Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
تَفَيَّأَ |
يَتَفَيَّأُ |
تَفَيَّأْ |
مُتَفَيّئ |
مُتَفَيّأ |
تَفَيُّؤ |
اَلْفَیْثُی وَالْفَیْئَۃُ کے معنی اچھی حالت کی طرف لوٹ آنے کے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے: (حَتّٰی تَفِیۡٓءَ اِلٰۤی اَمۡرِ اللّٰہِ ۚ فَاِنۡ فَآءَتۡ ) (۴۹:۹) یہاں تک کہ وہ خدا کے حکم کی طرف رجوع لائے۔ پس جب وہ رجوع لائے۔ (فَاِنۡ فَآءُوۡ) (۲:۲۲۶) اگر (اس عرصے میں قسم سے) رجوع کرلیں۔ اور اسی سے فَائَ الظِّلُّ ہے جس کے معنی سایہ کے (زوال کے بعد) لوٹ کر آتا ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (یَّتَفَیَّؤُا ظِلٰلُہٗ ) ,(۱۶:۴۸) جن کے سائے … لوٹے ہیں۔ اور جو مال غنیمت بلامشقت حاصل ہوجائے اسے بھی فیئی کہا جاتا ہے چنانچہ قرآن پاک میں ہے: (مَاۤ اَفَآءَ اللّٰہُ عَلٰی رَسُوۡلِہٖ ) (۵۹:۷) جو مال خدا نے اپنے پیغمبر کو … دلوایا۔ (مِمَّاۤ اَفَآءَ اللّٰہُ عَلَیۡکَ ) (۳۳:۵۰) جو خدا نے تمہیں (کفار سے بطور مال غنیمت) دلوائی ہے۔ بعض نے کہا ہے کہ مال غنیمت کو فیئی بمعنی سایہ کے ساتھ تشبیہ دے کر فے کہنے میں اس امر پر تنبیہ ہے کہ دنیا کا بہترین سامان بھی بمنزلہ ظل زائل کے ہے شاعر نے کہا ہے(1) (الطّویل) (۳۴۸) اَمَادِیَّ الْمَالُ اَفْیَائُ الظِّلَالِ عَشِیَّۃً اے مادی مال شام کے ڈھلتے ہوئے سایہ کی طرح ہے۔ دوسرے شاعر نے کہا(2) (۳۴۹) اِنَّمَا الدُّنْیَا کَظِلٍ زَائِلٍ کہ دنیا زائل ہونے والے سایہ کی طرح ہے۔ اَلْفِئْۃُ: اس جماعت کو کہتے ہیں جس کے افراد تعاون اور تعاضد کے لیے ایک دوسرے کی طرف لوٹ کر آئیں(3) قرآن پاک میں ہے: (اِذَا لَقِیۡتُمۡ فِئَۃً فَاثۡبُتُوۡا ) (۸:۴۵) جب (کفار کی) کسی جماعت سے تمہارا مقابلہ ہو تو ثابت قدم رہو۔ (کَمۡ مِّنۡ فِئَۃٍ قَلِیۡلَۃٍ غَلَبَتۡ فِئَۃً کَثِیۡرَۃًۢ ) (۲:۲۴۹) بسااوقات تھوڑی سی جماعت نے … بڑی جماعت پر فتح حاصل کی۔ (فِیۡ فِئَتَیۡنِ الۡتَقَتَا) (۳:۱۳) دو گروہوں میں جو (جنگ بدر میں ) آپس میں بھڑ گئے۔ (فِی الۡمُنٰفِقِیۡنَ فِئَتَیۡنِ) (۴:۸۸) کہ تم منافقوں کے بارے میں دو گروہ۔ مِنْ فِئَۃٍ یَنْصُرُوْنَہٗ: کوئی جماعت اس کی مددگار نہ ہوسکی۔(۲۸:۸۱) (فَلَمَّا تَرَآءَتِ الۡفِئَتٰنِ ) (۸:۴۸) جب یہ دونوں فوجیں ایک دوسرے کے مقابلے میں صف آرا ہوئیں۔
Surah:2Verse:226 |
وہ رجوع کریں۔ وہ لوٹیں
they return -
|
|
Surah:49Verse:9 |
وہ پلٹ آئے
it returns
|
|
Surah:49Verse:9 |
وہ پلٹ آئے
it returns
|