Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 38

سورة البقرة

قُلۡنَا اہۡبِطُوۡا مِنۡہَا جَمِیۡعًا ۚ فَاِمَّا یَاۡتِیَنَّکُمۡ مِّنِّیۡ ہُدًی فَمَنۡ تَبِعَ ہُدَایَ فَلَا خَوۡفٌ عَلَیۡہِمۡ وَ لَا ہُمۡ یَحۡزَنُوۡنَ ﴿۳۸﴾

We said, "Go down from it, all of you. And when guidance comes to you from Me, whoever follows My guidance - there will be no fear concerning them, nor will they grieve.

ہم نے کہا تم سب یہاں سے چلے جاؤ ، جب کبھی تمہارے پاس میری ہدایت پہنچے تو اس کی تابعداری کرنے والوں پر کوئی خوف و غم نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡنَا
کہا ہم نے
اہۡبِطُوۡا
اتر جاؤ
مِنۡہَا
اس سے
جَمِیۡعًا
سب کے سب
فَاِمَّا
پھر اگر
یَاۡتِیَنَّکُمۡ
آئے تمہارے پاس
مِّنِّیۡ
میری طرف سے
ہُدًی
کوئی ہدایت
فَمَنۡ
تو جس نے
تَبِعَ
پیروی کی
ہُدَایَ
میری ہدایت کی
فَلَا
تو نہ
خَوۡفٌ
کوئی خوف ہوگا
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
وَلَا
اور نہ
ہُمۡ
وہ
یَحۡزَنُوۡنَ
وہ غمگین ہوں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡنَا
کہا ہم نے
اہۡبِطُوۡا
تم اتر جاؤ
مِنۡہَا
اس میں سے
جَمِیۡعًا
سب
فَاِمَّا
پھر اگر
یَاۡتِیَنَّکُمۡ
واقعی آئےتمہارے پاس
مِّنِّیۡ
میری طرف سے
ہُدًی
ہدایت
فَمَنۡ
تو جو
تَبِعَ
پیروی کرے گا
ہُدَایَ
میری ہدایت کی
فَلَا
تو نہ
خَوۡفٌ
کوئی خوف
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
وَ
اور
لَا
نہ
ہُمۡ
وہ
یَحۡزَنُوۡنَ
وہ غمگین ہوں گے
Translated by

Juna Garhi

We said, "Go down from it, all of you. And when guidance comes to you from Me, whoever follows My guidance - there will be no fear concerning them, nor will they grieve.

ہم نے کہا تم سب یہاں سے چلے جاؤ ، جب کبھی تمہارے پاس میری ہدایت پہنچے تو اس کی تابعداری کرنے والوں پر کوئی خوف و غم نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہم نے کہا : تم سب کے سب یہاں سے نکل جاؤ۔ پھر جو میری طرف سے تمہارے پاس ہدایت آئے اور جس نے میری ہدایت کی پیروی کی تو ایسے لوگوں کو نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ہم نے کہا: ’’تم سب یہاں سے اُترجاؤ،پھراگرمیری طرف سے تمہارے پاس واقعی کوئی ہدایت آئے توجومیری ہدایت کی پیروی کرے گاتوان کے لیے نہ کوئی خوف ہوگااور نہ وہ غمگین ہوں گے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

We said, |"Go down from here, all of you. Then, should some guidance come to you from Me, those who follow My guidance shall have no fear, nor shall they grieve.

ہم نے حکم دیا نیچے جاؤ یہاں سے تم سب، پھر اگر تم کو پہنچے میری طرف سے کوئی ہدایت تو جو چلا میری ہدایت پر نہ خوف ہوگا ان پر اور نہ وہ غمگین ہوں گے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ہم نے کہا : تم سب کے سب یہاں سے اتر جاؤ۔ تو جب بھی آئے تمہارے پاس میری جانب سے کوئی ہدایت تو جو لوگ میری اس ہدایت کی پیروی کریں گے ان کے لیے نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ حزن سے دوچار ہوں گے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

ہم نے کہا کہ“ تم سب یہاں سے اتر جاؤ ۔ 53 پھر جو میری طرف سے کوئی ہدایت تمہارے پاس پہنچے ، تو جو لوگ میری اس ہدایت کی پیروی کریں گے ، ان کے لیے کسی خوف اور رنج کا موقع نہ ہوگا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ہم نے کہا اب تم سب یہاں سے اتر جاؤ پھر اگر میری طرف سے کوئی ہدایت تمہیں پہنچے تو جو لوگ میری ہدایت کی پیروی کریں گے ان کو نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ کسی غم میں مبتلا ہوں گے

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ہم نے حکم دیا تم سب کے سب یہاں سے اترو۔ 8 اب اگر میری ہدایت و شریعت یا کتاب یا رسول تم تک آوے تو اس پر جو میری ہدایت پر چلیں گے ان کو نہ ڈر ہوگا نہ غم۔ 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ہم نے فرمایا تم سب یہاں سے نیچے چلے جاؤ پھر جب تمہارے پاس میری طرف سے راہنمائی پہنچے تو جو میری راہنمائی کی پیروی کریں گے تو ان کو کوئی ڈر ہوگا اور نہ وہ افسوس کریں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہم نے ان کو حکم دیا کہ تم سب نیچے اتر جاؤ پھر اگر تمہیں میری طرف سے کوئی ہدایت پہنچے تو جو لوگ اس ہدایت کو قبول کرلیں گے ان کے لئے نہ خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ہم نے فرمایا کہ تم سب یہاں سے اتر جاؤ جب تمہارے پاس میری طرف سے ہدایت پہنچے تو (اس کی پیروی کرنا کہ) جنہوں نے میری ہدایت کی پیروی کی ان کو نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمناک ہوں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

We said: get ye all down from hence, and if there cometh unto you a guidance from Me, then whosoever shall follow Mine guidance, -- no fear shall come on them, nor shall they grieve.

(اور) ہم نے حکم دیا کہ تم سب اس سے نیچے اتر جاؤ ۔ پھر اگر تمہیں میری طرف سے کوئی ہدایت پہنچے ۔ تو جو جو کوئی پیروی میری ہدایت کی کرے گا سو ان کے لیے نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہی ہوں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ہم نے کہا: اترو یہاں سے سب! تو اگر آئے تمہارے پاس میری طرف سے کوئی ہدایت تو جو میری ہدایت کی پیروی کریں گے تو ان کیلئے نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

ہم نے فرمایا: اس ( جنت ) سے تم سب کے سب اُتر جاؤ ، پس اگر میری طرف سے تمہارے پاس کوئی ہدایت ( کا پیغام ) آجائے تو جس نے میری ہدایت کی پیروی کی پس ان لوگوں پر کوئی خوف نہیں ہوگا اور نہ ہی وہ غمگین ہوں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ہم نے کہا ! تم سب یہاں سے اتر جاؤ پھر جو میری طرف سے کوئی ہدایت تمہارے پاس پہنچے تو جو لوگ میری اس ہدایت کی پیروی کریں گے ان کے لئے کسی خوف اور رنج کا موقعہ نہ ہوگا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ہم نے کہا تم اتر جاؤ یہاں سے سب کے سب پھر اگر آئے تمہارے پاس میری طرف سے کوئی ہدایت تو جس نے (صدق دل سے) پیروی کی میری ہدایت کی تو ایسے لوگوں پر نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ ہی وہ غمگین ہوں گے

Translated by

Noor ul Amin

ہم نے کہا تم سب یہاں سے نکل جائو پھر اگرمیری طرف سے تمہارے پاس ہدایت آئے پھرجوکوئی میری ہدایت کی پیروی کرے گاتوایسے لوگوں کو نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ہم نے فرمایا تم سب جنت سے اتر جاؤ پھر اگر تمہارے پاس میری طرف سے کوئی ہدایت آئے تو جو میری ہدایت کا پیرو ہوا اسے نہ کوئی اندیشہ نہ کچھ غم ۔ ( ف٦۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

ہم نے فرمایا: تم سب جنت سے اتر جاؤ ، پھر اگر تمہارے پاس میری طرف سے کوئی ہدایت پہنچے تو جو بھی میری ہدایت کی پیروی کرے گا ، نہ ان پر کوئی خوف ( طاری ) ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے

Translated by

Hussain Najfi

ہم نے کہا تم سب اس سے اتر جاؤ ۔ اس کے بعد اگر تمہارے پاس میری طرف سے کوئی ہدایت پہنچے تو جو لوگ میری اس ہدایت کی پیروی کریں گے ۔ تو ان کے لئے نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ ہی وہ غمگین ہوں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We said: "Get ye down all from here; and if, as is sure, there comes to you Guidance from me, whosoever follows My guidance, on them shall be no fear, nor shall they grieve.

Translated by

Muhammad Sarwar

We ordered them all to get out of the garden and told them that when Our guidance came to them, those who would follow it would have neither fear nor grief.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

We said: "Get down all of you from this place (the Paradise), then whenever there comes to you Hudan (guidance) from Me, and whoever follows My guidance, there shall be no fear on them, nor shall they grieve.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

We said: Go forth from this (state) all; so surely there will come to you a guidance from Me, then whoever follows My guidance, no fear shall come upon them, nor shall they grieve.

Translated by

William Pickthall

We said: Go down, all of you, from hence; but verily there cometh unto you from Me a guidance; and whoso followeth My guidance, there shall no fear come upon them neither shall they grieve.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हमने कहाः तुम सब यहाँ से उतरो, फिर जब आए तुम्हारे पास मेरी तरफ़ से कोई हिदायत तो जो मेरी हिदायत की पैरवी करेंगे उनके लिए न कोई डर होगा और न वे ग़मगीन होंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ہم نے حکم فرمایا نیچے جاؤ اس بہشت سے سب کے سب پھر آوے تمہارے پاس میری طرف سے کسی قسم کی ہدایت سو جو شخص پیروی کرے گا میری اس ہدایت کی تو نہ کچھ اندیشہ ہوگا ان پر اور نہ ایسے لوگ غمگین ہونگے۔ (38)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم نے حکم دیا تم سب یہاں سے اتر جاؤ جب تمہارے پاس میری ہدایت پہنچے، جنہوں نے میری ہدایت کی پیروی کی تو ان پر کوئی خوف و غم نہیں ہوگا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم نے کہا تم سب یہاں اتجاؤ۔ پھر جو میری طرف سے کوئی ہدایت تمہارے پاس پہنچے تو جون لوگ میری اس ہدایت کی پیروی کریں گے ‘ ان کے لئے کسی خوف اور رنج کا موقع نہ ہوگا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ہم نے کہا تم سب یہاں سے اتر جاؤ۔ پس اگر تمہارے پاس میری طرف سے کوئی ہدایت آئے سو جس نے میری ہدایت کا اتباع کیا تو ان پر کوئی خوف نہ ہوگا اور نہ رنجیدہ ہوں گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ہم نے حکم دیا نیچے جاؤ یہاں سے تم سب پھر اگر تم کو پہنچے میری طرف سے ہدایت تو جو چلا میری ہدایت پر نہ خوف ہوگا ان پر اور نہ وہ غمگین ہوں گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ہم نے حکم دیا تم سب کے سب نیچے اترو اس جنت سے پھر اگر تمہارے پاس میری جانب سے کوئی ہدایت پہنچے تو جو میری اس ہدایت کی پیروی کریں گے ان کو نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے