Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 49

سورة البقرة

وَ اِذۡ نَجَّیۡنٰکُمۡ مِّنۡ اٰلِ فِرۡعَوۡنَ یَسُوۡمُوۡنَکُمۡ سُوۡٓءَ الۡعَذَابِ یُذَبِّحُوۡنَ اَبۡنَآءَکُمۡ وَ یَسۡتَحۡیُوۡنَ نِسَآءَکُمۡ ؕ وَ فِیۡ ذٰلِکُمۡ بَلَآ ءٌ مِّنۡ رَّبِّکُمۡ عَظِیۡمٌ ﴿۴۹﴾

And [recall] when We saved your forefathers from the people of Pharaoh, who afflicted you with the worst torment, slaughtering your [newborn] sons and keeping your females alive. And in that was a great trial from your Lord.

اور جب ہم نے تمہیں فرعونیوں سے نجات دی جو تمہیں بدترین عذاب دیتے تھے جو تمہارے لڑکوں کو مار ڈالتے تھے اور تمہاری لڑکیوں کو چھوڑ دیتے تھے ، اس نجات دینے میں تمہارے رب کی بڑی مہربانی تھی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
نَجَّیۡنٰکُمۡ
نجات دی ہم نے تمہیں
مِّنۡ اٰلِ فِرۡعَوۡنَ
آلِ فرعون سے
یَسُوۡمُوۡنَکُمۡ
وہ تکلیف دیتے تھے تمہیں
سُوۡٓءَ
برے
الۡعَذَابِ
عذاب کی
یُذَبِّحُوۡنَ
وہ خوب ذبح کرتے تھے
اَبۡنَآءَکُمۡ
تمہارے بیٹوں کو
وَیَسۡتَحۡیُوۡنَ
اور وہ زندہ چھوڑ دیتے تھے
نِسَآءَکُمۡ
تمہاری عورتوں کو
وَفِیۡ ذٰلِکُمۡ
اور اس میں
بَلَآءٌ
آزمائش تھی
مِّنۡ رَّبِّکُمۡ
تمہارے رب کی طرف سے
عَظِیۡمٌ
بہت بڑی
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
نَجَّیۡنٰکُمۡ
نجات دی ہم نے تمہیں
مِّنۡ اٰلِ فِرۡعَوۡنَ
آل فرعون سے
یَسُوۡمُوۡنَکُمۡ
وہ مبتلاکرتے تھےتمہیں
سُوۡٓءَ
برے
الۡعَذَابِ
عذاب میں
یُذَبِّحُوۡنَ
وہ بری طرح ذبح کرتے تھے
اَبۡنَآءَکُمۡ
تمہارے بیٹوں کو
وَیَسۡتَحۡیُوۡنَ
اور وہ زندہ رہنے دیتے تھے
نِسَآءَکُمۡ
تمہاری عورتوں کو
وَفِیۡ ذٰلِکُمۡ
اوراس میں تمہارےلئے
بَلَآءٌ
آزمائش تھی
مِّنۡ رَّبِّکُمۡ
تمہارے رب کی طرف سے
عَظِیۡمٌ
بہت بڑی
Translated by

Juna Garhi

And [recall] when We saved your forefathers from the people of Pharaoh, who afflicted you with the worst torment, slaughtering your [newborn] sons and keeping your females alive. And in that was a great trial from your Lord.

اور جب ہم نے تمہیں فرعونیوں سے نجات دی جو تمہیں بدترین عذاب دیتے تھے جو تمہارے لڑکوں کو مار ڈالتے تھے اور تمہاری لڑکیوں کو چھوڑ دیتے تھے ، اس نجات دینے میں تمہارے رب کی بڑی مہربانی تھی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر (وہ وقت بھی یاد کرو) جب ہم نے تمہیں آل فرعون سے نجات دی تھی۔ یہ لوگ تمہیں سخت دکھ دیتے تھے، تمہارے بیٹوں کو تو ذبح کر ڈالتے تھے اور تمہاری عورتوں کو زندہ رہنے دیتے تھے۔ اور تمہاری اس حالت میں تمہارے رب کی طرف سے ایک بڑی آزمائش تھی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور(اس وقت کویادکرو)جب ہم نے تمہیں آلِ فرعون سے نجات دی ،وہ تمہیں برے عذاب میں مبتلاکرتے تھے ،وہ تمہارے بیٹوں کوبُری طرح ذبح کرتے تھے اور تمہاری عورتوں کو زندہ رہنے دیتے تھے اورتمہا رے لئے اس میں تمہارے رب کی طرف سے بہت بڑی آزمائش تھی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when We delivered you from the people of the Pharaoh! They had been inflicting on you grievous torment, slaughtering your sons and leaving your women alive. And in all that there was a great trial from your Lord.

اور یاد کرو اس وقت کو جبکہ رہائی دی ہم نے تم کو فرعون کے لوگوں سے جو کرتے تھے تم کو بڑا عذاب، ذبح کرتے تھے تمہارے بیٹوں کو اور زندہ چھوڑتے تھے تماری عورتوں کو اور اس میں آزمائش تھی تمہارے رب کی طرف سے بڑی۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ذرا یاد کرو جب کہ ہم نے تمہیں نجات دی تھی فرعون کی قوم سے وہ تمہیں بدترین عذاب میں مبتلا کیے ہوئے تھے تمہارے بیٹوں کو ذبح کر ڈالتے تھے اور تمہاری عورتوں کو زندہ رکھتے تھے۔ اور اس میں تمہارے رب کی طرف سے تمہارے لیے بڑی آزمائش تھی۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Recall the time when We delivered you from the slavery of Pharaoh's people. They had inflicted a dreadful torment on you: they killed your sons and let your daughters live. And in this there was a hard trial for you from your your Lord.

64 یاد کرو وہ وقت ، جب ہم نے تم کو فرعونیوں 65 کی غلامی سے نجات بخشی ۔ انہوں نے تمہیں سخت عذاب میں مبتلا کر رکھا تھا ، تمہارے لڑکوں کو ذبح کرتے تھے تمہاری لڑکیوں کو زندہ رہنے دیتے تھے اور اس حالت میں تمہارے رب کی طرف سے تمہاری بڑی آزمائش تھی 66 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور وہ ( وقت یاد کرو ) جب ہم نے تم کو فرعون کے لوگوں سے نجات دی جو تمہیں بڑا عذاب دیتے تھے تمہارے بیٹوں کو ذبح کر ڈالتے اور تمہاری عورتوں کو زندہ رکھتے تھے ( ٤٠ ) اور اس ساری صورت حال میں تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہارا بڑا امتحان تھا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور یاد کرو جب ہم نے نجات دی تم کو ( یعنی تمہارے باپ دادوں کو) فرعون کو لوگوں سے وہ تم کو بڑی تکلیف دیتے تھے تمہارے بیٹو کا تو گلا کاٹتے ہیں اور تمہاری عورتوں کو جیتا چھوڑ دیتے ( لو نڈیا بنانے کے لیے اور یہ سخت امتحان تھا تمہارے پروردگار کا۔ 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ہم نے تم کو فرعون کی قوم سے نجات دی جو تمہیں دکھ دینے کی فکر میں رہتے تھے تمہارے بیٹوں کو ذبح کرتے اور تمہاری بیٹیوں کو زندہ رکھتے تھے اور اس میں تمہارے پروردگار کی طرف سے بہت بڑی آزمائش تھی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اس وقت کو یاد کرو جب تمہیں ہم نے فرعون کی قوم (کے ظلم) سے نجات دلائی تھی جو تمہیں شدید تکلیفیں پہنچایا کرتے تھے ، تمہارے لڑکوں کو ذبح کرتے اور تمہاری عورتوں کو زندہ رکھا کرتے تھے۔ یہ تمہارے پروردگار کی طرف سے بڑی آزمائش تھی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور (ہمارے ان احسانات کو یاد کرو) جب ہم نے تم کو قومِ فرعون سے نجات بخشی وہ (لوگ) تم کو بڑا دکھ دیتے تھے تمہارے بیٹوں کو تو قتل کر ڈالتے تھے اور بیٹیوں کو زندہ رہنے دیتے تھے اور اس میں تمہارے پروردگار کی طرف سے بڑی (سخت) آزمائش تھی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And recall what time We delivered you from the house of Fir'awn imposing upon you evil torment, slaughtering your sons and letting your women live; and therein was a trial, from your Lord, Mighty.

اور (وہ وقت یاد کرو) جب ہم نے تمہیں فرعون والوں سے نجات دی تھی جو تمہارے اوپر بڑا عذاب توڑ رہے تھے ۔ تمہارے لڑکوں کو قتل کر ڈالتے تھے ۔ اور تمہاری عورتوں کو زندہ رہنے دیتے تھے ۔ اور اس میں تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہاری بڑی آزمائش تھی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ( یاد کرو ) جبکہ ہم نے تم کو آلِ فرعون کے قبضہ سے چھڑایا ۔ وہ تمہیں بُرے عذاب چکھاتے تھے: تمہارے بیٹوں کو ذبح کرتے اور تمہاری عورتوں کو زندہ رکھتے اور اس میں تمہارے رب کی طرف سے بڑی ہی آزمائش تھی ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( یاد کرو ) جب ہم نے تمہیں فرعون کے لشکر سے نجات عطا فرمائی جو تمہیں سخت ترین سزائیں دیا کرتے تے کہ تمہارے بیٹوں کو تو ذبح کردیتے تھے اور تمہاری عورتوں ( لڑکیوں ) کو زندہ رہنے دیتے تھے ، اور اس میں تمہارے رب کی طرف سے بہت زبردست آزمائش تھی ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اس وقت کو یاد کرو، جبکہ ہم نے تمہیں فرعون کے لوگوں سے رہائی دی جو تم پر بڑا عذاب کرتے تھے تمہارے بیٹوں کو ذبح کرتے اور تمہاری عورتوں کو زندہ چھوڑتے تھے اور اس میں تمہارے رب کی طرف سے بڑی آزمائش تھی

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (وہ بھی یاد کرو کہ) جب ہم نے نجات دی تم کو (اپنی رحمت و عنایت سے) فرعون والوں سے، جو کہ چکھاتے تھے تم لوگوں کو (طرح طرح کے) برے عذاب، تمہارے بیٹوں کو وہ چن چن کر ذبح کرتے، اور تمہاری بیٹیوں کو وہ (اپنی اغراض کے لئے) زندہ رکھ چھوڑتے، اور اس میں بڑی آزمائش تھی تمہارے رب کی جانب سے

Translated by

Noor ul Amin

اور ( یاد کرو ) جب ہم نے تم کو فرعون کی اولاد سے نجات دی جو تمہیں بدترین عذاب دیتے تھےجو تمہارے لڑکوں کو مارڈالتے تھے اور تمہاری لڑکیوں کو زندہ رہنے دیتے تھے اور اس نجات دینے میں تمہارے رب کی بڑی مہربانی تھی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ( یاد کرو ) جب ہم نے تم کو فرعون والوں سے نجات بخشی ( ف۸۲ ) کہ وہ تم پر برا عذاب کرتے تھے ( ف۸۳ ) تمہارے بیٹوں کو ذبح کرتے اور تمہاری بیٹیوں کو زندہ رکھتے ( ف۸٤ ) اور اس میں تمہارے رب کی طرف سے بڑی بلا تھی ( یا بڑا انعام ) ( ف۸۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( وہ وقت بھی یاد کرو ) جب ہم نے تمہیں قومِ فرعون سے نجات بخشی جو تمہیں انتہائی سخت عذاب دیتے تھے تمہارے بیٹوں کو ذبح کرتے اور تمہاری بیٹیوں کو زندہ رکھتے تھے ، اور اس میں تمہارے پروردگار کی طرف سے بڑی ( کڑی ) آزمائش تھی

Translated by

Hussain Najfi

اور ( وہ وقت یاد کرو ) جب ہم نے تمہیں فرعونیوں سے نجات دی تھی ۔ جو تمہیں بدترین عذاب کا مزہ چکھاتے تھے ( یعنی ) تمہارے لڑکوں کو قتل کر ڈالتے تھے اور تمہاری عورتوں ( بیٹیوں ) کو ( اپنی خدمت گزاری کے لئے ) زندہ رہنے دیتے تھے اور اس میں تمہارے پروردگار کی بڑی سخت آزمائش تھی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And remember, We delivered you from the people of Pharaoh: They set you hard tasks and punishments, slaughtered your sons and let your women-folk live; therein was a tremendous trial from your Lord.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Children of Israel, recall My favor) of saving you from the Pharaoh's people who afflicted you with the worst kind of cruelty, slaying your sons and sparing your women. Your suffering was indeed a great trial from your Lord.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (remember) when We delivered you from Fir`awn's (Pharaoh) people, who were afflicting you with a horrible torment, killing your sons and sparing your women, and therein was a mighty trial from your Lord.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when We delivered you from Firon's people, who subjected you to severe torment, killing your sons and sparing your women, and in this there was a great trial from your Lord.

Translated by

William Pickthall

And (remember) when We did deliver you from Pharaoh's folk, who were afflicting you with dreadful torment, slaying your sons and sparing your women: that was a tremendous trial from your Lord.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब हमने तुमको फ़िरऔन के लोगों से छुड़ाया, वे तुमको बुरी तकलीफ़ देते थे, तुम्हारे बेटों को ज़बह करते और तुम्हारी औरतों को ज़िंदा छोड़ देते, और उसमें तुम्हारे रब की तरफ़ से भारी आज़माइश थी।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (وہ زمانہ یاد کرو) جب کہ رہائی دی ہم نے تم کو متعلقین فرعون سے جو فکر میں لگے رہتے تھے تمہاری سخت آزاری کے گلے کاٹتے تھے تمہاری اولاد ذکور کے اور زندہ چھوڑ دیتے تھے تمہاری عورتوں کو اس (واقعہ) میں ایک امتحان تھا تمہارے پروردگار کی جانب سے بڑا بھاری۔ (1) (49)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جب ہم نے تمہیں فرعونیوں سے نجات دی جو تمہیں بد ترین عذاب دیتے تھے۔ وہ تمہارے لڑکوں کو مار ڈالتے اور تمہاری لڑکیوں کو چھوڑ دیتے تھے اس میں تمہارے رب کی طرف سے بڑی آزمائش تھی

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یاد کرو وہ وقت جب ہم نے تم کو فرعونیوں کی غلامی سے نجات بخشی ۔ انہوں نے تمہیں سخت عذاب میں مبتلاکررکھا تھا ، تمہارے لڑکوں کو ذبح کرتے تھے اور تمہاری لڑکیوں کو زندہ رہنے دیتے تھے اور اس حالت میں تمہارے رب کی طرف سے تمہاری بڑی آزمائش تھی ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب ہم نے تم کو آل فرعون سے نجات دی وہ تم کو سخت ترین تکلیفیں پہنچاتے تھے۔ تمہارے بیٹوں کو ذبح کرتے تھے اور تمہاری عورتوں کو زندہ چھوڑ دیتے تھے اور اس میں تمہارے رب کی طرف سے بڑا امتحان تھا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور یاد کرو اس وقت کو جب کہ رہائی دی ہم نے تم کو فرعون کے لوگوں سے جو کرتے تھے تم پر بڑا عذاب ذبح کرتے تھے تمہارے بیٹوں کو اور زندہ چھوڑتے تھے تمہاری عورتوں کو اور اس میں آزمایش تھی تمہارے رب کی طرف سے بڑی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یاد کرو اس زمانے ک جب ہم نے تم کو فرعون والوں سے نجات دی جو تمہیں بدترین عذاب کرنے کی جستجو میں رہتے تھے وہ تمہارے لڑکوں کو ذبح کر ڈالتے تھے اور تمہاری عورتوں کو زندہ چھوڑ دیتے تھے اور اس میں تمہارے رب کی طرف سے بڑی آزمائش تھی