VerbPersonal Pronoun

يَحْزَنُونَ

will grieve

غمگین ہوں گے

Verb Form 1
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
حَزِنَ
يَحْزَنُ
اِحْزَنْ
حَازِن
-
حَزَن
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلْحُزْنُ وَالْحَزَنُ کے معنیٰ زمین کی سختی کے ہیں۔ نیز غم کی وجہ سے جو بے قراری سی طبیعت کے اندر پیدا ہوجاتی ہے اسے بھی حَزَنٌ یا حُزْنٌ کہا جاتا ہے اس کی ضد فَرَحٌ ہے اور غم میں چونکہ خشونت کے معنیٰ معتبر ہوتے ہیں اس لئے غم زدہ ہونے کے لئے خَشَنَتْ بِصَدْرِہٖ بھی کہا جاتا ہے۔ حَزِنَ (س) غمزدہ ہونا۔ حَزَنَہُ (ن) وَاحْزَنَہٗ: غمگین کرنا۔ قرآن پاک میں ہے: (لِّکَیۡلَا تَحۡزَنُوۡا عَلٰی مَا فَاتَکُمۡ ) (۳:۱۵۳) تاکہ جو چیز تمہارے ہاتھ سے جاتی رہے … اس سے تم اندوہناک نہ ہو۔ (الۡحَمۡدُ لِلّٰہِ الَّذِیۡۤ اَذۡہَبَ عَنَّا الۡحَزَنَ ) (۳۵:۳۴) کہ خدا کا شکر ہے جس نے ہم سے غم دور کیا۔ (تَوَلَّوۡا وَّ اَعۡیُنُہُمۡ تَفِیۡضُ مِنَ الدَّمۡعِ حَزَنًا) (۹:۹۲) تو وہ لوٹ گئے اور … ان کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے۔ (اِنَّمَاۤ اَشۡکُوۡا بَثِّیۡ وَ حُزۡنِیۡۤ اِلَی اللّٰہِ ) (۱۲:۸۶) کہ میں تو اپنے غم و اندوہ کا اظہار خدا سے کرتا ہوں۔ اور آیت کریمہ: (وَ لَا تَحۡزَنُوۡا) (۳:۱۳۹) اور نہ کسی طرح کا غم کرنا۔ اور (لَا تَحۡزَنۡ ) (۹:۴۰) کہ غم نہ کر۔ میں اندوہگین ہونے سے منع نہیں کیا اس لئے کہ مغموم ہونا کسی انسان کا اختیاری فعل نہیں ہے۔ جس سے منع کرنے کی ضرورت پیش آئے بلکہ یہاں دراصل ان کاموں کے کرنے سے منع کرنا مقصود ہے جو غم واندوہ کا باعث بنتے ہیں اسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے شاعر نے کہا ہے (1) ع (۱۰۸) مَنْ سَرَّہٗ اَنْ لَّا یَریٰ مَایَسُوْئُ ہٗ فَلَا یَتَّخِذْ شَیئاً یُبَالِیْ لَہٗ فَقْدًا (جسے یہ اچھا لگتا ہے کہ کوئی چیز اسے غمگین نہ کرے تو وہ ایسی چیز حاصل نہ کرے جس کے گم ہونے کا اندیشہ ہو) نیز انسان کو دنیا کے نظام پر غور کرنا چاہیے (کہ یہاں کس طرح سلسلۂ اضداد قائم ہے) تاکہ جب اس پر اچانک کوئی مصیبت آپڑے تو اس سے زیادہ پریشان نہ ہو اور یہ بھی ضروری ہے کہ انسان معمولی مصیبتیں برداشت کرنے کا عادی بن جائے تاکہ بڑے مصائب کو بھی برداشت کرسکے۔

Lemma/Derivative

37 Results
يَحْزُن
Surah:2
Verse:38
غمگین ہوں گے
will grieve
Surah:2
Verse:62
وہ غمگین ہونگے
will grieve
Surah:2
Verse:112
وہ غمگین ہونگے
(will) grieve
Surah:2
Verse:262
غمگین ہوں گے
will grieve
Surah:2
Verse:274
وہ غمگین ہونگے
will grieve
Surah:2
Verse:277
غمگین ہوں گے
will grieve
Surah:3
Verse:139
تم غم کرو
grieve
Surah:3
Verse:153
تم غم کرو
you grieve
Surah:3
Verse:170
غمگین ہوں گے
will grieve
Surah:3
Verse:176
غمگین کریں تجھ کو
grieve you