TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat ul Baqara 2:29 – Translations

Every available translation of Surat ul Baqara, verse 29, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.

ہُوَ الَّذِیۡ خَلَقَ لَکُمۡ مَّا فِی الۡاَرۡضِ جَمِیۡعًا ٭ ثُمَّ اسۡتَوٰۤی اِلَی السَّمَآءِ فَسَوّٰىہُنَّ سَبۡعَ سَمٰوٰتٍ ؕ وَ ہُوَ بِکُلِّ شَیۡءٍ عَلِیۡمٌ ﴿٪۲۹﴾  3
It is He who created for you all of that which is on the earth. Then He directed Himself to the heaven, [His being above all creation], and made them seven heavens, and He is Knowing of all things.
وہ اللہ جس نے تمہارے لئے زمین کی تمام چیزوں کو پیدا کیا پھر آسمان کی طرف قصد کیا اور ان کو ٹھیک ٹھاک سات آسمان بنایا اور وہ ہرچیز کو جانتا ہے ۔
Bookmark
Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

Info
ہُوَ
وہی ہے
الَّذِیۡ
جس نے
خَلَقَ
پیدا کیا
لَکُمۡ
تمہارے لیے
مَّا
جو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہے
جَمِیۡعًا
سب کا سب
ثُمَّ
پھر
اسۡتَوٰۤی
وہ متوجہ ہوا
اِلَی
طرف
السَّمَآءِ
آسمان کے
فَسَوّٰىہُنَّ
پس اس نے درست کر کے بنا دیا انہیں
سَبۡعَ
سات
سَمٰوٰتٍ
آسمان
وَہُوَ
اور وہ
بِکُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کا
عَلِیۡمٌ
خوب علم رکھنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

Info
ہُوَ
وہی
الَّذِیۡ
جس نے
خَلَقَ
پیدا کیا
لَکُمۡ
تمہارےلیے
مَّا
جو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہے
جَمِیۡعًا
سب کچھ
ثُمَّ
پھر
اسۡتَوٰۤی
اس نے تو جہ فر مائی
اِلَی
طرف
السَّمَآءِ
آسمان کے
فَسَوّٰىہُنَّ
پس اس نے درست کیاان کو
سَبۡعَ
سات
سَمٰوٰتٍ
آسمان
وَ
اور
ہُوَ
وہ
بِکُلِّ شَیۡءٍ
ہر چیزکو
عَلِیۡمٌ
خوب جا ننے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

Info

It is He who created for you all of that which is on the earth. Then He directed Himself to the heaven, [His being above all creation], and made them seven heavens, and He is Knowing of all things.

وہ اللہ جس نے تمہارے لئے زمین کی تمام چیزوں کو پیدا کیا پھر آسمان کی طرف قصد کیا اور ان کو ٹھیک ٹھاک سات آسمان بنایا اور وہ ہرچیز کو جانتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Info

وہی تو ہے جس نے زمین میں موجود ساری چیزیں تمہاری خاطر پیدا کیں۔ پھر آسمان (بلندی۔ فضائے بسیط) کی طرف متوجہ ہوا تو سات آسمان استوار کردیئے۔ اور وہ ہر چیز کے متعلق خوب جاننے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Info

وہی ہے جس نے تمہارے لیے وہ سب کچھ پیداکیاجوزمین میں ہے پھراُس نے آسمان کی طرف توجہ فرمائی، پس اُس نے اُن کودرست کرکے سات آسمان بنادیے اوروہ ہرچیزکوخوب جاننے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Info

It is He who created for you all that the earth contains; then He turned to the heavens and made them seven skies -- and He is the knower of all things.|"

وہی ہے جس نے پیدا کیا تمہارے واسطے جو کچھ زمین میں ہے سب پھر قصد کیا آسمان کی طرف سو ٹھیک کردیا ان کو سات آسمان اور خدا تعالیٰ ہر چیز سے خبردار ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

وہی ہے جس نے پیدا کیا تمہارے لیے جو کچھ بھی زمین میں ہے۔ پھر وہ متوجہّ ہوا آسمانوں کی طرف اور انہیں ٹھیک ٹھیک سات آسمانوں کی شکل میں بنا دیا۔ اور وہ ہرچیز کا علم رکھنے والا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Info

He it is Who created for you all that there is on the Earth; He then turned to the sky and ordered it into seven heavens. And He has full knowledge of everything.

وہی تو ہے جس نے تمھارے لیے زمین کی ساری چیزیں پیدا کیں ، پھر اوپر کی طرف توجہ فرمائی اور سات آسمان 34 استوار کیے ۔ اور وہ ہر چیز کا علم رکھنے والا ہے ۔ 35 ؏۳

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Info

وہی ہے جس نے زمین میں جو کچھ ہے تمہارے لئے پیدا کیا ( ٢٦ ) پھر وہ آسمان کی طرف متوجہ ہوا ، چنانچہ ان کو سات آسمانوں کی شکل میں ٹھیک ٹھیک بنادیا ، اور وہ ہر چیز کا پورا علم رکھنے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Info

وہی خدا ہے جس نے تمہارے لیے سب کچھ جو زمین میں ہے بنایا پھر آسمان کی طرف چڑھ گیا۔ 3 اور سات آسمان ہموار بنائے 4 اور وہ ہر چیز کو جانتا ہے۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Info

وہی تو ہے جس نے زمین میں سب کچھ تمہارے لئے پیدا کیا پھر آسمانوں کی طرف توجہ فرمائی تو سات آسمان درست بنادیئے اور وہ سب چیزوں سے آگاہ ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Info

وہی تو ہے جس نے تمہارے لئے زمین کی ساری چیزیں پیدا کیں پھر اس نے آسمان کی طرف توجہ فرمائی اور اس نے سات آسمان درست کرکے بنا دئیے۔ وہی ہر چیز کا اچھی طرح علم رکھنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

Info

وہی تو ہے جس نے سب چیزیں جو زمین میں ہیں تمہارے لیے پیدا کیں پھر آسمان کی طرف متوجہ ہوا تو ان کو ٹھیک سات آسمان بنا دیا اور وہ ہر چیز سے خبردار ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Info

He it is who created for you all that is on the earth, thereafter He turned to the heaven, and formed them seven heavens. And He is of everything the Knower.

وہ وہی (خدا) ہے جس نے پیدا کیا تمہارے لیے جو کچھ بھی زمین میں ہے سب کا سب ۔ پھر اس نے آسمان کی طرف توجہ کی ۔ اور انہیں سات آسمان درست کرکے بنادیا ۔ اور وہ ہر چیز کا جاننے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

Info

وہی ہے جس نے تمہارے لئے وہ سب کچھ پیدا کیا ، جو زمین میں ہے ، پھر آسمان کی طرف توجہ کی اور سات آسمان استوار کردیے اور وہ ہر چیز کا علم رکھنے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

Info

اللہ ( تعالیٰ ) وہ ذات ہے جس نے زمین کی تمام چیزوں کو تمہارے نفع کے لیے پیدا فرمایا ، پھر آسمان کی طرف توجہ فرمائی پس ان کو برابر سات آسمان بنادیا اور وہ ہر چیز کو جاننے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

Info

وہی تو ہے جس نے تمہارے لئے زمین کی ساری چیزیں پیدا کیں، پھر اوپر کا قصد کیا تو سات آسمان استوار کئے اور وہ ہر چیز کا علم رکھنے والا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

Info

وہ (اللہ) وہی تو ہے جس نے پیدا فرمایا تمہارے لئے (اپنی قدرت کاملہ حکمت بالغہ اور رحمت شاملہ سے) وہ سب کچھ جو کہ زمین میں سے ہے، پھر اس نے توجہ فرمائی آسمان کی طرف تو برابر کردیا ان کو سات آسمانوں کی صورت میں بیشک وہ ہر چیز کو پوری طرح جاننے والا ہے

Translated by

Noor ul Amin

Info

وہی تو ہے جس نے زمین میں موجود ساری چیزیں تمہاری خاطر پیدا کیں پھر آسمان کی طرف متوجہ ہوااوران کو ٹھیک ٹھیک سات آسمان بنایا اور وہ ہرچیز کو خوب جاننے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

Info

وہی ہے جس نے تمہارے لئے بنایا جو کچھ زمین میں ہے ۔ ( ف۵۱ ) پھر آسمان کی طرف استوا ( قصد ) فرمایا تو ٹھیک سات آسمان بنائے وہ سب کچھ جانتا ہے ۔ ( ف۵۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

Info

وہی ہے جس نے سب کچھ جو زمین میں ہے تمہارے لئے پیدا کیا ، پھر وہ ( کائنات کے ) بالائی حصوں کی طرف متوجہ ہوا تو اس نے انہیں درست کر کے ان کے سات آسمانی طبقات بنا دیئے ، اور وہ ہر چیز کا جاننے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

Info

وہی تو وہ ( اللہ ) ہے جس نے تمہارے لئے پیدا کیا وہ سب کچھ جو زمین میں ہے پھر آسمان کی طرف توجہ فرمائی تو سات آسمان ہموار و استوار کر دیئے ۔ اور وہ ہر چیز کا جاننے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Info

It is He Who hath created for you all things that are on earth; Moreover His design comprehended the heavens, for He gave order and perfection to the seven firmaments; and of all things He hath perfect knowledge.

Translated by

Muhammad Sarwar

Info

It is He who created everything on earth for you. Then, directing His order towards the realm above, He turned it into seven heavens. He has knowledge of all things.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Info

He it is Who created for you all that is on earth. Then He Istawa ila the heaven and made them seven heavens and He is the Knower of everything.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Info

He it is Who created for you all that is in the earth, and He directed Himself to the heaven, so He made them complete seven heavens, and He knows all things.

Translated by

William Pickthall

Info

He it is Who created for you all that is in the earth. Then turned He to the heaven, and fashioned it as seven heavens. And He is knower of all things.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

Info

वही है जिसने तुम्हारे लिए वह सब कुछ पैदा किया जो ज़मीन में है, फिर आसमान की तरफ़ तवज्जोह की, पस सातों आसमान तैयार कर दिए, और वह हर चीज़ को जानने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Info

وہ (ذات پاک ایسی ہے) جس نے پیدا کیا تمہارے (فائدے کے) لیے جو کچھ بھی زمین میں موجود ہیں سب کا سب پھر توجہ فرمائی آسمان کی طرف سو درست کر کے بنائے سات آسمان (3) اور وہ تو سب چیزوں کے جاننے والے ہیں۔ (29)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Info

اللہ وہ ذات ہے جس نے تمہارے لیے زمین کی تمام چیزوں کو پیدا کیا پھر آسمان کا ارادہ فرمایا تو ان کو ٹھیک ٹھیک سات آسمان بنایا اور وہ ہر چیز کو جاننے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Info

وہی تو ہے جس نے تمہارے لئے زمین کی ساری چیزیں پیدا کیں ۔ پھر اوپر کی طرف متوجہ فرمائی اور سات آسمان استوار کئے اور وہ ہر چیز کا علم رکھنے والا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Info

اللہ وہی ہے جس نے تمہارے لیے پیدا فرمایا جو کچھ زمین میں ہے سب کا سب۔ پھر قصد فرمایا آسمان کی طرف سو ٹھیک طرح بنا دیا، ان کو سات آسمان، اور وہ ہر چیز کا جاننے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Info

وہی ہے جس نے پیدا کیا تمہارے واسطے جو کچھ زمین میں ہے سب پھر قصد کیا آسمان کی طرف سو ٹھیک کردیا ان کو سات آسمان اور خدائے تعالیٰ ہر چیز سے خبردار ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

وہی ہے جس نے زمین کی تمام چیزوں کو تمہارے نفع کے لئے پیدا کیا پھر اس نے آسمان کی جانب توجہ فرمائی یعنی ان کے مکمل کرنے کا ارادہ کیا سو اس نے ان کو درست کر کے سات آسمان بنائے اور وہ ہر شے سے با خبر ہے

Related Verses

114
Surat ul Hadeed
57:4
ہُوَ الَّذِیۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ فِیۡ سِتَّۃِ اَیَّامٍ ثُمَّ اسۡتَوٰی عَلَی الۡعَرۡشِ ؕ یَعۡلَمُ مَا یَلِجُ فِی الۡاَرۡضِ وَ مَا یَخۡرُجُ مِنۡہَا وَ مَا یَنۡزِلُ مِنَ السَّمَآءِ وَ مَا یَعۡرُجُ فِیۡہَا ؕ وَ ہُوَ مَعَکُمۡ اَیۡنَ مَا کُنۡتُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِیۡرٌ ﴿۴﴾
It is He who created the heavens and earth in six days and then established Himself above the Throne. He knows what penetrates into the earth and what emerges from it and what descends from the heaven and what ascends therein; and He is with you wherever you are. And Allah , of what you do, is Seeing.
وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا کیا پھر عرش پر مستوی ہوگیا ۔ اور وہ ( خوب ) جانتا ہے اس چیز کو جو زمین میں جائے اور جو اس سے نکلے اور جو آسمان سے نیچے آئے اور جو کچھ چڑھ کر اس میں جائے اور جہاں کہیں تم ہو وہ تمہارے ساتھ ہے اور جو تم کر رہے ہو وہ اللہ دیکھ رہا ہے ۔
Surat ul Baqara
2:164
اِنَّ فِیۡ خَلۡقِ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ وَ اخۡتِلَافِ الَّیۡلِ وَ النَّہَارِ وَ الۡفُلۡکِ الَّتِیۡ تَجۡرِیۡ فِی الۡبَحۡرِ بِمَا یَنۡفَعُ النَّاسَ وَ مَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰہُ مِنَ السَّمَآءِ مِنۡ مَّآءٍ فَاَحۡیَا بِہِ الۡاَرۡضَ بَعۡدَ مَوۡتِہَا وَ بَثَّ فِیۡہَا مِنۡ کُلِّ دَآبَّۃٍ ۪ وَّ تَصۡرِیۡفِ الرِّیٰحِ وَ السَّحَابِ الۡمُسَخَّرِ بَیۡنَ السَّمَآءِ وَ الۡاَرۡضِ لَاٰیٰتٍ لِّقَوۡمٍ یَّعۡقِلُوۡنَ ﴿۱۶۴﴾
Indeed, in the creation of the heavens and earth, and the alternation of the night and the day, and the [great] ships which sail through the sea with that which benefits people, and what Allah has sent down from the heavens of rain, giving life thereby to the earth after its lifelessness and dispersing therein every [kind of] moving creature, and [His] directing of the winds and the clouds controlled between the heaven and the earth are signs for a people who use reason.
آسمانوں اور زمین کی پیدائش ، رات دن کا ہیر پھیر ، کشتیوں کا لوگوں کونفع دینے والی چیزوں کو لئے ہوئے سمندروں میں چلنا آسمان سے پانی اتار کر ، مردہ زمین کو زندہ کر دینا اس میں ہر قسم کے جانوروں کو پھیلا دینا ، ہواؤں کے رخ بدلنا ، اور بادل ، جو آسمان اور زمین کے درمیان مسخر ہیں ، ان میں عقلمندوں کے لئے قدرت الٰہی کی نشانیاں ہیں ۔
Surat Ibrahim
14:32
اَللّٰہُ الَّذِیۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ وَ اَنۡزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَخۡرَجَ بِہٖ مِنَ الثَّمَرٰتِ رِزۡقًا لَّکُمۡ ۚ وَ سَخَّرَ لَکُمُ الۡفُلۡکَ لِتَجۡرِیَ فِی الۡبَحۡرِ بِاَمۡرِہٖ ۚ وَ سَخَّرَ لَکُمُ الۡاَنۡہٰرَ ﴿ۚ۳۲﴾
It is Allah who created the heavens and the earth and sent down rain from the sky and produced thereby some fruits as provision for you and subjected for you the ships to sail through the sea by His command and subjected for you the rivers.
اللہ وہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور آسمانوں سے بارش برسا کر اس کے ذریعے سے تمہاری روزی کے لئے پھل نکالے ہیں اور کشتیوں کو تمہارے بس میں کر دیا ہے کہ دریاؤں میں اس کے حکم سے چلیں پھریں ۔ اسی نے ندیاں اور نہریں تمہارے اختیار میں کر دی ہیں ۔
Surat un Namal
27:60
اَمَّنۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ وَ اَنۡزَلَ لَکُمۡ مِّنَ السَّمَآءِ مَآءً ۚ فَاَنۡۢبَتۡنَا بِہٖ حَدَآئِقَ ذَاتَ بَہۡجَۃٍ ۚ مَا کَانَ لَکُمۡ اَنۡ تُنۡۢبِتُوۡا شَجَرَہَا ؕ ءَ اِلٰہٌ مَّعَ اللّٰہِ ؕ بَلۡ ہُمۡ قَوۡمٌ یَّعۡدِلُوۡنَ ﴿ؕ۶۰﴾
[More precisely], is He [not best] who created the heavens and the earth and sent down for you rain from the sky, causing to grow thereby gardens of joyful beauty which you could not [otherwise] have grown the trees thereof? Is there a deity with Allah ? [No], but they are a people who ascribe equals [to Him].
بھلا بتاؤ تو؟ کہ آسمانوں کو اور زمین کو کس نے پیدا کیا؟ کس نے آسمان سے بارش برسائی؟ پھر اس سے ہرے بھرے بارونق باغات اگا دئیے؟ ان باغوں کے درختوں کو تم ہرگز نہ اگا سکتے ، کیا اللہ کے ساتھ اور کوئی معبود بھی ہے؟ بلکہ یہ لوگ ہٹ جاتے ہیں ( سیدھی راہ سے ) ۔
Surat Luqman
31:10
خَلَقَ السَّمٰوٰتِ بِغَیۡرِ عَمَدٍ تَرَوۡنَہَا وَ اَلۡقٰی فِی الۡاَرۡضِ رَوَاسِیَ اَنۡ تَمِیۡدَ بِکُمۡ وَ بَثَّ فِیۡہَا مِنۡ کُلِّ دَآبَّۃٍ ؕ وَ اَنۡزَلۡنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَنۡۢبَتۡنَا فِیۡہَا مِنۡ کُلِّ زَوۡجٍ کَرِیۡمٍ ﴿۱۰﴾
He created the heavens without pillars that you see and has cast into the earth firmly set mountains, lest it should shift with you, and dispersed therein from every creature. And We sent down rain from the sky and made grow therein [plants] of every noble kind.
اسی نے آسمانوں کو بغیر ستون کے پیدا کیا ہے تم انہیں دیکھ رہے ہو اور اس نے زمین میں پہاڑوں کو ڈال دیا تاکہ وہ تمہیں جنبش نہ دے سکے اور ہر طرح کے جاندار زمین میں پھیلا دیئے اور ہم نے آسمان سے پانی برسا کر زمین میں ہر قسم کے نفیس جوڑے اگا دیئے ۔
Surat ul Baqara
2:22
الَّذِیۡ جَعَلَ لَکُمُ الۡاَرۡضَ فِرَاشًا وَّ السَّمَآءَ بِنَآءً ۪ وَّ اَنۡزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَخۡرَجَ بِہٖ مِنَ الثَّمَرٰتِ رِزۡقًا لَّکُمۡ ۚ فَلَا تَجۡعَلُوۡا لِلّٰہِ اَنۡدَادًا وَّ اَنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۲۲﴾
[He] who made for you the earth a bed [spread out] and the sky a ceiling and sent down from the sky, rain and brought forth thereby fruits as provision for you. So do not attribute to Allah equals while you know [that there is nothing similar to Him].
جس نے تمہارے لئے زمین کو فرش اور آسمان کو چھت بنایا اور آسمان سے پانی اتار کر اس سے پھل پیدا کر کے تمہیں روزی دی ، خبردار باوجود جاننے کے اللہ کے شریک مقّرر نہ کرو ۔
Surat Aal e Imran
3:5
اِنَّ اللّٰہَ لَا یَخۡفٰی عَلَیۡہِ شَیۡءٌ فِی الۡاَرۡضِ وَ لَا فِی السَّمَآءِ ؕ﴿۵﴾
Indeed, from Allah nothing is hidden in the earth nor in the heaven.
یقیناً اللہ تعالٰی پر زمین و آسمان کی کوئی چیز پوشیدہ نہیں ۔
Surat ul Anaam
6:6
اَلَمۡ یَرَوۡا کَمۡ اَہۡلَکۡنَا مِنۡ قَبۡلِہِمۡ مِّنۡ قَرۡنٍ مَّکَّنّٰہُمۡ فِی الۡاَرۡضِ مَا لَمۡ نُمَکِّنۡ لَّکُمۡ وَ اَرۡسَلۡنَا السَّمَآءَ عَلَیۡہِمۡ مِّدۡرَارًا ۪ وَّ جَعَلۡنَا الۡاَنۡہٰرَ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہِمۡ فَاَہۡلَکۡنٰہُمۡ بِذُنُوۡبِہِمۡ وَ اَنۡشَاۡنَا مِنۡۢ بَعۡدِہِمۡ قَرۡنًا اٰخَرِیۡنَ ﴿۶﴾
Have they not seen how many generations We destroyed before them which We had established upon the earth as We have not established you? And We sent [rain from] the sky upon them in showers and made rivers flow beneath them; then We destroyed them for their sins and brought forth after them a generation of others.
کیا انہوں نے دیکھا نہیں کہ ہم ان سے پہلے کتنی جماعتوں کو ہلاک کر چکے ہیں جن کو ہم نے دنیا میں ایسی قوت دی تھی کہ تم کو وہ قوت نہیں دی اور ہم نے ان پر خوب بارشیں برسائیں اور ہم نے ان کے نیچے سے نہریں جاری کیں ۔ پھر ہم نے ان کو ان کے گناہوں کے سبب ہلاک کر ڈالا اور ان کے بعد دوسری جماعتوں کو پیدا کر دیا ۔
Surat ul Anaam
6:35
وَ اِنۡ کَانَ کَبُرَ عَلَیۡکَ اِعۡرَاضُہُمۡ فَاِنِ اسۡتَطَعۡتَ اَنۡ تَبۡتَغِیَ نَفَقًا فِی الۡاَرۡضِ اَوۡ سُلَّمًا فِی السَّمَآءِ فَتَاۡتِیَہُمۡ بِاٰیَۃٍ ؕ وَ لَوۡ شَآءَ اللّٰہُ لَجَمَعَہُمۡ عَلَی الۡہُدٰی فَلَا تَکُوۡنَنَّ مِنَ الۡجٰہِلِیۡنَ ﴿۳۵﴾ النصف
And if their evasion is difficult for you, then if you are able to seek a tunnel into the earth or a stairway into the sky to bring them a sign, [then do so]. But if Allah had willed, He would have united them upon guidance. So never be of the ignorant.
اور اگر آپ کو ان کا اعراض گراں گزرتا ہے تو اگر آپ کو یہ قدرت ہے کہ زمین میں کوئی سرنگ یا آسمان میں کوئی سیڑھی ڈھونڈ لو اور پھر کوئی معجزہ لے آؤ توکرو اور اگر اللہ کو منظور ہوتاتو ان سب کو راہ راست پر جمع کر دیتا سو آپ نادانوں میں سے نہ ہو جایئے ۔