Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
--- |
--- |
--- |
--- |
--- |
--- |
اَلْحَیْنُ : اس وقت کو کہتے ہیں جس میں کوئی چیز پہنچے اور حاصل ہو۔ یہ ظرف مبہم ہے اور اس کی تعیین ہمیشہ مضاف الیہ ہے ہوتی ہے جیسے فرمایا : (وَّ لَاتَ حِیۡنَ مَنَاصٍ) (۳۸:۳) اور وہ رہائی کا وقت نہ تھا۔ اور بعض نے حینٌ (رفع کی ساتھ) پڑھا ہے پس حین کا استعمال چند وجوہ پر ہوتا ہے۔ (۱) مدت اور اجل کے معنیٰ میں جیسے فرمایا : (وَ مَتَّعۡنٰہُمۡ اِلٰی حِیۡنٍ ) (۱۰:۹۸) اور ایک مدت تک (فوائد دنیوی سے) ان کو بہرہ مند رکھا۔ (۲) سال اور برس کے معنیٰ میں جیسے : (تُؤۡتِیۡۤ اُکُلَہَا کُلَّ حِیۡنٍۭ بِاِذۡنِ رَبِّہَا) (۱۴:۲۵) اپنے پروردگار کے حکم سے ہر وقت پھل لاتا (اور میرے دیتا) ہو۔ (۳) ایک ساعت اور گھڑی کے معنی میں جیسے فرمایا : (حِیۡنَ تُمۡسُوۡنَ وَ حِیۡنَ تُصۡبِحُوۡنَ ) (۳۰:۱۷) تو جس وقت تم کو شام ہو اور جس وقت صبح ہو۔ (۴) مطلق زمانہ اور وقت کے معنیٰ میں جیسے فرمایا : (ہَلۡ اَتٰی عَلَی الۡاِنۡسَانِ حِیۡنٌ مِّنَ الدَّہۡرِ ) (۷۶:۱) بے شک انسان پر زمانے میں ایک ایسا وقت بھی آچکا ہے۔ (وَ لَتَعۡلَمُنَّ نَبَاَہٗ بَعۡدَ حِیۡنٍ ) (۳۸:۸۸) اور تم کو اس کا حال ایک وقت کے بعد معلوم ہوجائے گا۔ اور کسی ایک معنیٰ کی تعیین موقع محل کے لحاظ سے ہوتی ہے۔ کہا جاتا ہے : عَامَلْتُہٗ مُحَایَنَۃً : میں نے اس سے وقتاً فوقتاً معاملہ کیا۔ اَحْیَنْتُ بِالْمَکَانِ: میں وہاں ایک عرصہ ٹھرارہا۔ حَانَ حِیْنُ کَذَا: فلاں چیز کا موسم قریب آپہنچا۔ حَیَّنْتُ الشَّیْئَ:کسی چیز کے لئے وقت مقرر کرنا اور اَلحَیْنَ(بفتح الحاء) کے معنی موت اور ہلاکت کے ہیں۔
Surah:2Verse:36 |
ایک و قت کے
a period"
|
|
Surah:2Verse:177 |
اور وقت
at (the) time
|
|
Surah:5Verse:101 |
جس وقت۔ جب
when
|
|
Surah:5Verse:106 |
وقت
(at the) time (of making)
|
|
Surah:7Verse:24 |
ایک وقت (تک)
a time"
|
|
Surah:10Verse:98 |
ایک وقت
a time
|
|
Surah:11Verse:5 |
جس وقت
when
|
|
Surah:12Verse:35 |
ایک وقت
a time
|
|
Surah:14Verse:25 |
وقت
time
|
|
Surah:16Verse:6 |
جس وقت
when
|