Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 55

سورة البقرة

وَ اِذۡ قُلۡتُمۡ یٰمُوۡسٰی لَنۡ نُّؤۡمِنَ لَکَ حَتّٰی نَرَی اللّٰہَ جَہۡرَۃً فَاَخَذَتۡکُمُ الصّٰعِقَۃُ وَ اَنۡتُمۡ تَنۡظُرُوۡنَ ﴿۵۵﴾

And [recall] when you said, "O Moses, we will never believe you until we see Allah outright"; so the thunderbolt took you while you were looking on.

اور ( تم اسے بھی یاد کرو ) تم نے ( حضرت ) موسیٰ ( علیہ السلام ) سے کہا تھا کہ جب تک ہم اپنے رب کو سامنے نہ دیکھ لیں ہرگز ایمان نہ لائیں گے ( جس گستاخی کی سزا میں ) تم پر تمہارے دیکھتے ہوئے بجلی گری ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
قُلۡتُمۡ
کہا تم نے
یٰمُوۡسٰی
اے موسیٰ
لَنۡ
ہرگز نہیں
نُّؤۡمِنَ
ہم ایمان لائیں گے
لَکَ
تجھ پر
حَتّٰی
یہاں تک
نَرَی
ہم دیکھ لیں
اللّٰہَ
اللہ کو
جَہۡرَۃً
روبرو/سامنے
فَاَخَذَتۡکُمُ
پھر پکڑ لیا تمہیں
الصّٰعِقَۃُ
بجلی کی کڑک نے
وَاَنۡتُمۡ
اور تم
تَنۡظُرُوۡنَ
تم دیکھ رہے تھے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
قُلۡتُمۡ
کہا تم نے
یٰمُوۡسٰی
اے موسیٰ
لَنۡ
ہرگز نہیں
نُّؤۡمِنَ
ہم یقین کر یں گے
لَکَ
آپ پر
حَتّٰی
یہاں تک کہ
نَرَی
ہم دیکھ لیں
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کو
جَہۡرَۃً
اعلانیہ
فَاَخَذَتۡکُمُ
توپکڑ لیا تمہیں
الصّٰعِقَۃُ
بجلی نے
وَاَنۡتُمۡ
اور تم
تَنۡظُرُوۡنَ
دیکھ رہے تھے
Translated by

Juna Garhi

And [recall] when you said, "O Moses, we will never believe you until we see Allah outright"; so the thunderbolt took you while you were looking on.

اور ( تم اسے بھی یاد کرو ) تم نے ( حضرت ) موسیٰ ( علیہ السلام ) سے کہا تھا کہ جب تک ہم اپنے رب کو سامنے نہ دیکھ لیں ہرگز ایمان نہ لائیں گے ( جس گستاخی کی سزا میں ) تم پر تمہارے دیکھتے ہوئے بجلی گری ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (وہ واقعہ بھی یاد کرو) جب تم نے موسیٰ سے کہا کہ : ہم تو جب تک اللہ کو علانیہ دیکھ نہ لیں تمہاری بات نہیں مانیں گے پھر تمہارے دیکھتے ہی دیکھتے تم پر بجلی گری (جس نے تمہیں ختم کردیا)

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب تم نے کہا: ’’اے موسیٰ!ہم ہرگزآپ پریقین نہیں کریں گے یہاں تک کہ ہم اﷲ تعالیٰ کواعلانیہ دیکھ لیں‘‘،توتمہیں بجلی نے پکڑلیااورتم دیکھ رہے تھے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when you said, |"Musa, we will never believe you till we see Allah openly!|" So, the thunderbolt took you while you were looking on.

اور جب تم نے کہا اے موسیٰ ہم نے ہرگز یقین نہ کریں گے تیرا جب تک کہ نہ دیکھ لیں اللہ کو سامنے پھر آلیا تم کو بجلی نے اور تم دیکھ رہے تھے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یاد کرو جبکہ تم نے کہا تھا اے موسیٰ ( علیہ السلام) ! ہم تمہارا ہرگز یقین نہیں کریں گے جب تک ہم اللہ کو سامنے نہ دیکھ لیں تو تمہیں آپکڑا ایک بہت بڑی کڑک نے اور تم دیکھ رہے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

یاد کرو جب تم نے موسیٰ علیہ السلام سے کہا تھا کہ ہم تمہارے کہنے کا ہرگز یقین نہ کریں گے ، جب تک کہ اپنی آنکھوں سے علانیہ خدا کو ﴿تم سے کلام کرتے﴾ نہ دیکھ لیں ۔ اس وقت تمہارے دیکھتے دیکھتے ایک زبردست صاعقے نے تم کو آلیا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب تم نے کہا تھا اے موسیٰ ہم اس وقت تک ہرگز تمہارا یقین نہیں کریں گے جب تک اللہ کو ہم خود کھلی آنکھوں نہ دیکھ لیں ‘‘

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور یاد کرو جب تم نے موسیٰ ٰ سے کہا اے موسیٰ ٰ ہم کبھی ماننے والے نہیں تیری با کو ( کہ یہ کلام اللہ تعالیٰ کا ہے جب تک کھلم کھلا ہم اللہ تعالیٰ کی دیکھ نہ لیں پھر تمہارے دیکھتے بجلی نے تم کو دبوچ لیا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب تم نے کہا اے موسیٰ (علیہ السلام) ! ہم آپ کے کہنے سے ہرگز ایمان نہ لائیں گے یہاں تک کہ ہم اللہ کو واضح دیکھ لیں تو اس (گستاخی) پر تم پر بجلی کی کڑک آ پڑی اور تم دیکھ رہے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور (یاد کرو) جب تمموسیٰ (علیہ السلام) سے کہا ہم تمہارے اوپر اس وقت تک ایمان نہ لائیں گے جب تک ہم اللہ کو اپنے سامنے نہ دیکھ لیں گے ۔ پھر تمہیں بجلی نے آگھیرا اور تم دیکھتے رہ گئے تھے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب تم نے (موسیٰ) سے کہا کہ موسیٰ، جب تک ہم خدا کو سامنے نہ دیکھ لیں گے، تم پر ایمان نہیں لائیں گے، تو تم کو بجلی نے آ گھیرا اور تم دیکھ رہے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And recall what time ye said: O Musa! we will not believe in thee until we see God openly; then a thunderbolt took hold of you while ye looked on.

: اور (وہ وقت یاد کرو) جب تم نے کہا تھا کہ اے موسیٰ ہم ہرگز نہ باور کریں گے تمہارے (کہنے سے) ۔ جب تک کہ ہم خدا کو دیکھ نہ لیں علانیہ ۔ سو (اس پر) تم کو آلیا کڑک نے ۔ اور تم (اس کا آنا) دیکھ رہے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ( یاد کرو ) جبکہ تم نے کہا کہ اے موسیٰ! ہم تمہارا یقین کرنے والے نہیں ہیں ، جب تک ہم خدا کو کھلم کھلا دیکھ نہ لیں ۔ تو تم کو کڑک نے آ دبوچا اور تم دیکھتے رہ گئے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب تم لوگوں نے کہا: اے موسیٰ ( علیہ السلام ) جب تک ہم اللہ ( تعالیٰ ) کو ( اپنے ) سامنے نہ دیکھ لیں ہرگز ہرگز آپ ( کی دعوت ) پر ایمان نہ لائیں گے پس تمہیں ایک بجلی ( کڑک ) نے پکڑ لیا اس حال میں کہ تم دیکھ رہے تھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب تم نے کہا ! اے موسیٰ ہم ہرگز تجھے نہ مانیں گے جب تک کہ اللہ کو کھلم کھلا نہ دیکھ لیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (وہ بھی یاد کرو کہ) جب تم لوگوں نے (اپنے پیغمبر سے) کہا کہ اے موسیٰ ہم ہرگز تمہارے کہنے پر یقین نہ کریں گے، یہاں تک کہ ہم اللہ کو خود اپنی آنکھوں سے کھلم کھلا نہ دیکھ لیں، تو (اس گستاخی پر) تم کو آپکڑا بجلی کے ایک کڑاکے نے تمہارے دیکھتے ہی دیکھتے، (جس کے نتیجے میں تم سب ڈھیر ہو کر رہ گئے )

Translated by

Noor ul Amin

اور ( اسے بھی یا دکرو ) تم نے موسیٰ سے کہاتھاکہ جب تک ہم اپنے رب کو سامنے نہ دیکھ لیں ہرگزایمان نہ لائیں گے ( جس گستاخی کی سزامیں ) تم پر دیکھتے ہی دیکھتے بجلی گری

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب تم نے کہا اے موسیٰ ہم ہرگز تمہارا یقین نہ لائیں گے جب تک اعلانیہ خدا کو نہ دیکھ لیں تو تمہیں کڑک نے آلیا اور تم دیکھ رہے تھے ۔

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب تم نے کہا: اے موسیٰ! ہم آپ پر ہرگز ایمان نہ لائیں گے یہاں تک کہ ہم اللہ کو ( آنکھوں کے سامنے ) بالکل آشکارا دیکھ لیں پس ( اس پر ) تمہیں کڑک نے آلیا ( جو تمہاری موت کا باعث بن گئی ) اور تم ( خود یہ منظر ) دیکھتے رہے

Translated by

Hussain Najfi

اور ( وہ وقت یاد کرو ) جب تم نے کہا اے موسیٰ! اس وقت تک ہم ہرگز ایمان نہیں لائیں گے جب تک ظاہر بظاہر ( اعلانیہ ) خدا کو دیکھ نہ لیں ۔ سو ( اس پر ) تمہارے دیکھتے بجلی نے تمہیں اپنی گرفت میں لے لیا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And remember ye said: "O Moses! We shall never believe in thee until we see Allah manifestly," but ye were dazed with thunder and lighting even as ye looked on.

Translated by

Muhammad Sarwar

When you argued with Moses, saying that you were not going to believe him unless you could see God with your own eyes, the swift wind struck you and you could do nothing but watch.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (remember) when you said: "O Musa! We shall never believe in you until we see Allah plainly." But you were seized with a bolt of lightning while you were looking.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when you said: O Musa! we will not believe in you until we see Allah manifestly, so the punishment overtook you while you looked on.

Translated by

William Pickthall

And when ye said: O Moses! We will not believe in thee till we see Allah plainly; and even while ye gazed the lightning seized you.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब तुमने कहा कि ऐ मूसा! हम तुम्हारा यक़ीन न करेंगे जब तक हम अल्लाह को सामने ना देख लें, तो तुमको बिजली ने पकड़ लिया और तुम देख रहे थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب تم لوگوں نے (یوں) کہا کہ اے موسیٰ ہم ہرگز نہ مانیں گے تمہارے کہنے سے یہاں تک کہ ہم (خود) دیکھ لیں اللہ تعالیٰ کو علانیہ طور پر سو (اس گستاخی پر) آپڑی تم پر کڑک بجلی کی اور تم (اس کا آنا) آنکھوں سے دیکھ رہے تھے۔ (55)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جب تم نے موسیٰ سے کہا کہ جب تک ہم اپنے رب کو اپنے سامنے نہ دیکھ لیں اس وقت تک ہرگز ایمان نہیں لائیں گے۔ تمہارے دیکھتے ہی تمہیں کڑک نے آلیا۔

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یاد کرو ، جب تم نے موسیٰ سے کہا تھا کہ ہم تمہارے کہنے کا ہرگز یقین نہ کریں گے ، جب تک کہ اپنی آنکھوں سے علانیہ خدا کو (تم سے کلام کرتا) نہ دیکھ لیں ، اس وقت تک تمہارے دیکھتے دیکھتے ایک زبردست صاعقہ نے تم کو آلیا۔ تم بےجان ہوکر گرچکے تھے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب تم نے کہا کہ اے موسیٰ ہم ہرگز تمہاری تصدیق نہ کریں گے، جب تک کہ ہم اللہ کو علانیہ طور پر نہ دیکھ لیں، سو پکڑ لیا تم کو کڑک نے اور حال یہ تھا کہ تم آنکھوں سے دیکھ رہے تھے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب تم نے کہا اے موسیٰ ہم ہرگز یقین نہ کریں گے تیرا جب تک کہ نہ دیکھ لیں اللہ کو سامنے پھر آلیا تم کو بجلی نے اور تم دیکھ رہے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ زمانہ یاد کرو جب تم نے کہا (اے موسیٰ جب تک ہم اللہ تعالیٰ کو کھلم نہ دیکھ لیں گے ہرگز تیری تصدیق نہیں کریں گے اس پر تم کو ایک کرک ناک بجلی نے آپکڑا اور تم آنکھوں سے دیکھ رہے تھے