Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 36

سورة البقرة

فَاَزَلَّہُمَا الشَّیۡطٰنُ عَنۡہَا فَاَخۡرَجَہُمَا مِمَّا کَانَا فِیۡہِ ۪ وَ قُلۡنَا اہۡبِطُوۡا بَعۡضُکُمۡ لِبَعۡضٍ عَدُوٌّ ۚ وَ لَکُمۡ فِی الۡاَرۡضِ مُسۡتَقَرٌّ وَّ مَتَاعٌ اِلٰی حِیۡنٍ ﴿۳۶﴾

But Satan caused them to slip out of it and removed them from that [condition] in which they had been. And We said, "Go down, [all of you], as enemies to one another, and you will have upon the earth a place of settlement and provision for a time."

لیکن شیطان نے ان کو بہکا کر وہاں سے نکلوا ہی دیا اور ہم نے کہہ دیا کہ اتر جاؤ !تم ایک دوسرے کے دشمن ہو اور ایک وقتِ مقّرر تک تمہارے لئے زمین میں ٹھہرنا اور فائدہ اٹھانا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاَزَلَّہُمَا
پھر پھسلادیا ان دونوں کو
الشَّیۡطٰنُ
شیطان نے
عَنۡہَا
اس سے
فَاَخۡرَجَہُمَا
پھر اس نے نکلوادیا ان دونوں کو
مِمَّا
اس سے جو
کَانَا
وہ دونوں تھے
فِیۡہِ
جس میں
وَقُلۡنَا
اور کہا ہم نے
اہۡبِطُوۡا
اتر جاؤ
بَعۡضُکُمۡ
بعض تمہارے
لِبَعۡضٍ
بعض کے
عَدُوٌّ
دشمن ہیں
وَلَکُمۡ
اور تمہارے لئے
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
مُسۡتَقَرٌّ
جائے قرار ہے
وَّمَتَاعٌ
اور فائدہ اٹھانا ہے
اِلٰی حِیۡنٍ
ایک وقت تک
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاَزَلَّہُمَا
تو پھسلادیا ان دونوں کو
الشَّیۡطٰنُ
شیطان نے
عَنۡہَا
اس سے
فَاَخۡرَجَہُمَا
چنانچہ اس نے نکلوادیا ان دونوں کو
مِمَّا
اس میں سے جو
کَانَا
وہ دونوں تھے
فِیۡہِ
جس میں
وَقُلۡنَا
اور کہا ہم نے
اہۡبِطُوۡا
تم سب اتر جاؤ
بَعۡضُکُمۡ
بعض تمہارے
لِبَعۡضٍ
بعض کے لیے
عَدُوٌّ
دشمن ہیں
وَلَکُمۡ
اور تمہارے لئے
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
مُسۡتَقَرٌّ
ٹھہرنا ہے
وَّمَتَاعٌ
اورفائدہ( اٹھانا )ہے
اِلٰی حِیۡنٍ
ایک وقت تک
Translated by

Juna Garhi

But Satan caused them to slip out of it and removed them from that [condition] in which they had been. And We said, "Go down, [all of you], as enemies to one another, and you will have upon the earth a place of settlement and provision for a time."

لیکن شیطان نے ان کو بہکا کر وہاں سے نکلوا ہی دیا اور ہم نے کہہ دیا کہ اتر جاؤ !تم ایک دوسرے کے دشمن ہو اور ایک وقتِ مقّرر تک تمہارے لئے زمین میں ٹھہرنا اور فائدہ اٹھانا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آخر کار شیطان نے اسی درخت کی ترغیب دیکر آدم و حوا دونوں کو ورغلا دیا۔ اور جس حالت میں وہ تھے انہیں وہاں سے نکلوا کر ہی دم لیا۔ تب ہم نے کہا : تم سب یہاں سے اتر (نکل) جاؤ۔ کیونکہ تم ایک دوسرے کے دشمن ہو۔ اور اب تمہیں ایک معین وقت (موت یا قیامت) تک زمین میں رہنا اور گزر بسر کرنا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تو شیطان نے ان دونوں کواس سے پھسلادیا،چنانچہ اس نے ان دونوں کواس جگہ سے نکلوادیاجس میں وہ تھے اورہم نے حکم دیا: ’’تم سب یہاں سے اُتر جاؤ،تم ایک دوسرے کے دشمن ہو اورتمہارے لیے زمین میں ایک وقت تک ٹھہرنااورفائدہ اُٹھانا ہے‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then, Satan caused them to slip from it, and brought them out of where they had been. And We said, |"Go down, you all, some of you enemies of some; and on the earth there will be for you a dwelling place and enjoyment for a time.|"

پھر ہلا دیا شیطان نے اس جگہ سے پھر نکالا ان کو اس عزت و راحت سے کہ جس میں تھے اور ہم نے کہا تم سب اترو تم ایک دوسرے کے دشمن ہوگے اور تمہارے واسطے زمین میں ٹھکانا ہے اور نفع اٹھانا ایک وقت تک

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر پھسلا دیا ان دونوں کو شیطان نے اس درخت کے بارے میں تو نکلوا دیا ان دونوں کو اس کیفیت میں سے جس میں وہ تھے۔ ) اور ہم نے کہا تم سب اترو تم ایک دوسرے کے دشمن ہو گے۔ اور تمہارے لیے اب زمین میں ٹھکانا ہے اور نفع اٹھانا ہے ایک خاص وقت تک۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

آخرکار شیطان نے ان دونوں کو اس درخت کی تر غیب دے کر ہمارے حکم کی پیروی سے ہٹادیا اور انہیں اس حالت سے نکلوا کر چھوڑا ، جس میں وہ تھے ۔ ہم نے حکم دیا کہ اب تم سب یہاں سے اتر جاؤ ، تم ایک دوسرے کے دشمن 50 ہو اور تمہیں ایک خاص وقت تک زمین میں ٹھیرنا اور وہیں گزر بسر کرنا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر ہوا یہ کہ شیطان نے ان دونوں کو وہاں سے ڈگمگادیا اور جس ( عیش ) میں وہ تھے اس سے انہیں نکال کر رہا ( ٣٤ ) اور ہم نے ( آدم ، ان کی بیوی اور ابلیس سے ) کہا : اب تم سب یہاں سے اتر جاؤ ، تم ایک دوسرے کے دشمن ہوگے ، اور تمہارے لئے ایک مدت تک زمین میں ٹھہرنا اور کسی قدر فائدہ اٹھانا ( طے کردیا گیا ) ہے ( ٣٥ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر ان دونوں کو شیطان سے پھسلا کر وہاں سے ہٹا دیا او جس مزے میں تھے اس میں سے نکلوا کر چھوڑا اور ہم نے حکم دیا تم سب اتر جاؤ ایک دوسرے کے دشمن اور تم کو زمین میں رہنا اور وہاں کے مزے اٹھانا ہے ایک مدت تک۔ 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر شیطان نے ان کو اس سے بہکایا تو جس (عیش ونشاط) میں تھے اس سے ان کو نکلوادیا اور ہم نے فرمایا (یہاں سے) چلے جاؤ تم ایک دوسرے کے دشمن ہو اور تمہارے لئے زمین میں ایک مقررہ وقت تک رہائش اور معاش ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر شیطان نے ان دونوں کو ڈگمگا دیا اور دونوں کو (اس راحت و آرام سے ) نکلوا دیا جس میں وہ تھے اور ہم نے کہا کہ تم سب یہاں سے نیچے اتر جاؤ۔ تم ایک دوسرے کے دشمن ہو گے، تمہارے لئے زمین میں ایک متعین وقت تک گزر بسر کا سامان ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر شیطان نے دونوں کو وہاں سے پھسلا دیا اور جس (عیش ونشاط) میں تھے، اس سے ان کو نکلوا دیا۔ تب ہم نے حکم دیا کہ (بہشت بریں سے) چلے جاؤ۔ تم ایک دوسرے کے دشمن ہو، اور تمہارے لیے زمین میں ایک وقت تک ٹھکانا اور معاش (مقرر کر دیا گیا) ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then the Satan caused the twain to slip on account thereof, and drave them forth from that which the twain were in. And We said: get ye down, one of you an enemy unto anot her, and for you on the earth shall be a resting-place and enjoyment for a season.

پھر شیطان نے دونوں کو پھسلایا اسی درخت کے باعث ۔ اور جس میں تھے اس سے انہیں نکلوادیا ۔ اور ہم نے کہا (اب) تم سب نیچے اتر جاؤ ۔ ایک دوسرے کے دشمن ہوکر ۔ اور تمہارے لئے زمین ہی پر ٹھکانا اور ایک میعاد تک نفع اٹھانا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو شیطان نے ان کو وہاں سے پھسلا دیا اور ان کو نکلوا چھوڑا اس ( عیش وآرام ) سے ، جس میں وہ تھے اور ہم نے کہا کہ اترو! تم ایک دوسرے کے دشمن ہوگے اور تمہارے لئے ایک خاص وقت تک زمین میں رہنا بسنا اور کھانا بلسنا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس شیطان نے ان دونوں کو اس ( جنت ) سے پھلادیا پس جس ( عیش ) میں وہ دونوں تھے انہیں اس سے نکال دیا اور ہم نے فرمایا: اتر جاؤ ، تم میں سے بعض بعض کے دشمن ہوں گے اور تمہارے لیے زمین میں ( عارضی ) ٹھہرنا ہے اور ایک وقت مقررہ تک نفع اُٹھانا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

آخر کار شیطان نے ان دونوں کو اس درخت کی ترغیب دلاکر ہمارے حکم کی پیروی سے ہٹا دیا اور انہیں وہاں سے نکلوا کر چھوڑا جہاں وہ تھے ہم نے حکم دیا ! اب تم سب یہاں سے اتر جاؤ تم ایک دوسرے کے دشمن ہو اور تمہیں ایک خاص وقت تک زمین میں ٹھہرنا اور فائدہ اٹھانا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مگر آخر شیطان نے پھسلا دیا ان دونوں کو اسی درخت کی بنا پر اور اس نے نکال دیا ان دونوں کو ان نعمتوں سے جن میں وہ (رہ رہے) تھے اور حکم دیا ہم نے (آدم اور حوا کو) کہ اتر جاؤ تم اس حال میں کہ تم ایک دوسرے کے دشمن ہوؤ گے اور تمہارے لئے زمین میں ٹھکانا ہے اور برتنے (استعمال کرنے) کا سامان ایک (مقرر) وقت تک

Translated by

Noor ul Amin

آخر کارشیطان نے ان دونوں کو بہکاکروہاں سے نکلواہی دیا اور ہم نے کہہ دیاکہ ( زمین پر ) اترجائو!تم ایک دوسرے کے دشمن ہو اور تمہیں ایک وقت تک زمین میں رہنا اور گزربسر کرنا ہوگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو شیطان نے اس سے ( یعنی جنت سے ) انہیں لغزش دی اور جہاں رہتے تھے وہاں سے انہیں الگ کردیا ( ف٦٤ ) اور ہم نے فرمایا نیچے اترو ( ف٦۵ ) آپس میں ایک تمہارا دوسرے کا دشمن اور تمہیں ایک وقت تک زمین میں ٹھہرنا اور برتنا ہے ۔ ( ف٦٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر شیطان نے انہیں اس جگہ سے ہلا دیا اور انہیں اس ( راحت کے ) مقام سے جہاں وہ تھے الگ کر دیا ، اور ( بالآخر ) ہم نے حکم دیا کہ تم نیچے اتر جاؤ ، تم ایک دوسرے کے دشمن رہو گے ۔ اب تمہارے لئے زمین میں ہی معیّنہ مدت تک جائے قرار ہے اور نفع اٹھانا مقدّر کر دیا گیا ہے

Translated by

Hussain Najfi

تب شیطان نے ( اس درخت کے باعث ) ان کے قدم پھسلائے ۔ اور انہیں اس ( عیش و آرام ) سے نکلوا دیا جس میں وہ تھے اور ہم نے کہا اب تم ( زمین پر ) اتر جاؤ ۔ ایک دوسرے کے دشمن ہو کر ۔ اور تمہارے لئے زمین میں ایک ( خاص ) وقت تک ٹھہرنے اور فائدہ ا ٹھانے کا سامان موجود ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then did Satan make them slip from the (garden), and get them out of the state (of felicity) in which they had been. We said: "Get ye down, all (ye people), with enmity between yourselves. On earth will be your dwelling-place and your means of livelihood - for a time."

Translated by

Muhammad Sarwar

Satan made Adam and his spouse err and caused them to abandon the state in which they had been living. Then We said, "Descend, you are each other's enemies! The earth will be a dwelling place for you and it will provide you with sustenance for an appointed time.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then the Shaytan made them slip therefrom (the Paradise), and got them out from that in which they were. We said: "Get you down, all, with enmity between yourselves. On earth will be a dwelling place for you and an enjoyment for a time."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But the Shaitan made them both fall from it, and caused them to depart from that (state) in which they were; and We said: Get forth, some of you being the enemies of others, and there is for you in the earth an abode and a provision for a time.

Translated by

William Pickthall

But Satan caused them to deflect therefrom and expelled them from the (happy) state in which they were; and We said: Fall down, one of you a foe unto the other! There shall be for you on earth a habitation and provision for a time.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर शैतान ने उस दरख़्त के ज़रिए दोनों को लग़ज़िश में मुब्तला कर दिया और उनको उस (ऐश) से निकाल दिया जिसमें वे थे, और हमने कहाः तुम सब उतरो यहाँ से तुम एक-दूसरे के दुश्मन होगे, और तुम्हारे लिए ज़मीन में ठहरना और काम चलाना है एक मुद्दत तक।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر لغزش دیدی ان ( آدم اور حوا) کو شیطان نے اس (درخت) کی وجہ سے سو برطرف کرکے رہا ان کو اس (عیش) سے جس میں وہ تھے اور ہم نے کہا کے نیچے اترو تم میں سے بعضے بعضوں کے دشمن رہیں گے اور تم کو زمین پر چندے ٹھیرنا ہے اور کام چلانا ایک میعاد معین تک۔ (2) (36)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

لیکن شیطان نے ان کو پھسلا کر وہاں سے نکلوا دیا اور ہم نے فرمایا کہ اتر جاؤ تم ایک دوسرے کے دشمن ہو اور ایک وقت مقرر تک تمہارے لیے زمین میں ٹھہرنا اور فائدہ اٹھانا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

آخرکار شیطان نے ان دونوں کو اس درخت کی ترغیب دے کر ہمارے حکم کی پیروی سے ہٹادیا اور انہیں اس حالت سے نکلوا کر چھوڑا جس میں وہ تھے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو شیطان نے ان دونوں کو اس درخت کے ذریعہ سے لغزش دی، سو ان دونوں کو اس سے نکال دیا جس میں وہ تھے، اور ہم نے کہا کہ اترجاؤ۔ تم میں سے بعض، بعض کے دشمن ہوں گے۔ اور تمہارے لیے زمین میں ٹھہرنا ہے، اور ایک زمانہ تک نفع حاصل کرنا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر ہلا دیا ان کو شیطان نے اس جگہ سے پھر نکالا ان کو اس عزت و راحت سے کہ جس میں تھے اور ہم نے کہا تم سب اترو تم ایک دوسرے کے دشمن ہو گے اور تمہارے واسطے زمین میں ٹھکانا ہے اور نفع اٹھانا ہے ایک وقت تک

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر ڈگمگا دیا آدم (علیہ السلام) اور حوا (علیہ السلام) کو شیطان نے اس درخت کی وجہ سے اور اس عیش سے جس میں وہ دونوں تھے ان کو نکال کر چھوڑا اور ہم نے کہا نیچے جائو تمہاری حالت یہ ہوگی کہ تم ایک دوسرے کے دشمن رہو گے اور تم کو زمین میں ٹھہرنا اور فائدہ اٹھانا ہے ایک وقت معین تک