریک جھرجھرے کپڑے کو ثواب مُھَلْھَلٌ کہا جاتا ہے اور اسی سے شعر مُھَلْھَلٌ ہے جس کے معنی عمدہ شعر کے ہیں۔
Surah:2Verse:173 |
جو پکارا گیا
has been dedicated
|
|
Surah:5Verse:3 |
پکارا گیا
has been dedicated
|
|
Surah:6Verse:145 |
پکارا گیا
[is] dedicated
|
|
Surah:16Verse:115 |
پکارا جائے
has been dedicated
|