TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Root words of Surat ul Baqara 2:185, word 31

The root of this word, its grammatical form, and every other place in the Quran where the same root is used - with each of those verses one click away.

Verse 2:185 word by word

Open the verse
DeterminerNoun

[the] ease

آسانی

Tap any part above to see where else it appears

Verb form

يسر
اِسْتَيْسَرَ
Perfect
يَسْتَيْسِرُ
Imperfect
اِسْتَيْسِرْ
Imperative
مُسْتَيْسِر
Active participle
مُسْتَيْسَر
Passive participle
اِسْتِيْسَار
Verbal noun

Mufradat ul Quran

Imam Raghib Isfahani

اَلْیُسْرُ کے معنی آسانی اور سہولت کے ہیں۔عُسْرٌ کی ضد ہے۔قرآن پاک میں ہے۔ (یُرِیۡدُ اللّٰہُ بِکُمُ الۡیُسۡرَ وَ لَا یُرِیۡدُ بِکُمُ الۡعُسۡرَ) (۲۔۱۸۵) خدا تمہارے حق میں آسانی چاہتا ہے اور سختی نہیں چاہتا۔ (سَیَجۡعَلُ اللّٰہُ بَعۡدَ عُسۡرٍ یُّسۡرًا) (۶۵۔۷) خدا عنقریب تنگی کے بعد کشائش بخشے گا۔ (وَ سَنَقُوۡلُ لَہٗ مِنۡ اَمۡرِنَا یُسۡرًا) (۱۸۔۸۸) بلکہ اس سے نرم بات کہیں گے۔ (فَالۡجٰرِیٰتِ یُسۡرًا ) (۵۱۔۳) پھر نرمی سے چلتی ہیں۔تَیَسَّرَ کَذَا وَاسْتَیْسَرَ کے معنی آسان ہونے کے ہیں۔قرآن پاک میں ہے: ۔ (فَاِنۡ اُحۡصِرۡتُمۡ فَمَا اسۡتَیۡسَرَ مِنَ الۡہَدۡیِ) (۲۔۱۹۶) اگر رستے میں روک لیے جاؤ تو جیسی قربانی میسر ہو کردو۔ (ۖ فَاقۡرَءُوۡا مَا تَیَسَّرَ مِنۡہُ) (۷۳۔۲۰) تو جتنا آسانی سے ہوسکے پڑھ لیا کرو۔اسی سے اَیْسَرتِ الْمَرْئَ ۃُ کا محاورہ ہے جس کے معنی عورت کے سہولت سے بچہ جننے کے ہیں۔یَسَّرْتُ کَذَا کے معنی کسی کام کو آسان اور سہل کردینے کے ہیں۔چنانچہ قرآن پاک میں ہے: ۔ (وَ لَقَدۡ یَسَّرۡنَا الۡقُرۡاٰنَ لِلذِّکۡرِ) (۵۴۔۱۷) اور ہم نے قرآن پاک کو سمجھنے کیلئے آسان کردیا۔ (فَاِنَّمَا یَسَّرۡنٰہُ بِلِسَانِکَ ) (۱۹۔۹۷) اے پیغمبر یہ قرآن تمہاری زبان میں آسان نازل کیا ہے۔ اَلْیُسْرٰی: (اسم) بمعنی یُسْر قرآن پاک میں ہے۔ (فَسَنُیَسِّرُہٗ لِلۡیُسۡرٰی ) (۹۲۔۷) اس کو ہم آسان طریقے کی توفیق دیں گے۔اور آیت کریمہ: ۔ (فَسَنُیَسِّرُہٗ لِلۡعُسۡرٰی) (۹۲۔۱۰) اسے سختی میں پہنچائیں گے میں عُسْرٰی کے ساتھ تَیسیر کا لفظ بطور تہکم لایا گیا ہے جس طرح آیت: (فَبَشِّرۡہُ بِعَذَابٍ اَلِیۡمٍ) (۴۵۔۸) میں عذاب کے متعلق بشارت کا لفظ استعمال ہوا ہے۔اَلْیَسِیْرُ وَالْمَیْسُوْرُ سہل اور آسان۔قرآن پاک میں ہے۔ (فَقُلۡ لَّہُمۡ قَوۡلًا مَّیۡسُوۡرًا) (۱۷۔۲۸) تو ان سے نرمی سے بات کہدیا کرو۔اور کبھی یَسِیْر کے معنی حقیر چیز بھی آتے ہیں چنانچہ آیت کریمہ: (یُّضٰعَفۡ لَہَا الۡعَذَابُ ضِعۡفَیۡنِ ؕ وَ کَانَ ذٰلِکَ عَلَی اللّٰہِ یَسِیۡرًا) (۳۳۔۳۰) اس کو دوگنی سزا دی جائے گی اور یہ بات خدا کو آسان ہے۔میں لفظ یَسِیْرَا کے معنی آسان اور سہل کے ہیں اور آیت (وَ مَا تَلَبَّثُوۡا بِہَاۤ اِلَّا یَسِیۡرًا) (۳۳۔۱۴) اور اس کیلئے بہت کم توقف کریں۔میں اس کے معنی بہت کم عرصہ کے ہیں۔اَلْمَیْسَرَۃُ وَالْیَسَارُ کے معنی غنا اور مالی وسعت کے ہیں۔چنانچہ قرآن پاک میں ہے: ۔ (فَنَظِرَۃٌ اِلٰی مَیۡسَرَۃٍ) (۲۔۲۸۰) تو اسے کشائش (کے حاصل ہونے) تک مہلت دو۔اور یَسَارٌ کا لفظ کبھی یَمِیْن کے بالمقابل استعمال ہوتا ہے بعض اس کو یَسَارٌ بکسرالیا پڑھتے ہیں۔اَلْیَسَراتُ: پاہائے سبک اَلْمَیْسِرُ: (قما بازی) یہ بھی یُسْرٌ سے مشتق ہے کیونکہ قمار بازی میں بھی بلاتکلف مال حاصل ہوجاتا ہے۔

Lemma / Derivative

7 results

يُسْر
2:185
آسانی
[the] ease
الْيُسْرَ
18:88
آسان
(with) ease"
يُسْرًا
51:3
آسانی کے ساتھ
(with) ease
يُسْرًا
65:4
آسانی
ease
يُسْرًا
65:7
آسانی
ease
يُّسْرًا
94:5
آسانی ہے
(is) ease
يُسْرًا
94:6
آسانی ہے
(is) ease
يُسْرًا