Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 4

سورة البقرة

وَ الَّذِیۡنَ یُؤۡمِنُوۡنَ بِمَاۤ اُنۡزِلَ اِلَیۡکَ وَ مَاۤ اُنۡزِلَ مِنۡ قَبۡلِکَ ۚ وَ بِالۡاٰخِرَۃِ ہُمۡ یُوۡقِنُوۡنَ ؕ﴿۴﴾

And who believe in what has been revealed to you, [O Muhammad], and what was revealed before you, and of the Hereafter they are certain [in faith].

اور جو لوگ ایمان لاتے ہیں اس پر جو آپ کی طرف اتارا گیا اور جو آپ سے پہلے اتارا گیا اور وہ آخرت پر بھی یقین رکھتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور وہ جو
یُؤۡمِنُوۡنَ
ایمان لاتے ہیں
بِمَاۤ
اس پر جو
اُنۡزِلَ
نازل کیا گیا
اِلَیۡکَ
طرف آپ کے
وَمَاۤ
اور جو
اُنۡزِلَ
نازل کیا گیا
مِنۡ قَبۡلِکَ
آپ سے پہلے
وَبِالۡاٰخِرَۃِ
اور آخرت پر
ہُمۡ
وہ
یُوۡقِنُوۡنَ
وہ یقین رکھتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور وہ لوگ جو
یُؤۡمِنُوۡنَ
ایمان لاتے ہیں
بِمَاۤ
اس پر جو
اُنۡزِلَ
نازل کیا گیا
اِلَیۡکَ
آپ پر
وَمَاۤ
اور جو
اُنۡزِلَ
نازل کیا گیا
مِنۡ قَبۡلِکَ
پہلے آپ سے
وَبِالۡاٰخِرَۃِ
اور آخرت پر
ہُمۡ
وہ
یُوۡقِنُوۡنَ
یقین رکھتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And who believe in what has been revealed to you, [O Muhammad], and what was revealed before you, and of the Hereafter they are certain [in faith].

اور جو لوگ ایمان لاتے ہیں اس پر جو آپ کی طرف اتارا گیا اور جو آپ سے پہلے اتارا گیا اور وہ آخرت پر بھی یقین رکھتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نیز وہ آپ کی طرف نازل شدہ (وحی) پر ایمان لاتے ہیں اور اس پر بھی جو آپ سے پہلے (نبیوں پر) اتاری گئی تھی، اور وہ آخرت (کے دن) پر یقین رکھتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جواس پر ایمان لاتےہیں جو آپ پرنازل کیا گیا اور جوآپ سے پہلے نازل کیاگیااورآخرت پروہی یقین رکھتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

and who believe in what has been revealed to you and what has been revealed before you, and do have faith in the Hereafter.

اور وہ لوگ جو ایمان لائے اس پر کہ جو کچھ نازل ہوا تیری طرف اور اس پر کہ جو کچھ نازل ہوا تجھ سے پہلے اور آخرت کو وہ یقینی جانتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جو ایمان رکھتے ہیں اس پر بھی جو (اے نبی) آپ کی طرف نازل کیا گیا ہے اور آخرت پر وہ یقین رکھتے ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

who believe in the Book We have sent down to you (i.e. the Qur'an) and in the Books sent down before you, and firmly believe in the Hereafter.

جو کتاب تم پر نازل کی گئی ہے ﴿یعنی قرآن﴾ اور جو کتابیں تم سے پہلے نازل کی گئی تھیں ان سب پر ایمان لاتے ہیں7 ، اور آخرت پر یقین رکھتے ہیں8 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جو اس ( وحی ) پر بھی ایمان لاتے ہیں جو آپ پر اتاری گئی اور اس پر بھی جو آپ سے پہلے اتاری گئی ( ٥ ) اور آخرت پر وہ مکمل یقین رکھتے ہیں ( ٦ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو یقین کرتے ہیں اس پر جو اترا تجھ پر اور جو اترا تجھ سے پہلے 8 اور آخرت کا بھی یقین رکھتے ہیں ( قیامت اور حشر نشرکا) 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور وہ لوگ جو ایمان لاتے ہیں اس پر جو آپ پر نازل کیا گیا اور جو آپ سے پہلے نازل کیا گیا اور وہ آخرت پر یقین رکھتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جو کچھ آپ کی طرف سے اتارا گیا ہے اس پر، اور آپ سے پہلے جو اتارا گیا ہے اس پر بھی ایمان رکھتے اور آخرت پر یقین رکھتے ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو کتاب (اے محمدﷺ) تم پر نازل ہوئی اور جو کتابیں تم سے پہلے (پیغمبروں پر) نازل ہوئیں سب پر ایمان لاتے اور آخرت کا یقین رکھتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And who believe in that which hath been sent down unto thee and that which hath been sent down before thee and of the Hereafter they are convinced.

اور جو لوگ ایمان رکھتے ہیں اس پر جو آپ پر اتارا گیا ہے ۔ اور (اس پر) جو آپ سے قبل اتارا گیا ہے ۔ اور آخرت پر بھی (وہ) پورا یقین رکھتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان کیلئے جو ایمان لاتے ہیں اس چیز پر جو تم پر اتاری گئی اور جو تم سے پہلے اتاری گئی اور آخرت پر یہی لوگ یقین رکھتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جو اس ( کتاب ) پر جو ( اے محبوب ﷺ ) آپ کی طرف نازل کی گئی اور ان ( کتابوں ) پر جو آپ سے پہلے نازل کی گئیں ایمان لاتے ہیں اور آخرت پر وہ یقین رکھتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

) اور جو کتاب (قرآن) تم پر نازل کی گئی ہے اور جو کتابیں تم سے پہلے نازل کی گئی تھیں ان سب پر ایمان لاتے ہیں اور آخرت پر یقین رکھتے ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جو ایمان رکھتے ہیں اس (کتاب) پر جو اتاری گئی آپ کی طرف (اے پیغمبر) اور ان (سب کتابوں) پر بھی جن کو اتارا گیا آپ سے پہلے اور وہ (سچے دل) سے یقین رکھتے ہیں آخرت پر،

Translated by

Noor ul Amin

نیزوہ آپ کی طرف نازل شدہ ( وحی ) پر ایمان لاتے ہیں اور اس پر بھی جو آپ سے پہلے ( نبیوں پر ) اتاری گئی اور آخرت پر یقین رکھتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہ کہ ایمان لائیں اس پر جو اے محبوب تمہاری طرف اترا اور جو تم سے پہلے اترا ( ف۸ ) اور آخرت پر یقین رکھیں ، ( ف۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور وہ لوگ جو آپ کی طرف نازل کیا گیا اور جو آپ سے پہلے نازل کیا گیا ( سب ) پر ایمان لاتے ہیں ، اور وہ آخرت پر بھی ( کامل ) یقین رکھتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور جو ایمان رکھتے ہیں اس پر جو آپ پر نازل کیا گیا ہے اور اس پر بھی جو آپ سے پہلے ( سابقہ انبیاء ) پر نازل کیا گیا ۔ اور آخرت پر یقین رکھتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And who believe in the Revelation sent to thee, and sent before thy time, and (in their hearts) have the assurance of the Hereafter.

Translated by

Muhammad Sarwar

who have faith in what has been revealed to you and others before you and have strong faith in the life hereafter.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And who have faith in what is revealed to you and in what was revealed before you, and in the Hereafter they are certain.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And who believe in that which has been revealed to you and that which was revealed before you and they are sure of the hereafter.

Translated by

William Pickthall

And who believe in that which is revealed unto thee (Muhammad) and that which was revealed before thee, and are certain of the Hereafter.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जो उस (वह्य) पर भी ईमान लाते हैं जो आप पर उतारी गई और उस पर भी जो आपसे पहले उतारी गई और आख़िरत पर वे मुकम्मल यक़ीन रखते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور وہ لوگ ایسے ہیں کہ یقین رکهتے ہیں ( کتاب) پر بهی جو آپ کی طرف اتاری گئی ہو اور ان (کتابوں) پر بهی جو آپ سے پہلے اتاری جاچکی ہیں (7) اور آخرت پر بهی وہ لوگ یقین رکهتے ہیں (8) ۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جو ایمان لاتے ہیں اس پر جو آپ پر نازل کیا گیا۔ اور اس پر جو کچھ آپ سے پہلے اتارا گیا۔ اور وہ آخرت پر یقین رکھتے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو کتاب تم پر نازل کی گئی ہے اور جو کتابیں تم سے پہلے نازل کی گئی تھیں ، ان سب پر ایمان لاتے ہیں اور آخرت پر یقین رکھتے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

، اور وہ لوگ جو ایمان لاتے ہیں اس پر جو اتارا گیا آپ کی طرف اور جو اتارا گیا آپ سے پہلے اور آخرت پر وہ یقین رکھتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور وہ لوگ جو ایمان لائے اس پر کہ جو کچھ نازل ہوا تیری طرف اور اس پر کہ جو کچھ نازل ہوا تجھ سے پہلے اور آخرت کو وہ یقینی جانتے ھین

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یعنی نیک کاموں میں اور وہ لوگ ایسے ہیں جو اس کتاب پر جو آپ کی طرف نازل کی گئی ہے یقین رکھتے ہیں اور ان کتابوں پر بھی جو آپ سے پہلے نازل ہوچکی ہیں اور وہ لوگ آخرت پر بھی یقین رکھتے ہیں