Verb

نَّغْفِرْ

We will forgive

ہم بخش دیں گے

Verb Form 1
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
غَفَرَ
يَغْفِرُ
اِغْفِرْ
غَافِر
مَغْفُوْر
غُفْرَان/مَغْفِرَة
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلغَفْرَ (ض) کے معنی کسی کو ایسی چیز پہنا دینے کے ہیں جو اسے میل کچیل سے محفوظ رکھ سکے۔ اسی سے محاورہ ہے۔ اِغْفِرْ ثَوْبَکَ فِی الْوِعَائِ: اپنے کپڑوں کو صندوق وغیرہ میں ڈال کر چھپادو۔ اِصْبَغُ ثَوْبَکَ فَاِنَّہٗ اَغْفَرُ لِلْوَسَخِ: کپڑے کو رنگ لو کیونکہ وہ میل کچیل کو زیادہ چھپانے والا ہے۔ اﷲ کی طرف سے مَغْفِرَۃٌ یا غُفْرَانٌ کے معنی ہوتے ہیں بندے کو عذاب سے بچالیا۔ قرآن میں ہے: (غُفۡرَانَکَ رَبَّنَا) (۲:۲۸۵) اے پروردگار! ہم تیری بخشش مانگتے ہیں۔ (اِلٰی مَغۡفِرَۃٍ مِّنۡ رَّبِّکُمۡ ) (۳:۱۳۳) اور اپنے پروردگار کی بخشش کی طرف لپکو۔ (وَ مَنۡ یَّغۡفِرُ الذُّنُوۡبَ اِلَّا اللّٰہُ ) (۳:۱۳۵) ارو خدا کے سوا گناہ بخش بھی کون سکتا ہے۔ اور کبھی غَفَرَلَہٗ کے معنی کسی کو ظاہری طور پر معاف کردینا آتے ہیں، خواہ دل سے معاف نہ کیا ہو یعنی درگزر کرنا۔ جیسے فرمایا: (قُلۡ لِّلَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا یَغۡفِرُوۡا لِلَّذِیۡنَ لَا یَرۡجُوۡنَ اَیَّامَ اللّٰہِ ) (۴۵:۱۴) مومنوں سے کہہ دو کہ جو لوگ خدا دنوں کی (جو اعمال کے بدلے کے لیے مقرر ہیں) توقع نہیں رکھتے ان سے درگزر کریں۔ اور اِسْتِغْفَارٌ کے معنی قول اور عمل سے مغفرت طلب کرنا کے ہیں۔ لہٰذا آیت کریمہ: (فَقُلۡتُ اسۡتَغۡفِرُوۡا رَبَّکُمۡ ؕ اِنَّہٗ کَانَ غَفَّارًا) (۷۱:۱۰) اپنے پروردگار سے معافی مانگو کہ وہ بڑا معاف کرنے والا ہے، میں صرف زبان کے ساتھ مغفرت مانگنے کا حکم نہیں ہے۔ بلکہ زبان اور عمل دونوں کے ساتھ معافی طلب کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس بنا پر بعض نے کہا ہے کہ صرف زبان سے بخشش طلب کرنا کذاب آدمیوں کا کام ہے۔ اور یہی معنی آیت کریمہ: (ادۡعُوۡنِیۡۤ اَسۡتَجِبۡ لَکُمۡ) (۴۰:۶۰) کہ تم مجھ سے دعا کرو میں تمہاری دعا قبول کروں گا۔ قرآن پاک میں ہے: (اِسۡتَغۡفِرۡ لَہُمۡ اَوۡ لَا تَسۡتَغۡفِرۡ لَہُمۡ) (۹:۸۰) ان کے لیے بخشش مانگو یا نہ مانگو۔ (وَ یَسۡتَغۡفِرُوۡنَ لِلَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا) (۴۰:۷) اور مومنوں کے لیے بخشش ماگنتے رہتے ہیں۔ اور اَلْغَافِرُ وَالْغَفُوْرُ اسمائے حسنٰی سے ہیں(1) اور ان کے معنی گناہوں کا بخشنے والا ہیں، چنانچہ فرمایا: (غَافِرِ الذَّنْبِ) (۴۰:۳) جو گناہ بخشنے والا ہے۔ (اِنَّہٗ غَفُوۡرٌ شَکُوۡرٌ) (۳۵:۳۰) وہ تو بخشنے والا قدردان ہے۔ (وَ ہُوَ الۡغَفُوۡرُ الرَّحِیۡمُ ) (۱۰:۱۰۷) اور وہ بخشنے والا مہربان ہے۔ اور غَفِیْرَۃٌ بمعنی غُفْرَانَ ہے، اسی سے فرمایا۔ (رَبَّنَا اغۡفِرۡ لِیۡ وَ لِوَالِدَیَّ ) (۱۴:۴۱) اے پروردگار! (حساب کتاب کے دن) مجھے اور میرے ماں باپ… کو بخش دیجیو۔ (أَن یَغْفِرَ لِیْ خَطِیْئَتِیْ ) (۲۶:۸۲) میرے گناہ بخش دے گا۔ (وَاغْفِرْلَنَا) (۲:۲۸۶) اور ہمارے گناہ بخش دے۔ بعض نے کہا ہے کہ اِغْفِرُوْا ھٰذَالْاَمْرَ بِغَفْرَتِہٖ: کے معنی ہیں کہ اس معاملہ کو اس طرح چھپاؤ جس طرح چھپانے کا حق ہے۔(2) اَلْمِغْفَرُ: لوہے کا خود۔ اَلْغِفَارَۃُ: اس چیتھڑے کو کہتے ہیں جسے عورت اپنے دوپٹہ کو تیل سے بچانے کے لیے اس کے نیچے سر پر اوڑھ لیتی ہیں نیز غِفَارَۃٌ اس بادل کو کہتے ہیں جو دوسرے بادل پر چھایا ہوا ہو، نیز اس ٹکڑے کو بھی جس سے کمان کے گوشہ کو لپیٹتے ہیں۔

Lemma/Derivative

65 Results
غَفَرَ
Surah:64
Verse:17
اور بخش دے گا
and will forgive
Surah:66
Verse:8
اور بخش دے
and grant forgiveness
Surah:71
Verse:4
بخش دے گا
He will forgive
Surah:71
Verse:7
تاکہ تو بخش دے
that You may forgive
Surah:71
Verse:28
بخش دے
Forgive