Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 231

سورة البقرة

وَ اِذَا طَلَّقۡتُمُ النِّسَآءَ فَبَلَغۡنَ اَجَلَہُنَّ فَاَمۡسِکُوۡہُنَّ بِمَعۡرُوۡفٍ اَوۡ سَرِّحُوۡہُنَّ بِمَعۡرُوۡفٍ ۪ وَ لَا تُمۡسِکُوۡہُنَّ ضِرَارًا لِّتَعۡتَدُوۡا ۚ وَ مَنۡ یَّفۡعَلۡ ذٰلِکَ فَقَدۡ ظَلَمَ نَفۡسَہٗ ؕ وَ لَا تَتَّخِذُوۡۤا اٰیٰتِ اللّٰہِ ہُزُوًا ۫ وَّ اذۡکُرُوۡا نِعۡمَتَ اللّٰہِ عَلَیۡکُمۡ وَ مَاۤ اَنۡزَلَ عَلَیۡکُمۡ مِّنَ الۡکِتٰبِ وَ الۡحِکۡمَۃِ یَعِظُکُمۡ بِہٖ ؕ وَ اتَّقُوا اللّٰہَ وَ اعۡلَمُوۡۤا اَنَّ اللّٰہَ بِکُلِّ شَیۡءٍ عَلِیۡمٌ ﴿۲۳۱﴾٪  13 الثلٰثۃ

And when you divorce women and they have [nearly] fulfilled their term, either retain them according to acceptable terms or release them according to acceptable terms, and do not keep them, intending harm, to transgress [against them]. And whoever does that has certainly wronged himself. And do not take the verses of Allah in jest. And remember the favor of Allah upon you and what has been revealed to you of the Book and wisdom by which He instructs you. And fear Allah and know that Allah is Knowing of all things.

جب تم عورتوں کو طلاق دو اور وہ اپنی عدّت ختم کرنے پر آئیں تو اب انہیں اچھی طرح بساؤ ، یا بھلائی کے ساتھ الگ کر دو اور انہیں تکلیف پہنچانے کی غرض سے ظلم وزیادتی کے لئے نہ روکو ، جو شخص ایسا کرے اس نے اپنی جان پر ظلم کیا تم اللہ کے احکام کو ہنسی کھیل نہ بناؤ اور اللہ کا احسان جو تم پر ہے یاد کرو اور جو کچھ کتاب و حکمت اس نے نازل فرمائی ہے جس سے تمہیں نصیحت کر رہا ہے ، اسےبھی ۔ اور اللہ تعالٰی سے ڈرتے رہا کرو اور جان رکھو کہ اللہ تعالٰی ہرچیز کو جانتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
طَلَّقۡتُمُ
تم طلاق دے دو
النِّسَآءَ
عورتوں کو
فَبَلَغۡنَ
پھر وہ پہنچیں
اَجَلَہُنَّ
اپنی مدت کو
فَاَمۡسِکُوۡہُنَّ
تو روک لو انہیں
بِمَعۡرُوۡفٍ
ساتھ بھلے طریقے کے
اَوۡ
یا
سَرِّحُوۡہُنَّ
رخصت کردو انہیں
بِمَعۡرُوۡفٍ
ساتھ بھلے طریقے کے
وَلَا
اور نہ
تُمۡسِکُوۡہُنَّ
تم روکے رکھو انہیں
ضِرَارًا
تکلیف دینے کے لیے
لِّتَعۡتَدُوۡا
تاکہ تم زیادتی کرو
وَمَنۡ
اور جو کوئی
یَّفۡعَلۡ
کرے گا
ذٰلِکَ
یہ
فَقَدۡ
تو تحقیق
ظَلَمَ
اس نے ظلم کیا
نَفۡسَہٗ
اپنے نفس پر
وَلَا
اور نہ
تَتَّخِذُوۡۤا
تم بناؤ
اٰیٰتِ اللّٰہِ
اللہ کی آیات کو
ہُزُوًا
مذاق
وَّ اذۡکُرُوۡا
اور یاد کرو
نِعۡمَتَ
نعمت
اللّٰہِ
اللہ کی
عَلَیۡکُمۡ
جو تم پر ہے
وَمَاۤ
اور جو
اَنۡزَلَ
اس نے نازل کیا
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
مِّنَ الۡکِتٰبِ
کتابسے
وَالۡحِکۡمَۃِ
اور حکمت سے
یَعِظُکُمۡ
وہ نصیحت کرتا ہے تمہیں
بِہٖ
ساتھ اس کے
وَاتَّقُوا
اور ڈرو
اللّٰہَ
اللہ سے
وَاعۡلَمُوۡۤا
اور جان لو
اَنَّ
بیشک
اللّٰہَ
اللہ
بِکُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کو
عَلِیۡمٌ
خوب جاننے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
طَلَّقۡتُمُ
تم طلاق دو
النِّسَآءَ
عورتوں کو
فَبَلَغۡنَ
پس وہ پہنچ جا ئیں
اَجَلَہُنَّ
اپنی عدت کو
فَاَمۡسِکُوۡہُنَّ
تو تم روک لو انہیں
بِمَعۡرُوۡفٍ
اچھے طریقے سے
اَوۡ سَرِّحُوۡہُنَّ
یا تم چھوڑدو انہیں
بِمَعۡرُوۡفٍ
اچھے طریقے سے
وَلَا
اور نہ
تُمۡسِکُوۡہُنَّ
تم روکے رکھو انہیں
ضِرَارًا
تکلیف دینے کو
لِّتَعۡتَدُوۡا
تاکہ تم زیادتی کرو
وَمَنۡ
اور جو
یَّفۡعَلۡ
کرے
ذٰلِکَ
ایسا
فَقَدۡ
تو یقینا
ظَلَمَ
اس نے ظلم کیا
نَفۡسَہٗ
اپنی جا ن پر
وَلَا تَتَّخِذُوۡۤا
اور نہ تم بناؤ
اٰیٰتِ اللّٰہِ
آیات کو اللہ تعا لٰی کی
ہُزُوًا
مذاق
وَّ اذۡکُرُوۡا
اورتم یاد کرو
نِعۡمَتَ
نعمت کو
اللّٰہِ
اللہ تعا لٰی کی
عَلَیۡکُمۡ
اپنے او پر
وَمَاۤ
اور جو
اَنۡزَلَ
اس نے نازل کیا
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
مِّنَ الۡکِتٰبِ
کتاب میں سے
وَالۡحِکۡمَۃِ
اور حکمت سے
یَعِظُکُمۡ
وہ نصیحت کرتا ہے تمہیں
بِہٖ
ساتھ اس کے
وَاتَّقُوا
اور تم ڈرو
اللّٰہَ
اللہ تعا لٰی سے
وَاعۡلَمُوۡۤا
اور جان لو
اَنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعا لٰی
بِکُلِّ شَیۡءٍ
ہرچیز کو
عَلِیۡمٌ
خوب جاننے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

And when you divorce women and they have [nearly] fulfilled their term, either retain them according to acceptable terms or release them according to acceptable terms, and do not keep them, intending harm, to transgress [against them]. And whoever does that has certainly wronged himself. And do not take the verses of Allah in jest. And remember the favor of Allah upon you and what has been revealed to you of the Book and wisdom by which He instructs you. And fear Allah and know that Allah is Knowing of all things.

جب تم عورتوں کو طلاق دو اور وہ اپنی عدّت ختم کرنے پر آئیں تو اب انہیں اچھی طرح بساؤ ، یا بھلائی کے ساتھ الگ کر دو اور انہیں تکلیف پہنچانے کی غرض سے ظلم وزیادتی کے لئے نہ روکو ، جو شخص ایسا کرے اس نے اپنی جان پر ظلم کیا تم اللہ کے احکام کو ہنسی کھیل نہ بناؤ اور اللہ کا احسان جو تم پر ہے یاد کرو اور جو کچھ کتاب و حکمت اس نے نازل فرمائی ہے جس سے تمہیں نصیحت کر رہا ہے ، اسےبھی ۔ اور اللہ تعالٰی سے ڈرتے رہا کرو اور جان رکھو کہ اللہ تعالٰی ہرچیز کو جانتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب تم عورتوں کو طلاق دے دو اور ان کی عدت پوری ہونے کو آجائے تو پھر یا تو سیدھی طرح انہیں اپنے پاس رکھو یا پھر بھلے طریقے سے انہیں رخصت کردو۔ انہیں دکھ پہنچانے کی خاطر نہ روکے رکھو (یعنی رجوع کرلو) کہ تم ان پر زیادتی کرسکو۔ اور جو شخص یہ کام کرے گا تو وہ اپنے آپ پر ہی ظلم کرے گا۔ اور اللہ تعالیٰ کے احکام کا مذاق نہ اڑاؤ۔ اور اللہ کے اس احسان کو یاد رکھو جو اس نے تم پر کیا اور جو تم پر کتاب و حکمت نازل کی جس کے ذریعہ وہ تمہیں نصیحت کرتا ہے۔ اور اللہ سے ڈرتے رہو اور جان لو کہ اللہ ہر چیز کو خوب جانتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب تم اپنی عورتوں کوطلاق دو،پس وہ اپنی عدت کو پہنچ جائیں تواچھے طریقے سے اُنہیں روک لویااچھے طریقے سے اُنہیں چھوڑدو اور اُنہیں تکلیف دینے کے لیے نہ روکے رکھو کہ تم زیادتی کرو اور جو ایسا کرے تویقینااُس نے اپنی جان پر ظلم کیا اوراﷲ تعالیٰ کی آیات کو مذاق نہ بناؤاور اپنے اوپراﷲ تعالیٰ کی نعمت کویادکرواورجوکتاب وحکمت میں سے اس نے تم پرنازل کیا ،وہ تمہیں اس کے ساتھ نصیحت کرتاہے اور اﷲ تعالیٰ سے ڈرواورجان لویقینااﷲ تعالیٰ ہر چیزکوخوب جاننے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when you have divorced women, and they have reached (the end of) their waiting period, then, either retain them as recognized or release them as recognized. And do not retain them with wrongful intent resulting in cruelty on your part. And whoever does this actually wrongs his own self. And do not take the verses of Allah in jest, and remember the grace of Allah on you and what He has revealed to you of the Book and the wisdom giving you good counsel thereby. And fear Allah, and be sure that Allah is all-knowing in respect of everything.

اور جب طلاق دی تم نے عورتوں کو پھر پہنچیں اپنی عدت کو تو رکھ لو ان کو موافق دستور کے یا چھوڑ دو ان کو بھلی طرح سے اور نہ روکے رکھو ان کو ستانے کیلئے تاکہ ان پر زیادتی کرو اور جیسا کرے گا وہ بیشک اپنا ہی نقصان کرے گا، اور مت ٹہراؤ اللہ کے احکام کو ہنسی، اور یاد کرو اللہ کا احسان جو تم پر ہے اور اس کو جو اتاری تم پر کتاب اور علم کی باتیں کہ تم کو نصیحت کرتا اس کے ساتھ اور ڈرتے رہو اللہ سے اور جان رکھو کہ اللہ سب کچھ جانتا ہے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب تم لوگ اپنی بیویوں کو طلاق دو اور پھر وہ اپنی عدتّ پوری کرلیں اور تم انہیں مت روکو نقصان پہنچانے کے ارادے سے کہ تم حدود سے تجاوز کرو اور جو کوئی بھی یہ کام کرے گا وہ اپنی ہی جان پر ظلم ڈھائے گا اور اللہ کی آیات کو مذاق نہ بنا لو اور یاد کرو اللہ کے جو انعامات تم پر ہوئے ہیں اور جو اس نے نازل فرمائی تم پر اپنی کتاب اور حکمت وہ اس کے ذریعے سے تمہیں نصیحت کر رہا ہے اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور جان لو کہ اللہ تعالیٰ کو ہرچیز کا حقیقی علم حاصل ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And when you have divorced your wives and they are about to complete their prescribed term, then either retain them gracefully or release them generously. It is transgression to retain them merely for harassment; and whoever' does that indeed wrongs his own self. Do not play with Allah's Commandments, and remember that Allah has blessed you with a great favour. He admonishes you to show due respect to the Book and the Wisdom He has sent to you. Fear Allah and know that He is fully aware of everything.

اور جب تم عورتوں کو طلاق دیدو اور ان کی عدّت پوری ہونے کو آجائے ، تو یا بھلے طریقے سے انہیں روک لو یا بھلے طریقے سے رخصت کر دو ۔ محض ستانے کی خاطر انہیں نہ روکے رکھنا کہ یہ زیادتی ہوگی اور جو ایسا کرے گا ، وہ درحقیقت آپ اپنے ہی اوپر ظلم کرے گا ۔ 254 اللہ کی آیات کا کھیل نہ بناؤ ۔ بھول نہ جاؤ کہ اللہ نے کس نعمت عظمٰی سے تمہیں سرفراز کیا ہے ۔ وہ تمہیں نصیحت کرتا ہے کہ جو کتاب اور حکمت اس نے تم پر نازل کی ہے ، اس کا احترام ملحوظ رکھو ۔ 255 اللہ سے ڈرو اور خوب جان لو کہ اللہ کو ہر بات کی خبر ہے ۔ ؏۲۹

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب تم نے عورتوں کو طلاق دے دی ہو اور وہ اپنی عدت کے قریب پہنچ جائیں ، تو یا تو ان کو بھلائی کے ساتھ ( اپنی زوجیت میں ) روک رکھو ، یا انہیں بھلائی کے ساتھ چھوڑ دو ، اور انہیں ستانے کی خاطر اس لیے روک کر نہ رکھو کہ ان پر ظلم کرسکو ( ١٥٢ ) اور جو شخص ایسا کرے گا وہ خود اپنی جان پر ظلم کرے گا ، اور اللہ کی آیتوں کو مذاق مت بناؤ اور اللہ نے تم پر جو انعام فرمایا ہے اسے اور تم پر جو کتاب اور حکمت کی باتیں تمہیں نصیحت کرنے کے لیے نازل کی ہیں انہیں یاد رکھو ، اور اللہ سے ڈرتے رہو ، اور جان رکھو کہ اللہ ہر چیز کو خوب جانتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب تم عورتوں کو طالق دو ( یعنی ایک یا دو اور عدت پو ری ہونے لگے ( یعنی قریب ختم کے ہو) تو دستور کے موافق ان کو رکھ لو ( یعنی ملاپ کرلو ( یا دستو کے موافق رخصت کردو اور تنگ کرنے کے لیے ظلم کی نیت سے ان کا لٹکائے نہ رکھو اور جو کوئی ایسا کرے اس نے اپنے اوپر آپ ظلم کیا اور اللہ کے حکموں سے ٹھٹھا نہ کرو 3 اور اللہ نے جو تم پر احسان کیا اس کو یاد کرو اور جو تم پر کتاب اور سنت ( یعنی حدیث شریف تمہارے سمجھانے کے لیے اتاری ( 4 اور اللہ سے ڈرتے رہو اور یہ سمجھ لو کہ اللہ سب کچھ جانتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب تم عورلوں کو (دو بار) طلاق دو پھر وہ اپنے وقت کو پہنچیں تو انہیں مناسب طریقے سے رکھ لو یا بہتر طریقے سے فارغ کردو اور انہیں ایذا دینے کے لئے نہ روکو کہ ان پر زیادتی کرو اور جس نے ایسا کیا تو اس نے یقینا اپنے آپ پر ظلم کیا اور اللہ کی آیات کا مذاب نہ اڑاؤ اور تم پر جو اللہ کی نعمت ہے اسے یاد کرو اور جو اس نے تم پر کتاب اتاری اور حکمت وہ اس سے تم کو نصحیت کرتے ہیں اور اللہ سے ڈرو اور جان رکھو کہ اللہ ہر چیز کے جاننے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جب تم ان عورتوں کو طلاق (رجعی) دے دو اور وہ اپنی مدت پوری کر چکیں یا تو ان کو بھلے طریقے سے روک لو یا بہتر طریقے سے ان کو رخصت کر دو ۔ تم انہیں نقصان پہنچانے کے ارادے سے اگر روکے رکھو گے تو یہ زیادتی ہوگی۔ اور جو ایسا کرے گا وہ بیشک اپنا ہی نقصان کرے گا۔ اللہ کے احکامات کو ہنسی کھیل نہ بناؤ اور اللہ تعالیٰ کے ان احسانات کو یاد رکھو جو اس نے تم پر کئے ہیں اور اس کتاب و حکمت کو یاد رکھو جو اس نے تمہیں نصیحت کرنے کے لئے نازل کی ہے اللہ سے ڈرتے رہو اور اس بات کو جان لو کہ اللہ ہر چیز کو جاننے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب تم عورتوں کو (دو دفعہ) طلاق دے چکو اور ان کی عدت پوری ہوجائے تو انہیں یا تو حسن سلوک سے نکاح میں رہنے دو یا بطریق شائستہ رخصت کردو اور اس نیت سے ان کو نکاح میں نہ رہنے دینا چاہئے کہ انہیں تکلیف دو اور ان پر زیادتی کرو۔ اور جو ایسا کرے گا وہ اپنا ہی نقصان کرے گا اور خدا کے احکام کو ہنسی (اور کھیل) نہ بناؤ اور خدا نے تم کو جو نعمتیں بخشی ہیں اور تم پر جو کتاب اور دانائی کی باتیں نازل کی ہیں جن سے وہ تمہیں نصیحت فرماتا ہے ان کو یاد کرو۔ اور خدا سے ڈرتے رہو اور جان رکھوکہ خدا ہر چیز سے واقف ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when ye have divorced your women, and they have attained their period, then either retain them reputably or let them off kindly; and retain them not to their hurt that ye may trespass; and whosoever doth this assuredly wrongeth his soul. And hold not Allah's commandments in mockery and remember Allah's favour upon you, and that he hath sent down unto you the Book and the wisdom wherewith He exhorted you; and fear Allah, and know that verily Allah is of everything the Knower

اور جب تم عورتوں کو طلاق دے چکو ۔ اور وہ اپنی مدت گزرنے پر پہنچ جائیں ۔ تو (اب یا تو) انہیں عزت کے ساتھ روکے رکھو اور یا عزت کے ساتھ رہائی دے دو ۔ اور ان کو تکلیف پہنچانے کی غرض سے نہ روکے رہو ۔ اور جو کوئی ایسا کرے گا وہ اپنی ہی جان پر ظلم کرے گا ۔ اورا للہ کے احکام کو ہنسی (کھیل) نہ سمجھو ۔ اور اللہ کی نعمتیں اپنے اوپر یاد کرو ۔ اور (اس) کتاب و حکمت کو بھی جو اس نے تم پر اتاری ہے کہ اس سے وہ تمہیں نصیحت کرتا رہتا ہے ۔ اور اللہ سے ڈرتے رہو اور جاتے رہو کہ اللہ ہر چیز کا جاننے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب تم عورتوں کو طلاق دو اور پہنچ جائیں اپنی مدت کو تو ان کو ، دستور کے مطابق روک لو یا دستور کے مطابق رخصت کردو ۔ اور تم ان کو نقصان پہنچانے کے ارادے سے نہ روکو کہ تم حدود سے تجاوز کرو اور جو ایسا کرے گا تو اپنی ہی جان پر ظلم ڈھائے گا اور اللہ کی آیات کو مذاق نہ بناؤ اور اپنے اوپر اللہ کے فضل کو یاد رکھو اور اس کتاب وحکمت کو یاد رکھو ، جو اس نے تمہاری نصیحت کیلئے اتاری اور اللہ سے ڈرتے رہو اور جان رکھو کہ اللہ ہر چیز کو جاننے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب تم عورتوں کو ( دو ) طلاق دے چکو پھر وہ اپنی ( عدّت کی ) مدّت پوری کرلیں تو انہیں اچھے طریقے سے ( اپنے نکاح میں ) رہنے دو یا انہیں اچھے طریقے سے جُدا کرلو اور انہیں تکلیف دینے کے لیے نہ روکے رکھو کہ حَد سے نکل جاؤ ، زیادتی کرو اور جو شخص ایسا کرے گا تو تحقیق اس نے اپنے اوپر ( ہی ) ظلم کیا اور اﷲ ( تعالیٰ ) کے احکام کو ہنسی کھیل نہ بناؤ اور جو اﷲ ( تعالیٰ ) نے تم لوگوں پر نعمتیں فرمائی ہیں اور تم پر جو کتاب اور حکمت کی باتیں جن سے وہ تمہیں نصیحت فرماتا ہے نازل کی ہیں ، ان کو یاد کرو اور اﷲ ( تعالیٰ ) سے ڈرتے رہو اور جان لو بے شک اﷲ ( تعالیٰ ) ہر چیز کے خوب جاننے والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب تم عورتوں کو طلاق دے دو اور ان کی عدت پوری ہونے کو آجائے یا تو بھلے طریقہ سے انہیں روک لو یا بھلے طریقہ سے رخصت کر دو ۔ محض ستانے کی خاطر انہیں نہ روکے رکھنا کہ یہ زیادتی ہوگی اور جو ایسا کرے گا وہ اصل میں اپنے اوپر ظلم کرے گا۔ اللہ کی آیات کو کھیل نہ بناؤ۔ بھول نہ جاؤ کہ اللہ نے کس بڑی نعمت سے تمہیں سرفراز کیا ہے۔ وہ تمہیں نصیحت کرتا ہے کہ جو کتاب اور حکمت اس نے تم پر نازل کی ہے اس کا احترام کرو۔ اللہ سے ڈرو اور خوب جان لو کہ اللہ تعالیٰ کو ہر بات کی خبر ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب تم طلاق دے دو اپنی عورتوں کو پھر وہ پہنچ جائیں اپنی عدت کے خاتمے کو تو پھر یا تو تم ان کو روک رکھو اپنے نکاح میں دستور کے مطابق یا انہیں چھوڑ دو بھلے طریقے کے ساتھ اور تم انہیں مت روکو نقصان پہنچانے کی غرض سے کہ اس طرح تم ظلم اور زیادتی کا ارتکاب کرو گے اور جس کسی نے ایسے کیا تو اس نے یقینا خود اپنی جان ہی پر ظلم کیا اور مت ٹھہراؤ تم لوگ اللہ کی آیتوں کو کھیل اور تماشہ اور یاد کرو تم اللہ لے اس عظیم الشان احسان کو جو اس نے تم پر فرمایا اور کتاب و حکمت کی اس بےمثل دولت کو جو اس نے تم پر نازل فرمائی وہ تمہیں نصیحت کرتا ہے اس خزانہ علم و حکمت کے ذریعے اور ڈرتے رہا کرو تم لوگ اللہ سے اور یقین جانو کہ اللہ ہر چیز کو پوری طرح جانتا ہے

Translated by

Noor ul Amin

اور جب تم عورتوں کو طلاق دے دواوران کی عدت پوری ہونے کو آجائے تو پھریاتو سیدھی طرح انہیں پاس رکھو یا پھربھلے طریقے سے انہیں رخصت کردو ، انہیں تکلیف پہنچا نے کی خاطرنہ روکے رکھو ، ( یعنی رجوع کرکے ) کہ تم ان پر زیادتی کرسکو ، اور جو شخص یہ کام کرے گا تووہ اپنے آپ پر ہی ظلم کرے گا ، اوراللہ تعا لیٰ کے احکام کامذاق نہ اڑائو ، اور اللہ کے اس احسان کو یادرکھو جو اس نے تم پر کیا اورجو اس نے تم پر کتاب وحکمت نازل کی اس کے ذریعہ وہ تمہیں نصیحت کرتا ہے اور اللہ سے ڈرتے رہو اور جان لوکہ اللہ ہرچیزکوخوب جانتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب تم عورتوں کو طلاق دو اور ان کی میعاد آلگے ( ف٤۵۵ ) تو اس وقت تک یا بھلائی کے ساتھ روک لو ( ف٤۵٦ ) یا نکوئی ( اچھے سلوک ) کے ساتھ چھوڑ دو ( ف٤۵۷ ) اور انہیں ضرر دینے کے لئے روکنا نہ ہو کہ حد سے بڑھو اور جو ایسا کرے وہ اپنا ہی نقصان کرتا ہے ( ف٤۵۸ ) اور اللہ کی آیتوں کو ٹھٹھا نہ بنالو ( ف٤۵۹ ) اور یاد کرو اللہ کا احسان جو تم پر ہے ( ف٤٦۰ ) اور وہ جو تم پر کتاب اور حکمت ( ف٤٦۱ ) اتاری تمہیں نصیحت دینے کو اور اللہ سے ڈرتے رہو اور جان رکھو کہ اللہ سب کچھ جانتا ہے ( ف٤٦۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب تم عورتوں کو طلاق دو اور وہ اپنی عدت ( پوری ہونے ) کو آپہنچیں تو انہیں اچھے طریقے سے ( اپنی زوجیّت میں ) روک لو یا انہیں اچھے طریقے سے چھوڑ دو ، اور انہیں محض تکلیف دینے کے لئے نہ روکے رکھو کہ ( ان پر ) زیادتی کرتے رہو ، اور جو کوئی ایسا کرے پس اس نے اپنی ہی جان پر ظلم کیا ، اور اﷲ کے احکام کو مذاق نہ بنا لو ، اور یاد کرو اﷲ کی اس نعمت کو جو تم پر ( کی گئی ) ہے اور اس کتاب کو جو اس نے تم پر نازل فرمائی ہے اور دانائی ( کی باتوں ) کو ( جن کی اس نے تمہیں تعلیم دی ہے ) وہ تمہیں ( اس امر کی ) نصیحت فرماتا ہے ، اور اﷲ سے ڈرو اور جان لو کہ بیشک اﷲ سب کچھ جاننے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور جب تم عورتوں کو طلاق دو اور وہ اپنی میعاد ( عدت کے خاتمہ ) کے قریب پہنچ جائیں تو یا تو انہیں اچھے طریقے سے ( اپنے پاس ) رکھو ۔ یا اچھے طریقے سے انہیں رخصت کر دو اور انہیں ضرر و زیاں پہنچانے اور زیادتی کرنے کیلئے نہ روکو اور جو ایسا کرے گا وہ اپنے نفس پر ظلم کرے گا ۔ اور خدا کے آیات و احکام کا ہنسی مذاق نہ بناؤ اور خدا کے اس انعام و احسان کو یاد کرو جو اس نے تم پر کیا ہے اور جو اس نے کتاب و حکمت تم پر نازل کی ہے ۔ اس کے ذریعہ سے تمہیں نصیحت کرتا ہے اور اللہ ( کی نافرمانی ) سے ڈرو اور خوب جان لو کہ خدا ہر شی کا جاننے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When ye divorce women, and they fulfil the term of their ('Iddat), either take them back on equitable terms or set them free on equitable terms; but do not take them back to injure them, (or) to take undue advantage; if any one does that; He wrongs his own soul. Do not treat Allah's Signs as a jest, but solemnly rehearse Allah's favours on you, and the fact that He sent down to you the Book and Wisdom, for your instruction. And fear Allah, and know that Allah is well acquainted with all things.

Translated by

Muhammad Sarwar

When you divorce your wives and their waiting period has almost ended, you may resume marital relations with honor or leave them with kindness. Do not force them to live with you in suffering to satisfy your hostility. Whoever commits such transgressions, he has only harmed himself. Do not make jest of God's words. Remember the favors that God has done to you and the Book and wisdom He has revealed for your guidance. Have fear of God and know that God has knowledge of all things.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when you have divorced women and they have fulfilled the term of their prescribed period, either take them back on a reasonable basis or set them free on a reasonable basis. But do not take them back to hurt them, and whoever does that, then he has wronged himself. And treat not the verses (Laws) of Allah in jest, but remember Allah's favors on you (i.e., Islam), and that which He has sent down to you of the Book (i.e., the Qur'an) and Al-Hikmah (the Prophet's Sunnah ـ legal ways ـ Islamic jurisprudence) whereby He instructs you. And fear Allah, and know that Allah is All-Aware of everything.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when you divorce women and they reach their prescribed time, then either retain them in good fellowship or set them free with liberality, and do not retain them for injury, so that you exceed the limits, and whoever does this, he indeed is unjust to his own soul; and do not take Allah's communications for a mockery, and remember the favor of Allah upon you, and that which He has revealed to you of the Book and the Wisdom, admonishing you thereby; and be careful (of your duty to) Allah, and know that Allah is the Knower of all things.

Translated by

William Pickthall

When ye have divorced women, and they have reached their term, then retain them in kindness or release them in kindness. Retain them not to their hurt so that ye transgress (the limits). He who doeth that hath wronged his soul. Make not the revelations of Allah a laughing-stock (by your behaviour), but remember Allah's grace upon you and that which He hath revealed unto you of the Scripture and of wisdom, whereby He doth exhort you. Observe your duty to Allah and know that Allah is Aware of all things.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब तुम औरतों को तलाक़ दे दो फिर वे अपनी इद्दत को पहुँच जाएं तो उनको क़ायदे के मुताबिक़ रख लो, या क़ायदे के मुताबिक़ रुख़्सत कर दो, और तकलीफ़ पहुँचाने की ग़र्ज़ से न रोको ताकि उन पर ज़्यादती करो, और जो ऐसा करेगा उसने दर-हक़ीक़त अपना ही बुरा किया, और अल्लाह की आयतों को मज़ाक़ (का ज़रिया) न बनाओ, और याद करो अपने ऊपर अल्लाह की नेमत को और उस किताब व हिकमत को जो उसने तुम्हारी नसीहत के लिए उतारी है, और अल्लाह से डरो और जान लो कि अल्लाह हर चीज़ को ख़ूब जानने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب تم نے عورتوں کو (رجعی) طلاق دی (ہو) پھر وہ اپنی عدت گزرنے کے قریب پہنچ جاویں تو یا تم ان کو قاعدے کے مواقف (رجعت کرکے) نکاح میں رہنے دو یا قاعدے کے مواقف ان کو رہائی دو ۔ اور ان کو تکلیف پہنچانے کی غرض سے مت رکھو اور اس ارادہ سے کہ ان پر ظلم کیا کروگے اور جو شخص ایسا (برتاؤ) کرے گا سو وہ اپنا ہی نقصان کرے گا۔ اور حق تعالیٰ کے احکام کو لہو و لعب (کی طرح بےوقعت) مت سمجھو اور حق تعالیٰ کی جو تم پر نعمتیں ہیں ان کو یاد کرو (خصوصا) اس کتاب اور (مضامین) حکمت کو جو اللہ تعالیٰ نے تم پر اس حیثیت سے نازل فرمائی ہیں کہ تم کو ان کے ذریعہ سے نصیحت فرماتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو اور یقین رکھو کہ اللہ تعالیٰ ہر چیز کو خوب جانتے ہیں۔ (231)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جب تم عورتوں کو طلاق دو اور وہ اپنی عدت پوری کرنے پر آجائیں تو اب انہیں اچھی طرح بساؤ یا بھلائی کے ساتھ الگ کر دو اور انہیں تکلیف اور ظلم و زیادتی کی غرض سے نہ روکو۔ جو شخص ایسا کرے گا اس نے اپنے آپ پر ظلم کیا۔ اور تم اللہ کے احکام کو ہنسی مذاق اور کھیل تماشا نہ بناؤ اور اللہ کی جو نعمت تم پر ہے اسے اور جو کتاب و حکمت اس نے نازل فرمائی ہے جس سے تمہیں نصیحت کر رہا ہے اسے بھی یاد رکھو اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو اور یقین جانو کہ اللہ تعالیٰ ہر چیز کو خوب جانتا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جب تم عورتوں کو طلاق دے دو اور ان کی عدت پوری ہونے کو آجائے ، تو یا بھلے طریقے سے انہیں روک لو یا بھلے طریقے سے رخصت کردو ۔ محض ستانے کی خاطر انہیں نہ روکے رکھنا یہ زیادتی ہوگی اور جو ایسا کرے گا ، وہ درحقیقت اپنے اوپر ظلم کرے گا۔ اللہ کی آیات کا کھیل نہ بناؤ۔ بھول نہ جاؤ کہ اللہ نے کس نعمت عظمیٰ سے تمہیں سرفراز کیا ہے ۔ وہ تمہیں نصیحت کرتا ہے کہ جو کتاب اور حکمت اس نے تم پر نازل کی ہے ، اس کا احترام ملحوظ رکھو ، اللہ سے ڈرو ، اور خوب جان لو کہ اللہ کو ہر بات کی خبر ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب تم عورتوں کو طلاق دے دو پھر وہ اپنی عدت گزر جانے کے قریب پہنچ جائیں تو ان کو روک لو بھلائی کے ساتھ یا ان کو چھوڑ دو خوبی کے ساتھ اور ضرر پہنچانے کے لیے انہیں روک کرکے نہ رکھو تاکہ تم زیادتی کرو، اور جو شخص ایسا کرے گا سو اس نے اپنی جان پر ظلم کیا۔ اور مت بناؤ اللہ کی آیتوں کو مذاق کی چیز اور یاد کرو اللہ کی نعمتوں کو جو تم پر ہیں، اور جو کچھ اللہ نے تم پر نازل فرمایا ہے کتاب اور حکمت اس کو بھی یاد کرو۔ اللہ اس کے ذریعہ تم کو نصیحت فرماتا ہے اور اللہ سے ڈرو اور جان لو کہ اللہ بیشک ہر چیز کا جاننے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب طلاق دی تم نے عورتوں کو پھر پہنچیں اپنی عدت تک تو رکھ لو ان کو موافق دستور کے یا چھوڑ دو ان کو بھلی طرح سے اور نہ روکے رکھو ان کو ستانے کے لئے تاکہ ان پر زیادتی کرو اور جو ایسا کرے گا وہ بیشک اپنا ہی نقصان کرے گا اور مت ٹھہراؤ اللہ کے احکام کو ہنسی اور یاد کرو اللہ کا احسان جو تم پر ہے اور اسکو کہ جو اتاری تم پر کتاب اور علم کی باتیں کہ تم کو نصیحت کرتا ہے اس کے ساتھ اور ڈرتے رہو اللہ سے اور جان رکھو کہ اللہ سب کچھ جانتا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب تم نے عورتوں کو طلاق رجعی دے دی ہو اور وہ اپنی عدت پوری کرنے کے قریب پہنچ جائیں تو رجوع کر کے ان کو دستور کے مطابق یا تو روک لو یا شائستہ طریق پر ان کو رخصت کردو اور ان کو ستانے کی غرض سے نہ روک رکھو تا کہ ان پر ظلم کرو اور جو شخص ایسا کرے گا تو بیشک وہ اپنی ہی جان پر ظلم کرے گا اور اللہ تعالیٰ کے احکام کو ہنسنی کھیل نہ بنائو اور اللہ تعالیٰ کے ان احسانات کو جو اس نے تم پر کیے ہیں یاد کرتے رہو اور نیز اس کتاب کو اور ان حکمت و دانش کی باتوں کو یاد کرو جو اس نے تمہارے لئے اس غرض سے نازل کی ہیں کہ تم کو ان کے ذریعہ سے نصیحت فرمائے اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو اور یقین جانو کہ اللہ تعالیٰ ہر شے کو خوب جانتا ہے