Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 47

سورة البقرة

یٰبَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ اذۡکُرُوۡا نِعۡمَتِیَ الَّتِیۡۤ اَنۡعَمۡتُ عَلَیۡکُمۡ وَ اَنِّیۡ فَضَّلۡتُکُمۡ عَلَی الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۴۷﴾

O Children of Israel, remember My favor that I have bestowed upon you and that I preferred you over the worlds.

اے اولاد یعقوب میری اس نعمت کو یاد کرو جو میں نے تم پر انعام کی اور میں نے تمہیں تمام جہانوں پر فضیلت دی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰبَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ
اے بنی اسرائیل
اذۡکُرُوۡا
یاد کرو
نِعۡمَتِیَ
میری نعمت
الَّتِیۡۤ
وہ جو
اَنۡعَمۡتُ
انعام کی میں نے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
وَاَنِّیۡ
اور بےشک میں نے
فَضَّلۡتُکُمۡ
فضیلت دی میں نے تمہیں
عَلَی الۡعٰلَمِیۡنَ
تمام جہانوں پر
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰبَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ
اے بنی اسرائیل
اذۡکُرُوۡا
تم یاد کرو
نِعۡمَتِیَ
نعمت میری
الَّتِیۡۤ
جو
اَنۡعَمۡتُ عَلَیۡکُمۡ
عطا کی میں نے تمہیں
وَاَنِّیۡ
اوریقینا میں نے
فَضَّلۡتُکُمۡ
فضیلت عطاکی میں نے تمہیں
عَلَی الۡعٰلَمِیۡنَ
جہانوں پر
Translated by

Juna Garhi

O Children of Israel, remember My favor that I have bestowed upon you and that I preferred you over the worlds.

اے اولاد یعقوب میری اس نعمت کو یاد کرو جو میں نے تم پر انعام کی اور میں نے تمہیں تمام جہانوں پر فضیلت دی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے بنی اسرائیل ! میری اس نعمت کو بھی یاد کرو جو میں نے تمہیں عطا کی تھی اور تمہیں تمام اقوام عالم سے بڑھ کر نوازا تھا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے بنی اسرائیل!یادکرو میری نعمت کوجومیں نے تمہیں عطاکی تھی اور یقینامیں نے تمہیں جہانوں پر فضیلت عطاکی تھی

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

0 Children of Isra&il (the Israelites), remember My blessing that I conferred upon you, and that I gave you excellence over the worlds.

اے بنی اسرائیل ! یاد کرو میرے احسان جو میں نے تم پر کئے اور اس کو کہ میں نے تم کو بڑائی دی تمام عالم پر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے یعقوب کی اولاد ! یاد کرو میرے اس انعام کو جو میں نے تم پر کیا اور یہ کہ میں نے تمہیں فضیلت عطا کی تمام جہانوں پر۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

O Children of Israel! Just recall to mind My favour that bestowed upon you, and remember that I exalted you above all the peoples of the world.

اے بنی اسرائیل ! یاد کرو میری اس نعمت کو ، جس سے میں نے تمہیں نوازا تھا اور اس بات کو کہ میں نے تمہیں دنیا کی ساری قوموں پر فضیلت عطا کی تھی 62 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے بنی اسرائیل میری وہ نعمت یاد کرو جو میں نے تم کو عطا کی تھی اور یہ بات ( یاد کرو ) کہ میں نے تم کو سارے جہانوں پر فضیلت دی تھی

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے اسرائیل کے بیٹو میرے اس احسان کر یاد کرو جو میں تم پر کرچکا اور ہو جو میں نے تم کو یعنی تمہارے باپ دادوں کو) سارے لوگوں پر دی بزرگی دی تھی۔ 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے اولاد یعقوب ! میری نعمت یاد کرو جو میں نے تم پر انعام کی اور میں نے تمہیں تمام جہان والوں پر فضیلت دی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے اولاد یعقوب (علیہ السلام) ! میرے ان احسانات کو یاد کرو جو میں نے تم پر کئے اور میں نے تمہیں دنیا کی ساری قوموں پر بڑائی دی تھی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے یعقوب کی اولاد! میرے وہ احسان یاد کرو، جو میں نے تم پر کئے تھے اور یہ کہ میں نے تم کو جہان کے لوگوں پر فضیلت بخشی تھی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O Children of Israel: remember My favour wherewith I favoured you, and that verily I preferred you over the world.

اے بنی اسرائیل میرا وہ انعام یاد کرو جو میں نے تم پر کیا ۔ اور تمہیں دنیا جہان والوں پر فضیلت دی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے بنی اسرائیل! میری اس نعمت کو یاد کرو ، جو میں نے تم پر کی اور اس بات کو کہ میں نے تمہیں دنیا والوں پر فضیلت دی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

ے بنی اسرائیل! میرے ان انعامات کو یاد کرو جو میں نے تم پر بطورِ احسان فرمائے اور بے شک میں نے تمہیں ( اس وقت کے ) تمام لوگوں پر فضیلت عطا فرمائی ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے بنی اسرائیل یاد کرو میری اس نعمت کو جس سے میں نے تمہیں نوازا تھا اور اس بات کو کہ میں نے تمہیں دنیا کی ساری قوموں پر فضیلت عطا کی تھی

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے بنی اسرائیل یاد کرو تم میرے احسانوں کو جو میں نے (طرح طرح سے) تم پر کئے ہیں، اور (خاص کر میرے احسان کو کہ) میں نے تم کو فضیلت دی تمام جہانوں پر

Translated by

Noor ul Amin

اے اولاد یعقوب ! میری اس نعمت کو یادکروجو میں نے تم پر انعام کی اور میں نے تمہیں تمام جہانوں پر فوقیت دی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے اولاد یعقوب یاد کرو میرا وہ احسان جو میں نے تم پر کیا اور یہ کہ اس سارے زمانہ پر تمہیں بڑائی دی ۔ ( ف۷۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اے اولادِ یعقوب! میرے وہ انعام یاد کرو جو میں نے تم پر کئے اور یہ کہ میں نے تمہیں ( اس زمانے میں ) سب لوگوں پر فضیلت دی

Translated by

Hussain Najfi

اے بنی اسرائیل! میری وہ نعمت یاد کرو جس سے میں نے تمہیں نوازا تھا اور یہ کہ میں نے تمہیں دنیا جہاں کے لوگوں پر فضیلت دی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Children of Israel! call to mind the (special) favour which I bestowed upon you, and that I preferred you to all other (for My Message).

Translated by

Muhammad Sarwar

Children of Israel, recall My favors to you and the preference that I gave to you over all nations.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O Children of Israel! Remember My favor which I bestowed upon you and that I preferred you over the `Alamin (nations)

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O children of Israel! call to mind My favor which I bestowed on you and that I made you excel the nations.

Translated by

William Pickthall

O Children of Israel! Remember My favour wherewith I favoured you and how I preferred you to (all) creatures.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ बनी-इस्राईल! मेरे उस एहसान को याद करो जो मैंने तुम्हारे ऊपर किया और इस बात को कि मैंने तुमको दुनिया वालों पर फ़ज़ीलत दी।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے اولاد یعقوب کی تم لوگ میری اس نعمت کو یاد کرو جو میں نے تم کو انعام دی تھی اور اس (بات) کو (یاد کرو) کہ میں نے تم کو تمام دنیا جہان والوں پر (خاص برتاؤ میں) فوقیت دی تھی۔ (47)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے اولاد یعقوب میری اس نعمت کو یاد کرو جو میں نے تم پر انعام کی اور میں نے تمہیں تمام دنیا پر فضیلت عطا فرمائی

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے بنی اسرائیل یاد کرو میری اس نعمت کو جس سے میں نے تمہیں نوازا تھا اور اس بات کو کہ میں نے تمہیں دنیا کی ساری قوموں پر فضیلت عطا کی تھی ،

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے بنی اسرائیل تم میرے احسانوں کو یاد کرو جو میں نے تم پر کئے۔ اور اس بات کو کہ میں نے تم کو فضیلت دی جہانوں پر

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے بنی اسرائیل یاد کرو میرے احسان جو میں نے تم پر کئے اور اس کو کہ میں نے تم کو بڑائی دی تمام عالم پر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اسے اولاد یعقوب (علیہ السلام) میرے وہ احسانات یاد کرو جو میں نے تم پر کئے ہیں اور یہ کہ میں نے تم کو اقوام عالم پر فوقیت عطا کی تھی