Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 40

سورة البقرة

یٰبَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ اذۡکُرُوۡا نِعۡمَتِیَ الَّتِیۡۤ اَنۡعَمۡتُ عَلَیۡکُمۡ وَ اَوۡفُوۡا بِعَہۡدِیۡۤ اُوۡفِ بِعَہۡدِکُمۡ ۚ وَ اِیَّایَ فَارۡہَبُوۡنِ ﴿۴۰﴾

O Children of Israel, remember My favor which I have bestowed upon you and fulfill My covenant [upon you] that I will fulfill your covenant [from Me], and be afraid of [only] Me.

اے بنی اسرائیل میری اس نعمت کو یاد کرو جو میں نے تم پر انعام کی اور میرے عہد کو پورا کرو میں تمہارے عہد کو پورا کروں گا اور مجھ ہی سے ڈرو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰبَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ
اے بنی اسرائیل
اذۡکُرُوۡا
یاد کرو
نِعۡمَتِیَ
میری نعمت کو
الَّتِیۡۤ
وہ جو
اَنۡعَمۡتُ
انعام کی میں نے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
وَاَوۡفُوۡا
اور پورا کرو
بِعَہۡدِیۡۤ
میرے عہد کو
اُوۡفِ
میں پورا کروں گا
بِعَہۡدِکُمۡ
تمہارے عہد کو
وَاِیَّایَ
اور صرف مجھ سے ہی
فَارۡہَبُوۡنِ
پس ڈرو مجھ سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰبَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ
اے بنی اسرائیل
اذۡکُرُوۡا
تم یاد کرو
نِعۡمَتِیَ
میری نعمت کو
الَّتِیۡۤ
جو
اَنۡعَمۡتُ
عطا کی میں نے
عَلَیۡکُمۡ
تمہیں
وَ
اور
اَوۡفُوۡا
تم پورا کرو
بِعَہۡدِیۡۤ
میرے عہد کو
اُوۡفِ
میں پورا کروں گا
بِعَہۡدِکُمۡ
تمہارے عہد کو
وَ
اور
اِیَّایَ
صرف مجھ سے ہی
فَارۡہَبُوۡنِ
پس تم ڈرتے رہو
Translated by

Juna Garhi

O Children of Israel, remember My favor which I have bestowed upon you and fulfill My covenant [upon you] that I will fulfill your covenant [from Me], and be afraid of [only] Me.

اے بنی اسرائیل میری اس نعمت کو یاد کرو جو میں نے تم پر انعام کی اور میرے عہد کو پورا کرو میں تمہارے عہد کو پورا کروں گا اور مجھ ہی سے ڈرو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے بنی اسرائیل ! میری ان نعمتوں کو یاد کرو جو میں نے تمہیں عطا کی تھیں۔ اور تمہارا مجھ سے جو عہد تھا اسے تم پورا کرو اور میرا تم سے جو عہد تھا اسے میں پورا کروں گا۔ اور فقط مجھ ہی سے ڈرتے رہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے بنی اسرائیل!یادکرومیری اُس نعمت کو جومیں نے تمہیں عطاکی تھی اورتم میرے عہد کو پوراکرو،میں تمہارے عہد کو پورا کروں گا اور صرف مجھ ہی سے تم ڈرتے رہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

0 Children of Isra&il (the Israelites), remember My blessing that I conferred upon you, and fulfil the covenant with Me, so I fulfill your covenant, and have awe of Me alone.

اے بنی اسرائیل یاد کرو میرے وہی احسان جو میں نے تم پر کئے اور تم پورا کرو میرا اقرار تو میں پورا کروں تمہارا اقرار اور مجھ ہی سے ڈرو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے بنی اسرائیل ! یاد کرو میرے اس انعام کو جو میں نے تم پر کیا اور تم میرے وعدے کو پورا کرو تاکہ میں بھی تمہارے وعدے کو پورا کروں۔ اور صرف مجھ ہی سے ڈرو۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

O children of Israel! Just recall to mind My favour wherewith I blessed you fulfil your covenant with Me and I shall fulfil My covenant with you, and fear Me alone.

اے بنی اسرائیل! 56 ذرا خیال کرو میری اس نعمت کا جو میں نے تم کو عطا کی تھی ، میرے ساتھ تمہارا جو عہد تھا اسے تم پورا کرو ، تو میرا جو عہد تمہارے ساتھ تھا اسے میں پورا کروں اور مجھ ہی سے تم ڈرو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے بنی اسرائیل میری وہ نعمت یاد کرو جو میں نے تم کو عطا کی تھی اور تم مجھے سے کیا ہوا عہد پورا کرو تاکہ میں بھی تم سے کیا ہوا عہد پورا کروں ، اور تم ( کسی اور سے نہیں ، بلکہ ) صرف مجھی سے ڈرو ( ٣٧ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے اسرائیل ( حضرت یعقوب و ابن اسحاق بن ابراہیم کی اولاد یاد کرو میرا احسان جو میں تم پر کیا اور پورا کرو وہ اقرار جو تم نے مجھ سے کیا ہے۔ 2 میں بھی اپنا اقرار جو تم سے کیا ہے پورا کروں گا اور میرا ہی ڈر رکھو۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے اولاد یعقوب (علیہ السلام) ! جو احسانات میں نے تم پر کیے وہ یاد کرو اور جو وعدہ تم نے مجھ سے کیا وہ پورا کرو میں نے جو وعدہ تم سے کیا ہے وہ پورا کروں گا اور صرف مجھ سے ہی ڈرا کرو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے اولاد یعقوب (علیہ السلام) ۔ میرے ان احسانات کو یاد کرو جو میں نے تم پر کئے ہیں۔ تم مجھ سے کئے ہوئے عہد کو پورا کرو میں اپنا وعدہ پورا کروں گا۔ تم مجھ سے ہی ڈرتے رہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے یعقوب کی اولاد! میرے وہ احسان یاد کرو جو میں نے تم پر کئے تھے اور اس اقرار کو پورا کرو جو تم نے مجھ سے کیا تھا۔ میں اس اقرار کو پورا کروں گا جو میں نے تم سے کیا تھا اور مجھی سے ڈرتے رہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Children of Israel! remember My favour wherewith favoured you, and fulfil My covenant, and shall fulfil your covenant, and Me alone shall ye dread.

اے بنی اسرائیل ۔ میرا وہ انعام یاد کرو جو میں نے تم پر کیا۔ ۔ اور مجھ سے وعدہ پورا کرو تو میں تم سے وعدہ پورا کروں۔ ۔ اور تم صرف مجھ سے ڈرتے رہو۔ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے بنی اسرائیل! یاد کرو میری اس نعمت کو ، جو میں نے تم پر کی اور میرے عہد کو پورا کرو ، میں تمہارے عہد کو پورا کروں گا اور مجھ ہی سے ڈرو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے بنی اسرائیل! میرے ان انعامات کو یاد کرو جو میں نے تم پر بطورِ احسان کیے اور میرے ( ساتھ کیے ہوئے ) وعدے کو پورا کرو ، میں تمہارے ( ساتھ کیے ہوئے ) وعدے کو پوراکروں گا اور صرف مجھ ہی سے ڈرو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے بنی اسرائیل ! ذرا خیال کرو میری اس نعمت کا جو میں نے تم کو عطا کی تھی، میرے ساتھ تمہارا جو عہد تھا اسے تم پورا کرو تو میرا جو عہد تمہارے ساتھ تھا اسے میں پورا کروں گا اور مجھ ہی سے تم ڈرو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے بنی اسرائیل یاد کرو تم میرے طرح طرح کے ان احسانوں کو جو میں نے تم پر کئے ہیں اور پورا کرو تم میرے عہد کو میں پورا کروں گا تمہارے عہد کو اور تم خاص مجھ ہی سے ڈرو

Translated by

Noor ul Amin

اے بنی اسرائیل میری نعمتوں کو یاد کروجو میں نے تمہیں عطاکیں تھیں اور تمہارا مجھ سےجو عہد تھا اسے تم پوراکرو میراتم سےجو عہدتھااسے میں پوراکروں گا اور مجھ ہی سے ڈرو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے یعقوب کی اولاد ( ف٦۹ ) یاد کرو میرا وہ احسان جو میں نے تم پر کیا ( ف۷۰ ) اور میرا عہد پورا کرو میں تمہارا عہد پورا کروں گا ( ف۷۱ ) اور خاص میرا ہی ڈر رکھو ۔ ( ف۷۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اے اولادِ یعقوب! میرے وہ انعام یاد کرو جو میں نے تم پر کئے اور تم میرے ( ساتھ کیا ہوا ) وعدہ پورا کرو میں تمہارے ( ساتھ کیا ہوا ) وعدہ پورا کروں گا ، اور مجھ ہی سے ڈرا کرو

Translated by

Hussain Najfi

اے بنی اسرائیل ( اولادِ یعقوب ) میری وہ نعمت یاد کرو جو میں نے تم کو عطا کی تھی اور تم مجھ سے کئے ہوئے عہد و پیمان کو پورا کرو میں بھی تم سے کئے ہوئے اپنے عہد کو پورا کروں گا اور تم مجھ سے ڈرتے رہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O Children of Israel! call to mind the (special) favour which I bestowed upon you, and fulfil your covenant with Me as I fulfil My Covenant with you, and fear none but Me.

Translated by

Muhammad Sarwar

Children of Israel, recall My favors which you enjoyed. Fulfill your covenant with Me and I shall fulfill Mine. Revere only Me.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O Children of Israel! Remember My favor which I bestowed upon you, and fulfill (your obligations to) My covenant (with you) so that I fulfill (My obligations to) your covenant (with Me), and fear none but Me.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O children of Israel! call to mind My favor which I bestowed on you and be faithful to (your) covenant with Me, I will fulfill (My) covenant with you; and of Me, Me alone, should you be afraid.

Translated by

William Pickthall

O Children of Israel! Remember My favour wherewith I favoured you, and fulfil your (part of the) covenant, I shall fulfil My (part of the) covenant, and fear Me.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ बनी-इस्राईल! याद करो मेरे उस एहसान को जो मैंने तुम्हारे ऊपर किया, और मेरे अहद को पूरा करो मैं तुम्हारे अहद को पूरा करूंगा, और मेरा ही डर रखो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے بنی اسرائیل یاد کرو تم لوگ میرے ان احسانوں کو جو کیے ہیں میں نے تم پر اور پورا کرو تم میرے عہد کو پورا کروں گا میں تمہارے عہدوں کو اور صرف مجھ ہی سے ڈرو۔ (40)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے بنی اسرائیل میری نعمت کو یاد کرو جو میں نے تم پر انعام کی اور میرے وعدہ کو پورا کرو میں تمہارے وعدہ کو پورا کروں گا اور مجھ ہی سے ڈرتے رہو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے بنی اسرائیل ذرا خیال کرو میری اس نعمت کا جو میں نے تم کو عطا کی تھی ۔ میرے ساتھ تمہارا جو عہد تھا اسے تم پورا کرو تو میرا جو عہد تمہارے ساتھ تھا ‘ اسے میں پورا کروں ‘ اور مجھ ہی سے تم ڈرو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے بنی اسرائیل ! تم میرے احسانوں کو یاد کرو جو میں نے تم پر کئے اور پورا کرو میرے عہد کو میں پورا کروں گا اپنے عہد کو۔ اور صرف مجھ ہی سے ڈرو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے بنی اسرائیل یاد کرو میرے وہ احسان جو میں نے تم پر کئے  اور تم پورا کرو میرا قرار تو میں پورا کروں تمہارا قرار اور مجھ ہی سے ڈرو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے بنی اسرائیل میرے وہ احسانات یاد کرو جو میں نے تم پر کئے ہیں اور تم میرے عہد کو پورا کرو میں تمہارے اقرار کو پورا کروں گا اور صرف مجھ ہی سے ڈرو