Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 268

سورة البقرة

اَلشَّیۡطٰنُ یَعِدُکُمُ الۡفَقۡرَ وَ یَاۡمُرُکُمۡ بِالۡفَحۡشَآءِ ۚ وَ اللّٰہُ یَعِدُکُمۡ مَّغۡفِرَۃً مِّنۡہُ وَ فَضۡلًا ؕ وَ اللّٰہُ وَاسِعٌ عَلِیۡمٌ ﴿۲۶۸﴾ۖۙ

Satan threatens you with poverty and orders you to immorality, while Allah promises you forgiveness from Him and bounty. And Allah is all-Encompassing and Knowing.

شیطان تمہیں فقیری سے دھمکاتا ہے اور بے حیائی کا حکم دیتا ہے اور اللہ تعالٰی تم سے اپنی بخشش اور فضل کا وعدہ کرتا ہے اللہ تعالٰی وسعت والا اور علم والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلشَّیۡطٰنُ
شیطان
یَعِدُکُمُ
ڈراتا ہے تمہیں
الۡفَقۡرَ
فقر سے
وَیَاۡمُرُکُمۡ
اور وہ حکم دیتا ہے تمہیں
بِالۡفَحۡشَآءِ
بےحیائی کا
وَاللّٰہُ
اور اللہ
یَعِدُکُمۡ
وعدہ کرتا ہے تم سے
مَّغۡفِرَۃً
بخشش کا
مِّنۡہُ
اپنی طرف سے
وَفَضۡلًا
اور فضل کا
وَاللّٰہُ
اور اللہ
وَاسِعٌ
وسعت والا ہے
عَلِیۡمٌ
خووب جاننے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلشَّیۡطٰنُ
شیطان
یَعِدُکُمُ
خوف دلاتا ہے تمہیں
الۡفَقۡرَ
مفلسی کا
وَیَاۡمُرُکُمۡ
اوروہ حکم دیتا ہے تمہیں
بِالۡفَحۡشَآءِ
فحش کا
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
یَعِدُکُمۡ
وہ وعدہ دیتا ہے تمہیں
مَّغۡفِرَۃً
بخشش کا
مِّنۡہُ
اپنی طرف سے
وَفَضۡلًا
اور فضل کا
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
وَاسِعٌ
بڑی وسعت والا ہے
عَلِیۡمٌ
سب کچھ جاننے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

Satan threatens you with poverty and orders you to immorality, while Allah promises you forgiveness from Him and bounty. And Allah is all-Encompassing and Knowing.

شیطان تمہیں فقیری سے دھمکاتا ہے اور بے حیائی کا حکم دیتا ہے اور اللہ تعالٰی تم سے اپنی بخشش اور فضل کا وعدہ کرتا ہے اللہ تعالٰی وسعت والا اور علم والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

شیطان تمہیں مفلسی سے ڈراتا ہے اور تمہیں شرمناک کام کرنے کا حکم دیتا ہے، جبکہ اللہ تعالیٰ تمہیں اپنے فضل اور مغفرت کی امید دلاتا ہے اور اللہ بڑا وسعت والا اور جاننے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

شیطان تمہیں مفلسی کا خوف دلاتا ہے اورتمہیں شرمناک بخل کا حکم دیتاہے اور اﷲ تعالیٰ تمہیں اپنی طرف سے بخشش اورفضل کاوعدہ دیتاہے اوراﷲ تعالیٰ بڑی وسعت والا،سب کچھ جاننے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Satan frightens you of poverty and bids you to indecency, and Allah promises you forgiveness from Him, and grace as well. And Allah is All-Embracing, All-Knowing.

شیطان وعدہ دیتا ہے تم کو تنگدستی کا اور حکم کرتا ہے بیحیائی کا اور اللہ وعدہ دیتا ہے تم کو اپنی بخشش اور فضل کا اور اللہ بہت کشائش والا ہے سب کچھ جانتا ہے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

شیطان تمہیں فقر کا اندیشہ دلاتا ہے اور بےحیائی کے کاموں کی ترغیب دیتا ہے اور اللہ وعدہ کر رہا ہے تم سے اپنی طرف سے مغفرت کا اور فضل کا اللہ بہت وسعت والا ہے سب کچھ جاننے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Satan holds out to you the threat of poverty and prompts you to adopt a shameless niggardly conduct, but Allah holds out from Himself the promise of pardon and bounty: Allah is All-Embracing, All-Knowing.

شیطان تمہیں مفلسی سے ڈراتا ہے اور شرمناک طرزِ عمل اختیار کرنے کی ترغیب دیتا ہے ، مگر اللہ تمہیں اپنی بخشش اور فضل کی امید دلاتا ہے ۔ اللہ بڑا فراخ دست اور دانا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

شیطان تمہیں مفلسی سے ڈراتا ہے اور تمہیں بے حیائی کا حکم دیتا ہے اور اللہ تم سے اپنی مغفرت اور فضل کا وعدہ کرتا ہے ۔ اللہ بڑی وسعت والا ، ہر بات جاننے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

شیطان کو ڈراتا ہے محتاجی سے اور انجیل کا حکم دیتا ہے اور اللہ تم سے اپنی بخشش اور مہر بانی کا وعدہ کرتا ہے 3 اور الہ فراخی والا سب جانتا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

شیطان تم کو محتاجی سے ڈراتا ہے اور تم کو بری بات کا مشورہ دیتا ہے اور اللہ تم سے وعدہ فرماتے ہیں اپنی طرف سے بخشش کا اور زیادہ دینے کا اور اللہ وسعت والے جاننے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

شیطان تمہیں مفلسی سے ڈرا کر تمہیں بےہودہ کاموں کی طرف رغبت دلاتا ہے اور اللہ تم سے مغفرت اور فضل و کرم کا وعدہ کرتا ہے اللہ بہت وسعت والا اور جاننے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اور دیکھنا) شیطان (کا کہنا نہ ماننا وہ) تمہیں تنگ دستی کا خوف دلاتا اور بےحیائی کے کام کر نے کو کہتا ہے۔ اور خدا تم سے اپنی بخشش اور رحمت کا وعدہ کرتا ہے۔ اور خدا بڑی کشائش والا (اور) سب کچھ جاننے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Satan promiseth You poverty and commandeth you to niggardliness, whereas Allah promiseth you forgiveness from Himself and abundance; and Allah is Bounteous, Knowing.

شیطان تمہیں محتاجی سے ڈراتا ہے اور حکم دیتا ہے تمہیں بخل کا ۔ اور اللہ تم سے اپنی طرف سے مغفرت کا اور فضل کا وعدہ کرتا ہے ۔ اور اللہ بڑا وسعت والا ہے بڑا علم والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

شیطان تمہیں تنگ دستی سے ڈراتا ہے اور بے حیائی کی راہ سجھاتا ہے اور اللہ اپنی طرف سے مغفرت اور فضل کا وعدہ کرتا ہے اور اللہ بڑی سمائی اور بڑا علم رکھنے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

شیطان تم لوگوں کو فاقے سے ڈراتا اور تمہیں بے حیائی کے کاموں کا حکم دیتا ہے اور اﷲ ( تعالیٰ ) تم سے اپنی جانب سے بخشش اور فضل کا وعدہ فرماتے ہیں اور اﷲ ( تعالیٰ ) بہت وسعت والے بڑے علم والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

شیطان تمہیں مفلسی سے ڈراتا ہے اور برے کام کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ مگر اللہ تمہیں اپنی بخشش اور فضل کی امید دلاتا ہے اللہ بڑا فراخی والاجاننے والا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

شیطان تم کو ڈراتا دھمکاتا ہے فقر (و محتاجی کے خوف) سے اور وہ سکھاتا ہے تم لوگوں کو (بےہودگی و) بےحیائی جب کہ اللہ تم سی وعدہ فرماتا ہے اپنی طرف سی عظیم الشان بخشش اور مہربانی کا، اور اللہ بڑا ہی وسعت والا نہایت ہی علم والا ہے

Translated by

Noor ul Amin

شیطان تمہیں مفلسی سے ڈراتا ہے اور فحش کام کاحکم دیتا ہے جبکہ اللہ تمہیں اپنے فضل اور مغفرت کی اُمیددلاتا ہے اور اللہ بڑا وسعت والا اور جاننے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

شیطان تمہیں اندیشہ دلاتا ہے ( ف۵٦۹ ) محتاجی کا اور حکم دیتا ہے بےحیائی کا ( ف۵۷۰ ) اور اللہ تم سے وعدہ فرماتا ہے بخشش اور فضل کا ( ف۵۷۱ ) اور اللہ وسعت و الا علم والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

شیطان تمہیں ( اﷲ کی راہ میں خرچ کرنے سے روکنے کے لئے ) تنگدستی کا خوف دلاتا ہے اور بے حیائی کا حکم دیتا ہے ، اور اﷲ تم سے اپنی بخشش اور فضل کا وعدہ فرماتا ہے ، اور اﷲ بہت وسعت والا خوب جاننے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

شیطان تمہیں مفلسی اور تنگدستی سے ڈراتا ہے ۔ اور بے حیائی و غلط کاری کا تم کو حکم ( ترغیب ) دیتا ہے ۔ اور اللہ تم سے اپنی بخشش اور اپنے فضل و کرم کا وعدہ کرتا ہے ۔ خدا بڑی وسعت والا اور بڑا جاننے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The Evil one threatens you with poverty and bids you to conduct unseemly. Allah promiseth you His forgiveness and bounties. And Allah careth for all and He knoweth all things.

Translated by

Muhammad Sarwar

Satan threatens you with poverty and commands you to commit sin. God promises you forgiveness and favors. God is Munificent and All-knowing.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Shaytan threatens you with poverty and orders you to commit Fahsha' (evil deeds) whereas Allah promises you forgiveness from Himself and bounty, and Allah is All-Sufficient for His creatures' needs, All-Knower.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Shaitan threatens you with poverty and enjoins you to be niggardly, and Allah promises you forgiveness from Himself and abundance; and Allah is Ample-giving, Knowing.

Translated by

William Pickthall

The devil promiseth you destitution and enjoineth on you lewdness. But Allah promiseth you forgiveness from Himself with bounty. Allah is All-Embracing, All-knowing.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

शैतान तुमको मोहताजी से डराता है और बुरी बात की तलक़ीन करता है और अल्लाह तुमसे वादा करता है अपनी बख़्शिश का और फ़ज़्ल का, और अल्लाह वुसअत वाला है, जानने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

شیطان تم کو محتاجی سے ڈراتا ہے (3) اور تم کو بری بات (یعنی بخل) کا مشورہ دیتا ہے۔ اور اللہ تعالیٰ تم سے وعدہ کرتا ہے اپنی طرف سے گناہ معاف کردینے کا اور زیادہ دینے کا اور اللہ تعالیٰ وسعت والے ہیں خوب جاننے والے ہیں۔ (4) (268)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

شیطان تمہیں فقر سے ڈراتا اور بےحیائی کا حکم دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ تم سے اپنی بخشش اور فضل کا وعدہ کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ نہایت وسعت والا اور خوب علم والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

شیطان تمہیں مفلسی سے ڈراتا ہے اور شرمناک طرزعمل اختیار کرنے کی ترغیب دیتا ہے ۔ ، مگر اللہ تمہیں اپنی بخشش اور فضل کی امید دلاتا ہے ۔ اللہ بڑا فراخ دست اور دانا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

شیطان تم کو ڈراتا ہے تنگدستی سے، اور حکم دیتا ہے تمہیں فحش کاموں کا اور اللہ وعدہ فرماتا ہے تم سے اپنی طرف سے مغفرت کا اور فضل کا، اور اللہ وسعت والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

شیطان وعدہ دیتا ہے تم کو تنگ دستی کا اور حکم کرتا ہے بےحیائی کا اور اللہ وعدہ دیتا ہے تم کو اپنی بخشش اور فضل کا اور اللہ بہت کشائش والا ہے سب کچھ جانتا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

شیطان تم کو مفلسی سے ڈراتا ہے اور تم کو ناشائستہ امور کی ترغیب دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ تم سے اپنی مغفرت اور اپنے فضل کا وعدہ کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ بڑا صاحبوسعت اور سب سے واقف ہے