Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 250

سورة البقرة

وَ لَمَّا بَرَزُوۡا لِجَالُوۡتَ وَ جُنُوۡدِہٖ قَالُوۡا رَبَّنَاۤ اَفۡرِغۡ عَلَیۡنَا صَبۡرًا وَّ ثَبِّتۡ اَقۡدَامَنَا وَ انۡصُرۡنَا عَلَی الۡقَوۡمِ الۡکٰفِرِیۡنَ ﴿۲۵۰﴾ؕ

And when they went forth to [face] Goliath and his soldiers, they said, "Our Lord, pour upon us patience and plant firmly our feet and give us victory over the disbelieving people."

جب ان کا جالوت اور اس کے لشکر سے مقابلہ ہوا تو انہوں نے دعا مانگی کہ اے پروردگار ہمیں صبر دے ثابت قدمی دے اور قوم کفار پر ہماری مدد فرما ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَمَّا
اور جب
بَرَزُوۡا
وہ سامنے ہوئے
لِجَالُوۡتَ
جالوت کے
وَجُنُوۡدِہٖ
اور اس کے لشکروں کے
قَالُوۡا
انہوں نے کہا
رَبَّنَاۤ
اے ہمارے رب
اَفۡرِغۡ
ڈال دے
عَلَیۡنَا
ہم پر
صَبۡرًا
صبر
وَّثَبِّتۡ
اور جما دے
اَقۡدَامَنَا
ہمارے قدموں کو
وَانۡصُرۡنَا
اور مدد کر ہماری
عَلَی الۡقَوۡمِ
اس قوم پر
الۡکٰفِرِیۡنَ
جو کافر ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَمَّا
اور جب
بَرَزُوۡا
وہ سامنے ہوئے
لِجَالُوۡتَ
جالوت کے لیے
وَجُنُوۡدِہٖ
اور اس کے فوجوں کے
قَالُوۡا
انہوں نے کہا
رَبَّنَاۤ
اے ہمارے رب
اَفۡرِغۡ
تو انڈیل دے
عَلَیۡنَا
ہم پر
صَبۡرًا
صبر
وَّثَبِّتۡ
اور تو جما دے
اَقۡدَامَنَا
قدم ہمارے
وَانۡصُرۡنَا
اور تو مدد فرما ہماری
عَلَی الۡقَوۡمِ
لوگوں کے مقابلے میں
الۡکٰفِرِیۡنَ
کافر
Translated by

Juna Garhi

And when they went forth to [face] Goliath and his soldiers, they said, "Our Lord, pour upon us patience and plant firmly our feet and give us victory over the disbelieving people."

جب ان کا جالوت اور اس کے لشکر سے مقابلہ ہوا تو انہوں نے دعا مانگی کہ اے پروردگار ہمیں صبر دے ثابت قدمی دے اور قوم کفار پر ہماری مدد فرما ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب ان کا جالوت اور اس کے لشکروں سے مقابلہ ہوا تو کہنے لگے : اے ہمارے پروردگار ! ہم پر صبر کا فیضان کر اور ہمیں ثابت قدم رکھ اور ان کافروں کے مقابلہ میں ہماری مدد فرما۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جب وہ جالوت اوراس کی فوجوں کے سامنے ہوئے تواُنہوں نے دُعاکی: ’’اے ہمارے رب!ہم پرصبراُنڈیل دے اورہمارے قدموں کوجما دے اور کافرلوگوں کے مقابلے میں ہماری مدد فرما۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when they faced &Jalut جالوت & and his troops they said: |"Our Lord, pour out patience on us, make firm our feet and help us against the disbelieving people.|"

اور جب سامنے ہوئے جالوت کے اور اس کی فوجوں کے تو بولے اے رب ہمارے ڈال دے ہمارے دلوں میں صبر اور جمائے رکھ ہمارے پاؤں اور ہماری مدد کر اس کافر قوم پر،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب وہ مقابلے پر نکلے جالوت اور اس کے لشکروں کے تو انہوں نے دعا کی کہ اے ہمارے ربّ ! ہم پر صبر انڈیل دے اور (میدان جنگ میں) ہمارے قدموں کو جمادے اور ہماری مدد فرما ان کافروں کے مقابلے میں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اور جب وہ جالوت اور اس کے لشکروں کے مقابلہ پر نکلے ، تو انہوں نے دعا کی: اے ہمارے رب ! ہم پر صبر کا فیضان کر ، ہمارے قدم جما دے اور اس کافر گروہ پر ہمیں فتح نصیب کر ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب یہ لوگ جالوت اور اس کے لشکروں کے آمنے سامنے ہوئے تو انہوں نے کہا : اے ہمارے پروردگار صبر و استقلال کی صفت ہم پر انڈیل دے ، ہمیں ثابت قدمی بخش دے ، اور ہمیں اس کافر قوم کے مقابلے میں فتح و نصرت عطا فرمادے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 1 اس نہر سے مراد دریائے اردن ہے جیسا کہ حضرت ابن عباس (رض) سے مروی ہے جس کی فلسطین میں بہت اہمیت ہے۔ مطلب یہ تھا کہ جو شخص جہاد کی راہ میں بھوک پیاس اور تکالیف برداست کرنے کی ہمت رکھتا ہے وہ میرے ساتھ چلے اور جو یہ ہمت نہیں رکھتا وہ ابھی سے الگ ہوجائے۔ 2 اتنی تعداد جتنی غزوہ بدر میں مسلمانوں کی تھی۔ یعنی تین سو تیرہ۔ حضرت براء کہتے ہیں کہ ہم آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ آپس میں باتیں کیا کرتے تھے کہ بدر کے روز مسلمانوں کی تعداد اتنی تھی جتنی ان لوگوں کی جنہوں طالوت کے ساتھ نہر کو پار کیا۔ (قرطبی۔ ابن کثیر) 3 بعض نے لکھا ہے کہ یہ کہنے والے وہی لوگ تھے جنہوں نے نہر پر پہلے ہی اپنی بےصبری کا مضاہرہ کردیا تھا لیکن عبارت کے سیاق وسباق سے معلوم ہوتا ہے کے یہ بات ام مومنین نے کہی جنہوں نے طالوت کے ساتھ نہر کو پار کیا تھا۔ ممکن ہے انہوں نے جالوت کے لشکر کی کثرت اور اپنی قلت کو دیکھ کر یہ کہہ دیا ہو۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب وہ جالوت اور اس کے لشکروں کے مقابل آئے تو انہوں نے کہا اے ہمارے پروردگار ! ہم پر صبر نازل فرمائیے اور ہمارے قدم جمائے رکھیئے اور کافروں کی قوم پر ہماری مدد فرمائیے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب وہ جالوت اور اس کے لشکر کے سامنے آئے تو انہوں نے دعا کی اے ہمارے پروردگار ہمیں صبر و استقامت عطا فرما۔ اور ہمیں ثابت قدم رکھ اور کافروں کی قوم پر ہمیں غلبہ عطا فرما۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب وہ لوگ جالوت اور اس کے لشکر کے مقابل آئے تو (خدا سے) دعا کی کہ اے پروردگار ہم پر صبر کے دہانے کھول دے اور ہمیں (لڑائی میں) ثابت قدم رکھ اور (لشکر) کفار پر فتحیاب کر

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when they arrayed themselves against Jalut and his hosts, they said: our Lord pour forth on us patience, and set firm our feet, and make us triumph over the infidel people.

اور جب وہ جالوت اور اس کی فوجوں کے مقابل آئے تو بولے اے ہمارے پروردگار ہمارے اوپر صبر ڈال دے اور ہمارے قدم جمائے رکھ اور ہمیں غالب کر کافر لوگوں پر ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب جالوت اور اس کی فوجوں سے ان کا سامنا ہوا تو انہوں نے دعا کی: اے ہمارے پروردگار! ہم پر صبر انڈیل دے ، ہمارے قدم جمائے رکھ اور کافر قوم پر ہمیں غلبہ عطا فرما ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب وہ جالوت اور اس کے لشکروں کے مقابل ہوئے ( تو دعا کرتے ہوئے ) وہ بولے اے اﷲ! ہم پر صبر انڈیل دیجیے اور ہمارے قدموں کو ( میدان میں ) جما دیجیے اور کافر قوم کے مقابلے میں ہماری مدد فرمائیے!

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب وہ جالوت اور اس کے لشکروں کے مقابلہ میں نکلے تو انہوں نے دعا کی اے ہمارے رب ! ہم پر صبر کا فیضان کر، ہمارے قدم جما دے اور اس کافر گروہ پر ہمیں فتح نصیب کر

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب وہ قوت ایمان و یقین سے معمور و سرشار مجاہد میدان کارزار میں نکلے تو انہوں نے ظاہری اسباب و وسائل کے فرق و تفاوت سے صرف نظر کرتے ہوئے اپنے رب کے حضور عرض کیا اے ہمارے رب اپنے خاص کرم اور عنایت سے ہم پر فیضان فرما دے صبر اور استقامت کا ہمیں نواز دے ثابت قدمی کے جوہر سے اور ہماری مدد فرما ان کافر لوگوں کے مقابلے میں

Translated by

Noor ul Amin

اور جب ان کاجالوت اور اس کے لشکروں سے مقابلہ ہو ا توکہنے لگے:’’اے ہمارے رب!ہم پر صبر کافیضان کر اور ہمیں ثابت قدم رکھ اور کافروں سے مقابلہ میں ہماری مدد فرما

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر جب سامنے آئے جالوت اور اس کے لشکروں کے عرض کی اے رب ہمارے ہم پر صبر انڈیل اور ہمارے پاؤں جمے رکھ کافر لوگوں پر ہماری مدد کر ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب وہ جالوت اور اس کی فوجوں کے مقابل ہوئے تو عرض کرنے لگے: اے ہمارے پروردگار! ہم پر صبر میں وسعت ارزانی فرما اور ہمیں ثابت قدم رکھ اور ہمیں کافروں پر غلبہ عطا فرما

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( غرضیکہ ) یہ لوگ جالوت اور اس کی افواج کے مقابلہ کے لئے باہر نکلے ۔ تو ( یوں ) دعا کی: اے پروردگار! ہم پر صبر انڈیل دے ( بے پناہ صبر عطا کر ) اور ( میدانِ جنگ میں ) ہمارے قدم جمائے رکھ اور کافروں کے مقابلہ میں ہماری مدد و نصرت فرما ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When they advanced to meet Goliath and his forces, they prayed: "Our Lord! Pour out constancy on us and make our steps firm: Help us against those that reject faith."

Translated by

Muhammad Sarwar

Advancing towards Goliath and his army, they prayed to God for patience, steadfastness in battle, and for victory over the unbelievers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when they advanced to meet Jalut (Goliath) and his forces, they invoked: "Our Lord! Pour forth on us patience, and set firm our feet and make us victorious over the disbelieving people."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when they went out against Jalut and his forces they said: Our Lord, pour down upon us patience, and make our steps firm and assist us against the unbelieving people.

Translated by

William Pickthall

And when they went into the field against Goliath and his hosts they said: Our Lord! Bestow on us endurance, make our foothold sure, and give us help against the disbelieving folk.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब जालूत और उसकी फ़ौजों से उनका सामना हुआ तो उन्होंने कहाः ऐ हमारे (प्यारे) रब! हम पर सब्र डाल दीजिए और हमारे क़दमों को जमा दीजिए और इन काफिरों के मुक़ाबले में हमारी मदद फ़रमाइए।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب جالوت اور اس کی فوجوں کے سامنے میدان میں آئے تو کہنے لگے کہ اے ہمارے پروردگار ہم پر استقلال (غیب سے) نازل فرمائیے اور ہمارے قدم جمائے رکھئیے اور ہم کو اس کافر قوم پر غالب کیجئیے۔ (3) (250)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جب ان کا جالوت اور اس کے لشکر سے مقابلہ ہوا تو انہوں نے دعا مانگی کہ اے پروردگار ! ہمیں صبردے ‘ ثابت قدمی دے اور کفار پر ہماری مدد فرما

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جب وہ جالوت اور اس کے لشکر کے مقابلے پر نکلے تو انہوں نے دعا کی اے ہمارے رب ! ہم پر صبر کا فیضان کر ، ہمارے قدم جمادے اور اس کافر گروہ پر ہمیں فتح نصیب کر

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب یہ لوگ جالوت اور اس کے لشکروں کے مقابلہ کے لیے نکلے تو عرض کیا کہ اے ہمارے رب ہم پر صبر ڈال دے اور ہمیں ثابت قدم رکھ، اور کافروں کے مقابلہ میں ہماری مدد فرما۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب سامنے ہوئے جالوت کے اور اس کی فوجوں کے تو بولے اے رب ہمارے ڈال دے ہمارے دلوں میں صبر اور جمائے رکھ ہمارے پاؤں اور مدد کر ہماری اس کافر قوم پر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب وہ لوگ جالوت اور اس کی فوجوں کے سامنے تو انہوں نے خدا کی جناب میں عرض کی اے ہمارے پروردگار جتنا صبر ہے سب ہم پر انڈیل دے اور ہم کو ثابت قدم رکھ اور اس کا فرقوم پر غالب کرنے میں ہماری مدد فرما