Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 185

سورة البقرة

شَہۡرُ رَمَضَانَ الَّذِیۡۤ اُنۡزِلَ فِیۡہِ الۡقُرۡاٰنُ ہُدًی لِّلنَّاسِ وَ بَیِّنٰتٍ مِّنَ الۡہُدٰی وَ الۡفُرۡقَانِ ۚ فَمَنۡ شَہِدَ مِنۡکُمُ الشَّہۡرَ فَلۡیَصُمۡہُ ؕ وَ مَنۡ کَانَ مَرِیۡضًا اَوۡ عَلٰی سَفَرٍ فَعِدَّۃٌ مِّنۡ اَیَّامٍ اُخَرَ ؕ یُرِیۡدُ اللّٰہُ بِکُمُ الۡیُسۡرَ وَ لَا یُرِیۡدُ بِکُمُ الۡعُسۡرَ ۫ وَ لِتُکۡمِلُوا الۡعِدَّۃَ وَ لِتُکَبِّرُوا اللّٰہَ عَلٰی مَا ہَدٰىکُمۡ وَ لَعَلَّکُمۡ تَشۡکُرُوۡنَ ﴿۱۸۵﴾

The month of Ramadhan [is that] in which was revealed the Qur'an, a guidance for the people and clear proofs of guidance and criterion. So whoever sights [the new moon of] the month, let him fast it; and whoever is ill or on a journey - then an equal number of other days. Allah intends for you ease and does not intend for you hardship and [wants] for you to complete the period and to glorify Allah for that [to] which He has guided you; and perhaps you will be grateful.

ماہ رمضان وہ ہے جس میں قرآن اتارا گیا جو لوگوں کو ہدایت کرنے والا ہے اور جس میں ہدایت کی حق وباطل کی تمیز کی نشانیاں ہیں تم میں سے جو شخص اس مہینے کو پائے اُسے روزہ رکھنا چاہے ہاں جو بیمار ہو یا مسافر ہو اُسے دوسرے دنوں یہ گنتی پوری کرنی چاہیے اللہ تعالٰی کا ارادہ تمہارے ساتھ آسانی کا ہے سختی کا نہیں وہ چاہتا ہے تم گنتی پوری کرلو اور اللہ تعالٰی کی دی ہوئی ہدایت پر اس طرح کی بڑائیاں بیان کرو اور اس کا شکر ادا کرو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

شَہۡرُ
مہینہ
رَمَضَانَ
رمضان کا
الَّذِیۡۤ
وہ ہے جو
اُنۡزِلَ
نازل کیا گیا
فِیۡہِ
اس میں
الۡقُرۡاٰنُ
قرآن
ہُدًی
ہدایت ہے
لِّلنَّاسِ
لوگوں کے لیے
وَبَیِّنٰتٍ
اور واضح نشانیاں ہیں
مِّنَ الۡہُدٰی
ہدایت کی
وَالۡفُرۡقَانِ
اور فرقان کی
فَمَنۡ
تو جو کوئی
شَہِدَ
حاضر/موجود ہو
مِنۡکُمُ
تم میں سے
الشَّہۡرَ
اس مہینے میں
فَلۡیَصُمۡہُ
پس ضرور وہ روزے رکھے اس کے
وَمَنۡ
اور جو کوئی
کَانَ
ہو
مَرِیۡضًا
مریض
اَوۡ
یا
عَلٰی سَفَرٍ
سفر پر
فَعِدَّۃٌ
تو گنتی پوری کرنا ہے
مِّنۡ اَیَّامٍ
دنوں سے
اُخَرَ
دوسرے
یُرِیۡدُ
چاہتا ہے
اللّٰہُ
اللہ
بِکُمُ
ساتھ تمہارے
الۡیُسۡرَ
آسانی
وَلَا
اور نہیں
یُرِیۡدُ
چاہتا
بِکُمُ
ساتھ تمہارے
الۡعُسۡرَ
تنگی
وَلِتُکۡمِلُوا
اور تاکہ تم مکمل کرو
الۡعِدَّۃَ
گنتی کو
وَلِتُکَبِّرُوا
اور تاکہ تم بڑائی بیان کرو
اللّٰہَ
اللہ کی
عَلٰی
اوپر
مَا
اس کے جو
ہَدٰىکُمۡ
اس نے ہدایت دی تمہیں
وَلَعَلَّکُمۡ
اور تاکہ تم
تَشۡکُرُوۡنَ
تم شکر ادا کرو
Word by Word by

Nighat Hashmi

شَہۡرُ
مہینہ
رَمَضَانَ
رمضان کا
الَّذِیۡۤ
وہ جو
اُنۡزِلَ
نازل کیا گیا
فِیۡہِ
اس میں
الۡقُرۡاٰنُ
قرآن
ہُدًی
ہدایت ہے
لِّلنَّاسِ
انسا نوں کے لیے
وَبَیِّنٰتٍ
اور وا ضح دلیلیں ہیں
مِّنَ الۡہُدٰی
ہدایت میں سے
وَالۡفُرۡقَانِ
اور (حق اور با طل کا )فر ق کر نے والی
فَمَنۡ
تو جو کوئی
شَہِدَ
حاضر ہو
مِنۡکُمُ
تم میں سے
الشَّہۡرَ
اس مہینے کو
فَلۡیَصُمۡہُ
تو چاہیے کہ وہ روزے رکھے اس کے
وَمَنۡ
اور جوکو ئی
کَانَ
ہو
مَرِیۡضًا
بیمار
اَوۡ
یا
عَلٰی سَفَرٍ
کسی سفر پر
فَعِدَّۃٌ
تو تعد اد پوری کرنا ہے
مِّنۡ اَیَّامٍ
دنوں سے
اُخَرَ
دوسرے
یُرِیۡدُ
ارادہ رکھتاہے
اللّٰہُ
اللہ تعالی
بِکُمُ
تمہارے سا تھ
الۡیُسۡرَ
آسانی کا
وَلَا
اور نہیں
یُرِیۡدُ
وہ ارادہ ر کھتا
بِکُمُ
تم پر
الۡعُسۡرَ
تنگی کا
وَلِتُکۡمِلُوا
اور تاکہ تم پوری کرسکو
الۡعِدَّۃَ
تعد اد
وَلِتُکَبِّرُوا
اور تاکہ تم بڑائی بیان کرو
اللّٰہَ
اللہ تعا لی کی
عَلٰی
اوپر
مَا
اس کے جو
ہَدٰىکُمۡ
اس نے ہدایت دی تمہیں
وَلَعَلَّکُمۡ
اور تاکہ تم
تَشۡکُرُوۡنَ
تم شکر گزار بنو
Translated by

Juna Garhi

The month of Ramadhan [is that] in which was revealed the Qur'an, a guidance for the people and clear proofs of guidance and criterion. So whoever sights [the new moon of] the month, let him fast it; and whoever is ill or on a journey - then an equal number of other days. Allah intends for you ease and does not intend for you hardship and [wants] for you to complete the period and to glorify Allah for that [to] which He has guided you; and perhaps you will be grateful.

ماہ رمضان وہ ہے جس میں قرآن اتارا گیا جو لوگوں کو ہدایت کرنے والا ہے اور جس میں ہدایت کی حق وباطل کی تمیز کی نشانیاں ہیں تم میں سے جو شخص اس مہینے کو پائے اُسے روزہ رکھنا چاہے ہاں جو بیمار ہو یا مسافر ہو اُسے دوسرے دنوں یہ گنتی پوری کرنی چاہیے اللہ تعالٰی کا ارادہ تمہارے ساتھ آسانی کا ہے سختی کا نہیں وہ چاہتا ہے تم گنتی پوری کرلو اور اللہ تعالٰی کی دی ہوئی ہدایت پر اس طرح کی بڑائیاں بیان کرو اور اس کا شکر ادا کرو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا جو تمام لوگوں کے لیے ہدایت ہے اور اس میں ہدایت اور حق و باطل میں امتیاز کرنے والے واضح دلائل موجود ہیں۔ لہذا تم میں سے جو شخص اس مہینہ کو پالے اس پر لازم ہے کہ پورا مہینہ روزے رکھے۔ ہاں اگر کوئی بیمار ہو یا سفر پر ہو تو دوسرے دنوں سے گنتی پوری کرسکتا ہے (کیونکہ) اللہ تمہارے ساتھ نرمی کا برتاؤ چاہتا ہے سختی کا نہیں چاہتا۔ (بعد میں روزہ رکھ لینے کی رخصت اس لیے ہے) کہ تم مہینہ بھر کے دنوں کی گنتی پوری کرلو۔ اور جو اللہ نے تمہیں ہدایت دی ہے اس پر اس کی بڑائی بیان کرو۔ اور اس لیے بھی کہ تم اس کے شکرگزار بنو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

رمضان کامہینہ وہ ہے جس میں قرآن نازل کیاگیا،جوانسانوں کے لیے ہدایت ہے اور ہدایت کی اورحق و باطل کا فرق کرنے کی واضح دلیلیں ہیں،توتم میں سے جوکوئی اس مہینے میں حاضرہوتووہ اس کے روزے رکھے،اورجوکوئی بیمار ہو یاکسی سفرپرہوتو دوسرے دنوں سے تعدادپوری کرناہے۔ اﷲ تعالیٰ تمہارے ساتھ آسانی کاارادہ رکھتاہے اورتم پرتنگی کاارادہ نہیں رکھتااورتاکہ تم تعداد پوری کرسکو اور تم اس پر اﷲ تعالیٰ کی بڑائی بیان کروجواُس نے تمہیں ہدایت دی ہے اورتاکہ تم شکر گزار بنو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The month of Ramadan is the one in which the Qur&an was revealed as guidance for mankind and with vivid features of (earlier) guidance and the Criterion (of right and wrong); so those of you who witness the month must fast therein and should anyone be sick, or on a journey, then, a number from other days. Allah wants ease for you and does not want hardship for you. And all this because you may complete the number and proclaim the Takbir of Allah for having guided you and that you be grateful.

مہینہ رمضان کا ہے جس میں نازل ہوا قرآن ہدایت ہے واسطے لوگوں کے اور دلیلیں روشن راہ پانے کی اور حقکو باطل سے جدا کرنے کی، سو جو کوئی پائے تم میں سے اس مہینہ کو تو ضرور روزے رکھے اس کے اور جو کوئی ہو بیمار یا مسافر تو اس کی گنتی پوری کرنی چاہیے دنوں سے اور اللہ چاہتا ہے تم پر آسانی اور نہیں چاہتا تم پر دشواری اور اس واسطے کہ تم پوری کرو گنتی اور تاکہ بڑائی کرو اللہ کی اس بات پر کہ تم کو ہدایت کی اور تاکہ تم احسان مانو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

رمضان کا مہینہ وہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا لوگوں کے لیے ہدایت بنا کر اور ہدایت اور حق و باطل کے درمیان امتیاز کی روشن دلیلوں کے ساتھ تو جو کوئی بھی تم میں سے اس مہینے کو پائے (یا جو شخص بھی اس مہینے میں مقیم ہو) اس پر لازم ہے کہ روزہ رکھے اور جو بیمار ہو یا سفر پر ہو تو وہ تعداد پوری کرلے دوسرے دنوں میں اللہ تمہارے ساتھ آسانی چاہتا ہے اور وہ تمہارے ساتھ سختی نہیں چاہتا تاکہ تم تعداد پوری کرو اور تاکہ تم بڑائی کرو اللہ کی اس پر جو ہدایت اس نے تمہیں بخشی ہے اور تاکہ تم شکر کرسکو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

رمضان وہ مہینہ ہے ، جس میں قرآن نازل کیا گیا جو انسانوں کے لیے سراسر ہدایت ہے اور ایسی واضح تعلیمات پر مشتمل ہے ، جو راہِ راست دکھانے والی اور حق و باطل کا فرق کھول کر رکھ دینے والی ہے ۔ لہٰذا اب سے جو شخص اس مہینے کو پائے ، اس پر لازم ہے کہ اس پورے مہینے کے روزے رکھے ۔ اور جو کوئی مریض ہو یا سفر پر ہو ، تو وہ دوسرے دنوں میں روزوں کی تعداد پوری کرے ۔ 186 اللہ تمہارے ساتھ نرمی کرنا چاہتا ہے ، سختی کرنا نہیں چاہتا ۔ اس لیے یہ طریقہ تمہیں بتایا جا رہا ہے تاکہ تم روزوں کی تعداد پوری کر سکو اور جس ہدایت سے اللہ نے تمہیں سرفراز کیا ہے ، اس پر اللہ کی کبریائی کا اظہار و اعتراف کرو اور شکر گزار بنو ۔ 187

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

رمضان کا مہینہ وہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا جو لوگوں کے لئے سراپا ہدایت ، اور ایسی روشن نشانیوں کا حامل ہے جو صحیح راستہ دکھاتی اور حق و باطل کے درمیان دو ٹوک فیصلہ کردیتی ہیں ، لہذا تم میں سے جو شخص بھی یہ مہینہ پائے وہ اس میں ضرور روزہ رکھے ، اور اگر کوئی شخص بیمار ہو یا سفر پر ہو تو وہ دوسرے دنوں میں اتنی ہی تعداد پوری کرلے ، اللہ تمہارے ساتھ آسانی کا معاملہ کرنا چاہتا ہے اور تمہارے لئے مشکل پیدا کرنا نہیں چاہتا ، تاکہ ( تم روزوں کی ) گنتی پوری کرلو ، اور اللہ نے تمہیں جو راہ دکھائی اس پر اللہ کی تکبیر کہو ( ١١٦ ) اور تاکہ تم شکر گذار بنو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

رمضان کا مہینہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن اتارا 1 راہ بتلاتا ہے لوگوں کو اور اس میں کھلی کھلی دلیلیں ہیں ہدایت کی اور حق کو ناحق سے پہچاننے کی پھر جو کوئی تم میں سے یہ مہینہ پائے ( یعنی صحیح مقیم ہو مسافر نہ ہو) وہ اس میں روزے رکھے اور جو کوئی بیمار یا مسافر ہو وہ دوسرے دنوں میں گنتی پوری کرے 2 اللہ تم پر آسانی کرنا چاہتا ہے سختی کرنا نہیں چاہتا ( جب تو مریض اور مسافر کر افطار کی اجازتدی) اور یہ چاہتا ہے کہ تم رمضان کی گنتی پوری کرو اور اللہ کی بڑائی کرو اس احسان پر کہ تم کو سیدرستہ چلایا اور تاکہ تم اس کا شکر کرو 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا جو لوگوں کی راہنمائی کرتا ہے اور (اس میں) ہدایت کی روشن دلیلیں ہیں اور فیصلہ کرنے والا (ہے) ۔ سو جو تم میں سے اس مہینے کو پائے تو اسے چاہیے کہ اس کے روزے رکھے اور جو بیمار ہو یا مسافر ہو تو وہ دوسرے دنوں میں گنتی پوری کرلے۔ اللہ تمہارے لئے آسانی چاہتے ہیں اور تمہارے لئے دشواری نہیں چاہتے اور اس لئے کہ تم گنتی پوری کرلو اور اس لئے کہ تم اللہ کی بڑائی بیان کرو کہ اس نے تمہیں ہدایت دی اور تاکہ تم شکر ادا کرسکو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن مجید نازل کیا گیا ۔ جو تمام انسانوں کے لئے رہبر و رہنما ہے جس میں ہدایت کی کھلی ہوئی نشانیاں ہیں اور وہ حق و باطل کے درمیان فرق بتانے والا ہے۔ جو کوئی تم میں سے اس مہینے میں موجود ہو وہ اس کے روزے رکھے اور جو شخص بیمار ہو یا سفر میں ہو وہ دوسرے دنوں میں تعداد پوری کرلے۔ اللہ تمہارے لئے آسانی اور سہولت چاہتا ہے، تمہیں دشواری میں ڈالنا نہیں چاہتا تا کہ تو روزوں کی گنتی بھی پوری کرلو اور اللہ کی عظمت وکبریائی بھی بیان کرو جس نے تمہیں صحیح طریقہ بتایا تا کہ تم اس کا شکر ادا کرو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(روزوں کا مہینہ) رمضان کا مہینہ (ہے) جس میں قرآن (اول اول) نازل ہوا جو لوگوں کا رہنما ہے اور (جس میں) ہدایت کی کھلی نشانیاں ہیں اور (جو حق و باطل کو) الگ الگ کرنے والا ہے تو جو کوئی تم میں سے اس مہینے میں موجود ہو چاہیئے کہ پورے مہینے کے روزے رکھے اور جو بیمار ہو یا سفر میں ہو تو دوسرے دنوں میں (رکھ کر) ان کا شمار پورا کرلے۔ خدا تمہارے حق میں آسانی چاہتا ہے اور سختی نہیں چاہتا اور (یہ آسانی کا حکم) اس لئے (دیا گیا ہے) کہ تم روزوں کا شمار پورا کرلو اور اس احسان کے بدلے کہ خدا نے تم کو ہدایت بخشی ہے تم اس کو بزرگی سے یاد کر واور اس کا شکر کرو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

The month of Ramadhan: therein was sent down the Qur'an: is a guidance unto mankind, and with evidences: one of the Books of guidance and the distinction. So whosoever of you witnesseth the month, he shall fast it, and whosoever sick or journeying, for him the like number of other days. Allah intendeth for you ease, and intendeth not for you hardship; so ye shall fulfil the number and shall magnify Allah for His having guided you, and haply ye may give thanks.

ماہ رمضان وہ ہے جس میں قرآن اتارا گیا ہے ۔ وہ لوگوں کے لیے ہدایت ہے ۔ اور (اس میں) کھلے ہوئے (دلائل میں) ہدایت اور (حق و باطل میں) امتیاز کے ۔ سو تم میں سے جو کوئی اس مہینہ کو پائے لازم ہے کہ وہ (مہینہ بھر) روزہ رکھے ۔ اور جو کوئی بیمار ہو یا سفر میں ہو تو (اس پر) دوسرے دنوں کا شمار رکھنا (لازم ہے) ۔ اللہ تمہارے حق میں سہولت چاہتا ہے اور تمہارے حق میں دشواری نہیں چاہتا ۔ اور یہ (چاہتا ہے) کہ تم شمار کی تکمیل کرلیا کرو ۔ اور یہ کہ تم اللہ کی بڑائی کیا کرو اس پر کہ تمہیں راہ بتادی ۔ عجب نہیں کہ تم شکر گزار بن جاؤ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

رمضان کا مہینہ ہے ، جس میں قرآن اتارا گیا ، لوگوں کیلئے ہدایت بنا کر اور حق وباطل کے درمیان امتیاز کے کھلے دلائل کے ساتھ ، سو جو کوئی تم میں سے اس مہینے میں موجود ہو ، وہ اس کے روزے رکھے اور جو بیمار ہو یا سفر پر ہو تو دوسرے دنوں میں گنتی پوری کرلے ۔ اللہ تمہارے لئے آسانی چاہتا ہے ، تمہاری ساتھ سختی نہیں کرنا چاہتا اور ( چاہتا ہے ) کہ تم تعداد پوری کرو ، جو اللہ نے تمہیں ہدایت بخشی ہے اس پر اس کی بڑائی کرو اور تاکہ تم اس کے شکرگذار بنو ۔

Translated by

Mufti Naeem

رمضان کا مہینہ وہ ہے جس میں قرآن ( مجید ) اُتارا گیا جو لوگوں کے لیے ہدایت اور راستہ دکھانے والے اور ( حق و باطل میں ) فرق کرنے والے واضح دلائل ( پر مشتمل ) ہے ، پس جو شخص تم میں سے اس مہینے کو پالے تو اس کے روزے رکھے ، پس جو کوئی بیمار ہو یا سفر پر ہو تو ( اس پر لازم ہے کہ ) دوسرے دنوں میں ( تنی ہی ) گنتی ( پوری ) کرلے ، اﷲ ( تعالیٰ ) تمہارے ساتھ آسانی چاہتے ہیں اور تمہارے ساتھ مشکل نہیں چاہتے اور تاکہ تم ( روزوں کی ) تعداد پوری کرو اور تاکہ جو اﷲ ( تعالیٰ ) نے تمہیں ہدایت عطا فرمائی ہے اس پر اﷲ ( تعالیٰ ) کی تکبیر بلند کرو اور تاکہ تم شکر ادا کرو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا جو انسانوں کے لئے سراسر ہدایت ہے اور ایسی واضح تعلیمات پر مشتمل ہے جو راہ راست دکھانے والی اور حق و باطل کا فرق کھول کر رکھ دینے والی ہیں۔ لہٰذا اب سے جو شخص اس کو پائے تو اس کو لازم ہے کہ پورے مہینے کے روزے رکھے اور جو کوئی مریض ہو یا سفر پر ہو تو وہ دوسرے دنوں میں روزوں کی تعداد پوری کرے۔ اللہ تمہارے ساتھ نرمی کرنا چاہتا ہے، سختی کرنا نہیں چاہتا اس لئے یہ طریقہ تمہیں بتایا جارہا ہے۔ تاکہ تم روزوں کی تعداد پوری کرسکو اور جس ہدایت سے اللہ نے تمہیں سرفراز کیا ہے۔ اس پر اللہ کی بڑائی کا اظہار و اعتراف کرو اور شکر گزار بنو

Translated by

Mulana Ishaq Madni

رمضان کا مہینہ وہ عظیم الشان مہینہ ہے جس میں اتارا گیا قرآن حکیم جیسے کلام معجز نظام کو جو کہ سراسر ہدایت ہے لوگوں کے لئے اور جو مشتمل ہے ہدایت کے روشن دلائل اور حق و باطل کا فرق کھول کر رکھ دینے والی ٹھوس تعلیمات پر پس تم میں سے جو کوئی اس مہینے کو پائے وہ اس کے روزے رکھے اور جو کوئی بیمار ہو یا کسی سفر پر ہو تو اس کے ذمے اتنے ہی دنوں کی گنتی ہے دوسرے دنوں سے اللہ تمہارے ساتھ نرمی کرنا چاہتا ہے وہ تم سے سختی نہیں کرنا چاہتا اور یہ حکم اس لیے دیا جا رہا ہے کہ تاکہ تم لوگ پورا کرسکو روزوں کی گنتی کو اور تاکہ تم بڑائی بیان کرو اللہ کی اس عظیم الشان کرم واحسان پر کہ اس نے تم کو نوازا ہدایت کی دولت بےمثال سے اور تاکہ تم لوگ شکر بجا لاؤ اس واہب مطلق کا

Translated by

Noor ul Amin

رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا جو لوگوں کے لئے ہدایت ہے اور اس میں ہدایت اور حق وباطل میں امتیاز کرنے والے واضح دلائل ہیں لہٰذاتم میں سےجو شخص اس مہینہ کو پالے تواس پر لازم ہے کہ پورا مہینہ روزے رکھے ، ہاں اگرکوئی بیمار ہو یا سفرپرہوتودوسرے دنوں سے گنتی پوری کر سکتا ہے اللہ تمہارے ساتھ نرمی کابرتائو چاہتا ہے سختی کا نہیں ، اور تاکہ تم مہینہ بھر کے دنوں کی گنتی پوری کرلو اور اللہ نے تمہیں ہدایت دی ہے اس پر اس کی بڑائی بیان کروتاکہ تم شکر گزار بنو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

رمضان کا مہینہ جس میں قرآن اترا ( ف۳۳۱ ) لوگوں کے لئے ہدایت اور رہنمائی اور فیصلہ کی روشن باتیں تو تم میں جو کوئی یہ مہینہ پائے ، ضرور اس کے روزے رکھے اور جو بیمار یا سفر میں ہو تو اتنے روزے اور دنوں میں اللہ تم پر آسانی چاہتا ہے اور تم پر دشواری نہیں چاہتا اور اس لئے کہ تم گنتی پوری کرو ( ف۳۳۲ ) اور اللہ کی بڑائی بولو اس پر کہ اس نے تمہیں ہدایت کی اور کہیں تم حق گزار ہو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

رمضان کا مہینہ ( وہ ہے ) جس میں قرآن اتارا گیا ہے جو لوگوں کے لئے ہدایت ہے اور ( جس میں ) رہنمائی کرنے والی اور ( حق و باطل میں ) امتیاز کرنے والی واضح نشانیاں ہیں ، پس تم میں سے جو کوئی اس مہینہ کو پا لے تو وہ اس کے روزے ضرور رکھے اور جو کوئی بیمار ہو یا سفر پر ہو تو دوسرے دنوں ( کے روزوں ) سے گنتی پوری کرے ، اﷲ تمہارے حق میں آسانی چاہتا ہے اور تمہارے لئے دشواری نہیں چاہتا ، اور اس لئے کہ تم گنتی پوری کر سکو اور اس لئے کہ اس نے تمہیں جو ہدایت فرمائی ہے اس پر اس کی بڑائی بیان کرو اور اس لئے کہ تم شکر گزار بن جاؤ

Translated by

Hussain Najfi

ماہ رمضان وہ ( مقدس ) مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا جو تمام انسانوں کے لئے ہدایت ہے اور اس میں راہنمائی اور حق و باطل میں امتیاز کی کھلی ہوئی نشانیاں ہیں جو اس ( مہینہ ) میں ( وطن میں ) حاضر ہو ( یا جو اسے پائے ) تو وہ روزے رکھے اور جو بیمار ہو یا سفر میں ہو تو اتنے ہی روزے کسی اور وقت میں ( رکھے ) ۔ اللہ تمہاری آسانی و آسائش چاہتا ہے تمہاری تنگی و سختی نہیں چاہتا اور یہ بھی ( چاہتا ہے ) کہ تم ( روزوں کی ) تعداد مکمل کرو ۔ اور اس ( احسان ) پر کہ اس نے تمہیں سیدھا راستہ دکھایا تم اس کی کبریائی و بڑائی کا اظہار کرو ۔ تاکہ تم شکر گزار ( بندے ) بن جاؤ ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Ramadhan is the (month) in which was sent down the Qur'an, as a guide to mankind, also clear (Signs) for guidance and judgment (Between right and wrong). So every one of you who is present (at his home) during that month should spend it in fasting, but if any one is ill, or on a journey, the prescribed period (Should be made up) by days later. Allah intends every facility for you; He does not want to put to difficulties. (He wants you) to complete the prescribed period, and to glorify Him in that He has guided you; and perchance ye shall be grateful.

Translated by

Muhammad Sarwar

The month of Ramadan is the month in which the Quran was revealed; a guide for the people, the most authoritative of all guidance and a criteria to discern right from wrong. Anyone of you who knows that the month of Ramadan has begun, he must start to fast. Those who are sick or on a journey have to fast the same number of days at another time. God does not impose any hardship upon you. He wants you to have comfort so that you may complete the fast, glorify God for His having given you guidance, and that, perhaps, you would give Him thanks.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

The month of Ramadan in which was revealed the Qur'an, a guidance for mankind and clear proofs for the guidance and the criterion (between right and wrong). So whoever of you sights (the crescent on the first night of) the month (of Ramadan, i.e., is present at his home), he must observe Sawm (fasting) that month, and whoever is ill or on a journey, the same number [of days which one did not observe Sawm (fasting) must be made up] from other days. Allah intends for you ease, and He does not want to make things difficult for you. (He wants that you) must complete the same number (of days), and that you must magnify Allah [i.e., to say Takbir (Allahu Akbar: Allah is the Most Great)] for having guided you so that you may be grateful to Him.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

The month of Ramazan is that in which the Quran was revealed, a guidance to men and clear proofs of the guidance and the distinction; therefore whoever of you is present in the month, he shall fast therein, and whoever is sick or upon a journey, then (he shall fast) a (like) number of other days; Allah desires ease for you, and He does not desire for you difficulty, and (He desires) that you should complete the number and that you should exalt the greatness of Allah for His having guided you and that you may give thanks.

Translated by

William Pickthall

The month of Ramadan in which was revealed the Qur'an, a guidance for mankind, and clear proofs of the guidance, and the Criterion (of right and wrong). And whosoever of you is present, let him fast the month, and whosoever of you is sick or on a journey, (let him fast the same) number of other days. Allah desireth for you ease; He desireth not hardship for you; and (He desireth) that ye should complete the period, and that ye should magnify Allah for having guided you, and that peradventure ye may be thankful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

रमज़ान का महीना जिसमें क़ुरआन उतारा गया, हिदायत है लोगों के लिए और खुली निशानियाँ रास्ते की और हक़ व बातिल के बीच फ़ैसला करने वाला, पस तुम में से जो कोई इस महीने को पाए वह उसके रोज़े रखे, और जो बीमार हो या सफ़र पर हो तो दूसरे दिनों में गिनती पूरी कर ले, अल्लाह तुम्हारे लिए आसानी चाहता है वह तुम्हारे साथ सख़्ती करना नहीं चाहता; और इसलिए कि तुम गिनती पूरी कर लो और अल्लाह की बड़ाई बयान करो इस पर कि उसने तुमको राह बताई और ताकि तुम उसके शुक्रगुज़ार बनो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(وہ تھوڑے دن) ماہ رمضان ہے جس میں قرآن مجید بھیجا گیا ہے (4) جس کا (ایک) وصف یہ ہے کہ لوگوں کے لیے (ذریعٴہ) ہدایت ہے اور (دوسرا وصف) واضح الدلالتہ ہے منجملہ ان (کتب) کے جو (زریعہ) ہدایت (بھی) ہیں اور (حق و باطل میں) فیصلہ کرنے والی (بھی) ہیں سو جو شخص اس ماہ میں موجود ہو اس کو ضرور اس میں روزہ رکھنا چاہیے سو جو شخص بیمار ہو یا سفر میں تو دوسرے ایام کا (اتنا ہی) شمار (کرکے ان میں روزہ) رکھنا (اس پر واجب) ہے اللہ تعالیٰ کو تمہارے ساتھ (احکام میں) آسانی کرنا منظور ہے اور تمہارے ساتھ (احکام و قوانین مقرر کرنے میں) دشواری منظور نہیں اور تاکہ تم لوگ (ایام ادا یا قضا کی) شمار کی تکمیل کرلیا کرو (کہ ثواب میں کمی نہ رہے) اور تاکہ تم لوگ اللہ تعالیٰ کی بزرگی (وثنا) بیان کیا کرو اس پر کہ تم کو (ایک ایسا) طریقہ بتلادیا (جس سے تم برکات وثمرات صیام رمضان سے محروم نہ رہو گے) اور (عذر سے خاص رمضان میں روزہ نہ رکھنے کی اجازت اس لیے دیدی) تاکہ تم لوگ (اس نعمت آسمانی پر اللہ کا) شکر ادا کیا کرو۔ (185)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

رمضان کا مہینہ وہ ہے جس میں قرآن مجید اتارا گیا جو لوگوں کے لیے ہدایت ہے اور جس میں ہدایت اور حق و باطل کی تمیز کے واضح دلائل ہیں ‘ تم میں سے جو شخص اس مہینہ کو پائے روزہ رکھنا چاہیے ‘ ہاں جو بیمار ہو یا مسافر اسے دوسرے دنوں میں یہ گنتی پوری کرنی چاہیے۔ اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ آسانی کرنا چاہتا ہے ‘ سختی کا ارادہ نہیں رکھتا۔ وہ چاہتا ہے کہ تم گنتی پوری کرو اور اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی ہدایت پر اس کی کبریائی بیان کرو اور اس کا شکرادا کرو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

رمضان وہ مہینہ ہے ، جس میں قرآن نازل کیا گیا ، جو انسانوں کے لئے سراسر ہدایت ہے اور ایسی واضح تعلیمات پر مشتمل ہے ، جو راہ راست دکھانے والی اور حق و باطل کا فرق کھول کر رکھ دینے والی ہیں ۔ لہٰذا اب جو شخص اس مہینے کو پائے ، اس کو لازم ہے اس کے پورے مہینے کے روزے رکھے اور جو کوئی مریض ہو یا سفر پر ہو ، تو دوسرے دنوں میں روزوں کی تعداد کو پوری کرے ۔ اللہ تمہارے ساتھ نرمی چاہتا ہے ، سختی نہیں کرنا چاہتا۔ اس لئے یہ طریقہ تمہیں بتایا جارہا ہے تاکہ تم روزوں کی تعداد کو پورا کرسکو اور جس ہدایت سے اللہ نے تمہیں سرفراز کیا ہے ، اس پر اللہ کی کبریائی کا اظہار واعتراف کرو اور شکر گزار بنو۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

رمضان کا مہینہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا۔ جو لوگوں کے لیے ہدایت ہے اور ہدایت کے بارے میں اس کے بیانات خوب واضح ہیں اور حق و باطل کے درمیان فرق ظاہر کرنے والے ہیں سو جو شخص تم میں سے اس ماہ میں موجود ہے وہ اس میں روزہ رکھے اور جو شخص مریض ہو یا سفر پر ہو تو دوسرے دنوں کی گنتی کر کے روزے رکھ لے۔ اللہ تمہارے لیے آسانی کا ارادہ فرماتا ہے۔ دشواری کا ارادہ نہیں فرماتا اور تاکہ تم گنتی پوری کرو۔ اور تاکہ تم اس پر اللہ کی بڑائی بیان کرو کہ اس نے تم کو ہدایت دی اور تاکہ تم شکر کرو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

مہینہ رمضان کا ہے جس میں نازل ہوا قرآن ہدایت ہے واسطے لوگوں کے اور دلیلیں روشن راہ پانے کی اور حق کو باطل سے جدا کرنے کی سو جو کوئی پائے تم میں سے اس مہینہ کو تو ضرور روزے رکھے اسکے اور جو کوئی ہو بیمار یا مسافر تو اس کو گنتی پوری کرنی چاہیے اور دنوں سے  اللہ چاہتا ہے تم پر آسانی اور نہیں چاہتا تم پر دشواری اور اس واسطے کہ تم پوری کرو گنتی اور تاکہ بڑائی کرو اللہ کی اس بات پر کہ تم کو ہدایت کی اور تاکہ تم احسان مانو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ماہ رمضان وہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا ہے قرآن کا وصف یہ ہے کہ وہ لوگوں کیلئے راہ نما ہے اور ہدایت کے صاف اور واضح حق ہے باطل کو جدا کرنیوالے دلائل کا مجموعہ ہے سو جو شخص تم میں سے اس مہینے کو پاتے تو اس کو چاہئے کہ اس ماہ کے روزے رکھے اور جو شخص بیمار ہو یا سفر میں ہو تو اس کے ذمہ اور دوسرے دنوں سے گنتی کا پورا کرنا ہے اللہ تعالیٰ کو تمہارے لئے آسانی منظور ہے اور اس کو تمہارے لئے دشواری منظور نہیں یہ رعایت کے احکام اس لئے دئیے گئے تاکہ تم گنتی کو پورا کرلیا کرو اور تاکہ تم اس احسان پر کہ خدا نے تم کو صحیح طریقہ بتادیا اسکی بزرگی بیان کیا کرو اور تاکہ تم شکر بجا لائو